2025-07-26@00:36:10 GMT
تلاش کی گنتی: 2136
«لیبیا کے»:
(نئی خبر)
کراچی: کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل ہنگامی لینڈنگ کی۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تیکنیکی خرابی محسوس ہوئی، جس پر سعودی ایئر کی پرواز کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ سعودی ایئر کا طیارہ کراچی سے جدہ واپس جا رہا تھا جس میں 218 مسافر سوار تھے۔ سعودی ایئر کے طیارے میں اچانک انجن میں آگ کی وارننگ آئی اور اس وجہ سے سعودی ایئر کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے میں ہنگامی لینڈنگ کے باعث اے ٹی سی نے فوری طور رن وے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ججز کو رہا کرنے کے نعرے لگائے، اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ وزیر خزانے کے سپلیمنٹری گرانٹ پیش کرنے کے دوران اپوزیشن نے احتجاج نے سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کردیا ۔ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ،اپوزیشن نے جعلی حکومت نامنظور،کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان،مریم کے پاپا چور ہیں چور ہیں ،رہاکرو رہاکرو ججز کو رہاکرو ،مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے اسرائیل کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے،نہ وہ باغی نہ غدار قیدی نمبر 804 کے...
—فائل فوٹوز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا ذمے دار وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو قرار دیتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔اپنے بیان میں گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ واقعے کی وزیرِ اعلیٰ پر براہِ راست ذمے داری ہے، ایمرجنسی میں کوئی ایکشن نہیں لیا، وزیرِ اعلیٰ کو اس نااہلی پر مستعفی ہونا چاہیے۔ ریلے میں پھنسے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکےخطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔ گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ دریائے سوات کے واقعے پر دل خون کے آنسو...
اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی—فائل فوٹو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ بارش نے برباد انفرااسٹرکچر کو تباہ کر کے کاغذی ترقی کا پول کھول دیا۔کراچی سے اپنے بیان میں علی خورشیدی نے کہا ہے کہ بارش کی پہلی بوند سے 75 فیصد کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، شہری حکومت نالوں کی صفائی جیسے بنیادی کام بھی نہیں کر سکی۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ متوقع تیز بارشوں میں شہری نظام مکمل درہم برہم ہو سکتا ہے، یہ پیپلز پارٹی حکومت کی نیت پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بارش سے پہلے اقدامات نہ کرنا بے حسی ہے۔

مجلس وحدت مسلین جنوبی پنجاب کے آرگنائزر مولانا قاضی نادر علوی نے لیہ کی 10رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کردیا
سابق سیکرٹری جنرل لیہ محسن سواگ کو لیہ کا ضلعی آرگنائزر نامزد کیا ہے، ورکنگ کمیٹی میں لیہ کی تینوں تحصیلوں سے متناسب نمائندگی کے طور پر تین تین ممبر نامزد کیے گئے ہیں، ورکنگ کمیٹی میں ساجد حسین گشکوری، عمران میرانی، غلام عباس، مولانا فاطر حیدر، عنصر عباس، عدیل عباس زیدی، ڈاکٹر ناصر عباس جعفری اور دیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر مولانا قاضی نادر حسین علوی نے ضلع لیہ کی 10رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کردیا، سابق سیکرٹری جنرل لیہ محسن سواگ کو ضلعی آرگنائزر نامزد کیا ہے، ورکنگ کمیٹی میں لیہ کی تینوں تحصیلوں سے متناسب نمائندگی کے طور پر تین تین ممبر نامزد کیے گئے ہیں، ورکنگ کمیٹی میں...
خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ سوات حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز احمد نے کہا ہے کہ تمام جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ کے حکم پر انکوائری ٹیم ترتیب دے دی گئی ہے، وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی سانحے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی، اور ایسے واقعات کی...
نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی نئی کتاب "Finding My Way" کے رواں برس اکتوبر میں اجراء کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان ملالہ یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جذباتی پوسٹ میں کیا۔ ملالہ نے کتاب کے حوالے سے بتایا کہ میری نئی کتاب ‘Finding My Way’ ایک بکھری ہوئی، سچائی اور بعض اوقات تکلیف دہ حد تک مزاحیہ یادداشت پر مبنی ہے۔ نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ نے مزید بتایا کہ یہ کتاب دوستی، پہلی محبت، ذہنی صحت اور خود کو تلاش کرنے کی میری اپنی کہانی ہے۔ ملالہ نے مزید کہا کہ پندرہ سال کی عمر میں دنیا میرا نام جانتی تھی لیکن حقیقت میں کوئی مجھے نہیں جانتا تھا۔ یہ وہ کہانی نہیں جو آپ سمجھتے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حال ہی میں گلوبل پیس انڈیکس نے 10 سب سے زیادہ امن پسند ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ گلوبل پیس انڈیکس نے 2025 میں سب سے زیادہ امن پسند ممالک کی فہرست مرتب کی ہے۔ یہ فہرست انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی رپورٹ پر مبنی ہے۔ درج ذیل ان 10 ممالک کے نام ذکر کیے گئے ہیں۔ 1. آئس لینڈ مسلسل 17ویں سال دنیا کا سب سے پرامن ملک، تشدد یا مسلح تنازعات سے پاک رہا ہے اور اس بار بھی سرفہرست ہے۔ 2. آئرلینڈ: آئرلینڈ کم عسکریت پسندی اور سیاسی استحکام میں اضافے کیوجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ 3. نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ایشیا-پیسیفک کا سب سے پرامن، تشدد و دہشت گردی...

شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں بھارت کی جانب سے پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش ناکام ہو گئی، اس اجلاس میں پاکستان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد پیش کیے، جنہوں نے عالمی برادری کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طویل عرصے سے دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت بلوچستان...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا نے کہاہے کہ ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں دریائے سوات کے دلخراش واقعے پر دلی افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کرتا ہوں، جہاں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوںنے...

مائنڈ یور لینگویج!،اس ادارے کی خاطر اپنی والدہ کی فاتحہ چھوڑ کرآیا ہوں آپ مذاق پر تلے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل اور حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ،سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں حامد خان کا بینچ پر اعتراض مسترد کردیا،سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں آپ یہ سماعت نہیں کر سکتے اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ہم کیس کی سماعت نہیں کر سکتے؟ سپریم کورٹ رولزمیں دکھائیں کیسے نہیں کرسکتے سماعت؟،جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ نے دلائل دینا ہیں تو دیں ورنہ واپس کرسی پر بیٹھ جائیں یہ سپریم کورٹ ہے مذاق...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں آپ یہ سماعت نہیں کر سکتے، اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ہم کیس کی سماعت نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ رولزمیں دکھائیں کیسے نہیں کرسکتے سماعت؟ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ نے دلائل دینا ہیں تو دیں ورنہ واپس کرسی پر بیٹھ جائیں، یہ سپریم کورٹ ہے، مذاق بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، آپ اچھے وکیل ہیں مگر جو آپ نےکیا...

نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں: فیلڈ مارشل
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) فیلڈمارشل عاصم منیرنے کہا ہے کہ نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کےزیرِ تربیت افسران سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز ، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کےکردارپرگفتگو کی جب کہ آرمی چیف نے ریاستی نظم ونسق کے ڈھانچےمیں باصلاحیت سول بیوروکریسی کے ناگزیر کردارکو بھی اجاگر کیا۔ آرمی چیف نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ نوجوان افسران دیانتداری،...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025) کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کے طیارے کے ٹیک آف کرنے کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تکنیکی خرابی محسوس ہوئی جس کے بعد طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ائیر لائن کاطیارہ کراچی سے جدہ جارہا تھا جس میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق پرواز کے کچھ دیر بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ کی وارننگ آئی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کیلئے اے ٹی سی نے رن وے کو خالی کرواکر طیارے کو لینڈ کرایا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی...

دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 56 ملین تک پہنچ گئی،چین 57 فیصد حصے کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا،رپورٹ
ستوت گارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 2024 کے دوران بڑھ کر 5 کروڑ 58 لاکھ تک پہنچ گئی جس میں سب سے زیادہ 3 کروڑ 14 لاکھ چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں جو کہ کل الیکٹرک گاڑیوں کا تقریباًً 57فیصد ہیں۔(جاری ہے) متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام نے جرمنی کے توانائی کے حوالے سے تحقیقی ادارے سنٹر فار سولر انرجی اینڈ ہاییڈروجن ریسرچ کے حوالے سے بتایا کہ مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیاں، پلگ ان ہائبرڈ یا رینج ایکسٹینڈر کے ساتھ الیکٹرک کاریں شامل ہیں ۔امریکا الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے حوالے سے 64 لاکھ گاڑیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور جرمنی26 لاکھ...
لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکان کے لیے سخت ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، جس کے تحت ارکان کو کتاب یا اخبار پڑھنے، اسپیکر اور تقریر کرنے والے رکن کے درمیان سے گزرنے اور نعرے بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکان کے لیے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ارکان اسمبلی اجلاس کے دوران کتاب یا اخبار نہیں پڑھ سکیں گے، بولتے ہوئے رکن اور چیئر کے درمیان سے گزرنے پر پابندی ہوگی اور تقریر کے دوران شور شرابہ اور مداخلت سختی سے منع ہے۔ نئے ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا ہے کہ ہر رکن کو چیئر سے مخاطب ہونا ہوگا، مقررہ نشست پر بیٹھنا ہوگا، اسمبلی...
اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مزید دو دن بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اور چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر قصور میں 71 ملی میٹر، اوکاڑہ 67، شیخوپورہ 54، جوہرآباد 49، سرگودھا سٹی 45، ملتان ایئرپورٹ 43، بہاولنگر اور ساہیوال 37 اور چکوال میں 36 ملی میٹر ہوئی۔ اسی طرح اسلام آباد میں 35، لاہور ایئرپورٹ 34، حافظ...
شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر سنگین الزامات، فساد کی جڑ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں پارٹی کمزور کرنے کا ذمہ دار اور فساد کی جڑ قرار دے دیا۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی سے عمران خان کو سائیڈ لائن کرنے میں کسی رہنما اور لیڈر نے کردار ادا نہیں کیا بلکہ یہ کام خود علیمہ خان نے کیا، انہوں نے جنید اکبر خان کو بھی علیمہ خان نے کال کر کے...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غزہ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو ریاست نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک عظیم انسانی المیہ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر زید سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں کی مسلسل شہادتیں عالمی ضمیر کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی روکنا خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے، پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر سطح پر اخلاقی و...

جو سرکاری و نجی تعلیمی ادارہ عسکریت کی تعلیم و تربیت دے گا اس کے خلاف کاروائی ہوگی، اسلامی نظریاتی کونسل
جو سرکاری و نجی تعلیمی ادارہ عسکریت کی تعلیم و تربیت دے گا اس کے خلاف کاروائی ہوگی، اسلامی نظریاتی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں بڑھتے ہوئے انتہا پسندی، لسانی و فرقہ وارانہ تعصبات اور ریاست مخالف نظریات کے تناظر میں ایک جامع اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں تمام شہریوں کو آئین پاکستان اور ریاست سے وفاداری کے حلف کی پاسداری کی تلقین کی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ کوئی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارہ اگر عسکریت یا شدت پسندی کی تعلیم دیتا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام شہریوں پر لازم ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) جنریشن گیپ ایک عالمی رجحان ہے، جو نوجوان نسل اور قدامت پسند سوچ رکھنے والوں کے درمیان نظریاتی اختلافات سے جنم لیتا ہے۔ مشہور شاعر اور فلسفی خلیل جبران کا یہ قول کہ ’’ہم اپنی اولاد کو بے پناہ محبت تو دے سکتے ہیں، لیکن اپنے خیالات نہیں‘‘، پاکستانی معاشرے میں جنریشن گیپ کے مسائل کی گہری سچائی کو اجاگر کرتا ہے۔ پاکستان میں یہ فرق والدین اور بچوں کے درمیان ترجیحات اور طرز زندگی کے تضاد کی صورت میں سامنے آتا ہے، جو اکثر غلط فہمیوں اور خاندانی تناؤ کا باعث بنتا ہے۔ بعض والدین اپنی اولاد پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہیں، ان کی نفسیاتی ضروریات کو نظر...
ایس یو سی کے وفد کے شرکاء نے کہا کہ ایرانی قوم کی استقامت، جرات اور بہادری نے دنیا کے سامنے عالم تشیع کو سُرخرو اور سرفراز کیا ہے، ایران کے بروقت اور سخت جواب نے امریکہ و اسرائیک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کے وفد نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ملتان کا دورہ کیا، انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری کو ایرانی قوم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مولانا علی سجاد نقوی، مولانا علی باقر نقوی، مولانا مجاہد عباس گردیزی، سید علی قاسم، سید حسنین بخاری اور دیگر شریک تھے۔ وفد کے شرکاء نے کہا کہ ایرانی قوم کی استقامت، جرات اور بہادری نے...
لاہور میں صبح سے ہونے والی بارش کے سبب شہر میں حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ لیسکو کے 210 فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے بعد فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاون کے ایریاز میں 50 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ پی ڈی ایم کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہے گا۔ واسا، ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین نکاس آب کے لیے شاہراہوں پر موجود ہیں جبکہ بارش کے باعث لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شدید متاثر ہوگیا۔ شہر کی جن شاہراہوں ،گلیوں کی تعمیر اور...
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے منتخب ایوان کے اندر جب عوامی مسائل پر بات نہیں ہو گی تو لوگوں میں احساس محرومی بڑھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ایک جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ کے حامل شخص کو تحفظ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے کابینہ کسی غیر ریاستی کو ریاستی شہری نہیں بنا سکتی، اس حوالے سے تمام آئینی قانونی فورمز پر اس کے خلاف چارہ جوئی کرینگے۔سید شوکت شاہ کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک قابل مذمت، ایوان کی عزت و تکریم قائم رکھنا سپیکر کی ذمہ داری ہے، مہاجرین کے خلاف نہیں لیکن...

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی پر جشن فتح مبین و یوم تشکر، کیک بھی کاٹا گیا
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، دوران تقریب کیک کاٹا گیا، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی درازی عمر، انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جشن فتح مبین و یوم تشکر منایا گیا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، دوران تقریب کیک کاٹا گیا، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی درازی عمر، انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے غزہ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو ریاست نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ سرکاری خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر زید نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں کی مسلسل شہادتیں عالمی ضمیر کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی روکنا خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں...
اسمبلی نے کثرت رائے سے بجٹ میں چند ترامیم کی منطوری دینے کے بعد 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ منظور کیا۔ بجٹ پر حکومتی ممبران نے حمایت میں ووٹ دیا جبکہ اپوزیشن نے بجٹ کی مخالفت کی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ بدھ کے روز بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں گرما گرم بحث ہوئی۔ اپوزیشن نے بجٹ پر شدید تنقید کی جبکہ حکومت کے بعض اراکین نے بھی بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اسمبلی نے کثرت رائے سے بجٹ میں چند ترامیم کی منطوری دینے کے بعد 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ...
پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و رکن اسمبلی جمیل احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کیلئے آخری حد تک کوشش کرتے رہے لیکن مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے کچھ لوگوں نے مل کر وزیر اعلیٰ کو بجٹ میں نئی سکیمیں شامل نہ کرنے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و رکن اسمبلی جمیل احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کیلئے آخری حد تک کوشش کرتے رہے لیکن مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے کچھ لوگوں نے مل کر وزیر اعلیٰ کو بجٹ میں نئی سکیمیں شامل نہ کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے بدھ کے...
پاکستانی معیشت کو ایک کمزور معیشت تصور کیا جاتا ہے، ہر آنے والی حکومت اپنے انتخابی جلسے میں اس بات پر زور دیتی ہے کہ وہ حکومتی اخراجات میں کمی لائے گی، قومی اسمبلی، چاروں صوبائی اسمبلیوں، گلگت بلتستان اسمبلی اور آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ لاکھوں روپے میں ہے ، رواں سال میں بھی ان اراکین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ ہ چکا ہے، ملک بھر میں اراکین اسمبلی کی تنخواہیں کہیں زیادہ اور کہیں نسبتاً کم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش ہونے پر کیا ہوا؟ وی نیوز کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ تنخواہ اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی ہے،...
نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1روپے 50پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرانے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کوبجھوا دیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 34روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے،رواں مالی سال کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے ہے۔ذرائع کے مطابق صارفین کیلئے بجلی بنیادی ٹیرف کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔دوسری جانب مئی...

پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے بیوروکریٹس کو ترقیاں مل گئیں ، کون کونسے آفیسران کو پروموشنز ملیں، نوٹیفکشن سب نیوز پر
پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے بیوروکریٹس کو ترقیاں مل گئیں ، کون کونسے آفیسران کو پروموشنز ملیں، نوٹیفکشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز Promotion of PAS officers to BS-20…… (1)Download Promotion of PAS officers to BS-21….. (1)Download Promotion of PSP officers to BS-20….. (1)Download Promotion of PSP officers to BS-21…. (1)Download روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترک صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ، امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کا اعلان ترک صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ، امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کا اعلان قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر...

سپیکر قومی اسمبلی کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نیجنوبی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن میں شہید میجر معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ بدھ کو اپنے پیغام میں سپیکر نے کہا کہ جری سپوتوں نے 11 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کر کے بہادری کی مثال قائم کی۔(جاری ہے) سپیکر نیشہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قوم ا?پ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی...
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومتی رکن بلال یامین کی گھڑی چوری کا واقعہ 16 جون کو اس وقت پیش آیا، جب صوبہ پنجاب کا بجٹ پیش کیا جارہا تھا جبکہ اپوزیشن اراکین وزیر اعلیٰ مریم نواز کی موجودگی میں احتجاج کر رہے تھے۔ حکومتی اراکین وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کے گرد حفاظتی دیوار بن کر کھڑے تھے اور ساتھ میں اپوزیشن کے احتجاج اور نعروں کا جواب دے رہے تھے، اسی دوران حکومتی ایم پی اے بلال یامین نے اپنے ہاتھ سے گھڑی اتاری اور اپوزیشن کو گھڑی چور ،گھڑی چور کے نعرے لگانے لگے۔ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن رکن اعجاز شفیع لیڈر آف دی ہاؤس مریم نواز کی...
پاکستان میں خواتین کو مالیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کا 350 ملین ڈالر کا قرض منظور کرلیا۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 350 ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد خواتین کی مالیاتی اداروں تک رسائی کو بہتر بنانا اور ان کی معاشی بااختیاری کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈی میں واپسی، ایک ارب ڈالر قرض کی سہولت حاصل کرلی ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مطابق یہ رقم ’ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام’ کے دوسرے مرحلے کے تحت استعمال کی جائے گی، جس کا ہدف پاکستان بھر میں خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کے قابل بنانا ہے۔ پیکج کی تفصیلات ایشین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرانے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کوبجھوا دیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 34روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے،رواں مالی سال کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے ہے۔ ذرائع کے مطابق صارفین کیلئے بجلی بنیادی ٹیرف کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔ دوسری جانب مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی10پیسے فی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں سابق چیف الیکشن کمشنر کے ایم نورالہدیٰ کو شیخ حسینہ کے حق میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، مشتعل عوام کے ہاتھوں تشدد کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کیا گیا۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی عدالت نے سابق چیف الیکشن کمشنر کو وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے حق میں مبینہ انتخابی دھاندلی میں کردار ادا کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔77 سال کے ایم نورالہدیٰ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے تاکہ اْن سے مزید تفتیش کی جاسکے۔یہ کارروائی اس واقعے کے ایک دن بعد عمل میں آئی جب ایک مشتعل ہجوم...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز ‘ہلالِ قائداعظم’ سے نوازا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو یہ اعزاز حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں ان کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے یہ اعزاز صدر پاکستان کی جانب سے محمد سیف السویدی کو باضابطہ طور پر پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ محمد سیف السویدی...
نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ڈیڑھ روپے کمی کی منظوری دے دی۔ نیشنل الیکٹرانک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کی کمی منظوری کی گئی ہے۔ نیپرا نے ڈسکوز کے ملٹی ائیرٹیرف کی درخواستوں پر فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ جس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ نیپرا نے ڈیڑھ روپے کمی کر کے اوسط بنیادی ٹیرف 34 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز کی۔ اس سے پہلے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر تھا۔ وفاقی حکومت سبسڈی کے فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
—فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں بلال یامین کا اپوزیشن رکن اعجاز شفیع پر گھڑی چوری الزام کا ڈراپ سین ہو گیا۔اسپیکر کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی نے بلال یامین کے الزام کوغلط قرار دے دیا۔بجٹ پیش کرنے کے موقع پر ہنگامہ آرائی میں حکومتی رکن بلال یامین کی گھڑی گم ہو گئی تھی، بلال یامین نے اپوزیشن رکن اعجاز شفیع پر اپنی گھڑی چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔اب حکومتی رکن بلال یامین نے ایوان میں میاں اعجاز شفیع سے معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ اسپیکر کی قائم کی گئی کمیٹی کی رپورٹ سے متفق ہوں، مجھے اس وقت یہ محسوس ہوا کہ اعجاز شفیع نے میری گھڑی اتاری ہے۔بلال یامین کا کہنا ہے...
ایشیائی ترقیاتی بینک خواتین کی مالی شمولیت کے فروغ کےلیے پاکستان کو مجموعی طور پر 35کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ویمن انکلیوسو فنانس سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (سب پروگرام ٹو) کے تحت 350 ملین ڈالر معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اس معاہدے پر وزارت اقتصادی امور کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری سبینہ قریشی اور اے ڈی بی کی جانب سے منصوبے کے ایڈمنسٹریشن یونٹ کے سربراہ دنیشن راج شیوکوٹی نے دستخط کیے جبکہ فنانشل انٹرمیڈیئری لون کے پروجیکٹ معاہدے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ یہ معاہدہ حکومت...
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 350 ملین ڈالر کے ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر پروگرام کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر پروگرام پر دستخط ہوگئے ہیں اور معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 350 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 350 ملین ڈالر میں سے 300 ملین ڈالر پالیسی بیسڈ قرض اور 50 ملین ڈالر انٹرمیڈیٹری قرض ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد خواتین کو کاروبار، روزگار سمیت دیگر معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔ ترجمان اقتصادی امورکے مطابق معاہدے پر پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت اقتصادی امور سبینہ قریشی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک...
اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بغیر خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظور ہونے پر علیمہ خان نے کہا کہ میرا خیال ہے عمران خان مائنس ہوگئے، جس کے ردعمل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میرا لیڈر عمران خان ہے اس کا فیصلہ ہمارا فیصلہ ہے، جو بھی وہ کہیں گے، وہی کروں گا، ہمارے جیتے جی بانی کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا، لوگ کسی اور ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مائنس ہونے کے حوالے سے بیان کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے واضحاتی بیان جاری کردیا۔ علی امین گنڈا پور...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مائنس عمران خان ہماری لاشوں سے گزر کر ہوگا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیان ’لگتا ہے مائنس عمران خان مائنس ہو ہی گیا‘ کے رد عمل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے مخالفین سن لیں کہ مائنس عمران خان اس وقت ہوگا جب ہم زندہ نہیں رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ’لگتا ہے مائنس عمران ہو ہی گیا ہے‘، علیمہ خان نے بڑی بات کہہ دی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کے ساتھ جو لوگ ملے ہوئے ہیں چاہے ہمارے اندر کے ہیں یا باہر کے وہ سن لیں کہ جب تک ہم زندہ ہیں کسی...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کے بیان پر وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا ردعمل آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کے بیان پر وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا ردعمل آگیا۔وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے جواب میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمارا لیڈر ہے ان کا جو بیان آئے گا اس پر من و عن عمل کا پابند ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیا ہمیں وہ قبول ہو گا اس معاملے پر بار بار بات کر کے ایشو نہ بنایا جائے۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ سے صحافی نے...
چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تعلیم کو فوقیت دی گئی ہے ، ترجیحات کو درست سمت میں ڈالنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے وزیر ہائر ایجوکیشن آزادکشمیر ظفر اقبال ملک کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب، صدر ایکٹا آزادکشمیر طارق سلیم، سینئر وائس پریذیڈنٹ ایکٹا ڈاکٹر ظفر اقبال اور جنرل سیکرٹری ایکٹا چوہدری عبدالرحیم بھی موجود تھے، محکمہ ہائر ایجوکیشن آزادکشمیر کے اقدامات اور ہائر ایجوکیشن سے منسلک اساتذہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان موخر کردیا گیا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے پروگرام کا اعلان ملتوی کردیا گیا ہے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ، بیلجیم، انگلینڈ، فرانس، جرمنی،آئرلینڈ، ہالینڈ، اسپین، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، ارجنٹائن،کینیڈا، چلی، چین، بنگلادیش، جاپان، ملائیشیا، تھائی لینڈ، بھارت،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، نمبیبیا اور مصرنے کوالیفائی کررکھا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان پُرو ہاکی لیگ کھیل سکتا ہے، مگر کیسے؟ جونیئر ہاکی ورلڈکپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنائی اور مادورائے میں طے ہے۔
اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے قومی اسمبلی میں 28.8 کھرب روپے کے ضروری اخراجات کا بل پیش کر دیا، جو کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہے۔ یہ کمی بنیادی طور پر شرح سود میں نمایاں کمی کے باعث ہوئی ہے تاہم ایوانِ صدر، سپریم کورٹ، سینیٹ اور دیگر ریاستی اداروں کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اخراجات کا یہ بل پیش کیا، جس کے تحت قرضوں کی ادائیگی، صدر، اعلیٰ عدلیہ، پارلیمنٹ اور دیگر ریاستی اداروں کے اخراجات پورے کیے جائیں گے، آئین کے تحت ان اخراجات پر قومی اسمبلی میں رائے شماری نہیں ہوتی ہے۔ دستاویزات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بگوٹا (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) کولمبیا میں علیحدگی پسندوں نے درجنوں فوجیوں کو اغوا کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کی فوج کی جانب سے ایک اعلان سامنے آیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں علیحدگی پسندوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کر لیا ہے، جو ایف اے آر سی کے علیحدگی پسند گروہوں کے دباو¿ میں آگئے تھے۔ فورسز کے مطابق مذکورہ واقعہ کاوکا کے علاقے کے ایل پلیٹیڈو کے قریب پیش آیا، جو کہ ملک میں کوکین کی پیداوار سے متعلق ایک اہم ترین علاقہ ہے، جہاں اب بھی شدید کشیدگی جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے جاری تنازع میں مخدوش صورتحال مزید بڑھتی جا...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 23 جون 2025ء ) فپواسا اور آسا نے ٹیکس ریبیٹ بحال کرنے اور وزیر اعلی مریم نواز سے جامعات کا بجٹ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ۔ پریس کانفرنس میں پنجاب یونیورسٹی آسا کے صدر ڈاکٹر امجد مگسی، فپواسا پنجاب کے صدر ڈاکٹر محمد اسلام نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس میں فپواسا بلوچستان کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر امجد مگسی نے کہا کہ پنجاب میں 51 یونیورسٹیوں کے لئے 18 ارب کی ریکرنگ گرانٹ رکھی گئی۔ بسوں اور چھوٹے چھوٹے منصوبوں پر کئی سو ارب روپے خرچے جا رہے ہیں، سندھ میں 42 ارب روپے کی ریکرنگ گرانٹ 31 یونیورسٹیوں کودی جا رہی ہے، اسلام آباد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے مصر اور لیبیا پر زور دیا ہے کہ وہ 'غزہ کی جانب عالمی مارچ' کے شرکا پر طاقت کے غیرضروری اور غیرمتناسب استعمال کے ذمہ داروں کا محاسبہ یقینی بنائیں۔ادارے کے ترجمان ثمین الخیطان نے کہا ہے کہ اس مارچ کے شرکا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے نکلے تھے جن پر باوردی اور سادہ لباس میں سکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کیا اور انہیں حراست میں لیا۔ Tweet URL انہوں نے مصر اور مشرقی لیبیا کے حکام سے کہا ہے کہ ناجائز طور پر گرفتار کیے گئے تمام کارکنوں کی...

نور عالم نے قومی اسمبلی وسینٹ کے ملازمین کی ترقیوں پر سوال اٹھا دیا، تفصیلات مانگ لیں ،، تفصیلات سب نیوز پر
نور عالم نے قومی اسمبلی وسینٹ کے ملازمین کی ترقیوں پر سوال اٹھا دیا، تفصیلات مانگ لیں ،، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے قومی اسمبلی وسینٹ کے ملازمین کی ترقیوں پر سوال اٹھا دیا۔ قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کے پائلٹس کیلئے رسک الاونس نہیں ہے ،ایئر فورس کے پائلٹس کو رسک الاونس دیا جائے ،سب سے پہلے یہاں قانون توڑا جاتا ہے ،اپنوں کی پروموشن دھڑلے سے کریں گے تو ایسے تو نہیں ہوتا،معلومات کے مطابق یہاں چار سالوں میں لوگ 18 سے 22 گریڈ میں چلے گئے ،یہاں اسمبلی میں چار سالوں میں ایسا...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپنے بجٹ خطاب میں کہا ہے کہ صوبہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ کل بجٹ کا قریباً 30 فیصد ہے، جو ملک کے دیگر صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 23 فیصد، خیبرپختونخوا کا 25.3 فیصد جبکہ بلوچستان کا بجٹ اگرچہ زیادہ ہے، تاہم وہاں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومتیں ہمیشہ ترقیاتی ترجیحات کو اولین رکھتی ہیں۔ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز پر وفاق نے 1.9 ٹریلین دینے کا کہا، مگر بجٹ کے بعد یہ رقم 100 ارب روپے کم کر دی گئی۔ اب تک جو محاصل موصول...

وفاقی وزرا اور حکومتی اتحادیوں کی کامیاب دورہ کے بعد پہلی بار قومی اسمبلی آمد پربلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزرا اور حکومتی اتحادیوں نے قومی اسمبلی میں اپنا نکتہ نظر پیش کرنے اور کامیاب دورہ کے بعد پہلی بار قومی اسمبلی آمد پر ان کو مبارکباد دی۔(جاری ہے) پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، انجینئر امیر مقام، خالد مگسی سمیت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی و اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بلاول بھٹو کی نشست پر جا کر انہیں بیرون ملک پاکستان کا بیانیہ موثر انداز میں پیش کرنے اور کامیاب سفارتکاری و ایوان میں بہترین انداز میں...
حال ہی میں ماہرین نے ایک تحقیق کے ذریعے پایا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی دماغ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی حالیہ تحقیق کے مطابق اگر انسان زیادہ تر علمی کاموں میں چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرے تو دماغی سرگرمی اور یادداشت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ تحقیق سے سامنے آیا ہے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے گروپ میں یادداشت، سوچ اور تخلیقی صلاحیت والے حصوں میں سرگرمی کم دیکھی گئی۔ جبکہ جو افراد بغیر اے آئی کے کام کرتے تھے ان میں نیورل مشغولیت زیادہ اور ادراکی کارکردگی بہتر رہی۔ بہت زیادہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے سے تخلیقی سوچ اور یادداشت...
عراق میں ایران نواز ملیشیا کی جانب سے امریکی اڈوں پر حملے کے اشارے دیے گئے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے حملے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایران نواز ملیشیا ممکنہ طور پر شام میں بھی امریکی اڈوں پر حملہ کر سکتی ہے۔ Post Views: 2
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے سینیئر مشیر علی شمخانی نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد اہم اور سخت لہجے میں بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکی حملے شدید نوعیت کے تھے، مگر ایران کی جوہری صلاحیت اور مزاحمتی قوت باقی ہے، اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ علی شمخانی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہاکہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، تب بھی ہمارا افزودہ یورینیم محفوظ ہے، مقامی سطح پر حاصل شدہ ٹیکنالوجی، مہارت اور انسانی وسائل بدستور موجود ہیں، اور سب سے بڑھ کر ہمارا سیاسی عزم قائم ہے۔...
سٹی42: بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ کے بیٹے کو خضدار میں قتل کر دیا گیا۔ خضدار میں قبائلی رہنما میر عطا الرحمان مینگل قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، ان کا بیٹا قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گیا۔ لیویز حکام کے مطابق خضدارکی تحصیل وڈھ کے علاقے آڑ نجی کے مقام آواک میں سڑک پر سفر کے دوران میرعطا الرحمان مینگل پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر میر عطاالرحمان مینگل جاں بحق ہو گئے اور ان کا بیٹا مطیع الرحمان مینگل زخمی ہوگیا۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب Caption میرعطا الرحمان مینگل سابق نگراں وزیراعلیٰ میر محمد نصیر مینگل کے بڑے بیٹے تھے۔ Waseem Azmet
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی دہشت گرد حکومت کے آج کے حملے نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے جائز دفاع کے حق کے تحت ایسے اختیارات استعمال کرنے پر مجبور کیا ہے جو حملہ آور محاذ کی غلط فہمیوں اور اندازوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ اس سرزمین پر حملہ کرنے والوں کو پشیمانی کا باعث بننے والے جوابات کا انتظار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے امریکہ کی جانب سے ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر غیر قانونی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ تہران میں IRGC نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ملوث طیاروں کی پرواز کے مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے...

بنگلہ دیشی جامعات کے وائس چانسلرز کے وفد کا دورۂ پاکستان مکمل، 20 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
— فائل فوٹو بنگلہ دیش کی نمایاں جامعات کے 7 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا ایک ہفتے پر محیط دورہ کامیابی سے مکمل کرلیا- اس دورے کے دوران پاکستانی جامعات اور صنعتی اداروں کے ساتھ 20 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان علمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہیں۔بنگلہ دیشی وفد پاکستان میں قائم اسلامی تعاون تنظیم کی کمیٹی کامسٹیک کی خصوصی دعوت پر 16 سے 21 جون تک پاکستان میں قیام پذیر رہا- اس وفد میں بنگلہ دیش کی نامور جامعات کے وائس چانسلرز اور اعلیٰ حکام شامل تھے۔دورے کے دوران وفد نے پاکستان کی ممتاز جامعات اور کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلنس (CCoE) کی رکن جامعات کا...
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون کی نئی راہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تحریر: محمد مرتضیٰ نور 21 جون 2025 کو بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطحی تعلیمی وفد نے پاکستان کا ایک ہفتے پر محیط تاریخی دورہ کامیابی سے مکمل کیا، جس سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ یہ دورہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کامسٹیک کے تحت منعقد کیا گیا۔ جس کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کی ممتاز جامعات کے مابین 20 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔اس کے ساتھ ساتھ انڈسٹری اکیڈمیا روابط کو پروان چڑھانے کے لیے پاکستان...
نائب امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہرقسم کی غندہ گردی اور انسانیت دشمنی پر مبنی اقدامات سے روکنا عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے۔ اصل چیلنج اسرائیل کو ظلم سے روکنا اور فلسطینیوں کو ان کی آزادی اور فلسطینی سرزمین پر ان کے حق ملکیت کو تسلیم کروانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کا امریکی محبت میں تمام حدیں پار کرنا بڑا خطرناک ہے، اس امر سے کوئی انکار نہیں کہ پاکستان کو اپنے دفاع کا حق ہے، لیکن عدم توازن سے خطہ میں حالات کو عدم توازن کا شکار اور دوستوں میں اپنے امیج کو خراب نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ...
ہفتہ وار دعائے توسل و جشن عید غدیر و عیدِ مباہلہ سے خطاب میں مقررین نے ایران پر اسرائیلی حملے اور رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پیروانِ خط ولایت، حسینی کردار کے حامل ہیں اور نظامِ ولایت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دعا کمیٹی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل، حدیث کساء، تلاوتِ قرآن، اور عظیم الشان سالانہ محفل میلاد بعنوان "عیدِ غدیر خم و عیدِ مباہلہ" کا بابرکت انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن و حدیث کساء سے ہوا، جس کی سعادت ناصر...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنز ہاکی کپ کا فائنل جاری ہے۔ کوالالمپور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0 کے مقابلے میں 2 گول کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کوسلیٹ اسکاٹ نے پہلا جبکہ ہیہا سیم نے دوسرا گول اسکور کیا ہے۔ واضح رہے جمعے کے روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ مزید پڑھیں: پاکستان نیشنز ہاکی کپ میں فرانس کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا ادھر نیوزی لینڈ نے کوریا کو دوسرے سیمی فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور کر لی۔یہ مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی رہنما پر الزام تھا کہ وہ 9 مئی کو پُرتشدد مظاہروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے دلائل مکمل ہونے کے...
آئینی بنچ کی مدت میں توسیع پر جسٹس منصور علی شاہ کے تحفظات، جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بنچ کی مدت میں توسیع پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں انہوں نے آئینی بنچ کی توسیع کو عدالت کی ساکھ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کئی اہم نکات اٹھائے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے 16 جون کو سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو یہ خط ارسال کیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق فیصلہ کیے بغیر بنچ کی مدت میں توسیع عدلیہ کے لیے نقصان دہ...
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں بحریہ اور فضائیہ کے اثاثے منتقلی کا عمل جاری ہے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق پیر تا جمعرات 52 امریکی طیارے مشرق وسطیٰ روانہ ہوئے۔ طیارے یورپی ممالک اور مشرقی بحیرہ روم سے مشرق وسطیٰ منتقل ہوئے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق طیاروں میں بیشتر ٹرانسپورٹ اور ری فیولنگ طیارے ہیں۔ Post Views: 1
معذوروں کی مراعات میں کٹوتی کے منصوبے پر لیبر پارٹی کی رکن وکی فاکسکرافٹ نے وہِپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لیبر پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ وکی فاکسکرافٹ نے حکومت کی جانب سے معذوروں کی مالی مراعات (ڈس ایبیلٹی بینیفٹس) میں کٹوتی کے منصوبے پر احتجاج کرتے ہوئے وہِپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فاکسکرافٹ نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ ویلفیئر سسٹم کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پانا ضروری ہے لیکن پرسنل انڈیپنڈنس پے منٹس (PIP) اور یونیورسل کریڈٹ میں کٹوتیاں اس مسئلے کا حل نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ کافی دنوں سے کشمکش میں تھیں کہ حکومت میں رہ کر اصلاحات کی...
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی ہم سب پر قرض ہے، ہزاروں شہدا کا خون اس جدوجہد میں شامل ہے، اہل غزہ سب سربکف ہیں، اس قربانی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جن کے ضمیر زندہ ہیں ان کو فلسطین کے مسلمانوں نے بیدار کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کشمکش جاری ہے اور یہی کشمکش کسی بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ہے، اس کشمکش اور اہل غزہ کی مزاحمت نے فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے مسئلے کو پوری دنیا میں زندہ مسئلہ بنادیا ہے، اللہ کی کبریائی بلند کرنا ہی دراصل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر اور سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار علی شمخانی کی زندگی سے متعلق افواہوں پر ایرانی میڈیا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے اُن کے زندہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیل نے ایران پر اپنے پہلے روز کے حملوں کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ علی شمخانی حملے میں جاں بحق ہو چکے ہیں، تاہم ایرانی میڈیا نے اس دعوے کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ علی شمخانی نہ صرف حیات ہیں بلکہ اُنہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے جان دینے کو بھی تیار ہیں۔رپورٹس کے مطابق علی شمخانی اسرائیلی فضائی حملے میں...
آج کل شدید گرمی میں اے سی کا استعمال ناگزیر ہے مگر اس کے ساتھ بجلی کا بھاری بل ایک بڑی پریشانی بن جاتا ہے۔ خوشخبری یہ ہے کہ کچھ سادہ مگر مؤثر تدابیر اختیار کر کے آپ اے سی چلاتے ہوئے بھی بجلی کے بل میں واضح کمی لا سکتے ہیں۔ اے سی کے باوجود بجلی کے بل میں کمی کے 6 مؤثر طریقے: 1. اے سی کا درجہ حرارت مناسب رکھ کر بند کردیں بہت کم درجہ حرارت (مثلاً 18 یا 20°C) اے سی پر دباؤ بڑھاتا ہے اور بجلی زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ اس کا درجہ حرارت تھوڑا بڑھائیں اور کمرا ٹھنڈا ہوجانے پر بند کردیں۔ 2. دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں کمرے کو بند رکھیں تاکہ...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بجٹ منظوری پر عمل درآمد کو روکتے ہوئے حکومتی ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج ہونے والے اسمبلی اجلاس میں کوئی مطالبات زر پیش نہ کریں، پیر کو آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو جیل میں ناحق رکھا گیا ہے، 9 مئی کے بعد جو رویہ ہمارے ساتھ رکھا گیا اور پھر ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، خیبر پختونخوا کے عوام نے اپنے مینڈیٹ کو بچایا، خیبر پختونخوا حکومت کو ختم کرنے کے لیے پوری کوشش کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس بلانا گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن صائمہ سلیم سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن صائمہ سلیم سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات خوشگوار اور متاثر کن ماحول میں ہوئی، جس میں فیلڈ نے صائمہ سلیم کی بینائی سے محرومی کے باوجود ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات، غیر متزلزل عزم، اور پاکستان کے عالمی وقار کے فروغ میں کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ صائمہ سلیم کی ہمت اور لگن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے خصوصی افرادِ کے لیے ایک...

معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں من گھڑت خبریں پھیلانے لگیں
معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں من گھڑت خبریں پھیلانے لگیں WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)معرکہ حق کے دوران عالمی منظر نامے پر حالیہ رسوائی اور تذلیل کے باوجود، بھارتی حکومت کے زیر اہتمام پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں سراسر جھوٹ اور من گھڑت خود ساختہ کہانیوں کو منتشر کرنے کے لیے انتھک کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سفارتی اور سیاسی سطح پر ذلیل و خوار ہونے کے بعد اب بھارت اپنا بہترین ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ ہر سطح پر ذلت آمیز ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جعلی خبروں کی فیکٹریاںسے من گھڑت خبریں وائرل کی جانے لگیں ۔ امریکہ...
سعید احمد:وزارت ریلوے نے گریڈ 20 کے دو افسران کے تقررو تبادلے کردیئے. چیف پرسنل آفیسر ریلوے اطہر ریاض مینجنگ ڈائریکٹر پی ایل ایف رسالپور تعینات کیا گیا۔اطہر ریاض کو وزارت ریلوے میں سپیشل اسائنمنٹ بھی سونپ دی گئی۔ گریڈ 20 کی آفیسر ڈی جی ایجوکیشن ریلوے روبینہ ناصر چیف پرسنل آفیسر تعینات کیا گیا۔ روبینہ ناصر کو ڈی جی ایجوکیشن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا،وزارت ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 200 ملین (20 کروڑ) سے تجاوز کر گئی ہے، جس کی خوشی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے عوام کے لیے خصوصی ایک روزہ مفت پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس آفر میں کیا کچھ ملے گا؟ ✅ 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ✅ 200 آن نیٹ منٹس (اپنے نیٹ ورک پر کالز کے لیے) مدت: صرف 20 جون 2025 کے لیے، 24 گھنٹے تک فعال ہوگا۔ یہ آفر کیسے حاصل کریں؟ تمام نیٹ ورکس پر اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے: ڈائل کریں: *#2200# یہ کوڈ کسی بھی نیٹ ورک (جیسے Jazz، Zong، Telenor، Ufone) سے ڈائل کیا جا سکتا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری میں اہم سنگِ میل پی ٹی...
سٹی42: الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کو اہم ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی نے دو کی بجائے ایک اے ایم آئی (AMI) سمارٹ میٹر لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے تحت سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے صارفین کے لیے اب بیک اپ میٹر لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔ صارفین کو بلنگ کے لیے بیک اپ یا مین میٹر کا آپشن دیا گیا ہے۔ نئے کنکشنز کے لیے بھی صرف ایک ہی سمارٹ "LT TOU" میٹر لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دو بہنوں نے خودکشی کر لی مالی ریلیف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیم اور علم کے فروغ کا سفر اب ایک نئے، عملی اور نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس کا نمایاں ثبوت گوادر میں “ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری” کا قیام ہے یہ صرف ایک لائبریری نہیں بلکہ فکری سوچ ، سائنسی شعور اور اجتماعی ترقی کی بنیاد ہے جو بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے...
جے یو پی کے رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اب جاگنے کا وقت ہے اور وقت آن پہنچاں کہ امریکہ کی ناچائز اولاد اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹادیا جائے، جب امریکہ سمیت یورپی ممالک اور بھارت دہشتگرد اسرائیل کے ساتھ کھل کر کھڑے ہیں تو پاکستان، سعودیہ عرب، قطر، ترکی، افعانستان، بنگلہ دیش، عمان سمیت مسلم دنیا کو ایران کے ساتھ کھل کر کھڑا ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی قادری دیگر رہنما میاں عبدالسلام قریشی، علامہ صادق سیرانی، علامہ عرفان قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا اسرائیل مسلمانوں کے خون کا پیاسہ اور پوری امت کا بلاتفریق مشترکہ دشمن ہے، جس کے ہاتھ لبنان،...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین نوید قمر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہوا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایف بی آر سے امپورٹ پالیسی سے متعلق سوال کیا کہ امپورٹ پالیسی سمجھایا جائے یہ کیا ماڈل ہے، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس ماڈل کو سمجھنے کے لیے وقت چاہیئے، آپ 2 گھنٹے دیں، ہم آپ کو علحیدہ پورا طریقہ کار سمجھا دیں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہ انگریزی لکھ دیتے ہیں ایک لائن میں سمجھا نہیں پاتے...
لیبیا کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز تریپولیٹانیا(آئی پی ایس )لیبیا کے شہر تریپولیٹانیا کے نزدیک الشاب بندرگاہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ المناک واقعہ 12 جون کو پیش آیا جس میں مجموعی طور پر 60 سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن لاپتہ اور سمندر برد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (آئی او ایم)کے مطابق اس حادثے میں صرف پانچ افراد کو زندہ بچایا جا سکا، جبکہ باقی تمام لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں...

پنجاب آئی ٹی بورڈ نے بین الاقوامی سرٹیفکیشنزکا امتحان پاس کرنیوالے امیدواروں کو فیس واپسی کے عمل کا آغاز کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز پروگرام کے تحت بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کیلئے فیس واپسی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔(جاری ہے) فیس واپسی کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف ،ڈائریکٹر چوہدری احمد اسلام اور دیگر افسران شریک ہوئے،اس کے علاوہ مختلف تعلیمی اور پیشہ ورانہ پس منظر رکھنے والے سند یافتہ امیدواروں نے سافٹ ویئر ہاوسز اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے اپنے پیغام میں کہاکہ گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز پنجاب کے ہر شہری کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ...
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے ڈھوک غلام علی میں بھائی نے جیٹھ کے ساتھ مل کر ہمشیرہ کو غیرت کے نام پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ قتل کی واردات کا مقدمہ گشت کرتے پولیس ملازم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ اے ایس آئی اسد علی کے مطابق ساتھی اہلکاروں کے ساتھ انسداد جرائم کی خاطر گشت پر تھا کہ اچانک ڈھوک فرمان علی کی جانب سے فائرنگ اور شور کی آواز آئی۔ دیکھا تو فیصل محمود کے مکان سے دو افراد مسلح حالت میں نکلے، پولیسں کو دیکھتے اور تعاقب پر دونوں مسلح افراد گلیوں میں فرار ہوگئے۔ مقدمے کے متن کے مطابق مکان کی اندر جاکر دیکھا تو...

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا قانونی تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بدھ کوچیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی قلب حسن شاہ اور ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن پاکستان بیرسٹر اسامہ ملک کے ساتھ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں یونیورسٹی آف لندن کی انڈر گریجویٹ لاز کی ڈین پیٹریشیا میک کیلر بھی موجود تھیں۔ اجلاس کے ایجنڈا میں قانونی تعلیم میں معیارات کو بڑھانے اور نافذ کرنے خاص طور پر بیرونی قانون کے پروگرام پیش کرنے والے اداروں پر توجہ مرکوز کرناتھا۔ میک کیلر نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی آف لندن پاکستان بار کونسل اور ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن (ڈی ایل ای )کی طرف سے مقرر کردہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) چھیاسی سالہ، آیت اللہ علی خامنہ ای ایران کو اس کے سب سے خطرناک سیاسی اور دفاعی حالات میں کشتی کو پار لگانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، باوجودیکہ وہ خود اسرائیل کے اہم اہداف میں سے ایک ہیں۔ ان کے کئی اعلیٰ فوجی اور انٹیلیجنس مشیر یا تو ہلاک ہوچکے ہیں یا لاپتہ ہیں، جس نے فیصلہ سازی کے بنیادی مرکز کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ایسے اقدامات کے خدشات کو جنم دیا ہے جو ممکنہ طور پر ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ حماس کے ساتھ جو کیا وہ ایران مت بھولے، اسرائیل کا انتباہ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، جس...
خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 363 ارب روپے رکھنے کی تجویز دے کر صوبے کے اسکولوں سے باہر 48 لاکھ بچوں میں سے 24 لاکھ کو اسکولوں میں لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کرائے کے اسکولوں کے ساتھ ساتھ کام نہ کرنے والے 15 ہزار تک اساتذہ کو ریٹائر کرنے اور 27 ہزار سے زیادہ نئے نوجوان اساتذہ بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل ترکئی کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیم کا بجٹ 327 ارب سے بڑھا کر 363 ارب کرنے کی تجویز دی ہے، جو گزشتہ سال کی نسبت 11 فیصد زیادہ...
سٹی 42: بلوچستان بجٹ میں مختلف محکموں میں 2964اسامیاں تخلیق کی گئی صوبائی وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی نے کہا نئے مالی سال کے بجٹ میں سکول ایجوکیشن کی ترقی کی مد میں 19.8 جبکہ ترقیاتی مد میں 101 ارب رکھے گئے ہیں ،رواں مالی سال محکمہ تعلیم میں 1170کنٹریکٹ اور 67 ریگولر اسامیاں تخیلق کی گئی ہیں ، بجٹ میں آئی سی آئی اور پرائمری تعلیم کی بہتری کے لئے 28ارب روپے مختص کئے ہیں ،ہائیر ایجوکیشن 2025.26میں غیر ترقیاتی مد 24 ارب ایک کروڑ اورترقیاتی مد م5ارب روپے مختص کئے ہیں ،2025.26 کے بجٹ میں محکمہ کالجزکےلئے 91 اسامیاں تخلیق کی گئیں،کالجز کے بسز اور کوسٹرکےلئے پی ایس ڈی پی میں 500 ملین روپے کی رقم مختص کی ہے ،کالجز...
عام انتخابات 2024 میں این اے57 راولپنڈی سے آزاد امیدوار اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق سینٹر چوہدری تنویر نے ہائی کورٹ میں سرنڈر کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری تنویر خان نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ وکیل صفائی چوہدری یاسر نے کہا کہ شامل تفتیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاھتے ہیں، بے گناہ ہیں پولیس اپنی تفتیش تسلی کے ساتھ مکمل کرے مکمل تعاون کریں گے۔ ہائی کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس چوہدری تنویر کو لے کر روانہ ہوگئی، چوہدری تنویر کے کارڈیالوجی ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ چوہدری یاسر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اپنی بے گناہی کے تمام شواہد پولیس کو...