2025-11-03@22:40:25 GMT
تلاش کی گنتی: 661
«اور بیٹا»:
(نئی خبر)
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 36 سالہ کوہلی نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارت کا انگلینڈ کا دورہ محض ایک ماہ دور ہے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان سے کرکٹ حلقوں میں حیرت کی لہر دوڑ گئی۔ کوہلی نے 111 ٹیسٹ میچز میں 9230 رنز بنائے، جس میں ان کی اوسط 46.8 رہی۔ وہ بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف سچن ٹنڈولکر (15921)، راہول ڈریوڈ (13265) اور سنیل گواسکر (10122) ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے جذباتی پیغام میں کوہلی نے لکھا کہ یہ 14 سال پہلے کی بات...
بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا ذہن بنالیا اور اس بارے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو مطلع بھی کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: اونیت کور کی تصویر لائیک کرنا کوہلی کے لیے جنجال ثابت، وضاحت جاری کرنی پڑگئی بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کوہلی سے اس فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے لیکن لگتا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایسے میں کوہلی کے انگلینڈ کے دورے پر ٹیم کا حصہ بننے کے امکانات اب بہت کم ہیں۔ اس حوالے سے حتمی صورتحال تب سامنے آئے گی جب سیلکشن کمیٹی جب انگلینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کرے گی۔یاد رہے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں اور غیر ریاستی عناصر دونوں ممالک کو جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ اسکائی نیوز پر یلدا حکیم کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال نہایت خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان بحران مینجمنٹ کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر لگائے گئے الزامات اور مسلسل جاری پروپیگنڈا مہم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام لگانا ناقابل قبول ہے...
کراچی: فرسٹ ایئر کا طالب علم والد کے ساتھ امتحان دینے کے لیے کالج جاتے ہوئے تیز رفتار کوچ کی ٹکر لگنے سے والد سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پاکستان بازارتھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر 15 ارم اسٹورکے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارباپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے، جس پر زخمی باپ کو نجی اسپتال جب کہ زخمی بیٹے کو پہلے عباسی اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہاتھا کہ دونوں باپ بیٹے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ بعدازاں دونوں باپ بیٹے کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں، جہاں جاں بحق ہونے والوں میں 37 سالہ عرفان ولد اکبرخان اوراس کا...
واشنگٹن/نئی دہلی: بھارت اور پاکستان کے درمیان دو دہائیوں کی بدترین کشیدگی کے دوران، سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے بھارت میں معروف مسلم نیوز پیج "@Muslim" کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کر دیا، جس کے 6.7 ملین فالوورز ہیں۔ اکاؤنٹ کے بانی اور چیف ایڈیٹر، امیر الخطاطبہ نے اس اقدام کو "سینسرشپ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پر اکاؤنٹ کی رسائی محدود کی گئی۔ بھارتی صارفین کو انسٹاگرام پر یہ پیغام موصول ہو رہا ہے"اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں ہے کیونکہ ہم نے مقامی قانون کے تحت اسے محدود کیا ہے۔" میٹا نے اس معاملے پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا، تاہم اس کے ترجمان نے صرف اتنا کہا کہ کمپنی دنیا بھر میں مقامی قوانین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) میٹا نے یہ اقدام ایسے وقت کیا ہے جب بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگا پر حملے کے جواب میں نئی دہلی نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور پاکستان میں میزائیل حملے کیے، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکہ میں میٹا پر عدم اعتماد سے متعلق تاریخی مقدمہ ہے کیا؟ انسٹاگرام اکاونٹ Muslim@ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے مسلم نیوز ذرائع میں سے ایک ہے۔ بھارت میں اس کے فالوورز کی تعداد67 لاکھ ہے۔ اس کے صارفین جب اس کی پوسٹس تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں، توانہیں ایک پیغام موصول ہوتا ہے:...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق طویل فارمیٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کا مظاہر کرنے والے روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اس وقت کیا جب بھارتی میڈیا میں انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کپتانی سے ہٹائےجانے کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔ روہت شرما کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بھارت کو آئی پی ایل کے اختتام پر وائٹ فارمیٹ کے لیے نیا مستقل کپتان نامزد کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 20 جون کو ہیڈنگلے میں شروع ہو رہی ہے۔ روہت شرما...
چھ مئی کی رات بھارت نے بزدلوں کی طرح حملہ کر کے پاکستانی سول عمارتوں کو میزائیل حملوں کا نشانہ بنایا جن میں مساجد شامل تھیں۔24 بھارتی میزائلوں کے حملے میں بچوں سمیت چھبیس پاکستانی شہید ہو گئے اور چھیالیس زخمی ہوئے۔ بھارتی حکمران طبقہ جنگی جنون میں پاگل ہو چکا ہے اور تمام اخلاقیات بھُلا کر جنوبی ایشیا کو جنگ میں جھونکنا چاہتا ہے۔اس حملے میں نیلم ۔جہلم ہائیڈروپاور پروجیکٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا جو ایک نہایت خطرناک عمل ہے۔ پانی انسان کی زندگی برقرار رکھنے کے لیے لازم ہے اور اس پر کسی قسم کی روک ٹوک کھڑی کرنا سراسر اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں فرانس کی طیارہ ساز کمپنی ڈیسے...
روہت شرما کے ریٹائر ہونے کے بعد شبمن گل کو ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روہت شرما کرکٹ لیجنڈ عمران خان کے ساتھ تاریخ کے شاندار کپتانوں میں شامل شبمن گل نے ابھی تک بیرون ملک دوروں میں خود کو ثابت نہیں کیا ہے، کیونکہ برصغیر میں ان کی بہترین واپسی ہوئی ہے لیکن وہ ہندوستان کی ٹیسٹ کپتانی کے لیے سب سے آگے ہیں۔ روہت شرما کی جانب سے بدھ کی شام کھیل کے طویل ترین فارمیٹ ٹیسٹ میچز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد شبمن گل ہندوستان کے اگلے ٹیسٹ کپتان بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق انسٹاگرام پر اپنی ٹیسٹ کیپ کی تصویر...
بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹيسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ روہت شرما نے انسٹاگرام پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا “سب کو ہیلو، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں، وائٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے عظیم اعزاز رہا، برسوں کی محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ، میں ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔” روہت شرما کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کا اعلان بھارتی کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی خبر ہے کیونکہ وہ ٹیم کے اہم کھلاڑی اور کپتان رہے ہیں۔تاہم، روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
پاک فضائیہ کے سابق ایئر وائس مارشل نصیر وائیں نے بھارت کے خلاف پاکستان کی فضائی کامیابی پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی کارروائی دیکھ کر دل کیا دوبارہ سے جی سوٹ اور ہیلمٹ پہن کر جہاز میں بیٹھ جاؤں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: 5 طیارے تباہ ہونے سے بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس چیز کا ہمیں اطمینان ہے کہ اس وقت پاک فضائیہ اچھے اور محفوظ ہاتھوں میں ہے اور جو نوجوان پائلٹس اس وقت جنگی جہاز اڑا رہے اور جو انجینیئرز جہازوں کو مینٹین کر رہے ہیں وہ یقینناً ہم سے بہتر پرفارم کریں گے۔ پاک فضائیہ نے ایک رات...
