2025-08-06@15:58:20 GMT
تلاش کی گنتی: 3262
«اس کیساتھ»:
(نئی خبر)
نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے حماس کے ساتھ معاہدہ طے پانے اور جنگ بندی کے زیادہ امکانات ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے معاہدے کا مطلب ہے کہ ’کافی تعداد میں یرغمالیوں‘ کو رہا کیا جا سکتا ہے۔امریکی صدرٹرمپ سے آج وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ملاقات کریں گے۔ پی آئی جے کا وفد مذاکرات کیلئے دوحہ میں موجود فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے)، جو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات کا حصہ رہی ہے، نے تصدیق کی ہے کہ اس کا وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا ہے۔ الجزیرہ...
کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے 4 روز بعد بھی متاثرین کو حکومت نے کوئی قیام گاہ مہیا نہیں کی۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 60 گھنٹے بعد مکمل کر لیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 27 جاں بحق افراد میں سولہ مرد، دس خواتین اور ڈیڑھ سال کی ایک بچی شامل ہے جبکہ 11افراد زخمی ہوئے۔ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شری رام ناتھ مہاراج نے کہا کہ ہلاک ہونے والے 27 میں سے 20 افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔اشری رام ناتھ مہاراج نے کہا کہ متاثرین اپنے رشتے داروں کے پاس یا مہیشوری کمیونٹی سینٹر میں ہیں۔ وزیراعظم سے گزارش ہے اس معاملے کو دیکھیں۔
اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے 2 سے 3 ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے 2 سے 3 ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین یوم عاشور تھا جس میں سڑکوں کی صفائی کے ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹادی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز شریف کی نگرانی میں پنجاب بھر میں محرم کے پرامن انعقاد کا مرحلہ مکمل، جلوس امام بارگاہوں میں پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بہترین انتظامات پر سلمان رفیق سمیت متعلقہ وزرا، اداروں سمیت تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں پرامن ترین محرم منعقد ہوا، سڑکوں کی صفائی کے ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹائی گئی۔ وزیر اعلی نے سیکریٹری ہوم پنجاب، متعلقہ وزارتوں کے تمام سیکریٹریمز...
تھائی لینڈ کے ضلع لاپلائے سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ لڑکے کو منشیات سے بھرے گھر سے بازیاب کرا لیا گیا ہے، جہاں وہ تقریباً مکمل تنہائی میں پرورش پا رہا تھا، اور صرف بھونکنے کے ذریعے بات چیت کرنا سیکھا تھا۔ گلف نیوز کے مطابق تھائیگر کی رپورٹ کے مطابق، ایک اسکول پرنسپل اور مقامی سماجی کارکنوں کی اطلاع پر حکام نے لڑکے کو ایک بوسیدہ لکڑی کے مکان سے بازیاب کیا، جہاں وہ 6 کتوں کے ساتھ گندگی میں رہ رہا تھا۔ قانونی وجوہات کی بنا پر لڑکے کو ’بچہ اے‘ کہا جا رہا ہے، وہ 2 سال سے اسکول نہیں گیا تھا، اس کی ماں، جو کہ منشیات کی عادی ہے، روزانہ کئی گھنٹوں کے...
امپورٹڈ اسپورٹس ار لگژری گاڑیوں، گھڑیوں، پرفیوم اور دیگر لگژری اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس کم کر دیا امپورٹڈ باتھ ٹب پر ڈیوٹی 16 فیصد، امپورٹڈ باتھ واشنگ ٹینک پر ڈیوٹی 24 فیصد کردی ،نوٹیفکیشن جاری عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش، امپورٹڈ اسپورٹس ار لگژری گاڑیوں، گھڑیوں، پرفیوم، لگژری باتھ روم فٹنگز، لگژری شپس، کروز اور دیگر لگژری اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس کم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیاں، جیپ، گھڑیاں، پرفیوم اور لگژری باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی کم کردی گئی۔حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا کہ اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ جیپوں پر ڈیوٹی 15 سے...
بدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما کی 90ویں سالگرہ، چین کا جانشین کی نامزدگی خود کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز بدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے اتوار کو اپنی 90ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر دنیا میں امن کی دعا کی جب کہ چین نے ایک بار پھر اصرار کیا کہ اُن کے جانشین کے تعین کا حتمی اختیار بیجنگ کے پاس ہوگا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہمالیہ کے جنگلات میں واقع بھارتی مندروں سے سرخ لباس میں ملبوس راہبوں اور راہبات کی صدائیں گونجتی رہیں، دلائی لاما اور ہزاروں تبتی باشندے 1959 میں چینی افواج کے ہاتھوں لاسا میں بغاوت کچلے جانے کے بعد سے بھارت میں مقیم ہیں۔...
دبئی(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی میں ایک نئے ممبر کا اضافہ ہوا ہے، جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ شعیب ملک سے طلاق کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ دبئی کے ایک پُرسکون ماحول میں رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے بیٹے کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی کے خوبصورت لمحات کو تصاویر کی صورت میں مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ ان تصاویر میں ان کے گھر کے نئے رکن کی جھلک بھی دکھائی گئی، یہ ننھا سا بلی کا بچہ ہے، ثانیہ مرزا نے اذہان کی اس پالتو بلی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک دلکش تصویر بھی...
جڑواں شہروں میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 اور 7 جولائی کو اسلام آباد ملک کے مختلف علاقوں میں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ 06 اور07 جولائی کے دوران موسلا دھار، شدید موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں...
لاہور(نیوز ڈیسک)) نائب وزیر اعظم و سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے، ان کو اچھے وقت میں نہیں چھوڑیں گے۔ اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کی کوئی بات نہیں کی، نواز شریف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں یہ بات کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں، ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے قانون اپنا راستہ خود لے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں چاہے وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جہانیاں(آن لائن)نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور 10محرم الحرام6جولائی اتوار کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائے گا، یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی جبکہ علم،تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے شام کو مجالس شام غریباں برپا ہوں گی۔نواسہ رسول ؐ ،جگر گوشہ بتول ؑ،حضرت امام حسین ؑ اورشہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے10محرم الحرام6جولائی اتوار کو اسلام آباد،چاروں صوبوں،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ،جنوبی پنجاب ،جہانیاں سمیت ملک بھر کے طول و عرض میںمجالس عزاء،علم وتعزیہ اورذوالجناح کے ہزاروں جلوس برآمد ہوں گے جس میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار...
