2025-09-18@04:30:09 GMT
تلاش کی گنتی: 9365
«شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت»:
(نئی خبر)
پاکستان فشر فوک فورم (پی ایف ایف) کی سینئر نائب چیئرپرسن اور ماحولیاتی کارکن فاطمہ مجید کو سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ فاطمہ مجید نے وی نیوز کو بتایا کہ وہ ماہی گیر کی بیٹی ہیں اور وہ ماہی گیروں کا درد سمجھ سکتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت لمبا سفر طے کرکے یہاں تک پہنچیں ہیں، اپنے والد کو بھارت کی جیل میں قید ہونے کا وقت کبھی نہیں بھولوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کا سب کچھ ماہی گیری پر منحصر ہے، مچھلی کا شکار ہوگا تو ماہی گیر زندہ رہے گا، مشکلات کے حوالے سے فاطمہ مجید کا کہنا تھا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن ماہی گیر...
پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، جہاں علی پور میں سپر بند کے ٹوٹنے سے درجنوں مواضعات زیر آب آ گئے ہیں۔ موضع عظمت پور کے علاقے میں سپر بند ٹوٹنے سے تحصیل علی پور کے وسیع علاقے میں پانی داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بہاولنگر میں سیلاب کی شدت نے 143 دیہات کو زیر آب کر دیا ہے اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ اس علاقے میں سیلاب نے گھروں، فصلوں اور دیگر ضروریات زندگی کو تباہ کر دیا ہے، جس سے مقامی عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ دریائے ستلج میں...
“غزہ کی صورتحال انسانیت کے لیے شرمناک ہے، اقوام متحدہ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں‘ بادشاہ فلپ برسلز: بلجیم کے بادشاہ فلپ نے قومی دن سے ایک روز قبل غزہ کی صورتحال پر غیر معمولی طور پر سخت اور واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے “انسانیت کے لیے شرمناک” قرار دیا۔ شاہی محل میں خطاب میں بادشاہ نے کہا کہ”میں ان تمام آوازوں میں شامل ہوتا ہوں جو غزہ میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کر رہے ہیں، جہاں معصوم لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، بمباری میں مارے جا رہے ہیں اور اپنی محصور بستیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔”بادشاہ فلپ کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے کسی عالمی تنازع...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اوورسیز لیٹیگنٹس فیسیلی ٹیشن سیل قائم کر دیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق اوورسیز پاکستانی واٹس ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رابطہ کرسکیں گے، جبکہ کیس سے متعلق معلومات اور عدالتی فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول آن لائن دستیاب ہوں گی۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ فیسیلی ٹیشن سیل صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز کے اندراج کے لیے ہوگا۔ مزید یہ کہ سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست بھی اسی سیل کے ذریعے جمع کرائی جا سکے گی، اور تمام ریکارڈ ڈیجیٹل شکل میں محفوظ رکھا جائے گا۔
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، معرکہ حق میں پاک بحریہ کی ثابت قدمی اور مسلسل نگرانی نے بھارتی بحری بیڑے کو اپنی ہی آبی حدود تک محدود رکھا۔ پاک بحریہ نے یوم دفاع عقیدت اور ملی جوش و جذبے سے منایا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا...
جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں سمندری طوفان پیپاہ نے شدید تباہی مچائی ہے۔ تیز رفتار ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، گاڑیاں الٹ گئیں اور متعدد مقامات پر نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق، طوفان کوچی اورواکایاما سے ٹکرا چکا ہے، جبکہ شیزوکا اور دیگر قریبی شہروں میں بھی شدید بارشوں اور آندھی کی اطلاعات ہیں۔ طوفان سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں24 افراد زخمی ہوئے ہیں اور220 سے زائد عمارتیں متاثر ہو چکی ہیں۔ تیز ہواؤں کے باعث درجنوں گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں جبکہ کئی گاڑیاں سڑکوں پر اُلٹ گئیں۔واکایاما اور ملحقہ علاقوں میںسیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام نے متاثرہ...
مصر کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کو ریڈ لائن قرار دینے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اشتعال انگیز بیانات پر اتر آئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی پر اسرائیل اور مصر کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی۔ چار روز قبل مصر نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کو اپنی ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو اس اقدام سے باز رہنے کی تنبیہ کی تھی۔ جس پر نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ مصر غزہ کے اُن شہریوں کو ’’زبردستی قید‘‘ کر رہا ہے جو جنگ زدہ علاقے سے نکلنا چاہتے ہیں۔ مصر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسرائیل...
کراچی میں جشنِ میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں مرکزی جلوس میمن مسجد سے برآمد ہوگیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ شرکت کی۔ امیر جماعت اہلسنت شاہ عبدالحق قادری کی قیادت میں جلوس کا آغازہوا، شرکاء جلوس نبی رحمت ﷺ کی ولادت کے سلسلے میں نکالے گئے جلوس میں سبز پرچم لہرا رہے ہیں۔ جلوس ایم اے جناح روڈ کی جانب رواں دواں ہے اور شرکاء جلوس میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں نعرے بلند کررہے ہیں۔ جلوس کے راستے میں جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، دوران جلوس نعت خوانی کی جارہی ہے، مختلف نعت خواں نبی رحمت ﷺ کی شان میں...
مودی کے ٹرمپ سے دوستی کے کھوکھلے دعوے اب بے نقاب ہور رہے ہیں جب امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ایک نیا موڑ لے لیا۔ ’’بلومبرگ‘‘ سے گفتگو میں امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لَٹ نِک نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی کی حکومت زیادہ دیر تک دباؤ برداشت نہیں کر پائے گی اور جلد امریکا کے ساتھ معاملات طے کرنے پر آمادہ ہو جائے گا۔ ہاورڈ لٹ نک کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ایک یا دو ماہ میں بھارت نہ صرف مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا بلکہ خود صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش بھی کرے گا۔ ان کے بقول امریکی پابندیوں پر بھارتی حکام فی الحال سخت مؤقف دکھانے کی کوشش...
