2025-11-04@09:20:26 GMT
تلاش کی گنتی: 6024

«کمیشن کی تشکیل»:

(نئی خبر)
    صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کیلئے نیا طریقہ کارمتعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صنعتی صارفین کے لئے بجلی اور گیس کنکشنز پر نیشنل ٹیکس نمبر(این ٹی این) اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر (ایس ٹی آراین) کی تبدیلی سے متعلق نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آرنے نیا سیلز ٹیکس حکم نامہ جاری کیا ہے جو 22 اکتوبر دو ہزار پچیس سے نافذ العمل ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی کنکشن پرسیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرکی تبدیلی اب منظوری سےمشروط ہوگی درخواست متعلقہ کمشنر کو دی جائے گی، کمشنر کاروباری تفصیلات کی جانچ پڑتال کرے گا، تصدیق کے بعد بجلی...
    راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی۔ پنڈی ٹیسٹ میں آج کھیل کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنا شروع ہوگئی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 4 مستند بیٹسمین امام الحق، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں قومی ٹیم مشکلات میں گھر گئی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم...
    لاہور (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی وائٹ بال سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق ٹی 20 انٹرنیشنل کیلئے 15 رکنی اور ون ڈے کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی جس کے بعد پاکستان اور...
    میرعلی (ویب ڈیسک) بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے بربریت کی انتہا کر دی۔ فتنہ الخوارج نے بھتہ نہ دینے پر میرعلی میں مقامی افراد کو آگ لگا دی، خارجیوں نے دہشت پھیلانے کیلئے پٹرول چھڑک کر گاڑی کو آگ لگائی، گاڑی میں موجود 6 نہتے اور معصوم شہری جان کی بازی ہار گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر خوارج کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔ فتنہ الخوارج کی بربریت پر میر علی کے عوام نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے ہمیں ان درندوں سے نجات دلائے، یہ کیسا اسلام اور جہاد ہے؟ معصوم افراد کو ذاتی عناد پر قتل کیا جائے۔
    واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر سے ملاقات کر نامناسب نہیں لگا، اس لئے ملاقات منسوخ کردی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو سیکرٹری جنرل کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بہت بڑا دن ہے، آج روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہم آئندہ کیا کرنے جارہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن دورمیں شروع ہوئی جسے روکنے کی کوشش کررہا ہوں، امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی، جب بھی پیوٹن سے بات ہوئی ہے اچھی ہوتی ہے مگر کسی نتیجے...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں، بدمعاش اور غیر قانونی رہائشیوں کے لیے پنجاب کی زمین مزید تنگ کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ پنجاب حکومت کے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے ہر ضلع میں وِسل بلور سیل قائم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی مقیم انٹرنیشنل شہریوں کے خلاف پنجاب پولیس ہیلپ لائن  15 میں خصوصی سیل قائم کر...
    اسلام آباد (صلاح الدین خان )سیکر ٹری اطلاعات عمبرین جان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے سیکر ٹری کے نام کی منظوری کے لیے4  ناموں کی سمری وزیر اعظم کو بھیج دی گئی۔ چار ناموں کی سمری میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے سعید احمد شیخ، انفارمیشن اکیڈمی سروس کی عمرانہ وزیر، پی ایم پریس سیکرٹری محمد ارشد، پی بی سی کے اشفاق احمد کا نام شامل ہے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار اور اْن کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو کی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔ دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ نائب وزیرِاعظم/ وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے گزشتہ رات دیر گئے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت، بشمول غزہ اور فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لیا، جو اْن کے درمیان ہونے والی سابقہ بات چیت کا تسلسل تھی۔ دونوں فریقوں نے خطے میں امن و استحکام...
    پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لیے حکومت پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت کی ہے۔ آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت خیبر پی کے کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور عوام کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ صوبے بھر میں تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کے احکامات بھی جاری کیے۔ وزیراعلیٰ کو صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخائر اور نرخوں پر...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لئے حکومت پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔محکمہ خوراک کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کو صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخیرے اور نرخوں پر بریفنگ دی گئی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں موجود تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کی ہدایت بھی کی۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات سے متعلق تمام کیسز پر سماعت کےلیے لارجر بینچ تشکیل دےدیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کل سماعت کےلیے مقرر کی گئی ہے۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان لارجر بینچ میں شامل ہیں۔دوسری طرف قیدی عرفان کی جیل میں بانی جیسی سہولتوں کی فراہمی کی درخواست بھی لارجر بینچ میں مقرر کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیسز بھی لارجر بینچ میں مقر ر کیے گئے ہیں۔بانی چیئرمین سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواستیں شبلی...
    ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوسر باز نے ادارے کی دستاویزات کا پارسل پہنچانے کیلئے کوڈ مانگا، کوڈ شیئر کرتے ہی وٹس ایپ ہیک ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی خاتون رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔ نوسرباز نے رکن قومی اسمبلی کا واٹس ایپ ہیک کرکے رشتے داروں اور دوستوں سے پیسے لے لیے۔ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل نے کہا کہ نوسرباز کالر نے اپنا تعارف پی ایم ڈی سی کے نمائندے کے طور پر کروایا۔ ڈاکٹر نکہت شکیل نے مزید کہا کہ میرے ساتھ فراڈ کا واقعہ 19 اکتوبر کو پیش آیا، نوسر باز نے 20 اکتوبر کو صحت کمیٹی کی میٹنگ کے اہم دستاویزات...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی خاتون رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔نوسرباز نے رکن قومی اسمبلی کا واٹس ایپ ہیک کرکے رشتے داروں اور دوستوں سے پیسے لےلیے۔ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل نے کہا کہ نوسرباز کالر نے اپنا تعارف پی ایم ڈی سی کے نمائندے کے طور پر کروایا۔ڈاکٹر نکہت شکیل نے مزید کہا کہ میرے ساتھ فراڈ کا واقعہ 19 اکتوبر کو پیش آیا، نوسر باز نے 20 اکتوبر کو صحت کمیٹی کی میٹنگ کے اہم دستاویزات سمجھ کر کوڈ شیئر کیا۔ممبر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ نوسر باز نے ادارے کی دستاویزات کا پارسل پہنچانے کے لیے کوڈ مانگا، کوڈ شیئر کرتے ہی وٹس ایپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایم کیو ایم پاکستان کی رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق نوسربازوں نے ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا اور ان کے رشتے داروں اور دوستوں سے رقم بھی بٹور لی۔ڈاکٹر نکہت شکیل کے مطابق فراڈ کرنے والے شخص نے خود کو پی ایم ڈی سی (PMDC) کا نمائندہ ظاہر کیا اور کہا کہ ایک اہم پارسل کی دستاویزات پہنچانے کے لیے ویریفکیشن کوڈ درکار ہے۔انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی کوڈ شیئر کیا گیا، ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ڈاکٹر نکہت شکیل نے بتایا کہ جن لوگوں نے پیسے بھیجنے سے قبل ان سے تصدیق کی، وہ بچ گئے، تاہم کچھ افراد نے رقم منتقل کر...
    ایندھن کی قلت کا معاملہ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایندھن کی قلت کا معاملے میں صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے لازمی بینک گارنٹی کے مطالبے پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کو ہنگامی خط ارسال کردیا، جس میں صورت حال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا ہے۔ او سی اے سی نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ اگر بینک گارنٹی کا مسئلہ برقرار رہا تومستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ نہیں کی جاسکے گی اور امپورٹ نہ ہونے کی صورت میں سپلائی چین...
    ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گئیں، جہاں ایک نوسرباز نے ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر کے ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سے پیسے ہتھیا لیے۔ ڈاکٹر نکہت شکیل کے مطابق، انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں خود کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کا نمائندہ ظاہر کیا گیا۔ کالر نے یہ کہہ کر انہیں دھوکا دیا کہ ادارے کی کچھ اہم دستاویزات کا پارسل ان تک پہنچایا جانا ہے، جس کے لیے ایک کوڈ شیئر کرنے کا کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے وہ کوڈ شیئر کیا، ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا، اور...
    ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں، غیر قانونی رہائشیوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب کی حکومت نے صوبے میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہاپسندوں، غیرقانونی رہائیشیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کیا جائے گا،...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کے لیے انصاف تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پبلک فیس لیٹیشن پورٹل کا آغاز کر دیا ہے۔پورٹل سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے جس سے شہری اب کیسز کی تفصیلات ، درخواستوں کی صورتحال دیکھ سکیں گے اورشکایات درج کروا سکیں گے جو پہلے عدالت کے چکر لگانے سے ہی ممکن ہو تا تھا۔پورٹل کے ذریعے جلد سماعت کی درخواستوں،مقدمات کے التوا اور ویڈیو لنک پٹیشنز بھی مانیٹر کی جاسکتی ہیں۔ہر درخواست کے جمع ہونے سے لے کر فیصلے تک کے تمام مراحل آن لائن دیکھے جاسکتے ہیں۔عوام نے سپریم کورٹ کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت کو سراہا ہے۔
    بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات بارے تمام کیسز لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات سے متعلق تمام کیسز کل لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کی درخواست بھی جمعرات کو لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان لارجر بینچ میں شامل ہیں۔قیدی عرفان کی بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست بھی لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔عدالتی حکم...
    حکومت کا زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے طویل مدتی ریلیف، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی ریلیف پیکیج کی تیاری کررہی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 3 سال کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک کی کمی کا امکان ہے۔ زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔ اس سلسلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز حکومت سندھ اور یونیسکو کے باہمی تعاون سے پاکستان میں ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس اور تربیتی ورکشاپ کا آغاز کیا گیا۔تین روزہ یہ کانفرنس  پاکستان میں ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد کے عنوان سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی جا رہی ہے۔تقریب کا اہتمام محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے نوادرات و آثار قدیمہ اور یونیسکو کے اشتراک سے کیا گیا،  اس کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستان میں ثقافتی ورثے اور نوادرات کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام، مؤثر پالیسی سازی، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔تقریب...
    ویب ڈیسک : راولپنڈی میں موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا، جس کے بعد ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی خواہشمند خواتین کو تمام سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے راولپنڈی میں موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سی ٹی او فرحان اسلم، ایس ٹی او منیر ہاشمی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے اس موقع پر کہا کہ موبائل لائسنسنگ کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے، وزیر اعلیٰ کے انیشیٹیو کے مطابق یہ سہولیات خواتین کو ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے...
    سٹی42: غیر قانونی افغانیوں کو نکالنے سے عام پاکستانیوں کی لاٹری لگ گئی۔ جن عام شہریوں کو اس انہونی کا پتہ چل چکا ہے، وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے اور سہانے مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجانے لگے ہیں۔ غیر قانونی افغانیوں کو نکالنے کے نتیجہ میں بہت سی اچھی چیزیں ہو رہی ہیں، سب سے اچھی تبدیلی یہ ہوئی کہ پراپرٹی کی قیمت آسمان پر چڑھی ہوئی قیمتیں کم ہو کر عام پاکستانیوں کی پہنچ مین آ گئی ہیں۔ افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے  کوئٹہ کے نواحی علاقوں مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی اور پشتون...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے لاپتا بچی کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو 10 روز کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں کاہنہ کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون فوزیہ بی بی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار حمیداں بی بی کی درخواست پر سماعت کی جس میں بیٹی کی بازیابی کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب بتائیں، یہ کون سے جن تھے جو بچی کو اغوا کر کے لے گئے؟ جس پر آئی جی پنجاب نے جواب دیا...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو صوبے کی گورننس میں بہتری کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔  گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کےجانے پرجتنی خوشی پی ٹی آئی میں ہے، اتنی اپوزیشن میں نہیں، بہت جلد پی ٹی آئی یوم نجات منائے گی۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خود چاہتےتھے کہ وفاق کے ساتھ حالات خراب ہوں، باہر آکرعلی امین بڑی باتیں کرتے تھےلیکن اندر ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے، موجودہ حکومت کو جلد اندازہ ہوجائےگا کہ علی امین نےکہاں غلطیاں کیں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی جا رہی ہے، چند دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائےگا اور وزیراعلیٰ بہتری لائیں گے، جہاں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں  پر وکیل احمد حسین نے  دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عدالت حکم کیلئے راستہ کیوں مانگ رہی ہے،ابھی تک تو وفاق نے فل کورٹ یا حکم دینے پر اعتراض نہیں اٹھایا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اس ادارے کی ساکھ کا انحصار26ویں آئینی ترمیم پر نہیں ہے،کیس کو دوسرے آزادبنچ کی جانب سے سنا جانا چاہئے،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا آپ اس بنچ پر...
    کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان پیپلز پارٹی سے رابطے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی مدت اگلے ماہ کی 24 تاریخ کو پوری ہو رہی ہے، کل الیکشن کمیشن نے جی بی حکومت کے تمام مالی اور انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے،...
    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ نیپرا کا بتانا ہے کہ درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست کی 29 اکتوبر کو سماعت ہوگی، جبکہ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے، ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، دین اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پُرامید ہیں کہ رواں مالی سال 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کر لیں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں معاشی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی، موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ملک بھر کے صارفین کے لئے بجلی 37 پیسے یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ سماعت 29 اکتوبر کو ہو گی۔ فیصلے کا اطلاق  کے الیکٹرک پر بھی ہو گا۔ 
    نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ثقافت، سیاحت و ورثہ حذیفہ رحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومت کو کہا ہے کہ وہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والے چند دنوں میں یہ ملاقات ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لیے پنجاب حکومت کو ہدایت کر دی ہے۔ نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ثقافت، سیاحت و ورثہ حذیفہ رحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومت کو کہا ہے کہ وہ سہیل...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے درخواست باضابطہ طور پر سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق کے آفس میں جمع کروا دی گئی۔ چیف وہپ عامر ڈوگر‘ اسد قیصر اور دیگر رہنمائوں نے درخواست جمع کروائی۔ اپوزیشن کے 74 اراکین نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزید کیا۔ پی ٹی آئی کے تین اراکین ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے درخواست پر دستخط نہ کر سکے۔ علی افضل ساہی‘ عمر فاروق اور صاحبزادہ محبوب سلطان ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے درخواست پر دستخط نہ کر سکے۔ سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق...
    برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے پیر کو لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کے دوران اس تعیناتی کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی فورسز خصوصی مہارت اور تجربے کے ذریعے خطے میں طویل المدتی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل میں تعینات کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فوج کے ایک سینئر کمانڈر اور محدود تعداد میں فوجیوں کو امریکا کی درخواست پر غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل بھیجا گیا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے پیر کو لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کے دوران اس تعیناتی کی...
    ٹروتھ سوشل پر کی گئی اپنی پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ اور اسکے ارد گرد اب امریکا کے بہت عظیم اتحادی ممالک ہیں، جنھوں نے دوٹوک اور پُرجوش انداز میں مجھے بتایا کہ امن معاہدے کی خلاف کرنے پر اگر آپ کہیں گے تو غزہ میں گھس کر حماس کو سیدھا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو مشرق وسطیٰ کے ہمارے اتحادی ممالک اپنی پوری فوجی قوت کے ساتھ غزہ میں گھس کر اُنھیں سیدھا کر دیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دھمکی آمیز بیان ٹروتھ سوشل پر کی گئی اپنی پوسٹ میں کیا، جس میں پہلی بار حماس کے...
    وزیراعظم نے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لیے پنجاب حکومت کو ہدایت کر دی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ثقافت، سیاحت و ورثہ حذیفہ رحمن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومت کو کہا ہے کہ وہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کروائیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والے چند دنوں میں یہ ملاقات ہو جائے گی، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو کہا ہے اس ملاقات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کراچی میں فنڈریزنگ کےلئے مقامی این جی اودستک فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک آگاہیمیلے کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ آگاہی میلہ25اکتوبر2025بروز ہفتہ شام 4تا رات10بجے تک کتاب گھر بنگلہ نمبر236-Bشاہراہ قائدین پی ای سی ایچ ایس بلاک2کراچی میں منعقد ہوگا۔دستک فاؤنڈیشن کے آگاہی میلے میں شرکت کے لیے داخلہ فیس 300سو روپے رکھی گئی ہے جبکہ میلے میں رجسٹریشن کے لیے ایک کیو آر کوڈ بھی ڈیا گیا ہے جیسے اسکین کرکے رجسٹریشن کی جاسکے گی،این جی او دستک فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ میلے کے انعقاد کا مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی فنڈ جمع کرنا ہے اور...
    یہ ٹیمیں مکمل اور جاری منصوبوں کے معیار، حدود اور پیش رفت کا جائزہ لیں گی، فیلڈ انسپیکشن کریں گی، خامیوں اور نقصانات کی نشاندہی کریں گی، اور تصویری و بیانیہ رپورٹس تیار کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان نے ہنگامی بنیادوں پر جاری سیلابی تحفظ اور بحالی کے منصوبوں کی جامع اور شفاف جانچ کے لیے مختلف ڈویژنوں میں مشترکہ ویریفکیشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات گلگت بلتستان سیکریٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ مالی سال 2025–26ء کے دوران گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں جاری ہنگامی سیلابی بحالی منصوبوں کے معیار، شفافیت اور تکنیکی درستگی کو یقینی بنانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راس الخیمہ: برسوں سے ویران اور جنات کی کہانیوں کے حوالے سے مشہور القاسمی محل کو اس کے مالک نے فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔امارتی میڈیا کے مطابق یہ شاندار چار منزلہ محل 1985 میں مرحوم شیخ عبدالعزیز بن حمید القاسمی نے تعمیر کروایا تھا۔ 20 ہزار مربع میٹر پر پھیلے اس محل میں 35 کمرے موجود ہیں۔ محل کے ڈیزائن میں اسلامی، مراکشی، فارسی اور بھارتی طرزِ تعمیر کا حسین امتزاج نمایاں ہے۔ عمارت میں فرانس اور بیلجیئم سے منگوائے گئے فانوس نصب ہیں، فرش اعلیٰ معیار کے سنگِ مرمر سے آراستہ ہے اور چھت پر شیشے کا اہرام نما گنبد بھی موجود ہے۔ایک پہاڑی پر قائم یہ محل بیک وقت رشک اور خوف دونوں...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو صوبائی کابینہ کو محدود رکھا جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے روانگی کے دوران پولیس نے بیرسٹر گوہر کو داہگل ناکے پر روک لیا، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا۔ ????اگر کسی وجہ سے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی تو ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 رکنی مختصر کابینہ تشکیل دی جائے گی کابینہ میں توسیع کیلئے عمران خان سے اجازت لی جائے گی، بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/jrOCK5XEG1 — Mehwish Qamas Khan...
    آن لائن یا واٹس ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والے گروہ نے اپنے پنجے اس طرح گاڑ لیے ہیں کہ اب اراکین قومی اسمبلی بھی ان سے محفوظ نہیں ہیں۔ اتوار کے روز ایک ایسا ہی واقعہ ایم کیو ایم (پاکستان) کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی نگہت شکیل کے ساتھ پیش آیا اور نوسربازوں نے اُن کے عزیزوں، رشتے داروں یا رابطہ کاروں سے تقریبا 15 لاکھ روپے بٹور لیے۔ ڈاکٹر نگہت شکیل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور، صحت اور کشمیر کی رکن ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 9 بجے انہیں مختلف نمبروں سے تواتر کے ساتھ کالز موصول ہوئیں جس پر انہوں نے پہلے...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں اور ڈی مارکیشن رولز کے لیے 4 ہفتے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ای سی پی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی 2025ء کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔اعلامیے کے مطابق ای سی پی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں سابق قانون کے تحت دیا گیا حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس لینے اور پنجاب حکومت کو حلقہ بندی اور ڈی مارکیشن رولز کےلیے 4 ہفتے دینے کے فیصلے کیے گئے۔ای سی پی اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا کہ اس مدت میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا، پنجاب حکومت...
    تقریب میں میثم عابدی (سابق ڈویژنل صدر)، احسن مہدی اور دیگر سابق مسئولین بھی شریک ہوئے۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے سلیم الزماں (ریجنل سیکرٹری)، خرم عباس (ریجنل سیکرٹری طلباء امور)، علمدار محب (رکن) اور دیگر اراکین نے ناظم کراچی کے ہمراہ شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے ناظم حیدر علی خان نے ملیر کا دورہ کیا، جہاں تنظیم کا ایک نیا یونٹ جعفر طیار یونٹ تشکیل دیا گیا۔ اس موقع پر سجاد حیدر زیدی سے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ملیر اور علی عباس زیدی سے یونٹ صدر/آرگنائزر کا حلف لیا گیا۔ تقریب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ ذمہ داران اور اراکین کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے تنظیم میں دوبارہ شمولیت کا...
    سپریم کورٹ نے عوام کی آسانی کیلئے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں، اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔پورٹل میں موجود ایپلیکیشن سٹیٹس سیکشن کے ذریعے جلد سماعت، التوا یا ویڈیو لنک درخواستوں کی پیش رفت کو آن...
    حافظ نعیم الرحمن نے اپنی عدم موجودگی میں لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے حلف اٹھا کر قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنی عدم موجودگی میں لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے حلف اٹھا کر قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
    ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حملوں کے معاملے پر اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ تفتیشی ٹیموں کی سربراہی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کریں گے۔ درج ہونیوالے مقدمات کیلئے پراسیکیوشن کی بھی خصوصی ٹیمیں عدالتی کارروائی میں مدد کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ مذہبی جماعت تحریک لبیک کیخلاف درج مقدمات کی تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حملوں کے معاملے پر اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ تفتیشی ٹیموں کی سربراہی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کریں...
    برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے نام پر جعلی موت کی دھمکیوں والے خط پیسے لے کر جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں مغربی ممالک میں پناہ (اسائلم) کے لیے بطور ثبوت استعمال کیا جا سکے۔ دی ٹیلگراف کی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ یورپ پہنچنے والے بعض افغان پناہ گزین ایسے خطوط پیش کر رہے ہیں جو بظاہر طالبان کے دستخطوں پر مبنی ہوتے ہیں اور ان میں یہ دعویٰ ہوتا ہے کہ خط کا وصول کنندہ طالبان کی نظر میں خطرناک یا ‘دشمن’ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدعنوان مقامی حکام رشوت لے کر ایسے دھمکی آمیز خطوط جاری کرتے ہیں، جنہیں بعد ازاں افغان پناہ گزین اپنی اسائلم درخواستوں میں شامل کر کے...
    سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹس کے نرخوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔ سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر احسن قوی کے مطابق آئی سی ٹی ملیریا ٹیسٹ کی قیمت 3050 روپے سے کم کر کے 600 روپے کر دی گئی ہے۔ ڈینگی این ایس 1 ٹیسٹ کی قیمت 4550 روپے سے کم کر کے 1100 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈینگی آئی جی ایم کومبو ٹیسٹ 4150 روپے سے کم کر کے 1500 روپے کا کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سی بی سی ود اسمئیر (فالو اپ سمیت) کی قیمت 1250 روپے سے کم کر کے 500 روپے...
    راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سعود شکیل نے اپنی ففٹی مکمل کی، سلمان علی آغا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل بھی 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87 جبکہ عبداللہ شفیق 57...
    راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سعود شکیل نے اپنی ففٹی مکمل کی، سلمان علی آغا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 64 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87 جبکہ...
    فائل فوٹو پاک افغان سیز فائر دورانیہ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے۔ ٹی...
    فائل فوٹو طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔طور خم سرحد آج دسویں روز بھی بند ہے، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ عملہ طورخم ٹرمینل میں تعینات کردیا گیا ہے اور کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کردیے گئے ہیں۔کسٹم حکام کے مطابق تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ بڑی پیش رفت، چمن سرحد جزوی کُھل گئی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت، مہاجرین کو بھی بھیجا گیااسلام آباد قطر کے دارالحکومت دوحا میں پاک افغان... دوسری جانب افغان کسٹم حکام کے مطابق افغان سائیڈ پر بھی کسٹم عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ طورخم تجارتی...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ملک میں امن وامان کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔@BBhuttoZardari pic.twitter.com/aP4rNKIldI — PPP (@MediaCellPPP) October 20, 2025 محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس دوران بلاول...
    اویس کیانی: سندھ حکومت کاتیل مصنوعات کی درآمد پربینک گارنٹی فراہمی کی شرط لگانےکامعاملہ ،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کاخدشہ ہے۔وفاقی پٹرولیم ڈویژن نےپٹرولیم مصنوعات کا مانیٹرنگ سیل تشکیل دے دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کےتحت بینک گارنٹی کی شرط پرکیا گیا، ڈائریکٹرایل اینڈ ایم،ڈائریکٹریٹ جنرل آئل پیٹرولیم ڈویژن سیل کے کنوینئر مقرر،اوگرا،آئل کمپنیزایڈوائزری کونسل، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے نمائندے سیل کاحصہ ہوں گے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار پیٹرولیم ڈویژن نےمانیٹرنگ سیل کے لیے ٹی او آرز بھی طے کرلیے،مانیٹرنگ سیل پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی پر24 گھنٹے نظررکھےگی،سیل ہر12گھنٹوں کی رپورٹ سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گی۔ 
    آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی ضلع یا علاقے میں کوئی افغان شہری رہائش ہوا تو متعلقہ افسر کو معطل کرتے ہوئے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں افغان مہاجرین کی بے دخلی کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ ڈی آئی جیز بے دخلی کارروائی کی براہ راست نگرانی کریں گے، ایس ایس پی اور ایس پی اضلاع افغان مہاجرین کی طورخم بارڈر سے بے دخلی تک ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 نومبر 2025ء تاریخ تک متعلقہ پولیس افسران اس بابت تصدیق کریں گے کہ یہاں کوئی افغان رہائش پذیر نہیں۔آئی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے۔ ایس ایم ایز میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے لیے اقدامات خوش آئند ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی تنظیم نو اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کی ترقی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو سمیڈا کی تنظیمِ...
    اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو ان کی بازیابی کے لیے 3 روز کی مہلت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت عالیہ نے کہا کہ اگر پولیس تین دن میں بازیاب نہ کرا سکی تو سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت پیش ہوں۔دوران سماعت مغوی کی پٹیشنر اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا۔ درخواست گزار اہلیہ روزینہ عثمان کی جانب سے راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔راجا رضوان عباسی نے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ فوسپا نے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پر نجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے زینب زہر اعوان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ فوسپا نے نجی کمپنی کو ہدایت دی کہ وہ 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو معاوضے کے طور پر ادا کرے، 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائیں جائیں۔ فوسپا نے  فیصلے میں برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے کر زینب زہرہ کو ملازمت پر بحال...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو ان کی بازیابی کے لیے 3 روز کی مہلت دے دی۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ اگر پولیس تین دن میں بازیاب نہ کرا سکی تو سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود پیش ہوں۔ دوران سماعت مغوی کی پٹیشنر اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار اہلیہ روزینہ عثمان کی جانب سے راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ راجا رضوان عباسی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ انہیں کاروباری وسعت کیلئے قرض کے حصول میں آسانی ہو۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمیڈا کی تنظیم نو اور ایس ایم ایز کی ترقی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم نے سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے وزارت صنعت و پیداوار کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس کو سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا...
    کینسر کی 50 سے زائد اقسام کی تشخیص کے لیے بنائے گئے بلڈ ٹیسٹ (جو کہ فی الحال این ایچ ایس کے زیر آزمائش ہے) نے دو تہائی کے قریب کیسز کی درست تشخیص کرلی۔ گیلیری ٹیسٹ (جو کہ سالانہ کی بنیادوں پر کیا جا سکتا ہے) خون میں کینسر خلیوں کے چھوڑے ہوئے ڈی این اے کے ٹکڑوں کی نشان دہی کرتا ہے اور اکثر بیماری کی نشان دہی علامات ظاہر ہونے سے قبل ہی کر دیتا ہے۔ پاتھ فائنڈر 2 نامی اس امریکی ٹرائل میں دکھایا گیا کہ خون کا یہ ٹیسٹ صحت مند افراد میں کینسر کے امکانات کو کم کرنے اور ابتدائی مرحلے میں تشخیص کی درستی کو دکھاتا ہے۔ ٹرائل میں شریک آزمائش افراد (جن کے...
    قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہش مند ہیں، یہ ملاقات صوبے کے عوام اور آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلیے ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے اور شوکت خانم اسپتال میں علاج کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اسمبلی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات اور علاج کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ قراردادیں پیش کیں گئیں۔ عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کی قرارداد پی ٹی آئی کے رکن عبیدالرحمان نے پیش کی جس پر اپوزیشن اراکین نے بھی حمایت کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ...
    اے آئی یم آئی ایم نے پہلے 100 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا عزم کیا تھا، لیکن اب 25 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے، اس فہرست میں دو غیر مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات 2025 کے لئے مختلف اتحادیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر رسہ کشی جاری ہے۔ دریں اثنا اسد الدین اویسی کی قیادت والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) جس نے عظیم اتحاد کی جانب سے مسترد کئے جانے پر بہار انتخابات میں  100 سیٹوں پر انتخابات لڑنے کا عزم ظاہر کیا تھا، نے اتوار کو 25 امیدواروں کا اعلان کیا، جن میں دو غیر مسلم  امیدوار بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں...
    دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے رونا دھونا کیا اور نہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے۔دیپالپور میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ اور چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کا آغاز ہوگیا ہے، اگر ہماری تیاری نہ ہوتی تو سیلاب سے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا تھا،پنجاب میں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، دریاؤں کے بپھرنے سے اطراف کے علاقے زیرآب آئے، میں نے سیلاب کے دوران قیامت خیز مناظر دیکھے، سیلاب کے دوران بہت تکلیف دہ مناظر دیکھے، سیلاب سے گھر، مویشی اور فصلیں متاثر...
    وزیراعظم کی صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لیے پاور ڈویژن کو جامع اور موثر پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت پاور ڈویژن کی طرف سے ملک میں بجلی کی پیداوار اور پاور ڈویژن کے اصلاحاتی ایجنڈا پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو پاور ڈویژن کی طرف سے ملک میں بجلی کی پیداوار اور اس کے جامع اور موثر استعمال پر ممکنہ اصلاحاتی پیکج پر بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ وزیراعظم کو پاور ڈویژن کی طرف سے پالیسی سفارشات پر جاری کام...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے و درمیانے پیمانے (SMEs) کی صنعتوں میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کیلئے اقدامات خوش آئند ہے، اس اقدام کی آگاہی بڑھائی جائے، گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ انہیں کاروباری وسعت کیلئے قرض کے حصول میں آسانی ہو.  وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمیڈا کی تنظیم نو اور ایس ایم ایز کی ترقی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.  ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2 مشکوک ملزم گرفتار وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ سمیڈا کے روڈ میپ...
    ویب ڈیسک : افغان طالبان کی جارحیت اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد طورخم بارڈر آج 9ویں روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔  تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے امپورٹ ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔  کسٹم ذرائع کے مطابق پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا اور سبزیاں برآمد کرتا ہے جبکہ افغانستان سے کوئلہ، سوپ سٹون، خشک اور تازہ پھل درآمد کیے جاتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان یومیہ 85 کروڑ روپے کی دو طرفہ تجارت ہوتی ہے۔  خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم...
    ویب ڈیسک: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کیلئے پاور ڈویژن کو جامع اور مؤثر پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کی طرف سے ملک میں بجلی کی پیداوار اور پاور ڈویژن کے اصلاحاتی ایجنڈا پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کو پاور ڈویژن کی طرف سے ملک میں بجلی کی پیداوار اور اس کے جامع اور موثر استعمال پر ممکنہ اصلاحاتی پیکج پر بریفنگ دی گئی۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم اس کے علاوہ وزیراعظم کو پاور ڈویژن کی طرف سے پالیسی سفارشات پر جاری کام اور...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صوبہ وزیراعلیٰ کے حلف کے بعد بھی 6 دنوں سے بغیر کابینہ کے چل رہا ہے، صوبائی کابینہ نہ ہونے کے باعث اہم پالیسی فیصلے رک گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ اہم منصوبوں کی منظوری بھی رک گئی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کرنا چاہتے ہیں۔ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دوراسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ اس حوالے سے سابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لیے پاور ڈویژن کو جامع اور مؤثر پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت پاور ڈویژن کی طرف سے ملک میں بجلی کی پیداوار اور پاور ڈویژن کے اصلاحاتی ایجنڈا پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو پاور ڈویژن کی طرف سے ملک میں بجلی کی پیداوار اور اس کے جامع اور موثر استعمال پر ممکنہ اصلاحاتی پیکج پر بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ وزیراعظم کو پاور ڈویژن کی طرف سے پالیسی سفارشات پر جاری کام اور دیگر اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزارت توانائی کو بجلی کی پیداوار کے موثر استعمال سے صنعتی پیداوار اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ آئینی بینچ کے روبرو 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران وکیل اکرم شیخ نے دلائل میں کہا کہ ہمارے ملک میں ایک الیکشن ہوا، کچھ لوگوں کو خیال گزرا کہ اس الیکشن کی جانچ ہوجائے گی، پھر اس جانچ کو روکنے کیلئے ہی یہ آئینی ترمیم لائی گئی، یہی تو مقدمہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا 8 رکنی آئینی بینچ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کا کیس سن رہا ہے، آج کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے بانی رہنماء اور سابق صدر محمد اکرم شیخ نے دلائل دیئے۔ بتایا...
    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیم سن اور آل راؤنڈر نیتھن سمتھ کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ سیریز کا پہلا ون ڈے 26 اکتوبر کو تورانگا کے بے اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو کین ولیم سن کا آبائی میدان ہے۔ کین ولیم سن گزشتہ ایک ماہ سے معمولی طبی مسئلے کے باعث کرکٹ سے دور تھے اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ساتھ ساتھ زمبابوے کے دورے میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔ تاہم اب وہ مکمل طور پر فٹ ہو کر دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی قیادت تجربہ کار آل راؤنڈر مچل...
    ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی بازیابی کیلئے پولیس کو3 روز کی مہلت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو ان کی بازیابی کے لیے 3 روز کی مہلت دے دی۔ عدالت عالیہ نے کہا ہے کہ اگر پولیس تین دن میں بازیاب نہ کرا سکی تو سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت پیش ہوں۔ دوران سماعت مغوی کی پٹیشنر اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان...
    ذرائع کے مطابق افغان باشندوں نے نادرا اہلکاروں سے مل کر دیگر شہریوں کے فیملی ٹری کا حصہ بن کر شناختی کارڈ جاری کروا رکھے ہیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران قومی شناختی کارڈ رکھنے والوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی پرمٹ اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو بھی واپس بھیجا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے قومی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے کوائف کی تصدیق شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چار دہائیوں سے مقیم متعدد افغان پاکستان کے قومی شناختی کارڈ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس میں بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت دیدی،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ گاڑی مشکوک ہے تو اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، شہر میں ناکے لگے ہیں، کیمرے بھی موجود ہیں،بازیابی یقینی بنائیں ورنہ وہی کرنا پڑے گا جو دیگر بنچ کررہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے افسر کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز...
    نیویارک: بھارتی ریاستی سرپرستی میں سرگرم بیرونِ ملک بھارتی عہدیداران عالمی سلامتی کے لیے نیا خطرہ بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی حکام نے بھارتی نژاد سیکیورٹی ماہر ایشلے ٹیلِس کو خفیہ امریکی دفاعی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق ٹیلِس پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی دفاع اور خارجہ امور سے متعلق حساس معلومات غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھیں۔ ایف بی آئی نے ان کے گھر سے ایک ہزار سے زائد “ٹاپ سیکرٹ” اور “سیکرٹ” نوعیت کے دستاویزاتی مواد برآمد کیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت میں بتایا گیا کہ ٹیلِس نے امریکی محکمۂ خارجہ اور پینٹاگون سے خفیہ معلومات حاصل کر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی کچھ شرائط تسلیم کرنے پر غور کریں تاکہ خطے میں امن قائم کیا جا سکے۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنے یوکرینی ہم منصب کو روسی صدر کی جانب سے دی گئی مبینہ دھمکی سے بھی آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نے روسی شرائط کو تسلیم نہ کیا تو روس بھرپور کارروائی کرتے ہوئے یوکرین کو...
    پشاور  (بیورو رپورٹ) خیبر پی  کے پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تربیت اور خصوصی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی کی مہارت شامل ہے۔ ہر اسکواڈ میں 10 اہلکار ہوں گے جو جدید اسنائپر رائفلز اور جدید ترین تھرمل امیجنگ ڈیوائسز سے لیس ہوں گے، تاکہ سرد موسم اور رات کے اندھیرے میں بھی اہداف...
    کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی لگانے کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کرکے 17 نومبر کردی گئی۔نجکاری میں شامل گروپس کی جانب سے حکومت سے نئی درخواست چار کنسورشیم نے پی آئی اے نجکاری کے بولی کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا ۔عارف حبیب لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی ، ایئر بلو اور لکی گروپ پی آئی اے کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری آئندہ ماہ کے آغاز پر حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے۔پی آئی اے کی نجکاری میں چار کمپنیوں کی...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی 2025-26 سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے گندم پالیسی 2025-2026 کی منظوری دے دی، جس کے تحت کسانوں کو تحفظ دینے کیلیے 3500 روپے فی من کے حساب سے بڑا اسٹاک خریدا جائے گا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی 2025-26 سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز...
    پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی کی مہارت شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تربیت اور خصوصی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی...
    ویب ڈیسک : قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کر کے 17 نومبر کر دی  گئی۔ چارکنسورشیم عارف حبیب لمیٹڈ،فوجی فرٹیلائزرکمپنی ،ایئربلواورلکی گروپ قومی ایئرلائن کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ قومی ائرلائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچےکی توقع ہے ۔ کنسورشیم نےحکومت سےطےکردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست بھی کی ۔ خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے اور نہ ہی طیاروں سے قومی پرچم ہٹایا جائے اور ائیرلائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس رہے، خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ غیرملکی فرد یا ادارے کو اکثریتی شیئر ہولڈر نیلامی...
    پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل، 30اکتوبر کی جگہ17نومبر کو ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کر کے 17نومبر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چارکنسورشیم عارف حبیب لمیٹڈ،فوجی فرٹیلائزرکمپنی ،ایئربلواورلکی گروپ قومی ایئرلائن کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ قومی ائرلائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے ۔ کنسورشیم نے حکومت سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست بھی کی ۔ خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام...
    خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد حساس علاقوں میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کو مؤثر انداز میں روکنا اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) پشاور کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ اسنائپر اسکواڈ خاص طور پر دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں تشکیل دیا گیا ہے۔ اسکواڈ کو نہ صرف جدید اسلحے سے لیس کیا گیا ہے بلکہ ان اہلکاروں کو اعلیٰ سطح کی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ...
    نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے اور طیاروں سے قومی پرچم بھی نہیں ہٹایا جائے گا۔ ایئر لائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے بولی دینے کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کرکے 17 نومبر کر دی گئی، چار کنسورشیم نے قومی ایئر لائن نجکاری کے بولی کے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ قومی ایئر لائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے۔ کنسورشیم نے حکومت سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست کر دی، نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن...
    پاک فضائیہ کے دستے کی مشترکہ فضائی مشق انڈس شیلڈ ایلفا میں شرکت کیلئے آذربائیجان آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جدید ترین جے ایف17تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں اور ماہر ایئر و گراونڈ عملے پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ مشترکہ فضائی مشق انڈس شیلڈ ایلفا میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا۔بے مثال آپریشنل مہارت اور جرآت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان میں اپنے ایئربیس سے آذربائیجان تک یہ طویل فضائی سفر بغیر کسی وقفے کے مکمل کیا، جس کے دوران پاک فضائیہ کے آئی ایل78ٹینکر طیارے کی مدد سے ان لڑاکا طیاروں میں دورانِ پرواز ایندھن بھرنے کا عمل انتہائی عمدگی سے سرانجام دیا...
    ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کابینہ میں 8 وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں اکثریت علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے وزرا کی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کابینہ کا اعلامیہ آئندہ چند گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کابینہ میں 8 وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں اکثریت علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے وزرا کی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین...
    پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے وفادار فرزند آج بھی حسینیت کا پرچم بلند کیے میدان عمل میں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے تمام یونٹس نو نکاتی پروگرام پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کیونکہ یونٹس کی فعالیت اور کامیابی کا معیار اسی پروگرام پر عمل میں پوشیدہ ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع شکارپور کے مختلف یونٹس کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے تعلقہ لکھی غلام شاہ کے مختلف مقامات...
    فائل فوٹو نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتی ہے، جو درست سمت میں پہلا مثبت قدم ہے۔اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتا ہے، آئندہ اجلاس ترکیہ میں منعقد ہوگا، جہاں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر پیشرفت متوقع ہے۔ اسحاق ڈار سے یورپی خارجہ امور چیف کا ٹیلیفونک رابطہیورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو فون کر کے ان سے گفتگو کی ار ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف واضح طور پر ای یو کی جانب...
    پاکستان نے دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں پہلا اہم قدم قرار دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں اس عمل میں برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور ان کی کاوشوں پر گہری قدر دانی کا اظہار کیا۔ Welcome the Agreement finalized late last night in Doha. It is the first step in the right direction. Deeply appreciate the constructive role played by brotherly Qatar and Turkiye. We look forward to the establishment of a concrete and verifiable monitoring mechanism, in the… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 19,...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے ٹیم لاہور روانہ کر دی۔ تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ گرفتاری لیکر لاہور روانہ ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے وارنٹ پر مال روڈ لاہور کا ایڈریس درج ہے۔