لاہور/ اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔ آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو بھی۔ تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے۔ شہبازشریف آذربائیجان کا2 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ترکیہ اور چین پاکستان کے دوست ممالک ہیں لیکن جنگ پاکستان نے خود لڑی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا بھارت کو جنگ میں پاکستان سے شکست ہوئی، بھارت کے دعوے مٹی میں مل گئے، سندور اجڑگیا۔ انہوں کہا ہمیں پوری دنیا کی سپورٹ ملی تھی، بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل کھڑا تھا، بھارت کی طرف سے بیانات اپنے عوام کو مطمئن کرنے کیلئے ہیں اور ایسے بیانات بھارت کی سفارتی محاذ پربھی شکست کا نتیجہ ہیں۔خواجہ آصف نے کہا بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح بالکل واضح تھی، کوئی شک نہیں پاکستان کی افواج نے جنگ میں اپنا لوہا منوایا، ترکیہ اور چین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے صدر نصراللہ چوہدری کی قیادت میں تشریف لانے والے وفد سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں ملک میں صحافتی اداروں کو درپیش چیلنجز، میڈیا ورکرز کے حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی، اور صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کراچی میں میڈیا سے جڑے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایم کیو ایم سینئر رہنما سید امین الحق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ہمیشہ آزادی اظہار رائے، صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی حمایت کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ سید امین الحق نے مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ نے شام کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے دمشق کے دورے میں اس پیش رفت کے حوالے سے بتایا، یہ اعلان گزشتہ دسمبر میں طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد کیا گیا ہے۔ڈیوڈ لیمی نے بیان میں کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے تنازع کے بعد شامی عوام کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے، برطانیہ سفارتی تعلقات اس لیے بحال کر رہا ہے کیونکہ یہ ہمارے مفاد میں ہے کہ ہم نئی حکومت کو ایک مستحکم، زیادہ محفوظ اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے...
ابراہیمی معاہدہ ایک ایسی دستاویز ہے جسے ٹرمپ نے اپنی گزشتہ حکومت کے دور میں متعارف کروایا تھا۔ اس معاہدے کا نام پہلے صدی کی ڈیل رکھا گیا تھا، بعد میں اس کوکچھ تبدیلیوں کے ساتھ ابراھیمی معاہدے کا نام دیا گیا ہے۔ اس معاہدے کا اصل مقصد دنیائے اسلام کے ممالک کو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ بٹھانا اور تعلقات استوارکروانا ہے تاکہ فلسطین کا سوال ہی ختم ہوجائے۔ اس معاہدے کا آغاز پہلے متحدہ عرب امارات اور بحرین سے ہوا۔ اس کا باضابطہ ا ظہار اگست اور ستمبر 2020 میں کیا گیا اور 15 ستمبر 2020 کو واشنگٹن ڈی سی میں دستخط کر کے اعلان کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین اسرائیل کو تسلیم کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے صدر نصراللّہ چوہدری کی قیادت میں تشریف لانے والے وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک میں صحافتی اداروں کو درپیش چیلنجز، میڈیا ورکرز کے حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی، اور صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کراچی میں میڈیا سے جڑے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایم کیو ایم سینئر رہنما سید امین الحق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ہمیشہ آزادی اظہار رائے، صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی حمایت کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔سید امین الحق نےکہا کہ آزاد صحافت جمہوریت کی روح...
اسلام آباد (ممتا زنیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ میں بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنا لوہا منوایا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب اپنی عوام کو مطمئن کرنے کے لیے بیانات کا سہارا لے رہا ہے اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان تنہا نہیں تھا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر کی حمایت حاصل تھی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ میدان میں صرف اسرائیل کھڑا تھا، جو اس کی سفارتی تنہائی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق،...
جرمنی چین تعلقات کی ترقی کی رفتار بہتر ہے، جرمن چانسلر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چانسلر فریڈرک مرز نے برلن میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی چین تعلقات کی ترقی کی رفتار بہتر ہے اور سیاست، معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل فروغ مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی چین کے ساتھ باہمی فوائد پر مبنی کھلے پن اور منصفانہ تجارت کو فروغ دینے اور دونوں فریقوں کے مفاد میں مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ فریڈرک مرز کا کہنا تھا...
چین اور فرانس کو جامع تعلقات اور متحد ہونے کی ضرورت ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے پیرس کے الیسی پیلس میں ملاقات کی۔ہفتہ کے روز میکرون نے کہا کہ فرانس اور چین کے درمیان کثیر الجہتی کی وکالت اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری جیسے بہت سے اہم امور پر وسیع اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ فرانس بین الاقوامی اقتصادی، مالیاتی اور عالمی گورننس کے شعبوں میں چین کے ساتھ پالیسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت...
ابوظبی میں کام کرنے والا بنگلادیش کا ایک الیکٹریشن ڈھائی کروڑ درہم (1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری جیتنے کے بعد غیر یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہوگیا۔ ابوظبی میں رہائش پذیر43 سالہ محمد ناصر بلال نے ٹکٹ نمبر 061080، 24 جون کو ابو ظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کاؤنٹر سے خریدا تھا۔ قرعہ اندازی کے بعد جب میزبان رچرڈ اور بشرا نے خوشخبری سنانے کے لیے ان سے رابطے کی کوشش کی تو متعدد کوششوں کے باوجود ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔ تاہم، بِگ ٹکٹ ٹیم بالآخر کسی طرح ان تک پہنچ گئی۔ محمد ناصر بلال گزشتہ 14 برس سے متحدہ عرب امارات میں رہے ہیں جبکہ ان کا خاندان بنگلا دیش میں ہی رہتا ہے۔ ان...
حیدرآباد: سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ ہوگیا، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شعیب ملک سے طلاق کے بعد سے دبئی میں اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ مقیم ثانیہ مرزا نے اپنی فیملی میں نئے اضافے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں۔ یہ اضافہ بلی کے بچے کا ہے جس کو انہوں نے خاص نام دیا ہے اور اذہان کے اس کے ساتھ کھیلنے کی تصویر بھی شیئر کی۔ ثانیہ مرزا نے اس پوسٹ کو کہا کہ "سب کچھ اور کچھ بھی ایک ساتھ نہیں۔" ثانیہ نے اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن شیئر کیا جس میں لکھا کہ...
عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان بڑھتی قربت کا یہ سفارتی انداز ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس میں سیاست کم، انسانیت اور خلوص زیادہ جھلکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا جب وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں اور دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا۔ آذربائیجان کے صدر علیوف نے مہمانوں کو نہ صرف خانکندی کی تاریخی عمارتوں سے متعارف کرایا بلکہ خود راہنمائی کرتے ہوئے شہر کی تاریخ کے دلکش اوراق بھی کھولے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لوساکا: افریقا کے ایک ملک زیمبیا کے معروف ساؤت لوانگوا نیشنل پارک میں ہتھنی نے حملہ کرکے 2 غیر ملکی خواتین سیاحوں کو مارڈالا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علاقائی پولیس چیف رابرٹسن مویمبا نے بتایا ہے کہ ہتھنی کے حملے میں ہلاک ہونے والی خواتین سیاحوں کی شناخت برطانوی خاتون 68 سالہ ایسٹن ٹیلر اور نیوزی لینڈ کی 67 سالہ ایلیسن ٹیلر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ دونوں خواتین ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ پارک میں پیدل سیر کر رہی تھیں کہ اپنے بچے کے ساتھ موجود ایک مادہ ہاتھی نے انہیں پیچھے سے آکر کچل دیا۔قریب ہی موجود گائیڈز نے فائرنگ کرکے ہتھنی کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ہتنھی...
وزیراعظم شہباز شریف کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے چہل قدمی کے دوران اہم معاملات پر گفتگو کی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔ اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ تینوں رہنماؤں نے مختلف امور پر غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو کی۔ پاکستانی وزیراعظم، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور نے گفتگو کے دوران ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر تینوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ...
اسکرین گریب وزیرِاعظم شہباز شریف نے وطنِ عزیز واپسی سے قبل خانکندی میں ترک صدر طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ چہل قدمی کی۔تینوں رہنما اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی اور خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے۔ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا جسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر دیکھا اور سراہا جا رہا ہے۔غیر رسمی گفتگو کے دوران آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخی عمارتوں سے متعلق بتایا۔ تینوں رہنماؤں نے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، وزیرِ اعظم شہباز شریف کو گاڑی چلا کر...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وفاقی حکومت کے قرضے ریکارڈ 76 ہزار 45 ارب روپے ہوگئے، اسٹیٹ بینک نے مئی 2025 تک کے وفاقی حکومت کے قرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مئی 2025 تک وفاقی حکومت کے قرض سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، دستاویز کے مطابق حکومت کا مقامی قرضہ 53 ہزار 460 ارب روپے ہوگیا، وفاقی حکومت کابیرونی قرضہ مئی 2025 تک 22 ہزار 585 ارب روپے رہا.(جاری ہے) دستاویز کے مطابق ایک سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 312 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوریا میں ہونے والی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف میدان مار لیا بلکہ روایتی حریف بھارت کو بھی فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے دی۔قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے ثابت کر دیا کہ پاکستان اسکواش کی نئی نسل میں بھی وہی جوش و جذبہ موجود ہے جو کبھی جہانگیر خان اور جان شیر خان کے دور میں نظر آتا تھا۔بوائز انڈر 13 کی کیٹیگری میں پاکستان کے سہیل عدنان نے فائنل میں بھارت کے آیان دھنوکا کو شاندار انداز میں شکست دی۔ سہیل کی جیت ایک یکطرفہ مقابلے کی عکاس تھی، جس میں اسکور گیارہ-پانچ، گیارہ-دو، گیارہ-تیرہ اور گیارہ-چھ رہا۔ اگرچہ تیسرے گیم میں...
محرم الحرام: آئیسکو کا 9 اور 10 محرم کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد نعیم جان نے کہا ہے کے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی محرم الحرام کے مقدس مہینے میں خصوصاً 9 اور 10 محرم کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہاہے۔آئیسکو فیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ ماتمی جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ،جلوسوں کے روٹس میں آنے والی تاروں اور ٹرانسفارمرز کو آپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔۔مرکزی ماتمی جلوسوں کے ساتھ آئیسکو کمپلینٹ سٹاف موجود ھے تاکہ بجلی سے متعلقہ کسی بھی صورتحال پر بروقت...
وزیراعظم کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز خانکندی(آئی پی ایس)ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا جب وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں اور دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا۔ آذربائیجان کے صدر علیوف نے مہمانوں کو نہ صرف خانکندی کی تاریخی عمارتوں سے متعارف کرایا بلکہ خود رہنمائی کرتے ہوئے شہر کی تاریخ کے دلکش اوراق بھی کھولے۔ تینوں رہنما روایتی پروٹوکول سے ہٹ کر بےتکلف انداز میں ہنستے مسکراتے، گھومتے پھرتے...
نیویارک (اوصاف نیوز)اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقے فرانسسکا البانیزے نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی و مالی تعلقات منقطع کردے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان انھوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کونسل میں ایک رپورٹ ’’قبضے کی معیشت سے نسل کشی کی معیشت تک‘‘ بھی پیش کی جس میں اُں 60 سے زائد کمپنیوں کے نام شامل ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف جبر اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں۔ فرانسسکا البانیزے نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورت حال قیامت خیز ہے۔ اسرائیل جدید تاریخ کے سفاک ترین نسل کشی میں سے ایک...
