2025-07-11@10:34:58 GMT
تلاش کی گنتی: 624

«لائے جانے والے جانوروں کی»:

(نئی خبر)
    رمضان ریلیف پیکیج پر 2224ملازمین مامور،اب تک 63فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکیج 2025کے حوالے سے جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکیج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو رمضان ریلیف پیکیج 2025 کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی ہے ، ایسے تمام مستحق افراد جن کو رقم مل چکی ہے ان کی تمام تر دستاویزی تفصیلات موجود ہیں، وزیر اعظم رمضان ریلیف...
    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک سال کی کشیدگی کے بعد تعلقات بہتر کرنے کے حوالے سے اہم بریک تھرو ہوا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے  ادارہ جاتی روابط کا مفصل پلان تیارکرلیا جبکہ افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے معاملے پر لچک دکھاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق  پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی ((JCC) کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جے سی سی کا اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں ہوگا جس میں نمائندہ خصوصی محمد صادق سول و عسکری حکام کے ہمراہ شرکت کریں گے- ذرائع کا کہنا ہے...
    سندھ حکومت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4اپریل کو عام تعطیل کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سندھ حکومت نے 4 اپریل کو پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی چھیالیس ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جمعہ 4 اپریل کو صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے تمام ادارے بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت چلنے والے خودمختار و نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بھی بند رہیں گے۔
     آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس میں شواہد کے حوالے سے کوئی خط نہیں ملا۔ انہوں نے یہ بات سندھ ہائیکورٹ میں قائمقام چیف جسٹس جنید غفار سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اس ماہ رمضان میں پچھلے سال کے ماہ رمضان کی نسبت اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے۔ 50 فیصد اسٹریٹ کرائم کم ہوا ہے، سی پی ایل سی اسٹریٹ کرائم ڈیٹا کے مطابق اس وقت 25 کیسز رپوٹ ہو رہیں ہیں، ابھی بھی اسٹریٹ کرائم کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کوشش کررہی ہے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت کپاس کی اگیتی کاشت کے ہدف کے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) چوہدری عبدالحمید نے اگیتی کپاس کی کاشت سے متعلق پیشرفت بارے آگاہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ10لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔صوبہ پنجاب میں پہلی مرتبہ کپاس کی اگیتی کاشت بارے باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ 31مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی مالی اعانت کی جائے گی۔اس ضمن میں 5ایکڑ یا اس سے زائد رقبہ پر اگیتی کپاس کی کاشت...
    اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ بمباری کرتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنما صلاح البردویل کو شہید کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صلاح البردویل اہلیہ سمیت خیمے میں موجود تھے جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیلی فوج کی بمباری میں حماس کے اہم رہنما صلاح البردویل شہید، مزاحمتی تنظیم کا بدلہ لینے کا اعلان صلاح البردویل کون تھے؟ اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والے صلاح البردویل کا تعلق حماس کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ ایک نمایاں شخصیت تھے، انہوں نے اندرونی و بیرونی طور پر ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ صلاح البردویل کی پیدائش اگست 1959 میں خان یونس کے مہاجر کیمپ میں ہوئی، ان کا آبائی گاؤں...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے حوالے...
    مظفرآباد: مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے دولانجا میں خاندان کی مخالفت کے خوف سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے جوڑے کی لاشیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) میں پاکستانی عہدیداروں نے بھارتی فورسز کے حوالے کردیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق زندگی میں نہ مل سکے، مگر مرنے کے بعد بھی ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑا کے مصداق ایل او سی کے آر پار دریائے جہلم کی بے رحم موجوں کے سپرد ہونے والی محبت کی ایک اور کہانی سے جڑے نوجوان جوڑے کی لاشیں واپس کردی گئیں۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے دو لانجا کے مقام پر5 مارچ کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے یاسر حسین...
    — فائل فوٹو اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی و امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک کی اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پاکستان اسپیس ایکٹیویٹی ریگولیٹری بورڈ نے اسٹارلنک کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسٹارلنک کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے لائسنس جاری کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے لائسنس جاری کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 4 ہفتے کا وقت لے سکتا ہے، پی ٹی اے کی جانب سے اسٹارلنک کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹارلنک کو لائسنس ملنے کے بعد پاکستان میں آپریٹ کرنے کے...
    آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخ ساز اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے حسن نواز کہتے ہیں کہ دو بار صفر پر آوٹ ہونے کے بعد سب سے زیادہ پریشر پہلا انٹرنیشنل اسکور بنانے کا تھا۔ کیوی ٹیم کے خلاف فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ جب یہ پہلا رن بنا گیا تو پھر سارا پریشر دور ہوگیا اور یقین تھا کہ آج بڑی اننگز کھیل پاوں گا۔ حسن نواز نے 44 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے بابر اعظم کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، بابر اعظم نے 49 گیندوں پر تین فیگر اننگز کھیل کر ریکارڈ بنایا تھا۔ ملتان کے قریبی شہر لیہ سے تعلق رکھنے...
    صدر آصف علی زرداری نے یوم ِ پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی ) سے جاری بیان کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا، دہشتگردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ مزید پڑھیں: پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 5 سال کی سزا ہوگی سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت نے  یوم پاکستا ن اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180روز کی کمی کردی ۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45کے تحت دی،سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، سزاؤں میں کمی کا اطلاق ریپ، چوری، ڈکیتی، اغوا، دہشتگردی میں سزایافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ ایوان صدر کا مزید کہنا ہے کہ ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا، ایک تہائی...
    مظفرآباد: پسند کی شادی میں ناکامی پر دریا میں چھلانگ لگانے والے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی لاش دریائے جہلم میں چناری کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اوڑی میں خودکشی کرنے والے 22 سالہ نوجوان کی لاش چناری کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت 22 سالہ یاسر حسین کے نام سے ہوئی۔ متوفی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقہ بس گراں ، اوڑی ضلع بارہ مولہ سے ہے۔  جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات مقامی لوگوں کی اطلاع پردریا کنارے لگی لاش کوریسکیو کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے حکام اورلواحقین نے رابطہ کیا تو لاش کوغیرفعال چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ سے واپس بھیجا جائے گا، متوفی یاسر...
    ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر سکتے ہیں لیکن جھتے کو نہیں دیں گے۔ بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ روز اسپتال میں رکھی گئی قابل شناخت لاشیں ایک جتھے نے لے جانے کی کوشش کی، ناقابل شناخت لاشوں کو دفنا دیا گیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ جب ٹرین کا واقعہ ہوا تو وہاں دہشت گردوں کے 2 گروپ تھے، ایک گروپ واپس جا رہا تھا تو فورسز کے ساتھ مقابلے میں 23 دہشت گرد مارے گئے، جب دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں تو کچھ لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں،...
    ریڈ زون اسلام آباد میں احتجاج روکنے پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کر ا دی گئیں،وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5سال کی تفصیلات ایوان میں جمع کرادیں۔ دستاویز کے مطابق2019،20میں اخراجات 15کروڑ77لاکھ 61ہزار روپے رہے،وی آئی پی سکیورٹی، ناکوں اور ڈیوٹی منتقلی پر 10کروڑ55لاکھ روپے خرچ ہوئے، رپورٹ کے مطابق ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی خوراک پر 5کروڑ22لاکھ اخراجات ہوئے،2021،22میں کل اخراجات 27کروڑ79لاکھ48ہزار روپے رہے،پولیس اہلکاروں کیلئے آنسو گیس ودیگر اشیا پر 2کروڑ80لاکھ روپے خرچ ہوئے،اسی طرح 2022،23میں کل اخراجات 72کروڑ40لاکھ 31ہزار روپے رہے،جبکہ 2023،24میں کل اخراجات 10کروڑ روپے رہے۔
    کرکٹرز کا روپ دھار کر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 بنگلہ دیشی نوجوان کوالالمپور ایئر پورٹ پر پکڑے گئے۔ 15 بنگلہ دیشی کرکٹرز کو ملائیشیا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ حکام کو پتہ چلا کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے آئے، وہ کہیں ہو نہیں رہا تھا۔ کرکٹ ٹیم ہونے کا دعویٰ کرنے والے بنگلہ دیشی نوجوانوں کے ایک گروپ کو ملائیشیا میں داخلے سے اس وقت روک دیا گیا جب حکام کو پتہ چلا  کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے آنے کا دعویٰ کر رہے تھے، وہاں کہیں نہیں ہورہا تھا۔ ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق 17 مارچ کے روز  15 نوجوانوں کو کوالالمپور کے...
    ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے حکومتی فیصلے کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، وزارت خزانہ نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعےکی جائے گی، انعامی رقم پر ٹیکس لگےگا، زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی، ڈیجٹیل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہوگی، ہر پاکستانی بالغ شہری بانڈز کے لیے اہل ہوگا۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بانڈزکے ٹرانسفر آف اوونرشپ اورپلیجنگ کی اجازت نہیں ہوگی، سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں قانونی ورثا کو رقم ادا کی جائے گی۔حکام کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی مرنے والے کے...
    اویس کیانی : جعفر ایکسپریس آپریشن میں جہنم واصل کئے جانے والے دہشتگردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام دہشتگرد  سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران جہنم واصل کئے گئے، جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مسافروں کو بازیاب کروایا،  دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں ہر طرح کا  غیر ملکی اسلحہ بھی موجود تھا، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، یہ وہی دہشتگرد تھے جو نہتے اور معصوم مسافروں کو یرغمال بنا کر ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف قومی نوعیت کے اہم اجلاس میں حزب اختلاف کی عدم شرکت کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے قومی سلامتی کے پارلیمانی اجلاس میں تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی نوعیت کا غیر معمولی اجلاس ہے۔ اس میں حزب اختلاف کی عدم شرکت نہایت افسوس ناک ہے۔ یہ قومی ذمہ داریوں سے منہ موڑنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سب کو متحد ہوکر آگے بڑھنا ہے۔ ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کے اہل خانہ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بے نظیر بھٹو، بلور خاندان اور مفتی محمد حسین نعیمی سمیت سینکڑوں اہم شخصیات...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے سرکاری فنڈنگ سے چلنے والے امریکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکا کے ملازمین کی برطرفیاں شروع کردیں۔ خبرایجنسی کے مطابق وائس آف امریکا (VOA) کے سیکڑوں کانٹریکٹ ملازمین کو برطرفیوں کی ای میلز موصول ہوگئی ہیں جس میں مدت ملازمت 31 مارچ سے ختم ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر برطرف ملازمین وائس آف امریکا کی غیر انگریزی سروسز میں کام کر رہے تھے۔ اس سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں وائس آف امریکا اور 6 دوسری سرکاری خبر ایجنسیوں کی فنڈنگ کم کرنے کا حکم دیا تھا۔ خیال رہے کہ وائس آف امریکا دنیا کی 40...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غیر معیاری زرعی بیج کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی یقینی بنانے، پاکستان میں خوردنی تیل کی پیداوار کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے اور صوبائی حکومتوں، نجی شعبے اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پورے ملک میں فارم میکانائزیشن کو فروغ دینے کی ہدایات دی ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی...
    کوٖئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان عبدالغفار  مگسی نے صوبے میں دہشت گرد حملوں کے دوران غفلت یا بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔جیو نیوز کے مطابق ڈی جی لیویز فورس نےکہا ہےکہ یہ اعلان بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ڈی جی لیویز فورس کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اہلکار دہشت گردوں کے سامنے بزدلی دکھاتا ہے یا اپنی ذمہ داری میں غفلت برتتا ہے اور ہتھیار دہشت گردوں کے حوالے کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائےگی اور ایسے اہلکاروں کی دوبارہ ملازمت کی درخواست کسی صورت منظور نہیں کی جائےگی۔ وزیر تعلیم کے مختلف امتحانی...
    اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی کسی تجویز کے فی الوقت زیر غور نہ ہونے کے مبینہ اعلان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے فلور پر خطاب کرتے ہوئے  ایسا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بیان دیا ہے، اس حوالے سے ان سے منسوب نشر کی جانے والے خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔  وزارت خزانہ نے  اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ وزیر خزانہ کے خطاب میں سرکاری ملازمین کے پے اسکیلز پر نظر ثانی یا ان کی تنخواہوں کے...
    جرمنی(نیوز ڈیسک)جرمنی کے ایک جنگل میں شاہ بلوط کا ایک ایسا درخت موجود ہے جوصدیوں سے محبت کرنیوالے جوڑوں کو جوڑتا ہے ۔ رپو رٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ایوٹن کے باہر ایک 500 سال پرانا بلوط کا درخت ایک صدی سے زائد عرصے سے کنواروں کو شریک حیات دلانے کا کا کرتا ہے ۔یہ درخت 100 سے زیادہ شادیاں کروا چکا ہے۔ جرمن زبان میں ’بروٹیگامسیچی‘ کے نام سے مشہور اس ’برائیڈ گروم اوک‘ (دلہا بلوط) میں ایک شگاف ہے جو 1892 سے میل باکس کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، یہاں تک کہ برلن کے شمال میں تقریبا 250 کلومیٹر کے علاقے میں ڈوڈو فاریسٹ میں اس کا اپنا پوسٹل کوڈ بھی ہے ،جرمن پوسٹل سروس...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں شہاب ثاقب دیکھا گیا جس کی تیز روشنی سے آسمان جگمگا اٹھا۔ فضا میں شہاب ثاقب کے گزرنے کی ویڈیو شہریوں نے موبائل فون کے کیمرے سے محفوظ کرلی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ خلا سے آئے اس مہمان کو ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاون اور اطراف کے علاقوں میں رات ڈھائی بجے کے قریب گزرتے دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: خلا میں 9 ماہ تک پھنسے رہنے والے خلابازوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ ماہرین کے مطابق شہاب ثاقب خلائی چٹان ہوتے ہیں جو کبھی کبھار زمین کے مدار میں بھی داخل ہوتا ہے۔ تاہم اکثر شہاب ثاقب زمین کی فضا میں موجود مختلف گیسوں سے رگڑ کھانے کے بعد...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر 6 کینال  منصوبے کے حوالے سے کھل کر سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے دریائے سندھ پر 6 کینال کے منصوبے کو مسترد کردیا اور وفاقی حکومت پر واضح کیا کہ سندھ کو انڈس ریور سسٹم سے کسی نئے کینال کا منصوبہ قبول نہیں ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 4 اپریل کو 46ویں یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر کی عوام گڑھی خدابخش...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا، اس کے برعکس بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔   وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتیں سابقہ سطح پر براقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے  کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان  بہت سے دیگر  اقدامات میں سے ایک ہے جو  بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔  اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سانحہ جعفر ایکسپریس کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں۔پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس واقعے اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے اہم نکات پیش کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 11 مارچ کو دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔اگرچہ دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا. لیکن سیکیورٹی فورسز نے ڈھاڈر...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات، ریاض حسین کے ہمت و حوصلے کی پزیرائی، 25 لاکھ کی مالی معاونت پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں. وزیرِاعظم پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور انکو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیرِ اعظم آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع نہی ہونے دینگے، وزیراعظم کی محمد ریاض سے گفتگو وزیراعظم کی محمد ریاض کو کھیل جاری رکھنے اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین محمد ریاض کو انکی پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت...
    کراچی(شوبز ڈیسک)”بیٹا جی!!!! ہاں، میں سوشل میڈیا کی عورت ہوں!!!! اور میں یقیناً وہ غلط شخص ہوں جس سے الجھنے کی غلطی مت کرو پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین ایک سنگین آن لائن دھوکہ دہی کا شکار ہوئیں، جب ایک جعلساز نے ایف آئی اے افسر بن کر ان سے تین کروڑ روپے رشوت طلب کی۔ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی گفتگو کا خلاصہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کس طرح ایک شخص نے پہلے ان کے بیٹے کو فون کیا، پھر بیٹے سے نمبر لے کر خود انہیں کال کی اور شوہر کی ضمانت کے بدلے فوری رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ “میں بےحد حیران ہوں!” اداکارہ نے کہا، “مجھے واقعی ان دھوکے بازوں...
    لاہور: اسلحہ  لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے بڑا فیصلہ کرلیا اور نادرا کو تمام اسلحہ لائسنسز کی آن لائن ویری فکیشن کے لیے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی۔   کیو آر کوڈ کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیرِ صدارت اسلحہ لائسنس ویری فکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس  ہوا، جس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (جوڈیشل) عمران حسین رانجھا اور نادرا حکام  نے شرکت کیی۔ سیکرٹری داخلہ نے اسلحہ لائسنسز کے ساتھ کیو آر کوڈ لگانے کے لیے نادرا کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا اور ساتھ ہی نادرا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین شوہر کی گرفتاری کے بعد آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گئیں۔ نادیہ حسین کو ایف آئی اے کا افسر بن کر فون کرنے والے شخص نے ان کے شوہر کی ضمانت پر رہائی کے لیے 3 کروڑ روپے رشوت مانگی۔ اداکارہ نادیہ حسین نے فراڈ فون کال کا سارا معاملہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔ نادیہ حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مالی فراڈ کے الزام میں گرفتار ان کے شوہر کی ضمانت کیلئے ایف آئی اے افسر نے بھاری رشوت طلب کی ہے۔فراڈ کال کرنے والے کا نادیہ حسین سے کہنا تھا کہ آپ کے شوہر عاطف محمد خان نے تمام معاملات طے پاگئے ہیں، آپ رقم منتقل کردیں۔ کال...
    پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے نادرا کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تمام اسلحہ لائسنسز کے لیے آن لائن تصدیقی نظام متعارف کرائے اور لائسنس کے ساتھ کیو آر کوڈ لگانے کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، کیو آر کوڈ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے، جس سے جعلی لائسنسوں کی بیخ کنی ممکن ہوگی اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو اسلحہ لائسنس حاصل کرنے سے روکا جا سکے گا۔ دریں اثنا، پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلحہ لائسنس کے...
    چین، چاؤلہ جی کی چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے بیجنگ میں گریٹ ہال آف دی پیپل میں چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے سیشن کی نیوز کوریج میں حصہ لینے والے اہم مرکزی میڈیا یونٹس کے متعلقہ ذمہ داران اور صحافیوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ،سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر، سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن، پیپلز ڈیلی، شنہوا نیوز ایجنسی، چائنا میڈیا گروپ، گوانگ منگ ڈیلی، اکنامک ڈیلی، چائنا ڈیلی، چائنا...
    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر شدید فائرنگ ہوئی ہے، پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں، تاہم پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی  ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز بھی مذکورہ علاقے کی جانب روانہ...
    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 16 سے 25 مارچ تک ہونے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچز کرائسٹ چرچ میں شروع ہوں گے جس میں کیوی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق کیوی اسکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz) واضح رہے کہ اس 15 رکنی اسکواڈ میں حال ہی میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے والے 7 کھلاڑی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس اسٹیشن حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کو ملنے والے 108 تحائف کی فہرست عدالت میں پیش اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ سلمان اکرم راجا ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس نے پوچھا آپ پر الزام کیا ہے اور درخواست پر...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی اہم فیصلے کرلیے۔ یہ بھی پڑھیں سال 2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کردی ہے، اب ہفتے میں 6 دن کام کیا جائےگا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس کے علاوہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر اسپیشل ٹریننیں چلانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دنیا میں سب سے زیادہ سرکاری چھٹیاں منانے والے ممالک کون سے ہیں؟ حنیف عباسی 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں راولپنڈی...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی دوست آر جے مہوش کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ یوزویندر چہل اور ڈانسر دھناشری ورما کی شادی 2020 میں ہوئی تھی لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کی باقاعدہ علیحدگی ہوگئی۔ یوزویندر چہل طلاق کی خبروں کے بعد مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ نظر آنے لگے تھے تاہم آر جے نے تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے ایک ساتھ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ میچ ٹیلی کاسٹ کے دوران کئی مرتبہ دونوں کو دکھایا...
    ---فائل فوٹو اسلام آبادہائی کورٹ نے گستاخانہ مواد پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار ملزم بابر خورشید کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے گستاخانہ کیس کے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی۔عدالت نے ضمانت مسترد کرنے کی وجوہات کے ساتھ 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کیا ہے۔یاد رہے کہ ایف آئی اے نے گستاخانہ مواد کی تشہیر پر پیکا ایکٹ کے سیکشن 11 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ارکان پارلیمان کو موصول ہونیوالی جعلی کالز سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین فیصل سلیم نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی ایسی کالز موصول ہوئیں جبکہ سینیٹر پلوشہ خان اور سینیٹر عمر فاروق کو بھی دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں، جن میں بچوں سے متعلق دھمکیاں دی گئیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ معاملہ پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا لیکن اسے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں حل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جعلی کالز ایک گینگ کی جانب سے کی جا رہی تھیں، جو ساہیوال میں متحرک تھا۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق، ایک سینیٹر...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور سول ایویشن اتھارٹی کے وفد نے ’اکاو ایشیا پیسیفک ایروڈروم ڈیزائن و آپریشنز ٹاسک فورس‘ کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی۔ حال ہی میں ہونے والے بین الاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم (ICAO) کے زیر اہتمام لنکاوی، ملائیشیا میں ہونے والے اجلاس میں 16 رکن ممالک کے 76 مندوبین اور عالمی ہوا بازی کے اداروں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اجلاس میں ایئرپورٹ انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی، ایروڈروم سیفٹی میں بہتری اور اکاو اینکس 14 کے معیار کے نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے قومی ایروڈروم قوانین، متبادل ذرائعِ تعمیل، اور رسک اسیسمنٹ حکمت عملیوں کے حوالے سے...
    بیان کے مطابق سخت مالی دباؤ کے باوجود زیر علاج تقریباً 450 مریضوں کو مسلسل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور ان کے مکمل صحت یاب ہونے تک علاج جاری رہے گا۔ تاہم بجٹ کی کمی کے باعث 12 فروری 2025ء سے نئے مریضوں کے اندراج کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے تحت علاج کی معطلی کے حوالے سے محکمہ صحت گلگت بلتستان نے وضاحت جاری کر دی۔ ایک بیان میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے سوشل میڈیا اور اخبارات میں گردش کرنے والی ان خبروں کی وضاحت کرنا چاہتا ہے، جن میں ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے تحت علاج...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست میں وفاقی حکومت کی عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کی درخواست میں نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ دوران سماعت امریکہ کے حوالے کیے گئے داعش کمانڈر شریف اللہ کی حوالگی کا تذکرہ بھی کیا۔ فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل سمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں، کل آپ نے بغیر کسی ایگریمنٹ کے بندہ پکڑ کر...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا میں صدر کی کرسی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے لیے دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی باہر آجائیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پراقتدار میں نہیں آئی اور نہ آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مصنوعی طریقے سے نہیں دبانا چاہیے انہیں آزادی دینی چاہیے، بانی پی ٹی آئی اس وقت مظلوم ہیں اورہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے آنے کی دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ بانی پی ٹی...
    اسلام آباد: بنوں کی  عوام نے 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر حملہ کرنے والے 14 خوارجین کی لاشوں کو ذلت و رسوائی کا نشان بنا دیا۔  ذرایع کے مطابق بھنبھناتی مکھیوں کے درمیان پڑی ان لاشوں پر مقامی افراد نے تھوک دیا، جب پولیس 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر حملہ کرنے والے 14 خوارجین کی لاشوں کو شناخت پریڈ کے لیے لے جا رہی تھی تو بنوں کے عوام کے جذبات بھڑک اٹھے۔ زمین پر پڑی ان کی مسخ شدہ لاشیں گواہ تھیں کہ دہشت گردی کا انجام ہمیشہ تباہی اور ذلت ہوتا ہے، ان پر مکھیاں بھنبھنا رہی تھیں، اور ہر گزرتا لمحہ ان کی بے بسی کی داستان سناتا تھا۔ مرنے کے بعد بھی عوام نے ان کے...
    گورنر خیبر پختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں گورنر ہاؤس میں ہونے والے زرعی و بلدیاتی کنونشن اور ضلع کرم کے متاثرین کی بحالی کے اقدامات بھی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور بنوں حملے کے حملے اور ضلع کرم میں کشیدگی پر بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، بنوں حملے، ضلع کرم میں حالیہ کشیدگی، زرعی و بلدیاتی ترقی، اور دیگر...
    ویب ڈیسک : اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اب ورک فورس کی تربیت لازمی اور عالمی معیار پر کی جائے گی، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز نے ہدایت کی ہے کہ سمیڈا میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے اور مارکیٹ کی سطح پر تنخواہیں مقرر کی جائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے اجلاس میں وزیراعظم...
    حملے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آ سکیں،جس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد کے علاقے میران پور میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ حملے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آ سکیں، جس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    سنییٹ اجلاس کے دوران ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سینیٹر دنیش کمار نے رمضان المبارک کے مہینے میں اشیا کی قیمتیں بڑھا کر ناجائز منافع خوری کرنے والے مسلمانوں کو غیرت دلانے کی کوشش کی ہے۔ ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران پاکستان میں اشیائے ضروریہ کی چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں، مسلمان بھائی رمضان کے دوران زیادہ منافع خوری شروع کردیتے ہیں۔ سینیٹر دنیش نے کہا کہ میں اقلیتی برادری کے تاجروں سے درخواست کرتا ہوں مسلمانوں کیلئے سستے بازار لگائیں، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ مسلمانوں کی خدمت کریں، مجھے شرم آتی ہے اس صورتحال پر کہ مسلمان کیوں اتنی منافع خورہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر افنان اللہ نے کہا کہ رمضان...
    ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑرہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم نے شروع نہیں کی تھی، مشرف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں کی تھی، امریکا نے دہشتگردی کا نام لیکر عراق، لیبیا اور افغانستان میں جنگ لڑی، ہم دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہیں۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑرہا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑرہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم نے شروع نہیں کی تھی، مشرف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں کی تھی، امریکا نے دہشتگردی کا نام لیکر عراق، لیبیا اور افغانستان میں جنگ لڑی، ہم دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑرہا ہے،  افغانستان میں امریکا نے ہائی ٹیک اسلحہ چھوڑا، امریکا کہہ رہا ہے کہ اسلحہ واپس لے رہا ہے تو اچھی بات ہے، امریکی اسلحے سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔...
    قیصر کھوکھر:  حکومت نے اضلاع میں کام کرنے والے اٹارنی کی تنخواہ کو پراسیکیوٹرز کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کی جانب سے اٹارنی کا نان پریکٹیسنگ الاؤنس بھی منظور کر لیا ہے، جس کے تحت اٹارنی کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور الاؤنس ملے گی۔ اضلاع کے اٹارنی، اسسٹنٹ اٹارنی اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا کہ اب تمام اٹارنی کو پراسیکیوٹرز کے برابر تنخواہ ملے گی۔  پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے     
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے گرفتار کیے جانے والے دہشت گرد کی پاکستان کو اطلاع ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی۔ ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کا خصوصی شکریہ انھوں نے اس معاملے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے یہ کہہ کر ہاتھ جھاڑ لیے تھے کہ کابل سے امریکیوں کی واپسی فضا کے ذریعے تاریخ کی سب سے عمدہ واپسی تھی۔بائیڈن دور میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی تاریخ کی تباہ کن ترین واپسی تھی۔انہوں نے کہا ہم نے اربوں ڈالر کا اسلحہ طالبان کے حوالے کر دیا۔ جن لوگوں نے افغانستان میں امریکیوں کو خطرے میں ڈالا...
    ملاقات کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار الیکٹرک اسکوٹیز جلد فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے نہ صرف صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی اور سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران سندھ میں الیکٹرک وہیکلز متعارف کروانے اور ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وفد نے حکومت سندھ کو جدید اور ماحول...
    ڈونلڈ ٹرمپ کاامریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں کے فنڈز بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں کے فنڈز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مظاہروں پر طلباء کو ملک بدر کرنے کا عہد کیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے کالج، اسکولوں یا یونیورسٹیوں کے تمام وفاقی فنڈز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیرقانونی احتجاج کرنے والے طلبا کو قید کی سزا دی جائے گی یا ان کے ملک مستقل واپس بھیج دیا جائے گا۔ امریکی صدر...
    ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہیں بڑھوانے کے بعد پی ٹی آئی ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کمی کردی۔ پارلیمان سے اپنی تنخواہیں بڑھانے والے ملازمین نے ہی اپنی ملازمین کی تنخواہیں کم کردی اور پی ٹی آئی نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں پر پچاس فیصد کٹ لگا دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو ملنے والی دیگر مراعات بھی ختم کر دی گئیں جبکہ پیٹرول بھی ختم کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پچیس سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کو کم کیا گیا ہے۔ تنخواہ کمی کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے تمام ملازمین متعدد بار پارٹی کے لئے پابند سلاسل بھی رہے۔ کلبھوشن کی گرفتاری...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کل منگل کے روز طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران وزارتوں کی کارکردگی پر بھی غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے درمیان طے ملاقات بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ بلاول بھٹو کے کل اسلام آباد پہنچنے کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اس سے قبل بھی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے جب کہ پنجاب کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی کے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے۔ صوبائی سطح پر چینی کی ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں، چینی کی سمگلنگ مکمل ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات لئے جائیں گے اور سمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی چیف سیکرٹریز...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہونہار طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے ایک لاکھ 10 ہزار طلبا و طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ Delivering on another promise, a digitally empowered Punjab. I’m proud to unveil Chief Minister’s Laptop Program distribution to 110,000 students, ensuring that every eligible BS( Ist & 2nd Semester) student in Public Sector HED Colleges, All Public sector universities,Medical &… — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2025 مریم نواز کے اعلان کے مطابق انٹرمیڈیٹ، بی ایس اور میڈیکل و ڈینٹل میں ڈگری حاصل کرنے والے طلبا لیپ حاصل کرنے کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک...
    وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا .جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی.رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے.صوبائی سطح پر چینی کی ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں. چینی کی اسمگلنگ مکمل ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات لئے جائیں گے اور اسمگلرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس کو بریفنگ  دی کہ چینی کی غیر قانونی ذخیرہ...
    وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی. رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، صوبائی سطح پر چینی کی ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں، چینی کی اسمگلنگ مکمل ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات لئے جائیں گے اور اسمگلرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی. صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس کو بریفنگ  دی کہ چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی...