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال گولہ باری کی، جس میں متعدد معصوم شہری نشانہ بنے۔ شہید ارتضیٰ عباس بھی اسی درندگی کا شکار ہوا، جو محب وطن افسر کا معصوم بیٹا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کیخلاف بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا سات سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس شہادت کے رتبے پر فائز ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال گولہ باری کی، جس میں متعدد معصوم شہری نشانہ بنے۔ شہید ارتضیٰ عباس بھی اسی درندگی کا شکار ہوا،...
ویب ڈیسک: بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی، بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو...
بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ بھارت کے حملوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت میں پاک فوج کےلیفٹیننٹ کرنل ظہیرکا 7سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس شہید ہوگیا جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔دوسری جانب پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور 2 ڈرون تباہ کر دیے جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی...
بھارت کا پاکستان پر حملہ؛ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا 7سالہ بیٹا بھی وطن پر قربان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے سیکیورٹی ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی۔ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو بلااشتعال جارحیت اور...
منگھوپیر کے علاقے الغازی ولاز کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 56 سالہ نذیر احمد کے نام سے کی گئی جو کہ بفرزون کے بی آر سوسائٹی کا رہائشی تھا اور پولیس سیکیورٹی ٹو سے 2019 میں ریٹائر ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کے بھانجے نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ماموں کا پلاٹ کے مسئلے پر کسی سے تنازع چل رہا تھا اور انہیں کسی نے فون کر کے منگھوپیر نورانی ہوٹل بلایا تھا۔ مقتول کو نامعلوم ملزمان نے چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر عقب...
میٹا نے فیس بک پر بڑھتی ہوئی اسپام پوسٹس کے مسئلے کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ فیس بک فیڈ کو صارفین کے لیے زیادہ پرکشش اور معیاری بنانے کے لیے نئی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔میٹا کے مطابق وہ صارفین جو طویل، غیر متعلقہ یا توجہ ہٹانے والے کیپشنز والی پوسٹس شیئر کرتے ہیں ان کی رسائی محدود کر دی جائے گی اور ایسی پوسٹس سے فیس بک پر آمدنی حاصل کرنے کی اہلیت بھی ختم کی جائے گی۔ مزید برآں اسپام نیٹ ورکس کے خلاف جارحانہ کارروائیاں کی جائیں گی جن میں ایسی پوسٹس اور کمنٹس کی نمائش کم کرنا اور زیادہ رسائی حاصل کرنے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے سابق افسران نے پہلگام حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کے ہمراہ 20 لاکھ سے زائد ایکس سروس مین بھی ملکی دفاع کے لیے تیار ہیں اور قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سےمتعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ جاوید اسلم طاہر کا کہنا تھا کہ ہم جو کچھ بھی ہیں پاکستان اور افواج پاکستان کی وجہ سے ہیں اور ہم اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ’بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا، بھارت کو کسی بھی مہم...
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ریٹائرڈ ایئرکموڈور نے کہا کہ پاک فضائیہ اس بار دفاعی موڈ میں نہیں لڑے گی، ہماری فضائیہ وہی ہے جو نور خان اور اصغر خان کے وقت پر تھی، ایسا کچھ نہیں ہے کہ ہمارے 75 ایف سولہ بھارت کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ریٹائرڈ ایئرکموڈور خالد محمود چشتی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہمیشہ ٹیکنالوجی میں آگے رہی ہے، سن 2022 میں جے ٹین سی انڈیکٹ کیے، ہمارے میزائل کی رینج ان سے زیادہ تھی، حملہ آور چار رافیل نہیں تھے، یہ پورا پیکج تھا جس میں سے چار آگے تھے، ایک جہاز چار میزائل سے لیس ہوتا...
ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت میں طالب علم کے امتحان میں فیل ہونے کے باوجود والدین نے اس کے ساتھ جشن منا کر حیران کن مثال قائم کردی۔ عام طور پر والدین بچوں کے فیل ہونے پر ان کے ساتھ سخت رویہ اپناتے ہیں اور ڈانٹتے ہیں تاہم بھارتی طالب عالم کے ساتھ کچھ الگ ہی معاملہ پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والا طالب علم ابھیشیک چولاچگودا، جو بگالکوٹ کے بسویشور انگلش میڈیم سکول کا طالب علم ہے، اپنے 10ویں بورڈ کے امتحانات میں 600 میں سے صرف 200 نمبر کے ساتھ 6 مضامین میں فیل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ابھیشیک کے فیل ہونے پر اس کے دوستوں نے مذاق اڑیا، وہیں طالب علم کے والدین نے...
ریسکیو ذرائع کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار افراد کھیتوں میں تھریشر مشین کے ذریعے گندم نکالنے میں مصروف تھے کہ اچانک آسمانی بجلی ان پر آگری۔ اسلام ٹائمز۔ بہاولپور کے نواحی علاقے یزمان منڈی میں آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعے میں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار افراد کھیتوں میں تھریشر مشین کے ذریعے گندم نکالنے میں مصروف تھے کہ اچانک آسمانی بجلی ان پر آگری۔ جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ شوکت اور اس کے 16 سالہ بیٹے عمیر شوکت کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں زبیر احمد اور احمد حسن شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر...
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)واٹس ایپ، جو میٹا کے زیرِ انتظام دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپس میں شمار ہوتی ہے، اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل نئی اپ ڈیٹس پر کام کر رہی ہے۔ اب ایک بڑی اور خوش آئند تبدیلی واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے متوقع ہے، جو ان کی روزمرہ رابطہ کاری کو مزید سہل بنا دے گی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، واٹس ایپ اپنے ویب ورژن میں وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس وقت یہ سہولت صرف موبائل ایپ اور مخصوص ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز تک محدود ہے، جس کے باعث ویب صارفین کو کالز کرنے کے لیے اپنے موبائل فون پر انحصار کرنا پڑتا...
لندن: سکھوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے نریندر مودی کی تصویر کو سڑکوں پر گھسیٹا اور اس پر جوتے بھی مارے۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف اقدامات کے ساتھ ساتھ خطے کا امن خراب کرنے کی بھارتی کوششوں کے خلاف دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔ مودی سرکار نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مخالفین کا جینا اجیرن کردیا ہے اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے روایتی ہٹ دھرمی کے ساتھ متنازع اقدامات کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ بھارت کی انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کے فیصلوں کے خلاف نہ صرف مقبوضہ کشمیر اور بھارت بلکہ...