بالٹی مور میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں پیش کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ 25 برسوں میں امریکا میں ہائی بلڈ پریشر کے باعث گردوں کی بیماریوں سے اموات میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چینی سائنسدانوں کا کارنامہ، خنزیرکے جنین سے انسانی گردے تیار کر لیے ماہرین نے بتایا کہ سب سے زیادہ شرحِ اموات سیاہ فام امریکیوں میں ریکارڈ کی گئی، جو دیگر نسلی گروہوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے، جبکہ ہسپانوی نژاد افراد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 1999 میں فی ایک لاکھ افراد میں 3.3 اموات رپورٹ ہوئیں جو 2023 میں بڑھ کر 4.9 ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:سخت بلڈ...
انگلینڈ نے جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اہم آل راؤنڈر کو ٹیم میں واپس بلالیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کی ہیں۔ آل راؤنڈر سیم کرن کو اوپنر بین ڈکٹ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بین ڈکٹ کو آرام دیا گیا ہے۔ England welcome back all-rounder for the first time in nearly a year ahead of the T20Is against South Africa and Ireland ????https://t.co/pUajKC4LRd — ICC (@ICC) September 6, 2025 سیم کرن 2025 میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے اپنا آخری وائٹ بال میچ نومبر 2024 میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے...
دہشتگردی میں ملوث صہیب بلوچ عرف امیر بخش سے متعلق بلوچ تنظیموں کے متضاد دعوؤں نے ان تنظیموں کو ایک بار پھر ہزیمت میں مبتلا کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’قلات آپریشن میں مارے گئے دہشتگرد کی شناخت نے لاپتا افراد کے دعوؤں کی حقیقت آشکار کر دی‘ ایک جانب بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے ایک بیان میں اپنے کارکن صہیب بلوچ کی ہلاکت کو ’قربانی‘ قرار دیتے ہوئے اسے خراجِ تحسین پیش کیا ہے، تو دوسری طرف بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) اور دیگر حلقوں نے صہیب بلوچ کی گمشدگی اور اس کے بعد کے حالات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ماہرنگ بلوچ کے ساتھ تعلقات صہیب بلوچ کو ایک تصویر میں وہ سماجی کارکن ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے ساتھ کھڑا...
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے کشمیری نژاد رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہے۔ وہ اس سے قبل انصاف کی وزیر اور لارڈ چانسلر کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں۔ شبانہ محمود برمنگھم لیڈی ووڈ سے منتخب رکن پارلیمنٹ ہیں اور برطانوی حکومت میں سب سے سینیئر مسلم خاتون سمجھی جاتی ہیں۔ وہ ایک بیریسٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں اور عدالتی اصلاحات، جیلوں میں بھیڑ اور امیگریشن پالیسی جیسے اہم معاملات پر کام کر چکی ہیں۔ مزید پڑھیں: برطانیہ کے اگلے ممکنہ بادشاہ ولیم اپنی سلو موشن ویڈیوز کیوں جاری کر رہے ہیں؟ وزیر داخلہ کے طور پر ان کے سامنے سب سے بڑا...
کراچی: پاکستان ریلویز اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کر دیے گئے۔ اس حوالے سے کراچی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد، چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، ایڈیشنل جنرل مینیجر انفرا حماد حسن مرزا، ڈی ایس ریلوے کراچی محمود رحمان لاکھو، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایس ریلوے کراچی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کے بھانجے شیرشاہ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ انہیں ایک روز قبل لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) سے ضمانت ملی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظور علیمہ خان کے صاحبزادے شیرشاہ کو پولیس نے 22 اگست کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ انہیں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد 28 اگست کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس سے ایک روز قبل شیرشاہ کے بھائی شہر یز خان بھی ضمانت پر رہا ہوئے تھے، دونوں بھائیوں پر 9 مئی...
پاکستان نے فائیو جی ٹیکنالوجی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور کر دی، جہاں بھارت، افغانستان اور ایران کے ساتھ فریکوئنسی سپیکٹرم کے تنازع کا حل نکال لیا گیا ۔ اس پیشرفت کے بعد اب ملک میں فائیو جی سروسز کی فراہمی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ (FAB) نے ہمسایہ ممالک سے مذاکرات کے بعد سرحدی علاقوں میں موبائل سگنلز کی مداخلت (Spillover) پر قابو پا لیا ہے۔ اس عمل میں قیمتی فریکوئنسی بینڈز کو کلیئر کرکے 606 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلامی کے لیے مختص کر دیا گیا ۔ سپیکٹرم کلیئرنس اور ہم آہنگی کا عمل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا ہے کہ دفاعی اداروں کے تعاون سے...
میڈیا کا کردار پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں کے فروغ میں اہم ہے،چینی ناظم الامور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چین کے سفارتخانے کے ناظم الامور مسٹر شی یوان چیانگ نے کہا ہے کہ میڈیا کا کردار پاک۔چین دوطرفہ تعلقات اور پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے منصوبوں کے فروغ میں نہایت اہم ہے۔انہوں نے یہ خیالات بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ بعنوان سی پیک رپورٹنگ اور میڈیا ایتھکس کے حوالے سے صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی صلاحیتوں میں اضافہ سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔یہ ورکشاپ اسلام آباد میں سینٹر فار ڈیموکریسی اینڈ کلائمیٹ اسٹڈیز (سی ڈی سی...
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق دائر درخواست میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ۔ کیس کی سماعت 10 ستمبر کو مقرر کی گئی جس کی صدارت جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔ دیگر ججز میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس شامل ہیں۔ یہ کیس اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب گزشتہ سماعت پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے۔ ان کا مؤقف تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ڈاکٹر عافیہ...
انسداد ہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بھی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ انسداد ہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جناح ہاؤس کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گری عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان انسدادِ دہشت گردی میں پہنچیں، سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی بھی عدالت میں پہنچیں، ملزم شیر شاہ کے وکلا رنا مدثر، بیریسٹر تیمور عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل رانا مدثر نے مؤقف...
چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپس کے ملک گیر سلسلے کا افتتاح اپنے انتخابی حلقہ pp 172 کی یونین کونسل 101 طلعت پارک لاہور میں کیا۔ یہ اقدام ماری اسٹوپس سوسائٹی اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ان کیمپس کے ذریعے متاثرہ عوام کو ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ طبی عملے کی خدمات کے ساتھ ساتھ مفت چیک اپ، مفت ادویات اور ضروری ٹیسٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ سہولیات خاص طور پر ان علاقوں میں فراہم کی جا رہی ہیں جو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے...
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نفسیاتی اثرات رکھنے والی دوا لائسرجک ایسڈ ڈائی ایتھائیل امائیڈ (LSD) کی ممکنہ طور پر بے چینی (anxiety) کی علامات کو 3ماہ تک کم کر سکتی ہے۔ یہ ابتدائی مطالعہ، جو جمعرات کو جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (JAMA) میں شائع ہوا، میں پایا گیا کہ MM120 کی ایک خوراک ہی عمومی بے چینی کی خرابی (Generalized Anxiety Disorder) کے مریضوں میں علامات کو نمایاں طور پر کم کر دیتی ہے۔ یہ تحقیق نیویارک کی بائیوٹیک کمپنی MindMed نے 198 بالغ مریضوں پر کی، جنہیں GAD کی تشخیص ہوئی تھی۔مطالعہ کے مرکزی محقق ڈین کارلن نے کہا: یہ پہلا جدید کلینیکل ٹرائل ہے جس میں LSD یا کسی بھی نفسیاتی...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: ہر بار جب آپ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ فوری نتائج کی توقع کرتے ہیں۔ ہاں، یہ توانائی کے میدان پر کام کرتا ہے، ہماری جسمانی تین جہانوں کی دنیا کو پکڑنے کےلیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت کچھ اسی طرح جیسے دنیا نے اپنی موت کے بعد ڈاؤنچی کی قدر کی۔ اب ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ کا وقت نہیں آئے گا۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ آپ کےلیے نئے ہنر میں مہارت حاصل کرنے، ان اسباق کو اپنی زندگی میں دوبارہ لاگو کرنے اور اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کا اشارہ ہے کہ آپ کی زندگی کےلیے کیا ممکن ہے، نئی...
کراچی: پاکستان کی معیشت کو گہرے ساختی مسائل، بڑھتے ہوئے ماحولیاتی خطرات اور وسیع سرمایہ کاری کے خلا نے طویل المدتی استحکام کے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ حکومت کی برآمدات پر مبنی ترقی اور پائیدار ترقی کے وعدوں کے باوجود ماہرین نے خبردار کیا کہ سرمایہ کاری میں رکاوٹیں، ماحولیاتی کمزوری کا سامنا اور پائیدار کاروباری طریقوں کی کمی ملک کے امکانات کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی ایسوسی ایشن (ACCA) اور پاکستان بزنس کونسل (PBC) کی مشترکہ رپورٹ پائیدار فنانس، کارپوریٹ گورننس اور پالیسی فریم ورک میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پائیداری عالمی ترجیح بن چکی ہے لیکن پاکستان ابھی تک اسے...
بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات میں شرکت کے لئے چین میں موجود پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چین ، پاکستان کے ساتھ تزویراتی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، یکجہتی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ” اپ گریڈڈ ورژن 2.0″ کی فعال طور پر تعمیر کرنے اور بندرگاہوں، شاہراہوں اور ریلوے جیسے بنیادی ڈھانچے کےبڑے منصوبوں کی احسن انداز میں تعمیر کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تاکہ باہمی فائدے پر مبنی...
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی گئی۔ عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت دی۔ ملزم کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ اس مقدمہ میں بے گناہ ہوں ہراساں اور بلیک میل کرنے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خیال...
بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ڈان کے تیسرے سیکوئل کے لیے جن تین اداکاروں کے نام سامنے آئے ہیں اس سے فلم بینوں میں کھلبی مچ گئی ہے۔ فلم ڈان میں امیتابھ بچن نے جو لازوال کام کیا تھا وہ 46 برس گزر جانے کے باوجود فلم بینوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ امیتابھ بچن اس فلم سے اینگری ینگ مین کے روپ سے ایک ایکشن ولن کے طور پر بھی سامنے آئے اور مداحوں نے ان کو اس کردار میں خوب پسند کیا۔ اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اور فلم بینوں کی بے حد اصرار پر فلم ڈان کا 2006 میں ریمیک بنایا گیا جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا۔ فلم...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمیل قادی اوغلو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے فروغ، خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ اسٹریٹیجک ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول میں تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں عسکری قیادتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان...
اداکارہ مریم نفیس نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو مرد آیا کے سپرد نہیں کرنا چاہیے۔ یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹے عیسیٰ کو ویکسین لگوانے اسپتال لے گئیں، جہاں انہوں نے 2 کمسن بچیوں کو مرد آیا کے ساتھ دیکھا۔ یہ منظر دیکھ کر وہ اور ان کے شوہر بے حد غیر مطمئن اور مضطرب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ماں بننے والی اداکارہ مریم نفیس نے نئی ماؤں کو کیا پیغام دیا؟ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر کوئی والدین کس طرح اپنے بچوں کے لیے مرد آیا پر اعتماد کر سکتے...
وزیر توانائی اویس لغاری کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، اجلاس میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی منصوبےکی بروقت تکمیل کو یقینی بنائےگی، ایسےمنصوبوں سے صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے، گلگت بلتستان سولرائزیشن منصوبہ ماحول دوست توانائی کی طرف اہم قدم ہے، قابل تجدید توانائی منصوبے قومی معیشت اور عوام دونوں کیلئےفائدہ مند ہیں۔ اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں منصوبےکےتکنیکی و مالی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔ اویس لغاری نے کہا کہ کلین انرجی کے منصوبے فوسل فیول انحصار سے نکالنے میں مددگار ہوں گے، گلگت بلتستان سولر منصوبہ توانائی و ماحولیاتی تحفظ...
فلسطین کے چیف جسٹس ڈاکٹر محمود صدقی عبد الرحمان الہباش کی قیادت میں ایک چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امام مسجد اقصیٰ اور امام مسجد ابراہیمی سمیت دیگر ممتاز مذہبی شخصیات بھی شریک تھیں۔ یہ ملاقات وفاقی دارالحکومت میں ہوئی، جہاں دونوں فریقین نے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ فلسطینی وفد نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرہ عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی ظاہر کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے فلسطینی کاز کے...
عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چینی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت چینی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا اور مل مالکان کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب چینی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کو تبدیل کرکے نائب وزیرِ اعظم کو چیئرمین بنایا گیا تو اسی دن 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔ ان کے مطابق کابینہ نے بھی اسی روز اس فیصلے کی منظوری دی، جس کے بعد ملک میں چینی کی قیمت بڑھنا شروع ہوگئی۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں فہرست...
برطانیہ نے سندھ میں متوقع تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی 12 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 45 کروڑ 40 لاکھ روپے) کی اضافی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کو سیلاب سے بروقت انتباہی نظام اور متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا، انتہائی متاثرہ اور کمزور گھرانوں کی نشاندہی، ضروری اشیاء اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے سامان کا ذخیرہ اور انخلا کے مراکز کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے مطابق یہ امدادی فنڈز سندھ میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ (Jane Marriott CMG, OBE) نے کہا کہ سندھ اس وقت ہلاک خیز سیلاب کا سامنے کرنے...
بھوٹان اور بھارت کی سرحدی جنگلات میں پایا جانے والا سنہری لنگور اپنی نایاب جھلک اور منفرد عادات کی وجہ سے ہمیشہ ماہرینِ حیوانات کے لیے معمہ رہا ہے۔ حال ہی میں فوٹوگرافروں کو اس جانور کی ایک غیر معمولی قریبی تصویر لینے کا موقع ملا، جو قدرتی حیات کے شوقین افراد کے لیے کسی سنسنی سے کم نہیں۔ سنہری لنگور دنیا کے ان چند پرندوں اور جانوروں میں شمار ہوتا ہے جو شعوری طور پر انسانوں سے دور رہتے ہیں۔ اس کی زریں کھال دھوپ میں جگمگاتی ہے اور یہ عام طور پر گھنے درختوں میں چھپ کر رہتا ہے تاکہ انسانی نظروں سے بچ سکے۔ مزید پڑھیں: بھارت سے سرحد عبور کرکے آنے والا لنگور بہاول نگر میں...
سربراہ پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی میں دراڑ ،اندر کی خبر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اورپی ٹی آئی میں دراڑ پڑگئی ، محمود اچکزئی ناراض ہو کر بلوچستان روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تنازع قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر پیدا ہوا۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی اس بات پر ناراض ہوئے کہ حکمِ امتناع (اسٹے آرڈر)تک عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر برقرار رکھا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے اچکزئی سے...
سپریم کورٹ میں نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازم کامران صدیقی پر مبینہ طور پر اسپین کے سفارتکاروں کو صارفین کا ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر کیس کی کارروائی کی۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل سے کسی قسم کی ریکوری نہیں ہوئی۔ تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجا شفقت نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی ایک غیر ملکی سفارتکار کے ساتھ گفتگو ریکارڈ پر موجود ہے، جس میں ڈیٹا اور سی ڈی آر فروخت کرنے کا ذکر ہے۔ مزید پڑھیں: تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے سپریم کورٹ کو سیاسی ’کرائم سین‘ قرار دیدیا...
برطانوی شاہ چارلس نے اسپتال کے دورے کے دوران اپنی صحت اور کینسر کے علاج سے متعلق کھرا اعتراف کر کے سب کو حیران کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا برطانوی بادشاہ چارلس نے ایک بار پھر ذمہ داریاں سنبھال لیں 76 سالہ بادشاہ، جو گزشتہ برس کینسر کے ایک مرض میں مبتلا تشخیص ہوئے تھے اور اب بھی علاج جاری رکھے ہوئے ہیں، جمعرات 4 ستمبر کو نئے تعمیر شدہ میڈلینڈ میٹروپولیٹن یونیورسٹی اسپتال پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور عملے سے ملاقات کی اور اسپتال کے ’ونٹر گارڈن‘ حصے کا بھی دورہ کیا جو عملے، مریضوں اور مہمانوں کے لیے سکون اور آرام کی جگہ کے طور پر بنایا گیا ہے۔ دورے کے دوران...
انگلینڈ کو آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی کے لیے طویل جدوجہد درکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 2023 ورلڈ کپ کے بعد سے 21 ون ڈے میچز میں سے صرف سات میں فتح حاصل کرسکی ہے۔ انگلش ٹیم اس وقت آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے اور حالیہ کارکردگی کی بناء پر ورلڈکپ 2027 میں اس کی براہ راست رسائی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ pic.twitter.com/j0tY2132Sc — Wisden (@WisdenCricket) September 3, 2025 انگلینڈ ٹیم کو دسمبر 2026 تک ابھی مزید 24 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ pic.twitter.com/TxQgqJybYj — Wisden (@WisdenCricket) September 3, 2025 آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ میزبان جنوبی افریقہ اور...
لاہور (نیوز ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان عدالت میں موجود رہیں جبکہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ ملزم شیرشاہ کی جانب سے وکلاء رانا مدثر اور بیریسٹر تیمور نے دلائل دیے۔ وکیل رانا مدثر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کے خلاف کوئی براہِ راست ثبوت موجود نہیں، اس مقدمے میں اب تک شیرشاہ کی حد تک چالان بھی جمع نہیں کرایا گیا، جبکہ دیگر ایسے ملزمان جن پر زیادہ سنگین...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے شیر شاہ کی رہائی کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم کے مطابق شیر شاہ کی جانب سے ضمانت کی درخواست ایک لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے، جس کے جمع کرانے پر انہیں رہا کردیا جائے گا۔ پولیس نے انہیں جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا تھا، جو کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد درج ہونے والے بڑے مقدمات میں شمار ہوتا ہے۔ مزید پڑھیں: واضح رہے...
بیجنگ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم کی آج اپنے دورۂ چین کے دوران ہم منصب لی چیانگ کے علاوہ دیگر اہم ملاقاتیں اور سرگرمیاں بھی شیڈول ہیں، جن میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و انڈسٹری لی لیچنگ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات زیر غور آئیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف آج بیجنگ میں پاک چین بزنس...
اسلام آباد: ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے صوبہ پوٹھوہار کے قیام کے لیے باضابطہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کے دیرپا حل کے لیے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ زاہد ملک نے کہا کہ جس طرح صوبہ ہزارہ اور صوبہ بہاولپور کا مطالبہ عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتا ہے، اسی طرح پوٹھوہار کے عوام کو بھی صوبہ ملنا چاہیے۔ اسلام آباد اور اس کے اردگرد کے علاقے دیہی اور شہری سطح پر غیر منصفانہ اور غیر مساوی تقسیم کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے...
گھر، فصلیں، دکانیں، بازار سب پانی کی نذر، گجرات میں 506 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز گجرات (آئی پی ایس) گجرات شہر اس وقت بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جہاں مسلسل موسلادھار بارشوں اور ناقص نکاسی آب کے باعث شہری علاقوں میں 4، 4 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔ مدینہ سیداں، کچہری چوک، گوندل چوک، ظہور الٰہی اسٹیڈیم اور جیل چوک جیسے اہم علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے، مساجد سے مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آ رہی ہے۔ برساتی پانی کو...
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ حالیہ معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بیجنگ کے دورے کے دوران ہونے والی مثبت اور تعمیری بات چیت کو اب عملی شکل دینا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چین اور روس نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی یورپی کوششیں قانونی طور پر غلط قرار دے دیں چینی دارالحکومت میں ایرانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے مذاکرات اور تبادلۂ خیال کو نہایت سودمند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدوں کو کاغذ سے عملی میدان میں لانے کی ذمہ داری ماہرینِ سائنس، صنعت، تجارت اور دیگر شعبوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں...
بھارت اور پاکستان کا موسم ایک جیسا ہے۔ دہلی میں فضائی آلودگی بڑھی ہے۔ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلاتے ہیں تو لاہور اور اطراف کے شہروں میں سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔ جب پاکستانی پنجاب میں کسان فصلوں کی باقیات کو نذرِ آتش کرتے ہیں تو لاہور اور قصور وغیرہ تو متاثر ہوتے ہی ہیں، لیکن سرحد کی دوسری طرف امرتسر اور بین الاقوامی سرحد کی دوسری طرف کے دیہات بھی متاثر ہوتے ہیں۔ جب جموں اور مقبوضہ کشمیر میں ریکارڈ توڑ بارش ہوتی ہے تو سیالکوٹ اور نارووال وغیرہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے، اگر سیالکوٹ اور نارووال وغیرہ میں مسلسل بارش ہوجائے تو پھر لاہور تک میں پانی ہی پانی ہوتا ہے۔ جب بھارتی علاقے...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد عامر ضیا نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کیس میں گرفتار ملزم حسن زاہد کی ایک مقدمے میں ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سامعہ حجاب کا حسن زاہد سے کیا تعلق تھا؟ ٹک ٹاکر نے نئے انکشافات کردیے سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ موکل بے گناہ ہے، مقدمہ ہراسانی اور بلیک میلنگ کے لیے درج کیا گیا ہے، اس لیے عدالت ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ضمانت دے دی۔ تاہم ملزم حسن زاہد دوسرے مقدمے میں اب بھی پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور...
بھارت کے شمالی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ یمنا دریا دہلی میں خطرے کے نشان سے اوپر بہنے لگا ہے، تقریباً 10 ہزار افراد کو نشیبی علاقوں سے نکال کر عارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند روز کے دوران اترکھنڈ اور اترپردیش میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: ہمالیائی قصبے میں سیلاب کی تباہی، 70 افراد کی ہلاکت کا خدشہ سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مقبوضہ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے کئی اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، جبکہ متعدد...
بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ڈان کے تیسرے سیکوئل کے لیے جن تین اداکاروں کے نام سامنے آئے ہیں اس سے فلم بینوں میں کھلبی مچ گئی ہے۔ فلم ڈان میں امیتابھ بچن نے جو لازوال کام کیا تھا وہ 46 برس گزر جانے کے باوجود فلم بینوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ امیتابھ بچن اس فلم سے اینگری ینگ مین کے روپ سے ایک ایکشن ولن کے طور پر بھی سامنے آئے اور مداحوں نے ان کو اس کردار میں خوب پسند کیا۔ اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اور فلم بینوں کی بے حد اصرار پر فلم ڈان کا 2006 میں ریمیک بنایا گیا جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا۔ فلم ڈان...

سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ، پائیدار دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ، پائیدار دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا کمال کادیوگلو کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی دفاعی وفد نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ وفد کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال، موجودہ دفاعی تعاون میں پیشرفت اور دورِ جدید کی جنگ کے پیش نظر جدید عسکری شعبوں میں مشترکہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک فضائیہ کے کمانڈر کی آمد پر پاک فضائیہ کے...
چین نے بیجنگ میں منعقدہ شاندار فوجی پریڈ کے دوران اپنا جدید ترین بین البراعظمی میزائل DF-5C کی رونمائی کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حیرت انگیز میزائل کی خصوصیات ناقابل یقین ہیں جو ماہرین کے بقول دنیا کے کسی بھی ملک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کے اس میزائل کی رینج 12 ہزار سے 20 ہزار کلومیٹر تک ہوسکتی ہے یعنی یہ میزائل بیک وقت امریکا اور یورپ سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ چین کا یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) دراصل Liquid-fuel سائلوز سے لانچ کیا جاتا ہے اور یہ بیک وقت متعدد جوہری وارہیڈز (MIRVs) لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ چینی ماہرین کے بقول میزائل DF-5C کسی ملک کے میزائل شکن دفاعی فضائی نظام...
بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا۔جناح ہاوس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ ریز خان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی۔ عدالت کی جانب سے...
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیش رفت ہوئی اور عدالت نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے عمران خان کے بھانجے شاہ ریز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے گرفتار بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو انسداد دہشت...
لاہور کی انسدادد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews شاہریز خان ضمانت منظور وی نیوز
اسرائیل کے خود ساختہ دارالحکومت یروشلم میں وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں اور یرغمالیوں کی رہائی پر ناکامی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مظاہرے وسعت اور شدت پکڑتے جا رہے ہیں یہاں تک کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی محفوظ نہیں رہی۔ عوام کی بڑی تعداد نے آج اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج کیا جس کے دوران وہاں ایک ٹینک کو بھی آگ لگادی گئی۔ ٹینک میں لگی آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے ساتھ کھڑی اسرائیلی فوجی اہلکار کی ایک کار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹینک اور گاڑی دونوں جل کر خاکستر ہوگئے۔ متاثرہ گاڑی کے مالک اسرائیلی فوجی اہلکار نے...
روس کی جانب سے بھارت کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید ایس 400 میزائل سسٹم کی مزید فراہمی کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ روس کی فیڈرل سروس برائے عسکری و تکنیکی تعاون کے سربراہ دمتری شوگایف نے اس کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار ایس 400 ایسا دفاعی نظام ہے جو طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام 2007 سے روس کی فوجی صلاحیت کا حصہ ہے اور 400 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے کی طاقت رکھتا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق دمتری شوگایف نے کہا ہے...
عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت، فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی 2023جلا وگھیراو کے کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔سماعت کے دوران شاہ ریز خان کی والدہ علیمہ خان اور والد...
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل حافظ احسان کھوکھر نے سپریم کورٹ کے قواعد و ضوابط میں بہتری کے لیے اہم تجاویز سپریم کورٹ کو بھجوا دیں۔ ان بارہ صفحات پر مشتمل تحریری تجاویز رجسٹرار سپریم کورٹ کے ذریعے جمع کروائی گئیں، جن میں عدالتی فیسوں میں حالیہ اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ تجاویز میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آمدن پیدا کرنے کا ادارہ نہیں بلکہ انصاف کی فراہمی اس کی اولین ذمہ داری ہے۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ آئین کی شق 37(D) کے تحت سستے اور فوری انصاف کے بنیادی اصول کے خلاف ہے۔ دستاویز میں دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک جیسے...
سریاب خودکش حملہ کنٹرول سے باہر تھا، اس کی روک تھام ممکن نہیں تھی،حمزہ شفقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ جلسے کا وقت 3بجے تھا لیکن خودکش دھماکا رات 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، خودکش حملہ جلسہ گاہ سے 500کلو میٹر دور ہوا، سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، سیکیورٹی صورتحال سے متعلق سیاسی جماعت کو آگاہ کیا تھا۔کوئٹہ میں پولیس حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دھماکہ جلسہ ختم ہونے کے بعد ہوا، خودکش حملہ آور کی لاش برآمد کرلی گئی، حملہ آور کی عمر 30 سال سے...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ آئینی بینچ، آئینِ پاکستان میں 26ویں ترمیم کے تحت قائم کیا گیا جو پارلیمان کی منشاء اور مرضی کی عکاسی کرتا ہے اور عدالت کی کارکردگی میں ایک ساختی پیش رفت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام صحافیوں کی عالمی تنظیم کا خط، مسئلہ کیا ہے؟ گریز اِن لندن میں بین الاقوامی وکلا ایسوسی ایشن کے ڈنر سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بینچ آئینی تشریحات اور فیصلوں پر خصوصی توجہ کو یقینی بناتا ہے۔ عدلیہ کا آئینی کردار جسٹس شاہد بلال حسن نے زور دیا کہ عدلیہ اپنی حدود آئین سے باہر نہیں بڑھا سکتی اور اُسے ہمیشہ اپنے آئینی کردار پر...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہ ریز پر کارکنوں کو اکسانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ مقدمے کی تفتیش میں جیو فینسنگ بھی کی گئی لیکن ان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ وکیل کے مطابق چالان میں ملزم کا ذکر تک موجود نہیں جبکہ شاہ ریز اس وقت چترال میں تھے جس کے بیانِ حلفی موجود ہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ شاہ ریز کی گرفتاری دراصل ان کی والدہ علیمہ خان کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے...
افغانستان زلزلہ؛ مریضوں کو خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ مریضوں کو اپنے صوبے میں علاج فراہم کریں گے۔اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، زلزلہ متاثرین کے لیے ادویات اور دیگر سامان افغانستان بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کو علاج کی ضرورت ہے انھیں خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، اگر افغان حکومت کو میڈیکل ٹیموں کی ضرورت ہے تو ٹیمیں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے...
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی تفصیلات اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحالی امن کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوام و میڈیا کو حکومتی اقدامات اور حقائق سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کیونکہ موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کوایک زرعی اراضی کی خریداری کے حوالے سے قانونی مشکل کا سامنا پڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا نے ممبئی کے علاقے علی باغ میں واقع ایک زرعی اراضی کی خریداری کی ہے اور اس کیلئے دستاویزات میں سہانا کو کسان ظاہر کیا گیا ہے۔ سہانا خان نے علی باغ میں یہ اراضی 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے خریدی ہے جو ان کی وراثت تھی۔ سہانا نے دو پلاٹ جنکی مجموعی مالیت 22 کروڑ تھی 2023 اور 2024 میں خریدے تھے۔ جبکہ یہ دونوں پلاٹ دیجاوو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جس کی مالک گوری خان کی والدہ اور...
جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں گرفتار مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈکی بھائی کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم ان کے وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت دس منٹ تاخیر سے شروع ہوئی۔ وکیل عثمان مشتاق نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے مؤکل ڈکی بھائی عدالت سے کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ ڈکی بھائی نے عدالت میں بیان دیا کہ میں تمام تفتیش سے مطمئن ہوں اگر ادارے مزید تحقیق کر نا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں۔ میں اداروں کی عزت کرتا ہوں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے...

چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزی
چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
بیجنگ میں بدھ کو منعقدہ شاندار فوجی پریڈ میں آبدوز ڈرونز، دیوہیکل میزائل اور لیزر ہتھیاروں نے حاضرین کو محو کر دیا، یہ پریڈ اس وقت ہوئی جب چین اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، اور اسے چین کی طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ فوجی ماہرین نے اس تقریب کو خاص توجہ سے مانیٹر کیا، جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سمیت کئی اہم عالمی رہنما شریک ہوئے۔ پریڈ سے قبل خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے دوسری جنگِ عظیم میں جاپان پر چین کی فتح کے 80 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے ملک کو ’ناقابلِ تسخیر‘ قرار دیا، بعدازاں جدید فوجی...
