2025-09-18@01:00:44 GMT
تلاش کی گنتی: 8036

«جہازوں کی»:

(نئی خبر)
    حماس نے ایک تازہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں دو اسرائیلی یرغمالیوں کو محفوظ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اس نئی ویڈیو میں حماس نے جن دو یرغمالیوں کو دکھایا ہے ان میں سے ایک گائے گلبوا-دلل ہیں جب کہ دوسرے کی شناخت علون اوہیل کے نام سے کی گئی ہے۔  یرغمالی گائے گلبوا-دلال کو آٹھ ماہ بعد پہلی بار کسی ویڈیو یا تصویر میں محفوظ حالت میں دیکھا گیا ہے جبکہ یہ علون اوہیل کی پہلی ویڈیو تصاویر ہیں۔ اس ویڈیو میں گلبوا-دلال ایک کار کے اندر موجود ہیں اور بتا رہے ہیں کہ انھیں تقریباً 22 ماہ سے حراست میں رکھا گیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ ویڈیو کافی حالیہ ہے۔ علون اوہیل کی شناخت ان کے اہلخانہ نے...
    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق دائر درخواست میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا  ۔ کیس کی سماعت 10 ستمبر کو مقرر کی گئی جس کی صدارت جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔ دیگر ججز میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس شامل ہیں۔ یہ کیس اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب گزشتہ سماعت پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے۔ ان کا مؤقف تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ڈاکٹر عافیہ...
    دفتر خارجہ نے افغان مہاجرین کے حوالے سے جرمنی کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی انخلا کے لیے سنجیدہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں افغان طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک حقیقت ہے، ایسے بیانات سے معاملات کی سنجیدگی کم نہیں ہوتی۔ بھارت کی آبی پالیسی سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ اس بار سیلابی صورتحال میں بھارت نے ماضی کی طرح پاکستان کو تفصیلی اطلاع نہیں دی۔ یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی افغانستان پر 27 اگست کو مبینہ پاکستانی فضائی...
    انسداد ہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بھی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ انسداد ہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جناح ہاؤس کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گری عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان انسدادِ دہشت گردی میں پہنچیں، سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی بھی عدالت میں پہنچیں، ملزم شیر شاہ کے وکلا رنا مدثر، بیریسٹر تیمور عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل رانا مدثر نے مؤقف...
    وزیراعظم و کابینہ کو توہینِ عدالت نوٹس؛ عافیہ صدیقی رہائی کیس کیلیے لارجر بینچ تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق عدالت نے کیس کو 10 ستمبر کے لیے سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس معاملے میں وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کے نوٹس بھی زیر بحث ہیں۔ ہائی کورٹ نے اس کیس کی سماعت کے لیے 4 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔ بینچ میں جسٹس خادم حسین...
    ربیع الاول وہ ماہ مقدس ہے جس میں باعث تخلیق کائنات، وجہہ تسکین قلوب آدمیت، باعث تزئین کون و مکاں، شافع محشر، ساقی کوثر، آقائے دو جہاں، حضور ختمی مرتبت، صاحب مقام محمود، صاحب لوالحمد، سید المرسلین حضرت محمد رسول اﷲ ﷺ کی ذات سراپا قدس عالم بالا سے عالم امکان میں جلوہ گر ہوئی۔ آپؐ کی تشریف آوری سے خزاں دیدہ عالم پریشاں میں بہار آگئی۔ مقصد حیات سے بھٹکے ہوئے انسانوں کو مرکزیت مل گئی۔ ظلمت کدۂ جہاں سراجاً منیرا کی تابش سے چمک اٹھا، ذرات صحرائے عرب ستاروں کی جگ مگانے لگے۔ فارس و روم کے قصر شاہی جلال حق کی ہیبت سے لرزہ بر اندام نظر آنے لگے۔ گلستان زمن میں گلاب و چنبیلی و نسترن...
    خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی صحت سے متعلق افواہوں نے سوشل میڈیا پر متضاد افواہیں زیر گردش ہیں جس کی تاحال تردید یا تصدیق نہیں ہوپا رہی ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر اپنی معصوم اداؤں اور خوش مزاجی کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کر دی جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ تصویر میں ہانیہ عامر کے چہرے پر آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے جبکہ وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر ہاتھ کے اشارے سے "ٹھیک” ہونے کا پیغام دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس کے باوجود ان کی یہ حالت دیکھ کر مداحوں نے کمنٹس میں ان کی صحت کے بارے میں فکر مندی...
    کراچی: اٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک فیز ٹو کو 5 نئی راہداریوں کے ساتھ توسیع دینے پر اتفاق، بیرونی ممالک سے ترسیلات زر کی آمد میں اضافے کی امیدوں اور اچھے معاشی اشاریوں کے باعث جمعرات کو مسلسل 20ویں روز بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے اضافے، ایکسپورٹرز کی مستقبل کے لیے مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت جیسے عوامل سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 281روپے 50پیسے کی سطح...
    افغانستان کی فضائی حدود جو کبھی عالمی ایئر لائنز کے لیے خطرناک تصور کی جاتی تھی اب طالبان حکومت کے لیے ایک اہم اور مستحکم آمدنی کا ذریعہ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلہ متاثرین کھلے آسمان تلے بے سروسامانی میں رات گزارنے پر مجبور جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کی فضائی راہیں محدود ہوئیں تو درجنوں بین الاقوامی پروازوں نے افغانستان کا راستہ اختیار کیا جس سے طالبان کو ماہانہ لاکھوں ڈالر کی آمدنی ہونے لگی۔ بین الاقوامی فضائی ٹریفک میں غیر معمولی اضافہ معتبر فضائی نگرانی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار24 کے مطابق مئی 2024 میں افغانستان کی...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور مون سون کے نویں اسپیل کے دوران ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ شمالی سندھ کے اضلاع سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور جیکب آباد میں ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔ مزید پڑھیں: سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام...
    پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور مؤثر عسکری سفارت کاری نے عالمی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بین الاقوامی جریدے “دی ڈپلومیٹ” کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں بدلتی ترجیحات کے تناظر میں امریکا کا جھکاؤ اب بھارت کی بجائے پاکستان کی جانب ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا  کہ پاکستان، جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کے لیے ایک اہم پارٹنر کے طور پر ابھر رہا ہے، جب کہ بھارت کے ساتھ امریکا کے تعلقات میں اب پہلے جیسی گرمجوشی نہیں رہی۔ خاص طور پر حالیہ پاک بھارت کشیدگی نے واشنگٹن کے اندازے اور ترجیحات کو کافی حد تک متاثر کیا ہے۔  دی ڈپلومیٹ کا کہنا ہے کہ بدلتے حالات میں...
    بھارت ڈیمز میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب لمحہ بہ لمحہ تمام تر صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔ پونگ ڈیم (بیاس) پر پانی کی سطح 1394.51 فٹ ہے اور سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ پونگ ڈیم میں پانی کی آمد 132,595 کیوسک اور اخراج 100,000 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ دریائے ستلج پر واقع بھاکرا ڈیم میں پانی کی سطح 1679 فٹ ہے، جو زیادہ سے زیادہ سطح کے قریب ہے۔ بھاکرا ڈیم میں پانی کی آمد 95,400 کیوسک اور اخراج 73,459 کیوسک ہے۔ ہریکے ہیڈ...
    بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی تفصیلات پی ڈی ایم اے پنجاب نے جاری کردیں۔ ان کے مطابق بھارت میں واقع پونگ ڈیم، بھاکڑا ڈیم اور ہریکے ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح بڑھنے سے دریائے ستلج میں بھی پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق، پونگ ڈیم (جو بیاس دریا پر ہے) کی پانی کی سطح 1394.51 فٹ تک پہنچ گئی ہے اور مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس ڈیم میں پانی کی آمد 132,595 کیوسک جبکہ اخراج 100,000 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ بھاکڑا ڈیم (جو دریائے ستلج پر واقع ہے) کی سطح 1679 فٹ ہے، جو اس...
    اسلام آباد ہائیکورٹ، مختلف سیکٹرز میں پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا سی ڈی اے کا آرڈر معطل، نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا سی ڈی اے کا آرڈر معطل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے الاٹمنٹس منسوخی پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت سے قبل جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے عمر رانا اور دیگر پٹیشنرز کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا، سی ڈی اے نے 28جولائی 2025 کو پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا، متاثرین...
    اسلام آباد: پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور مؤثر ملٹری ڈپلومیسی عالمی افق پر کامیابیوں کی نوید بن گئی، عالمی منظر نامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ منظرعام پر آگئی۔ بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق امریکی ترجیحات میں تبدیلی آئی ہے اور اس کا جھکاؤ بھارت کی بجائے پاکستان کی جانب واضح ہے، پاکستان امریکا کے لیے جنوبی  ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں اہم کردار کا حامل ہے، حالیہ پاک بھارت تنازع نے بھی امریکا کے اندازے عسکری طاقت کے حوالے سے یکسر بدل دیے ہیں۔ دی ڈپلومیٹ نے لکھا کہ بدلتے حالات کے پیش نظربھارت کے لیے نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر کا کردار بھی ادا کرنا مشکل نظر آرہا ہے، امریکا پاکستان تعلقات...
    پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل فوری روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز پشاور:صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو فوری طور پر روک دینا چاہیے۔اپنے بیان میں ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان اس وقت تباہ کن زلزلے کے نقصانات سے دوچار ہے اور پہلے ہی غربت کے شکار ملک کے لیے مہاجرین کی واپسی کا بوجھ برداشت کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد ان ہی افراد کی ہے جو واپس جانے...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا ہے کہ جتنی مزدور کی دیہاڑی نہیں ہے ہمیں اتنا ڈیلی الاؤنس لینےکا کہا جارہا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 400 روپے کے ڈیلی الاؤنس کی بات کرنا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی نہیں ہے اور ہمیں ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا جا رہا ہے، یہ ہماری بے عزتی ہے، اس سے بڑھ کر آپ کسی کی کیا بے قدری کریں گے۔ کھلاڑیوں کا مزید کہنا ہے کہ پہلے ہی ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں ملتا اور اب اسے مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ کھلاڑیوں نے موقف...
    لاہور (نیوز ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان عدالت میں موجود رہیں جبکہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ ملزم شیرشاہ کی جانب سے وکلاء رانا مدثر اور بیریسٹر تیمور نے دلائل دیے۔ وکیل رانا مدثر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کے خلاف کوئی براہِ راست ثبوت موجود نہیں، اس مقدمے میں اب تک شیرشاہ کی حد تک چالان بھی جمع نہیں کرایا گیا، جبکہ دیگر ایسے ملزمان جن پر زیادہ سنگین...
    کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں حالیہ زلزلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 1457 تک جا پہنچی جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ طالبان انتظامیہ کے مطابق 6700 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے بدھ کے روز کمانڈوز کو فضائی راستے سے متاثرہ علاقوں میں اتارا گیا تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق یہ وقت کے خلاف دوڑ ہے اور کئی ایسے مقامات ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اتر نہیں سکتے تھے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کے لیے غذائی امداد جلد ختم ہو...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے شیر شاہ کی رہائی کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم کے مطابق شیر شاہ کی جانب سے ضمانت کی درخواست ایک لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے، جس کے جمع کرانے پر انہیں رہا کردیا جائے گا۔ پولیس نے انہیں جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا تھا، جو کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد درج ہونے والے بڑے مقدمات میں شمار ہوتا ہے۔ مزید پڑھیں: واضح رہے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شبلی فراز اور کنول شوذب کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں دونوں رہنماؤں کے نام سفری پابندی کی فہرست (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) سے نہ نکالنے کے معاملے پر دائر کیسز کی سماعت ہوئی۔ تاہم دو بار کیس کال ہونے کے باوجود شبلی فراز اور کنول شوذب کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواستیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ Post Views: 2
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کا سراغ لگا کر قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا جلد سراغ لگا کر، ان کو قرار واقعی سزا دی جائے، سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں موجود تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو فوراً رہا کرے بصورت دیگر صورتحال تیزی سے بدل جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس دو دو یا پانچ پانچ یرغمالیوں کی بتدریج رہائی کے بجائے سب کو ایک ساتھ آزاد کرے۔ صدر ٹرمپ نے حماس کو مبہم انداز میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو پھر یہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کرتی ہے تو وہ کون سے اقدامات اٹھائیں گے یا ان کے جملے ’’It will end‘‘ (یہ ختم ہو جائے گا)...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ سروس رولز اور پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ڈسکشن کے بغیر اکثریتی رائے سے منظور کر لیے گئے۔ 11 میں سے 5 ججز نے رولز کے خلاف جبکہ 6 ججز نے منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔ جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ کے نقائص پر تحقیقات، انکوائری یا کارروائی کرنے کا معاملہ فل کورٹ کی متفقہ منظوری سے حکومت کو بھجوا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی صدارت میں فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں تمام 11 ججز شریک ہوئے، اور یہ اجلاس صرف...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ ایجنڈے کی منظوری سے قبل نہیں کی گئی جبکہ پریکٹیس اینڈ پروسیجر اور اسٹیلشمنٹ رولز ایک ووٹ کی برتری سے اکثریت کی بنیاد پر منظور کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا دورانیہ 35 منٹ پر مشتمل تھا جہاں پریکٹس اینڈ پروسیجر اور اسٹیبلشمنٹ رولز اکثریت رائے سے منظور کیے گئے جبکہ ایجنڈے کی منظوری سے قبل بحث نہیں کروائی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ ایجنڈے کی منظوری سے قبل نہیں کی گئی جبکہ پریکٹیس اینڈ پروسیجر اور اسٹیلشمنٹ رولز ایک ووٹ کی برتری سے اکثریت کی بنیاد پر منظور کیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا دورانیہ 35 منٹ پر مشتمل تھا جہاں پریکٹس اینڈ پروسیجر اور اسٹیبلشمنٹ رولز اکثریت رائے سے منظور کیے گئے جبکہ ایجنڈے کی منظوری سے قبل بحث نہیں کروائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر اور اسٹیبلشمنٹ رولز 5-6 کی اکثریت سے منظور کیے گئے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس...
    دنیا بھر کے صارفین رپورٹ کر رہے ہیں کہ  اوپن اے آئی کا چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی صارفین کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جواب نہیں دے رہا جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو مایوسی کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین کا کنٹرول متعارف بدھ کو ویب سائٹس اور آن لائن سروسز میں خلل کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے صرف 20 منٹ کے اندرچیٹ جی پی ٹی سے متعلق درجنوں شکایات موصول کیں۔ صارفین نے سوشل میڈیا خصوصاً ایکس پر ’چیٹ جی پی ٹی ڈاؤن کے ہیش ٹیگ کے ساتھ یہ جاننے کی کوشش کی کہ...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل ہائی کورٹ کے دو جج کے خطوط نے سب کچھ واضح کردیا، یہ خطوط عدلیہ کے نظام کی حقیقت سامنے لے آئے، ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے اور حکومتی رہنما عالمی دورے کر رہے ہیں۔ یہ بات پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل اختر مینگل کے جلسے پر حملے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں، اس دہشت گردانہ کارروائی کے خلاف کوئی محب وطن نہیں ہوسکتا، ہم سب کو شہدا کے لیے فاتحہ پڑھنی ہے، ملک اس وقت سیلاب کی صورتحال سے دوچار ہے، پنجاب کے مختلف شہر اس وقت سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہ ریز پر کارکنوں کو اکسانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ مقدمے کی تفتیش میں جیو فینسنگ بھی کی گئی لیکن ان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ وکیل کے مطابق چالان میں ملزم کا ذکر تک موجود نہیں جبکہ شاہ ریز اس وقت چترال میں تھے جس کے بیانِ حلفی موجود ہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ شاہ ریز کی گرفتاری دراصل ان کی والدہ علیمہ خان کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سے بات نہ ہونے پر انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے پورے گاؤں کی بجلی بند کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکا اپنی گرل فرینڈ سے بات کرنا چاہتا تھا، لیکن لڑکی کا فون بار بار مصروف آ رہا تھا۔ اس بات پر غصے میں آکر وہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور کنکشن کاٹ دیا، جس سے گاؤں بھر میں بجلی معطل ہوگئی۔ نیکسٹ لیول ناراضگی، بھارت میں ایک ناراض عاشق نے محبوبہ کے گائوں کی بجلی کاٹ دی، وجہ محبوبہ کا فون بزی جا رہا تھا، ویڈیو وائرل۔۔!! pic.twitter.com/USbKdw2E0y — Khurram Iqbal (@khurram143) September 3, 2025 واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کوایک زرعی اراضی کی خریداری کے حوالے سے قانونی مشکل کا سامنا پڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا نے ممبئی کے علاقے علی باغ میں واقع ایک زرعی اراضی کی خریداری کی ہے اور اس کیلئے دستاویزات میں سہانا کو کسان ظاہر کیا گیا ہے۔ سہانا خان نے علی باغ میں یہ اراضی 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے خریدی ہے جو ان کی وراثت تھی۔  سہانا نے دو پلاٹ جنکی مجموعی مالیت 22 کروڑ تھی 2023 اور 2024 میں خریدے تھے۔ جبکہ یہ دونوں پلاٹ دیجاوو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جس کی مالک گوری خان کی والدہ اور...
    پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے باعث سیلابی صورتحال میں مزید شدت کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تینوں دریاؤں اور ہیڈورکس پر سیلابی صورتحال اور پانی کے دباؤ کا ڈیٹا بھی پیش کردیا ہے جس کے مطابق پانی کا سب سے زیادہ بہاؤ دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس ہے جہاں پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں سیلاب کا خطرہ مکمل طور پر ٹل نہیں سکا، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا اس کے علاوہ خانکی ہیڈ ورکس پر 3 لاکھ...
    سی ڈی اے کا “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف بڑا اقدام، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم، سیکٹر A-17/B-17، زون ٹو، اسلام آباد کے حوالے سے غیر قانونی تبدیلیوں پر سخت نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم/ایس ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (MPCHS) نے عوامی فلاحی مقاصد کے لیے مخصوص زمین، جیسے کہ پارکس، قبرستان اور سرکاری عمارتوں کے پلاٹس، بغیر سی ڈی اے کی پیشگی منظوری کے دیگر مقاصد کے لیے غیر...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کی آج کی فل کورٹ میٹنگ کا ایجنڈا سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ  ہائیکورٹ سروس رولز کا معاملہ فل کورٹ ایجنڈے میں شامل  ہے، اس کے علاوہ پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہائیکورٹ کی عمارت کی تعمیر میں مسائل کو ایجنڈے میں رکھا گیا ہے اور  فیملی ججز کے اختیارات کے حوالے سے معاملہ بھی فل کورٹ کے اجلاس کے ایجنڈا کا حصہ ہے۔
    سی ڈی اے نے سی بی آر ہاؤسنگ اسکیم کا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 26 مئی 2025ء کے حکم پر سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم (CBR-ECHS) فیز 1 کا ری وائیزڈ اور ایکسٹینڈڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا ہے۔ سی ڈی اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ 21 مارچ 2023 کو منظور کیا گیا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان غیر قانونی اور بغیر قانونی اختیار کے جاری کیا گیا تھا، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے مزید...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پاکپتن کے نواحی علاقے دھاکڑ میں سیلاب متاثرین کے لئے فلڈ ریلیف کیمپ اور ٹینٹ سٹی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں متاثرہ خاندانوں کے لئے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا خدشہ؟ ریلیف کیمپ میں سیلاب زدگان کے استقبال کے لئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا جبکہ قیام کے دوران ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا باقاعدگی سے فراہم کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ کسانوں کے مویشیوں کے لئے مفت چارہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ کیمپ میں صفائی ستھرائی کے لیے ’ستھرا پنجاب‘ کی ٹیمیں تعینات ہیں...
    مسقط: خلیجی ملک عمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ہنرمند افراد کو راغب کرنے کے لیے 10 سالہ "گولڈن رہائش پروگرام" کا اعلان کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سرمایہ کار صرف 2 لاکھ عمانی ریال (تقریباً 5 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے بدلے قابلِ تجدید رہائشی اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔ یہ پروگرام عمان کے "ویژن 2040" اصلاحات کا حصہ ہے جس کا مقصد سیاحت، صنعت اور تجارت کو فروغ دینا ہے۔ حکام کے مطابق گولڈن رہائش اجازت نامہ نہ صرف سرمایہ کار بلکہ ان کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کے لیے بھی ہوگا۔ اس پروگرام میں شامل افراد کو خصوصی سہولیات بھی دی جائیں گی جن میں ائیرپورٹ پر...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ یوکرین میں جاری جنگ کے دوران ہلاکتوں میں کمی کے لیے کچھ اقدامات کرنے جا رہی ہے۔ تاہم انہوں نے روس اور چین کے درمیان بڑھتے تعلقات پر کسی قسم کی تشویش ظاہر نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صدر پیوٹن سے بہت مایوس ہوں، اور ہم کچھ ایسا کرنے جا رہے ہیں جس سے لوگوں کی زندگیاں بچ سکیں۔ تاہم انہوں نے ان ممکنہ اقدامات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اگست کے وسط میں الاسکا میں صدر پیوٹن کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس منعقد کیا تھا،...
    لاہور: بھارت کی جانب سے پاکستان کے دریاؤں میں مزید پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار رہے گا جبکہ 4 سے 5 ستمبر کے دوران دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہوگا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، سرگودھا، گجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد اور بہاولپور ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے جبکہ بھارت کی جانب سے آج صبح بھی دریائے ستلج میں مزید...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ ماورا حسین کا حمل سے متعلق قیاس آرائیوں پر ردعمل سامنے آگیا۔ حال ہی میں ساتھی اداکار امیر گیلانی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ماورا حسین کے حمل سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں جس پر اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے اس خبر کی تردید کردی ہے۔  اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تقریب سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی کہ وہ اس وقت شوہر کیساتھ محبت بھرے لمحات کا لُطف اُٹھا رہی ہوں آپ لوگ افواہوں پر یقین نہ کریں اور اسے آگے شیئر نہ کریں۔  یاد رہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی فروری 2025 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کی...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اسپیکٹرم کی نیلامی میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ٹیرف میں اضافے اور سائبر فراڈز پر فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 5G اسپیکٹرم نیلامی کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام سیکٹرز کو درپیش سنگین چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ’اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر ڈیجیٹل ترقی کے لیے خطرہ ہے‘ فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ سنہ 2021 سے پاکستان نے عالمی فائیو جی تقاضوں کے مطابق...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیلاب کے دوران 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملکی صورتحال تشویشناک ہے اور  ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ (بیرسٹر گوہر) کے اپنے شہر بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جان بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی تک آپ قوم کو یہ نہیں بتا سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں...
    مصنوعی ذہانت چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی نے سان فرانسسکو میں کنٹینٹ اسٹریٹیجسٹ کے لیے ملازمت کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’اے آئی کی برکت‘، محض انٹرنیٹ ایڈریس نے کس طرح چھوٹے جزیرے کی قسمت بدلی؟ اس عہدے کے لیے تنخواہ تقریباً 34 کروڑ پاکستانی روپے (تقریباً 3.9 لاکھ ڈالر) سالانہ تک پیش کی گئی ہے جس کے ساتھ کمپنی میں حصص (ایکویٹی) کا بھی امکان ہے۔ ملازمت کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ کنٹینٹ اسٹریٹیجسٹ کا کام چیٹ جی پی ٹی ڈاٹ کام کے لیے مواد کی حکمت عملی تیار کرنا اور اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ یہ کردار کمپنی کی برانڈ کی آواز کو دنیا کے سامنے پیش کرنے، مواد لکھنے،...
    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پارٹی سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں، جہاں متاثرہ عوام کوامداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کی پوری قیادت اس وقت سرگودھا میں موجود ہے اورمسلسل متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہے۔ ندیم افضل چن نے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کو فوری طور پربراہ راست نقد مالی امداد فراہم کی جائے کیونکہ تمام متعلقہ اداروں کے پاس متاثرہ افراد کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔ انہوں نے خبردارکیا کہ سیلاب کی شدت ابھی جنوبی پنجاب میں برقرار...
    تین سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے...
      اسلام آباد(صغیر چوہدری ) اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی عثمان طارق کو  ہارٹ اٹیک ، انہیں ایمرجنسی میں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اے ایف آئی سی راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی عثمان بٹ کا علاج معالجہ جاری ہے تو انکی حالت کافی بہتر ہے۔ Post Views: 6
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ٹک ٹاکر سامعہ حجاب علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ خیبرپختونکوا وی نیوز
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کلاس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کایا کلاس نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے جاری ریسکیو اور ریلیف اقدامات کو سراہتے ہوئے یورپی یونین کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں یورپی یونین کی ہمدردی اور حمایت ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔” انہوں نے کایا کلاس...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریاؤں میں سیلاب اور بہاؤ کے حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ جار ی کر دی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق یکم ستمبر کو دریائے چناب میں تریموں سے 5 لاکھ50 ہزارکیوسک کا ریلا گزر چکا ہے جو اب پنجند کی طرف رواں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداروں کی جانب سے بر وقت اقدامات اور بہترین منصوبہ بندی کے نتیجے میں چناب کے 8 لاکھ 85 ہزار کیوسک کا بہاؤ ہے اور دو مقامات پر بند توڑنے کے بعد واضح کمی کے ساتھ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک  محدود کیا جو باآسانی ہیڈ تریموں گزر چکا ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا...
    صدر پاکستان کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر پاکستان نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے صادق سنجرانی کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔صدر نے صادق سنجرانی اور اہلِ خانہ کے لئے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ،...
    بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، روسی صدر نے سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں جہاں بیجنگ میں ان کی روسی صدر سے ملاقات ہوئی، ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی تجارت میں اضافے سمیت، پاکستان میں سیلاب اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ روسی صدر نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیلاب...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ 2023 میں 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے  اسرائیل کے لیے ہمدردی پیدا ہوئی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ لوگ اسے بھولتے جا رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں اسرائیل امریکی کانگریس میں سب سے طاقتور لابی ہوا کرتا تھا اور سیاست دان اس کے خلاف بات کرنے سے گریز کرتے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب حالات یکسر بدل چکے ہیں اور اسرائیل کی لابی خاص طور پر کانگریس میں کافی کمزور ہوئی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل اگرچہ غزہ کی جنگ میں فوجی اعتبار سے کامیابیاں حاصل کر رہا ہے لیکن دنیا کی نظر میں وہ یہ...
    افغانستان ایک بار پھر قدرتی آفت کی زد میں آ گیا، جہاں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ افغان حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 1,411 سے تجاوز کر گئی  جبکہ 3,251 افراد زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ افغان ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی مشرقی صوبہ کنڑ میں ہوئی ہے، جہاں کئی دیہات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ مجموعی طور پر کم از کم پانچ صوبے زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریسکیو کارروائیاں اب بھی جاری ہیں اور...
    ریاض (اسپورٹس ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کی نئی سیاحتی مہم “Unreal Calendar” کا حصہ بن گئے ہیں۔ اس مہم کا مقصد کھیلوں اور ثقافتی ایونٹس کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے۔ اس مہم کے تحت ایک منٹ کی خصوصی ویڈیو تیار کی گئی ہے جس میں رونالڈو اپنی آواز شامل کرتے ہیں۔ ویڈیو میں انہیں سعودی عرب کے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کا لطف اٹھاتے اور النصر کلب کے لیے کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ آخر میں وہ کہتے ہیں: “میں فٹبال کے لیے آیا تھا لیکن یہاں اور بھی بہت کچھ ہے۔” یہ ویڈیو یورپ، بھارت اور چین سمیت کئی ملکوں میں دکھائی جائے گی۔ سعودی عرب آئندہ برسوں میں کئی بڑے...
    پنجاب کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد اور مرض کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں آنے والے ہر قیدی کی میڈیکل سکریننگ کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں جیل داخلے کے دوران اسکریننگ کی بدولت قیدیوں میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق جیلوں میں قیام کے دوران کسی قیدی کو ایڈز نہیں ہوا بلکہ جیل داخلے کے وقت اسکریننگ سے مرض کی تشخیص ہوئی۔ جیل داخلے کے وقت میڈیکل اسکریننگ کی بدولت بہت سے مریضوں کو اپنے مرض کا علم ہوا اور انکا علاج شروع کیا گیا ہے جبکہ ایڈز کے مریضوں کی اکثریت منشیات کے مقدمات میں جیل آئی ہے۔ مزید برآں پنجاب کی...
    لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم اور علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی جس میں ملزم شیرشاہ کے وکلا اور ان کے والد سہیل امیر نیازی بھی پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کا ریکارڈ ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس پر جج نے برہمی کا اظہار کیا۔ پراسیکیوشن کا مؤقف تھا کہ کیس کا ریکارڈ اس وقت ہائیکورٹ میں ہے، اس کے بغیر دلائل نہیں دیے جا سکتے۔ عدالت نے تفتیشی افسر ڈی ایس پی جاوید کو ریکارڈ پیش کرنے کا پابند کرنے کی ہدایت دی۔ ایڈووکیٹ...
    حوالدار فلک ناز  معرکۂ حق میں بہادری اور قربانی کی روشن مثال ہیں جب کہ معرکۂ حق کے ہیروز نے اپنی بے مثال قربانی اور شجاعت سے ایک نئی اور روشن تاریخ رقم کی۔ معرکۂ حق میں شجاعت و بہادری کی عظیم مثال قائم کرنے والے پاک فوج کے جانباز سپوتوں کو اعزازات سے نوازا گیا، پاک فوج کے شیر دل جوان  حوالدار  فلک ناز کو ان کی شجاعت  کے اعتراف میں  تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔ حوالدار  فلک ناز (تمغہ بسالت)نے  معرکۂ حق کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا 10 مئی کو  جب بزدل   دشمن نے حملہ کیا تو  میں امین پوسٹ کا سیٹ کمانڈر تھا، حوالدار  فلک ناز نے کہا کہ مجھے آرڈر ملا کہ اپنی سیٹ ٹیم کے...
    لاہور: پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے جبکہ بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ہے جس کے باعث ہریکے اور فیروز پور پر اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے وزارت آبی وسائل کو آگاہ کیا، بھارت نے سیلابی ریلے سے آج صبح 8 بجے آگاہ کیا۔ گزشتہ روز بھی بھارت نے دریائے ستلج میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑا تھا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔ ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب ترجمان پی ڈی ایم...
    سیلاب کی تباہ کاریوں نے قبائلی علاقوں میں زندگی کو یکسر بدل دیا۔ گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، کھیت اجڑ گئے اور بنیادی سہولیات نایاب ہو گئیں۔ مگر ان سب مشکلات کے باوجود یہاں کے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہ لوگ اپنی زندگی کو نئے سرے سے سنوارنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ کوئی اینٹ پر اینٹ رکھ کر اپنا گھر دوبارہ تعمیر کر رہا ہے، کوئی کھیتوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اور کوئی اپنے بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔ ان کی آنکھوں میں دکھ کے ساتھ ساتھ امید بھی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ آزمائش وقتی ہے، مگر حوصلہ اور یکجہتی...
    غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش میں عالمی ’فریڈم فلوٹیلا‘ میں شامل ہونے کے لیے خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ایک جہاز کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ یہ جہاز جمعرات کو تیونس سے روانہ ہوگا۔ خبررساں ادارے دی نیو عرب کے عربی ایڈیشن العربی الجدید سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کارکن نے بتایا کہ جہاز میں خلیجی ممالک کے کارکنان، انسانی حقوق کے مدافعین اور ممتاز شخصیات شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی وجوہات کے باعث شرکا کی فہرست روانگی سے کچھ دیر قبل جاری کی جائے گی تاکہ تیونس میں ان کی محفوظ آمد اور تیاری یقینی بنائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی بمباری میں...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں حالیہ زلزلے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن انسانی و طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ نائب وزیراعظم نے افغان عوام کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا۔ اس سے پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان...
    معروف اداکار انور علی ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کی زندگی کا آغاز ایک فنکارانہ ماحول میں ہوا، جہاں موسیقی، ادب اور تھیٹر کی محفلیں ان کے لیے ایک ترغیب تھیں۔ بچپن سے ہی انور علی کو اداکاری اور طنز و مزاح کا شوق تھا، اور وہ اسکول کے ڈراموں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے تھے۔ ان کی سادہ طبیعت اور لوگوں سے جڑنے کی صلاحیت نے انہیں ہر دلعزیز بنایا۔ ’تھیٹر سے ٹیلی ویژن تک‘ انور علی نے اپنے کیریئر کی شروعات 1980 کی دہائی میں لاہور کے مشہور تھیٹرز سے کی، جہاں ان کے طنزیہ اور مزاحیہ کرداروں نے ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ ان کا مخصوص انداز، جس میں وہ...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کے ساتھ رویے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ غیر قانونی اور انسانی حقوق کے خلاف رویہ اپنایا جارہا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین کو اخبارات اور ٹی وی تک رسائی حاصل نہیں جبکہ دونوں کو بنیادی سہولیات بھی نہیں دی جارہیں۔ اس قرارداد کی اپوزیشن اراکین نے مخالفت کی تاہم عددی اکثریت کی وجہ سے حکومت کثرت رائے سے اس کو منظور کروانے...
    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر کھل کر تنقید کی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ بھارت نے اب امریکا کے لیے اپنے محصولات صفر کرنے کی پیشکش کی ہے  لیکن ان کے مطابق “یہ بہت دیر سے کی گئی پیشکش ہے۔ انہوں نے کہا  کہ بھارت کو یہ فیصلہ کئی سال پہلے کر لینا چاہیے تھا۔ اب جب کہ حالات بدل چکے ہیں، تو اس پیشکش کا کوئی خاص فائدہ نہیں رہا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عام تاثر کے برعکس بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت یکساں نہیں رہی۔ بھارت امریکا کو بڑے پیمانے پر مصنوعات فروخت کرتا ہے، جبکہ امریکا...
    کراچی: مختلف عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو سترھویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 40ارب ڈالر کا 10سالہ رعایتی قرضوں کا پیکیج مرتب کرنے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایم ایل ون کو جدید بنانے کے لیے 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خبروں اور متعلقہ ریگولیٹر کے پاس زرمبادلہ کے بڑھتے ذخائر جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو سترھویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ معیشت اور سپلائی میں بہتری، جاپانی بینک سمیت عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان میں فنانسنگ دلچسپی سے مثبت سینٹیمنٹس برقرار رہنے سے بھی روپیہ کو سہارا ملا، بین الاقوامی ریسرچ ادارے ٹریس مارک...
    وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلیے سرمایہ کاری کی پیش کش کرتے ہوئے بذریعہ پورٹ تجارت بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف سے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ تیانجن کے اسٹینڈنگ ممبر اور تیانجن -بنہائی نیوء ایریا کے پارٹی سیکرٹری لیون ماؤ جن کی وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں ایک نمایاں اور منفرد مقام رکھتی ہے جبکہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا...
      بیجنگ: تھیان جن میں “شنگھائی تعاون تنظیم پلس” کا اجلاس منعقد ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ آج علی الصبح افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مبصر ملک ہے۔ہم ایک ساتھ ملکر جاں بحق افراد کے حوالے سے گہری تعزیت کا اظہار کر تے ہیں، متاثرین کے اہل خانہ اور آفت زدہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور افغان حکومت اور عوام کے لیے مشکلات پر جلد قابو پانے اور اُن کے گھروں کی تعمیر نو کے لیے نیک...
      بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تھیان جن ہائی حے دریا کا دورہ کیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطابق پھنگ لی یوان نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ایک گروپ فوٹو بنوایا۔انہوں نے مہمانوں کے ہمراہ ایک کشتی کی سیر کی اور راستے میں انہیں تھیان جن کی تاریخ اور ترقی سے آگاہ کیا ۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ تھیان جن تاریخی ورثے اور جدید دلکشی کا حامل ایک شہر ہے ، اور ہائی حے دریا نے تھیان جن کی ترقی اور کثیر الثقافتی انضمام کا مشاہدہ کیا ہے۔ پھنگ لی یوان اور...
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 5 نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے یوسف پلازہ کے مقدمے میں گرفتار 9 ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم  دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ایف بی انڈسٹریل کے مقدمے میں گرفتار 7 ملزمان کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ یوسف پلازہ پولیس نے 9 جبکہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 7 ملزمان...
    بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریا مراٹھے 38 سال کی عمر میں چل بسیں۔ اداکارہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض کے خلاف جنگ لڑ رہیں تھیں، پریا مراٹھے نے کئی ہندی اور مراٹھی ڈرامہ سیریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی اور مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 2012ء میں اداکار شانتانو موگھے کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ پریا 2024ء کے بعد سے انسٹاگرام پر متحرک نہیں رہیں، ان کی آخری پوسٹ 11 اگست 2024ء کو سامنے آئی تھی، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں۔ اداکارہ کی موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست پر تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ ہائیکورٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواستگزار واثق علی خان کو نامعلوم شکایات پر معطل کرکے عہدے سے تنزلی کی گئی۔ درخواستگزار کو گریڈ 18 کے لیکچرار سے گریڈ 17 کا اسسٹنٹ رجسٹرار بنادیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے درخواستگزار کی رسائی بھی محدود کردی ہے۔ شعبہ میٹریل انجینیئرنگ کے چیئرمین نے بدنیتی کی بنیاد پر درخواست گزار کیخلاف نامعلوم شکایت پر کارروائی کی۔ درخواستگزار پی ایچ ڈی اسکالر ہے، رسائی روکنا غیر...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کے چند ماہ بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حاملہ ہونے کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تمام افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ماورا حسین نے ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پستہ سبز پشواس زیب تن کیا۔ اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو متعدد صارفین نے یہ قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔ ان خبروں نے تیزی سے مختلف سوشل میڈیا پیجز اور مداحوں کی توجہ حاصل کی۔ کئی صارفین نے نہ صرف قیاس آرائیاں کیں بلکہ تبصرے بھی کیے جس کے باعث معاملہ مزید موضوع بحث...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے مسلسل احتجاج، جلسے جلوس اور عدالتوں میں کیسز لڑ رہی ہے۔ لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود رہائی میں خاطر خواہ پیش رفت دکھائی نہ دینے سے کچھ حلقوں کے مطابق پارٹی میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ پارٹی اجلاس، ورکرز میٹنگز اور جلسے جلوس میں پارٹی کی موجودہ قیادت ورکرز کو عمران خان کی جلد رہائی کی نوید سناتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف کیسز جھوٹے ہیں اور وہ عوام کی خاطر جیل میں ہیں اور عوامی طاقت سے ہی باہر آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی رہنما عادل بازئی نے قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے...
    رام اللہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے غیرقانونی اور خفیہ کھدائی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں اسلامی دور کے قیمتی آثارِ قدیمہ کو جان بوجھ کر مٹایا جا رہا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اسرائیل کے ان عزائم کا واضح ثبوت ہیں۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اموی دور کے اہم تاریخی آثار کو منظم منصوبے کے تحت ختم کیا جا رہا ہے، جو مسجد اقصیٰ کی اسلامی شناخت اور مسلمانوں کے حق ملکیت کے ناقابلِ تردید شواہد ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق یہ سرگرمیاں مکمل طور پر خفیہ رکھی...
    وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے لیے پاکستان کے گہرے عزم کا اعادہ کیا، مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے اور عقیدے پر مبنی تعلقات کی مضبوط بنیادوں کو اجاگر کیا۔  دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان- ایران تعلقات میں مثبت رفتار پر...
    اسلام آباد( نیوزڈیسک) امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کی سماعت کیلئے بنایا گیا نیا بنچ بھی ٹوٹ گیا، جسٹس انعام امین منہاس نے کیس سننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کیلئے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ لارڈ شپ یہ معاملہ کافی پیچیدہ ہوگیا ہے جس پر عدالت...
    اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کی سماعت کے لیے بنایا گیا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے ٹرانسفر کیا گیا تھا جس بینچ نے عدالتی حکم عدولی پر وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے تھے۔ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کے لیے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل...
    فلسطینی اتھارٹی نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے غیرقانونی کھدائی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں اسلامی آثار قدیمہ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آثار قدیمہ مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ پر جائز اور تاریخی حق کے ناقابلِ تردید ثبوت ہیں جنہیں اسرائیل جان بوجھ کر تباہ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ افراد مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں کھدائی کے بعد بڑے پتھروں کو توڑ رہے ہیں۔ Jerusalem ???? Breaking | Leaked Footage Reveals Israeli Excavations Threatening Al-Aqsa Mosque Heritage Jerusalem Governorate – Newly leaked footage has exposed illegal excavations and demolition work...
    تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 3 مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، محمودالرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا انہوں نے تھانہ شادمان حملہ، شیرپاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں دائر اپیلوں کے ذریعے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ تینوں مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی سنائی گئی دس دس سال قید کی سزاؤں کو کالعدم قرار دے...
    تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ عالمی میلاد کانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر اضلاع کے عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔ یہ وقت تنقید اور سیاست کا نہیں بلکہ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا ہے۔ منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عالمی میلاد کانفرنس 2025 جوکہ ہرسال مینارپاکستان پرمنائی جاتی ہےمحدودکر دی ہےاوراس سال عالمی میلاد کےسارےاخراجات کاپیسہ سیلاب متاثرین میں دینےکااعلان کردیا۔ عالمی میلاد کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں ہوگی۔ pic.twitter.com/Vz6OwWWWPq...
    مشہور انتظامی مشاورتی فرم ‘بین اینڈ کمپنی’ نے اپنی تازہ تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) بلاشبہ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بدل رہی ہے لیکن ابھی یہ انسانی تخلیقی صلاحیتوں کا متبادل نہیں بن سکی۔ رپورٹ کے مطابق مواد بنانے اور اس سے آمدنی کمانے کے طریقے بدل رہے ہیں لیکن انسانوں کی تخلیقیت سے تیار ہونے والا مواد اب بھی سب سے اہم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مزاح نگاری مصنوعی ذہانت کے بس کی بات نہیں، مصنفین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمازون نے کِنڈل پر روزانہ شائع ہونے والی کتابوں کی حد مقرر کر دی ہے، میوزک پلیٹ فارمز پر مکمل طور پر اے آئی سے بنے گانے تیزی سے اپ لوڈ...
    بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم نے ایک بار پھر مودی سرکار اور آر ایس ایس کے حقیقی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مودی حکومت کا نام نہاد "کامن سول کوڈ" اقلیتوں کی مذہبی اور سماجی شناخت ختم کرنے کی منظم سازش قرار دیا جا رہا ہے۔ آل انڈیا امام ایسوسی ایشن کے صدر ساجد راشدی نے کہا کہ مسلمانوں، سکھوں اور دیگر مذاہب کو ختم کرنا سراسر غلط ہے۔ یہ ملک آئین و قانون سے چلتا ہے، کسی مذہبی کتاب سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت کا بار بار یہ کہنا کہ "ہندو راشٹرا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا" دیگر مذاہب کی توہین ہے۔ ساجد راشدی نے واضح...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک–ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کو دہرایا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی شاہراہ ریشم کی طرح دیرینہ اور مستحکم ہے، شہباز شریف صدر ایردوان نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ترک عوام اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی صورتحال پر...
    پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقے وزیر آباد میں ایک حاملہ خاتون کے 3 نومولود بچوں کی بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث انتقال ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ سوہدرہ کے رانا علاقے میں پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ کرپشن ہے، خواجہ آصف ریسکیو حکام کے مطابق، سیلابی پانی کی وجہ سے سڑکیں ڈوبی ہوئی تھیں اور آمد و رفت میں شدید مشکلات تھیں۔ حاملہ خاتون بروقت اسپتال نہیں پہنچ سکی اور راستے میں ہی 3 بچوں کو جنم دیا۔ اطلاعات کے مطابق، تینوں نومولود بچے، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ اس...
    اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، شکر گڑھ ،نارووال اور کرتار پورکا دورہ کیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں اُنکی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کرتار پور دورے اور بروقت امدادی کارروائیوں کو بھر پور الفاظ میں سراہا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان والد بن گئے ہیں۔ شاداب خان نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے 2 تصاویر بھی شیئر کیں۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ الحمدللّٰہ، اللّٰہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔ Alhamdulillah, Allah has blessed us with our first child, a beautiful daughter. Grateful beyond words for this blessing. Please keep us in your duas as we begin this new journey ❤️ pic.twitter.com/QUbcD7e1HI — Shadab Khan (@76Shadabkhan) August 30, 2025 انہوں نے مزید کہا کہ اس نعمت پر الفاظ سے بڑھ کر شکر گزار ہیں اور مداحوں سے دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کی، کیونکہ...
    دہلی میں منعقد ہونے والی کواڈ سمٹ میں امریکی صدر کی شرکت مشکوک ہوگئی جب کہ مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کر دیا۔ پاک بھارت جنگ میں امریکی ثالثی سے انکار ،بھارت کے سفارتی و معاشی زوال کی بڑی وجہ بن گیا۔ بھارتی جریدے بزنس اسٹینڈرڈ نے نیویارک ٹائمز  کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ٹرمپ کا کواڈ سمٹ کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے کا اب کوئی منصوبہ نہیں ہے،  ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو ٹیلی فون پر کواڈ سمٹ میں شرکت کیلئے بھارت آنے کا کہا تھا۔ بزنس اسٹینڈرڈ   نے لکھا کہ امریکا اور بھارت کی حکومتوں نے نیویارک ٹائمز کے اس دعوے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا، ...
    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بیٹی کے باپ بن گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  جاری پیغام میں شاداب خان نے اپنے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔ انہوں نے پوسٹ میں نومولود بیٹی کے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ، اللہ نے ہمیں ایک خوبصورت بیٹی کی صورت میں پہلی اولاد سے نوازا ہے۔ اس نعمت پر اللہ کا شکر گزار ہوں، ہمیں اس نئے سفر کے آغاز میں اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔ Alhamdulillah, Allah has blessed us with our first child, a beautiful daughter. Grateful beyond words for this blessing. Please keep us in your duas as we begin this new journey...