2025-05-14@10:27:48 GMT
تلاش کی گنتی: 408

«اس لیے کہ»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم موجودہ دور کا ایک اہم چیلنج ہے، اور مسلم ممالک کو اس مسئلے کے حل کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا۔ وہ وفاقی دارالحکومت میں “مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع” کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس کانفرنس میں 47 ممالک کے وزرا، اہم شخصیات، اور مختلف تنظیموں کے نمائندے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم ہر معاشرے کی...
    اسلام آباد (صباح نیوز) قومی ائر لائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہو گیا۔ قومی ائر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے اڑان بھرلی، پیرس جانے والی قومی ائر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار تھے،وزیراعظم کی مبارک باد۔ تفصیلات کے مطابق ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا قومی ائر لائن کے منافع بخش روٹس بند ہو گئے تھے،آئندہ دنوں میں برطانیہ اور یو ایس اے کے لیے بھی پروازوں کا اجرا ہوگا، ہم چاہیں گے کہ قومی ائر لائن کی نجکاری کی جائے۔ ان کا کہنا تھا قومی ائر لائن...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب حسین براہیم طحہٰ کی ہونے والی ملاقات میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔  وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے 11-12 جنوری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد مسلم دنیا میں خواتین کی  معیاری تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالےسے  ٹھوس کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔  وزیراعظم کا محصولات...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10جنوری2025ء) Haier برانڈ سیمینار 2025، جدید ٹیکنالوجی، ماحولیاتی استحکام اور جدید طرزِ زندگی کے لیے ایک روشن مستقبل  کا ایک عملی مظاہرہ ۔ یہ تقریب 08 جنوری 2025 کو لاہور میں منعقد ہوا ، جہاں Haier کے وسیع ڈیلر نیٹ ورک، بزنس پاٹنرزاور پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ سیمینار اہم اعلانات کا محور رہا جہاں 2025 کے لیئے Haier  کے ویژن کی جھلک پیش کی گئی۔ مشترکہ قیادت؛ جدت، گرین ماحولیات،اور بہتر مستقبل کے موضوع پر منعقدہ ہونے والا،Haier  برینڈ سیمینار میں، Haier کے  انقلابی خیالات کا چرچہ رہا، خُصُوصاً ماحولیاتیِ آلودگی کو کنٹرول کرنے اور اپنے کسٹمرز کی بدلتی ہوئی تمام ضروریات کو پورا کرنے کا عزم قابل ذکر رہے ۔(جاری ہے) سیمینار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ائیر لائن کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہو گیا۔قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے اڑان بھرلی، پیرس جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار ہیں، یورپ کے لیے قومی ائیر لائن کا فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوا ہے۔ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا قومی ائیر لائن کے منافع بخش روٹس بند ہو گئے تھے، ہم چاہیں گے کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری کی جائے۔ ان کا کہنا تھا قومی ائیر لائن ہماری شناخت ہے جس سے ہم محروم کر دیے گئے...
    امریکی صدر جو بائیڈن نے لاس اینجلس میں آگ لگنے سے ہونے والی تباہی پر اگلے چھ ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے آتشزدگی کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ قرار دیا ہے۔ آتشزدگی پر بریفنگ کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہا کہ فنڈنگ کی رقم سے متاثرہ علاقوں سے ​​ملبہ ہٹایا جائے گا اور عارضی پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ورکرز کی تنخواہوں سمیت جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات پورے کیے جائیں گے۔ صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ تعمیراتی کام کے لیے اضافی فنڈز پاس کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے جس کے لیے وہ کانگریس سے اپیل کریں گے۔ دوسری...
    ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے عام شہریوں کے لیے ڈرونز کے استعمال پر عائد مشروط پابندی ختم کر دی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کے لیے کچھ شرائط پر عمل لازمی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عام شہری سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل کرائسز کنٹرول اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی اجازت سے متعلقہ ایپ اور ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے بعد ڈرون کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ایسے افراد جو ڈرونز، گلائڈنگ اور ونڈ سرفنگ کے شوقین ہیں اور اپنا شوق جاری رکھنا چاہتے ہیں، انہیں اس کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