نوبیاہتا اداکارہ ماورا حسین نے شادی کے بعد اپنے شوہر و اداکار امیر گیلانی کی پہلی سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے شاندار سرپرائز کیساتھ انہیں لاجواب کردیا۔ پاکستانی اسٹار جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ کر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرچکے ہیں، ایسے میں جب بھی کوئی تقریب یا اہم موقع ہوتا ہے تو یہ دونوں کھل کر سیلبریٹ کرتے اور ان حسین یادوں کو کیمرے میں قید کرتے نظر آتے ہیں۔ ویسے تو شادی سے پہلے بھی ان دونوں کے درمیان دوستی اور اپنائیت کا رشتہ قائم تھا جسے ڈراموں میں بھی محسوس کیا گیا اور پھر اسی دوستی اور اپنائیت نے ان دونوں کو رواں سال شادی کے بندھن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی) کے درمیان 12 ملین یورو کی گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز، پاکستان میں فرانسیسی سفیر نکولس گیلی اور اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر ونسنٹ تھیونو نے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ یورپی یونین کی گرانٹ ہے جو فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے زیر انتظام فراہم کی جائے گی اوور یہ منصوبہ واسا لاہور اور فیصل آباد کی گورننس، آپریشنل کارکردگی اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے میں کارگر ثابت ہوگا۔ترجمان اقتصادی امور نے کہا کہ یہ منصوبہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے باکو کے دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ یہ ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں وزیراعظم نے اجلاس کی شاندار میزبانی پر صدر علییف کو مبارکباد دی اور پاکستانی وفد کی پرتپاک میزبانی پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ بات چیت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے موقع پر پاکستان کی حمایت کرنے پر آذربائیجان کے صدر اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان...
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقے فرانسسکا البانیزے نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی و مالی تعلقات منقطع کردے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان انھوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کونسل میں ایک رپورٹ ’’قبضے کی معیشت سے نسل کشی کی معیشت تک‘‘ بھی پیش کی جس میں اُں 60 سے زائد کمپنیوں کے نام شامل ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف جبر اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں۔ فرانسسکا البانیزے نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورت حال قیامت خیز ہے۔ اسرائیل جدید تاریخ کے سفاک ترین نسل کشی میں سے ایک کا ذمہ دار ہے۔ رپورٹ میں کہا...
نویں چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جنوبی ایشیائی پویلین میں داخل ہوتے ہی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ ایک زبردست بازار میں گھوم رہے ہیں ۔ فضاء میں نایاب مصالحوں اور کندہ شدہ گلاب کی لکڑی کی خوشبو مہک رہی ہے، یہاں برصغیر کے کونے کونے سے لائی گئی مصنوعات سیا حوں کو اپنی جانب متو جہ کرتی ہیں۔ پاکستانی زون میں پہلی بار نمائش کنندہ رمیض سید اپنے بڑے بھائی جاوید سید سعد کے ساتھ اپنی خوشی نہ چھپا سکے، حیرت میں مبتلا کرنے والا اتنا بڑا مقام، اتنے سارے مہمان پا کستان میں اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ ان کے پیچھے نفاست سے تراشی گئی خوبصورت نقش و نگار والی الماریاں اسپاٹ لائٹس کی روشنی...
ایران کی پاکستان کی سفارتی حمایت کی ستائش، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز باکو (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایران، آذربائیجان اور ازبکستان کے صدور سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جس دوران دو طرفہ تعلقات تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 17 ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان، ایران اور ازبکستان کے صدور سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔وزیراعظم نے اجلاس کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد پیش کی اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے بھارت سے متعلق اہم معاملات پر آذربائیجان...
عرب میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت سے زیادہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، پاکستان نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گرد حملے کے بعد شواہد اپنے لوگوں کے ساتھ بھی شیئر نہیں کیے۔ عرب میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت سے زیادہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، پاکستان نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ بھی ثبوت شیئر نہیں کئے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز...
پارلیمنت میں حزب اللہ کے رکن نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا حرام ہے اور اگر سب لوگ مل کر بھی ایسا کریں تب بھی یہ خدا کے نزدیک ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا اور کوئی آزاد ضمیر اسے جائز نہیں ٹھہرائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے کے رکن رامی ابوحمدان نے حارہ الفکانی میں سیدلشہداء امام اباعبداللہ الحسین (ع) کی مجلس عزا سے خطاب میں کہا ہے کہ جو بھی دشمن کا ساتھ دیتا ہے ہم اسے لبنانی تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا حرام ہے اور اگر سب لوگ مل کر بھی ایسا کریں تب بھی یہ خدا کے...
شام اسرائیل کے ساتھ 1974 کے معاہدے کی بحالی کیلئے امریکا سے تعاون پر آمادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز دمشق (آئی پی ایس )شام نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ 1974 کے علیحدگی کے معاہدے کو دوبارہ نافذ کرنے کے لیے امریکا سے تعاون پر آمادہ ہے۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیرخارجہ اسد الشیبانی نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے ساتھ فون کال کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں، شام کی امریکا کے ساتھ 1974 کے علیحدگی کے معاہدے کی طرف واپسی کے لیے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ واشنگٹن، شام اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش، امپورٹڈ اسپورٹس ار لگژری گاڑیوں، گھڑیوں، پرفیوم، لگژری باتھ روم فٹنگز، لگژری شپس، کروز اور دیگر لگژری اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس کم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیاں، جیپ، گھڑیاں، پرفیوم اور لگژری باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی کم کردی گئی۔ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا کہ اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ جیپوں پر ڈیوٹی 15 سے کم کر کے 10 فیصد اور نئی امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیوں پر ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردی گئی۔ امپورٹڈ نئی اسپورٹس جیپوں پر ڈیوٹی90 سے کم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وقت کے ساتھ ساتھ جہاں انسان کے جسمانی خدوخال میں تبدیلی آتی ہے، وہیں جذبات، احساسات اور رویے بھی بالغ اور متوازن ہونے لگتے ہیں۔ خاص طور پر خواتین کی نفسیات میں عمر کے ساتھ جو مثبت تبدیلی آتی ہے، وہ حیران کن اور قابلِ ستائش ہے۔نئی سائنسی تحقیقات سے یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ خواتین میں عمر بڑھنے کے ساتھ غصے کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آتی ہے۔نوجوانی اور جوانی کے ایام میں خواتین کو اکثر ہارمونی اتار چڑھاؤ، خاندانی اور سماجی دباؤ، اور خود اعتمادی کی تشکیل جیسے چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ ان عوامل کے نتیجے میں ان کے جذبات میں شدت، فوری ردعمل اور بعض اوقات چڑچڑاپن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ چین نے مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپ کے دوران اسلام آباد کو ''براہِ راست معلومات‘‘ فراہم کیں۔ سنگھ نے بھارت کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جوہری طاقت کے حامل دونوں ممالک کے درمیان چار روز تک میزائل اور ڈرونز کے حملوں کے تبادلے کے ذریعے شدید لڑائی ہوئی تھی، جسے دہائیوں کی بدترین جھڑپ قرار دیا گیا۔ یہ جھڑپ رواں سال اپریل میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہندو سیاحوں پر حملے کے بعد شروع...