    وزیر اعظم کی چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، صوبائی سطح پر چینی کی ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں، چینی کی اسمگلنگ مکمل ختم کرنے کے...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا ، جس سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں حکومت نے چینی کی اسمگلنگ پر سخت کارروائی کی جس سے چینی کی اسمگلنگ کے خاتمے میں مدد ملی ۔  لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 310 زخمی  وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کرکٹ کی مہارتوں، پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے بارے تفصیلی بات چیت کی۔ کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سنٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان کے حوالے سے مسائل کے بارے آگاہ کیا جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ یہ بھی پڑھیے: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کونسا نیا عہدہ ملنے جارہا ہے؟ چیئرمین پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی۔ پاکستان کے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹریننگ کے دوران درپیش فٹنس اسکلز اور ڈائٹ پلان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور تمام اکیڈمیز تک ان نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل...
    نوشہرہ ( ویب ڈیسک)  خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیاہ کپڑے پہنے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا، ایکسپریس کے مطابق  خود کش حملہ آوور سے متعلق معلومات دینے والے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لئے جاری کردی گئی۔ ایپل نے آئی فون...
    ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے ایف آئی اے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اور سائبر کرائم سرکل کے افسران مشترکہ تفتیش کر رہے ہیں۔ ارمغان کے تمام اکاؤنٹس، منققولہ اور غیر منقولہ پراپرٹیزکو90 دن  کے لیے منجمد کر رہے ہیں، ارمغان نے اپنے اکاؤنٹس سے جن افراد کے ساتھ  ڈیلنگ کی ہے، ان تمام افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ارمغان کے منی...
    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ آج بھی واٹر ٹینکر سے 2 نوجوانوں کی زد میں آنے کی اطلاع ملی ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں نہیں دیکھی جارہیں، جس لاش کو ایدھی والے بیلچے سے اٹھا رہے ہیں اسکی حالت کیا ہوگی، سندھ میں وڈیروں نے ذاتی جیلیں بنا رکھی ہیں، سندھ کو رینجرز کے حوالے کر دیا جائے تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ آفاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1965 ماڈل کے ٹینکر تو اب کہیں نہیں چل رہے، گاڑیوں کی فٹنس پر جو قوانین خود بنائے ہیں، ان پر ہی عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا، انہیں انسانی جانیں بچانے کی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خود...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کے لیے انشورنس گارنٹی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انشورنس گارنٹی لازمی قرار دینے کے لیے کسٹمز رولز میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔ یہ ترمیم کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کی جا رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز رولز 2001 میں مزید ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سمیت عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی گئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے سپریم کورٹ کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا اور تمام انتخابی عذرداریوں کو سماعت کے لئے جلد مقرر کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازمی ہوگا، درخواست کے ہمراہ مقدمے میں ہنگامی نوعیت کا ثبوت لف کرنا بھی لازم ہوگا۔ مزید :
    لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک موقع پر لواحقین کے غم میں شریک ہوں۔ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن سطح پر کھڑی ہے۔ متوفین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ: 63 مسافر پاکستانی تھے، 16 لاشیں برآمد، وزارت خارجہ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان عزیزوں تک...
      غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں اور اب اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ یہ لاشیں کچھ دیر قبل ریڈ کراس کے سپرد کی گئیں اور اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی، اور شلومو منصور کی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور اب ریڈکراس کا ایک قافلہ درجنوں رہائی پانے والے فلسطینی...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے بھی حماس سے 4 لاشیں ریڈ کراس کو ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اب اسرائیل کیجانب سے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حماس کے عہدیدار نے کہا کہ 4 اسرائیلیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی گئی ہیں، وہ اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اسرائیل کے حوالے کی جانے والی لاشوں کی شناخت ظاہر کردی ہے۔...
    القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق بدھ کی رات چار ہلاک قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی اور شلومو منصور نامی قیدیوں کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیل کے حوالے کیے جانے والے اسرائیلی قیدیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔ ابو عبیدہ کے مطابق بدھ کی رات چار ہلاک قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی اور شلومو منصور نامی قیدیوں کی ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کی تنظیم مکتب اعلام الاسریٰ نے کہا ہے کہ آج رات اسرائیلی جیلوں سے رہا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویزا گولڈ کارڈ کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ویزوں کی فروخت سے امریکہ میں ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے جبکہ اس سے ہونے والی آمدن کو امریکا کے قومی خسارے کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ عالمی کے مطابق ٹرمپ نے اوول آفس میں نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ ہم ایک گولڈ کارڈ فروخت کرنے جا رہے ہیں۔ آپ کے پاس گرین کارڈ ہے، مگر یہ ایک گولڈ کارڈ ہے۔ ہم اس کارڈ کی قیمت تقریباً 50 لاکھ ڈالر مقرر کرنے جا رہے ہیں۔اقتدار سنبھالتے ہی امریکا میں مقیم لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کا اعلان کرنے والے صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا...
    اسلام ٹائمز: سی آئی اے کی سرپرستی میں مقاومتی محاذ کیخلاف قائم کیے گئے "ریڈیو فردا" نے بھی خبر رساں ادارے روئٹرز اور امریکی کانگریس کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد سے 15 ماہ میں حماس 10،000 سے 15،000 کے درمیان نئے ارکان بھرتی کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ خصوصی رپورٹ: قسام فورس کے ایک رکن کی پیشانی پر اسرائیلی قیدی کے بوسے نے دنیا کے تمام میڈیا کو دنگ کر کے رکھ دیا ہے، یہاں تک کہ لائف میڈیا ویب سائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ عبرانی میڈیا پلیٹ فارمز ان تصاویر کو سنسر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کی تصاویر حماس...
    مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومت پنجاب  نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پنجاب نے مینوئل لائسنس ہولڈر شہریوں کو کمپیوٹرائزیشن کیلئے آخری موقع فراہم کیا ہے، قبل ازیں محکمہ داخلہ نے 2016 میں مینوئل اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا۔ بیان کے مطابق مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 تھی، دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے گئے تھے، ابتدائی مشق کے دوران بہت سے شہری اپنے مستند اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ نہیں کروا سکے تھے۔ اس میں کہا گیا کہ ایسے شہریوں...
    قیصر کھوکھر:   پنجاب حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔  محکمہ داخلہ نے 2016 میں مینوئل اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا، اور اس کا اختتام 31 دسمبر 2020 تک تھا۔ اس تاریخ تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے مینوئل لائسنس منسوخ کر دیے گئے تھے۔ تاہم، ابتدائی مشق میں بہت سے شہری اپنے اسلحہ لائسنسز کمپیوٹرائزڈ نہ کرا سکے، اور اب ان کے پاس منسوخ شدہ لائسنس اور کتابچے موجود ہیں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 اب محکمہ داخلہ نے شہریوں کی...
    کراچی: اتحاد ٹاؤن بلدیہ سیکٹر 9 بی فاروق اعظم مسجد کے قریب بیوی کے خلع لینے پر ایک شخص نے سسرال کے سامنے خود کو گولی مارلی جسے شدید زخمی حالت میں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید نے بتایا کہ خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے والے کے شناخت 25 سالہ وقار ولد عبدالواحد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وقار جناح اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ تھا جس نے اسپتال میں زیر علاج والدہ کی تیمار داری کرنے والی لڑکی سے 5 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور اسے بھگا کر سانگھڑ لے گیا...
    بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ اُلٹنے والے طلبہ نے عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی  کے مطابق سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن نامی طلبا تنظم کے ممبران عبوری حکومت میں شامل ہیں جن میں ناہید اسلام ٹیلی کام کی وزارت، آصف محمود وزارت کھیل میں اور محفوظ عالم خصوصی مشیر ہیں۔ پیر کو گروپ کے ایک اہم رہنما سرجیس عالم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’نئی سیاسی جماعت ملک اور اس کے شہریوں کے مفادات کو کسی بھی فرد، جماعت یا گروہ کے مفادات پر ترجیح دے گی۔تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ذات پات یا مذہب سے قطع نظر ہمارے ساتھ پارلیمنٹ میں شامل...
    نیویارک سے نئی دہلی کے لیے پرواز بھرنے والے طیارے میں بم کی اطلاع پر طیارے کو روم میں اتار لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 199 مسافر سوار تھے جو بم کی اطلاع کے باعث طیارے کی کسی دوسرے مقام پر ہنگامی لینڈنگ سے خوف زدہ ہوگئے۔ بم کی اطلاع پر اطالوی فوج کے 2 جنگی طیاروں نے فضا میں مسافر طیارے کو گھیرے میں لیا اور روم کے فیومیچینو ہوائی اڈے تک پہنچانے میں مدد کی۔ امریکی ایئرلائنز کی فلائٹ AA292 نے نیو یارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 8:11 PM پر پرواز بھری تھی۔ جس وقت بم کی اطلاع ملی مسافر بردار طیارہ کیسپین سی...
    پاکستان میں تیل کی سپلائی چین کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پی ایس او اور آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے مطابق دونوں کمپنیاں سوکارسنگا پور میں مشترکہ جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی قائم کریں گی۔معاہدہ کے تحت کمپنیاں مل کر کراچی سے ناردرن ایریاز تک تیل کی پائپ لائن بچھائیں گے۔ پی ایس او نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر پیش رفت سے آگاہ کردیا، پاکستان میں تیل کی سپلائی کے لیے پائپ لائن کا انفرا اسٹرکچر بچھایا جائے گا۔سوکار کمپنی پائپ لائن منصوبے میں انویسٹمنٹ اور خدمات فراہم کرے گی، ایک اورمعاہدے کے تحت ایف ڈبلیو او سوکار، پی ایس او کے درمیان ایم...
    کراچی (نیوز ڈیسک)ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، ایڈمن آرڈر جاری نہ ہوسکا ، جس سے ملازمین پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا ایڈمن آرڈر جاری نہ کرسکی، تنخواہوں میں اضافے کا ایڈمن آرڈر جاری نہ ہونے سے ملازمین پریشان ہیں۔ ذرائع نے بتایا ایڈمن آرڈر پہلے جاری ہوتا ہے اور تنخواہوں میں اضافہ بعد میں منتقل ہوتا تھا۔ صدر سی بی اے ہدایت اللہ خان نے کہا کہ انتظامیہ سےایڈمن آرڈر جاری نہ ہونا حیران کن ہے، آج انتظامیہ سے ایڈمن آرڈر کے حوالے سے بات کریں گے۔ پی آئی انتظامیہ نے دو ہفتے قبل ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی...