2025-11-04@00:21:00 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 709				 
                «فوج کے ممبران کے لیے»:
(نئی خبر)
	امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر کانگریس کی منظوری کے بغیر فوجی حملے پر مواخذہ کرنے کی کوشش روک دی ہے۔ ٹیکساس سے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ال گرین کی جانب سے صدر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے مواخذے کی قرارداد پیش کی گئی تھی، لیکن ایوان نے 79 کے مقابلے میں 344 ووٹوں سے اسے مسترد کر دیا۔ ال گرین نے ووٹنگ سے قبل کہا، "مجھے اس کام سے خوشی نہیں، لیکن میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ کسی ایک شخص کو 30 کروڑ لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ آئین کی ساکھ سے جڑا ہے، اگر...
	بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو 2019 میں زندہ گرفتار کرنے والے پاک فوج کے بہادر افسر میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشتگردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا۔ یہ بھی پڑھیں جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشتگرد ہلاک کردیے، میجر سمیت 2 جوان شہید آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اس دوران 11 دہشتگرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ...
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل جنگ بندی سے پاکستان کی معیشت کو کیسے فائدہ پہنچے گا؟ وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور تمام فریقوں سے بین الاقوامی...
	کراچی جیسے شہر میں جہاں قلیل فاصلے کا سفر اکثر طویل انتظار، کرائے پر ہونے والے جھگڑوں یا سیکیورٹی کے خدشات کے ساتھ جڑا ہوتا ہے وہاں Yango رکشہ خاموشی سے سڑکوں پر آ چکا ہے اور شہریوں کے سفر کا انداز بدل رہا ہے۔ پاکستان کے موبیلٹی سسٹم میں شامل ہونے والی یہ نئی سروس “لوکل سفر” کا مطلب دوبارہ متعین کر رہی ہے — محفوظ، سستا اور صرف ایک کلک کی دوری پر۔  Yango رکشہ خاص طور پر مختصر شہری سفر کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی آمد نے روزمرہ سفر کرنے والوں کی زندگی میں ایک اہم خلا کو پُر کیا ہے۔ چاہے کوئی ماں اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا...
	وزیراعظم کا سعودی سفیرفون ، امن و استحکام کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پراتفاق
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نیقطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، یہ رابطہ حالیہ دنوں میں مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدگی، خاص طور پر قطر میں...
	 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے آرمڈ فورسز کے سول سروس میں بغیر امتحان شامل ہونے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے سول سروس رولز 1956 کے سیکشن 3 پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گزار وکیل علی عظیم آفریدی کا کہنا تھا کہ سول شخص کو سی ایس ایس کے لیے پہلے تحریری اور پھر انٹرویو پاس کرنا ہوتا ہے جبکہ آرمڈ فورسز کو سی ایس ایس کلیئر کرنے کے لیے صرف انٹرویو دینا پڑتا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آرمڈ فورسز کے افسران کے سول سروس میں آنے سے آپ کے کون...
	اسلامی تعاون تنظیم کو موثر بنانے کے لیے داخلی اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور، او آئی سی کا اعلامیہ جاری
	اسلامی تعاون تنظیم(OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل نے اپنے اعلامیہ میں بدلتی ہوئی عالمی صورت حال اور عالمی اداروں کی کمزوری کے پیش نظر او آئی سی کو موثر بنانے کے لیے داخلی اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کا انعقاد 21 تا 22 جون 2025 کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوا، جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں OIC کے منشور، اصولوں، اور تنظیم کی تمام قراردادوں سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے عزم کو دہرایا گیا۔ یہ بھی...
	وزیراعظم برطانیہ سر کیئر اسٹارمر نے سلطان عمان کے سلطان، معظم المقام ہیثم بن طارق السعید سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ایران کے جوہری پروگرام کو علاقائی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔  انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مذاکرات کی میز پر واپس آئے تاکہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔ وزیراعظم اور سلطان عمان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں مزید کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور موجودہ حالات میں تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ غزہ کی موجودہ صورتحال کو دونوں...
	امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی جانب سے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر ممکنہ حملوں کی تیاری کے اشارے ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی افواج اور انٹیلی جنس اداروں کو ایسے شواہد ملے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ ایران نواز ملیشیائیں خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کی تو امریکی اڈے نشانہ بنیں گے، عراقی حزب اللہ کی امریکا کو دھمکی تاہم نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان نے ایران کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہوئے زور دیا کہ موجودہ تنازع کا حل صرف سفارتی ذرائع سے ممکن ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان امریکی حملے کی مذمت کرتا ہے اور فوری، غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق ہے، اور دنیا کو چاہیے کہ اس تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات...
	’ہم ایران پر حملے میں ملوث نہیں‘: برطانیہ نے مشرق وسطیٰ سے اپنے شہریوں کے فوری انخلاء کی تیاری شروع کردی
	برطانوی وزیرِ تجارت جوناتھن رینولڈز نے اتوار کے روز ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود برطانوی شہریوں کے انخلاء کے لیے حکومت کی جانب سے ریسکیو پروازوں کا آغاز ’گھنٹوں میں ہو سکتا ہے، اس میں دن نہیں لگیں گے۔‘ انہوں نےبرطانوی خبررساں ادارے کے پروگرام ”سنڈے مارننگ وِد ٹریور فلپس“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کا ایران پر امریکی حملوں میں کوئی کردار نہیں تھا، لیکن اس کے باوجود حکومت نے ہر ممکنہ صورتحال کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کر رکھی ہیں۔  رینولڈز نے کہا، ’ہم یہ یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ ہم برطانوی شہریوں کا تحفظ کیسے کریں، انہیں کیسے نکالیں، اور ہمارے پاس جو...
	اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پاور اویس لغاری نے محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ڈسکوز (ڈسٹری بیوشن کمپنیز) کے چیئرمینز اور سی ای اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیر پاور نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ قریب آ رہا ہے، اور اس دوران لاکھوں عزاداران مجالس اور جلوسوں میں شرکت کریں گے۔ رواں سال محرم میں گرمی کی لہریں آنے کے امکانات ہیں جس سے بجلی کی فراہمی میں خلل آ سکتا ہے۔ اس لیے بلا تعطل بجلی کی فراہمی انتہائی ضروری ہے تاکہ مذہبی تقریبات کے دوران عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچایا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام...
	وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال کے حج کے لیے فوری طور پر منصوبہ بندی اور انتظامی تیاریوں کا آغاز کیا جائے۔ وہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں آئندہ حج کے انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حج پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک واضح روڈ میپ تیار کیا جائے، جو مملکتِ سعودی عرب کی جاری کردہ پالیسی سے مکمل ہم آہنگ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگلے سال حجاج کرام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: حج 2025کیسا رہا؟ عازمین کے تجربات جاننے کے لیے ای سروے شروع وزیراعظم شہباز...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے صوبائی بجٹ برائے 2025-26پر اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کا بجٹ نہ صرف عوام دشمن بلکہ کراچی دشمن بجٹ بھی ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔ واپڈا کے مطابق کے فور منصوبے کے لیے 40ارب روپے کی ضرورت تھی لیکن وفاقی حکومت نے کے فورمنصوبے کے لیے صرف 3.2ارب روپے مختص کیے جبکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے بھی کے فور منصوبہ کے لیے عملاًکچھ نہیں رکھاجس کا واضح مطلب ہے کہ کے فور منصوبہ تقریباً بندہونے کے قریب ہے ۔کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام جو سالانہ 3ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس ادا کرتے ہیںلیکن کراچی کی 60فیصد...
	سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک طرف سندھ میں 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور بجلی آتی ہی نہیں، ایسی صورتحال میں سولر پینلز پر ٹیکس کا نفاذ کرکے غریب عوام کی زندگیوں کو عذاب میں مبتلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار کھوڑو نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو این ایف سی کی مد میں 100 ارب روپے کم دینے، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو نظرانداز کرنے اور سکھر،حیدرآباد موٹر وے کے لئے صرف 15 ارپ روہے مختص کرنے سمیت آر بی او ڈی منصوبے کے لئے فنڈنگ...
	عمانی بائیکرز کا دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے عوامی رابطوں کے استحکام اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،حکومت بائیکرز کے دورہ کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے، رانا ثناء اللہ
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ عمانی بائیکرز کا دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے عوامی رابطوں کے استحکام اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،حکومت بائیکرز کے دورہ کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے، بائیکرز پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کے سحر انگیز حسن کا نظارہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہاروزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے پاکستان کا دورہ کرنے والے عمان کے بوشر بائیکرز کلب کے ارکان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: فلسطین ایکشن کے کارکنوں نے برطانیہ کی رائل ایئر فورس کے اڈے میں گھس کر طیاروں کو نقصان پہنچایا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کی حمایت میں سرگرم تنظیم ‘فلسطین ایکشن’ سے تعلق رکھنے والے کارکن آکسفورڈ شائر میں واقع رائل ایئر فورس کے اڈے (RAF Brize Norton) میں داخل ہوئے اور وہاں موجود دو طیاروں کو نقصان پہنچایا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 لوگ اسکوٹرز پر سوار ہوکر رائل ائیر فورس کے ری فیولنگ کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں تک پہنچے اور پھر آگ بجھانے والے آلات کے ذریعے ان جہازوں کے ٹربائن انجن میں لال رنگ کا اسپرے کیا۔فلسطین ایکشن گروپ کا کہنا ہے کہ طیاروں...
	پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارے کامسٹیک کے زیر اہتمام بنگلہ دیشی وائس چانسلرز کے لیے ایک خصوصی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم فورم میں بنگلہ دیش کے سات رکنی اعلیٰ تعلیمی وفد نے شرکت کی، جس میں معروف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر نمائندگان شامل تھے۔جبکہ پاکستان کی پندرہ ممتاز جامعات کے سربراہان نے بھی شرکت کی جو کہ کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلنس (CCoE) کا حصہ ہیں۔ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ابتدائی خطاب میں اس دورے کو دونوں برادر اسلامی ممالک "پاکستان اور بنگلہ دیش" کے درمیان سائنسی و تعلیمی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیشی طلباء کے لیے پاکستان...
	اس برطانوی میڈیا نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ "اسرائیل کی ایران کے خلاف براہ راست جنگ نہ صرف تل ابیب کے لیے کوئی یقینی فوجی فتح حاصل نہیں کرے گی، بلکہ اسرائیل کو ایک طویل اور مہنگے علاقائی بحران میں الجھا سکتی ہے جب تک کہ مذاکرات اور ثالثی کی راہ کو تصادم پر ترجیح نہ دی جائے۔" اسلام ٹائمز۔ معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنے تجزیے میں اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ میں ناکامی کی 3 کلیدی وجوہات بیان کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اکانومسٹ نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے پاس ایران کے خلاف براہ راست جنگ میں مکمل فتح حاصل کرنے کے زیادہ امکانات نہیں ہیں۔ جریدے نے اپنے تازہ شمارے میں حالیہ عسکری پیش رفت کا...
	اسرائیلی فوج نے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی اور متعدد گولے داغے، ترجمان سول ڈیفنس ایجنسی اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کیلئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی کارکنوں اور طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی فائرنگ اور حملوں میں کم از کم 33 افراد جان سے گئے جن میں 11 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی اور متعدد گولے داغے، یہ لوگ مرکزی صلاح الدین روڈ پر امداد کیلئے جمع تھے۔اس کے علاوہ اسرائیل نے شمالی اور جنوبی غزہ میں بھی حملے کیے جس...
	اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر حملے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو آنے والے دنوں میں ممکن ہے۔ یہ خبر امریکی میڈیا ادارے ’بلومبرگ‘نے بدھ کے روز شائع کی جس نے یہ رپورٹ صورت حال سے باخبر امریکی حکام سے گفتگو کی بنیاد پرتیار کی۔ نیوز رپورٹ کے مطابق، سینئر امریکی حکام آئندہ چند دنوں میں ایران پر ممکنہ فوجی حملے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اپنی انتہا کو چھو رہی ہے اور اسرائیل پہلے ہی خطے میں بڑے پیمانے پر حملوں میں مصروف ہے۔ بلومبرگ کے مطابق، بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ اس ہفتے کے اختتام پر ایران پر...
	عالمی برادری ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے فوری کردار ادا کرے،سکیورٹی اداروں کی ضروریات پوری کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی تشویشناک اور خطے اور عالمی امن کے لئے بہت خطرناک ہے،پاکستان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے،عالمی برادری ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لئے فوری کردار ادا کرے،بھارت کے ساتھ جنگ میں اللہ تعالی نے ہمیں عظیم فتح دی ،بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے امریکا ، یورپ اور دیگر ممالک میں پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش کیا ہے، سکیورٹی اداروں کی ضروریات پوری کریں گے، بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لئے ایک ہزار...
	باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)گورنر خیبر پختوانخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے، پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے ہندوستان کو پاک فوج نے عبرت ناک شکست دی پوری دنیا کو پاک فوج باور کروا چکی ہے کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والوں سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا کے سامنے بھر پور انداز میں رکھا دنیا اس وقت یہ بات سمجھ چکی ہے کہ ہندوستان مقبوضہ وادی پر جابرانہ قبضہ جمائے بیٹھا ہے مقبوضہ وادی کے مسلمانوں کو انکا بنیادی حق...
	ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025  سب نیوز  آستانہ: چینی صدر شی جن پھنگ سے آستانہ میں دوسرے چین۔وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کے دوران ازبک صدر شوکت میرزی یوئیف نے ملاقات کی۔اس موقع پر منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں یکدم کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور چین کو اس پر گہری تشویش ہے۔ ہم کسی بھی ایسے عمل کی مخالفت کرتے ہیں جو دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ فوجی کارروائی مسائل کے حل کا راستہ نہیں ہے اور...
	اسرائیل کی طرف سے غزہ میں راشن حاصل کرنے کے لیے جمع ہونے والے ہجوم ہر فائرنگ سے 51 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے فائرنگ اس وقت کی جب غزہ کے علاقے خان یونس میں لوگوں کی بڑی تعداد اسرائیلی اور امریکی خوراک کی تقسیم کے مراکز تک پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی۔ اسرائیل کی جانب سے اس سے قبل بھی تقریباً روزانہ کی بنیاد پر خوراک اور امداد تقسیم کی جگہوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں تاہم اسرائیلی فوج انہیں ‘انتباہی فائرنگ’ قرار دیتی ہے۔ غزہ میں امداد تقسیم کرنے کے یہ مراکز ایک نجی کمپنی، غزہ ہیومینٹری فاؤنڈیشن (GHF) کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں جسے امریکا اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کر دینے چاہییں، ورنہ “بہت دیر ہو جائے گی۔” جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے آغاز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا اور اسے فوراً بات چیت شروع کرنی چاہیے اس سے قبل کہ وقت گزر جائے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران تناؤ کم کرنے کے لیے بات چیت کرنا چاہتا ہے اور اسے ابھی یہ قدم اٹھانا چاہیے۔ ٹرمپ نے اسرائیل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل...
	سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025  سب نیوز  سکیورٹی فورسز نے 15 اور 16 جون کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپرئشنز کیے جس کے دوراں 5 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی میں 4 ہندوستانی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے، جن میں خارجی حارث اور...
	بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چینی ترجمان گو جیاکھون نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں چین کا موقف اجاگر کیا۔پیر کے روزترجمان نے کہا کہ ہم فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد کشیدگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کریں، خطے کو مزید انتشار کی جانب جانے سے روکیں، اور مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات کے درست راستے پر واپس آنے کے لیےسازگار حالات پیدا کریں۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی اور اسرائیلی وزراء خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور دونوں فریقوں سے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ فریقین کو فوری طور پر...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جون 2025ء) بھارت کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا کہنا ہے کہ چونکہ امریکہ نے ایسی "جعلی خبروں" کی تردید کر دی ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فوجی پریڈ کے لیے واشنگٹن دعوت دی گئی تھی، اس لیے اپوزیشن کانگریس پارٹی کو اب اپنی "غلط بیانی" کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں گزشتہ ہفتے یہ خبریں بڑے زور شور سے نشر کی جا رہی تھیں کہ امریکہ نے اپنی "سالانہ فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے پاکستانی فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کو بھی دعوت دی" ہے۔  کانگریس پارٹی نے انہیں خبروں کی بنیاد...
	وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عراقی فضائی حدود کی بندش کے باعث پاکستانی زائرین کی محفوظ رہائش اور واپسی کے لیے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ایران و عراق میں ہزاروں پاکستانی پھنس گئے، سفارتی رابطے منقطع، ایران جانے پر پابندی عائد ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عراق میں موجود پاکستانی زائرین سے سفارتخانے کا مسلسل رابطہ برقرار ہے تاکہ ان کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران میں موجود پاکستانی طلبہ کی واپسی کے پہلے مرحلے میں 154 طلبہ کو وطن واپس لانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ دفتر خارجہ میں قائم کرائسز منیجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے فعال ہے، جس...
	جرمن وزیر خارجہ جوہان واڈےفُل نے کہا ہے کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ ایران کے جوہری پروگرام پر فوری مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تاکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ مشرق وسطیٰ کے دورے پر نکلے جرمن وزیر خارجہ واڈےفُل نے جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ماضی میں ایران نے تعمیری مذاکرات کے مواقع ضائع کیے۔ ’امید ہے کہ اب بھی ایسا ممکن ہے، جرمنی، فرانس اور برطانیہ تیار ہیں، ہم ایران کو جوہری پروگرام پر فوری بات چیت کی پیشکش کر رہے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)تعلقہ ماتلی کے نواحی علاقے فلکارہ کے رہائشی بولنے سے محروم معذور شہری عبدالغفور لوری نے اپنی بیٹی فرزانہ لوری اور داماد اسلم لوری کے ہمراہ میڈیا کے سامنے اپنی درد بھری داستان بیان کی۔عبدالغفور لوری نے اشاروں اور تحریری انداز میں اپنی روداد سمجھانے کی کوشش کی، جب کہ ان کے داماد اسلم لوری نے تفصیل سے بتایا کہ وہ تعلقہ گولارچی کا رہائشی ہے اور اس کی شادی عبدالغفور کی بیٹی فرزانہ سے ہو چکی ہے۔ اسلم کے مطابق وہ اپنی خوشی اور رضامندی سے “گھر داماد” بن کر سسرال میں رہ رہا ہے۔اسلم لوری کا کہنا ہے کہ اسے اپنے اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، لیکن اس کے اپنے سگے بھائیوں اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کو موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق  سفارتی ذرائع  نے بتایا کہ  ایران میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد 45 سے 50 ہزار کے درمیان ہے، جن میں بڑی تعداد زائرین، طلبہ، مزدوروں، تاجروں، پیشہ ور افراد اور پاکستانی کمیونٹی پر مشتمل ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث ایران میں فضائی اور زمینی راستے جزوی یا مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں نہ صرف مواصلاتی دشواریاں پیدا ہو گئی ہیں بلکہ سکیورٹی خطرات میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس صورتحال کے پیش نظر تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور متعلقہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یروشلم: اسرائیل نے کورونا وبا کے بعد پہلی بار مسجد اقصیٰ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا ہے جس کے باعث آج مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ بھی نہیں ہوسکی۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی “وفا” کے مطابق صیہونی فورسز نے فجر کی نماز کے بعد مسجد پر دھاوا بولا اور وہاں موجود نمازیوں کو زبردستی نکال دیا۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے تمام دروازے بند کردیے اور کسی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بندش ایران پر حملے کے چند گھنٹوں بعد کی گئی جبکہ مغربی کنارے میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔اسلامی وقف کے بین الاقوامی امور، سیاحت اور سفارتکاری...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران : ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملک بھر میں غیر متوقع طور پر فوجی مشقوں کے آغاز کا حکم دے دیا، یہ مشقیں ایران کی سالانہ منصوبہ بندی میں شامل نہیں تھیں اور ان کا مقصد مسلح افواج کی دفاعی و روک تھام کی صلاحیتوں میں اضافہ اور ان کی تیاری کا جائزہ لینا بتایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق میجر جنرل محمد باقری نے اپنے احکامات میں واضح کیا کہ ان مشقوں کے ذریعے دشمن کی نقل و حرکت اور اس کی منصوبہ بندی پر بھرپور توجہ دی جائے گی، ان مشقوں کے آغاز کے ساتھ ایرانی مسلح افواج کے سالانہ شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی تاکہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی بجٹ کو الفاظ اور اعداد و شمار کا گورگھ دھندا قرار د یااور کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے پانی کے منصوبے K-4کے لیے صرف 3.2ارب روپے مختص کر کے جو واٹر ریسورسز ڈویژن کے لیے رکھے گئے ، 133ارب کا ڈھائی فیصد بنتا ہے ،ڈھائی فیصد زکوٰۃ دے کر جان چھڑائی گئی ہے اور اس کا مطلب ہے کراچی میں پانی کے بحران کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں جبکہ K-4کے لیے 40ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا اس سے لگتا ہے کہ اس منصوبے کو ختم کیا جا...
	کیا آپ خلا میں سیلفی لینا چاہتے ہیں؟یہ کام گھر بیٹھے ممکن ہے اور وہ بھی مفت! کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت! معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
	لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور ہزاروں افراد سڑکوں پر ہیں جبکہ تاہم چھوٹے گروہوں نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑیوں کو آگ لگائی، دیواروں پر نعرے لکھے اور عمارتوں کے شیشے توڑ دیئے. لاس اینجلسپولیس کے مطابق رات کے اندھیرے میں 23 کاروباری مراکز کو لوٹا گیا اور حالیہ دنوں میں 500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے امریکاکے دیگر شہروں نیویارک، اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو میں بھی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں.(جاری ہے)  صدر ٹرمپ نے لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ اور حاضر سروس میرین کور کے دستے تعینات کرنے کا حکم دیا ہے...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا لاس اینجلس میں مظاہروں پر قابو پانے کے لیے فوجی اہلکار تعینات کرنے کا اعلان
	لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلی فورنیا کے شہر بڑے لاس اینجلس میں امیگریشن کے خلاف جاری مظاہروں پر قابو پانے کے لیے امریکی میرین کور کے 700 اہلکاروں اور مزیدنیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے خلاف کیلی فورنیا کے گورنر نے شدید ردعمل ظاہر کیا .(جاری ہے)  امریکی جریدے ”یوایس ٹوڈے“ اور دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر نے امریکی صدر کے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے قبل ازیں صدرٹرمپ نے دو ہزار نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا حکم دیا تھا جن میں سے 300 کے قریب اہلکار اتوار سے وفاقی عمارات اور عملے کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسرائیلی فوج نے غزہ آنے والی عالمی امدادی کشتی کو بھی نہ بخشا، اسرائیلی بحری فوج نے میڈیلین کو کھلے سمندر میں قبضے میں لے لیا جبکہ جہاز پر سوار افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے صہیونی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت 12 امدادی کارکنوں کو لے کر غزہ جانے والی امدادی کشتی ’مدلین‘ کو روک دے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انہوں نے فوج کو واضح ہدایت دی ہے کہ وہ ’مدلین‘ فلوٹیلا کو فلسطینی علاقے تک پہنچنے سے روکیں۔اس موقع پر کاٹز...
	بڑی عید پر عمومی طور پر ہر خوراک گوشت پر مشتمل ہوتی ہے تاہم اس حوالے سے شہریوں کو صحت سے متعلق احتیاط نہ برتتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ ماہرین اس  حوالے سے شہریوں کو صحت کے مسائل کے پیش نظر گوشت کھانے اور اسے محفوظ کرنے کے صحت مند طریقے اپنانے کی تجویز دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماہر غذائیت  ڈاکٹر نوید عطا ملک اور کارڈیک سپیشلسٹ ڈاکٹر شاھد کا کہنا تھا کہ گوشت کی غذائیت کو برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے، شہری صحت مند عادات اپنائیں اور بہتر صحت و تندرستی کے لیے سبزیوں کے استعمال میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گائے کے گوشت اور مٹن کو ذخیرہ یا منجمد کرنے کے لیے مناسب پروٹوکول اپنانا انتہائی اہم...
	اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ترکی کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر ان کو اور ترکی کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ استنبول اور لاچین کے دوران ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے، پاک-بھارت بحران کے دوران ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت پر صدر اردوان کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کیا۔  کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے ...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم شہباز شریف  نے  آج سلطنت عمان کے سلطان ھیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوزنے ذرائع کے   حوالے سے    بتایاکہ وزیراعظم  شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کیلئے ٹیلیفون کیا، دوران گفتگو وزیر اعظم نے سلطان ھیثم اور عمان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کےدرمیان اتحاد اور ہم آہنگی کےلیے دعا کی، غزہ کے عوام کے لیے بھی  خصوصی دعا کی گئی۔وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے حالیہ بحران کے دوران عمان کے مؤقف پر شکریہ ادا کیااور  کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کیلئے...
	وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد کے لئے ٹیلیفون کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعطم آفس سے جاری بیان کے مطابق عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سلطنت عمان کے سلطان عزت مآب ھیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھوں نے  سلطان ھیثم اور عمان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے غزہ کے عوام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بحران کے دوران عمان کے موقف پر سلطان کا شکریہ...
	فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے اور اس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی۔ نماز عید کے بعد ملک کے استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اپنے گھر والوں سے دور فرنٹ لائن پر عید منانا درحقیقت وطن عزیز کے دفاع کے مقدس مشن کی تکمیل ہے جو سال بھر جاری رہتا ہے۔ انہوں نے...
	بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے فون پر گفتگو
	وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیا اور مسلم امہ کے اتحاد، خوشحالی اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امن و سلامتی کی دعا بھی کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی بلااشتعال جارحیت اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے جواب میں...
	وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے کوششیں کی ہیں ،بھارت کی فوجی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، پاکستان تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا، دونوں رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ بھی کیا۔ خوشگوار اور دوستانہ ٹیلیفون کال کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر پوسٹ کیے گئے تبصروں میں، امریکی صدر نے کہا کہ "حال ہی میں ہمارے درمیان کیے گئے بعض تجارتی معاہدوں کی کچھ پیچیدگیوں پر بات چیت ہوئی۔" ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ یہ فون کال تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی اور اس کا نتیجہ دونوں ملکوں کے لیے بہت مثبت نکلا۔ ٹرمپ کی ’گولڈن ڈوم‘ میزائل شیلڈ کیا، اس پر تنقید کیوں؟ ٹرمپ نے چین جانے کی دعوت قبول کر لی ٹرمپ نے کہا کہچینی صدر شی جن پنگ نے انہیں اور امریکی خاتون اول کو چین کے دورے کے لیے "بڑی خوش دلی کے ساتھ مدعو کیا"، جس کا انہوں...
	جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہنی مون منایا ہے، چیک پوسٹوں پر عوام کے ساتھ فوجی اہلکاروں کا رویہ انتہائی تضحیک آمیز ہوتا ہے۔ اندرونی سلامتی کا کام فوج کا نہیں، سول اداروں کا ہے۔ ہم نے فوج کو نہیں کہاکہ اندرونی سلامتی سنبھالے، فوج کے اپنے جنرل مشرف نے یہ کام کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیرِ اعلیٰ بے اختیار ہیں، اصل اختیار فیلڈ مارشل عاصم منیر اور کورکمانڈر پشاور کے پاس ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہنی مون منایا ہے، بنوں چھاؤنی ہمارے لیے مسئلہ...
	ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو زرداری
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے،ایسا سبز انقلاب جو صرف زراعت تک محدود نہ ہو بلکہ سوچ، گورننس اور ہماری روزمرہ زندگیوں میں بھی شامل ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے مگر موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا شکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان دنیا سے اپنے عوام کے لیے موسمیاتی انصاف چاہتا ہے،جو...
	آئی فون کے بعد ایڈوب فوٹوشاپ بیٹا ورژن اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے، صارفین اس ایپ کو براہ راست گوگل پلے اسٹور سے فری ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی ایڈوب نے یہ اعلان آئی او ایس پر مذکورہ ایپ کی ریلیز کے چند ماہ بعد کیا ہے، آئی فون کی طرح ایڈوب فوٹو شاپ کا اینڈرائیڈ ورژن بھی انہی خصوصیات کے ساتھ دستیاب ہے، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ دونوں موبائل ایکو سسٹم پر موجود موبائل ورژن میں ڈیسک ٹاپ ویرینٹ جیسی خصوصیات تقریباً ایک جیسی خصوصیات ہیں۔ یاد رہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کو فوٹوشاپ چلانے کے لیے کم از کم...
	ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو زرداری
	کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔عالمی یوم ماحولیات پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے،ایسا سبز انقلاب جو صرف زراعت تک محدود نہ ہو بلکہ سوچ، گورننس اور ہماری روزمرہ زندگیوں میں بھی شامل ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے مگر موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا شکار ہے،پاکستان دنیا سے اپنے عوام کے لیے موسمیاتی انصاف چاہتا ہے،جو کرہِ...
	واشنگٹن : (دنیا نیوز) پاکستان سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ فورم ہونا چاہئے جو دہشت گردی کے تمام واقعات پر بات کرے۔ امریکہ میں موجود سابق وزیر خارجہ نے چینی ٹیلی ویژن کو خصوصی انٹرویو میں بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقے میں یکطرفہ حملوں کو غیر قانونی اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی کارروائیوں نے خطے میں امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے تاہم پاک بھارت جنگ بندی کے لیے عالمی برادری کا کردار قابلِ تعریف ہے۔  چیئرمین پیپلزپارٹی نے واضح کیا کہ پائیدار امن صرف اور صرف سفارتکاری اور بامعنی مذاکرات سے ہی...
	نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے مشترکہ فورم کا قیام ناگزیر ہے۔ چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  بھارت نے پیلگام واقعے کے بعد یکطرفہ حملے کیے اور پاکستان کی غیرجانبدارتحقیقات کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ پاکستان امن چاہتا ہے لیکِن اشتعال پر جواب ضرور دے گا، شیری رحمان انہوں نے کہا کہ پائیدارامن صرف سفارتکاری اوربات چیت سے ممکن ہے، عالمی برادری کوپاک بھارت جنگ بندی میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔  سابق گورنر زبیر عمر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے گرین سگنل مل گیا  انہوں نے مزید کہا کہ سندھ...
	محکمہ داخلہ پنجاب نے ائیرپورٹس اور پاک فضائیہ کی ائیربیسز کو محفوظ بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گردونواح میں 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کردی۔ دفعہ 144 کے تحت علاقے میں کبوتر بازی، آتش بازی، ڈرون/لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبہ بھر میں پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہوگا، پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں پاک فضائیہ کی ایئربیسز اور تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح 15 کلومیٹر تک ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے تمام ہوائی اڈے مکمل فعال ہیں، ایئرپورٹس اتھارٹی محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے...
	’معاشی خود انحصاری کا انحصار پانی و توانائی کے ذخائر پر ہے‘، وزیراعظم کا دیامر بھاشا ڈیم کی فوری تکمیل کا حکم
	وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا انحصار سستی توانائی اور زرخیز زراعت پر ہے، جس کے لیے پانی کی ذخیرہ گاہوں میں اضافہ اور اس کا مؤثر استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے مستحکم ذخیرے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے بڑے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد بڑھانے، زراعت کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور سیلاب کی روک تھام کے لیے نئے ڈیموں کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔...
	وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کی زمینوں پر قبضے اور اراضی واگزار کروانے کیلیے جامع پالان اور خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور، محمد جنید انوار چوہدری نے پیر کے روز پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جاری زمین اصلاحات کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد زمین پر قبضے اور غیر استعمال شدہ اراضی کے مسائل کو حل کرنا اور بندرگاہوں کی زمین کو محفوظ بنا کر اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے بندرگاہوں کی زمین کو غیر قانونی قبضے سے بچانے کے لیے دونوں پورٹس کے درمیان مشترکہ...
	غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے راشن حاصل کرنے کے لیے آنے والے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز امدادی سامان تقسیم کرنے کے پوائنٹ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے ہجوم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 30 فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔  رفح میں موجود اسپتال کے حکام نے 30 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 175 افراد کا اسپتال میں علاج ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے بھی امدادی سامان کی تقسیم کے دوران ہونے والی فائرنگ سے متعدد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔...
	ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے امریکا کی خلائی فوج کے لیے کینڈی، فلوریڈا سے ایک جدید جی پی ایس سیٹلائٹ لانچ کردیا۔ GPS III SV-08 نامی اس سیارچے کو مدار میں بھیجنے کے لیے Falcon 9 راکٹ استعمال کیا گیا۔ اسپیس ایکس کے مطابق، اس لانچ کی تیاری میں صرف 3 دن سے بھی کم وقت لگا، جو کہ امریکی قومی سلامتی کے اس قسم کے مشنوں کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے جن میں عام طور پر تیاریوں میں 18 سے 24 ماہ کا وقت لگتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسپیس ایکس کے مزید 28 انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمینی مدار میں روانہ اس حوالے سے امریکی اسپیس فورس کے کرنل جِم ہورن نے کہا کہ یہ لانچ خلائی...
	انسنٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بالآخر آئی پیڈ کے لیے پلیٹ فارم کا ورژن جاری کر دی۔ جس کے بعد ٹیبلیٹ پر فون کی طرح میسج آ سکیں گے اور ڈیوائس سے بھیجے جا سکیں گے اور گروپ کال کی جا سکے گی۔ میٹا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ ایپ آئی پیڈ صارفین کی جانب سے کمپنی سے کیے جانے والے بڑے مطالبوں میں سے ایک تھی۔ واٹس ایپ اب جدید آئی پیڈس کے لیے ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔ اس سے قبل واٹس ایپ صرف ایک ڈیوائس پر استعمال کی جاسکتی تھی یہاں تک کہ ایپ کا ویب ورژن فون پر موجود ایپ کا ایک ایکسٹینشن تھا، جس کے لیے فون کا آن رہنا...
	پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا
	سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی سمٹ کے موقع پر بین الاقوامی میڈیا  کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنی سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ: پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی افواج نے 22 اپریل کے واقعے سے پہلے کی صورتحال کی طرف واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ جنرل مرزا نے خبردار کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں ہوا، لیکن مستقبل میں کسی بھی غلط اندازے یا اسٹریٹجک غلطی کے...
	اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد...
	فروزن (منجمد) سبزیاں عام طور پر صحت کے لیے محفوظ اور غذائیت بخش سمجھی جاتی ہیں، اور کئی مواقع پر یہ تازہ سبزیوں کا ایک اچھا متبادل بھی ہو سکتی ہیں۔ ذیل میں فروزن سبزیوں سے متعلق چند اہم پہلو بیان کیے جا رہے ہیں: یہ بھی پڑھیں:کشمیری بیوہ نے کیسے 4 کنال میں 100 سے زائد اقسام کی سبزیاں اگائیں؟ فوائدے: 1. غذائیت کی حفاظت: سبزیوں کو منجمد کرنے سے پہلے اکثر انہیں “بلینچ” (گرم پانی یا بھاپ میں ہلکا ابال) کیا جاتا ہے، اور پھر فوراً جما دیا جاتا ہے۔ اس عمل سے غذائی اجزاء بڑی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔  2. سہولت اور بچت: فروزن سبزیاں کاٹنے اور دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی، وقت بچتا ہے،...
	سائبر سکیورٹی اور اپنے آپ کو محفوظ بنانے کے طریقے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025  سب نیوز  تحریر:راجہ سکندر گل آج کے دور میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کا استعمال روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے۔ ہم معلومات کے تبادلے، بینکنگ، خریداری، تعلیم اور تفریح کے لیے انٹرنیٹ پر انحصار کرتے ہیں۔ لیکن جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے، ویسے ہی سائبر جرائم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ہیکرز، وائرس، فشنگ اور ڈیٹا چوری جیسے خطرات ہمارے لیے بڑے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس لیے سائبر سیکیورٹی کی اہمیت کو سمجھنا اور اپنے آپ کو محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ سب سے پہلے، ہمیں اپنے پاس ورڈز کو مضبوط بنانا چاہیے۔ کمزور...
	غزہ کے جنوبی شہر رفح میں منگل کے روز اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کے لیے جمع ہونے والے ہجوم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 فلسطینی شہید اور 46 زخمی ہوئے، جب کہ 7 افراد لاپتا ہیں۔ امریکا اور اسرائیل کی مدد سے امدادی سامان تقسیم کرنے والی تنظیم، غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) نے اس واقعے  کی تردید کی ہے۔ دوسری طرف، اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے افراتفری ختم کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور امدادی سرگرمیاں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ: ڈیڑھ ماہ تک تمام شہری قحط کا شکار ہوجائیں گے، عالمی ادارہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹمی بروس کا کہنا ہے کہ...
	پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائےگا، جس کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی20 میچ کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض کو آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے، جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ دوسرے ٹی20 میں میں راشد ریاض اور وقار فیصل آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر...
	تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)ایران کی فوج نے اسرائیل کو حملے کی براہ راست دھمکی دے دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے یہ بیان "مقدس دفاع کے آٹھ جلدوں پر مشتمل انسائیکلوپیڈیا کی نقاب کشائی کی تقریب میں میں شرکت کے دوران دیا۔(جاری ہے) ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حالات نے تقاضا کیا تو ایرانی مسلح افواج اسرائیل کے خلاف نئی فوجی کارروائیاں کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے کوئی تزویراتی غلطی کی تو اسے مناسب جواب دیا جائے گا۔اس سے قبل اسرائیل...
	پی ٹی سی ایل گروپ (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ اور یو فون) نے ملک میں آئی فون 16 آفرز متعارف کرانے کے لیے امریکا کی معروف کمپنی ایپل کے آفیشل ڈسٹریبیوٹر، مرکنٹائل کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ آفرز وارنٹی، فوری انشورنس، اور ٹیلی کام کے مخصوص فوائد کے ساتھ آتی ہیں۔ مرکنٹائل پاکستان میں ایپل اپرووڈ ایپل مصنوعات فراہم کر رہا ہے، جن کے ساتھ 2 سال کی وارنٹی بھی شامل ہے۔ یہ پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ شراکت کے ذریعے، ہم مزید سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے، جن میں حادثاتی نقصان اور چوری کے انشورنس کا کور شامل ہے، جس کی حد 4 لاکھ روپے تک ہے۔ حاالیہ شراکت داری کے بعد پی...
