2025-10-29@16:30:29 GMT
تلاش کی گنتی: 8295

«بل حکومتی رکن رانا محمد ارشد نے»:

(نئی خبر)
    پاکستان کا سلامتی کونسل میں لیبیا کے خودمختار سیاسی حل کی حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی قیادت اور ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے مشن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنا ٹیٹے کی کوششوں کو سراہتے...
    چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ سے متعلق افغان طالبان کا سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے اپنی جانب تباہ شدہ گیٹ کو پاکستان کی حدود میں موجود دوستی گیٹ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب موجود پاک افغان دوستی گیٹ مکمل طور پر ٹھیک حالت میں ہے، افغان طالبان اور خارجی کل رات سے اپنے 100 سے زائد کارندوں کی ہلاکت کے باعث  مکمل حواس باختہ ہوچکے ہیں۔ افغان طالبان کی جانب سے چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر افغان طالبان...
    عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا پہنچ گئے ۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 16 سے 18 اکتوبر 2025ء تک عدیس ابابا میں منعقد ہونے والی 5 ویں پاکستان-افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر تجارت کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ برہانو تسیگے، ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عبدالحکیم ملو، تجارت اور علاقائی انضمام کے وزیر مملکت دیوانو کیدیر، وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری سفیر جمال بیکر اور عدیس ابابا میں پاکستانی سفارت...
    پاکستانی وزارتِ دفاع اور سیکیورٹی ذرائع نے بعض بھارتی اور افغان میڈیا کی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغان طالبان حکومت نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ خبر مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہے جس کی کوئی حقیقی یا سفارتی بنیاد موجود نہیں۔ پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی ویزا درخواست نہ اب دی گئی اور نہ ماضی میں کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی میں افغان بستی کو 40 سال بعد مسمار کرنے کا آپریشن شروع پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کہانی...
    اپنے بیان میں صدر پاکستان سنی تحریک کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو خطے میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لینا چاہیئے کیونکہ بھارت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے دیگر ممالک کو استعمال کر رہا ہے، پاکستان امن، استحکام اور ترقی چاہتا ہے لیکن اپنی خودمختاری کا دفاع ہر صورت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ افغانستان کو بیرونی اشاروں پر عمل کرنا بند کرکے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے حقیقی قدم اٹھانے چاہئیں، خطے کے تمام فریقین محتاط رویہ اپنائیں اور جارحیت سے گریز کریں، افغانستان بیرونی قوتوں اور بھارتی اشاروں پر عمل کرکے تنا بڑھانے سے باز...
    کراچی میں قائم افغان بستی کو 40 برس بعد مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے خالی گھروں پر قبضے کی کوششوں کو روکنے کے لیے اس آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز، پولیس، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور دیگر ادارے مشترکہ کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے گھروں کو گرایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بابِ دوستی جزوی طور پر فعال، افغان مہاجرین کی واپسی دوبارہ شروع رینجرز نے علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے ہیں، اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے افغان کیمپ جانے والے راستوں پر بھاری نفری تعینات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی کے حوالے سے ایک ارب ڈالر فنڈ کے لئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاف لیول معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں ہونے والی بہتری کا عکاس ہے ۔(جاری ہے) بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی کے فنڈ پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے،یہ آئی ایم ایف کے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ، ادارہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹاف لیول  معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ  یہ اسٹاف لیول معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں ہونے والی  بہتری کا عکاس ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی(EFF) اور ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی (RSF) کے حوالے سے ایک ارب امریکی ڈالرز فنڈ کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے پر  اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی...
    ترجمان نے کہا کہ بھارت بے بنیاد الزامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار کا ”پہلگام طرز کے حملے” کا دعویٰ مقبوضہ علاقے میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے مذموم بھارتی منصوبے کو بے نقاب کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز دعوے پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارتی سازشوں کا...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) چارسدہ کےتھانہ تنگی کی حدود عمر خان کلے گنڈھیری میں8سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان فوری طور پر جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نےحالات کاجائزہ لیا اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کر کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی اوچارسدہ محمد وقاص خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ عالمزیب خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی تنگی عبدالرشید خان، ایس ایچ او تنگی نوشیروان خان سمیت دیگر افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم...
    افغان طالبان کیجانب سے پاکستانی فورسز پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ جس پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن کے بارڈر باب دوستی پر افغان طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران افغان طالبان نے باب دوستی کو اڑا دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی فورسز پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ جس پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جھڑپ کے دوران بھاری اسلحے اور گولہ بارود کا بھی استعمال کیا گیا۔ باب دوستی کو بھی افغان طالبان نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔ متعدد عام شہریوں کے جانبحق...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارتی فوجی قیادت نے من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس کیا گیاکہ بھارتی فوجی قیادت نے وہی من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا شروع کر دیا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق معرکہِ حق کے 5 ماہ بعد بھارتی فوجی قیادت نے پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا، بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ دہرانا انتہائی تشویشناک ہے۔آئی ایس پی آر...
    راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباؤ میں آ...
    چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ کان کنی (mining) کے شعبے میں اپنے تعاون سے متعلق چین کو مکمل طور پر آگاہ رکھا ہے، اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کا اعتماد اور قریبی رابطہ برقرار ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ’چین اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ اعلیٰ سطح کا اسٹریٹجک اعتماد اور قریبی رابطہ رہا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’میری معلومات کے مطابق دونوں ممالک پاکستان اور امریکا کے درمیان کان کنی کے تعاون کے معاملے پر رابطے میں ہیں۔‘ ترجمان سے جب پاکستان سے امریکا بھیجے گئے معدنیات (minerals) کے ایک جہاز اور اس کے چین کی پالیسیوں...