پاکستانی معیشت کو گزشتہ چند سالوں سے سخت مشکلات کا سامنا ہے، آمدن سے زائد اخراجات اور پھر قرضوں کی واپسی، قرضوں پر سود کی ادائیگی، حکومتی اخراجات اور پھر سب سے بڑھ کر ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پینشن کی ادائیگی جیسے اخراجات معیشت کو سنبھلنے ہی نہیں دیتے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب: سرکاری ملازمین کے لیے نئی پنشن پالیسی میں خاص کیا ہے؟ رواں سال کے بجٹ میں سول اور ملٹری پینشن کی ادائیگی کے لیے 882 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، تنخواہ وصول کرنے والوں سے تو حکومت ٹیکس وصول کر لیتی ہے تاہم پینشنرز سے ٹیکس وصولی کا کوئی نظام موجود نہیں، تاہم اب ایف بی آر پینشنرز سے بھی 5 فیصد تک ٹیکس وصول...
فائل فوٹو۔ نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ این آئی آر سی اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے کانفرنس کل ہو گی۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ این آئی آر سی اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی 2025 کو کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس کا مقصد ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جس سے آجر اور اجیر کے فاصلے کم ہوسکیں اور تعلقات کی بہتری کا ماحول فراہم ہوسکے، 1969 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایسی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، امید ہے کہ یہ ایونٹ بہت کامیاب ثابت ہوگا۔یکم مئی کو یوم...
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی جدید مصنوعی ذہانت تک آسان رسائی کے لیے ’میٹا اے آئی‘ ایپ کا پہلا ورژن متعارف کرا دیا ہے، جو Llama 4 ماڈل پر مبنی ہے۔ یہ ایپ صارفین کو ذاتی نوعیت کا اے آئی تجربہ فراہم کرتی ہے اور واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کے علاوہ اب علیحدہ ایپ کے طور پر بھی دستیاب ہے۔ ایپ میں ’ڈسکور فیڈ‘ شامل ہے جہاں صارفین دیکھ سکتے ہیں کہ دنیا بھر میں لوگ اے آئی کو کیسے استعمال کر رہے ہیں، جبکہ وہ خود بھی پرامپٹس شیئر کر سکتے ہیں۔ ایپ meta.ai ویب سائٹ سے منسلک ہے، جس سے صارف کہیں سے بھی اپنی سرگرمی جاری رکھ سکتے ہیں۔ ایپ روزمرہ سوالات کے جوابات،...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور اگربند نہیں ہے تو پھر مکمل تباہی ہوگی۔ناصر جنجوعہ کا کہنا تھاکہ روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے، ہم اپنے ملک کا بہت اچھے طریقے سے دفاع کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اپنی ناکامی کو جوہری جنگ تک لے جانا اچھی سوچ اور اچھی قیادت کی علامت نہیں...
عالمی منڈی تک رسائی کیلئے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی منڈی تک رسائی کیلئے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے۔ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تمام مندوبین کو کانفرنس میں شرکت پر دل کی گہرائی سے خوش آمدید کہتے ہیں، ڈی ایف ڈی آئی فورم پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ڈیجیٹل معیشت فروغ پا رہی ہے، ترقی کیلئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جدید دور کی ضرورت ہے، عالمی منڈی...
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بھارت کو فروری 2019 کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ یاد دلا دیا۔اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارت تمہیں یاد ہے کہ ابھی نندن کو کس طرح واپس بھیجا تھا؟ دوبارہ ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان کا جھنڈا اسی طرح بلند ہوگا۔خیال رہے کہ آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے دوران پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا تاریخ ساز دفاع کیا تھا۔ 27 فروری 2019ء جب ’’شاہینوں‘‘ نے ’’کرگس‘‘ کا شکار کیاآج سےدو برس قبل 27فروری کو پاک فضائیہ نے بھارتی... پاک فضائیہ کے جوانوں نے 27 فروری کو ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنا لیا تھا، جسے بعد...
گلاس امریکہ کی اسرائیل نواز پالیسیوں اور غزہ پر جاری جنگ کے باعث وہ سخت نالاں تھا اور ترکی میں قیام کے دوران اس نے روس جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ روس پہنچنے کے بعد مائیکل نے فوج میں بھرتی ہوکر روسی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد روسی میڈیا کی تحقیقات کے مطابق، ایک امریکی نوجوان، جس کی شناخت سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ڈیجیٹل انوویشن جولیانے گالینا کے بیٹے کے طور پر ہوئی ہے، 2024 میں مشرقی یوکرین میں روسی فوج کے لیے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ اکیس سالہ مائیکل الیگزینڈر گلاس کی موت 4 اپریل 2024 کو مشرقی یورپ میں ہوئی، جس کا اعلان اس کے اہلخانہ نے اپنے شائع کردہ تعزیتی نوٹس...
واٹس ایپ پر میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ فیچر نے صارفین کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے بالخصوص یورپی خطے سے بہت سے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ وہ اس نئے فیچر کو اپنی مرضی سے غیرفعال یا ہٹا نہیں سکتے۔ واٹس ایپ پر چیٹ انٹرفیس میں ایک مستقل نیلے رنگ کے دائرے کا AI اسسٹنٹ بطور ڈیفالٹ نظر آتا ہے جس سے صارف کی خود مختاری اور کنٹرول پر تشویش پیدا ہوتی ہے۔ اگرچہ میٹا کا دعویٰ ہے کہ یہ اے آئی اسسٹنٹ مکمل طور پر اختیاری ہے لیکن صارفین کا کہنا ہے کہ یہ خود بخود ظاہر فعال رہتا ہے اور اسے غیر فعال نہیں کیا جا سکتا۔ اگرچہ یہ...
لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا کہ نیب نے 2 سال میں 5400 ارب کی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سٹیٹ لائف کوآپریٹو سوسائٹی لاہور میں 77 ارب کی تاریخی سیٹلمنٹ کرائی گئی، دو سال میں نیب میں متعدد ریفارمز کیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ نذیر احمد نے مزید کہاکہ نیب کے حالیہ اقدامات سے بزنس کمیونٹی کے دل سے نیب کا خوف ختم ہوا ہے، بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے جو ممکن ہوا وہ ضرور کریں گے۔ چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ...
معروف دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر پاگل پن سوار ہے، ہمیں آئندہ دو تین دن تک بھارت کی جانب سے کسی بھی حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام کے مقام پر سیاحوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ 24 گھنٹے کے اندر ہی انڈیا کو پتہ چل گیا کہ پاکستان سے ایک عادل نامی شخص آیا ہے جس نے یہ دہشتگردی کی۔ کیا ایک دہشتگرد اتنی ناقص حکمت عملی کے تحت آتا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر ہی سب کو پتہ چل جائے کہ وہ کون ہے۔ انہوں نے کہا...
ٹینس کی سابق اسٹار اور بھارت کی مایہ ناز کھلاڑی، ثانیہ مرزا نے حال ہی میں پوڈکاسٹر معصوم مینوالا سے ایک بے تکلف گفتگو میں اپنی ذاتی زندگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ماں بننے کے تجربے، حمل کے دوران کی جسمانی اور جذباتی کیفیت، بچے کو دودھ پلانے کے سفر اور اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے پس منظر پر تفصیل سے بات کی۔ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ محض جسمانی حالت یا کیریئر کے تقاضوں کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ اس کی ایک بڑی وجہ ان کا اپنے بیٹے ازہان کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش تھی۔ ان کا کہنا تھا، "میری سب سے بڑی ترجیحات میں سے ایک یہ تھی کہ...
یورپی یونین نے ایپل اور میٹا پر ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا
برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )یورپی یونین نے امریکی کمپنیوں ایپل اور میٹا پر ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا ہے جس سے یورپ اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر تناﺅ میں شدت آنے کا امکان ظاہرکیاجارہا ہے. فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق ان جرمانوں سے یورپی یونین اور ٹرمپ کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات میں مزید تناﺅ پیدا ہونے کا خطرہ ہے دونوں فریق یورپی یونین کے رکن ممالک پر بھاری امریکی محصولات سے بچنے کے لیے ایک معاہدے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں.(جاری ہے) یورپی کمیشن نے ایپل پر 50 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ کمپنی نے ڈیولپرز...
میٹا نے انسٹاگرام پر صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اے آئی ٹول صارفین کی اصل عمر کا تعین کرے گا خواہ وہ غلط معلومات ہی کیوں نہ فراہم کریں۔اگر کوئی صارف اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی کرتا ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی اس کی اصلی عمر معلوم کر کے 18 سال سے کم عمر صارفین کو خودکار طور پر “ٹین” اکاؤنٹس میں منتقل کر دے گی۔ یہ ٹین اکاؤنٹس جو ستمبر 2024 میں متعارف کرائے گئے 13 سے 17 سال کے نوجوانوں کے لیے ہیں اور ان پر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے مخصوص پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔میٹا نے اپنی بلاگ پوسٹ میں...
نجی ٹی وی کے مطابق ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کو جنوری 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی اہلیہ نے ان کی بازیابی کے لیے پروانہ حاضری شخص جاری کرنے کی پٹیشن دائر کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ایئر فورس کے نمائندے نے بتایا کہ گزشتہ سال گرفتار ہونے والے ایک ریٹائرڈ ایئر مارشل کو بغاوت سمیت متعدد الزامات میں سزا سنائی گئی ہے اور انہیں پاک فضائیہ کے میس میں حراست میں رکھا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کو جنوری 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی اہلیہ نے ان کی بازیابی کے لیے پروانہ حاضری شخص جاری کرنے کی...
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 75 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ رپورٹ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج (منگل ) نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز 8 کی حمزہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی کا شمار پاکستان کی اعلی عدلیہ کے باوقار اور اصول پسند ججوں میں ہوتا تھا، انہوں نے 1998 میں سندھ ہائیکورٹ کے جج کے طور پر خدمات کا آغاز کیا اور 2009 میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر فائز ہوئے۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز میں شامل تھے، جس پر انہیں...
سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے مطابق سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے ہیں۔سپریم کورٹ رجسٹری کا بتانا ہے کہ سرمد جلال عثمانی کینسرکے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سپریم کورٹ رجسٹری کے مطابق سرمد جلال عثمانی کی نماز جنازہ کل بعد نمازعصر مسجد حمزہ ڈیفس فیز 8 میں ادا کی جائے گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو فوری ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی...
دونوں باپ بیٹے کی ایک ہی دن شادی کی تقریب میں خاندان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، 90 سالہ شخص کی بارات لاہور اور بیٹے کی بارات پشاور سے لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ایک علاقے میں انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں ایک ہی دن باپ اور بیٹا دولہے بن گئے۔ رپورٹ کے مطابق 90 سالہ غلام مصطفیٰ اپنی اور بیٹے کی دلہن لے آیا، 90 سالہ غلام مصطفیٰ کی یہ تیسری شادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ شخص اپنی شادی والے دن اپنے بیٹے کی دلہن لانے کا خواب رکھتا تھا۔ دونوں باپ بیٹے کی ایک ہی دن شادی کی تقریب میں خاندان اور اہل محلہ نے بڑی...
اسلام آباد: حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ٹاسک سونپ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے، اصلاحات کو مربوط اور اداروں کی سطح پر کررہے ہیں تاکہ تبدیلی پائیدار اور دیر پا ہو۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ملکی معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت کی، پاکستان کی ترقی کیلئے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے...
خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ایک علاقے میں انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں ایک ہی دن باپ اور بیٹا دولہے بن گئے۔ رپورٹ کے مطابق 90 سالہ غلام مصطفیٰ اپنی اور بیٹے کی دلہن لے آیا، 90 سالہ غلام مصطفیٰ کی یہ تیسری شادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ شخص اپنی شادی والے دن اپنےبیٹے کی دلہن لانے کاخواب رکھتا تھا۔ دونوں باپ بیٹے کی ایک ہی دن شادی کی تقریب میں خاندان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، 90 سالہ شخص کی بارات لاہور اور بیٹا کی بارات پشاورسےلائی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں مختلف وزارتوں اور اداروں کو ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے ٹاسک سونپے گئے اور ملکی معیشت کی بہتری کو حکومت کی اصلاحاتی ایجنڈے کا بنیادی حصہ قرار دیا گیا وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملکی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور غیر رسمی معیشت کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ حال ہی میں رمضان پیکج کو وزیراعظم کی ہدایت پر مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے مستحق افراد تک پہنچایا گیا جس...
حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیرِ اعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حال ہی میں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر رمضان پیکیج کو مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے لوگوں تک پہنچایا گیا، اجلاس کو معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے جاری اقدامات اور مستقبل کے اقدامات اور تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔...
شکاگو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاﺅس چھوڑنے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں اپنے جانشین ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکومت میں ردوبدل کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کوشش سے امریکیوں کی ریٹائرمنٹ کے فوائد خطرے میں پڑ گئے ہیں امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جو بائیڈن نے شکاگو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 100 دن سے بھی کم عرصے میں ٹرمپ انتظامیہ نے حیران کن نقصان اور تباہی کی ہے، یہ سب حیرت انگیز ہے کہ اتنی جلدی ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟.(جاری ہے) ریٹائرمنٹ اور معذوری کے فوائد ادا کرنے والے قومی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے سابق صدر نے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کا کہنا ہے کے دیپیکا پڈوکون ان کا پہلا کرش تھیں۔ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کی، جس میں انہوں نے اپنے بچپن اور والدین کے ساتھ تعلقات پر بات کی۔ انہوں نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً 7 یا 8سال کے تھے جب انہیں پہلی بار یہ سمجھ آیا کہ ان کے والدین مشہور ہیں۔ اس وقت ان کے والد سیف علی خان برطانیہ میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اسی دوران ابراہیم کو اپنے...
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) نے لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر کو خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے اقدامات کے لیے اپنا باضابطہ برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پیر کو چیمبر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب ’ شی لیڈز - اے ٹریبیوٹ ٹو ویمن’ کے دوران کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس تقریب میں پاکستان بھر کی خواتین کی لچک، طاقت اور نمایاں خدمات کو سراہا گیا، جس میں پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون تھری اسٹار جنرل لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر خان مہمان خصوصی تھیں۔آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ان...
کراچی: ضلع کورنگی پولیس نے والد کے اندھے قتل میں اس کے حقیقی بیٹے، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار بیٹے نے کرائے کے قاتلوں کو والد کے قتل کی 3 لاکھ روپے کی سپاری دی تھی اور 50 ہزار روپے کی رقم پیشگی دی تھی۔ گرفتار ملزم والد کے کاروبار میں ہیر پھیر کرتا تھا، جس پر مقتول والد نے بیٹے کو کاروبار سے الگ کرکے گھر سے بھی نکال دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، زمان ٹاؤن پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے محمد متین خان نامی شہری کے قتل میں ملوث اس کے حقیقی بیٹے دانش، بہو طوبیٰ زوجہ دانش، اور...
معروف سوشل میڈیا کمپنی ’میٹا‘ کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے واشنگٹن کی فیڈرل عدالت میں تاریخی اینٹی ٹرسٹ مقدمے میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ اس مقدمے میں میٹا پر الزام ہے کہ اس نے انسٹا گرام اور واٹس ایپ کو اس وقت خریدا جب وہ کمپنی کے مستقبل کے حریف بننے کی صلاحیت رکھتے تھے، اور اس طرح مسابقت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔ امریکی صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC) نے یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔ اگر ایف ٹی سی عدالت میں اپنے دلائل میں کامیاب ہو گئی تو میٹا کو مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ انسٹاگرام اور واٹس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) بہت بڑی امریکی سوشل میڈیا کمپنی میٹا، جو فیس بک کی بھی مالک ہے، کے خلاف عدم اعتماد کا مقدمہ پیر 14 اپریل کے روز واشنگٹن کی ایک وفاقی عدالت میں ان الزامات کے تحت شروع ہوا کہ اس کمپنی نے مسابقت کو غیر قانونی طور پر ختم کرنے کے لیے انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز کو بھی خرید لیا۔ امریکہ کا فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) چاہتا ہے کہ میٹا جس نے ایک دہائی قبل ان پلیٹ فارمز کو خرید لیا تھا، انہیں واپس کر دے۔ تاہم اس کیس میں دونوں طرف سے اپیلوں کا امکان ہے، اس لیے مقدمے کی سماعت برسوں تک جاری رہنے...
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ریٹائرڈ اور انتقال کر جانے والے ملازمین کی بیواؤں کی پنشن بوگس پنشرز کے نام سے نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا جو چیئرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ریٹائرڈ اور انتقال کر جانے والے ملازمین کی بیواؤں کی پنشن بوگس پنشنرز کے ذریعہ نکالی جاتی رہی ہے اور 2 ارب 21 کروڑ روپے کے پنشن فنڈز میں ماہانہ کروڑوں روپے بوگس پنشنرز کے نام سے نکلوائے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بوگس پنشنرز کے نام 667 ملین نکلوانے پر کے ڈی اے ڈائریکٹر فنانس کو معطل کیا گیا جب کہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ”میٹا “کے خلاف انسداد اجارہ داری کے تاریخی مقدمے کی سماعت آج شروع ہو گی مقدمے میں وفاقی انتظامی اداروں نے سوشل میڈیا کی اس بڑی کمپنی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے انسٹاگرام اور واٹس ایپ خرید کر غیر قانونی طور پر مقابلہ دبانے کی کوشش کی ہے.(جاری ہے) امریکی جریدے کے مطابق اگر فیڈرل ٹریڈ کمیشن جس نے یہ مقدمہ 2020 میں دائر کیااپنا موقف ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا تو ”میٹا“ کو ان مقبول ایپس کو الگ الگ کمپنیوں میں تقسیم کرنا پڑ سکتا ہے یہ نہ صرف ٹیکنالوجی کے بڑے دور کی پہلی بڑی کارپوریٹ تقسیم ہوگی بلکہ اجارہ داری...
ستر سالہ حمید اعظم ساری عمر مختلف نجی کمپنیوں میں ملازمت کرتے رہے۔ بڑھاپا آیا تو وہ بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔ علاج کراتے ہوئے ان کی بیشتر آمدن خرچ ہونے لگی۔ عوارض رفتہ رفتہ اتنے بڑھے کہ وہ ملازمت کرنے سے معذور ہو گئے۔ اب وہ اولاد کے رحم وکرم پر آ گئے ۔ ان سے ایک بڑی غلطی یہ ہوئی تھی کہ نوجوانی میں انھوں نے بالکل نہیں سوچا، بڑھاپے کے لیے مناسب رقم پس انداز کر لی جائے۔ اگر وہ اس وقت ریٹائرمنٹ کا کوئی عمدہ منصوبہ بنا لیتے تو انھیں بڑھاپے میں دوسروں کا محتاج نہیں ہونا پڑتا۔ اسی محتاجی کے باعث بھی اولاد اپنے والدین کو ایدھی سینٹر یا دیگر رفاہی اداروں میں چھوڑ جاتی...
اسلام آباد/احمد پورشرقیہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل 2025ء ) ایران مین قتل ہونے والے پاکستانی مزددوروں کے اہل خانہ غم سے نڈھال، لاشوں کی وطن واپسی میں 8 سے 10 دن لگنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے مغربی صوبے سیستان و بلوچستان کے ضلع مہرستان کے نواحی گاؤں ہیزآباد پایین میں پیش آنے والے واقعے میں آٹھ پاکستانی مزدوروں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، تمام مقتولین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے بتایا جا رہا ہے، مقتولین کے لواحقین شدید غم میں مبتلا ہیں، احمد پورشرقیہ میں ایک شہید کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال بعد میرا بیٹا واپس آرہا تھا مگر ظالموں نے میرے...
اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو میٹا کی کالنگ اور میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیاکے مختلف ملکوں میں صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی جانب سے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور اسٹیٹس اپلوڈ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ پاکستان میں بھی صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیرکا سامنا ہے۔ وٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات دوسرےصارفین تک پہنچنے میں تاخیرکاسامنا ہے۔ وٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات، تصاویر،...
جوڈیشل کمیشن میں 4ریٹائرڈ ججز کی بطور رکن تعیناتی منظور، مقبول باقر اور شوکت صدیقی کے نام بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جوڈیشل کمیشن نے چار ریٹائرڈ ججزکو بطور رکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنیکی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔چیف جسٹس یحییٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ڈھائی گھنٹے جاری رہا جس میں سپریم کورٹ میں دو ججز تعینات کرنے کیلئے غورکیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھاکہ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینیئر ججز کے ناموں پر غور ہوا، لاہورہائیکورٹ کے صرف ایک جج کے نام پراکثریتی ووٹ سے فیصلہ ہوا۔ذرائع نے بتایاکہ قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے...
جوڈیشل کمیشن نے چار ریٹائرڈ ججزکو بطور رکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنےکی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ چیف جسٹس یحییٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ڈھائی گھنٹےجاری رہا جس میں سپریم کورٹ میں دو ججز تعینات کرنے کیلئے غورکیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینیئر ججز کے ناموں پر غور ہوا، لاہورہائیکورٹ کے صرف ایک جج کے نام پراکثریتی ووٹ سے فیصلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایاکہ قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے جج کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر کے نام کی منظوری دے دی ذرائع کے مطابق اجلاس میں چار ریٹائرڈ ججز...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری اکثریتی رائے سے ہوئی۔ تحریک انصاف کے ارکان بیرسٹر گوہر اور علی ظفر نے بھی جسٹس باقرنجفی کے حق میں ووٹ دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس باقر نجفی کے خلاف کمیشن کی مخالفانہ رائے متفقہ طور پر حذف کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چار ریٹائرڈ ججز کو بطور رکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ...
بالی ووڈ میں ایسے کئی اداکار ہیں جنہیں ناظرین اقربا پروری کی پیداوار سمجھتے ہیں۔ ان اسٹار کڈز کو عام طور پر ان اداکاروں کے مقابلے میں برتری دی جاتی ہے جو انڈسٹری میں بالکل نئے ہوتے ہیں۔ لیکن قسمت ہر ایک کا ساتھ نہیں دیتی، ایسے ہی ایک سپر اسٹار کے بیٹے نے لگاتار 11 ناکام فلمیں دے کر فلم انڈسٹری ہی چھوڑ دی۔ جی ہاں! بالی ووڈ کی دنیا میں ایک ایسا ستارہ بھی گزرا ہے جس نے 11 فلموں میں کام کیا مگر قسمت نے ایک بار بھی ساتھ نہ دیا۔ یہ کہانی ہے لیجنڈری اداکار منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی کی، جنہیں فلمی دنیا میں کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ دلچسپ بات یہ ہے...
میٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کم عمر بچوں کیلئے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،انسٹا گرام میں اب کم عمر صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ لائیو براڈ کاسٹ والدین کی اجازت کے بغیر نہیں کرسکیں گے۔ میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا جس کی بنا پرآن لائن کم عمر صارفین کو زیادہ تحفظ مل سکے، میٹا کے فیملی سینٹر پر والدین16سال سے کم عمر صارفین کے اکاونٹس کو ہینڈل کرسکتے ہیں،انسٹا گرام کی پبلک پالیسی کی گلوبل ڈائریکٹر تارا ہوپکنز کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے اکاونٹس کیلئیجن فیچرز اور تبدیلیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے، اسکا مقصد آن لائن انکے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق 16 سال سے کم...
کراچی: سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ماں کی آنکھوں کے سامنے اس کا کمسن بیٹا مزدا کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور کی جلد بازی نے کمسن بچے کو زندگی سے محروم کر دیا، ذمہ دار ڈرایئور اور کلینر موقع سے فرار ہوگئے. ایکسپریس کے مطابق سپر ہائی وے جمالی پل روٹ ڈی سیون بس اسٹاپ کے قریب ماں کی آنکھوں کے سامنے مزاد کے پہیوں تلے کچل کر اس کا لخت جگر جاں بحق ہوگیا، چھیپا حکام کے مطابق بچے کی شناخت ڈھائی سالہ فرحان ولد اسرار کے نام سے کی گئی جس کی خون میں لت پت والدہ اپنی گود میں لیکر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچی۔ ترجمان چھیپا...
گورنر صاحب بیس گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومتے ہیں اور خود کو عوامی لیڈرکہتے ہیں یہ 90 کی دہائی یا 2007 ء کا کراچی نہیں جب یہاں بوری بند لاشیں ملتی تھیں ، میئر کراچی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کراچی کی ترقی کے لئے سو ارب روپے اور کے پی ٹی ، ریلوے کی اراضی کے ایم سی کو ترقیاتی کاموں کے لئے دینے کا اپنا وعدہ پورا کریں ،جو بات کرنی ہو براہ راست مجھ سے کریں ، اپنے ترجمان کو بیچ میں نہ لائیں، گزشتہ بیس روز سے کراچی کا مقدمہ وفاق کے نمائندے کے ساتھ لڑ رہا ہوں، یہ 90 کی دہائی یا 2007 ء کا...
سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو ’پٹودی ٹرافی‘ کو ریٹائر کرنے کے فیصلے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسپورٹس اسٹار کے لیے لکھے اپنے کالم میں سنیل گواسکر نے ای سی بی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پٹودی ٹرافی (جو انگلینڈ بمقابلہ بھارت ٹیسٹ سیریز میں فاتح کو دی جاتی ہے) کو ریٹائر کرنے کی حالیہ خبر تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار سننے میں آ رہا ہے کہ ایک کھلاڑی کے نام پر موجود ٹرافی کو ریٹائر کیا جا رہا ہو۔ اگرچہ فیصلے کا اختیار مکمل طور پر ای سی بی کے پاس ہے اور شاید بی سی سی آئی کو اس متعلق علم...
میٹا نے اپنے نئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈلز متعارف کروا دیے ہیں جنہیں لاما 4 اسکاؤٹ اور لاما 4 میوریک کہتے ہیں۔ میٹا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ لاما ایک ملٹی ماڈل اے آئی سسٹم ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملٹی ماڈل سسٹمز ویڈیو، امیجز اور آڈیو سمیت مختلف قسم کے ڈیٹا کو پروسیس اور انٹیگریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان تمام فارمیٹس میں مواد کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاما 4 اسکاؤٹ اور لاما 4 میوریک کمپنی کے اب تک کے سب سے جدید ماڈلز ہیں اور ملٹی ماڈیلٹی کے لیے بہترین ہیں۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاما 4...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب مجھ سے بات کرنی ہے تو ڈائریکٹ کریں، ترجمانوں کے ذریعے نہ کریں۔کراچی میں پریس کانفرنس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر پریس کانفرنس کرتا ہوں سیاسی گفتگو کے لیے نہیں، سیاسی مخالفین کے پاس کوئی چورن نہیں ہوتا تو مجھ پر بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب کے ترجمان نے آج پریس کانفرنس کی ہے، سابق سربراہ ایم کیو ایم نے پوری ایم کیو ایم کو بٹھا کر پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس کا لب لباب یہ تھا کہ وہ ترجمان ہیں اور ترجمانی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی منفی اور تعصب کی سیاست کو پیچھےچھوڑ چکا ہے،...
میٹا نے اپنی لارج لینگویج اے آئی ماڈل (ایل ایل ایم) Llama کا تازہ ترین ورژن لانچ کیا ہے جسے لاما 4 اسکاؤٹ اور لاما 4 میوریک کہا جاتا ہے۔ میٹا نے اپنی اس لانچ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لاما ایک ملٹی موڈل اے آئی سسٹم ہے جو متن، ویڈیو، امیجز اور آڈیو سمیت مختلف قسم کے ڈیٹا کو پروسیسنگ اور انٹیگریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مواد کو دوسرے فارمیٹس میں تبدیل کر سکتا ہے۔ میٹا نے کہا کہ یہ لینگویج ماڈل اس کے اب تک کے سب سے جدید AI ماڈلز ہیں اور ملٹی موڈیلٹی کے لیے اپنی کلاس میں بہترین ہیں۔ میٹا نے مزید کہا کہ لاما 4 میوریک اور لاما 4 اسکاؤٹ اوپن...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاست سے اچانک ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ ایک ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ مودی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ دعویٰ: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹائمز ناؤ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 16 ستمبر 2025 کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تحقیق: فیکٹ چیک کی ٹیم نے اس دعوے کی جانچ کی تو اس اطلاع کے حوالے سے کوئی بھی معتبر خبر یا بیان دستیاب نہیں ہوا۔ ٹائمز ناؤ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسا کوئی اعلان یا رپورٹ موجود نہیں ہے۔ وزیراعظم...
---فائل فوٹو فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اسٹیل ٹاؤن، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی کراچیاسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ملزمان کی... پولیس کے مطابق مقتولین میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہیں، واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔تینوں افراد پیشی پر تاندلیانوالہ کچہری جا رہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
سیئول(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے نیوکلیئر بیٹری کا ایک نیا خیال پیش کیا ہے جو ڈیوائسز کو ری چارجنگ کیے بغیر صدیوں تک توانائی فراہم کر سکتی ہے۔ ڈائیگو گائیونگبک انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس خیال کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مقصد لیتھیئم بیٹریوں کی جگہ لینا ہے جو وقت کے ساتھ خراب ہوجاتی ہیں اور ان کو ری چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ نئی بیٹری بیٹا وولٹائکس کے اصول پر مبنی ہے جس کے مطابق بِیٹا تابکاری کی توانائی کو بجلی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے سائنس دان ریڈیو کاربن (کاربن-14) نامی کاربن کے ریڈیو ایکٹیو آئیسوٹوپ کو استعمال کرتے ہیں جو...
نعیم مغل کے خلاف متعدد انکوائریز ہوئیں، عدالت نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ڈی جی سیپا کے عہدے پر 13سال قابض نعیم مغل کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری محکمہ ماحولیات کے ماتحت ادارے سیپا کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر 13سال براجمان رہنے والے نعیم مغل بآلاخر ریٹائر ہو گئے ، نوٹیفکیشن جاری، کیڈر افسر کی تعیناتی کا امکان۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات کے سیکریٹری آغا شاہ نواز نے سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل کی عمر 60سال ہونے پر ان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، نعیم مغل کو پہلی بار 28نومبر 2008کو ڈی جی سیپا کا اضافی چارج دیا گیا اور 17دسمبر 2008کو نعیم مغل کو فارغ...
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز سے 1998ء اور 1999 ء کے دوران لندن میں دو بار ملاقات ہوئی۔ چند روز پہلے جب یہ خبر پڑھی کہ حسن نواز شریف انگلینڈ میں ٹیکس نادہندہ قرار پائے ہیں تو ان سے ہوئی یہ ملاقاتیں یاد آگئیں۔ اس مد میں حسن نواز شریف کو لندن کی عدالت نے بھاری جرمانہ عائد کیا۔ میں انگلینڈ میں 1998 ء میں گیا۔ پہلی بار حسن نواز سے تب ملا جب میں اپنے ایک مہربان چوہدری سعید کے ہمراہ لندن پارک لین میں واقع ان کے گھر گیا۔ یہ اپارٹمنٹ نما گھر تھا جسے بہت سادگی سے سجایا کیا گیا تھا۔ ہمیں جس ڈرائنگ روم میں بٹھایا گیا اس کے صوفے اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔روز نامہ امت نے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج نے عہدہ چھوڑنے کے لئے ایک ماہ کا نوٹس دے دیا۔چیئرمین این آئی آر سی نے ایگریمنٹ منسوخی کے لئے صدر مملکت کو بذریعہ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نوٹس بھجوا دیا۔جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ حالات کے پیش نظر اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا۔وفاقی کابینہ نے 2024 میں جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کی 3 سال کی مدت کے لئے بطور چیئرمین این آئی ار سی منظوری دی تھی۔این آئی آر...
پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو کرنے میدان میں اُترے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی نژاد محمد ارسلان عباس فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں، جنہیں 45 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان میں پیدا ہونیوالے اظہر عباس اپنے خاندان کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے کرکٹ کو بطور پروفیشن اختیار کیا جبکہ آکلینڈ اور ویلنگٹن کیلئے بھی کھیلا، وہ اس وقت فائر برڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ مزید پڑھیں: ناقص کارکردگی؛ شاہین، شاداب کو آرام دینے کی صدائیں گونجنے لگیں ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ...
ایک خوارجی کے والد نے جرگہ میں بیان دیا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو، وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے میرا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو، تقریباً سوا سال پہلے میں اس کے پیچھے قرآن لے کر گیا، اس نے قرآن بھی رد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 مارچ کو جندولہ فورٹ حملے میں مارے جانے والے خوارجی نعیم خان سے والد، خاندان اور گاؤں کے مشیران نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ کری شموزئی، ڈی آئی خان کے 20 سے زائد مشیران اور والد احمد خان نے جرگہ میں شرکت کی اور خوارجی نعیم خان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔ والد احمد خان نے بیان دیا کہ جو...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ و کامیڈی شو جج ارچنا پورن سنگھ کی اپنے ہی بیٹے کی مزاحیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دھوم مچادی۔ ارچنا پورن سنگھ نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 1980 کی دہائی میں کیا۔ ان کی ابتدائی فلموں میں ’جانکی رام‘ اور ‘نادانیاں‘ شامل ہیں، جن میں انہوں نے معاون کردار ادا کیے۔ بالی وڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ’مس بگینزا‘ کا منفرد کردار نبھانے والی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے متعدد فلموں میں معاون کردار ادا کیے اور اپنی خاص پہچان بنائی۔ ارچنا پورن سنگھ ’جلوہ‘ ، ’اگنی پت‘ ، ’سوداگر‘ ، ’شعلہ اور شبنم‘ ، ’راجا ہندوستانی‘ ، ’دے دنا دن‘ ، ’مستی‘ اور ’بول بچن‘ جیسی فلموں...
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء) پتوکی گیس سلنڈر دھماکہ میں زخمی باپ بیٹا جاںبحق اے سی پتوکی سمیت دیگر موقع پر پہنچ گئے تحقیقات شروع ۔(جاری ہے) پتوکی کے علاقہ حبیب آباد میںگزشتہ چار روز قبل گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا جسکے نتیجہ میں باپ بیٹاشدید زخمی ہوگے تھے جو ہسپتالوں میں زیر علاج تھے وقفہ وقفہ کے بعد دونوں باپ بیٹا چل بسے اور علاقہ میں کہرام مچ گیا جنکی شناخت شعیب اسحاق اور اسحاق کے ناموں سے ہوئی مقامی پولیس اور اے سی پتوکی موقع پر پہنچ گے اے سی پتوکی سعد بن عبداللہ نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ واقع کی مزید تحقیقات جاری ہے دھماکہ کیسے ہوا...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے مزدوروں کی سہولت اور حقوق کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری لیبر، وائس کمشنر ای ایس ایس آئی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو ای مزدور کارڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس کارڈ میں مزدوروں کی انٹری آف سروس، شفٹنگ سمیت دیگر تمام اہم معلومات دستیاب ہوں گی۔ فضل شکور خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ای مزدور کارڈ کے اجرا کو جلد از جلد یقینی بنایا...
فیس بک نے اپنی کانٹینٹ مونیٹائزیشن پالیسی میں خاموشی سے تبدیلی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کے متعدد کریئیٹرز اور پیج مالکان کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس اچانک تبدیلی کے باعث وہ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں جو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی مکمل پاسداری کر رہے تھے۔ مقامی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کئی پاکستانی کانٹینٹ پروڈیوسرز نے شکایت کی ہے کہ ان کے فیس بک اکاؤنٹس اچانک ڈی مونیٹائز کر دیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں انہیں انسٹریم ایڈز، ریل ایڈز، فوٹو پوسٹس اور اسٹوریز کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی سے محروم کر دیا گیا ہے، جس پر ان کا معاشی انحصار تھا۔ یہ مسئلہ...
فیس بک نے اپنی کانٹینٹ مونیٹائزیشن پالیسی میں خاموشی سے تبدیلی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کے متعدد کریئیٹرز اور پیج مالکان کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس اچانک تبدیلی کے باعث وہ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں جو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی مکمل پاسداری کر رہے تھے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کئی پاکستانی کانٹینٹ پروڈیوسرز نے شکایت کی ہے کہ ان کے فیس بک اکاؤنٹس اچانک ڈی مونیٹائز کر دیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں انہیں انسٹریم ایڈز، ریل ایڈز، فوٹو پوسٹس اور اسٹوریز کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی سے محروم کر دیا گیا ہے، جس پر ان کا معاشی انحصار تھا۔ یہ مسئلہ فیس بک کی مالیاتی پالیسی میں تازہ...
فیس بک نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعدد فیس بک پیجز کو اچانک اور غیر متوقع طور پر ڈی مونیٹائز کردیا ہے گزشتہ 48 گھنٹوں میں فیس بک نے کئی ممالک میں مونیٹائزیشن پالیسی سخت کردی ہے اور سیکڑوں پیجز کی مونیٹائزیشن معطل کردی ہے،حیران کن طور پر جن فیس بک پیجز کو اچانک ڈی مونیٹائزڈ کیا گیا ہے ان پر کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کا بھی کوئی الزام نہیں تھا، فیس بک کے اس اقدام نے پاکستانی صارفین کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے جو فیس بک سے پیسے کماتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے لائیو ویڈیو اسٹور کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی پیجز کو ڈی مونیٹائزڈ کرنے سے قبل انتظامیہ کی...
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں متعدد فیس بک پیجز کو اچانک اور غیر متوقع طور پر ڈی مونیٹائزیشن کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ متعدد فیس بک پیجز اہم ریونیوز فیچرز جیسے کہ انسٹریم اشتہارات، ریلز اشتہارات، فوٹو پوسٹ کی کمائی اور کہانیوں کی مونیٹائزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حیران کن طور پر جن فیس بک پیجز کو اچانک ڈی مونیٹائزڈ کیا گیا ہے ان پر کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کا بھی کوئی الزام نہیں تھا۔ اس پر سب سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ پیجز کو ڈی مونیٹائزڈ کرنے سے قبل انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی وارننگ یا وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔ ابھی تک اس کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ شاید فیس بک انتظامیہ نے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکان پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت 2028ء کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کے فائنل تک پہنچتا ہے تو وہ ایک میچ کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپس آ سکتے ہیں۔ کوہلی کا کہنا ہے کہ اگر ہم گولڈ میڈل کے لیے کھیل رہے ہوں تو میں شاید ایک میچ کے لیے واپس آ جاؤں، میڈل جیتوں اور پھر گھر واپس آ جاؤں۔ کوہلی کا یہ مزاحیہ تبصرہ ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنا ہے، جو انہیں دوبارہ ٹی20 انٹرنیشنل میں دیکھنے کے...
مفتی منیر شاکر : فوٹو فائل پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مفتی منیر شاکر کے بیٹے عبداللّٰہ شاکر کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے والد کو سیکیورٹی کیوں نہیں دی؟کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر کے پاس اپنے ذاتی گارڈ ہوتے تھے، دھماکے میں منیر شاکر کے ساتھ گارڈ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے، سی سی پی او قاسم علی خان سی سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس اور سی ٹی ڈی مشترکہ تفتیش کر رہی ہیں۔ سی...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کے اسٹار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے اپنی ڈیبیو فلم ”نادانیاں“ پر ایک پاکستانی شخص تیمور اقبال سے سخت لفظوں کا تبادلہ ہوا۔ یہ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب تیمور نے ابراہیم کی ظاہری حالت پر تبصرہ کیا، جس کے نتیجے میں نوجوان اداکار نے شدید ردعمل دیا۔ تیمور اقبال کے تبصرے پر ناراض ہو کر ابراہیم علی خان نے جواب دیا، “تیمور، تقریباً تیمور جیسا… تم نے میرے بھائی کا نام لے لیا۔ اندازہ لگاؤ، تمہارے پاس کیا نہیں ہے؟ اس کا چہرہ۔ تم مکھیوں کی طرح بدصورت ہو، چونکہ تم اپنے الفاظ اپنے تک نہیں رکھ سکتے، تو پھر مت پریشان ہو، تمہاری باتیں تمھاری طرح بے معنی ہیں۔...
میٹا کی جانب سے فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز میں ایک بہت بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جو ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نمایاں حد تک بدل کر رکھ دے گی۔ میٹا کی جانب سے فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز میں 18 مارچ سے کمیونٹی نوٹس ماڈل کی آزمائش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ آزمائش سب سے پہلے امریکا میں کی جائے گی اور اس طرح انسانی فیکٹ چیکنگ سسٹم کو ختم کر دیا جائے گا۔اس تبدیلی کا سب سے پہلے اعلان میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے 7 جنوری کو کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ فیس بک، تھریڈز اور انسٹا گرام پر پوسٹس، ویڈیوز اور دیگر مواد کی...
بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلا دیشی کرکٹر محمود اللہ ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔محمود اللہ جو حال ہی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلا دیشی اسکواڈ کا حصہ تھے اور ٹیم کے گروپ اسٹیج سے باہر ہونے کے بعد انہوں نے بدھ کو سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنے ریٹائرمنٹ کے پیغام میں محمود اللہ نے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، مداحوں اور اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے کیریئر کے دوران ان کا ساتھ دیا۔انہوں نے لکھا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بنگلا دیش کرکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ یاد رہے کہ محمود اللہ نے 2007 میں انٹرنیشنل ڈیبیو...
انڈین ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو نے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دی ہے جبکہ وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا بچہ پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے اور جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی اسے ایک گائے بھی دی جائے گی۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ نقد انعام دیں گے۔ ان کی یہ پیشکش سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ٹی ڈی پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اس اعلان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔ ان کے مطابق خواتین نے...