	ورکرز کنونشن سے خطاب میں صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ کراچی بانیانِ پاکستان کا شہر ہے اور ہم یہ ملک چوروں اور لٹیروں کے حوالے نہیں کرنا چاہتے، پورا سندھ تبدیلی کے لیے تیار ہے اور عید کے بعد عمران خان کی کال پر ایک بڑی تحریک کا آغاز کیا جائے گا، قوم متفقہ حکمتِ عملی پر متحد ہے اور سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راجپوت سوسائٹی، سہراب گوٹھ ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے "عمران ٹائیگرز" کراچی کے رہنما نوید صدیقی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، جنرل...
	چین میں 2025 کے لیے ثقافتی طاقتور ملک کی تعمیر پر فورم کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025  سب نیوز  بیجنگ (ممتاز نیوز)2025 کے لیے چین میں ثقافتی طاقتور ملک کی تعمیر پر فورم کا افتتاح صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شین زین میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لی شولئی نے اس اجلاس میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور گوانگ دونگ صوبائی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری ہوانگ کھون منگ نے شرکت اور خطاب کیا۔ اجلاس میں موجود مہمانوں کا خیال تھا کہ ثقافتی طاقت کی تعمیر...
	 کراچی:  ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کی اکیڈمکس کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کے بعد صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت پوری ہونے سے محض دو ماہ قبل غیر تسلی بخش کارکردگی کو بنیاد بناتے ہوئے کی گئی جس کے بعد فارغ کیے گئے گریڈ 21 کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم اپنی برطرفی کے معاملے پر ایچ ای سی کے خلاف عدالت چلے گئے ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی برطرفی کا کیس ییر 26 مئی کو فوری سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات اور غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں کسی بھی غیرقانونی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ میپنگ کے ذریعے غیرقانونی تعمیرات کا بروقت سراغ لگایا جائے اور ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔  کرپشن کے الزامات: گنڈاپور...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیسپرسکی گلوبل ریسرچ اینڈ اینالیسز ٹیم کی جانب سے تاوان کی غرض سے کیے جانے والے سائبر حملوں، ایڈوانسڈ پرسسٹنٹ خطرات سپلائی چین اٹیک، موبائل کے خطرات اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے حوالے سے سائبر سیکیورٹی کے رجحانات پیش کیے گئے۔ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق 2025 کی پہلی سہ ماہی نے ظاہر کیا کہ ترکی اور کینیا میں ویب واقعات (آن لائن خطرات) سے متاثر ہونے والے صارفین کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔ ان کے بعد قطر، نائجیریا اور جنوبی افریقہ تھے۔ 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران میٹا ریجن میں ویب سے پیدا ہونے والے خطرات سے متاثر ہونے والے صارفین میں سعودی عرب سب سے کم جبکہ پاکستان دوسرے نمبر...
	ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور اسمگل شدہ موبائل فونز کے کاروبار میں ملوث ملزمان کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی بڑی کامیاب، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی و موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم نے اسٹار سٹی مال، صدر کراچی اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان اور ان سے برآمد ہونے والی موبائلز ترجمان ایف آئی اے کے مطابق...
	محمدخورشیدرحمانی: پنجاب میں دنگے، احتجاج اور دھرنوں سے نمٹنے کے لیے رائٹ مینجمنٹ فورس کو متحرک کرنے کے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آر ایم پی کے مراسلے کے مطابق نئی بھرتی ہونے والے 2 ہزار 475 کانسٹیبلز جنہوں نے بنیادی کورس مکمل کر لیا ہے انہیں اب 7 ہفتوں کی خصوصی ٹریننگ کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی تک تمام ڈی پی اوز منتخب جوانوں کو ٹریننگ سینٹرز میں رپورٹ کروائیں اور اگر متبادل اہلکار بھیجے جائیں تو مکمل کرائٹیریا کا خیال رکھا جائے۔  برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا    رائٹ مینجمنٹ کورس کے دوران اہلکاروں کو پرتشدد ہجوم سے نمٹنے...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ فطرت کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لیں کیونکہ حیاتیاتی تنوع کا نقصان عالمگیر بحران بنتا جا رہا ہے جسے کوئی ملک نظرانداز نہیں کر سکتا۔حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل نے قدرتی ماحول کے تیزرفتار انحطاط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیاتیاتی تنوع زندگی اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے جس کا برقرار رہنا ضروری ہے۔ تاہم، انسان اسے انتہائی تیزی سے تباہ کر رہا ہے جس کے نتیجے میں آلودگی پھیل رہی ہے، موسمیاتی بحران شدت پکڑ رہا ہے، ماحولیاتی نظام تباہ ہو...
	لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے کم سن بچوں کی حفاظت کے لیے آگاہی مہم لانچ کردی ہے۔ ’بچے محفوظ پنجاب محفوظ‘ وژن کے تحت وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی محکمہ داخلہ نے کم سن بچوں کے لیے آگاہی مہم جاری کردی ہے۔  محکمہ داخلہ پنجاب نے ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ بارے آگاہی کے لیے خصوصی اینیمیشن سیریز تیار کی جس کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے۔ بچوں کو جنسی استحصال سے محفوظ رکھنے اور ان کی آگاہی کے لیے بنائی گئی کارٹون سیریز میں ’حیا اور بہادر‘ کے کردار متعارف کروائے گئے ہیں جو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ بارے بچوں کو تربیت دیں گے۔  آگاہی مہم میں بچوں کے لیے پیغام ’بیڈ...
	 راولپنڈی:  فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس نے پاکستان کی سلامتی ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہا ہے کہ انتشار اور خوف کی فضا پیدا کرنے کے لیے بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کو قومی عزم اور مکمل استعداد کے ساتھ نیست و نابود کر دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت...
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص اور خضدار شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ شرکا کانفرنس کی جانب سے کہا گیا کہ یہ سفاکی بھارتی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، 4 معصوم بچے اور 2 بے گناہ افراد شہید ہوئے جبکہ شرکا کی جانب سے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور عالمی...
	راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (چیف آف آرمی سٹاف) کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس  منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق  کانفرنس کا آغازپر آپریشن بنیانِ مرصوص اور بلوچستان کے علاقے خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ فورم نےخضدارمیں دہشت گردی کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی، جس میں نہتے شہریوں، خصوصاً بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔شرکاء نے کہاکہ – یہ انسانیت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ فورم نے مارکۂ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف قوم کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔ فورم نے عزم کا اعادہ کیا کہ...
	،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرر کانفرنس،بھارت کے خلاف جنگ میں سیاسی قیادت کے کردار کی بھرپور ستائش
	،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرر کانفرنس،بھارت کے خلاف جنگ میں سیاسی قیادت کے کردار کی بھرپور ستائش WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025  سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان ِ امتیاز(ملٹری) ، چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس، کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گرد انہ حملے کے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔شرکاء نے اس امر کا اظہار کیا کہ یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، جس کے نتیجے میں چار معصوم بچے اور دو بے گناہ افراد شہید ہو ئے، فورم نے نہتے شہریوں، بالخصوص...
	جنرل عاصم منیر کے نئے عہدے نے ان کی ذمے داریاں بڑھادیں، تحریک انصاف پر سختیاں ختم ہونی چاہییں، بیرسٹر گوہر
	پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اب ان پر زیادہ ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں اور انہیں مزید کردار ادا کرنا ہوگا کیوں کہ اب بہت عرصہ ہوگیا ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی پر سختیاں ختم ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مشروط مبارکباد بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دیں گے تو انہوں نے کہا کہ “مبارکباد دی ہے، پاکستان تحریک انصاف اپنا باقائدہ موقف جاری...
	قوم، پاک فوج کے لیے خراج تحسین ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025  سب نیوز راولپنڈی:یادگارِ شہدا جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پُر وقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، وطن عزیز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس اعزاز کو پوری...
	کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے لاس اینجلس ورلڈ افیئرز کونسل کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کی قیادت بورڈ کی چیئر پرسن ماریا کونٹریاس سویٹ اور بورڈ کے سینئر ممبران نے کی۔ لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل جنرل عاصم علی خان بھی موجود تھے۔ دونوں فریقوں نے معاشی ترقی، توانائی کی منتقلی، آبی تحفظ، آبادیاتی رجحانات، خواتین کو بااختیار بنانے اور پاکستان کی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں پیشرفت سمیت عالمی اور علاقائی معاملات پر بات چیت کی۔ وفد نے پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی اور پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس جنگ بندی کے لیے فوراً مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ پر پوسٹ کرتے ہوئے روس اور یوکرین میں مذاکرات جلد شروع ہونے کی اطلاع دی۔ یہ بھی پڑھیے: روس اور یوکرین بڑے پیمانے پر جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق اس ٹیلی فونک رابطے کے بعد روسی صدر نے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے کوششیں عمومی طور پر درست سمت گامزن ہیں اور ماسکو یوکرین کے ساتھ مل کر امن معاہدے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس اہم پیش رفت کے بارے میں...
	پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے تعلق بہت مضبوط ہے، افواج پاکستان کا بھی سعودی عرب سے قریبی تعلق ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایسا تعلق ہے جو احترام، بھائی چارہ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت کے لیے پاکستان میں پائی جانے والی ستائش پر مبنی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کا اہم ترین کردار ان کا کہنا تھا، ‘سعودی ہمارے بھائی ہیں، ہمیشہ کے لیے بھائی’۔ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف...
	راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے شہید افسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے حالیہ دشمن حملے کے دوران پاکستان ایئر فورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر جان کا نذرانہ دے کر جامِ شہادت نوش کیا۔ ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی اور ان کا احترام پوری عقیدت و عزت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید کی درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی...
	چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر بارش کے دوران تمام فائر اینڈ ریسکیو یونٹس فعال WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے نے اسلام آباد میں جاری بارش ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے اپنے سب اسٹیشنز پر تمام فائر اینڈ ریسکیو یونٹس سمیت اپنی ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو فعال کر دیا ہے۔  ریسکیو ٹیمیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گشت کر رہی ہیں تاکہ چوکسں رہتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی پر بروقت قابو پایا جا سکے۔ سی ڈی اے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈائریکٹوریٹ، انوائرمنٹ ونگ، اسلام...
	قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاک فوج اور لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایل او سی کے سیکٹر لیپہ ویلی پہنچ گئے۔ شاہد آفریدی نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور علاقہ مکینوں سے سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے متاثرہ علاقوں سمیت تباہ شدہ رہائشی مکانات کا معائنہ کیا اور نمائشی میچ میں بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، کراچی میں ’پاکستان زندہ‘ باد ریلی شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ پیار، محبت اور...
	اپ ڈیٹ کے لیے آف لائن کیا گیا مشہور گیم فورٹ نائٹ اب ممکنہ طور پر دوبارہ آئی فون پر کبھی دستیاب نہیں ہوگا۔ گیم جمعے کی صبح سرور کی مرمت اور گیم کی تازہ ترین اپ ڈیٹس (جس میں نئی اسٹار وارز پر مبنی تھیمز شامل ہیں) جاری کرنے کے لیے آف لائن کیا گیا تھا۔ لیکن آئی فون پر اب شاید اس کی واپسی ممکن نہیں ہو سکے گی۔ البتہ، دیگر تمام پلیٹ فارم (بشمول پلے اسٹیشن، ایکس باکس اور پی سی) پر یہ گیم جلد ہی آن لائن کر دیا جائے گا۔ گیم بنانے والی کمپنی ایپک گیمز کا کہنا تھا کہ ایپ اسٹور قوانین کی وجہ سے ایپل کے ساتھ چلنے والے تنازع کا مطلب ہے کہ...
	اسرائیلی فوج نے غزہ کے کئی علاقوں پر قبضے اور حماس کو ’شکست دینے کے لیے‘ ایک وسیع آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ ایکس پر اسرائیلی دفاعی فورسز نے عبرانی زبان میں پیغام دیا کہ اس نے غزہ کے پٹی کے سٹریٹیجک علاقوں پر قبضے کے لیے فوجی دستے فعال کیے ہیں۔ حماس کے زیرِ انتظام سول ڈیفنس اور وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات سے اسرائیلی حملوں میں قریب 250 افراد شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے دو ماہ کے سیزفائر کے خاتمہ کے بعد مارچ سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روک رکھی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو کہا کہ غزہ میں کئی لوگ بھوکے پیاسے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے...