2025-05-07@12:43:49 GMT
تلاش کی گنتی: 5128

«داخلے پر»:

(نئی خبر)
    بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست گزار نے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں پہلگام حملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ پہلگام حملے کی جوڈیشل انکوائری ہونا بے حد ضروری ہے۔ درخواست کا گزار کا مزید کہنا تھا کہ یہ معلوم کرنا بھی ضروری ہے کہ آیا یہ انٹیلی جنس فیلیئر تھا یا ناقص سیکیورٹی اتنے بڑے واقعے کا باعث بنی۔ خیال رہے کہ بھارت کے چوٹی کے ماہرین اور تجزیہ کار بھی پہلگام واقعے کو ناقص سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ لایا گیا تھا تاکہ جوڈیشل کمیشن کا قیام میں لاکر شفاف تحقیقات کی...
    سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری : فوٹو فائل سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر تو دیہاتوں میں لوگ قتل ہوجاتے ہیں، ہم کیسے خاموش رہیں گے، پانی روکنے کےلیے 15 سے 20 سال چاہیے ہوتے ہیں، یہ کوئی نلکا تو نہیں کہ آپ بند کر دیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید قصوری نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کا اتنا شور مچا رہا ہے لیکن ثبوت تو ایک بھی نہیں دیا، کل آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دیے ہیں، دنیا دیکھے گی اصل میں بھارت دہشت گردی کا گڑھ ہے۔ وزیراعظم کا پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش کی توثیق پر چین...
    بھارت کے جغرافیائی اور سیاسی ماہرین نے بھی پہلگام حملے پر مودی سرکار کے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کے لیے گھڑّے گئے الزامات کو بے نقاب کردیا۔ مودی سرکار کے پہلگام حملے پر پاکستان پر عائد کیے گئے یہ الزامات اتنے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں خود بھارتی عوام اسے درست ماننے کو تیار نہیں۔ عوام کے ساتھ ساتھ بھارت کا دانشور طبقہ بھی مودی سرکار کی باتوں پر کان دھرنے کو تیار نہیں ہے۔ بھارتی صحافی اورکشمیر امورکی ماہر انورادھا بھسین نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پہلگام واقعہ دنیا کے سب سے بڑے فوجی زون میں پیش آیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ تصور کرنا بھی محال ہے کہ جس جگہ لاکھوں فوجی تعینات ہوں وہاں کس طرح دہشت گردی...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بی بی سی نے پہلگام واقعہ میں بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا۔ ذرائع نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ حملے میں مودی، بھارتی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، بی بی سی نے پہلگام حملے کےحوالے مودی سرکار اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے کردار پر سوالات اٹھا دئیے۔ ذرائع کے مطابق پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والے سیلیش بھائی کلاٹھیا کی بیوہ شیتل کلاٹھیا تعزیت کیلئے آنے والے وزیر پر برس پڑیں،  شیتل کلاٹھیا نے کہا کہ آپ کے پاس بہت سی وی آئی پی کاریں ہیں لیکن ٹیکس دینے والوں کا کیا ہے، پہلگام میں 26 افراد مارے گئے وہاں نہ تو کوئی سیکیورٹی تھی اور نہ ہی میڈیکل...
    اسلام آباد(اے بی این نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی (ر ا ) کا کردار بے نقاب ہو گیا،یہ دستاویزسوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹیلی گرام کے ذریعے لیک ہوئی ہے۔ دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بھی واضح ثبوت ہے۔دستاویزمیں دی گئی ہدایات اور منصوبے پر عملدرآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا۔ دستاویز میں ہدایت دی گئی ہے کہ پاکستان مخلف بیانیہ کو میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ہے۔دستاویز کے مطابق آئی ایس آئی پر یہ الزام 36 گھنٹے کے بعد ڈالنا ہے۔جبکہ میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کا فوری الزام پاکستان پر عائد کرکے منصوبہ خراب کردیا۔دستاویز اور ان تضادات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت خارجہ  نے افغان سفارت خانے کو جوابی مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا۔ فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات کے پیشِ نظر کیا گیا۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف ان افغان ٹرکوں کو بھارت جانےکی اجازت دی گئی ہے جو 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ وزارت خارجہ نے ڈیڑھ سو  افغان ٹرکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو بھجوا دی۔ بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا  افغان سفارتخانے نے 28 اپریل  کو درخواست کی تھی کہ پاکستان میں پھنسے...
    پاکستان وزارتِ خارجہ نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخلے کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی وزراتِ خارجہ سے کہا گیا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت چلنے والے ٹرک پاکستان کے مختلف بارڈر کراسنگ پر پھنس گئے ہیں۔ وزاتِ خارجہ نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیاں برادرانہ تعلقات کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہونے والے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں اشیاء کی ترسیل کی اجازت دی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے افغان سفارتخانے...
     ویب ڈیسک:پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں کے خون پر سیاست کر رہی ہے، ہم پہلگام واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، انہیں انصاف دلانے کی بات کر رہے ہیں، پورا پاکستان اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔  اپنے بیان میںر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی سرحد پار کی تو یہ اس کی تاریخی بھول ہوگی، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جس طرح کی جارحیت ہوگی، اسی طرح کا منہ توڑ جواب ملے گا،دوست ممالک سمیت پوری دنیا جان چکی ہے کہ امن کا دشمن اور دہشت گردوں کا سرپرست بھارت ہے، ہم امن کے داعی ضرور ہیں مگر...
    دنیا بھر میں بدنام اور بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی بھارتی خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی ’’را‘‘ ہی پہلگام حملے کی منصوبہ ساز نکلی۔ خفیہ دستاویزات منظر پر آ گئی، جس میں راکے تخریبی منصوبوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی ’’را‘‘  کا کردار بے نقاب ہو گیا۔ یہ دستاویزسوشل میڈیا  ایپلیکیشن ’’ٹیلی گرام‘‘ کے ذریعے لیک ہوئی ہے، جو پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بھی واضح ثبوت ہے۔ دستاویزمیں دی گئی ہدایات اور منصوبے پر عملدرآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا۔ ذرائع کے مطابق دستاویز میں ہدایت دی گئی کہ پاکستان مخالف بیانیہ میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا...
    بدھ کو ایک بڑے ریت کے طوفان نے جنوبی اسرائیل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے پورے علاقہ نہ صرف گھنے کہرے میں ڈوب گیا بلکہ آسمان کو نارنجی رنگ کا گہرے سایہ سائے میں تبدیل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان نے صحرائے نیگیو اور بیر شیبہ شہر کو سب سے زیادہ متاثر کیا، جہاں حد نگاہ تقریباً صفر تک گر گئی، ریت کا طوفان نیگیو میں اسرائیلی فوجی اڈے تک پہنچ گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل آگ کے گھیرے میں، بڑے شہروں کا رابطہ منقطع، بین الاقوامی مدد طلب آن لائن شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کو اڈے کے دروازے بند کرنے کی جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ ہوائیں انہیں...
    لاہور میں نوسربازی کی انوکھی واردات، معمر شخص دم کرنے کے بہانے سونا اور نقدی لے اُڑا۔ وحدت کالونی لاہور میں ہوئی اس واردات کی ایف آئی آر کے مطابق ایک 60 سے 65 سالہ شخص نے پہلے خود کو پیاسا ظاہر کرکے پانی طلب کیا اور پھر باتوں ہی باتوں میں گھر کی خواتین کو قائل کر لیا کہ ان کے گھر پر کسی نے بندش کروا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار گھر میں موجود بزرگ خاتون سمیت دیگر خواتین بھی اس شخص کی باتوں میں آگئیں اور اپنی مال پر دم کروانے کے لیے گھر میں موجود سونے زیورات اور لاکھوں روپے نقدی اس کے سامنے ڈھیر کردی۔اور وہ...
    دستاویز کے مطابق آئی ایس آئی پر یہ الزام 36 گھنٹے کے بعد ڈالنا ہے جبکہ میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کا فوری الزام پاکستان پر عائد کرکے منصوبہ خراب کر دیا۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دستاویز اور ان تضادات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کو بھی کوئی ہدایات دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی "را" پہلگام حملے کی منصوبہ ساز  نکلی،  خفیہ دستاویزات لیک، مودی سرکار سے متعلق بھی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی "را" کا کردار بے نقاب ہو گیا، یہ دستاویز سوشل میڈیا ایپلیکیشن "ٹیلی گرام" کے ذریعے لیک ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث عوام کو فضائی حملے سے پیشگی آگاہ رکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں سائرن نصب کر دیے گئے۔ خیبرپختونخواسول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 29 اضلاع کو 50 عدد سائرن فراہم کر دیے گئے ہیں، حملے کی صورت میں 120 کلو وزنی سائرن 15 کلومیٹر تک آواز دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔(جاری ہے) یہ سائرن پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ، سوات، ڈیرہ اسمعٰیل خان، بنوں،مالاکنڈ، دیر لوئر، چترال لوئر، کرم ایجنسی، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ ایجنسی، ہری پور، مانسہرہ، دیر اپر، شانگلہ، بونیر، لکی مروت،خیبر، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، بٹ گرام، ٹانک اور اورکزئی ایجنسی سمیت دیگر اضلاع کو دیے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ منگل کی رات جس خطرے کا اظہار کیا تھا وہ اب بھی برقرارہے مگر ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔(جاری ہے) نجی ٹی وی پروگرام سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشتگردی کو اسپانسر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے تحقیقات کی پیشکش کو تمام ممالک سراہ رہے ہیں، جس کے بعد بھارت شرمندگی اور خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ منگل کی رات جس خطرے کا اظہار کیا تھا وہ اب بھی برقرار ہے مگر ہماری مسلح افواج مکمل طور پر...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی "را" پہلگام حملے کی منصوبہ ساز  نکلی،لیک ہونیوالی   خفیہ دستاویز ات  میں چونکا دینے والے  انکشافات  سامنے آ ئے ہیں ۔ ذرائع نے  انکشاف کیا کہ""رادستاویز " کے مطابق  اس واقعے کو ابھارنے کے لیے یہ وقت بہت اہم ہوگا،میڈیا کے اثاثوں کو 36 سے 48 گھنٹے پہلے واقعے کی جگہ پر متحرک کیا جائے گا، ضلع اننت ناگ میں ایک کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔سیاحوں کی آمد و رفت کی نگرانی کے بہانے خاص جگہوں پر اپنے فیلڈ آپریٹرز  تعینات کیے جائیں گے ، حملے کے 2ے 4گھنٹے کے اندر اے آئی سسٹم کے تحت گواہوں کے بیانات لیے جائیں گے۔دھندلی ویڈیوز کی مدد سے...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی "را" پہلگام حملے کی منصوبہ ساز  نکلی،  خفیہ دستاویز ات لیک، مودی سرکار سے متعلق بھی  تہلکہ خیز انکشافات  سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق  پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی "را" کا کردار بے نقاب ہو گیا،یہ دستاویزسوشل میڈیا  ایپلیکیشن "ٹیلی گرام" کے ذریعے لیک ہوئی ہے۔  ذرائع نے بتایا کہ  دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بھی واضح ثبوت ہے ،دستاویزمیں دی گئی ہدایات اور منصوبے پر عملدرآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا۔دستاویز میں ہدایت دی گئی ہے کہ پاکستان مخالف بیانیہ کو میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ہے،دستاویز کے مطابق آئی ایس آئی پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا ہے کہ انصاف تو اللّٰہ کی طرف سے آتا ہے ہم تو قانون کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں ہم اپنے سامنے موجود دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کر رہے ہوتے ہیں۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کی جانب سے یوم مزدور کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معزز جج، قانونی ماہرین اور مزدور رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے خصوصی خطاب کیا۔ جسٹس مندوخیل نے خطاب کے آغاز میں کہا آپ نے سنا ہوگا کہ جج بولتے نہیں، لکھتے ہیں، مجھے بھی تقریر کرنا مشکل لگ رہا ہے، لیکن یہ تقریب بہت اہم ہے جہاں مل بیٹھ کر مسائل کے...
    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بار ے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ دنیا بھارت کے سیاسی بنیادوں پر غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، بھارتی رویئے نے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا، او آئی سی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ہم لڑنا نہیں چاہتے مگر قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: رضوان سعید شیخ دوسری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مارچ 2025 میں نوشکی میں مسافر بس پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی دو RAW ایجنٹس نے کی تھی، جنہوں نے یہ حملہ BLA کے دہشت گردوں کے ذریعے کروایا۔ ان RAW ایجنٹس کی شناخت آشیش کمار اور بشوناتھ داس کے طور پر ہوئی ہے ۔ 16 مارچ 2025 کو نوشکی میں ایک خوفناک خودکش حملہ اور اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کئی معصوم افراد شہید ہو گئے، جو عید الفطر کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کا سفر کر رہے تھے۔ اس سانحے میں 5 افراد شہید ہوئے، جن میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار بھی شامل...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دینے کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں  پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے 12 جولائی 2024 کے فیصلے پر نظرثانی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ 6 مئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عقیل عباسی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس ہاشم کاکڑ،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 مئی 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں بے گھر لوگوں کی خیمہ بستیوں اور رہائشی عمارتوں کو متواتر نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے حالیہ دنوں درجنوں فلسطینی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے 'اوچا' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں باقیماندہ شہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ علاقے میں امدادی سامان کے ذخائر مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں یا ہونے کو ہیں جبکہ دو ماہ سے کسی طرح کی انسانی امداد غزہ میں نہیں پہنچی۔ان حالات میں 20...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 مئی 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے ملک کے متعدد حصوں میں جاری تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دارالحکومت دمشق کے نواح اور حمص میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے پر کہا ہے کہ ان حالات میں ملک کو پہلے سے درپیش نازک صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔(جاری ہے) خصوصی نمائندے نے ملک کے عبوری حکام پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔جیئرپیڈرسن نے شام...
    ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بار ے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ دنیا بھارت کے سیاسی بنیادوں پر غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، بھارتی رویئے نے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا، او آئی سی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل...
    امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت پر محکمہ خارجہ کی ترجمان کا بیان جاری دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت پر محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بیان جاری کردیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بات کی، وزیر خارجہ روبیو نے بائیس اپریل کو پہلگام میں ہوئے حملے کی مذمت کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے عزم دہرایا کہ گھناؤنے تشدد کے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام بے حسی پر مبنی اس پہلگام حملے کی تحقیقات میں تعاون کریں۔ انہوں نے پاکستان کی حوصلہ افزائی...
    پشاور: لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر شہری آبادی کو بروقت وارننگ دینے کے لیے سائرن سسٹم کی تنصیب کے احکامات جاری کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سول ڈیفنس افسران کو ہدایت جاری کردی۔ مراسلہ کے ذریعے صوبے کے 29 اضلاع  میں سائرن نصب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سائرن تنصیب کے ذریعے ایمرجنسی یا حملے کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جانا مقصود ہے۔ مراسلے میں ایبٹ آباد، مردان جیسے بڑے شہروں کے لیے 4،4 سائرن نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ...
    پشاور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 30 اپریل 2025ء ) بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب ، ہنگامی طور پر کیے گئے فیصلے کے نتیجے میں بروقت اطلاع دینے کیلئے صوبے میں 50 سائرن سسٹم نصب کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں اضافے کے پیش نظر خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی بروقت اطلاع کے لیے 50 سائرن سسٹم نصب کردیئے گئے ہیں، سائرن سسٹم صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں نصب کیے گئے ہیں۔ ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور پشاور سمیت 7 اضلاع...