    ممبئی ہائی کورٹ نے بولی ووڈ اداکارہ شیلپا شیٹی سے 60 کروڑ روپے کی مبینہ مالی دھوکہ دہی کے کیس میں حیران کن سوال کیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا ہے کہ اگر وہ بیرون ملک سفر کی اجازت چاہتی ہیں تو وہ اپنے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کے خلاف وعدہ معاف گواہ کیوں نہیں بن جاتیں؟ یہ ریمارکس چیف جسٹس شری چندرشیکھر اور جسٹس گوتم اے. انکھد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اُس وقت دیے جب شیلپا شیٹی نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ان کے خلاف جاری لُک آؤٹ سرکلر(ایل او سی) کو عارضی طور پر معطل کیا جائے تاکہ وہ لاس اینجلس (امریکہ) میں ایک پیشہ ورانہ تقریب میں شرکت کر...
    (احمد منصور )آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  بھارتی فوجی قیادت انتخابی دباؤ میں غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہی ہے، معرکہ حق کے 5ماہ بعد پرانی گمراہ کن کہانیاں دوبارہ دہرائی جا رہی ہیں۔   بھارت کی انتخابی پروپیگنڈا مہم پر ردعمل دیتے ہو ئے  آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کے سیاسی دباؤ میں بیانات خطرناک عمل ہے۔  بھارتی فوجی مشین جھوٹ کے بوجھ تلے دنیا بھر میں مذاق بن چکی ہے، غیر ضروری شوبازی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ   انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس تضادات سے بھری ہوئی ہے۔  بھارتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر ہونے والی بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی اتحاد اور شفاف سیاسی عمل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نگران مستقل مندوب، سفیر عثمان اقبال جدون نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان لیبیا کی قیادت اور اس کی ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی بنیاد سمجھتا ہے، اور اس حوالے سے امدادی مشن کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی حمایت کرتا ہے۔سفیر عثمان نے لیبیا میں اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، اور اس عمل...
    ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) فیصل کامران نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی ہمیشہ جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کرتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل کامران نے کہا کہ سعد رضوی کو ٹریس کرلیا گیا ہے کہ کہاں کہاں ٹھہرے اور کہاں کہاں گئے۔ انہوں نے کہا کہ سعد رضوی پولیس کے پاس نہیں، کوشش ہے کہ جلد ٹریس کرکے سامنے لائیں، گولی لگی ہے تو ثبوت دکھائیں تاکہ اس کے مطابق کارروائی ہو۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ یہ ہر احتجاج میں اس طرح بڑھا چڑھا کر اعداد و شمار بتاتے ہیں، یہ ہمیشہ جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور، اسلام آباد (نمائندگان جسارت) پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارکنان کے دفاتر اور ا سٹورز پر چھاپے مارے۔پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات قبضے میں لیں، کارروائی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت حساس انٹیلی جنس رپورٹ پر کی گئی جب کہ سامان کی ضبطی پولیس ایکٹ اور انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت ہوئی۔کارروائی میں سی ٹی ڈی، ایس پی آپریشنز اور مقامی تھانے کی ٹیمیں شامل تھیں جب کہ موقع پر موجود مجسٹریٹ نے ضبطی کارروائی کی نگرانی کی،ضبط شدہ ریکارڈ کو فرانزک ٹیم کے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ضبط سامان میں لیپ ٹاپس، ہارڈ ڈرائیوز، موبائل فونز،...
    وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان سرحد کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: افغانستان کی پاکستانی حدود میں پھر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، اہم خارجی کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اس موقع پر پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو نمایاں انداز میں پیش کیا۔ بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے بریفنگ کے دوران پاکستان کے اس غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیاکہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرےگا۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کو ایک مرتبہ پھر واضح پیغام دیا ہے کہ وہ...
    اطلاع ملتے ہی لواحقین جناح اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے بتایا کہ بچے بغیر بتائے گھر سے موٹر سائیکل لے کر نکلے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار کوسٹر نے دو کمسن موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں میمن انسٹیٹوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو کم سن موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا، حادثہ کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی شناخت 14 سالہ مدثر اور 13 سالہ ایان کے نام سے ہوئی، حادثے میں 16 سالہ رافع زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین جناح اسپتال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ کورنگی نمبر 5 میمن انسٹی ٹیوٹ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے دو کمسن موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں میمن انسٹیٹیوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو کم سن موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا، حادثہ کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی شناخت 14 سالہ مدثر اور 13 سالہ ایان کے نام سے ہوئی، حادثے میں 16 سالہ رافع زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین جناح اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے بتایا کہ بچے بغیر بتائے گھر سے موٹر سائیکل لے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میمن انسٹیٹیوٹ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے دو لڑکےموٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں میمن انسٹیٹوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو کم سن موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا، حادثہ تیزرفتارکوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔حادثے کے بعد لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی شناخت 14 سالہ مدثر اور 13 سالہ ایان کے نام سے ہوئی، حادثے میں 16 سالہ رافع زخمی ہوا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے مدثر تین بہن بھائیوں میں سے سب سے چھوٹا تھا اور موٹر سائیکل چلانے والا ایان پانچ بہن بھائیوں...
    لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 226 رنز درکار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز 167 رنز پر مکمل ہو گئی، جنوبی افریقہ نے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے۔پاکستان کی جانب سے ملنے والے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے ہیں جبکہ جیت کیلئے 8 وکٹوں پر 226 رنز درکار ہیں۔ جنوبی افریقا کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان مولڈر بغیر کوئی...
