2025-07-30@17:21:38 GMT
تلاش کی گنتی: 3184
«محمد العاطفی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی ہے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.(جاری ہے) سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، سابق اسپیکر نے حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب...
اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوراً اسے اپ ڈیٹ کریں، کیونکہ گوگل نے کروم میں موجود ایک سنگین سیکیورٹی خامی کو دور کرنے کے لیے نئی ایمرجنسی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان میں تیارکردہ گوگل کروم بک مارکیٹ میں آنے والی ہے؟ یہ سیکیورٹی خامی کروم کے V8 انجن میں موجود تھی، جو کہ جاوا اسکرپٹ اور ویب اسمبلی کوڈ کے اجرا کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس خطرے کو CVE-2025-5554 کے نام سے شناخت کیا گیا ہے اور اسے 10 میں سے 8.1 کا اسکور دیا گیا ہے، جو اسے ایک سنگین سیکیورٹی خطرہ قرار دیتا ہے۔ اس خامی کے باعث ہیکرز حساس معلومات چوری کر سکتے ہیں، آپ کے...

ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کورٹ
ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عدالتی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے 34 سالہ پرانے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی اپیل پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔سابق اسپیکر نے حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات پر خراج...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) میلان مینز فیشن ویک میں گزشتہ ہفتے جب ان چپلوں کی نمائش کی گئی، تو انہیں صرف ’’چمڑے کے سینڈل‘‘ کے طور پر بیان کیا گیا تھا۔ لیکن ان فلیٹ چمڑے کے سینڈل نے بھارتی فیشن کے ناقدین، دستکاروں اور سیاست دانوں کے درمیان ایک تنازع کو جنم دیا۔ جن کا کہنا تھا کہ یہ ڈیزائن روایتی کولہا پوری چپّلوں سے چوری کیا گیا ہے۔ اس سینڈل کا نام مغربی ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہا پور کے نام پر رکھا گیا ہے۔ دستکاری کے پیٹرن والے ہاتھوں سے تیار کیے جانے والے ان چپلوں کی جڑیں بارہویں صدی سے ملتی ہیں۔ پاکستان کی پہچان پشاوری چپل اب یورپ میں بھی...
عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دنیا بھر سے تقریباً 9 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان کر دیا، جو 2023ء کے بعد کمپنی کی سب سے بڑی برطرفی تصور کی جا رہی ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی مارکیٹ میں کمپنی کو مزید مؤثر، چست اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے، یہ برطرفیاں مائیکروسافٹ کی مجموعی عالمی افرادی قوت کا تقریباً 4 فیصد حصہ بنتی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ فیصلہ 2 جولائی 2025ء کو کیا گیا اور یہ حالیہ مہینوں کے دوران کمپنی کی جانب سے کی جانے والی تیسری مرحلہ وار چھانٹی ہے۔ مایکروسافٹ کے ترجمان نے کہا...
ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اب بس اور نہیں، انھیں فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت کے دوران پاول کو فیڈرل ریزرو بینک کا چیئرمین نامزد کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو بینک کے سربراہ جیروم پاول سے فوری طور پر مستعفی ہونے کو کہا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اب بس اور نہیں، انھیں فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت کے دوران پاول کو فیڈرل ریزرو بینک کا چیئرمین نامزد کیا تھا۔ ٹرمپ بارہا پاول پر شرح سود میں کمی نہ کرنے پر تنقید کر چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے فیڈرل ریزرو بینک کے چیئرمین جیروم پاول سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں کہا: "اب بہت ہو چکا، جیروم پاول کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے!" پاول کو ٹرمپ نے خود 2018 میں چیئرمین نامزد کیا تھا، لیکن گزشتہ کئی برسوں سے وہ شرح سود میں کمی نہ کرنے پر صدر کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ پاول نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر ٹرمپ کی ٹیرف (درآمدی محصولات) پالیسیوں کا معیشت پر اثر نہ ہوتا تو فیڈ پہلے ہی سود کی شرح کم کر چکا ہوتا۔ ٹرمپ...

سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال
رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کیس میں حکومت کے فریق نہ بننے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے شرمناک اقدام قرار دیا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں امیرالعظیم نے کہا کہ بجائے اس کے کہ قوم کی بیٹی کی ناحق قید سے رہائی کے لیے وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور حکمران پوری تندہی سے مقدمے کی پیروی کریں، یہ مکمل پسپائی اختیار کرچکے ہیں اور امریکی غلامی میں تمام حدیں عبور کرگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ ٹرمپ کی ناراضی مول لینے کو تیار نہیں اور آئینی و قانونی اقدامات اٹھانے سے بھی گریزاں ہیں۔ حکمرانوں نے بے گناہ پاکستانیوں کو امریکا کے حوالے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد /پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کے 27 جون کے فیصلے پرعملدرآمد کرتے ہوئے 74 مخصوص نشستیں بحال کردیں، مجموعی طور پر (ن) لیگ کو 43 ، پیپلزپارٹی کو 14 اور جے یوآئی کو 12 نشستیں مل گئیں، استحکام پاکستان پارٹی ، مسلم لیگ (ق) ، اے این پی ، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پی کی ایک ایک نشست بحال کی گئی۔ قومی اسمبلی کی بحال کردہ 19نشستوں میں سے (ن) لیگ کو 13 ، پیپلزپارٹی کو 4 اور جے یوآئی کو 2 نشستیں ملیں‘حکومتی اتحاد کو دوتہائی اکثریت مل گئی۔عدالتی فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 25 نشستیں بحال کی گئی ہیں جن میں جے یوآئی کو 10 ،...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن فیصلہ؛ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئیں؟ ای سی پی کی جانب سے قومی اسمبلی کی 19 مخصوص نشستیں، خیبر پختونخوا کی 25، پنجاب اسمبلی کی 27 جب کہ سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں بحال کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر الیکشن کمیشن نے 74 مخصوص نشستیں بحال کی ہیں۔ مخصوص نشستوں سے متعلق اس نئی پیش رفت کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر 7000 سے زائد درآمدی اشیاء پر ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن ایف بی آر نے جاری کر دیا ہے۔ صنعتی شعبے اور زرعی سیکٹر کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں درج ذیل قابل ذکر ہیں: زرعی اور لائیوسٹاک سیکٹر:بریڈنگ جانوروں کی درآمد پر ڈیوٹی کم کرکے 5 فیصد کر دی گئی۔بریڈنگ مرغیوں پر بھی درآمدی ڈیوٹی 5 فیصد مقرر کی گئی۔زندہ مچھلی، فرون فش، کواڈ فش، سر، دم اور کھال پر ڈیوٹی کم کرکے 5 فیصد کر دی گئی۔ دودھ اور ڈیری پراڈکٹس:درآمدی دودھ، دہی، پاؤڈر ملک پر ڈیوٹی 20 فیصدملک...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews جماعت اسلامی دلچسپ انٹرویو سابق امیر سراج الحق وی ٹو وی نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آخرکار جس فیچر کا انتظار تھا، وہ آئی فون صارفین کو بھی ملنے والا ہے۔ واٹس ایپ نے ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس سے اب ایک آئی فون میں ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس چلانا ممکن ہوگا۔اب تک آئی او ایس صارفین کو ایک وقت میں صرف ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کی سہولت حاصل تھی، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کافی پہلے سے یہ سہولت استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم اب آئی او ایس بیٹا ورژن میں یہ فیچر شامل کر لیا گیا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے آئی فون ورژن کے بیٹا اپڈیٹ میں ایک نیا “اکاؤنٹ لسٹ” پیج بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں صارف...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کی نشستیں بحال کر دیں۔ اس فیصلے کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں واپس ملی ہیں۔ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تفصیل خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کو 2 مخصوص نشستیں بحال ہوئیں، پیپلز پارٹی کو بھی 2 نشستیں واپس ملیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو ایک نشست حاصل ہوئی۔ اسی طرح، قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کو ایک ایک مخصوص نشست بحال کی گئی ہے۔ صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کو...

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا،محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق خواجہ سلمان رفیق نے کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا،سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبہ بھر میں موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ سائیبر پٹرولنگ سیل24/7 فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن لے رہا ہے،سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے اکاونٹ بلاک اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں37087 مجالس اور9825 جلوسوں کی مانیٹرنگ...

صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر لیبر و سپورٹس فیصل ایوب کھوکھر نے ملتان کا دورہ کیا ۔ انہوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے سکیورٹی و سہولیات کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے اقدامات پر بریفنگ لی۔ اجلاس میں کمشنر عامر کریم خاں، آر پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر، اراکین اسمبلی سلمان نعیم، واصف مظہر راں، ملک لعل محمد جوئیہ، کامران عبداللہ مڑل سمیت ڈویژن کے تمام ڈپٹی...
الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں۔ ای سی پی کی جانب سے قومی اسمبلی کی 19 مخصوص نشستیں، خیبر پختونخوا کی 25، پنجاب اسمبلی کی 27 جب کہ سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں بحال کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر الیکشن کمیشن نے 74 مخصوص نشستیں بحال کی ہیں۔ مخصوص نشستوں سے متعلق اس نئی پیش رفت کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب امیدواروں کی واپسی کے پرانے نوٹی فکیشن واپس ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے...

’’میڈ اِن چائنا‘‘سے لے کر’’ چینی برانڈز‘‘تک ، یہ چین کی اعلیٰ معیاری ترقی کا نتیجہ ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:حال ہی میں، متعدد معروف چینی مشروبات کے برانڈز نے بیرون ملک اسٹاک مارکیٹس میں اپنے اسٹاک لسٹ کروا کر عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی۔ 2 جولائی کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی برانڈز اپنی کوالٹی، منفرد ڈیزائن اور ثقافتی ورثے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بیرون ملک صارفین کی حمایت حاصل کر رہے ہیں جو چین اور بیرونی ممالک کو مربوط کرتی ہے۔ چین کے مکمل صنعتی نظام، منصفانہ اور کھلی منڈی کے ماحول اور طویل مدتی اختراعات اور تحقیق و ترقی کی بدولت “میڈ اِن چائنا” سے لے کر “چینی برانڈز” تک، یہ سب اعلیٰ معیار کی ترقی کا نتیجہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )مالی سال 25-2024 کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 9 فیصد کے نمایاں اضافے سے 26.3 ارب ڈالر تک جاپہنچا ہے ادارہ شماریات کے مطابق ملک کا تجارتی توازن یعنی برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق مالی سال 2023-24 کے دوران 24.1 ارب ڈالر خسارے میں ریکارڈ کیا گیا. مالی سال 25-2024 میں برآمدات 4.7 فیصد بڑھ کر 32.1 ارب ڈالر ہو گئیں جو مالی سال 2024 میں 30.7 ارب ڈالر تھیں ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق پائیدار ڈبل ڈیجٹ برآمدی نمو کیلئے سیاسی و اقتصادی استحکام، توانائی شعبے میں اصلاحات اور عالمی مسابقت درکار ہے. ادھر مالی سال 2025 میں درآمدات بھی 6.6 فیصد بڑھ کر 58.4 ارب ڈالر ہو گئیں جو...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لئے اپنے پر خلوص جذبات کااظہار کیا اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے ساتھ اپنی حالیہ 24 جون کی ہونے والی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے مفاہمت میں اس کے اہم کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے جولائی...
نیپرا نے بجلی صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپیہ چودہ پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے یہ فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 روپے سے کم ہو کر 47.69 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے ٹیرف میں 1.15 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 10.54 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔ اسی طرح 101 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے نیا ٹیرف 13 روپے...
وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر 7 ہزار سے زائد درآمدی اشیاء پر ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف صنعتی، زرعی، روزمرہ استعمال اور غذائی اشیاء پر ڈیوٹی میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ نئے مالی سال میں درآمدی میک اپ اور خام مال پر ڈیوٹی 55 فیصد سے کم ہو کر 44 فیصد،فیس واش، صابن اور متعلقہ خام مال پر ڈیوٹی 50 فیصد سے کم ہو کر 40 فیصد،درآمدی سبزیوں پر ڈیوٹی 5 فیصد مقرر،درآمدی کھجور پر ڈیوٹی 20 فیصد ہو گئی ہے۔ اسی طرح لائیو اسٹاک میں بریڈنگ...
---فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 15سال تک کے بچوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ 5 سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے نئی ڈیڈ لائن دسمبر 2026ء ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈریپ کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں جس کا ایک ہفتے بعد وزیرِ اعظم باقاعدہ افتتاح کریں گے، شہباز شریف جلد نئی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دیں گے۔ پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر، تعداد 14 ہوگئی، ذرائع ادارہ قومی صحتپاکستان میں ایک اور بچہ...
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سی ٹی او اسلام آباد ذیشان حیدر کااس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اب ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور سی ٹی اواسلام آباد نے کہاہے کہ اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر جدید کیمروں سے لیس ڈرون اڑائے جائیں گے، ڈرونز کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فی الفور چالان ہوگا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر کے لیے یکساں بنیادی ٹیرف پر سماعت کی، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 15 پیسے کمی کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق کے-الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔ادارے کے مطابق 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کا ٹیرف 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ اور 100 یونٹ استعمال کرنے پر 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ برقرار رکھا گیا...

وفاقی ٹیکس محصولات میں 42 فیصد تاریخی اضافہ، وزیراعظم کی ایف بی آر کو ڈیجیٹائزیشن میں تیزی لانے کی ہدایت
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، جس میں مالی سال 25-2024 کے دوران ٹیکس محصولات میں 42 فیصد اضافے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 865 ارب روپے زائد محصولات جمع کیے گئے، جو 8 گنا اضافے کے مترادف ہے۔ ٹیکس کا وفاقی آمدنی سے مجموعی پیداوار تک تناسب 11.3 فیصد رہا، جو گزشتہ سال سے 1.5 فیصد زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی ادارہ جاتی سستی برداشت نہیں کی...

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس، محصولات میں 42 فیصد تاریخی اضافہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2024-25 کے دوران ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافے پر وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024-25 کے دوران وفاقی ٹیکس محصولات میں 865 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 گنا زیادہ ہے۔ اس دوران ٹیکس کا مجموعی قومی پیداوار (GDP) سے تناسب 11.3 فیصد رہا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے اداروں کو خبردار کیا کہ نئے مالی...
نیپرا کے فیصلہ کے مطابق نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ پر 22 روپے 44 پیسے فی یونٹ، 101 سے 200 یونٹ پر 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ جبکہ 201 سے 300 یونٹ پر 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ نرخ مقرر کیے گئے ہیں، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے ٹی او یو نان پروٹیکٹڈ صارفین 41 روپے 78 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اوسط ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ جاری کر دیا تاہم لائف لائن صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے، فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 100 یونٹ تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو تنگ کرنے یا پھر نگرانی اور اصلاحات کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ایف بی آر افسران کو اس نظام میں معافی نہیں ملی گی۔اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس ادا کرنے والا ہر شہری ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے، گزشتہ برسوں کے دوران ایف بی آر میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ہیں، جس کا مقصد جوابدہی ، بنیادی ڈھانچے اور آرگنائزیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) گورنر پنجاب نے پنجاب ایڈمنسٹریٹیو سروس (پی اے ایس) گریڈ 20کے افسر اور سابق سیکرٹری فوڈ معظم اقبال سپرا کی برخاستگی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ گورنر کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا کہ خاتون محتسب پنجاب کا فیصلہ بددیانتی پر مبنی تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی خان میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی ایک پلاٹون کو تعینات کیا جائےگا، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ فرنٹیئرکانسٹیبلری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ایف سی کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ ایف سی خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیڑھ ہفتے قبل مولانافضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی، وزیراعظم نے فضل الرحمٰن کے بیٹے پر حملے، اغوا کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمٰن کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کمشنر کمپلیکس میں ایڈیشنل کمشنر ٹو سید ابرار علی شاہ کی سربراہی میں ڈویژنل محرم مانیٹرنگ سیل قائم کردیا ہے جو4سے6 جولائی تک دن رات کھلا رہے گا مانیٹرنگ سیل کا فون نمبر 02339290059 اور موبائل نمبر03333538252 ہے مانیٹرنگ سیل کا مقصد محرم الحرام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کنٹرول رومزاورڈی آئی جی پولیس کنٹرول روم سے رابطے میں رہ کر محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن ( نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عشرہ محرم الحرام 1447 ہجری کے لئے ڈپٹی کمشنرآفس نوشہرو فیروز میں ایک کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔واضح رہے کہ یہ کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ٹو) کو کنٹرول روم کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔غلام بشیر ملاح، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کنٹرول روم کے کنٹرول کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔محرم الحرام کے دوران کنٹرول روم پر امن و امان اور انتظامات کا جائزہ لینے اورعوامی شکایت وصول کرنے کے بعد فوری طور پر متعلقہ افسران کے علم میں لائے گا۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 25۔2024 کے لیے مقرر کردہ مہنگائی کا ہدف حاصل کر لیا لیکن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے شرح سود ڈبل ڈیجٹ پر رکھنے سے ملک کی معاشی شرح نمو متاثر ہوئی، کاروباری اخراجات بڑھ گئے اور ملکی برآمدات علاقائی ممالک کے ساتھ مقابلے کے قابل نہ رہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 4.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے سالانہ مہنگائی کا ہدف 12 فیصد مقرر کیا تھا،آئی ایم ایف نے مالی سال کے شروع میں اس کا تخمینہ 15 فیصد لگایا تھا لیکن بعدازاں اسے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے نہ صرف مہنگائی پر قابو پایا بلکہ معیشت کو استحکام کی راہ پر بھی گامزن کر دیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں حکومت کا ہدف ایکسپورٹ لیڈ گروتھ اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہے تاکہ آئی ایم ایف پر انحصار ختم کیا جا سکے۔ چئیر مین ایف بی آر راشد محمور لنگڑیال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ جب 2024ء میں موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو ملک میں مہنگائی کی شرح 28 فیصد تھی جبکہ حکومت نے 12 فیصد تک کمی کا ہدف مقرر کیا تھا...
پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد، من گھڑت اور ثبوت کے بغیر الزامات لگا کر نہ صرف پاکستان پر جنگ مسلط کی بلکہ یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے پاکستان کا پانی بھی روک دیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کا بڑا واضح موقف رہا ہے کہ بھارت کسی بھی صورت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کے اس موقف کو تسلیم کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے یہ تاریخی فیصلہ دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی اعلان غیر قانونی ہے۔ کیوں کہ دو طرفہ معاہدے میں ایسی کوئی شق شامل نہیں کہ کوئی فریق یکطرفہ طور...
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی سماعت کرنے والی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ اس کی اہلیت برقرار ہے اور یہ کہ ان کارروائیوں کو بروقت، موثر اور منصفانہ انداز میں آگے بڑھانا اس کی ذمے داری ہے۔ حکومت پاکستان نے ثالثی عدالت کی جانب سے اعلان کردہ ضمنی ایوارڈ کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کے تحت معمول کے مطابق تعاون بحال کرے اور اپنے معاہداتی فرائض مکمل دیانت دار کے ساتھ ادا کرے۔ بلاشبہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے آبی حقوق سے دستبردار نہیں ہوسکتا ۔ ایسا...
دریا میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے ڈرون کے ذریعے حفاظتی جیکٹس، رسیاں اور دیگر چیزوں کی تسیل کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ سوات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے دریا میں پھنسے افراد کو حفاظتی سامان بروقت پہنچانے کیلیے ڈرون کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سوات میں 13 قیمتی انسانی جانیں جانے کے بعد حکومت کو دریا میں پھنسے افراد کو جیکٹس، رسیاں اور دیگر ضروری سامان پہنچانے کا خیال آہی گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ریسکیو سامان کی ترسیل کے لیے ڈرون سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو سامان پہنچانے کی مشقیں بھی دکھائی گئیں۔ دریا میں پھنسے افراد کی...
سانحہ سوات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے دریا میں پھنسے افراد کو حفاظتی سامان بروقت پہنچانے کیلیے ڈرون کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دریائے سوات میں 13 قیمتی انسانی جانیں جانے کے بعد حکومت کو دریا میں پھنسے افراد کو جیکٹس، رسیاں اور دیگر ضروری سامان پہنچانے کا خیال آہی گیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو سامان کی ترسیل کے لیے ڈرون سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو سامان پہنچانے کی مشقیں بھی دکھائی گئیں۔ دریا میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے ڈرون کے ذریعے حفاظتی جیکٹس، رسیاں اور دیگر چیزوں کی تسیل کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پانچ روز قبل دریائے سوات میں سیاحوں سمیت...
وفاقی حکومت کا ملک میں 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ ملک بھر میں تین ماہ بعد فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ موجود ہوگا، بار کوڈ موبائل سے اسکین کر کے دوا کے اصل ہونے اور ایکسپائری کی معیاد سمیت اہم معلومات ہر شہری اپنے موبائل فون پر چیک کر سکے گا۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری تیاری مکمل ہے، انڈسٹری نے فروخت شدہ دواں پر بار کوڈ لگانے کیلئے تین ماہ کا وقت مانگا ہے۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی2025ء)نئے سال کے پہلے ہی دن عوام پر 312 ارب کے نئے ٹیکس لگا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت آج(منگل) سے 389 ارب کے انفورسمنٹ اقدامات اور 312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری پر عائد 25 فیصد ٹیکس بڑھ کر 29 فیصد ہو گیا ہے جبکہ سولر پینلز کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے بجٹ 26-2025 کے بعد ایف بی آر کو کاروبار کیلئے رجسٹرڈ شناختی کارڈ نمبر کی ٹرانزیکشنز چیک کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) حکام...
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ یکم جولائی 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز دو روز میں فی تولہ سونا 7 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا۔ آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 600 روپے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث فی تولہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیا مالی سال شروع ہوتے ہی فنانس ایکٹ 2025 آج سے ملک بھر میں نافذ العمل ہو گیا ہے، جس کے ساتھ ہی عوام، کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کو نئے ٹیکسوں اور مالیاتی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس ایکٹ کے تحت جہاں 312 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لاگو کیے گئے ہیں، وہیں 389 ارب روپے کے سخت انفورسمنٹ اقدامات بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن کا مقصد محصولات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ میں وسعت لانا ہے۔وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق فنانس ایکٹ کے تحت کئی اہم تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک بڑی تبدیلی میوچل فنڈز کے ذریعے سرمایہ کاری پر لاگو ٹیکس...
ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(سب نیوز)ڈی آئی خان میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی)کی ایک پلاٹون کو تعینات کیا جائے گا، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ فرنٹیئرکانسٹیبلری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ایف سی کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ ایف سی خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیڑھ ہفتے قبل مولانافضل الرحمن سے ملاقات کی...
اسلام آباد:وفاقی وزیرتوانائی سرداراویس لغاری نے کہاہےکہ گزشتہ سال حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں سات روپے 41 کاریلیف ختم نہیں ہوا،انہوں نے اس سلسلےمیں پھیلائی جانے والی بعض خبروں پر اپناموقف دیتے ہوئے واضح کیاکہ یہ ریلیف ختم نہیں ہوا جوتاثردیاگیاہے وہ درست نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے اویس لغاری نے کہاکہ اوسطا ریلیف ختم کئے جانے کی بات درست نہیں اس وقت بنیادی ٹیرف میں بھی ڈیڑھ روپے تک کی کمی متوقع ہے جس کی نیپرا میں سنوائی ہوچکی ہے، اس کے علاوہ جو ریلف آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے وہ بھی اس وقت بجلی صارفین کو مل رہا ہے ایک سوال پر وفاقی وزیرنے کہاکہ...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ایچ سی سی سے برطرف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو عہدے پر بحال کر دیا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم کی جانب سے معظم حبیب ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ ڈسٹرکٹ کورٹس میں سول جج سلمان بدر نے برطرفی نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔ حکم نامے میں کہا ہے کہ آئندہ تاریخ 16 جولائی تک ضیاء القیوم کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جاتا ہے، عدالت کو بتایا گیا من پسند افراد کو نوازنے کے لیے بدنیتی پر ایچ سی سی نے غیر قانونی آرڈر جاری کیا، وکیل نے بتایا برطرفی ہائیکورٹ کے مشرف زیدی کیس میں طے کردہ اصول کے بھی خلاف ہے۔ معظم حبیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ...
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے ملک میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 15 سال تک کے بچوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ ان بچوں میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے جو 5 سال سے زیادہ عمر کے تھے۔ وفاقی وزیر نے یہ انکشاف نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، جہاں انہوں نے وزارتِ صحت کے تحت متعدد اہم اصلاحاتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: دیامر سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 11 ہوگئی مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں کراچی، پشاور، لاہور اور جنوبی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کا دائرہ ابتدائی طور پر کراچی، پشاور، لاہور اور جنوبی خیبرپختونخوا تک بڑھایا جائے گا۔ حکومت نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے دسمبر 2026 کی نئی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔وزیر صحت نے اعلان کیا کہ آئندہ تین ماہ بعد ملک بھر میں فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ موجود ہوگا جسے اسکین کر کے دوا کی اصل حیثیت اور ایکسپائری چیک کی جا سکے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں منگل کو کمی دیکھنے کو ملی جس کی وجہ اوپیک پلس کے اگست میں پیداوار میں اضافے کی توقعات اور امریکی ٹیرف میں اضافے کے خدشات تھے جو اقتصادی سست روی کا باعث بن سکتے ہیں برنٹ خام تیل کی قیمت 30 سینٹ، یا 0.5 فیصد، کمی کے ساتھ 66.44 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 33 سینٹ، یا 0.5 فیصد، کمی کے ساتھ 64.78 ڈالر فی بیرل پر آ گئی.(جاری ہے) این زیڈ کے سینئر کموڈیٹی اسٹریٹیجسٹ ڈینیئل ہائنس نے کہا کہ مارکیٹ اب اس بات پر تشویش کا شکار ہے...
بیرسٹر سیف— فائل فوٹو مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شندور فیسٹول کے موقع پر حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک مرتبہ استعمال ہوا، فیسٹول کے لیے میں اور صوبائی وزیر کھیل ہی ہیلی کاپٹر میں گئے تھے۔وزیرِ اعلیٰ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مردان کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کی کابینہ سے حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے۔صوبائی مشیر اطلاعات کے مطابق جنید اکبر سے اگر ذمے داری پوری نہیں ہوتی تو کسی اہل کو یہ ذمے داری سونپے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کو مشکل وقت میں صرف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں یونیورسل میڈیکل ریکارڈ موجود نہ ہونے سے مریض کی ہسٹری جانچنا ممکن نہیں، صحت سہولت پروگرام کے نیشنل ڈیٹا بیس میں یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم قائم کیا جائے۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد سٹیٹ لائف بلڈنگ میں صحت سہولت پروگرام کے مرکزی ڈیٹا سنٹر کا دورہ کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) صحت سہولت پروگرام نے وزیر صحت کو ڈیٹا سینٹر کے امور سے متعلق بریفننگ دی۔وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ صحت سہولت پروگرام نے ای کلیم کا نفاذ کر کے پیپرلیس انوائرمنٹ کو فروغ دیا ہے، صحت سہولت پروگرام نے پاکستان کا سب سے بڑا...
15 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد ملزم کو ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے شک کی بنیاد پر عمر قید کی سزا کو ختم کر دیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم شالم غوری کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، متاثرہ لڑکی نے ٹرائل کورٹ میں ملزم کو غلط طور پر نامزد کرنے کا اقرار کیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ...
ڈیرہ اسمعٰیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ اسمعٰیل خان (ڈی آئی خان) میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی ایک پلاٹون کو تعینات کیا جائے گا، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ فرنٹیئرکانسٹیبلری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ایف سی کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ ایف سی خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیڑھ ہفتے قبل مولانافضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی، وزیراعظم نے فضل الرحمٰن کے بیٹے پر حملے، اغوا کی کوشش پر تشویش کا اظہار...
کراچی: اردن نے غزہ جنگ پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔ سوئٹزرلینڈ میں جاری فیبا انڈر 19 باسکٹ بال ورلڈ کپ کے دوران یہ فیصلہ سامنے آیا۔ انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) نے میچ کا نتیجہ اسرائیل کے حق میں دے دیا۔ اردنی باسکٹ بال فیڈریشن نے موجودہ حالات کے تناظر میں اصولی موقف کی بنیاد پر فیبا کو باضابطہ طور پر میچ نہ کھیلنے سے مطلع کیا تھا۔
—فائل فوٹو کراچی میں 106 مرکزی سڑکوں میں سے 32 پر پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کی 32 سڑکوں اور مقامات پر پارکنگ مفت ہو گی، ضلع جنوبی میں 3 اور ضلع کیماڑی کے 2 مقامات پر پارکنگ مفت ہوگی۔ضلع وسطی میں 5، ملیر اور کورنگی میں 7 مقامات پر پارکنگ فری ہو گی جبکہ ضلع شرقی میں 15 مقامات پر پارکنگ بالکل مفت ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جنوبی، وسطی اور شرقی کی 11 وال باؤنڈری پارکنگ پر مقررہ فیس رہی گی۔ کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس پر کل سے پارکنگ بالکل مفت ہوگی، میئر کراچی میئر کراچی نے کہا کہ نوٹیفکیشن...
ویب ڈسک: ملک میں آج یکم جولائی سے نئے مالی سال 2025-26 کا آغاز ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وفاقی بجٹ 26-2025 پر عملدرآمد بھی شروع ہو گیا ہے۔ نئے بجٹ کے مطابق 389 ارب کے انفورسمنٹ اقدامات اور 312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے ہیں، میوچل فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری پر عائد 25 فیصد ٹیکس بڑھ کر 29 فیصد ہو گیا ہے جبکہ سولر پینلز کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے بجٹ 26-2025 کے بعد ایف بی آر کو کاروبار کیلئے رجسٹرڈ شناختی کارڈ نمبر کی ٹرانزیکشنز چیک کرنے کا اختیار مل گیا ہے، ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر ہیگ میں مستقل ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت سے فوری اور دیانتدارانہ عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے، دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کو درست ثابت کرتا ہے کہ انڈس واٹر ٹریٹی بدستور مؤثر اور فعال ہے اور بھارت کو اسے یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا کوئی حق نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پیر کو یہاں جاری بیان نے کہا ہے کہ کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی سماعت کرنے والی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسکی اہلیت برقرار ہے اور یہ کہ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت مرضی مسلط نہیں کرسکتا : اسحاق ڈار: مودی کے دن گنے جاچکے : خواجہ آصف : ثالثی عدالت کا فیصلہ خوش آئند: دفتر خارجہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا۔ وہ اپنی پالیسیاں بدلے پاکستان بھارت کو 24 کروڑ عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا،معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہوگا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں،فلسطینیوں کے ساتھ انصاف کیے بغیر مشرق وسطی میں امن نہیں ہوسکتا،پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے،ایران کے جوہری مسئلے کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹجک سٹڈیز کے 52 ویں یوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) اماراتی دارالحکومت کے شماریاتی مرکز کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں ابوظبی کی آبادی میں 7.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی آبادی 41 لاکھ 35 ہزار 985 تک جا پہنچی۔ یہ شرح نمو دنیا کے بڑے مالیاتی مراکز کی شرح سے کہیں زیادہ ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران ابوظبی کی آبادی میں 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 2014 ء میں 27 لاکھ تھی اور 2024 ء میں بڑھ کر 41 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ابوظبی میں آبادی کا تعین رجسٹری پر مبنی مردم شماری طریقہ کار کے مطابق کیا جاتا ہے اور تمام اعداد و شمار شماریاتی نظرثانی پالیسی کے تحت باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیے...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایاز ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کی بات یہاں کیسے ہو سکتی ہے، کہا جا رہا ہے کہ انھوں نے آئین کو درست کردیا ہے، پچھلے آٹھ ججوں نے فیصلہ دے کہ آئین کو برباد کیا تھا انھوں نے اس کو درست کر دیا ہے تو اسی آئین کے تحت جب اسمبلیاں توڑی گئی تھیں تو نوے دن میں الیکشن نہیں ہوئے تھے، تو تب کہاں تھا آئین؟، تب کہاں تھا قانون؟۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بات مکافات عمل سے میرا خیال ہے کہ آگے جا چکی ہے۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ طاس معاہدے کا خاتمہ بھارت کی دیرینہ خواہش ہی نہیں بلکہ اس کے قومی اہداف کا حصہ رہا ہے۔ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ بھارت ا س معاہدے کے ساتھ وہی رویہ اپنا رہا ہے جو وہ اقوام متحدہ کے ایوانوں اور فائلوں میں موجود مسئلہ کشمیر کے ساتھ اپنائے ہوئے ہے، بھارت طاقت اور ہٹ دھرمی کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ اپنے مسائل کو یک طرفہ طور پر اپنے انداز سے اور اپنے نکتہ نظر کے تحت حل کرنے کی راہ پر چل رہا ہے۔ کشمیر ایک بین الاقوامی مسلمہ مسئلہ تھا مگر بھارت نے اس کی متنازع حیثیت کو تسلیم کرنے والے بین الاقوامی فیصلوں اور زمینی حقیقتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کی جانب سے رواں ماہ 27 جون کو سنائے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ثالثی عدالت نے پاک ،بھارت تنازع پر اپنی مکمل آئینی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ اب بھی مؤثر اور نافذ العمل ہے اور بھارت کو اس پر یکطرفہ اقدام کا کوئی حق حاصل نہیں۔فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسے اس مقدمے کی سماعت کا مکمل اختیار حاصل ہے اور یہ کہ اس کی ذمہ داری...
وفاقی وزیر ریلوے محمدحنیف عباسی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے افسروں کیلئے لگژری سیلون کے استعمال پر مکمل پابندی لگادی . لگژری سیلونز کا استعمال صرف عوام تک محدود کر دیا،پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں اہم اصلاحاتی فیصلےکیے گئے . ریلوے میٹریل کی خریداری کیلئے نئی فرمز تلاش کرنے کی ہدایت کی ، اسٹیشنز کے تمام ترقیاتی منصوبے 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دیا، ٹریفک افسروں کو اسٹیشنز کی صورتحال کا خود معائنہ کرنے کی ہدایت کردی .
جون میں مہنگائی کی شرح 3سے 4فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ خزانہ نے ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی)کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ ماہ وزارت خزانہ نے بڑی صنعتوںکی ترقی کے بارے میں محتاط رویہ اپناتے ہوئے مئی اور جون کے دوران مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔مئی 2025 میں سال بہ سال مہنگائی کی شرح دسمبر کے بعد بلند ترین سطح پر تھی، جو کئی ماہ کے وقفے کے بعد افراطِ زر کے دوبارہ بڑھنے کا اشارہ دیتی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے سوات واقعے پر مستعفی ہونے کے مطالبے کے جواب میں خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نہ صرف حالیہ سانحہ پاکپتن پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا بلکہ جوشِ جذبات میں جنوری 2022 کے سانحہ مری پر بھی ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا استعفیٰ مانگ لیا۔ یہ بھی پڑھیں سوات واقعہ افسوسناک قدرتی آفت تھی، ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی گئی : بیرسٹر سیف بیرسٹر سیف نے ایک میڈیا بیان میں کہاکہ جس طرح علی امین گنڈاپور سے سوات واقعے پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اسی طرح مریم نواز کو بھی ان واقعات کی ذمہ داری لینی چاہیے، خصوصاً...
سوات واقعے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفےکے مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جوابی استعفیٰ مانگتے مانگتے بیرسٹر سیف جنوری 2022 میں پہنچ گئے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے جنوری 2022 میں تحریک انصاف ہی کی حکومت میں پیش آئے مری واقعے پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا۔ جوش جذبات میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کہہ گئےکہ وہ جو مری میں برف میں 23 افراد جاں بحق ہوئے تھے اس پر بھی مریم کو استعفیٰ دینا چاہی۔درحقیقت یہ واقعہ عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ کے دوران جنوری 2022 میں پیش آیا تھا جہاں مری میں برف باری کےدوران سیاح سڑک پر بے یار و مددگار اپنی گاڑیوں میں رات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر ہیگ میں مستقل ثالثی عدالت (پی سی اے) کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت سے فوری اور دیانتدارانہ عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ثالثی عدالت کے حالیہ ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں عدالت نے اپنا دائرہ اختیار برقرار رکھا ہے۔جاری بیان میں کہا گیا کہ عدالت نے بھارت کی یکطرفہ کارروائی کو مسترد کرتے ہوئے منصفانہ اور مؤثر کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستان کا مؤقف درست ثابت ہوا ہے اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ مؤثر اور فعال ہے۔بیان...
پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارت سے فوری اور دیانتدارانہ عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کی جانب سے 27 جون کو جاری کردہ ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ثالثی عدالت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشن گنگا اور رتلے ہائڈرو الیکٹرک منصوبوں پر کیسز کو ضمنی ایوارڈ کے تحت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا...
اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ جولائی 2025 سے بجلی کے بلوں کے ذریعے صوبائی الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی وصولی بند کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد صارفین پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا اور بلوں کو سادہ اور قابل فہم بنانا ہے۔ اویس لغاری نے اس سلسلے میں تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کیے ہیں جس میں بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق حکومتی اقدامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ خط میں آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی اور سرکاری پاور پلانٹس کے منافع میں کمی کے لیے جاری کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں کے...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کشن گنگا اور رٹل پن بجلی منصوبوں سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی مکمل توثیق کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 27 جون کو جاری کردہ فیصلے میں عدالت نے واضح کیا ہے کہ اسے معاملے پر مکمل اختیار حاصل ہے اور وہ ان تنازعات کو بروقت، منصفانہ اور مؤثر انداز میں نمٹانے کی ذمہ داری رکھتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بھارت کے اُس یک طرفہ اور غیر قانونی اقدام کے تناظر میں آیا ہے جس میں اُس نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان نے اس اقدام کو...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آنکھوں دیکھا حال جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی حج انتظامات وسیم عباسی وی نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام صحت خود بیمار ہے، زیادہ بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں، ہیلتھ کیئر سسٹم میں خرابیاں ہیں، پمز اسپتال ہزاروں افراد کے لیے بنا تھا، اب لاکھوں افراد آگئے تو مریض کہاں جائیں گے؟ اسپتال میں جائیں تو لگتا ہے ابھی جلسہ ختم ہوا ہے۔وفاقی وزیر صحت نے بنیادی مرکز صحت گولڑہ شریف میں بگ کیچ اپ راؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال آبادی میں 61 لاکھ بچوں کا اضافہ ہوتا ہے جبکہ 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے لگا کر اسپتال بنارہے ہیں، مزید کتنے اسپتال...
ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر کی پاکستان کے سیکرٹری دفاع سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ایتھوپیا کے پاکستان میں تعینات سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے پیر کے روز وزارت دفاع میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں اطراف نے موجودہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران، سفیر نے سیکرٹری دفاع کو ایتھوپیا کے وزیراعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد کی قیادت میں ہونے والی اہم سیاسی، سماجی اور قانونی اصلاحات کے بارے میں بریفنگ...
اسلام آباد: پاکستان نے کشن گنگا اور رٹل پن بجلی منصوبوں پر ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رٹل پن بجلی منصوبوں کے تنازعے پر ثالثی عدالت کی جانب سے 27 جون کو جاری کردہ ضمنی فیصلے کا پاکستان خیرمقدم کرتا ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ اسے معاملے پر مکمل اختیار حاصل ہے اور عدالت ان تنازعات کو بروقت، مؤثر اور منصفانہ انداز میں نمٹانے کی ذمہ داری رکھتی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے کے غیر قانونی...
پاکستان نے کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے حوالے سے ثالثی عدالت کے حالیہ ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے اور اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مؤثر، قابلِ عمل اور آئینی حیثیت کا حامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اقدام غیرقانونی قرار، پاکستان کا خیرمقدم ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں سے متعلق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع پر ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ سامنے آگیا ہے، جس میں عدالت نے اپنی مکمل آئینی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ ترجمان...
وفاقی وزیر ریلوے محمدحنیف عباسی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے افسروں کیلئے لگژری سیلون کے استعمال پر مکمل پابندی لگادی لگژری سیلونز کا استعمال صرف عوام تک محدود کر دیا،پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں اہم اصلاحاتی فیصلےکیے گئے ریلوے میٹریل کی خریداری کیلئے نئی فرمز تلاش کرنے کی ہدایت کی ، اسٹیشنز کے تمام ترقیاتی منصوبے 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دیا، ٹریفک افسروں کو اسٹیشنز کی صورتحال کا خود معائنہ کرنے کی ہدایت کردی انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال آبادی میں 61 لاکھ کا اضافہ ہوتا ہے،جبکہ 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں۔ وفاقی وزیر صحت بنیادی مرکز صحت گولڑہ شریف میں بگ کیچ اپ راؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تقریب بچوں کو بارہ جان لیوا بیماریوں سے بچانے کیلئے ہے، جوبچے کوویڈ کے زمانے میں روٹین ویکسی نیشن سے محروم رہے یہ ان کیلئے ہے، مہم میں آئندہ بارہ دن تک بچوں کی ویکیسی نیشن کرینگے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کا نظام صحت خود بیمار ہے، ہیلتھ کئیر سسٹم میں خرابیان ہیں، پمز اسپتال ہزاروں لوگوں کے لئے بنا تھا، اب...
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 31دسمبر 2024 تک 100.271 ملین تک پہنچ گئی جو 2023 کے اختتام سے 1.086 ملین ، یا 1.1فیصد کا خالص اضافہ ہے۔پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی اب 5.25 ملین نچلی سطح کی کمیٹیاں ہیں ، جو 2023 کے آخر سے 74،000 یا 1.4 فیصد کا خالص اضافہ ہے۔ خواتین پارٹی ارکان کی تعداد30.995 ملین رہی ، جو پارٹی ممبروں کی کل تعداد کا 30.9 فیصد ہے۔ اقلیتی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کی تعداد 7.734 ملین رہی ، جو کل تعداد کا 7.7 فیصد بنتی ہے۔ کالج یا اس سے بلند تعلیمی ڈگری رکھنے والے ارکان کی تعداد...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال آبادی میں 61 لاکھ کا اضافہ ہوتا ہے،جبکہ 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں۔ وفاقی وزیر صحت بنیادی مرکز صحت گولڑہ شریف میں بگ کیچ اپ راؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تقریب بچوں کو بارہ جان لیوا بیماریوں سے بچانے کیلئے ہے، جوبچے کوویڈ کے زمانے میں روٹین ویکسی نیشن سے محروم رہے یہ ان کیلئے ہے، مہم میں آئندہ بارہ دن تک بچوں کی ویکیسی نیشن کرینگے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کا نظام صحت خود بیمار ہے، ہیلتھ...
ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم عہدے پر بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا۔عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کے خلاف جاری کیے گئے برطرفی کے احکامات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا ہے، جس کے بعد وہ بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی)بحال ہو گئے ہیں۔سول جج فرسٹ کلاس ویسٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈاکٹر ضیا القیوم کی برطرفی ہائر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس کی دفعہ 21 کے تحت قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں کی گئی۔عدالت نے اس بات پر زور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے گزشتہ ماہ وزارت خزانہ نے بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی ترقی کے بارے میں محتاط رویہ اپناتے ہوئے مئی اور جون کے دوران مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا.(جاری ہے) ماہرین وزارت خزانہ کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی امکان نظرنہیں آرہا کہ مہنگائی کی شرح مستحکم ہوگی کیونکہ مسلسل تین سال سے حکومت شرح نمو کے اہداف حاصل کرنے میں مسلسل ناکام...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ خزانہ نے ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ ڈان نیوز نے وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ماہ وزارت خزانہ نے بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی ترقی کے بارے میں محتاط رویہ اپناتے ہوئے مئی اور جون کے دوران مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔مئی 2025 میں سال بہ سال مہنگائی کی شرح دسمبر کے بعد بلند ترین سطح پر تھی، جو کئی ماہ کے وقفے کے بعد افراطِ زر کے دوبارہ بڑھنے کا اشارہ دیتی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد...
پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم— فائل فوٹو عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا۔ عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے خلاف جاری کیے گئے برطرفی کے احکامات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا ہے، جس کے بعد وہ بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بحال ہو گئے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عہدے سے فارغوفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے کر فارغ کر دیا ہے۔ سول جج فرسٹ کلاس ویسٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈاکٹر ضیاء القیوم کی...
کراچی میں قائدآباد سے صادق آباد جانے والے اسکریپ کے تاجر کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق قائد آباد کے رہائشی اسکریپ کے تاجر معین الدین کو صادق آباد جاتے ہوئے اغوا کیا گیا، واقعہ کا مقدمہ مغوی تاجر کے بیٹے غیاث الدین کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کردیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اغواکاروں نے مغوی تاجر کی برہنہ تشدد زدہ ویڈیو بھی اہلخانہ کو بھیجی ہے۔مقدمہ کے متن میں مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میرے والد فیکٹریوں، سرکاری اداروں اور مارکیٹوں سے اسکریپ خریدتے ہیں، اغوا سے قبل والد نے بتایا تھا کہ وہ پنجاب صادق آباد میں اسکریپ خریدنے جارہے ہیں جس کیلئے چھوٹا بھائی ذیشان والد کو 21جون...
دبئی(اوصاف نیوز) عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں مستقل رہائش کی خواہش کا اظہار کردیا۔ النصر کلب کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں رونالڈو نے کہا کہ وہ اپنی باقی زندگی سعودی عرب میں گزارنا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے جہاں وہ اور ان کا خاندان خود کو گھر جیسے ماحول میں محسوس کرتے ہیں۔ رونالڈو نے کہا کہ میرا خاندان ہمیشہ میرے فیصلوں کی حمایت کرتا ہے اور ہم یہاں سعودی عرب میں بہت خوش ہیں، اسی لیے ہم نے یہاں اپنی زندگی بسانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 40 سالہ پرتگالی فارورڈ رونالڈو نے 2022 کے اختتام پر مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کے بعد سعودی کلب...