اسلام ٹائمز: فلسطین کے مسئلہ پر کسی بھی قسم کا یو ٹرن اور امریکہ کے اشاروں پر ابراہیمی معاہدے میں شمولیت پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کر دیگی۔ قائد اعظم محمد علی جناح کا نظریہ دفن ہو جائیگا، علامہ اقبال کے افکار کو جلا کر راکھ دیا جائیگا، یہ سب کچھ ابراہیمی معاہدے میں شمولیت سے ہوگا اور ایسا لگتا ہے کہ حکومت امریکہ کی اندھی محبت میں یہ سب کچھ کرنے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان کے عوام ہمیشہ قائد اعظم کے پاکستان کی بات کرتے ہیں اور آج بھی حکومت کو بتا دیتے ہیں کہ قائد کے پاکستان میں اسرائیل کیساتھ تعلقات کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان ...
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو مزید غیر ملکی کوچز کی تقرری متوقع ہے، فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اب نئی انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق محمد محمد مسرور کی شین میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے، ان کے ساتھ بات چیت جاری ہے،معاملات طے پانے پر باقاعدہ اعلان ہوگا۔ اسٹرینٹھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کے لیے گرانٹ لوڈن کو بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ عمر گل، وہاب ریاض اور ریحان احمد میں سے کسی ایک کو پاکستان شاہینز ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ کم مینجر کے طور پر تعنیات کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں جلد معاملات فائنل ہونے پر پی سی بی ان تقرریوں کا اعلان کرے گا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران مستقل حمایت کرنے پر صدر آذربائیجان الہام علییف کا شکریہ ادا کیا۔اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہوئی ہے۔شہباز شریف نے ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد دی۔وزیرِاعظم نے پاکستانی وفد کے دورۂ لاچین میں مہمان نوازی پر صدر اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے صدر الہام کو جَلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے امکانات سے متعلق ہونے والی پیشرفت...
باکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر خانکیندی میں17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی قیادت کو سراہا اور حالیہ بحران...
حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی اچانک موت پر معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اپنے بیان میں مفتی طارق مسعود نے کہا کہ ایک مشہور اداکارہ، جس نے دنیا میں شہرت کمائی، ایک لمحے میں مٹی میں مل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ ہندو تھیں، اس لئے ان کی لاش کو جلایا گیا ہوگا، جو انسان کی حقیقت کو عیاں کرتا ہے اور لوگوں کو خاص کر ہندوؤں کو اس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ لوگوں نے اس واقعے سے عبرت حاصل کرنے کے بجائے...

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں حامد خان کے دلائل خود کش حملہ تھا، ہم نے خود اپنے ساتھ زیادتی کی : صحافی عمران وسیم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی عمران وسیم نے پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ حامد خان کے سپریم کورٹ میں دلائل ہم پر خود کش حملہ تھا، ہم نے خود اپنے ساتھ زیادتی کی ، ہمارے وکیل نے بھی مقدمہ لڑنے کے بجائے ججز کو غصہ دلانے کی کوشش کی اور ناراض کیا ، ہمیں 39 سیٹیں ملنے کی جو امید اور موقع تھا وہ ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے گنوایا ہے۔ صحافی عمران وسیم نے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کے ساتھ جو کمرہ عدالت میں ہوا، انہیں رائٹ لیفٹ کے دلائل دینے کا موقع نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی کے...
احد اور دنانیر کی شادی ہونے والی ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ شادی کی تقریب یا محبت کا آغاز؟تھائی لینڈ، امریکہ... احد ہر جگہ دنانیر کے ساتھ؟ کیا واقعی احد رضا میر کی زندگی میں پھر محبت نے دستک دے دی ہے؟کیا دنانیر مبین اور احد ایک دوسرے کے بہت قریب آ چکے ہیں؟سوشل میڈیا پر ایک بار پھر خبریں گرم ہیں، اور مداحوں کے تبصرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے!مشہور ڈراموں جیسے "یقین کا سفر"، "آنگن"، اور "یہ دل میرا" سے شہرت پانے والے پاکستان کے اسٹار احد رضا میر ان دنوں امریکہ میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے والدین کے ہمراہ ایک قریبی رشتہ دار کی شادی میں شریک ہیں۔اسی تقریب میں موجود ہیں سوشل میڈیا کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز بتایا کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے فون پر بات چیت کی، تاہم یوکرین کی جنگ کے حوالے سے بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ٹرمپ نے کہا کہ پوٹن کے ساتھ ایران اور یوکرین جیسے امور پر طویل گفتگو ہوئی اور کریملن کے مطابق یہ فون کال ایک گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک جاری رہی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے صدر پوٹن کے ساتھ بات چیت کے دوران یوکرین میں جنگ کو تیزی سے ختم کرنے پر زور دیا، تاہم تسلیم کیا کہ اس سمت میں کوئی پیش رفت نہیں ہو پائی۔...
بھارتی شہر ممبئی کے اسکول میں انگریزی پڑھانے والی ٹیچر کو نازیبا حرکات پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کے سالانہ فنکشن کے لیے طلبا کا ایک ڈانس گروپ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس گروپ کی تیاری کے دوران خاتون ٹیچر نے طالب علم کو نازیبا اشارے کیے اور پھر مختلف مواقع پر متعدد بار جنسی استحصال کیا۔ خاتون ٹیچر کے اس جنسی تعقات استوار کرنے کی کوششوں سے طالب علم پریشان رہنے لگا تھا اور اپنے والدین سے شکایت بھی کی۔ والدین نے بدنامی سے بچنے کے لیے خاموشی اختیار کرتے ہوئے سوچا کہ آخری سال ہے، بچہ جب دسویں پاس کرلے گا تو پھر رابطہ ہی ختم ہوجائے گا۔ تاہم جب طالبعلم کالج پہنچا تو خاتون ٹیچر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) مشہور جرمن کوہ پیما ڈیوڈ گوٹلر نے پاکستان کے 8,126 میٹر بلند خطرناک پہاڑ نانگا پربت کی چوٹی سے پیراگلائیڈنگ کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جو اس پہاڑ سے پہلی کامیاب پرواز ہے۔ انہیں یہ کامیابی اپنی پانچویں کوشش میں گزشتہ ماہ حاصل ہوئی۔ 47 سالہ گوٹلر نے جمعرات کے روز جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو اسپین سے فون پر بتایا، ''اڑان بھرنا بہت چیلنجنگ تھا، آپ کو ہر لمحہ مکمل ارتکاز کے ساتھ ہوا میں رہنا ہوتا ہے۔ یہ ایک ناقابلِ یقین حد تک خوبصورت پرواز تھی۔‘‘ انہوں نے چوٹی سے بیس کیمپ تک تقریباً 30 منٹ طویل پرواز کو ''جادوئی...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اور اس دوران انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی تاریخی سطح بھی عبور کرگیا۔نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی بازارِ حصص نے شاندار رفتار اختیار کرتے ہوئے تاریخی بلندیوں کو چھونا شروع کر دیا ہے، جس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 31 ہزار 071 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔سٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی...
آواز ۔۔۔۔۔۔ ایم سرور صدیقی کئی دہائیاں پہلے ابراہیمی معاہدے کی بازگشت سنائی دی تھی۔ آج بھی اس کا تذکرہ سننے میں آرہاہے۔ موجودہ عالمی منظر نامے کے تناظرمیں امریکی صدر ٹرمپ کی کوشش اور خواہش ہے کہ ابراہم معاہدے کو وسعت دی جائے۔ دنیا کے تین بڑے مذاہب اسلام ، یہودیت اور عیسائی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ برسر ِ پیکار رہے ہیں۔ لیکن یہ تاریخی حقیقت ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام ان تینوں مذاہب کے لئے بڑے محترم وبرگذیدہ سمجھے جاتے ہیں ۔اسی بنیادپر دنیا میں امن کے قیام کیلئے ابراہیم معاہدے کی ضرورت پیش آئی۔ اس کا محرک امریکہ ہے جو پوری دنیا کو کسی نہ کسی انداز میں اپنا دست ِ نگر بنانا چاہتاہے وہ...
---فائل فوٹو تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارتخانے میں ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ سعودی شوریٰ کا پارلیمانی وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریگا اسلام آباد سعودی شوریٰ کا پارلیمانی وفد 20سے... انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی تیز رفتار ترقی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) اوورسیز پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ٹاسک فورس کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل، چوہدری سالک حسین نے کی۔اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے اوورسیز پاکستانی، سیکریٹری اوور سیز، مختلف وزارتوں، محکموں اور اداروں کے سربراہان و نمائندگان کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے نمائندگان نے آن لائن شرکت کی۔(جاری ہے) اجلاس کا مقصد وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے دی گئی 18 ہدایات پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ٹاسک فورس کے گزشتہ چار اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر بھی غور...
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال،...
اسلام آباد: جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمومبیمبو نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، سربراہان نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں فضائی افواج کے مابین تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبیمبو کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جدید عسکری صلاحیتوں اور خود انحصاری کے زریعے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے اپنے ویژن سے آگاہ...
انسانی جسم میں موجود تمام اعضاء اپنے انداز میں مختلف کام کرتے ہیں اور مختلف ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ دل، دماغ اور گردوں کے ساتھ ساتھ جگر بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے جو جسم کو خون صاف کرنے، عمل انہضام میں معاونت دینے اور ضروری میٹابولک عمل کو منظم کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔ اس کے باوجود، جگر کی بیماری ایک خاموش قاتل ہوسکتی ہے، جو اکثر اس وقت تک کسی کی نگاہ میں نہیں آتی جب تک کہ سنگین نقصان نہ ہو جائے۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ جگر کی بیماری کی مختلف شکلوں سے متاثر ہیں۔ یوں جگر کی بیماری صحت عامہ کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ابتدائی طور پر اس کا پتہ لگانا بہت ضروری...
اس طرح حماس کے ساتھ دوبدو جنگ میں ایک ماہ کے دوران مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر یہ تعداد 442 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے شمالی علاقے میں ملٹری آپریشن کرنے والی اسرائیلی فوج کی ٹیم کے ساتھ حماس کے جانبازوں کی گھمسان کی لڑائی ہوئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس جھڑپ میں ان کا ایک اہلکار مارا گیا جب کی 3 شدید زخمی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت سارجنٹ 19 سالہ یانیو میخالووچ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں ٹینک کمانڈر، کمانڈو اور ایک سپاہی شامل ہیں جن کی حالت نازک...
مشہور ہالی ووڈ اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن کی بیٹی کے ساتھ دل کو چھو لینے والے لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈوین جانسن جنہیں "دی راک” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے حال ہی میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایک خوشگوار لمحے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ جانسن نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ "میری بیٹیوں کی میرے سر پر میک اپ پارٹی ہورہی ہے جس کو انہوں نے دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ وہ اپنی اپنی سائڈ پر مرضی سے میک کرسکیں”۔ A post common by Dwayne Johnson (@therock) ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی ننھی بیٹی خوشی خوشی ان کے سر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے گزشتہ ماہ فضائی حملے میں ایران کے 12 سے زیادہ اعلیٰ ایرانی جوہری سائنسدانوں کو ایک ساتھ قتل کیا تھا تاہم اس کی تیاری 15 برسوں سے کر رہا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس خطرناک اسرائیلی منصوبے کے سامنے آنے پر حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔اس منصوبے سے واقف ذرائع نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے مسلسل 15 برس تک ان ایٹمی سائنسدانوں کی نگرانی کی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران پر حملوں کے لیے مناسب وقت کا انتخاب بے حد احتیاط سے کیا گیا تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سائنسدان فرار یا چھپ نہ جائیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل 2003 سے کچھ ہدف بنائے گئے...
اسرائیل نے گزشتہ ماہ فضائی حملے میں ایران کے 12 سے زیادہ اعلیٰ ایرانی جوہری سائنسدانوں کو ایک ساتھ قتل کیا تھا تاہم اس کی تیاری 15 برسوں سے کر رہا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس خطرناک اسرائیلی منصوبے کے سامنے آنے پر حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔ اس منصوبے سے واقف ذرائع نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے مسلسل 15 برس تک ان ایٹمی سائنسدانوں کی نگرانی کی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران پر حملوں کے لیے مناسب وقت کا انتخاب بے حد احتیاط سے کیا گیا تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سائنسدان فرار یا چھپ نہ جائیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل 2003 سے کچھ ہدف...