    چین نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست ملک نے یقین دلایا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات سے ہمارے مفادات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کے بقول پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات یا ممکنہ معدنیاتی تعاون سے چین کے مفادات، اسٹریٹیجک اعتماد اور دوطرفہ شراکت داری کو کسی صورت متاثر نہیں ہوگی۔ انھوں نے حال ہی میں گردش کرنے والی اُن میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی جن میں دعویٰ کیا...
    چین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کان کنی کے حوالے سے تعاون کبھی بھی چین کے مفادات یا پاک چین تعاون کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں دوست ملک چین نے ان میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے نایاب زمینی معدنیات کے نمونے امریکا کو بھیجے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے منگل کے روز ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ وضاحت دی جس میں پاکستان کی جانب سے امریکا کو چینی ٹیکنالوجی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفارتی مشنز کے نمائندوں کو یہاں دفتر خارجہ میں پاک افغان سرحد پر حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔(جاری ہے) یہ بات منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔
    پاکستان نے طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں افغانستان کے اندرونی معاملات پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی پاکستانی عوام نے بھی ترجمان افغان حکومت کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان میں مذہبی جماعت کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے شرپسندے کے دوران مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے افراد کے لیے اظہار تعزیت کیا تھا۔  جس پر عقیل مصطفیٰ نامی صارف نے کہا کہ ’اگر افغانستان تعزیتی پیغام بھیج رہا ہے تو اس کا پھر واضح مطلب یہی ہے کہ ٹی ایل پی ایک ملک دُشمن اسلحہ بردار جتھہ ہے جو ملک میں انارکی اور فساد چاہتا...
     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سوشل میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں ان کی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے ساتھ 2 ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں ٹرمپ کے رویے کو صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پہلی وائرل ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اطالوی وزیراعظم سے مصافحہ کرتے اور ان کے کان میں کچھ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ٹرمپ مصافحے کے دوران اپنے دوسرے ہاتھ سے میلونی کے ہاتھ پر تھپکی دیتے ہیں، جس پر وہ زبردستی مسکراتی ہیں اور پھر فوراً ہاتھ چھڑا کر آگے بڑھ جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس...
        پنجاب کے شہر مریدکے میں ٹی ایل پی کے کارکنوں کے پرتشدد احتجاج کے دوران متعدد عوامی اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ سوشل میڈیا پر وائرل متعدد ویڈیوز میں دکھائی دے رہا ہے کہ مظاہرین نے میٹرو بس اور’ستھرا پنجاب‘ کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور بعض گاڑیاں آگ لگا کر جلائی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے انتہاپسندوں کی پولیس کو یرغمال بنانے کی ویڈیو وائرل،’یہ کھلی دہشتگردی ہے‘ مقامی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیوز شائع کر کے واقعے کی مزاحمت کی اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایک صارف نےٹی ایل پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب کی گاڑیاں فلسطین کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ تھیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: ریکارڈ توڑنے کے شوقین امریکی شہری ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔انہوں نے اپنے ساتھی جونتھن ’ہالی ووڈ‘ ہینن کے ساتھ مل کر 30 سیکنڈ میں 426 فِسٹ بمپس کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ واپس اپنے نام کر لیا۔ڈیوڈ رش جو پہلے ہی درجنوں عالمی ریکارڈز کے مالک ہیں، نے یہ کارنامہ اپنے مخصوص تیز ردِعمل اور ہم آہنگی سے انجام دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ریکارڈ انہوں نے چند ماہ قبل ہی کھو دیا تھا، جب جوڑی نکول ڈی بونِس اور ایرک کار نے 30 سیکنڈ میں 406 فِسٹ بمپس کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔اس سے پہلے ڈیوڈ رش نے مشہور ٹی وی اسٹار ہاوِی مینڈل کے...
    پشاور: پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے حکومتیں معنی نہیں رکھتیں، گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو ٹیڑھی کرنا ہوگی۔ نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر ہائی کورٹ میں  درخواست کی سماعت سے قبل پی ٹی آئی رہنما اور ارکان اسمبلی  عدالت پہنچے، جن میں  اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سلمان اکرم راجا ،جنید اکبر، اسد قیصر  اور دیگر رہنما شامل تھے۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ہر ایک آئینی و قانونی اقدام کو واضح کریں گے۔ سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالت سے اچھے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے حکومتیں معنی نہیں رکھتیں، گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو ٹیڑھی کرنا ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر ہائی کورٹ میں  درخواست کی سماعت سے قبل پی ٹی آئی رہنما اور ارکان اسمبلی  عدالت پہنچے، جن میں  اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سلمان اکرم راجا ،جنید اکبر، اسد قیصر  اور دیگر رہنما شامل تھے۔ عدالت کا بشریٰ بی بی کیخلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم سپیکر صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ہر...