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومتِ پنجاب نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر صوبہ بھر میں مذہبی عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں تقاریب کے اہتمام کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عید میلاد النبیﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری ترجمان نے بتایا کہ صوبے کے بڑے جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں لگائی جائیں گی جبکہ اہم اور ممتاز عمارتوں، بینکوں اور دفاتر کو سبز برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔ جمعہ المبارک 11 ربیع الاول کو تمام سرکاری و نجی سکولوں میں محافلِ میلاد منعقد ہوں گی۔ مزید برآں، سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپوں اور پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔...
دریائے راوی کے ہیڈ سندھنائی پر پانی کے غیر معمولی دباؤ کے باعث ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدام کے طور پر مائی صفورہ بند کو بم سے اڑا دیا۔ یہ فیصلہ ممکنہ تباہی سے بچاؤ کے لیے کیا گیا، تاکہ پانی کا دباؤ کم کرتے ہوئے قریبی علاقوں کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ بند کو اڑانے کا عمل مکمل طور پر ٹریفک بند کر کے سرانجام دیا گیا۔ بند کے کھلنے سے دریائی پانی قریبی آبادیوں کی طرف چھوڑ دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ زرعی زمین زیرِ آب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو گئی ہیں تاکہ ممکنہ جانی و مالی نقصان...
برطانوی حکومت نے غیر ملکی طلبا کو ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک میں قیام پر سخت وارننگ جاری کردی، ہوم آفس نے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک میں قیام پذیر غیر ملکی طلبا کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت براہِ راست ہزاروں طلبا اور ان کے خاندانوں سے رابطہ کرے گی، ہوم آفس کے مطابق تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ کو انتباہی پیغام بھیجتے ہوئے فوری طور پر برطانیہ چھوڑنے کاکہا جائے گا اگر ان کے پاس ملک میں رہنے کا قانونی حق نہیں، بصورت دیگر انہیں زبردستی ملک بدر کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پناہ گزینوں اور ان کے اہل...
بین الاقوامی تناظر میں چین اپنی بہت بڑی معیشت کے ساتھ گلوبل ساؤتھ یا عالمی جنوب کی سربراہی کرتا دِکھائی دیتا ہے۔ گزشتہ روز چین کے شہر تیانجن میں اختتام پذیر ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم کا اِجلاس بین الاقوامی طور پر مرکزِ نگاہ رہا اور دنیا بھر کے اہم نشریاتی اداروں میں اجلاس کو خصوصی کوریج دی گئی۔ امریکا کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر ٹیرف کے نفاذ کے بعد سے دیگر بین الاقوامی اتحاد اور تنظیمیں فروغ پا رہی ہیں اور متبادل تجارتی نظام لانے کی بات چیت ہو رہی ہے۔ 6 اور 7 جولائی کو برازیل میں ہونے والے برِکس تنظیم کے اجلاس میں بھی یہ بات کی گئی اور اب چین کے شہر تیانجن...
اسلام آباد: مشہور ٹک ٹاکر سامعہ کو ہراساں کرنے اور اغواء کرنے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں مشہور نوجوان ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی درخواست پر ہراسانی اور اغوا کرنے کی کوشش کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ٹک ٹاکر کے مطابق ملزم حسن زاہد کئی روز سے تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالا جس کے بعد 31 اگست شام ساڑھے 6 بجے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔ سامعہ حجاب نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ ملزم حسن زاہد نے کھلے عام بدلہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ٹک ٹاکر کی جانب سے واقع کی سی سی ٹی وی...
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کی حمایت اور پرامن ایٹمی توانائی تک مساوی رسائی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشنز پر مکمل عمل درآمد کی حمایت کرتے ہیں۔ مشترکہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی سخت مذمت کی گئی جب کہ فلسطین میں فوری اور پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا۔ رکن ممالک نے ریاستوں کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور عدم مداخلت بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ مشترکہ اعلامیے نے عالمی منظر نامے میں ایک نیا رنگ بھر دیا ہے۔ اس اعلامیے میں، دہشت گردی کی مذمت سے لے...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیلاب کے دوران 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملکی صورتحال تشویشناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ (بیرسٹر گوہر) کے اپنے شہر بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جان بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی تک آپ قوم کو یہ نہیں بتا سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں...
مودی کی مشکلات میں اضافہ،سعودی عرب اور عراق نے بھارت کو پیٹرول کی فراہمی بند کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)مودی سرکار کی بدترین کارکردگی اور بے جا ہٹ دھرمی کے باعث بھارت سفارتی تنہائی اور معاشی مشکلات کا شکار ہوگیا۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی نیارا انرجی ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی روک دی۔علاوہ ازیں عراق کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی سومونے بھی بھارتی کمپنی نیارا انرجی کو تیل بیچنا بند کر دیا۔رائٹرز کے بقول یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی حمایت یافتہ کمپنیوں پر پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔رائٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کے بعد...
مودی سرکار کی بدترین کارکردگی اور بے جا ہٹ دھرمی کے باعث بھارت سفارتی تنہائی اور معاشی مشکلات کا شکار ہوگیا۔ برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی نیارا انرجی ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی روک دی۔ علاوہ ازیں عراق کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی سومو (SOMO) نے بھی بھارتی کمپنی نیارا انرجی کو تیل بیچنا بند کر دیا۔ رائٹرز کے بقول یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی حمایت یافتہ کمپنیوں پر پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ رائٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کے بعد سے بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو سعودی عرب اور عراق سے کوئی تیل نہیں ملا۔ اگست کے مہینے میں بھارتی انرجی کمپنی نیارا...
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر النعیمی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے خاص طور پر ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز (RMSP) کے کردار کو اجاگر کیا، جو خطے میں محفوظ بحری گزرگاہوں کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر نے خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا اور انہیں...