بہار کے سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ اگر ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کی حکومت بنتی ہے تو وقف قانون کو کوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وقف قانون کو لے کر ان دنوں بھارتی ریاست بہار کی سیاست گرم ہے۔ آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیراعلٰی تیجسوی یادو نے اس معاملے پر مودی اور بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ وہ مذہب کی سیاست پر نہیں بلکہ کام کی سیاست میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے اسٹیج سے بی جے پی کے ترجمانوں کے الزامات کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کے سبھی لیڈران دو دن سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) ایران نے آج دو جولائی بروز بدھ اقوام متحدہ کی جوہری نگرانی کی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ باضابطہ طور پر تعاون معطل کر دیا۔ تہران حکومت نے یہ اقدام اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اٹھایا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان بارہ روزہ جنگ 13 جون کو شروع ہو کر 24 جون کو جنگ بندی پر منتج ہوئی تھی۔ جنگ کے فوراً بعد 25 جون کو ایرانی پارلیمان نے بھاری اکثریت سے اس بل کے حق میں ووٹ دیا تھا، جس کے تحت عالمی جوہری ایجنسی سے تعاون معطل کیا جانا تھا۔ بدھ کو ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا...
لاہور: لاہور: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان دنوں کے دوران ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی...
---فائل فوٹو مورو کے قریب دریائے سندھ میں 2 سالہ بیٹی سمیت چھلانگ لگانے والی خاتون کی لاش مقامی غوطہ خوروں نے نکال لی جبکہ بچی کی تلاش جاری ہے۔مورو کے ایس ایچ او کے مطابق گاؤں لغاری بجارانی کی خاتون نے غربت اور گھریلو مسائل کے باعث اپنی 2 سالہ بیٹی سمیت دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔خاتون کی لاش مقامی غوطہ خوروں نے نکالی جبکہ بچی کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر ڈیڑھ ماہ قبل ہونے والے مورو احتجاج واقعے کی وجہ سے گرفتار ہے۔
اسرائیلی تاریخ کا واحد وزیر اعظم جسے فلسطینیوں کے ساتھ امن سے رہنے کی خواہش کی وجہ سے قتل کر دیا گیا، وہ تھے اسحاق رابین (Yitzhak Rabin) اسحاق رابین 1974 میں اسرائیل کے پانچویں وزیر اعظم بنے۔ جبکہ یہ 1992 میں بھی وزیر اعظم کے طور پر چنے گئے اور 4 نومبر 1995 میں اپنی موت تک عہدے پر برقرار رہے۔ اسحاق رابین اسرائیل کے وہ پہلے وزیر اعظم بھی ہیں جو فلسطین میں پیدا ہوئے۔ اسحاق رابین نے وزیر اعظم بننے سے پہلے ایک فوجی جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ یہی وہ وقت تھا جس میں انہوں نے محسوس کیا کہ اسرائیل کی بھلائی اگر درکار ہے تو فلسطینیوں کے ساتھ قتل و غارت سے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لئے اپنے پر خلوص جذبات کااظہار کیا اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے ساتھ اپنی حالیہ 24 جون کی ہونے والی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے مفاہمت میں اس کے اہم کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے جولائی...
ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون کی حتمی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون کی حتمی منظوری دے دی۔ ایرانی میڈیا کےمطابق صدرمسعود پزشکیان نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کےقانون کو باضابطہ طور پر نافذ کردیا ہے۔ ایران کا موقف ہےکہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ایرانی تنصیبات پرحملے رکوانے میں ناکام رہی،اسرائیلی اور امریکی حملوں کی مذمت بھی نہیں کی۔ گزشتہ ماہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ نے قانونی کی منظوری دی تھی۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی کاظمی نے اپنے والد و سینئر اداکار راحت کاظمی کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ علی کاظمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی اس میں وہ والد کے ہمراہ ہیں۔ شیئر کی گئی تصویر میں راحت کاظمی کو نیکر اور ٹی شرٹ پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے دونوں بچے علی کاظمی اور ندا کاظمی بھی ساتھ بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے علی کاظمی نے لکھا کہ،ابا کو 81ویں سالگرہ مبارک ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ وہ انسان ہیں جو سب سے زیادہ...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ ساتھ ہی ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اس دوران شہر میں ہوائیں چلتی رہیں، جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مزید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیر بالا، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ تورغر، مانسہرہ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد /جا مشورو ڈاکٹرعلی اکبر ڈاہری نے کہا ہے کہ اسپتال کے بجٹ اور وسائل کی کمی کے باوجود ہم اسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات ، ادویات اور آئی سی یو سمیت آپریشن تھیٹرز کے روزانہ لاکھوں روپے کے اخراجات کے ساتھ ساتھ ایم آر آئی اور سٹی ا سکن مشینوں کی مرمت و اسپتال کی تعمیر و ترقی کے امور بھی انجام دے رہے ہیں تاکہ اسپتال میں یکسوئی کے ساتھ مریضوں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات بہم فراہم ہوتی رہیں ،ہم بجٹ یا وسائل کی کمی کا بہانہ بنا کر مریضوں کی دی جانے والی طبی سہولیات میں کمی یا روک نہیں سکتے۔ان خیالات کا...
معروف امریکی میڈیا نے ایران و بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے باہمی تعلقات کے منقطع ہو جانیکے بارے جاری ہونیوالی اپنی رپورٹ میں اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران کیخلاف امریکہ و غاصب صیہونی رژیم کیساتھ وسیع تعاون استوار کر رکھا تھا! اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (ِIAEA) کے ڈائریکٹر جنرل، رافائل گروسی نے ایرانی جوہری تنصیبات سے متعلق تمام "حساس اطلاعات" امریکہ و اسرائیل کو فراہم کر رکھی تھیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی ایک خصوصی رپورٹ میں معروف تجزیاتی مجلے بلومبرگ نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے بعد، اب 60 فیصد...
وزیراعظم کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ ہمارا دشمن کس بھی طرح پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے جسے ہم ناکام بنادیں گے، سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، ہمیں دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوات واقعے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کا سچائی کے ساتھ جائزہ لینا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں مون سون بارشوں اور اس کے نیتجے میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے۔ یہ اتنی بڑی آبادی ہے کہ دنیا کے درجنوں شہروں ہی کی نہیں درجنوں ملکوں کی آبادی کراچی سے کم ہے۔ لیکن یہ کراچی کا واحد امتیاز نہیں۔ کراچی قائداعظم کا شہر ہے۔ کراچی 70 سال تک ملک کی واحد بندرگاہ رہا ہے۔ کراچی ملک کا سب سے بڑا صنعتی مرکز ہے۔ سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے۔ تاہم اس کے باوجود ظلم کی ایک تاریخ کراچی کے ساتھ ساتھ چل رہی ہے۔ ایک وقت تھا کہ کراچی ملک کا دارالحکومت تھا اور کیوں نہ ہوتا کراچی ہر اعتبار سے اس کا مستحق تھا مگر کراچی سے یہ مقام اور مرتبہ چھین لیا گیا۔ اسلام آباد کو ملک کا دارالحکومت بنادیاگیا۔ حالاں...
---فائل فوٹو بلوچستان میں مون سون کی بارشوں نے آغاز کے ساتھ ہی تباہی مچا دی ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران مون سون کی بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں میں بہہ جانے اور ڈیم میں ڈوبنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں مون سون کا آغاز گزشتہ ماہ 26 جون سے ہوا تھا، صوبے کے متعدد اضلاع لسبیلہ، حب، بارکھان، ژوب، ہرنائی اور ڈیرہ بگٹی میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔ ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ایک ہی خاندان کی چار افراد، جن میں تین خواتین اور ایک لڑکی شامل تھیں، جاں بحق ہوگئیں۔زیارت کے علاقے زڑگئی میں ڈیم میں ڈوبنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآ باد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان نے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں کے دوران حیدرآباد اور اِس کے گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے ساتھ ساتھ، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک سروسز کی مکمل ناکامی نے عوام اور کاروباری طبقے کو شدید اذیت، بے بسی اور نقصان میں مبتلا کر دیا ہے۔ اِس بحران کے دوران بنیادی سہولیات جیسے پانی کی فراہمی معطل ہو چکی تھی اور اِس کے ساتھ ہی شہری رابطے کے کسی بھی ذریعے سے محروم ہو گئے۔ اُنہوں نے اِس ناقابل قبول صورتحال پر شدید اَفسوس اور مذمت کا اِظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیاں...
پاکستان اور ویتنام نے حلال سمندری خوراک کی صنعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے۔ یہ اتفاق رائے پاکستان میں ویتنام کے سفیرPHAM ANH TUANاور پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی محکمہ سمندری ماہی گیری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منصور علی وسان کے ساتھ کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔ ڈاکٹر وسان نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان سے ویتنام کو سمندری غذائی برآمدات بیس فیصد اضافے کے ساتھ نوے لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ اشتہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات اُس وقت تک بحال نہیں ہو سکتے جب تک امریکا مزید حملے نہ کرنے کی یقین دہانی نہیں کراتا۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ماجد تخت روانچی کا کہنا تھا کہ امریکا نے دوبارہ مذاکرات کی ٹیبل پر آنے کے اشارے دیے ہیں، ہم فی الحال کسی بھی تاریخ پر رضا مند نہیں ہوئے اور نہ ہی بات چیت کے کسی ممکنہ طریقہ کار پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا اس وقت ہم اس سوال کا جواب تلاش کر رہے ہیں کہ کیا ہم ایک بار پھر سے ڈائیلاگ کے دوران جارحیت کا مظاہرہ...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلات میں لگی آگ پر ٹوئیٹ ، حمایت اور ہمدردی کا اظہار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلات میں لگی بے قابو آگ کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جبکہ ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ آگ کی شدت اور پھیلاؤ نے نہ صرف ماحولیاتی تباہی کو جنم دیا ہے بلکہ مقامی آبادی کے لیے بھی شدید مشکلات پیدا کی ہیں۔ پاکستان نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ترکی کے ساتھ ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا’’ترکی کے شہر ازمیر میں جنگلاتی آگ کی تباہ کاریوں پر دل گرفتہ ہوں۔ پاکستانی عوام اور حکومت، ترکی...
پاکستان اور ویت نام نے حلال سمندری خوراک کی صنعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے۔یہ اتفاق رائے پاکستان میں ویت نام کے سفیرPHAM ANH TUANاور پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی محکمہ سمندری ماہی گیری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منصور علی وسان کے ساتھ کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔ڈاکٹر وسان نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان سے ویت نام کو سمندری غذائی برآمدات بیس فیصد اضافے کے ساتھ نوے لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ اشتہار
اپنے ایک بیان میں گیڈعون سعر کا کہنا تھا کہ گولان ہائٹس پر اسرائیل کی عملداری گزشتہ 40 سال سے ہے۔ اسلئے مستقبل میں گولان کا علاقہ کسی بھی امن معاہدے کے تحت اسرائیل کا حصہ ہی رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ "گیڈعون سعر" نے کہا کہ ہم لبنان اور شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ تاہم شام کے ساتھ تعلقات بحال ہونے کی صورت میں بھی گولان ہائٹس پر اپنا قبضہ برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع پیدا ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل، شام اور لبنان کے ساتھ امن تعلقات کی بحال کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ تاہم ان تعلقات میں وسعت کے ساتھ ہم...

مخصوص نشستیں کیس،پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کا 12ججز کے دستخط کیساتھ کورٹ آرڈر جاری کرنیکی استدعا
مخصوص نشستیں کیس،پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کا 12ججز کے دستخط کیساتھ کورٹ آرڈر جاری کرنیکی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مخصوص نشستوں کی نظرثانی کیس کا فیصلہ، سنی اتحاد کونسل نے بارہ ججز کے دستخط کے ساتھ آرڈر آف دا کورٹ جاری کرنے کی استدعا کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 6 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل کی جائے گی۔جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون کے مختصر فیصلے میں موجود نہیں، یہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بارہ...
علامتی تصویر۔ سیالکوٹ کے علاقے مبارک پورہ میں خاتون نے سسرال میں 2 کروڑ روپے کی چوری کر ڈالی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنی بہن اور بھائی کیساتھ مل کر 2 کروڑ روپے کی چوری کروائی۔ خاتون نے سسرال کے گھر کی چابیاں بھائی کو دے دی تھیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور چوری شدہ رقم اور زیورات برآمد کرلیے گئے۔