    سٹی42:شاہدرہ ٹاؤن میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار نے خاتون اور بچے کو کچل دیا۔  حادثے میں خاتون جان کی بازی ہار گئی جبکہ بچہ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔  پولیس کے مطابق تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی جاری ہے۔  لیسکوکامختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بندکرنیکا فیصلہ  
    بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے منافقت کی کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ بھارت اقوام متحدہ میں متعدد بار افغانستان کی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کے الزامات عائد کرتا رہا لیکن بھارت نے ریاستی دہشت گردی کی سرپرستی کے لیے انہی افغان طالبان حکومت سے اپنے مفادات کے لیے ہاتھ ملا لیا۔ افغان طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت اور پھر پاکستان پر حملہ اس بات کا قوی ثبوت ہے۔ پاکستان متعدد بار شواہد کے ساتھ یہ بات ثابت کر چکا ہے کہ بھارت فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان کا سہولت کار ہے۔ مفاد پرست مودی کے افغان طالبان سے ہاتھ ملانے پر پورا بھارت اور اپوزیشن جماعت اس کے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیرِ اہتمام تیسرے سہ فریقی سپیکرز میٹنگ کا افتتاحی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آذربائیجان کی سپیکر محترمہ صاحبہ غفاروا، ترکیہ کے سپیکر جناب نعمان کْرتْلموش اور چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی۔ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آذربائیجان اور ترکیہ کے سپیکرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تینوں برادر ممالک کے درمیان سہ فریقی پارلیمانی تعاون منفرد اور سٹرٹیجک شراکت داری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت حکومتوں کی نہیں بلکہ عوام کی خواہش اور پارلیمان کی آواز...
    ملک کے تین بڑے صوبوں پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں ڈیڑھ سال قبل مسلم لیگ (ن) کی پنجاب، پیپلز پارٹی کی سندھ اور پی ٹی آئی کی کے پی کے میں حکومت بنی تھی جن میں مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ بنے۔ بعد میں پی ٹی آئی کی کے پی حکومت بنی جس کے وزیر اعلیٰ علی امین بنے جو پی ٹی آئی حکومت میں وفاقی وزیر کی حیثیت سے بھی اقتدار میں رہے اور پی ٹی آئی کی کے پی میں تیسری حکومت تھی۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ برائے راست اقتدار میں ڈیڑھ سالقبل آئیں، اس لحاظ سے مریم نواز جونیئر تھیں اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا اقتدار انھیں ملا۔ سندھ میں...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں کے خلاف ہونے والے آپریشن اور ریاستی تشدد پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام افسوسناک، غیر جمہوری اور شہری آزادیوں کے منافی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں پر ریاستی تشدد انتہائی تشویشناک اور ناقابلِ قبول ہے، اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے مگر حکومت نے اس حق کو دبانے کے لیے طاقت کا استعمال کرکے جمہوری رویوں کی نفی کی ہے۔ انہوں نے تحریک لبیک کے مظاہرین پر ہونے والے وحشیانہ تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وشاکھاپٹنم: ویمنز ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو سنسی خیز مقابلے میں تین وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت کے شہر وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں 233 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ویمنز ٹیم کے 5 کھلاڑی 78 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔اس مشکل صورتحال میں نچلے نمبروں پر آنے والی بیٹرز نے وہی حوصلہ دکھایا جس کی بدولت انہوں نے پچھلے میچ میں بھارت کے خلاف کامیابی ملی تھی۔ماریزان کیپ اور کلوئی ٹرائیون کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 85 رنز کی ساجھے داری قائم ہوئی، جس نے ٹیم کو سہارا دیا اور ہدف کے تعاقب کو نئی زندگی دی، جنہوں نے بالترتیب 56 رنز اور 62 رنز اسکور...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے، اپنے ہی شہریوں پر تشدد اور طاقت کا استعمال ریاست کے اس مقدس کردار کے منافی ہے، ظلم و جبر سے کسی آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین مارچ کے شرکا پر ریاستی طاقت کا استعمال قابلِ مذمت ہے اس کی ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر عائد ہوتی ہے، لہذا فوری مستعفی ہوں، پریس کانفرنس سے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم، سیکرٹری جنرل محمد ایوب مغل، تاجر رہنما سلطان محمود ملک، جمعیت علمائے اسلام کے مفتی ممتاز، شیعہ علما...
    ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے آن لائن اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیہ کے مطابق قائدین کا کہنا تھا کہ پرامن فلسطینی یکجہتی مارچ ملت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کے لئے تھا اور یہ ہر جماعت کا سیاسی آئینی، جمہوری حق ہے۔ حکومت نے فاشٹ عمل سے عوام کو سیاسی جمہوری مزاحتمی اظہار رائے سے محروم کیا ہے جو سراسر غیرآئینی کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین کی مریدکے پنجاب میں تحریک لبیک کے یکجہتی فلسطین مارچ پر پولیس کریک ڈاون، خونی آپریشن اور وحشیانہ تشدد کے بعد تحریک لبیک کے کارکنان اور پولیس آفیسرز جوانوں کی شہادتوں کے المناک صورتحال پر آن لائن زوم کانفرنس منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سال 2025 کا نوبیل انعام برائے معاشیات 3 معاشی ماہرین کو کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے جوئیل موکیر، براؤن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پیٹر ہاؤاٹ اور فرانس کے کالج آف فرانس سے تعلق رکھنے والے فلپی اگیون کو رواں سال کا آخری نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ان تینوں کو یہ اعزاز ٹیکنالوجیکل تنوع سے معاشی شرح نمو میں اضافے پر کیے جانے والے کام پر دیا گیا۔نوبیل انعام کے ساتھ دیے جانے والا 12 لاکھ ڈالرز کا نقد انعام تینوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ان تینوں کی پیدائش امریکا سے باہر ہوئی تھی مگر سب نے امریکی یونیورسٹیوں سے پی...
    سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقاومت ہمیشہ فاتح اور پائندہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل "علی لاریجانی" نے کہا کہ مظلوم اور شجاع فلسطینی قوم کی جانب سے رہائی پانے والے قیدیوں کے استقبال کے مناظر ظاہر کرتے ہیں کہ کسے فتح نصیب ہوئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا کہ صیہونی رژیم اب اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے کہ دو سالہ وحشیانہ قتل و غارت گری کے باوجود حماس کس طرح اپنی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقاومت ہمیشہ فاتح اور پائندہ ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) تحریک لبیک پاکستان نے چند روز قبل بظاہر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاج کا آغاز کیا تھا۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ انتہا پسند گروہوں سے متعلق ریاستی پالیسی میں تبدیلی کی علامت ہے؟ تحریک لبیک پاکستان کا یہ مارچ دس اکتوبر کو لاہور سے شروع ہوا اور اس دوران ان کا اسلام آباد کے ریڈ زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب پہنچنے کا منصوبہ تھا تاکہ اسرائیلی اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا جا سکے۔ حکومت کا مؤقف تھا کہ ایسے احتجاج کی ضرورت نہیں کیونکہ پاکستان پہلے ہی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ...
    اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل کا اعلیٰ ترین سول اعزاز “صدارتی میڈل آف آنر” عطا کریں گے۔ یہ فیصلہ ٹرمپ کی غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل-حماس جنگ کے خاتمے میں مبینہ کردار کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایوارڈ آئندہ چند ماہ میں باضابطہ طور پر ٹرمپ کو دیا جائے گا، جبکہ صدر ہرزوگ پیر کے روز باضابطہ طور پر سابق صدر کو اس فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ اسرائیلی صدر نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا   کہ صدر ٹرمپ کی انتھک کوششوں کے باعث نہ صرف ہمارے عزیز یرغمالی محفوظ طریقے سے واپس آئے، بلکہ انہوں نے...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے  حکومتی وفد نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کے میڈیا سیل سے ’ایکس‘ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزرا احسن اقبال، انجینئر امیر مقام اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران جے یو آئی (ف) سے مولانا لطف الرحمٰن، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ نے شرکت کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ فریقین نے اتفاق کیا...
    ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ سینکڑوں پاکستانیوں کے قتلِ عام اور مسلسل ریاستی جبر کے بعد یہ فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ حکومت اخلاقی اور سیاسی طور پر اپنے حقِ حکمرانی سے محروم ہو چکی ہے، اب اس مظلوم قوم پر مزید تجربات کی کوئی گنجائش نہیں رہی اس حکومت کو فوراً مستعفی ہو کر گھر جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے اقصیٰ مارچ کے شرکاء پر ریاستی جبر، براہِ راست فائرنگ اور بے گناہ افراد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، نہتے شہریوں پر گولیاں چلانا کسی بھی مہذب، جمہوری اور اسلامی...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زندگی کی بقا  کیلئے  قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے  تمام اداروں کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔قدرتی آفات سے آگاہی اور بچا کے عالمی دن پرخصوصی پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ بروقت تیاری سے قدرتی آفات سے انسانی جان ومال اور ماحول کوتباہ کن نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، قدرتی آفات کو روکا تو نہیں جاسکتا البتہ ٹیکنالوجی، اشتراک کار، پیشگی تیاری سے تباہ کن اثرات سے بچا ممکن ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، سب سے بڑا ریسکیو، ریلیف اور انخلا آپریشن کیا، پنجاب میں سیلاب کی آمد سے قبل بروقت تیاری نہ...
    کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینیئر غلام محمد صفی نے بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر سے متعلق دیے گئے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا موقف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے، جو کشمیر کو ایک غیر طے شدہ تنازعہ قرار دیتی ہیں اور اس کے حل کے لیے کشمیری عوام کی آزادانہ رائے شماری کو واحد راستہ تسلیم کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بھٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے...
    مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، مگر یہ صبر کمزوری نہیں، بلکہ ذمہ داری کا ثبوت ہے، اگر افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوتی رہی تو پاکستان اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا افغانستان سے جارحیت کیخلاف اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک ہے، جو ہمیشہ خطے میں استحکام اور باہمی احترام کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حالیہ افغان جارحیت، سرحدی خلاف ورزیاں اور دہشت گردوں کو پناہ دینے جیسے اقدامات پاکستان...
    اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے ایک شخص نے اپنی بیوی پر حیران کن الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رات کے وقت ’ناگن‘ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔ مذکورہ شخص، معراج جس کا تعلق تحصیل محمود آباد کے گاؤں لوڈھاسا سے ہے، اس نے یہ شکایت سرکاری سطح پر منعقدہ عوامی شکایتی پروگرام کے دوران رپورٹ کی۔ معراج کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی نسیمن، ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور رات کے وقت سانپ کی مانند حرکتیں کرتی ہے۔ اُس نے مزید دعویٰ کیا کہ بیوی اسے مارنے کی کوشش کر چکی ہے، اور ایک موقع پر اُسے کاٹ بھی چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر...
    انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کیس کا پتہ چلا ہے جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اتنے جعلی مقابلے کئے کہ وہ ترقی کرتے کرتے ڈی آئی جی بن گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری پنڈت ڈاکٹر سندیپ ماوا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز ترقیاں اور انعامات حاصل کرنے کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی رہی ہیں جن کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندیپ ماوا کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کل رات میں کچھ فائلیں پڑھ رہا تھا اور مجھے پتہ لگا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) وزیرریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انہوںنے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔پاک فوج کے جوان ملک کے چپے چپے کی حفاظت پر مامور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا ہے کہ کلکٹور یٹسآف کسٹمز اپریزمنٹ اور انفورسمنٹ نے بھارتی ساختہ ممنوعہ ٹیسکٹائل مشینری کی کلیئرنس کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ایف بی آر کے مطابق درآمد کنندہ نے اپنے گڈز ڈیکلریشن میں چینی ساختہ” ٹیکسٹائل ٹوسٹنگ مشین” ظاہر کی تھی، اصل ملک کے غلط اندراج کے شبہے کی اطلاع آزمائشی بنیادوں پر چلائے جانے والے نصب نئے رسک مینجمنٹ سسٹم (RMS 2.0) نے دی۔ایف بی آر نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے پر کلیئرنس کلکٹوریٹ نے متعلقہ کنسائنمنٹ کو فزیکل جانچ پڑتال کے لیے نشان زد کیا، درآمدی دستاویزات میں سامان کا ماخذ چین ظاہر کیا گیا تھا جبکہ فزیکل معائنے پر یہ...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیمات اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ  ہمارا ازلی دشمن بھارت ابھی تک اپنی سازشوں سے باز نہیں آیا، افغانستان جس پر ہمارے بے پناہ احسانات ہیں ہر نازک موقع پر پاکستان نے افغانستان کی ہر طرح مدد کی ہے، اس کی طرف سے ہماری سرحدوں پر حملہ افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان، علامہ محمد فاروق خان سعیدی صوبائی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب، مولانا محمد ایوب مغل نورانی صدر جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب، صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری رہنما تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان، سید محمد رمضان شاہ فیضی امیر جماعت اہل سنت...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہےکہ  افغانستان کو سوچنا ہو گا کہ کیا وہ بھارت کے اعلیٰ کار تو نہیں بن رہے ،کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر انہیں زیادہ پیسے دیں گے تو یہ ہمارے ساتھ ہو جائیں گے اور ہم انہیں دیو بند کے ذریعے کنٹرول کریں گے ، اب افغان وزیر خارجہ کا دیوبند کے مرکز میں تاریخی استقبال ہو ا تو انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیا یہ بھارت کا اعلیٰ...
    وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کچھ جماعتیں پاکستان دشمن قوتوں کی آلہ کار ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان دہشتگروں کے سہولت کار ہیں۔ شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ افغانستان کو بار بار سمجھایا دہشت گردوں اور فتنہ الخوارج کو روکیں مگرنہیں روکا گیا، کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے ختم کرنے کا کہا مگرافغان حکومت عمل نہ کرسکی، بھارت نے جھوٹے الزام کے تحت حملہ کیا، ہم ثبوتوں کےساتھ کارروائی کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں پاکستان دشمن قوتوں کی آلہ کار ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان دہشتگروں کے سہولت کار ہیں، دہشتگردی کو دوبارہ زندہ کیاگیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کے پی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لیے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی، افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کیساتھ مضبوط اتحاد میں کھڑے ہیں، جو ہر جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہماری افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ قومی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور باہمی احترام کے اصولوں پر کاربند رہا ہے۔ تاہم یہ واضح رہے کہ قومی سلامتی اور دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ مضبوط اتحاد میں کھڑے ہیں،...
    سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن  نقوی نے افغان طالبان  اور بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں  کی بلااشتعال فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔   وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لئے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو  منہ توڑ جواب  دینے  پر فورسز  کو  خراج  تحسین  پیش  کرتا ہوں۔  قبائلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: قدرت کا حسین تحفہ  انار  نہ صرف ذائقے میں لذیذ بلکہ صحت کے لیے بھی بے پناہ فوائد کا خزانہ ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق انار کا روزانہ استعمال دل، دماغ، جلد اور قوتِ مدافعت کے لیے انتہائی مفید ہے  جب کہ یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔طبی  ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہیں اور خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں، انار کے رس میں موجود پولی فینولز اور فلونوئڈز ایسے عناصر ہیں جو کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتے ہیں اور خلیوں کو جوان رکھتے ہیں۔طبی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گلاس انار کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: قدرت کا حسین تحفہ  انار  نہ صرف ذائقے میں لذیذ بلکہ صحت کے لیے بھی بے پناہ فوائد کا خزانہ ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق انار کا روزانہ استعمال دل، دماغ، جلد اور قوتِ مدافعت کے لیے انتہائی مفید ہے  جب کہ یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔طبی  ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہیں اور خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں، انار کے رس میں موجود پولی فینولز اور فلونوئڈز ایسے عناصر ہیں جو کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتے ہیں اور خلیوں کو جوان رکھتے ہیں۔طبی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گلاس انار کا...
    اوسلو: نوبیل امن انعام کمیٹی کے چیئرمین یورگن واٹنے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انعام نہ دیے جانے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوبیل انعام کے فیصلے صرف الفریڈ نوبیل کے نظریات اور ان کی وصیت کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، کسی مہم یا سیاسی دباؤ کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ نوبیل امن انعام کے اعلان کے بعد یورگن واٹنے سے سوال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ نے بارہا خود کو انعام کا حقدار قرار دیا اور اسے نہ دینا امریکا کی توہین قرار دیا۔ اس پر چیئرمین نے کہا کہ کمیٹی کو ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں مختلف لوگ امن کے حوالے سے اپنی آراء دیتے ہیں،...
    جنوبی افریقی کرکٹر نونکولولیکو ملابا کو ویمنز ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹر ہرلین دیول کو آؤٹ کرنے کے بعد ’گڈبائے‘ کہنا مہنگا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ملابا کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا۔ یہ واقعہ نو اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں بھارتی اننگز کے 17 ویں اوور میں پیش آیا جب ملابا نے ہرلین کو آؤٹ کرنے کے بعد ’گڈ بائے‘ کہنے کے انداز میں ہاتھ ہلایا۔ آئی سی سی نے اعلامیہ میں کہا کہ پروٹیز بولر کی یہ حرکت حریف بیٹر کو مشتعل کرسکتی تھی۔ وہ آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی ہیں، جس کی وجہ سے سرزنش کرنے کے ساتھ ڈسپلنری...
    کراچی: اداکارہ اور میزبان فضا علی نے پاکستان کے پہلے رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کے بولڈ فارمیٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے پروگرام ہماری معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ’لازوال عشق‘ یوٹیوب پر نشر کیا جا رہا ہے اور اپنے غیر روایتی انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل کا باعث بنا ہوا ہے۔ یہ شو ترکیہ کے ایک ولا میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ’اپنا ہمیشہ کا پیار‘ تلاش کرنے کے مشن میں شریک ہیں۔ پروگرام کی میزبانی معروف اداکارہ عائشہ عمر کر رہی ہیں۔ فضا علی نے ایک گفتگو کے دوران کہا...
    جرمنی میں جرائم میں ملوث افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری کے لیے طالبان حکومت کے ساتھ معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق جرمن وزیرِ داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے ہفتے کو ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کابل کے ساتھ مذاکرات انتہائی پیش رفت کے مرحلے” میں ہیں اور جلد باضابطہ معاہدہ طے پانے کی امید ہے۔ A German man was fined 3600€ after being attacked and stabbed with a knife by Afghan MusIim for criticising lslam. The lslamist also stabbed and killed a 29 year old German police officer in the attack few months ago in the same crime scene. pic.twitter.com/Z9TmSKDoqV — Azat (@AzatAlsalim) November 29, 2024 ڈوبرنڈٹ نے بتایا کہ حکومت...
    مصر پیر کو شرم الشیخ میں عالمی امن سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مصری صدارتی ترجمان نے بتایا ہے کہ مصر میں ہونے والی عالمی امن سربراہی کانفرنس میں غزہ جنگ کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ صدارتی ترجمان نے بتایا کہ اس اجلاس میں 20 سے زائد عالمی رہنما شرکت کریں گے۔ مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں ہونے والے اہم اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کرینگے۔
    شہر میں دنداناتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے تین افراد کو روند دیا جن میں سے ایک شہری جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹاور کے علاقے میں قائم ایدھی سینٹر کے سامنے تیز رفتار ڈمپر نے راہ گیروں اور موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایدھی کے رضا کار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ دیئے۔ ایدھی کے رضا کاروں نے متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25...
    تیرہویں سالانہ عظیم الشان خاتونِ جنت کانفرنس 20 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی ، مفتی گلزار احمد نعیمی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )امیر جماعتِ اہلِ حرم پاکستان، مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی کے زیر صدارت جماعت کے نے مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتیہوئے کہا کہ تیرہویں سالانہ خاتونِ جنت کانفرنس مورخہ 20 دسمبر 2025 بروز ہفتہ صبح 10 بجے اسلام آباد میں شایانِ شان انداز میں منعقد ہوگی۔اس عظیم الشان اجتماع میں ملک بھر سے مختلف مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی و سیاسی رہنما اور ملی تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ...
    لاہور میں پاکستان سعودی بزنس کونسل کے خصوصی وفد کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عربی میں مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اپنے دوسرے گھر سعودی عرب کے مہمانوں کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، سعودی عرب سے تعلقات صرف سیاسی و معاشی نہیں بلکہ روحالی اور ابدی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پرتپاک استقبال مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب نے پوری امت کا سر فخر سے بلند کیا ہے، رمضان میں سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے...
    سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے کہا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر ویرات کوہلی، روہت شرما اور دیگر سینئر کھلاڑیوں کو ریٹائر ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔ منوج تیواری نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی انتظامیہ کے حالیہ فیصلوں میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کیوں چھوڑی ہوگی؟ اس نے انگلینڈ کی سیریز کے لیے پہلے ہی سے تیاری شروع کر دی تھی لیکن ماحول نے اسے یہ احساس دلوایا کہ ٹیم میں اس کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر نے مزید کہا کہ جب ایک کھلاڑی کو لگتا ہے کہ اس کی...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو کھیلوں میں سیاست لانا خود ہی مہنگا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انٹرنیشنل میچز کے دوران خالی میدان منتظمین کو منہ چڑانے لگے،  شائقین کی عدم دلچسپی نے بھارتی بورڈ کی پالیسیوں پر کئی سوالات کھڑے کردیے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ احمدآباد کے خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ دہلی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شائقین کی عدم دلچسپی نے بھارتی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ایشیا میں ٹیسٹ کرکٹ مردہ ہوچکی ہے۔ No Crowd in Delhi as well. Test Cricket is dead in Asia....
    سینیٹر پرویز رشید نے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے کوشش کرنے کی اپیل کر دی۔ پرویز رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کی کارروائی کے لیے سیاسی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے، سیاسی حمایت صوبائی حکومت سے ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر دہشت گردوں کی سہولت کار ہو تو کارروائی کے مقدس فریضے کو سرانجام نہیں دیا جا سکتا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہدا کی ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں کو کیا جواب دیں گے کہ ہم نے دہشت گردی کے سہولت کاروں کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نامزد...
    لاہور: کاہنہ میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔  چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے گھر جاکر اسکے خاندان سے ملاقات میں وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ درندہ صفت عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا مشن ہے۔
    آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 100 رنز سے شکست دے دی۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ بروک ہیلی ڈے نے 69 اور کپتان صوفی ڈایوائن نے 63 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔ بنگلادیش کی جانب سے رابعہ خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 39.5 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فہیمہ خاتون 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں، رابعہ خان نے 25 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیس کیر اور لیا تاہوہو...
    بھارت نے دہلی کے دورے میں افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارت نے افغانستان کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا۔افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔ انہوں نے ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ان کے حوالے کیں۔دوسری جانب بھارت نے افغانستان میں بھارتی تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ بھارت کیدورے پر موجود افغان وزیرخارجہ امیر...
    بھارت کا ایشیا کپ ٹرافی تنازع آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان، ٹرافی کو ہاتھ لگایا جائے اور نہ ادھر ادھر کی جائے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بھارت کے انکار کے بعد ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کو دبئی میں تالے میں رکھ دیا گیا، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی سخت ہدایات پر ٹرافی اے سی سی کے آفس میں موجود ہے اور انہوں نے ہدایت کی ٹرافی کو ہاتھ لگایا جائے نہ ادھر ادھر کی جائے، بھارتی ٹیم جب چاہیے ٹرافی آکرمیرے ہاتھ سے لے سکتی ہے، جب بھی پلان ہو بتا دیا جائے۔ دوسری جانب بی سی سی آئی نے معاملہ آئی سی سی اجلاس...
    افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔ انہوں نے ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ان کے حوالے کیں۔
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے افغانستان کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا۔افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔ انہوں نے ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ان کے حوالے کیں۔دوسری جانب بھارت نے افغانستان میں بھارتی تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔بھارت کےدورے پر موجود افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ افغانستان، بھارت کو ایک قریبی دوست کے طور پر دیکھتا ہے، بھارت اور...
    اگر آپ نے کبھی پارک میں چہل قدمی یا جنگل کی سیر کے بعد خود کو پرسکون محسوس کیا ہو تو یہ صرف آپ کا وہم نہیں بلکہ ایک حیاتیاتی حقیقت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دامنِ کوہ سے سید پور ویلیج تک کیبل کار اور چیئر لفٹ چلانے کا فیصلہ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق باہر قدرتی ماحول میں وقت گزارنا آپ کے جسم میں واضح تبدیلیاں لا سکتا ہے جیسے کہ تناؤ کے ہارمونز میں کمی، بلڈ پریشر میں بہتری، اور حتیٰ کہ ہاضمے کے نظام میں بہتری۔ کتنی دیر چلنا کافی ہوسکتا ہے؟ اچھی بات یہ ہے کہ ان فوائد کے لیے آپ کو گھنٹوں تک جنگل میں چلنے کی ضرورت نہیں صرف 20...
    درخواسست گزاروں کا موقف ہے کہ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے پہلے سپریم کورٹ کو یقین دلایا تھا کہ کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائیگا، لیکن دفعہ 370 پر فیصلے کے بعد بھی مودی حکومت نے اس سمت میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کا مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو جواب جمع کروانے کے لئے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے، یہ حکم جمعرات کو اس وقت آیا جب عدالت نے اس پر جاری سماعت میں مرکز کی درخواست پر غور کیا۔ سماعت کے دوران مودی حکومت کی طرف سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے اس...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جگہ دی گئی، یہاں گورننس اور عوامی فلاح و بہبود کو جان بوجھ کر کمزور کیا گیا، جس کا خمیازہ آج تک خیبرپختونخوا کے بہادر اور غیور عوام اپنے خون سے بھگت رہے ہیں، سندھ اور پنجاب میں گورننس قائم ہونے کی وجہ سے دہشت گردی نہیں۔   کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کے...
    اسکرین گریب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خارجیوں کے سہولت کاروں کو تین آپشنز دیے ہیں۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اب اسٹیٹس کو نہیں چلے گا، جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کر رہا ہے اس کے پاس تین چوائسز ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’چوائس ون، سہولت کاری کرنے والا خوارجیوں کو ریاست کے حوالے کردے اور چوائس ٹو، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ مل کراس ناسور کو اپنے انجام تک پہنچائے۔‘انہوں نے چوائس تھری...
    پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد وزراء سمیت بیوروکریسی نے سرکاری کاموں میں دلچسپی لینا چھوڑ دی جس کے باعث صوبے میں سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کے بعد کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی جس کی وجہ سے وزراء نے بھی دفاتر جانا اور سرکاری کام چھوڑ دیے ہیں جبکہ بیوروکریسی نے بھی سرکاری کاموں میں دلچسی لینا چھوڑ دی ہے۔ سرکاری فائلیں محکموں اور چیف سیکرٹری کے دفاتر تک محود ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آخری بار پارلیمانی پارٹی میں شرکت کی اور ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور مستعفی ہونے کے بعد آبائی...
    ویب ڈیسک : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت معاشی استحکام حاصل کرلیا، 3 بڑی ریٹنگ ایجنیسز نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار محمد اورنگزیب نے کراچی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیزچیمبرآف کامرس سے ورچوئل خطاب کے دوران کیا، کہا کہ کابینہ نے پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔ ہمیں جیو پولیٹیکل صورتحال سے بھی مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورچین سے ہمارے آہنی تعلقات ہیں۔ امریکا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون فراہم کررہاہے۔ 28 کروڑ روپے کا لباس:دبئی کے سنار نے  عالمی ریکارڈ قائم کر دیا   محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ توانائی اور ٹیکس شعبوں میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت آئے گی، کیش لیس معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اصلاحاتی عمل متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے آگے بڑھ رہا ہے، 3 بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا، تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کا چیلنج درپیش ہے۔محمد اورنگزیب نے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں دوبارہ ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں مزید ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ساڑھے 12 ہزار کے قریب ایس ٹی آئیز کی بھرتی کا اشتہار اگلے ہفتے دیا جائے گا، پہلے سے کام کرنے والے انٹرنز ٹیچرز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب مستقبل میں کوئی مستقل ٹیچر نہ رکھنے پر غور کر رہا ہے، سکولوں میں تیچرز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ٹیچر انٹرنز کا پول بنا کر ضرورت پڑنے پر وہاں سے...