2025-09-18@07:36:23 GMT
تلاش کی گنتی: 559

«مجاہدین کے خلاف»:

(نئی خبر)
    ہارورڈ یونیورسٹی نے فنڈز منجمد کیے جانے کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ کی شرائط نہ ماننے پر ہارورڈ یونیورسٹی کی 2.2 ارب ڈالر کی امداد منجمد غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران وفاقی حکومت نے ہارورڈ کی طرف سے  غیر قانونی مطالبات کو ماننے سے انکار کے بعد کئی اقدامات کیے ہیں۔ ایلن گاربر نے کہا کہ ہم نے فنڈنگ ​​کے تعطل کو روکنے کے لیے ایک مقدمہ دائر کیا ہے کیونکہ یہ غیر قانونی ہے اور حکومت کے اختیارات سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی مسلم مخالف، عرب مخالف...
    وکلا نے خبردار کیا ہے کہ جب تک دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو مستقل طور پر ختم نہیں کیا جاتا، یہ احتجاج جاری رہے گا۔ وکلا برادری کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے سندھ کے پانی کے حصے پر ڈاکہ ہیں اور ان کے خلاف ہر قانونی، جمہوری اور آئینی طریقے سے مزاحمت کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ میں نئی نہروں کی تعمیر کے معاملے پر وکلاء برادری سراپا احتجاج بن گئی، کراچی میں وکلا برادری نے دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا۔ سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اپریل 2025ء) صدر ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت میں ان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ہزاروں افراد ملک بھر میں منعقدہ درجنوں تقریبات میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ٹرمپ کی جارحانہ امیگریشن پالیسیوں، بجٹ میں کٹوتیوں، یونیورسٹیوں، نیوز میڈیا اور قانونی اداروں پر دباؤ سمیت یوکرین اور غزہ کے تنازعات سے نمٹنے کی پالیسی کی مذمت کی۔ اقتدار میں واپس آنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی ایلون مسک کے ساتھ مل کر حکومتی اخراجات میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں کی ہیں۔ انہوں نے دو لاکھ سے زیادہ وفاقی ملازمین کو فارغ کیا اور اہم وفاقی ایجنسیوں جیسے کہ USAID اور محکمہ تعلیم کو ختم...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر مظاہرے ہورہے ہیں۔یہ مظاہرے ‘50501 تحریک’ کی طرف سے ‘ڈے آف ایکشن’ کے دوسرے روز ہوئے، واشنگٹن میں سینکڑوں مظاہرین وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوکر ‘شیم’ کے نعرے لگاتے رہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس کے اندر موجود تھے۔ ‘50501 تحریک’ کی طرف سے اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا جو ان اقدامات کو غیرجمہوری اور غیرآئینی سمجھتی ہے۔ اس تحریک کے ممبران کا ٹرمپ کی معاشی اور ایمیگرینٹ پالیسیز سے اختلاف ہے جبکہ وہ سرمایہ دار ایلون مسک کی بطور مشیر تعیناتی اور ان کے صدارتی فیصلوں پر اثراندازی کو بھی درست نہیں...
    بھارت میں وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جس کا اظہار ریاست کرناٹک میں جمیعت علماء کی قیادت میں ہونے والے ایک بڑے احتجاج میں کیا گیا۔ احتجاج میں ہزاروں علما، مشائخ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور وقف کے تحفظ کے حق میں آواز بلند کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ”وقف مسلمانوں کا آئینی حق ہے، اور ہم فاشسٹ طاقتوں کو یہ حق چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے“۔ شرکاء نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت مسلمانوں کے حقوق سلب کرنا چاہتی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں، لیکن آئین کو مسخ نہیں ہونے دیں گے۔ یہ احتجاج نہ تو...
    ذرائع کے مطابق انڈین یونین مسلم لیگ کے زیراہتمام مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر متنازعہ ایکٹ کی مذمت کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست کیرالہ کے ساحلی شہر کوذی کوڈ میں مودی حکومت کی طرف سے منظور کئے گئے متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ہزاروں لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق انڈین یونین مسلم لیگ کے زیراہتمام مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر متنازعہ ایکٹ کی مذمت کی گئی تھی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ متنازعہ قانون سے مسلمانوں کے آئینی حقوق مجروح ہوئے...
    ڈی جی خان: پنجاب پولیس نے راجن پور میں کچےکے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ کاررائیاں کی اور دعویٰ کیا کہ اہم علاقہ واگزار کروایا گیا ہے اور اس دوران 5 ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا جبکہ دو مارے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے راجن پور میں کچہ کریمنلز کے خلاف پکا  ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور بھرپور پیش قدمی سے کچہ جمال کا علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ عمرانی گینگ کے 5 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، جن میں علی شیر، ولی محمد، حبیب الرحمان، عبد الغفور اور عثمان عمرانی شامل۔ ان کا کہنا تھا کہ  گرفتار ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں...
    مقررین نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی حکومتوں کو بھی پابند کریں کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کے حوالے سے ٹھوس مؤقف اختیار کریں اور حکومتی سطح پر امریکا اور غاصب ریاست کی ناصرف مذمت کریں، بلکہ ان دہشتگردوں کیخلاف مزاحمتی تنظیموں کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں، امت مسلمہ آج امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف متحد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ، لبنان، یمن اور شام پر امریکی و اسرائیلی جارحیت اور پاکستان میں صہیونی تنظیم شراکا کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کراچی نمائش چورنگی پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔مظاہرے میں اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرے سے خطاب رہنماء...
    نئی دہلی: بھارت میں مسلم مخالف وقف بل کے خلاف مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور پرتشدد واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ مسلمانوں کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف یہ احتجاج پورے بھارت میں پھیل چکا ہے، خاص طور پر بنگال کے مرشدآباد علاقے میں شدید ہنگامے دیکھنے کو ملے۔ مظاہرین نے بھارتی پولیس کی موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی اور پولیس کی بس بھی نذر آتش کر دی۔ مظاہروں کی شدت بڑھنے کے ساتھ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید شیلنگ اور فائرنگ کی۔ پولیس کے ظلم و ستم کی وجہ سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ عوام کے سڑکوں پر نکلتے ہی پولیس نے طاقت کا...
    ذرائع کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں پرتشدد مظاہروں کے دوران تین افراد ہلاک ہوئے۔ اس سلسلے میں 118 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کو ہندوتوا کے رنگ میں رنگنے کے آر ایس ایس کے ایجنڈے پر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے جارحانہ عملدرآمد سے لوگوں کی جانیں ضائع ہونا شروع ہو گئی ہیں اور حال ہی میں منظور شدہ وقف قانون کے خلاف احتجاج کے دوران مغربی بنگال میں تشدد سے تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں پرتشدد مظاہروں کے دوران تین افراد ہلاک ہوئے۔ اس سلسلے میں 118 افراد کو...
    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر متھلیش ٹھاکر نے کہا کہ مسلمانوں کو وقف املاک پر آئینی حقوق حاصل ہیں۔ اس بل کے ذریعے حکومت آئین کے اصولوں کو تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی طرف سے منظور کئے گئے وقف ترمیمی بل کے خلاف آج ریاست جھارکھنڈ میں اقلیتی حقوق فورم کی قیادت میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع گھڑوا میں مسلم کمیونٹی کے ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور پرامن جلوس نکال کر بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس دوران سابق وزیر متھلیش ٹھاکر بھی مظاہرین کے ساتھ موجود تھے۔مظاہرین نے ماجھیاں موڑ سے ٹائون ہال گرانڈ تک مارچ کیا جہاں...
    مرتضیٰ حسین نامی ایک احتجاجی نے بتایا کہ پولیس کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، فی الحال صورتحال پر قابو پانے کیلئے علاقے میں مزید فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کے مرشد آباد میں وقف ایکٹ کے خلاف آج ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑا۔ اس کی وجہ سے جنگی پور سب ڈویژن کے سوتی اور شمشیر گنج بلاک سب سے زیادہ متاثرہ علاقے رہے، مظاہرین نے وہاں پتھراؤ کیا۔ اس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ اس تصادم کے دوران فراکہ کے ایس ڈی او پی منیر الاسلام زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے ایک بس کو آگ لگا دی۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سوتی میں...
     ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ آئمہ اطہار، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کو شہید کرنا بنی اُمیہ کا وطیرہ ہے، دُنیا نے دکھ لیا ہے کہ جس سعودی عرب میں مندر، سینما اور جوئے کے اڈے تعمیر کیے جا سکتے ہیں وہاں مزارات کیوں نہیں ہو سکتے، اس سے سعودی حکمرانوں کی آل رسول سے دشمنی واضح ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع لیہ کے زیراہتمام جنت البقیع میں مزارات مقدسہ کی بے حرمتی اور اُنہیں شہید کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ سردار صفدر حسین خان، ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری اور دیگر نے کی۔ مظاہرین نے سعودی عرب میں جنت...
    احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں مقررین نے عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ عملی یکجہتی پر زور دیا۔ مظاہرین نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف احتجاجی...
    ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں، مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ شرکا نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔اٹک، ٹیکسلا خانپور، خانیوال ، فاروق آباد، ساہیوال، وزیر آباد، بھلوال، وہاڑی ، مری، بہاولپور میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ حیدرآباد، جیکب آباد،...
    احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ آج غزہ میں لاکھوں مسلمان فاقہ کشی، نسل کشی اور قحط کا شکار ہیں جبکہ مسلم حکمران امریکی سامراج کے خوف سے اتنے بڑے سانحے اور ظلم کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل کے جنگی جنون میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی تا کشمور سندھ بھر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن سے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس سلسلے میں صوبائی امیر کاشف سعید...
    مقررین نے کہا کہ غزہ میں 200 سے زائد صحافیوں، 10 ہزار بچوں سمیت 50 ہزار سے زائد فلسطینیی شہید ہو چکے ہیں۔ اس پر عالمی برادری اور بالخصوص عرب دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انصار زاہد نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ سلامتی قونصل اور او آئی سی کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب کے باہر المصطفیٰ جرنلسٹس ویلفیئر فورم کی اپیل پر فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد، نائب صدر صائمہ نواز، الفت مغل، احمد ہمایوں خان، نعیم اقبال، انصار زاہد، تصور شہزاد، اقبال جگھڑ، مبشر حسین، اے آر گل،  محمود بھٹی، محبوب چودھری ، حامد نواز، سجاد...
    لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ایک منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جہاں مظاہرین نے ایک تالاب یا فوارے میں سرخ رنگ ڈال کر اسے خون کے پانی میں بدل دیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ سرخی غزہ میں بہنے والے بے گناہ فلسطینیوں کے خون کی علامت ہے، جسے دنیا نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کو نہ صرف سیاسی بلکہ فوجی امداد دے کر اس ظلم میں شریک ہے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "Stop Arming Israel"، "Blood On Your Hands" اور "Free Palestine" جیسے نعرے درج...
    امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ایک منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جہاں مظاہرین نے ایک تالاب یا فوارے میں سرخ رنگ ڈال کر اسے خون کے پانی میں بدل دیا۔ اسلام ٹائمز۔  برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ایک منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جہاں مظاہرین نے ایک تالاب یا فوارے میں سرخ رنگ ڈال کر اسے خون کے پانی میں بدل دیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ سرخی غزہ میں بہنے والے بے گناہ فلسطینیوں کے خون کی علامت ہے، جسے دنیا نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کو نہ صرف سیاسی بلکہ...
    وزیراعلیٰ سندھ نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف آپریشن جاری ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی وجہ سے کسی شہری کو کوئی پریشانی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشت گردی کو کنٹرول کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف آپریشن جاری ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی وجہ سے کسی شہری کو کوئی پریشانی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی...
    وفاقی حکومت نے ملک سے باہر جاکر بھیک مانگنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے ملک سے باہر جاکر بھیک مانگنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی طرز کی حکمت عملی اپناے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ دیگرممالک میں جا کربھیک مانگنے کے عمل سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشت گردی طرزکی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور بھیک مانگنے والوں کے خلاف ملک میں سخت قانونی سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نافذ بھکاری ایکٹ مزید سخت بنانے کے...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک سے باہر جاکر بھیک مانگنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی طرز کی حکمت عملی اپناے کی ہدایت کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ دیگرممالک میں جا کربھیک مانگنے کے عمل سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشت گردی طرزکی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور بھیک مانگنے والوں کے خلاف ملک میں سخت قانونی سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نافذ بھکاری ایکٹ مزید سخت بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی اور دیگر ممالک سے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ ہونے والوں کے خلاف ملک...
    اس سے قبل متنازعہ قانون پر بحث کرانے سے انکار پر ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اسمبلی میں مخلوط حکومت کے ارکان نے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ایوان کے باہر احتجاج کیا ہے۔ اس سے قبل متنازعہ قانون پر بحث کرانے سے انکار پر ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی تھی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کانفرنس، کانگریس، سی پی آئی ایم اور بعض آزاد ارکان نے اسمبلی کے انٹری گیٹ پر دھرنا دیا اور بی جے پی کی زیر قیادت مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ این سی کے رکن الطاف نے صحافیوں...
    مقررین نے کہا کہ امیت شاہ 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات کا ذمہ دار ہے اور کشمیری عوام ایسے شخص کو قابلِ نفرت سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے خلاف مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرے میں خواتین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی وزیر داخلہ کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مذمت کی گئی۔ مظاہرین نے سیاہ جھنڈے لہرا کر احتجاج کیا اور وہ ”جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے”، ”ہم چھین کے لیں گے آزادی”، ”نامنظور...
    مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی عہد شکنی کی گئی، اسرائیل کی طرف سے بمباری، ہسپتالوں، مساجد، اسکولوں اور پناہ گزینوں کیمپوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف کھلا اعلانِ جنگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے اسرائیلی بربریت، عہد شکنی اور غزہ میں نہتے فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد، سول سوسائٹی، وکلا، طلبا، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم،...
    مظاہرے میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے کفن پہن رکھے تھے، شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، شرکاء نے مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے، اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے پریس کلب ملتان کے سامنے حالیہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینی بچے، مرد اور خواتین کے لئے چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے کفن پہن رکھے تھے، شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز...
    بحث میں اپوزیشن جماعتوں کیطرف سے سخت اعتراضات دیکھنے سامنے آئے جنہوں نے بل کو "مسلم مخالف" کیساتھ ساتھ "غیر آئینی" قرار دیا، جبکہ مودی حکومت نے اس بل کو "تاریخی اور اصلاحی" قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں منظور کئے گئے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف کسی بھی قسم کے احتجاج کو دبانے کی کوشش میں ریاست اترپردیش کے مظفرنگر میں حکام نے 4 اپریل کو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران علامتی احتجاج کے طور پر سیاہ بیج باندھنے پر 300 لوگوں کو لیگل نوٹس جاری کیا ہے اور سبھی کو دو دو لاکھ روپے کے بانڈ جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ سنیچر تک نوٹس پانے والوں کی تعداد 24 تھی لیکن پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی)...
    امریکا سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )مریکا سمیت مختلف ممالک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی اتحادی ایلون مسک کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق “Hands Off!” کے عنوان سے ہونے والے اس احتجاج نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی جس میں عوام نے حکومتی اقدامات کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صرف نیویارک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جبکہ واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال پر 20,000 سے زائد مظاہرین نے شرکت کی۔ ملک کی تمام 50 ریاستوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) دوسری بار امریکہ کے صدر منتخب ہوکر وائٹ ہاؤس پہنچنے والے ریپبلکن سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کی متعدد متنازعہ پالیسیوں کو تباہ کُن قرار دینے والے ہزاروں امریکی باشندوں نے ہفتے کو مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل کر اپنے احتجاج کا بھرپور اظہار کیا۔ واشنگٹن، نیو یارک، ہیوسٹن، فلوریڈا، لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں امریکہ میں رہنے والے باشندوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقسیم کا سبب بننے والی پالیسیوں کی بھرپور مخالفت کرتے نظر آئے۔ کن پالیسیوں پر سب سے زیادہ تشویش پائی جاتی ہے؟ صدر ٹرمپ کے مخالفین سب سے زیادہ سرکاری عملے میں کٹوتیوں، تجارتی محصولات اور...
    اسلام آباد: بی ایل اے کی جانب سے لسانی بنیادوں پر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل اور دہشت گردی کے خلاف پنجاب کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی عوام نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی ایل اے ہندوستان کے اشاروں پر بے گناہ پاکستانیوں کو لسانی بنیادوں پر قتل کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو سخت ترین سزا دی جائے اور انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے۔ عوام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے لوگ بلوچ طلباء اور افراد کو اپنے گلے سے لگا کر رکھتے ہیں اور انہیں اپنا حصہ سمجھتے ہیں، لیکن بی ایل اے کی جانب سے پنجابیوں اور پختونوں کو لسانی...
    نئی دہلی: بھارت کی لوک سبھا میں متنازع وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ملک بھر میں زبردست احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں، مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے اس بل کو اقلیتوں کے خلاف سازش اور آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ، رانچی، احمد آباد، بہار اور منی پور سمیت متعدد شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ صرف چند گھنٹوں میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ’وقف بل واپس لو‘ کے نعرے لگائے۔ احمد آباد میں پولیس نے احتجاج پر تشدد کیا اور 50 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ کولکتہ، رانچی اور جمئی میں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک کے خلاف ’ہینڈز آف‘ احتجاجی تحریک میں شکاگو، نیویارک، واشنگٹن، انٹلانٹا، ڈینور، ڈیلاس سمیت امریکا بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں 1200 مقامات پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین امریکا میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور ٹرمپ حکومت سے عوام دشمن پالیسیاں واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ امریکا کے مختلف شہروں میں ہفتے کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ صدر ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد یہ اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی کرکٹر خوشدل شاہ پاکستانی ٹیم کے خلاف بدتمیزی کرنے پر افغان تماشائی سے الجھ پڑے۔ ذرائع کے مطابق تماشائی کی جانب سے پشتو میں پاکستان ٹیم کو برا بھلا کہا گیا۔ واقعہ کی انکوائری جاری ہے اور ٹیم منیجر معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ فین کے بارے میں ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ وہ افغان شہری تھا، یہ ایک سنگین نوعیت کا واقعہ ہے۔ معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور معاملے پر خوشدل شاہ کے ساتھ ہیں۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم انتظامیہ نے قومی کرکٹر سے بدتمیزی کی مذمت...
    کراچی: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جبر اور ظلم کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، غلامی سے بغاوت ہماری پہچان ہے۔ تونسہ میں جے یو آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران ہماری غربت کا ناجائز فائدہ اٹھار ہے ہیں، دوسرے ممالک سے آزادی کی بھیک مانگی نہیں جاسکتی کیونکہ ہم سب کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری غربت کو کمزوری سمجھ کر جاگیردار اور حکمران اسے استعمال کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں پر آگ برسائی جاری ہے اور ہمیں دہشت گرد بھی کہا جاتا ہے، دنیا میں آگ لگانے والے...
    پشاور:خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ 158 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے 15 مختلف اضلاع میں 73 آپریشنز کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ 40 دہشت گرد شمالی وزیرستان میں ہلاک ہوئے، جب کہ دیگر علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی آئی خان میں 25، مہمند میں 20، بنوں اور مردان میں 18، 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جنوبی وزیرستان میں 13، لکی مروت میں 7 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ باجوڑ میں 6، خیبر میں 4، کرک اور ٹانک میں 2، 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ چارسدہ،...
    ویب ڈیسک : کراچی میں صدر مملکت کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کرنے والے پولیس افسر کو پیکا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔  پولیس کے مطابق صدرپاکستان کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑگیا، ایس آئی او ابراہیم حیدری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے سکھن پولیس نے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر ابرار شاہ کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق تفتیشی افسر ابرار شاہ نے فیس بک پر 2 اپریل کو پوسٹ کی تھی جس میں صدرپاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ لکھے گئے تھے۔  افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ ملزم کے خلاف مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر...
    سکھر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے کینال منصوبہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا، کینالز کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، آئین کے تحت جب تک تمام صوبے متفق نہ ہوں کینال نہیں بن سکتیں، سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جن بیساکھیوں پر یہ پراجیکٹ بنایا گیا وہ گرگئیں۔ ہم کینالز کورکوائیں گے۔ کوئی منصوبہ بنانے کی سوچ پرتوپابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ارسا کسی کے کہنے پر پورے ملک کو ڈبو رہا ہے۔ ہم حکومت کیوں چھوڑیں۔ ہم کینالز رکوائیں گے۔ حکومت چھوڑی تو انہیںفری ہینڈ مل جائے گا۔...
    لندن: انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی اسٹون گھٹنے کی انجری کے باعث اس سال زمبابوے اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچز سے باہر ہوگئے۔ اولی اسٹون نے دائیں گھٹنے کی سرجری کرائی ہے اور انہیں 14 ہفتے کی بحالی درکار ہوگی۔   اسٹون نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف دو ہوم ٹیسٹ میچز میں سات وکٹیں حاصل کیں اور انہیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے لیے منتخب کیا گیا لیکن وہ کسی میچ میں شامل نہ ہو سکے۔ گزشتہ ماہ ابوظہبی میں ناٹنگھم شائر کی پری سیزن ٹریننگ کے دوران ان کے گھٹنے میں تکلیف بڑھ گئی جس کے بعد مزید اسکینز کے نتیجے میں سرجری کی ضرورت پیش آئی۔   اس انجری کے باعث اسٹون 22 مئی...
    جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے چہکان کا دورہ کیا۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر...
    سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ یہ آئین کے آرٹیکل 26 کی براہ راست خلاف ورزی ہے، جو مذہبی اقلیتوں کو اپنے مذہبی اداروں کو سنبھالنے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے وقف ترمیمی بل پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی قابل مذمت اقدام قرار دیا ہے جو مسلمانوں کے خلاف قانونی اعتبار سے امتیازی سلوک کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بل میں وقف ایکٹ 1995 کی اہم دفعات کو منسوخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جو پہلے مسلمانوں کو دوسرے مذہبی برادریوں کی طرح کے حقوق دیتے تھے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہندوستان...
    ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بعد 17 ویں مہینے کے موقع پر 17 منٹ کی "علامتی موت” اور علامتی جنازوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کیخلاف پھر سے مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ امریکی ریاست میساچوسٹس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بعد 17 ویں مہینے کے موقع پر 17 منٹ کی "علامتی موت” اور علامتی جنازوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے...
    ویب ڈیسک :امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ویزے کا حصول  اب غیر ملکی طالب علموں کے لیے زیادہ مشکل بننے والا ہے۔  تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواستیں دینے والوں کی زیادہ سخت چھان بین کرنے کا حکم دیا ہے۔مارکو روبیو نے بیرون ملک موجود امریکی سفارتکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا...
    مظاہرین نے ایلن ماسک کی ٹیسلا کمپنی کی کاروں کی نمائش گاہوں اور تجارتی کمپنیوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے ہيں۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینر تھے جن پر لکھا ہوا تھا، مسک ہمارے پیسے لوٹ رہا ہے اور ہمارے ملک کو واپس لو۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ، کینڈا، اور یورپ کے مختلف شہروں میں ایلن ماسک کے وسیع اختیارات اور حکومتی اداروں کے کارکنوں کو نوکری سے باہر نکالنے کے  اقدامات کے خلاف مظاہرے ہوئے ہيں۔ مظاہرین نے ایلن ماسک کی ٹیسلا کمپنی کی کاروں کی نمائش گاہوں اور تجارتی کمپنیوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے ہيں۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینر تھے جن پر لکھا ہوا تھا، مسک ہمارے پیسے لوٹ...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہاز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جو ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ رانا ثناءاللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کےکوئی مطالبات نہیں ہیں، دہشت گرد پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو آزاد کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مکمل خاتمے تک جاری رہے گی تاہم آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کیلئے تیار ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ان کا کہنا تھا درخواست ہے ایسا مطالبہ نہ کریں جس...
    رواں ہفتے میں دو درجن کے لگ بھگ جواسیس کو غزہ کی عدالتوں میں جرم ثابت ہونے کے بعد کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔ ان جواسیس کو کھلے عام عوام کے درمیان قتل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباریوں میں سیاسی قیادت کے متعدد ارکان کی شھادت کے بعد القسام بریگیڈ کی داخلی انٹیلیجنس مسلسل تحقیقات میں مصروف ہے۔ ان سرگرمیوں کے دوران اسرائیل اور اسرائیل کے اتحادی خلیجی ممالک کی حمایت یافتہ "فتح اتھارٹی اور محمود عباس" کے گینگز نے غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر مشکوک اور شرپسند مظاہروں کا انعقاد کیا اور بعض مقامات پر عام مظاہروں میں شرپسندی کی کوشش بھی کی ہے۔   ان مظاہروں کے دوران...
    پنجاب پولیس روجھان کا چک عمرانی میں ڈاکوؤں کے عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کیخلاف آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور میں کچے کے علاقے چک عمرانی میں لُنڈ اور عمرانی گینگ کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کیخلاف روجھان پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے تاہم  پولیس ان کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق علاقہ کو گھیرے میں لیکر ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔ اس...
    پاکستان کے بیٹر عثمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق عثمان خان کو پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ترجمان کے مطابق عثمان خان کے ایم آر آئی اسکین میں لوگریڈ ٹیئرکی تصدیق ہوئی ۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ عثمان خان 2 اپریل کو ہیملٹن میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ Post Views: 2
    تل ابیب میں ہزاروں افراد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات کو ہزاروں شہریوں نے تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے غزہ جنگ بندی ڈیل کو مکمل کرنے اور غزہ میں موجود بقیہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے اسرائیل نے چند دن قبل جنگ بندی معاہدے کو ٹوڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کردیے تھے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب 50 ہزار سے...
    نیویارک کاؤنٹی کے ایک کلرک نے ٹیکساس میں اسقاط حمل کی ادویات تجویز کرنے کے جرم میں نیویارک کے ایک ڈاکٹر کے خلاف ایک لاکھ 13 ہزار ڈالر جرمانے کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: فلوریڈا کے گورنر نے اسقاط حمل پر پابندی کے بل پر دستخط کر دیے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق السٹر کاؤنٹی کے قائم مقام کلرک ٹیلر بروک نے نیو پالٹز کی ڈاکٹر مارگریٹ ڈیلی کارپینٹر کے خلاف کولن کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے ٹیکساس کی تحریک منظور کرنے سے انکار کیا۔ کارپینٹر نے ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کے اس مقدمے کا کوئی جواب نہیں دیا تھا جس میں ان پر ٹیکساس میں غیر قانونی...
    ترجمان نیب کے مطابق نیب نے موجودہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے خلاف بھی انکوائری بند کر دی۔ نیب ترجمان کے مطابق دونوں کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ اسلام تائمز۔ مشیر وزیراعظم و سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کے خلاف بی آر ٹی انکوائری بند کر دی گئی۔ ترجمان نیب کے مطابق نیب نے موجودہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کے خلاف بھی انکوائری بند کر دی۔ نیب ترجمان کے مطابق پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے، بی آر ٹی منصوبہ سابق پی ٹی آئی دور میں شروع ہوا تھا۔ منصوبہ سابق وزیر اعلیٰ اور اس وقت کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے دور میں شروع ہوا تھا۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مارچ 2025ء) پاکستانی حکام پر پابندیوں کے لیے امریکی کانگریس میں بل پیر کے روز ایک ریپبلکن قانون ساز اور ایک ڈیموکریٹک رہنما نے مشترکہ طور پیش کیا تھا۔ اس بل کا عنوان: "پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ" ہے اور اس میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے پاکستانی حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پیر کے روز یہ بل جنوبی کیرولائنا سے ریپبلکن کانگریس کے رکن جو ولسن اور کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹ رکن جمی پنیٹا نے مشترکہ طور پر پیش کیا تھا۔ اب اس پر مزید غور و خوض کے لیے ایوان کی خارجہ امور اور عدلیہ کی کمیٹیوں کو بھیجا گیا ہے۔ امریکی کانگریس کے ریپبلکن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مارچ 2025ء) ترکی میں حکومت مخالفین کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس کے باوجود ترک مظاہرین منگل کو مسلسل چھٹے دن سڑکوں پر نکلے۔ اس دوران سات صحافیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ استنبول کے میئر کی گرفتاری پر عوامی احتجاج میں شدت ترکی میں حالیہ احتجاج کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب استنبول کے میئر اکرم امامولو، جو صدر رجب طیب ایردوآن کے اہم سیاسی حریف ہیں، کو گزشتہ ہفتے بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ امامولو کی حراست نے مظاہروں کو جنم دیا، جس کے بعد کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہو گیا جس میں اب تک 1,400...
    واضح مزاحمت کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت جنوبی ہند کی ریاستوں پر ہندی تھوپنے کے لیے بے تاب ہے اور اِس معاملے میں اُسے اِن ریاستوں کے عوام کے جذبات کا بھی احساس نہیں۔ تامل ناڈو کے وزیرِاعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا ہے کہ جنوب کی ریاستوں پر ہندی تھوپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم کھل کر مزاحمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندی تھوپے جانے کے خلاف جلد اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔ ایم کے اسٹالن نے کہا کہ اُن کی حکومت دو زبانوں کی پالیسی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت مالیاتی معاملات میں...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی، مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کی ساتھیوں کی ہونے والی گرفتاری کے خلاف 28 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کو وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی بی این پی مینگل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارٹی کی مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور اہم عہدیداروں پر مشتمل پارٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان کی روایات کو آئے روز روندا جا رہا ہے اور موجودہ حالات میں پی این پی قومی جماعت ہونے کے لحاظ سے اپنی سیاسی ذمہ داریوں کا ادراک...
    نئی کینالز کی تعمیر کیخلاف پیپلز پارٹی کے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)نئی کینالز کی تعمیر کے خلاف پیپلز پارٹی کے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، احتجاج کے دوران گھوٹکی، تھرپارکر، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ و دیگر شہروں میں وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔جیکب آباد میں دریائے سندھ سے نئے کینال نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کی جانب سے ریلی نکال کر پریس کے سامنے نعرے بازی کی گئی۔ جیکب آباد سٹی صدر شوکت گھنیو کی سربراہی میں نکالی گئی ریلی پیپلز سیکریٹریٹ سے لیکر پریس کلب پہنچی، ریلی کے شرکا نے نئے کینال نامنظور کے نارے بلند کئے،مظاہرین کا کہنا تھا...
    کراچی میں فوارہ چوک کے قریب احتجاج کے معاملے پر مظاہرین کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق 35 سے 40 مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، سمی دین بلوچ سمیت 5 افراد گرفتار کیے گئے۔ مقدمے کے متن کے مطابق گرفتاری کے دوران متعدد مظاہرین رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچ یک جہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف بلوچ یک جہتی کمیٹی، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کراچی پریس کلب پر...
    اسلام ٹائمز: احتجاج میں شریک افراد نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر آزادیٔ صحافت کے حق میں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیں اور لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر بلوچ نیشنل پریس کلب کے باہر صحافی احمد نورانی کے بھائیوں کے مبینہ اغوا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں صحافی برادری، انسانی حقوق کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر صحافی اعزاز سید نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنانا آزادیٔ...
    اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے رہنماوں نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں پر امریکہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، امریکہ ایک طرف دنیا کو امن اور انسانیت کا درس دیتا ہے جبکہ عملی طور پر اسرائیل کی پشتی بانی کررہا ہے۔ رپورٹ: سید عدیل زیدی امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر غزہ پر تازہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف خیبر پختونخوا میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی میڈیا سیل سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع، ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ اور دیگر قائدین کی قیادت میں جماعت اسلامی کے تحت...
    ماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج جاری صوبے کے کئی شہروں میں اتوار کو دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ، کوئٹہ میں معمولات بحال بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تنظیم کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت کئی دیگر دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ کوئٹہ میں اب تک بی وائی سی کے خلاف تین مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔دوسری جانب ماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے...
    بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ کوئٹہ کے سریاب تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں  نامزد افراد پر قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، لوگوں کو اکسانے سمیت 16 دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف 2 مقدمات اس سے قبل بھی درج کیے جا چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کے مختلف رہنماؤں کے خلاف سول لائن تھانے میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلوچ یکْجہتی کمیٹی کی جانب سے سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔اس...
    لاہور: غزہ میں امریکی تعاون سے جاری اسرائیلی دہشت گردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت مسجد شہدا سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شریک ہوکر امریکا اور اسرائیلی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی۔ اس موقع پر سفارت خانے کے باہر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم...
    یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، جہاں پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مظاہرے مسلسل تیسرے دن جاری رہے، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ احتجاج شین بیٹ (Shin Bet) کے سربراہ رونین بار کی برطرفی اور غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے فیصلے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت 59 اسرائیلی قیدیوں کو غزہ سے واپس لانے میں ناکام رہی ہے اور ملک کو آمریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ جمعرات کے روز پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جب سیکڑوں افراد وزیر اعظم کی...
    مظاہرین نے کہا کہ وہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر اور بے گناہ بچوں اور عورتوں پر بمباری کرکے انہیں شہید کرنے کی شدید اور پر زور مذمت کرتے ہیں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پارلیمنٹ کے سامنے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف اجتماع اور پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بغیر کسی وارننگ کے 18 مارچ کی رات خیموں میں موجود خاندانوں پر حملہ کیا، خیموں پر راکٹ اور بمباری سے اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہی رات میں 404 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ ان کا کہنا تھا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے چینی مافیا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے تحقیقات کے لئے پی ٹی اے سے مدد مانگ لی۔(جاری ہے) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی ٹی اے سے 11افراد کے نام پر رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز طلب کر لئے ہیں۔ ایف آئی اے کی بھجوائی گئی فہرست میں چینی کے مبینہ جعلی خریداروں کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو مبینہ خریداروں کے صرف نام اور شناختی کارڈ نمبر فراہم کئے گئے ہیں۔ موبائل سمز کے نمبر فراہم نہیں کیے گئے۔ چینی مافیا کے خلاف تحقیقات کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف نے دے رکھی...
    معروف عالم دین و چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا طیب قریشی نے رمضان المبارک کے دوران دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور علما کو نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے دہشتگردوں اور فتنہ پھیلنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہونی چاہئے اور اس میں ہر مکتبہ فکر اور طبقے کو ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ پشاور میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا طیب قریشی نے ماہ رمضان کی اہمیت اور ملک کی موجودہ صورت حال پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔ اور اس ماہ مساجد آباد ہوتی تھیں لیکن افسوس کی بات اس مبارک ماہ میں بھی علما...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے عوام فتنتہ الخوارج کیخلاف  کھڑے ہو  گئے، سکیورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں چھٹی پر آئے سکیورٹی اہلکار کےگھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف مقامی افراد متحد ہوگئے، مقامی افراد نے فتنہ الخوارج کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکارکو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں نماز عشاء کے وقت عباسہ خٹک میں قائم مسجد کے باہر سکیورٹی پر مامور مقامی رہائشی کا خوارج سے سامنا ہوا، مسجد میں موجود تمام نمازیوں نے ملکر خوارج کو مار بھگایا،مقامی افراد اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،ڈی پی او لکی مروت کی طرف سے...
    بھارت میں مودی سرکار کے دور میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک، نفرت انگیز مہم اور معاشی بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے کاروبار کو تباہ کرنے کے لیے جھوٹے الزامات اور سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا سہارا لے لیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق، ہندو انتہا پسند گروہ مسلسل مسلمانوں کے کاروبار اور روزگار کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ مسلم دکانداروں، ہوٹل مالکان اور سبزی فروشوں کے خلاف بے بنیاد دعوے کیے جا رہے ہیں کہ وہ کھانوں میں گائے کا گوشت، پیشاب اور تھوک کی ملاوٹ کرتے ہیں۔ ہندو تنظیمیں مسلمانوں کو دکانیں کرائے پر نہ دینے کے مطالبات کر رہی ہیں۔ اترپردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں سبزی فروشوں اور چھوٹے...
    اسلام ٹائمز: بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بلوچستان میں چین کی بڑی سرمایہ کاری اور پاکستان کے ساتھ قریبی شراکت داری کی وجہ سے چین کو دشمن کے طور پر دیکھتی ہے۔ چونکہ چین نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، اس لیے اب یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا چین پاکستان کی فوج کو بی ایل اے سے لڑنے کے لیے براہ راست مدد فراہم کرسکتا ہے۔ تحریر: محمد عامر رانا بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے واقعے کے بعد توقع ہے کہ ریاست کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آئے گا جس میں ممکنہ طور پر مختلف محاذوں پر فوجی کارروائیاں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔ تاہم...
    حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف نسل کشی دوبارہ شروع کرنے اور جنگ میں واپسی کے اپنے پہلے فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے جھوٹے حیلے بہانے بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے زور دے کر کہا ہے کہ قابض اسرائیل کا یہ کہنا کہ فلسطینی مزاحمت کار حملے کی تیاری کر رہے تھے، رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش اور غزہ میں قتل عام اور نسل کشی دوبارہ شروع کرنے کا جواز پیش کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج...
    غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مارچ ۔2025 ) حماس نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کے نتائج کا مکمل ذمے دار اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو ٹھہرایا ہے تنظیم نے ان حملوں کو نہتے شہریوں کے خلاف دھوکے پر مبنی جارحیت قرار دیا اسرائیلی حملوں کے حوالے سے جاری ایک پریس ریلیز میں حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل فائر بندی معاہدے سے مکر گیا ہے اس نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابقحماس نے معاہدے میں شامل ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فائر بندی معاہدے کو توڑنے کی پوری ذمے داری اسرائیل پر عائد کریں...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو جرمانہ عائد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی خوشدل شاہ پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی لیول ٹو کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق انہوں نے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کی۔ یہ آرٹیکل کھلاڑی، پلیئر سپورٹ اسٹاف، امپائر، میچ ریفری یا کسی دوسرے شخص (بین الاقوامی میچ کے دوران تماشائی...
    اے ٹی سی اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں مسلسل غیرحاضری پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسزکی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر تحریکِ انصاف کے رہنماؤں مراد سعید، حماد اظہراورفرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔جج طاہرعباس سِپرا نے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔
    ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیا ہے۔ بدقسمتی سے اس ماہ میں ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کر دی جاتی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حالیہ رمضان المبار ک میں مہنگائی کی صورتحال کیا ہے اور اس حوالے سے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے، اس کا جائزہ لینے کے لیے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، تاجر اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ محمد اجمل بھٹی (سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیزمینجمنٹ پنجاب) تمام سٹیک ہولڈرز کی شمولیت نہ ہونا کمیونی کیشن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مارچ 2025ء) ’’بدعنوانی قاتل ہے،‘‘ کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں بلغراد میں ہفتے کو مظاہرین کا تاریخی مظاہرہ ہوا۔ مبصرین کے اندازوں کے مطابق 275,000 سے 325,000 کے درمیان مظاہرین سربیا کے دارالحکومت میں جمع ہوئے۔ وزارت داخلہ کا تاہم دعویٰ ہے کہ شرکاء کی تعداد 107,000 تھی۔ بلقان کی ریاست سربیا کی تاریخ کا غالباً یہ سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ جس میں 'نئے سربیا‘‘ کا مطالبہ کرنے کے لیے پورے ملک سے لوگ بلغراد پہنچے۔ کسان، طلباء اور دیگر شہری شانہ بشانہ بلغراد کی سڑکوں پر ملک میں پائی جانے والی کرپشن کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ سربیا کے میڈیا کی ڈرون فوٹیج میں بلغراد کے مرکز...
    سربیا میں صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج سامنے آیا، جس میں لاکھوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بلغراد میں احتجاج کے باعث ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا، جبکہ شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔ سربیا میں یہ حکومت مخالف تحریک گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے، جو اس وقت شروع ہوئی جب نومبر 2024 میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی کا نتیجہ ہے، جبکہ حکومت نے مظاہرین کو سخت کارروائی کی دھمکی دے رکھی...
    میرپور آزاد کشمیر میں درزی سڑکوں پر نکل آئے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کپٹروں کی سلائی کے سرکاری نرخ مسترد کردیے۔ٹیلرز ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف چوک شہیداں میں احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم بھی ہوا۔پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ انتہائی کم ہیں، اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات پر سلائی کے ریٹ مقرر کیے گئے، طےشدہ نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
    مقررین نے مقبوضہ علاقے میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور بھارتی فورسز کی طرف سے علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کشمیری وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آئی آر) الطاف حسین وانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے آئی آئی ار سردار امجد یوسف، ایڈووکیٹ پرویز شاہ، زید ہاشمی، آصف جرال، شگفتہ اشرف اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین...
    مقررین نے مقبوضہ علاقے میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور بھارتی فورسز کی طرف سے علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کشمیری وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آئی آر) الطاف حسین وانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے آئی آئی ار سردار امجد یوسف، ایڈووکیٹ پرویز شاہ، زید ہاشمی، آصف جرال، شگفتہ اشرف اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین...
    بینک فراڈ کیس میں ماڈل نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو بینک فراڈ کیس میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر کو ریمانڈ مکمل ئونے پر پیش کیا کیا گیا۔  استغاثہ کے مطابق ملزم عاطف خان سے تفتیش جاری ہے 7 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔ ملزم سے ریکوری کرنی ہے۔ ملزم نے 2015 سے 2024 کے دوران 53 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔ ملزمان کے فراڈ سے ادارے کو مجموعی طورپر 1.2 بلین کا نقصان ہوا۔ عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 18 مارچ تک توسیع کرتے اسے پیر کے روز ڈاکٹر کے پاس لے جانے کا حکم دے دیا۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن اور یومِ ناموسِ رسالتؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں یہ دن “یومِ ناموسِ رسالتؐ” کے طور پر بھی منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناموسِ رسالتؐ کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اسلام امن، برداشت اور بھائی چارے کا مذہب ہے، لیکن بدقسمتی سے بعض عناصر دنیا میں اسلام کے خلاف نفرت اور غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے اس نفرت کو نہ صرف مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا بلکہ اسے عالمی امن کے...
    دریائے سندھ پر نئی کینال نکالنے کے خلاف سندھ کے باسی سڑکوں پر آگئے، مختلف شہروں میں وکلا برادری کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ دریائوں کے عالمی دن پر دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر آگئے۔ حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ، سیہون، گھوٹکی، اوباڑو، ٹھل، شہدادکوٹ اور سجاول سمیت دیگر شہروں میں وکلا برادری کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین سندھ پر ڈاکا نامنظور کے نعرے بھی لگاتے رہے۔ حیدرآباد میں گوٹھ کرن شورو سے المنظر تک ریلی نکالی گئی، مظاہرین...
    بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9مئی کیسز کی جےآئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دیدیا۔ ڈی آئی جی عمران کشور کے استعفیٰ کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں انہوں نے مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کی ہیں۔ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ میں لکھا کہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیرمتزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار قیمت چکائی۔ متن میں انہوں لکھا کہ ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن، تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں، میں خاموشی سے خدمت نہیں کروں گا،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے ماہرین پر مشتمل ایک کمیشن نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ارتکاب کا الزام لگایا ہے۔ اس کمیشن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی آبادی پر جبر اور اسے کنٹرول کرنے کے لیے جنسی بدسلوکی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسرائیل نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کمیشن کو متعصب قرار دیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے اقوام متحدہ کے کمیشن پر دیگر فریقوں کے مقابلے میں اسرائیل کے لیے مختلف معیارات کا اطلاق کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اس کمیشن کی آج تیرہ مارچ بروز جمعرات جاری کردہ رپورٹ...
    ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ملزمان رجب بٹ، حیدر علی اور مان ڈوگر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابد علی نے کیس کی۔ ایڈووکیٹ جنید خان نے رجب بٹ کی جانب سے کیس کے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں، عدالت رجب بٹ و دیگر کی ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے اگلی سماعت پر رپورٹ طلب...
    میری کچھ معلومات تھیں دارلعلوم حقانیہ پر آپریشن ہونے والا ہے ، ریاستی ذمہ داروں سے ملاقات ہوئی اور ان سے آپریشن کا ذکر کیا، ان سے کہا کہ اگر ایسا ارادہ ہے تو بہت مہنگا پڑے گا میں نے واضح کیا کہ جے یو آئی اسلحے کی سیاست نہیں کرتی،اگر دارالعلوم حقانیہ کی طرف دیکھا تو جواب دیا جائے گا، ہمیں اڑا دیں گے ، اس کے بعد جو صدا اٹھے گی اس کا اندازہ ہے، اکوڑہ خٹک میں خطاب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں، تنگ نظری اور دہشت گردی ہے ، تم مجاہد نہیں قاتل، مجرم ہو۔دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خطاب...
    مولانا فضل الرحمان : فوٹو فیس بک جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد جہاد کا نام لے کر مساجد کو نشانہ بنا رہے ہیں، ایک عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں تنگ نظری ہے۔مولانا فضل الرحمان نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ پہنچے جہاں انہوں نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ بندوق عالم دین کے خلاف کیسے استعمال ہو سکتی ہے، ایک عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا تنگ نظری ہے جہاد نہیں۔ جہاں اکثریت قرآن و سنت کے مطابق قانون سازی کی پابند ہو...
    واشنگٹن: امریکا بھر میں سائنسدانوں، ڈاکٹروں، انجینئرز اور طلبہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تحقیقی بجٹ میں کٹوتیوں، صحت عامہ کے اداروں کی بندش اور سائنسی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کے خلاف مظاہرے کیے۔ یہ احتجاج واشنگٹن، نیویارک، بوسٹن، شکاگو اور میڈیسن (وسکونسن) سمیت کئی شہروں میں کیا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے "سائنس کو فنڈ کرو، ارب پتیوں کو نہیں" اور "امریکا سائنس پر کھڑا ہے" جیسے نعرے بلند کیے۔ بوسٹن کے ایک محقق، جیسی ہیٹنر نے مظاہرے کے دوران غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ سب کچھ تباہ کیا جا رہا ہے، میں نے پہلے کبھی ایسا غصہ محسوس نہیں کیا"۔ مظاہرین نے ویکسین مخالف شخصیت، رابرٹ...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم رمضان المبارک کے مہینے میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ بابراعظم اپنے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں، سابق کپتان کے بھائی نے مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔ بابراعظم 15 مارچ کو وطن واپس آکر دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔ مڈل آرڈر بیٹر نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ مزید پڑھیں: لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اذان کی آواز سے گونج اٹھا، افطار کا اہتمام قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی عمرے کی...
    بین سباتی جو ایرانی امور کے ماہر اور ایران مخالف سیٹلائٹ چینل '' ایران انٹرنیشنل'' پر صیہونی حکومت کے اہم میڈیا شخصیات میں سے ایک ہیں، نے لاس اینجلس میں ایک تقریر کے دوران اعتراف کیا کہ حماس جیسی غیر روایتی فوجوں کے ساتھ نمٹنا ایک طویل المدتی مسئلہ ہے، اور بدقسمتی سے اسرائیل اس جنگ میں ناکام رہا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف صیہونی ماہر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مزاحمت کے محور کے خلاف جنگ لڑنے کے قابل نہیں ہے۔ بین سباتی جو ایرانی امور کے ماہر اور ایران مخالف سیٹلائٹ چینل '' ایران انٹرنیشنل'' پر صیہونی حکومت کے اہم میڈیا شخصیات میں سے ایک ہیں، نے لاس اینجلس میں ایک تقریر کے دوران اعتراف کیا کہ حماس جیسی...