کوئٹہ: ڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کی ہدایت پر سابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کیوٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) زاہد حسین بگٹی کے خلاف 26 بوگس پلاٹس کی الاٹمنٹ کے حوالے سے بڑی تفتیشی کارروائی شروع کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ منیر احمد اور تفتیشی آفیسر شاہ محمد مندوخیل کی سربراہی میں کی جانے والی اس کارروائی میں زاہد حسین پر جعل سازی اختیارات کے ناجائز استعمال اور ہزار گنجی کمپلیکس کے ریکارڈ کو غائب کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق زاہد حسین اپنے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث رہا...
افغانستان میں 6 شدت کے خطرناک زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1124 تک جا پہنچی ہے جبکہ 3251 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 8 ہزار سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ افغان ہلال احمر کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا، اور تقریباً 20 منٹ بعد اسی علاقے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا بھی محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ حالیہ برسوں میں...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغواء اور نقدی چھیننے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران جج نے ملزم سے استفسار کیا: ’بتاؤ، تم نے یہ دھمکیاں اور اغواء کیوں کیا؟‘ ملزم نے عدالت کے روبرو اعتراف کرتے ہوئے کہا: ’سر جی، مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے شادی کا مطالبہ مسترد کرنے پر معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کی کوشش پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے گاڑی، پستول اور نقدی برآمد کرنی ہے، اس لیے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔...
لاہور: بالاج ٹیپو قتل کیس میں جے آئی ٹی نے خواجہ عقین عرف گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دے دیا۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق گوگی بٹ نے امیر بالاج کو قتل کروانے میں منصوبہ بندی کی، خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ سے رابطے میں رہا۔ گوگی بٹ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیس میں بھی نامزد ملزم رہا ہے۔ جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر گوگی بٹ کی ضمانت خارج کروانے کی استدعا کرے گی۔ امیر بالاج کے قتل کے بعد گوگی بٹ فرار ہو گیا تھا، بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ تاحال اشتہاری ملزم ہے۔
لندن: برطانیہ نے پناہ گزینوں کے خاندان بلانے کی نئی درخواستیں عارضی طور پر روک دی ہیں۔ وزیرداخلہ یویٹ کوپر نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے نظام میں بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور فی الحال کوئی نئی درخواست جمع نہیں ہوسکے گی۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ اب پناہ گزینوں پر وہی شرائط لاگو ہوں گی جو دیگر تارکین وطن کے لیے ہیں۔ ان شرائط میں کم از کم 29 ہزار پاؤنڈ سالانہ آمدنی، مناسب رہائش کا انتظام اور اہل خانہ کے لیے بنیادی انگریزی زبان کا علم شامل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کا عمل تیز کیا جارہا ہے اور مہنگے پناہ گزین ہوٹلوں کو بھی جلد بند کرنے کی...
لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم اور علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی جس میں ملزم شیرشاہ کے وکلا اور ان کے والد سہیل امیر نیازی بھی پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کا ریکارڈ ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس پر جج نے برہمی کا اظہار کیا۔ پراسیکیوشن کا مؤقف تھا کہ کیس کا ریکارڈ اس وقت ہائیکورٹ میں ہے، اس کے بغیر دلائل نہیں دیے جا سکتے۔ عدالت نے تفتیشی افسر ڈی ایس پی جاوید کو ریکارڈ پیش کرنے کا پابند کرنے کی ہدایت دی۔ ایڈووکیٹ...
منامہ: بحرین میں اسرائیلی سفیر کی نئی تقرری پر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور دارالحکومت منامہ میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ احتجاج کے دوران نئے اسرائیلی سفیر کی تصاویر نذرآتش کی گئیں اور مظاہرین نے اپنی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق احتجاج میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لینے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ Breaking | Protests erupt in Bahrain...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کی جوڑی کا زوال شروع ہوگیا جب کہ ہندو انتہاپسند جماعت بی جے پی کی سلطنت میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔ بی جے پی اندرونی طور پر شدید انتشار اور بغاوت کا شکار ہو گئی ہے اور آر ایس ایس نے بھی مودی سے منہ موڑ لیا ہے۔ مودی سرکار کے زوال کا آغاز شروع ہو چکا ہے۔ اسی طرح بہار انتخابات بی جے پی کے لیے موت یا زندگی کا امتحان ثابت ہونے والے ہیں۔ مودی کی اقتدار پر گرفت مسلسل کمزور ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے دی وائر کی مودی راج پر چشم کشا تحریر شائع ہوئی ہے، جس کے مطابق بی جے پی 15 ریاستوں میں حکومت...
برطانیہ کی وزیر داخلہ یویٹ کوپر نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کے فیملی ری یونین کے تحت تمام نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل کر دی جائیں گی۔ یہ فیصلہ پناہ کے زیر التوا مقدمات کو نمٹانے اور غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیےکیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت پناہ گزین بھی عام فیملی امیگریشن قوانین کے پابند ہوں گے۔ اب انہیں اپنے اہل خانہ کو برطانیہ لانے کے لیے وہی شرائط پوری کرنی ہوں گی جو برطانوی شہریوں پر لاگو ہیں جن میں کم از کم سالانہ 29 ہزار پاؤنڈ مشترکہ آمدنی کا ثبوت شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف...
کراچی: محمود آباد نمبر دو میں بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ مشتعل مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا اور ٹریفک کی روانی معطل کر دی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث گھروں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ بجلی کے بندش کے باعث معملات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا اور کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بارہا شکایات کے باوجود ان کی آواز نہیں سنی جا رہی۔ احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک چین اور روس نے ایران کا ساتھ دیتے ہوئے یورپی ممالک کی جانب سے تہران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کو مسترد کردیا۔ یہ پابندیاں ایک دہائی قبل ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت کم کی گئی تھیں۔ چین، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے دستخط شدہ ایک خط میں کہا گیا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے مبینہ ’اسنیپ بیک میکانزم‘ کے تحت پابندیوں کو خودکار طور پر دوبارہ نافذ کرنے کی کوشش قانونی اور طریقہ کار کے اعتبار سے غلط ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں، جنگ بندی کے بعد پہلا قدم...