2025-05-06@19:02:30 GMT
تلاش کی گنتی: 377

«ہے اور اب ان صارفین سے»:

(نئی خبر)
    بانئ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا ہے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا اور آج بھی سرکاری گواہان کو پیش...
    میونسپل کارپوریشن کی اس بلڈوزر کارروائی میں تقریباً 5000 ہزار دکانوں کو منہدم کرنے کا کام جاری ہے، اس انہدامی کارروائی سے کم از کم ایک لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پمپری چنچوڑ میونسپل کارپوریشن 8 فروری سے چکھلی، کدل واڑی، جادھوواڑی، ہرگودے وستی اور پوار وستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔ اس میں کدل واڑی میں میونسپل کارپوریشن کی بلڈوزر کارروائی پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس علاقہ میں اسکریپ کی دکانوں، گوداموں اور چھوٹے کاروباروں کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا ہے۔ اس علاقہ سے آٹوموبائل انڈسٹری کو اسپیئر پارٹس فراہم کیا جاتا ہے جس کا تخمینہ کم از کم 1,000 کروڑ روپے تھا۔ اس...
    گورنر کے پی فیصل کنڈی کے سخت سوال، وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور مسکراتے رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )گورنر اور وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کے درمیان خوش گوارملاقات ہوئی ہے۔ گورنر کے پی فیصل کنڈی کے سخت سوالات پر وزیرِ اعلی علی امین گنڈا پور مسکراتے رہے۔گورنر اور وزیرِ اعلی کے پی کے مابین ملاقات پشاور کے گورنر ہاوس میں قائم مقام چیف جسٹس کی تقریبِ حلف برداری سے پہلے ہوئی ہے۔وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات 10 منٹ تک جاری رہی، دونوں خوش گوار موڈ میں دکھائی دیئے۔ ملاقات کے دوران گورنر نے وزیرِ اعلی سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان مکہ مکرمہ میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔ کبریٰ خان نے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور گوہر رشید خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ دوسری تصویر میں دونوں اداکاروں نے ہاتھ غلاف کعبہ پر رکھے ہوئے ہیں۔ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اللہ کی کرسی کے سائے تلے، 70 ہزار فرشتے ہماری گواہی دے رہے ہیں اور اللہ کی رحمت بارش کی مانند ہم پر برس رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ’قبول ہے‘ لکھا۔   View this post on...
    گورنرہاؤس میں قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری سےپہلے گورنر اور وزیراعلیٰ کی ملاقات۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات 10 منٹ تک رہی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔ ملاقات میں گورنر  خیبرپختونخوا جگت بازی کرتے رہے۔ گورنر نے وزیراعلیٰ سے مذاق میں سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا ہورہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، ان سے ہمدردی ہے۔ پشاور: پھر وہ کہنے لگے کہ وزیراعلیٰ صاحب! آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟ اس دوران وزیراعلیٰ غیرمعمولی طور پر مسکراتے رہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کوہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے، یونیورسٹیوں میں ہراساں کرنے والوں کوسخت سزائیں ہوں گی، خواتین کو ہراسگی کا نشانہ بنانے کے حوالے سے ملنی والی شکایات کے بعد اس اقدام کا فیصلہ کیاگیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ خواتین کو بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے پیپرز بنانے اور ان کی چیکنگ کا نظام تبدیل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پیپرز لینے اور چیکنگ کا سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وائس چانسلرز اور پروفیسرز کی کارکردگی...
    سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین پاکستان کی جیت پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور خاص طور پر کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی بیٹنگ کے خوب چرچے ہیں  جنہوں نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ اور شائقین انہیں داد بھی دے رہے ہیں۔ عروج جاوید پاکستان کی جیت پر خوشگوار حیت سے لکھتی ہیں کہ ’یہ اپنی ہی ٹیم ہے نا‘۔ Ye apni hi team hai na?#PAKvsSA #SAvPAK #PakistanCricket pic.twitter.com/IwXmdXXF9p — Urooj Jawed???????? (@uroojjawed12) February 12, 2025 محمد سمیع نامی صارف نے محمد رضوان کی بہترین کارکردگی پر لکھا کہ وہی سٹائل، وہی جذبہ،...
    لاہور: بھارت میں ڈگری اپرنٹس کی سروسز دینے والی سب سے بڑی کمپنی، ٹیم لیز ( TeamLease) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے، سال رواں صرف 10 فیصد بھارتی انجینئروں کو ملازمت ملے گی. بھارتی یونیورسٹیاں ہر سال 15 لاکھ انجینئر تیار کرتی ہیں مگر ان میں’’ 45 فیصد‘‘ انڈسٹری کے معیار پر پورا نہیں اترتے کہ وہ غیر معیاری یونیورسٹیوں سے نکلتے ہیں، کوٹھیوں میں قائم یہ تعلیمی کارخانے کم فیس لے کر عمدہ انجینئروں کے بجائے بے فائدہ اور معاشرے پہ بوجھ نوجوان پیدا کر رہے ہیں. بھارت میں بیروزگار انجینئروں کی تعداد اتنی زیادہ ہو چکی کہ اب نامی گرامی سرکاری و غیر سرکاری یونیورسٹیاں اپنے انجینئرئنگ ڈیپارٹمنٹ بند کرچکیں جبکہ انجینئرئنگ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مینوفیکچرنگ اور زراعت میں ڈھانچہ جاتی چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی ترقی کی پیش گوئی کو کم کر کے 3 فیصد کر دیا ہے اور پائیدار اقتصادی بحالی کے لیے فوری پالیسی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے. ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق فنڈ نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے تخمینے پر نظرثانی کی ہے اسے اپنے تازہ ترین ورلڈ اکنامک آوٹ لک اپ ڈیٹ میں 3.(جاری ہے) 2 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا ہے یہ ایڈجسٹمنٹ 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے لیے پاکستان کے طے...
    ب نقا ب /ایم آر ملک کسی بڑے طوفان کے پھوٹنے کے آثار اور علامات کو بہت کم لوگ دیکھتے ہیں ،سماجی اور سیاسی خاموشی میں گہرا شور بہت کم کانوں کو سنائی دیتا ہے مگر جب برداشت ٹوٹتی ہے تو حشر برپا ہوتا ہے ۔صوابی میں تاریخ ساز جلسہ ،شہر قائد سے لیکر خیبر تک ،وطن عزیز میں شہر شہر سراپا احتجاج افراد کا گھر کی دہلیز پار کرنا ،بے قراری کا اظہار ہے۔ اب یہ سونامی تھمنے والا نہیں ۔لیپ ٹاپ ،پیلی ٹیکسیاں ،سولر لیمپ ،مخصوص طبقہ کیلئے بنائے گئے کالجز کے ناٹک اب اس طوفان کے آگے بند نہیں باندھ سکتے ،راولپنڈی نے بھی موروثیت کے خلاف بغاوت کردی۔ تبدیلی کی خواہش لئے نوجوان انجینئر افتخار چودھری...
    سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے محکمہ سیپکو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ڈیڈکشن عائد کرنے کے سلسلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سیپکو کے نااہل افسران نے اپنی کرپشن اور نااہلی کو چھپانے کیلئے بل ادا کرنیوالے صارفین کو تنگ و پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،شہر کے 100 فیصد ریکوری والے علاقوں میں بھی سیپکو کی جانب سے 8سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے تاجروں اور شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے، طویل لوڈشیڈنگ اور بیشتر شہریوں کا سولر سسٹم پر منتقل ہونے کی وجہ سے کم یونٹ کے استعمال پر محکمہ سیپکو نے ناجائز ڈیڈکشن عائد کرنے کا سلسلہ...
    بدین(رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوتہ جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (JEST) پانچویں فیز اور پرائمری اسکول ٹیچر (PST) کے چھٹے فیز کے آفر آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل بدین نوجوانوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے ہمیشہ فکر مند رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع کونسل کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ذہین طلبہ کے لیے اسکالرشپ دینے کا اشتہار اخبارات میں جاری کیا گیا ہے ضلع کونسل کی طرف سے ہر سال اہل طلبہ کو اسکالرشپ دی جاتی ہے تاکہ اس ضلع کے نوجوان تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھیں اور اپنے ضلع، صوبے اور ملک کا...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے 85 فیصد کیسوں میں پاؤں کو کٹنے سے بچایا جاسکتاہے ۔ ڈاکٹر اور اینڈو کرائنولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر آشو رستوگی کے مطابق ذیابیطس سے متعلق پاؤں کے مسائل میں السر اور گینگرین شامل ہیں۔ اسپتال میں داخل ہونے والے 50 فیصد سے زیادہ پاؤں کے السر کے مریض ذیابیطس کی وجہ سے داخل ہوتے ہیں ۔ سالانہ 2لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں ۔
    کراچی پولیس ڈیفنس کے علاقے خیابان محافظ سے 6 جنوری کو اغوا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کا تاحال پتا نہ لگاسکی۔پولیس ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود نوجوان مصطفیٰ کی بازیابی یا اُس کے زندہ یا مردہ ہونے کا پتہ نہیں لگاسکی ہے۔ گرفتار ملزم نے مصطفیٰ کے قتل کا اعتراف کیا ہے، مقدس حیدرڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم نے مصطفیٰ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے روبرو 8 فروری کو گرفتار ہونے والے ملزم ارمغان نے اعتراف کیا تھا کہ اُس نے مصطفیٰ کو 3 روز پہلے قتل کردیا تھا۔ڈی آئی جی مقدس حیدر کے مطابق قتل کے بیان کی سچائی جاننے...
    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابتدائی تعلیم کی صورتِ حال تشویشناک ہے، ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، شرح خواندگی 90 فیصد تک پہنچانا ہو گی۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بچوں کی علمی صلاحیت سب سے ضروری ہے، مگر تعلیمی نظام میں شامل نہیں، پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کی شرح صرف 13 فیصد ہے۔ پاکستان کا مقابلہ پاکستان سے کریں تو ہم نے بہت کامیابی حاصل کی ہے: احسن اقبالوفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ترقی کے...
    لاہور : آج 11 فروری کو دنیا بھر میں سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خواتین کے کردار کو تسلیم کرنا اور مزید خواتین کو اس میدان میں شامل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ یہ دن اقوام متحدہ کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت سائنس میں خواتین کی مکمل رسائی اور شراکت کو یقینی بنانے کے لیے 11 فروری کو مخصوص کیا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں سائنس کے شعبے میں خواتین کی خدمات کو سراہنا اور ان کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ اگرچہ خواتین دنیا کے مختلف...
    ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ ہر سال 11 فروری کو عالمی سطح پر سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے، اس دن سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین کی حصے داری کا عالمی سطح پر جائزہ لیا جاتا ہے اور اس میدان مزید خواتین کو راغب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ وہی دن ہے جسے ادارہ اقوام متحدہ نے خواتین کے حقوق اور سائنسی میدان میں ان کی مکمل رسائی اور شراکت کو یقینی بنانے اور جنسی برابری اور نیز خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی غرض اپنی عمومی مجلس (جنرل اسمبلی) میں قرارداد اے آر ای ایس...
    میڈیا سے بات چیت میں رکن قومی اسمبلی اور سنیئر رہنما سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے اسٹیٹس کو کو چیلنج کیا ہے، اسٹیٹس کو والی ایم کیو ایم کمزور ہے، ایم کیو ایم جتنی متحرک ہوگی عوام کے مسائل حل ہوگی ایم کیو ایم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان میں اندرونی اختلافات میں  کمی کے حوالے سے مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی تاہم اختلافات اور انتشار کے حوالے سےبرف پگھلنے کے امکانات ابھی واضح نہیں ہورہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید مصطفی کمال جب عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے تو ان کے استقبال کے لئے وہاں دوسرے گروپ کا کوئی رہنما موجود نہیں تھا۔ میڈیا سے بات...
    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ ایک سینٹ کے نئے سکے نہ بنائے جائیں، تاہم پہلے سے موجود سکے بدستور زیر گردش رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ "ٹروتھ سوشل” پر کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا، "امریکا طویل عرصے سے ایک سینٹ کے ایسے سکے تیار کر رہا ہے جن کی قیمت پیداواری لاگت سے کم ہے۔ یہ بالکل بے کار ہے! میں نے امریکی محکمہ خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ نئے سکے بنانے کا سلسلہ ختم کر دیں۔ ہمیں اپنی عظیم قوم کے بجٹ کو بچانے کی ضرورت ہے، چاہے وہ محض ایک پیسہ ہی کیوں نہ...
    پاکستانی عوام اس وقت 2 قسم کی سوچوں میں منقسم ہیں۔ ایک طرف انتشار کی آواز ہے اور دوسری جانب امن کا پیغام ہے۔ ایک طرف ایک شخص کی  انا کا پہاڑ ہے اور دوسری جانب ریاست اور  سرکار ہے۔ ان 2 سوچوں میں بہت سے لوگ پس رہے ہیں۔ بہت سا وقت ضائع ہو رہا ہے۔ اہم بات یہ نہیں کہ یہ 2 سوچیں کیا ہیں؟ اہم بات یہ ہے کہ تاریخ کے اس موڑ پر آپ کس سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں؟ ایک سال بیت گیا الیکشن کو۔ لیکن فارم 47 والا احتجاج  تھم نہیں رہا۔ پنجاب  اور وفاق بہت آگے چلا گیا مگر خیبر پختونخوا میں وقت احتجاج در احتجاج پر منجمد ہو چکا ہے۔ وہاں کی...
    عظمت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا اس پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بنکر مسماری کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں امن معاہدے پر 100 فیصد عملدرآمد کیا جا رہا ہے، امن و امان ہماری اولین ترجیح ہے اور سامان کی ترسیل کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں مختص علاقوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا اس پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے...
    KURRAM: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں امن معاہدے پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے، امن و امان ہماری اولین ترجیح ہے اور سامان کی ترسیل کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں مختص علاقوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا اس پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بنکر مسماری کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کے بینکرز کو دھماکا خیز مواد سے اڑا رہے ہیں اور دیگر بینکرز بھاری مشینری سے ختم کیے جا رہے ہیں۔...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور نے اپنی نئی فیشن اور لائف اسٹائل برانڈ ARKS کی پہلی جھلک پیش کر دی، جو 14 فروری 2025 کو لانچ ہو رہی ہے۔  اس برانڈ کے ذریعے رنبیر کپور فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔ حال ہی میں جاری کردہ ایک ویڈیو میں وہ ممبئی کی سڑکوں پر سائیکلنگ کرتے نظر آ رہے ہیں، جہاں وہ شہر کے ساتھ اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔  ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے بھی اس پروجیکٹ پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کپور کے خواب کو سپورٹ کیا۔ ویڈیو میں رنبیر کپور میرین ڈرائیو، باندرہ-ورلی سی لنک اور بینڈ اسٹینڈ پر اپنے والد رشی کپور کے مرئیل کے سامنے نظر آتے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آفیشل ترانہ ’جیتو بازی کھیل کے‘ جاری کردیا ہے اور ساتھ لکھا کہ ’انتظار ختم ہوا‘۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، ویڈیو میں پاکستان اور بھارت سمیت ٹورنامنٹ میں شریک تمام ممالک کے جھنڈے دکھائے گئے ہیں، ترانے میں رقص کرتے نوجوانوں نے مختلف ٹیموں کی شرٹس بھی پہنی ہوئی ہیں۔ The wait is over! ???? Sing along to the official song of the #ChampionsTrophy, Jeeto Baazi Khel Ke, featuring the master of melody @itsaadee ???????? pic.twitter.com/KzwwylN8ki — ICC (@ICC) February 7, 2025 ترانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو...
    پاکستان میں شرحِ سود 12 فیصد ہونا، مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے: فچ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیش رفت کر رہا ہے۔فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہم ہے، مشکل اصلاحات پر پیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ اور کثیر جہتی فنانسنگ کے لیے کلیدی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 12 فیصد کرنا، صارف کے لیے مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی، جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے...
    اسلام آباد: پاکستان کے قرضہ جات کی سطح گزشتہ مالی سال کے دوران قابل استحکام سطح سے کافی بلند رہی جو پارلیمانی قانون کی خلاف ورزی ہے. تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے سرکاری قرضہ جات کی سطح گزشتہ مالی سال کے دوران قابل استحکام سطح سے کافی بلند رہیں جو کہ پارلیمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی بھی ہے جبکہ اس کی بنیادی وجوہ میں شرح سود کی مد میں ادائیگیاں ہیں جس کے باعث مستحکم زرمبادلہ اور دیگر اخراجات میں کٹوتی کا بھی سودمند ثابت نہ ہوسکیں.  یہ بات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک جائزہ رپورٹ میں کہی گئی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت گزشتہ مالی سال کے اختتام تک قرضوں کی سطح کو...
    وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر آئی سی سی پر پابندی کے حکم نامے پر آج دستخط کریں گے، امریکی صدر امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کےخلاف اقدامات کرنے پر آئی سی سی پر پابندی لگا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ آئی سی سی پر پابندی کے حکم نامے پر آج دستخط کریں گے، ٹرمپ امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کےخلاف اقدامات کرنے پر آئی سی سی پر پابندی لگا رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فیصلے سے آئی سی سی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہلخانہ پر مالیاتی...
    سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) دودھ سو روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دھمکیاں ملنے لگیں، ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سستا دودھ فروخت کرنے سے منع کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سستا دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دیگر دکانداروں کی جانب سے دھمکیاں دی جانے لگی۔دکاندار کی حمایت میں مخدوم جمانی روڈ اور شالیمارکے علاقہ مکین باہرنکل آئے اور سستا دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کے حق میں نعرے بازی کی۔دکاندار نے کہا کہ کچھ لوگ آئے جو کم قیمت پر دودھ فروخت کرنے سے منع کر رہے تھے۔یاد رہے سکھر کے مختلف علاقوں شالیمار ، پرانہ سکھر ، تانگہ اسٹینڈ سمیت علاقوں میں دودھ فروشوں نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پولیو مہم بلا تعطل 9 فروری تک جاری رہے گی،انہوں نے والدین اور کمیونٹی سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز کے لئے اپنے دروازے کھولیں اور قومی مہم کا حصہ بنیں، یہ قومی ہیروز آپ کے بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل دینے کے لئے آپ کے دروازے پر آئے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی۔ عائشہ رضا فاروق نے نیشنل ای او سی میں قائم پولیو کنٹرول روم کا دورہ کیا ،...
      بیجنگ : نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق رواں سال جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں داخل ہونے والوں اور باہر نکلنے والوں کے کل ٹرپس 14.366 ملین رہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ ہیں ۔ ان ٹرپس میں مین لینڈ کے باشندوں کے ٹرپس 7.671 ملین ، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سے تعلق رکھنے والوں کے ٹرپس 5.737 ملین اور غیرملکیوں کے 958,000 ٹرپس شامل ہیں جو بالترتیب گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5 فیصد، 5.6 فیصد اور22.9 فیصد زیادہ ہیں۔ ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ ٹرانسپورٹ ذرائع (جہاز، ٹرینز، گاڑیوں)کی کل تعداد 525،000 تھی، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14.4 فیصد...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ آج ہم پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وزیر صحت نے کہاکہ انشاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی سرکار کے مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے۔ آج پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔(جاری ہے) بھارتی سرکار کے ہاتھ نہتے کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بھارتی سرکار نے جموں و کشمیر کی...
      گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم کشیمری عوام سے اظہارِ  یکجتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اندھیرے کے بعد اجالا آئے گا اور کشمیر میں بہت جلد اجالا آنے والا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک ہی نعرہ اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان،   دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری اکیلے نہیں۔ 2 روز میں کرم جاؤں گا: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیگورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کرم لےکر جاؤں گا۔ ...
    دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)دنیا کے بہت سے ممالک اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لیے انکم ٹیکس پر انحصار کرتے ہیں، مگر دبئی ایک ایسا حیرت انگیز شہر ہے جہاں صفر انکم ٹیکس کے باوجود حکومت زبردست آمدنی کماتی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر دبئی اتنا پیسہ کیسے بناتا ہے؟ آئیے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہیں۔ دبئی کی آمدنی کے بنیادی ذرائع ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) 2018 میں دبئی نے 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) متعارف کرایا جو کہ زیادہ تر اشیا اور خدمات پر لاگو ہوتا ہے۔ یہ ٹیکس لوگوں کی روزمرہ خریداری، ہوٹل بکنگ، کھانے پینے، لگژری اشیا اور دیگر مصنوعات پر نافذ ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس متحدہ عرب امارات نے جون 2023 میں کارپوریٹ ٹیکس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )وزیر تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کپاس کے شعبے میں اصلاحات کے لیے کام کر رہی ہے جس میں مقامی لنٹ (کتان کا ملائم کپڑا) پر 18 فیصد جی ایس ٹی پر نظرثانی بھی شامل ہے تاکہ مارکیٹ میں منصفانہ ماحول پیدا کیا جا سکے رپورٹ کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کا کہنا ہے کہ مالی سال 25-2024 میں کپاس کی پیداوار میں مقرر کردہ ہدف سے 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے.(جاری ہے) وفاقی وزیرنے ملتان میں قومی کپاس بحالی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا جہاں اہم اسٹیک ہولڈرز کپاس کی پیداوار اور تجارت بڑھانے کے...
    سکھر (نمائندہ جسارت )آئی بی اے یونیورسٹی میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023ء سکھر چیپٹر کی شاندار کامیابی کے بعد، پاکستان لٹریچر فیسٹیول (PLF) 25-26 فروری 2025 ء کو سکھر میں دوبارہ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ فیسٹیول پاکستان آرٹس کونسل کراچی کی تنظیم میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد ہوگا، اور اس کا مقصد سندھ کی ادبی اور ثقافتی منظر کو مزید بڑھانا اور اس خطے کی نرم تصویر کو تقویت دینا ہے۔ پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023ء – سکھر چیپٹر ایک سنگ میل ثابت ہوا جس نے سندھ بھر سے ہزاروں لکھاریوں، شاعروں، اسکالرز، طلبا ، اور خاندانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ دو دنوں میں ہونے والے اس فیسٹیول میں فکری بحثوں، مشاعروں، تھیٹر...
    اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کی شرح گزشتہ ایک دہائی کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں مہنگائی کی شرح 2.4 فیصد پر رہی ہے، جس سے اسٹیٹ بینک پر شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ تک کم کرنے کیلیے دبائو بڑھ رہا ہے۔  وفاقی وزیرت خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی، سبزیوں اور ایڈیبل آئل کی قیمتوں میں  اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، یہ اضافہ اگرچہ نومبر 2015 کے بعد کم ترین اضافہ تھا۔  جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ای سی سی نے وزارت...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل فرید چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر او زدہ ہیں۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل پاکستان تحریک انصاف  فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط بھجوایا ہے جس میں دہشت گردی کے باعث فوجی جوانوں کی شہادت سے متعلق گزارشات پیش کی گئی ہیں۔ فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کا خط چھ نکات پر مشتمل ہے، خط ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سابق وزیراعظم کے طور...
    صرف 4 فیصد اسرائیلیوں کا ماننا ہے کہ نیتن یاہو غزہ میں جنگی مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 96 فیصد اسرائیلیوں کا ماننا ہے کہ ان کی حکومت اور فوج غزہ کی پٹی پر اپنے حملے کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ لزر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کرائے گئے سروے میں، جسے اسرائیلی اخبار معاریو نے شائع کیا، پوچھا گیا تھا کہ آیا اسرائیل نے اپنے جنگی مقاصد حاصل کیے؟ جن میں حماس کو تباہ کرنا بھی شامل ہے، خاص طور پر جنگ سے متاثرہ فلسطینی علاقے میں جاری جنگ بندی، قیدیوں کا تبادلہ، اور شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی وغیرہ۔ مزید پڑھیں: قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکمل: 3 اسرائیلیوں کے بدلے...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت پہلو: آج آپ میں بہت زیادہ توانائی اور جوش ہوگا۔ آپ نئی شروعات کے لیے بہت پرجوش رہیں گے۔ آپ کی قیادت کی صلاحیتیں نمایاں ہوں گی اور آپ دوسروں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ منفی پہلو: آج آپ کو اپنی جرات کی وجہ سے کسی سے بحث ہو سکتی ہے۔ اس لیے اپنی بات کو نرمی سے پیش کریں۔     ثور: 22 اپریل تا 20 مئی مثبت پہلو: آج آپ کو مالی فائدہ ہونے کا امکان ہے۔ آپ کو کسی پرانی سرمایہ کاری سے منافع ہو سکتا ہے۔ منفی پہلو: آج آپ کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ خاص طور پر پیٹ سے متعلق مسائل...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے بھارتی قبضے میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، جسے ہر قیمت پر بھارت سے واپس لینا ہوگا۔ فیصل ندیم نے کہا کہ دنیا میں غلامی کا دور ختم ہو چکا ہے، بھارت کو خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے بلکہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت اور بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی بے دخلی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار، کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کرنے کے باوجود کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکتی۔
    اسلام آباد/کراچی( نمائندہ جسارت+ اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ میں بینچز اور ججز کمیٹیوں کے اختیارات کے معاملے سے متعلق آئینی بینچ نے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے 2 حکمنامے واپس لینے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ 13 اور 16 جنوری کے حکمنامے بغیر کسی اختیار کے تھے، دونوں حکمنامے واپس لیے جاتے ہیں۔اس میں کہا گیا کہ ججز کمیٹیاں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کام کرتی ہیں، کون سا کیس کہاں لگے گا فیصلہ کرنا کمیٹیوں کا اختیار ہے۔ادھر عدالت عظمیٰ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے کراچی بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے عہدے کا حلف لے لیا۔ سٹی کورٹ آمد...
    کراچی (رپورٹ :قاضی جاوید) سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور بی ایم جی کے سربراہ زبیر طفیل نے جسار ت کے سوال ’’شرح سود کم ہو نے سے عوام کی معاشی حالت کیوں تبدیل نہیں ہورہی ہے؟ ‘‘ کے جواب میں کہا کہ تاجر اور صنعتکارحکومت کی جانب سے شرحِ سود میں مسلسل کمی کوعوام تک منتقل نہیں کر رہے ہیں اور سارا منافع خود اپنے پاس رکھ لیتے ہیںاور وہ اس کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچنے دے رہے ہیں جس کی وجہ سے سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ ثمرات عام آدمی تک کب پہنچیں گے؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، جو13سے کم...
    ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محکمہ کھیل حکومت سندھ اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کراچی اوپن سافٹ بال کے فاتح کپتان کو وننگ ٹرافی دے رہے ہیں، فوٹو میں گلفراز خان، ریاض الدین اور اعجاز الدین بھی موجود ہیں
    وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے پاکستان میں زیر استعمال موٹر سائیکلوں اور ان کے پیٹرول استعمال سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے شرکت کی اور بتایا کہ پاکستان میں 30 ملین یعنی 3 کروڑ موٹر سائیکلیں زیر استعمال ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان 3 کروڑ موٹر سائیکلوں میں سالانہ 6 ارب ڈالرز یعنی 16 کھرب 71 ارب سے زائد کا پیٹرول استعمال ہوتا ہے۔ اویس لغاری نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ موٹر سائیکل اور رکشے ملک کی کل پیٹرول کا 40 فیصد استعمال کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 200 میگاواٹ کے فرنس آئل کے پاور پلانٹس کو وقت سے پہلے ریٹائر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد میں کمی ”سمارٹ فون سب کے لیے“ کا اہم چیلنج ہے جس سے ڈیجیٹل تقسیم کو وسیع کرنے اور ملک بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کو روکنے کا خطرہ ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس میں امپلیمینٹیشن فنانشل لٹریسی کے سابق مینیجر اعتزاز حسین نے کہا کہ موبائل صارفین میں حالیہ کمی ملک کی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کی کوششوں کو ایک اہم دھچکا ہے. انہوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کا”سمارٹ فون سب کے لیے“اقدام جس کا مقصد قابل رسائی اسمارٹ فون کی قسط کے منصوبوں کے ذریعے ڈیجیٹل شمولیت کو...
    بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک شاندار فوٹو شوٹ کروایا، جس میں انہوں نے فیشن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  ان کا ماننا ہے کہ فیشن صرف رجحانات کی پیروی کا نام نہیں، بلکہ یہ خود کو اظہار دینے اور بااعتماد محسوس کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ملائکہ اروڑا کے مطابق، فیشن کا مطلب ہے خود کو محدود نہ رکھنا بلکہ نت نئے تجربے کرنا۔ انہوں نے کہا، "فیشن اپنی حدوں کو چیلنج کرنے اور اپنی شخصیت کے مطابق انتخاب کرنے کا نام ہے۔ جو چیز آپ کے لیے صحیح لگے، وہی پہنیں، لیکن اپنی اصل پہچان کو نہ کھوئیں۔” اداکارہ نے مزید کہا کہ کپڑے اور...
    کراچی: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے پاکستان کیلیے ٹھنڈی ،مثبت اور خیر کی ہوائیں بیرون ملک سے آرہی ہیں جو چلتی رہیں گی،یہ کامیابیوں اور بلندیوں کی ابتدا ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا متنازع پیکا ایکٹ پی ٹی آئی دور میں آرڈیننس کے ذریعے آیا اور بہت سخت آیا تھا۔ فیک نیوز کے معاملے میں سیاستدان ہو یا کوئی بھی، آج جتنی آزادی ہے، یہ مشرف دور میں ملی, ایسے یوٹیوبر ہیں جو ملک کے خلاف باتیں کرتے ہیں، جس پرکارروائی ہونی چاہئے۔ اگرپارلیمنٹ کہتی آئین قانون ہے تو فوج ، عدالتوں اور سب کو ماننا پڑے گا، پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔ فیصل واوڈا نے’ کل تک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ خطہ پوٹھوہار میں بونداباندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبر پختونخوا: دیر 11، چترال ، میرکھانی 09، کالام 08،دروش 06،مالام جبہ 03،کاکول02اورسیدو شریف میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برفباری (انچ):کالام میں 04 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ آج...
    سینیٹر فیصل واوڈا  کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور زیادہ عرصے تک خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ پر نظر نہیں آرہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی کہ بیرسٹر گوہر زیادہ عرصے چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کو مزید چھ سے آٹھ ماہ تک ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا۔ پی ٹی آئی کی نئی قیادت کے تحت پنجاب میں پی ٹی آئی کا کوئی جلسہ یا جلوس نہیں ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئیبانئ پی ٹی آئی عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ...
    بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک شاندار فوٹو شوٹ کروایا، جس میں انہوں نے فیشن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  ان کا ماننا ہے کہ فیشن صرف رجحانات کی پیروی کا نام نہیں، بلکہ یہ خود کو اظہار دینے اور بااعتماد محسوس کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ملائکہ اروڑا کے مطابق، فیشن کا مطلب ہے خود کو محدود نہ رکھنا بلکہ نت نئے تجربے کرنا۔ انہوں نے کہا، "فیشن اپنی حدوں کو چیلنج کرنے اور اپنی شخصیت کے مطابق انتخاب کرنے کا نام ہے۔ جو چیز آپ کے لیے صحیح لگے، وہی پہنیں، لیکن اپنی اصل پہچان کو نہ کھوئیں۔" اداکارہ نے مزید کہا کہ کپڑے اور انداز...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان تنخواہوں میں اضافے پر یک زبان ہیں، ارکان پارلیمنٹ تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، تنخواہوں میں ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ اس پارلیمان کے اراکین کبھی کسی عوامی مسئلے پر ایسے یک زبان نہیں ہوئے جیسے اپنی تنخواہوں کیلئے ہوئے، کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کبھی ایک ہوتے۔ یاد رہے 25 جنوری کو فنانس کمیٹی...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، ہم کہتے رہے کہ پی ٹی آئی میں میرصادق اور میر جعفر کردار ادا کر رہے ہیں، اب دیکھ لیں ان کو صدارت سے ہٹایا گیا تو پی ٹی آئی کے اصلی کارکن یوم نجات منا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو ہمیشہ میدان سے بھاگنے کی عادت ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلیٰ کے انٹرویو پر ردعمل بدھ کے روز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی  تحصیل صدر سید توقیر شاہ کی رہائش گاہ گئے، سید توقیر شاہ نے انہیں اپنی رہائش گاہ مدعو کیا تھا، جہاں ان سے سابق ناظم پہاڑپور حاجی ایوب خان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) ایک تازہ رائے عامہ کے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ گرین لینڈ کے 85 فیصد باشندے امریکہ میں شامل ہونے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اصرار کیا تھا کہ گرین لینڈ کے لوگ یہی چاہتے ہیں، جس کے بعد یہ پول کیا گیا۔ پولسٹر ویرین کے ایک سروے، جسے ڈنمارک کے اخبار برلنگسک نے کمیشن کیا تھا، کے مطابق صرف چھ فیصد گرین لینڈ کے باشندے امریکہ کا حصہ بننے کے حق میں ہیں، جب کہ نو فیصد افراد غیر فیصلہ کن ہیں۔ گرین لینڈ: ٹرمپ کی دھمکی پر جرمنی اور فرانس کی سخت تنقید اس ماہ کے اوائل میں امریکی...
    سربیا(نیوز ڈیسک)سربیا میں کئی ہفتوں سے جاری طلبہ کے حکومت مخالف مظاہروں کے دباؤ میں آکر صدر الیگزینڈر ووچچ نے اپنے وزیرِاعظم کو قربان کر دیا۔وزیراعظم میلوس ووچیوچ، جو صدر ووچچ کے قریبی ساتھی اور حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی کے نامزد رہنما تھے، نے اعلان کیا کہ وہ مستعفی ہو رہے ہیں تاکہ ملک میں کشیدگی مزید نہ بڑھے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ استعفیٰ صدر ووچچ کی جانب سے حکومت میں ”فوری اور جامع ردوبدل“ کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا۔ ووچچ، جو سربیا کی انتہائی منقسم سیاست میں مہارت رکھتے ہیں، پہلے بھی کئی بار اپنے اتحادیوں کو وقتی طور پر قربان کر چکے ہیں تاکہ اپوزیشن کو کمزور کیا جا سکے۔ احتجاج کی...
    ظاہر پرست آنکھ عروج کے کسی سفر کی شاہد نہیں ہو تی۔ مادّہ پرست فکر طائف کے سفر کی عظمت سے آگاہ نہیں۔ کسے خبر تھی،طائف کا سفر معراج کے سفر کا ابتدائیہ ٹھہرے گا۔ طائف کا سفر لطائف کا سفر ٹھہرا۔ یہاں زمین پر ناقدری، ناشناسی اورپھر ناسپاسی اپنے عروج پر تھی، آسمان سے پہاڑوں کا فرشتہ بحکمِ ربی نازل ہوتا ہے، اور سرکارِ دوعالمؐ سے کہتا ہے کہ اگر آپؐ حکم فرمائیں تو اس بستی کو ان ناہنجاروں سمیت دوپہاڑوں کے درمیان پیس کر رکھ دیا جائے۔ زخموں سے چْور اور دل سے رنجور سرکارِ دوعالمؐ نے فرمایا: مجھے رحمت اللعالمینؐ بنا کر بھیجا گیا ہے، یہ مجھے پہچانتے نہیں، یہ اگر ایمان نہیں لے کر آتے تو...
    اسلام آباد؍ ہری پور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بحیثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چند روز قبل علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے صرف ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ لوگ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کا نظام صحت اس وقت ایک سنگین مسئلے کا سامنا کر رہا ہے اور وہ ہے ماہر اور عملی فارماسسٹس کی کمی ہے۔ یہ خلا ادویات کی فروخت اور استعمال میں غیر محفوظ طریقوں کا باعث بن رہا ہے، جس کے نتیجے میں عوامی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کے سابق چیئرمین سید فاروق بخاری نے اس مسئلے کی سنگینی کو اجاگر کیا ہے۔فاروق بخاری نے بتایا کہ پاکستان کے نظام صحت میں تقریباً 80 ہزار فارمیسیز شامل ہیں، لیکن ملک بھر میں صرف 55 ہزار فارماسسٹس رجسٹرڈ ہیں۔ ہر سال ڈھائی ہزار نئے فارماسسٹس میدان میں آتے ہیں، جن میں 45 فیصد مرد اور 55 فیصد خواتین شامل...
    لاہور: پاکستان میں ہنر مند افراد کی کمی نہیں، لاہور کے شاہی قلعہ میں ایک ایسا نوجوان موجود ہے جس کا ہنر نہایت منفرد اور دلچسپ ہے, غلام مصطفیٰ نامی یہ نوجوان چاول کے دانے پر نام لکھنے کی مہارت رکھتا ہے، اور اس کا یہ فن مقامی اور غیر ملکی سیاحوں میں یکساں مقبول ہے۔ غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ یہ فن انہوں نے لاہور ہی سے سیکھا ہے۔ ان کے استاد نے انہیں یہ ہنر سکھایا، جس کے ذریعے وہ نہایت باریک چاول کے دانے پرانگریزی حروف تہجی سمیت دو یا تین نام باآسانی لکھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ عام چاول کے دانے ہی ہوتے ہیں، اور اس کے لیے کسی...
    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اپنی اہلیہ سمعیہ آروز کے ہمراہ دبئی میں ہیں۔ انسٹاگرام پر حسن علی کی اپنی بیٹیوں اور اہلیہ کے ساتھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ دبئی کے ایک ہوٹل میں فیملی کے ساتھ وقت اچھے طریقے سے گزار رہے ہیں۔ ان تصاویر میں سمعیہ آرزو کے ساتھ حسن علی، حلینہ اور ہازل بھی شامل ہیں۔           View this post on Instagram                       A post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali)   حسن علی ان دنوں دبئی میں ہیں اور وہ پاکستان سپرلیگ کے 2025 کے سیزن سے قبل اپنی فیملی کے ساتھ ٹائم گزار رہے ہیں۔ واضح...
    گورنر خیبر پختونخوا  فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پتا چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں میر صادق اور میر جعفر کا کردار کون ادا کررہا ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ںے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات مل چکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے جس طرح خیبر پختونخوا کو برباد کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس کے پاس اسلحہ، بلٹ پروف گاڑیاں تک نہیں ہیں، 528 ارب روپے سیکیورٹی کی مد میں آئے وہ کہاں خرچ ہوئے؟ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم کرنے میں ہمارے صوبے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مذاکرات کا سلسلہ ختم کرنا ان کا حتمی فیصلہ ہے اور وہ مذکرات سے گریزاں ہیں تو ہم بھی اپنی قیادت سے مشاورت کریں گے اور کمیٹی تحلیل کرنے پر غور کریں گے. اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی خواہش یا مطالبے کے مطابق اگر تراش خراش کرنی ہے تو وہ بھی کریں گے اور اگر وہ نہیں آتے تو ظاہر ہے کہ یہ ان کا حتمی فیصلہ ہے کہ انہوں نے مذاکرات کا سلسلہ ختم کر دیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کمیشن بنانے...
    جدہ: او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندے ایم جے ایچ جابید ملاقات کے دوران مصافحہ کر ر ہے ہیں
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سٹیٹ بنک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے۔ پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد اور  ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔  کم افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے۔ پر امید ہوں کہ آئندہ مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرکے شرح سود کو ایک فیصد کم کرکے 13 سے 12 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افراط زر کچھ ماہ میں بہت تیزی سے کم ہوا ہے‘ مئی 2023ء میں 38 فیصد رہا اور گزشتہ ماہ 4.1 فیصد پر آگیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جنوری کا افراط زر دسمبر سے بھی کم رہے گا‘ 6ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس رہا، اس سے قبل 4.1 ارب ڈالر کا خسارہ رہا تھا‘ سرکاری ذخائر پلان سے کچھ کم رہے‘...
    مقبوضہ بیت المقدس:حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی پناہ گزینوں کی غزہ واپسی شروع ہونے پر اسرائیل کے مستعفی وزیر بین گویر نے صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے معاہدے کو اسرائیل کی شکست اور ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مزاحمتی تنظیم حماس کے مقابلے میں اسرائیلی ذلت کا اعتراف کیا ہے۔ بین گویر نے غزہ کے شمالی علاقے میں فلسطینیوں کی واپسی کو تنقید کا نشانہ بناتے اور زہر اگلتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیلی فوجیوں کی قربانیوں کی توہین ہے۔ قابض فوج کی دہشت گردی کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اہل کاروں نے میدان جنگ میں کامیابی کے...
      ہانگ کانگ میں امریکن چیمبر آف کامرس نے حال ہی میں ” ہانگ کانگ بزنس کنفیڈنس سروے” 2025 جاری کیا ہے ، جس کے مطابق ہانگ کانگ میں امریکی کمپنیوں کو ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول پر زیادہ اعتماد ہے اور وہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قوانین کے بارے میں زیادہ معروضی نکتہ نظر رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے پیر کے روز چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق 75 فیصد کاروباری اداروں کا ماننا ہے کہ ہانگ کانگ ایشیا کا بین الاقوامی کاروباری مرکز ہے اور نوے فیصد کمپنیوں کا ماننا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہنے کے حوالے سے ہانگ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبور ہوں، ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 5 فیصد سے کم ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے شبانہ روز محنت کر رہےہیں، اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ اسلام آباد میں نئے ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کاوشیں کر رہے ہیں، یہ محنت رنگ لارہی ہے، اس وقت مہنگائی بڑھنے کی شرح 5 فیصد سے کم ہے، بینکوں کی شرح سود 13 فیصد پر امید ہے آج...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبور ہوں. ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 5 فیصد سے کم ہے. بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے شبانہ روز محنت کر رہےہیں. اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔اسلام آباد میں نئے ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کاوشیں کر رہے ہیں. یہ محنت رنگ لارہی ہے. اس وقت مہنگائی بڑھنے کی شرح 5 فیصد سے کم ہے. بینکوں کی شرح سود 13 فیصد پر امید ہے آج پالیسی ریٹ میں...
    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا؛ افراط زر میں اضافے کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ افراط زر میں آنے والے مہینوں میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرکے شرح سود کو ایک فی صد کم کرکے 13 سے 12 فی صد مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ڈیٹا میں کافی مثبت ٹرینڈ ہیں،...
    نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے بانی صدر اور وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک سے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے ملاقات کی اور محنت کشوں کے مسائل اور درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ پروفیسر محمد شفیع ملک نے کہا کہ محنت کشوں کے مسائل کا حل یہ ہے کہ محنت کش اپنے حقوق کے لیے متحد ہو جائیں۔ سرمایہ دار طبقہ تو اپنے مفادات کے لیے منظم بھی ہے اور متحد بھی ہیں۔ انہوں نے محنت کشوں کے اداروں کو اپنی مٹھی میں جکڑا ہوا ہے۔ بدقسمتی سے محنت کشوں کے ادارے محنت کشوں کے بجائے سرمایہ داروں کے تحفظ کے لیے کام کر...
    لاہور :محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج رات ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں سخت سردی کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں موسم ٹھنڈا اور خشک رہے گا، بالائی علاقوں میں سخت سردی کی توقع ہے۔ پنجاب کے مختلف حصوں میں سردی کا راج برقرار رہے گا، مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت موسم انتہائی سرد ہونے کی پیشگوئی ہے۔ خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں ہلکی کہر چھانے کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، نارووال، اور گوجرانوالہ میں ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک اور ٹھنڈا رہے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیسکو رینجرز اور پولیس کی مدد سے سفید پوش شہریوں کو جس طرح تنگ کررہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، کئی سال کے ڈیڈکشن بل کے پیسے ایک دن میں شہریوں سے وصول کرنے کے لیے صارفین کی جس طرح عزت نفس مجروح کر رہے ہیں اور بلاجواز بغیر ایف آئی آر صارفین کی گرفتاری اور ان کے فیملیز کو ہراساں کرنے اور میٹر اُتار کے لے جانا اور ڈیڈیکشن بل ایک دن میں وصول کرنے اور حیسکو اپنی نااہلی کرپشن چھپانے کا بہانا ڈھونڈ رہا ہے، بجلی چوری میں خود حیسکو عملہ ملوث ہے، ایس ڈی...
    دریائے سندھ ہماری زمین کا وہ جیتا جاگتا حصہ ہے جو ہزاروں برس سے زندگی کو اپنے سینے سے لگا رہا ہے۔ یہ صرف پانی کا بہاؤ نہیں بلکہ ایک مکمل تہذیب ہے جو ماضی کی گہرائیوں سے لے کر آج تک ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہے۔ ہم اسے سندھ کی شریان کہتے ہیں کیونکہ اس کے بغیر اس سرزمین کا وجود ہی ممکن نہیں۔ یہ دریا ہمیں زراعت، روزگار، رہن سہن اور تہذیبی ورثے کی گہری بنیاد فراہم کرتا ہے، لیکن افسوس، آج ہم خود اپنے اس دریا کی اہمیت کو فراموش کرتے جا رہے ہیں۔ دریائے سندھ کی تاریخ بہت قدیم ہے۔ یہ دریا ہماری تہذیب کی جڑوں میں بسا ہوا ہے۔ 5,000 سال پہلے، انڈس ویلی...
      بیجنگ () برطانیہ کے 48 گروپ کلبوں، چائنا برطانیہ بزنس کونسل اور برطانیہ میں چائنا چیمبر آف کامرس نے مشترکہ طور پر لندن میں “آئس بریکر” 2025چینی نئے سال کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ برطانیہ میں چینی سفیر زنگ زہ گوانگ سمیت چین اور برطانیہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں چائنا  میڈیا گروپ  اسپرنگ فیسٹیول گالا  کی پروموشنل ویڈیو چلائی گئی۔ اسی دن آئرلینڈ میں چینی سفارت خانے نے چینی نئے سال کا جشن منانے کے لیے ڈبلن میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا۔ استقبالیہ تقریب میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹول گالا کی پروموشنل ویڈیو چلائی گئی  اور  مہمانوں نے چینی نئے سال...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ایسا نظام نہیں جہاں عوام کی حمایت کے بغیر حکومت چل سکے۔ تاریخ گواہ ہے کہ عوام کی خواہشات کے خلاف چلنے والے نظام قائم نہیں رہ سکتے۔ موجودہ حکومت اتفاق رائے سے عاری یکطرفہ پالیسیوں کے ذریعے کبھی کبھار اپنے مسائل میں اضافہ کرتی ہے۔ وہ فیصلے جو اتفاق رائے پر مبنی ہوں اور عوام کی خواہشات کے مطابق ہوں ان پر عمل درآمد زیادہ موثر اور آسان ہوتا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی آل پاکستان ایمپلائز اتحاد یونین کے نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے لیے تین...
    کراچی (کامرس رپورٹر)دنیا بھر میں مسلسل آٹھ برسوں سے 100ملین سے زائد یونٹس کی فروخت کے ساتھ نمبر ون الیکٹرک ٹو وہیلر لیڈر یادی (Yadea) نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چار جدید الیکٹرک وہیکلزماڈلز متعارف کرائے ہیں،جبکہ اس موقع پر GT 30 کی قیمت اور خصوصیات سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے لائی گئیں۔پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ کی ترقی کے انتہائی روشن امکانات ہیں، جہاں ماحولیاتی خدشات کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، اور سبز نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے معاون حکومتی اقدامات کی وجہ سے ای وی مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے۔انڈسٹری کا تخمینہ ہے کہ پاکستان میں ای وی مارکیٹ 80 فیصد سے زیادہ بڑھے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ حکومت اور  پی ٹی آئی دونوں کا مذاکرات میں ایک ہی ہدف تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں  رکھا جائے۔ عمران خان کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی بتادیا تھا مذاکرات ختم ہوجائیں گے، یہ حکومت کو ویسے ہی چلنے دیں گے جیسے پہلے دن سے چلنے دیا، پی ٹی آئی والے عمران خان کے جیل میں ہونے سے خوش ہیں۔  سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی تھی بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں اور پی ٹی آئی بھی یہی...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کا مذاکرات میں ایک ہی ہدف تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھا جائے۔ عمران خان کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی بتادیا تھا مذاکرات ختم ہوجائیں گے، یہ حکومت کو ویسے ہی چلنے دیں گے جیسے پہلے دن سے چلنے دیا، پی ٹی آئی والے عمران خان کے جیل میں ہونے سے خوش ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی تھی بانی پی ٹی جیل میں رہیں اور پی ٹی آئی بھی یہی چاہتی تھی،فرنٹ لائن میں موجود پی...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت پر تحفظات کا اظہارکردیا۔ پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن اور پارٹی میں کافی متحرک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے مشورہ علیمہ خان سے ملاقات کے دوران دیا۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی کو ڈیموکریٹ بنانا مشکل ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت کی وجہ سے پارٹی میں توازن نہیں رہتا، ایک سے زیادہ ہدایات کی وجہ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں، 24 نومبر کا احتجاج بھی غلط فیصلے کی وجہ سے ناکام ہوا۔میجر (ر)...
    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی قیادت کیساتھ عوام کو تیار نہیں اور یہ بھی خوش ہیں ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی ایک چہرہ بتائیں جو آج اقتدار کے مزے...
    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ‏میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا، حکومت اور پی ٹی آئی کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‏میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ ٹرمپ...
    قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے، یہ مذاق تھا، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ‏میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا، حکومت اور پی ٹی آئی کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی...
    کندھکوٹ: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ووٹ کی اہمیت اور اندراج سے متعلق لیکچر دے رہے ہیں
    ڈیووس(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ اپنا گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے۔ ڈیووس میں مذاکرے سے بطور پینلسٹ خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ اور فسکل اکاؤنٹ کا جڑواں خسارہ رہا ہے،فسکل خسارے کی سب سے بڑی وجہ 9 سے 10 فیصد غیر پائیدار ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح ہے، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے باعث ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 13 فیصد تک لے جانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھائے بغیر قوموں کا باعزت مقام کا حصول ناممکن ہے، حکومت اپنے اخراجات میں کمی اور قرضوں کی...
    کراچی(کامرس رہورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے بانی وائس چیئرمین اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی مرکزی کور کمیٹی کے رکن ملک خدا بخش نے پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بجلی پر خصوصی 44 فیصد رعایتی ٹیرف کو ایک تاریخ ساز پیکیج کو موجودہ حکومت کا بے مثال کارنامہ قرار دیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کو31.30 روپے کی کمی سے 39.70 روپے فی یونٹ بجلی ملے گی اور اس کمی کی وجہ سے پٹرول اور دوسرے ایندھن کے مقابلے میں سفری اخراجات میں تین گناتک بچت...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت سمیتا افضال سید اور گھنور اسران نے کہا ہے کہ سائبر نائف دماغی کینسر کے علاوہ پروسٹیٹ کینسر کا 100 فیصد علاج فراہم کرتا ہے جبکہ منہ کے کینسر کے 35 فیصد کیسز یہاں رجسٹر ہو رہے ہیں اور اسپتال میں 570 نئے ڈاکٹرز کی بھرتیوں اور سات منزلہ میڈیکل ٹاور کی تعمیر منصوبے کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز جناح اسپتال کے سائبر نائف ڈیپارٹمنٹ میں دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر سائبر نائف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود بھی موجود تھے۔ سندھ حکومت کی ترجمان اور پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی سمیتا افضال سید نے جناح اسپتال کے سائبر نائف سینٹر کا دورہ کیا۔...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کا فیصلہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ( کل ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس کیس میں سزا ختم کر دے گی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مخالفین عدالت کے ذریعے سیاست کی کوشش کر رہے ہیں اور عدالتوں کو حکومت نے میدان جنگ بنایا ہوا ہے۔بیرسٹر علی ظفر کا کہنا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کا فیصلہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ( کل ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس کیس میں سزا ختم کر دے گی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مخالفین عدالت کے ذریعے سیاست کی کوشش کر رہے ہیں اور عدالتوں کو حکومت نے میدان جنگ بنایا ہوا ہے۔بیرسٹر علی ظفر...
     وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ترقی پذیر معیشتوں پر عالمی قرضوں کے بڑھتے بوجھ کے موضوع پر اعلیٰ سطحی مذاکرے سے بطور پینلسٹ خطاب میں کہنا تھا کہ مالیاتی پالیسیوں میں تبدیلی اور قرضوں میں پائیداری کے ذریعے مضبوط اور لچکدار معیشتوں کے قیام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ اور فسکل اکاؤنٹ کا جڑواں خسارہ رہا ہے، فسکل خسارے کی سب سے بڑی وجہ 9 سے 10 فیصد غیر پائیدار ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح ہے، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے باعث ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 13 فیصد تک لے جانے کی کوشش جاری ہے ، ٹیکس...