    لاہور: پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں میں مقیم ایک دوسرے کے شہریوں اور لانگ ٹرم ویزا رکھنے والوں کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد واہگہ/اٹاری بارڈر بند کردیا گیا جبکہ دونوں ممالک میں رہ جانے والے شہریوں کی واپسی کے لیے مہلت میں توسیع یا پھر ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بارڈر بند ہونے کے باوجود اب بھی سرحد کے دونوں جانب بڑی تعداد میں ایک دوسرے ملک کے شہری موجود ہیں جنہیں واپسی کے لیے مزید مہلت دی جائے گی یا پھر اب انہیں ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ سات  روز کے دوران 58 سفارت کاروں، ان کے اہل خانہ اور...
    آئی بی اے میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 26ویں ترمیم نے عدالتی نظام کو ختم کردیا ہے، پیکا طرز کا قانون پی ٹی آئی دور میں آیا تو شہباز شریف نے سخت بیان دیا تھا، حکمران عوامی ووٹ سے نہیں جیتا وہ عوامی کام کیوں کرے گا، بنگلا دیش الگ ہوا تو ان کی فی کس آمدنی ہم سے آدھی تھی، آج زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استفسار کیا کہ ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟۔ آئی بی اے کراچی میں دی ویسٹہ سمٹ سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو اس نہج پر لانے...
    بھارت کی دھمکی سنجیدہ لے رہے ہیں، مسلح افواج ہر وقت تیار رہتی ہیں، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی دھمکی سنجیدہ لے رہے ہیں پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت تیار رہتی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، ہم نے بھارت کے عزائم کھل کر دنیا کے سامنے رکھ دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات چاہتا ہے، پاکستان آج بھی دنیا اور دہشت گردی کے درمیان ایک دیوار کی طرح ہے، بھارت کو بیانیے اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استفسار کیا کہ ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟کراچی میں دی ویسٹا سمٹ سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو اس نہج پر لانے میں سب کا کردار ہے، حالات اس لیے ایسے ہیں کہ جو اصلاحات کرنی ہیں وہ نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دشمن بن کر ابھر رہا ہے، پاکستان میں سیاسی ہم آہنگی درکار ہے، ممکن ہے وہ حملہ کرکے سوال پوچھے کہ ہم کتنے متحد ہیں۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟اُن کا...
    ایم ایل اے امین الاسلام نے پہلگام واقعہ کے پیچھے مودی حکومت کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا اور اسکا پلوامہ واقعہ سے موازنہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈھنگ سے آسام اسمبلی حلقہ سے آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے ایم ایل اے امین الاسلام کو بالآخر ناگون جیل بھیج دیا گیا ہے۔ امین الاسلام کو پہلگام دہشت گردانہ حملے پر مودی حکومت مخالف تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں منگل کو چار دن کے لئے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ امین الاسلام کو عدالتی حراست میں ناگاؤں جیل بھیج دیا گیا۔ امین الاسلام کے متنازعہ ریمارکس نے آسام کے سیاسی حلقوں کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر بھی ہلچل مچا دی...
    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی جھوٹ کی قلعی کھول دی اور کہا کہ دہشت گرد نہ ہندو ہوتا ہے اور نہ ہی مسلمان یا عیسائی، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ادھر پہلگام واقعہ ہوا، اُدھر بھارت نے چند منٹوں میں بیان داغ دیا کہ حملے میں اسلامی دہشت گرد ملوث تھے، بھارتی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، پاک فوج ہر محاذ پر کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان...
    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارتی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ یہ بات انہوں ںے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلگام حملے میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک کرتے ہوئے تکنیکی نکات کی نشاندہی دی اور بتایا کہ واقعے کے بعد جتنی تیزی سے الزام لگا اور اقدامات ہوئے اُس سے سب عیاں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایسا کیسے ممکن ہے کہ کم از کم 30 منٹ کا راستہ دس منٹ میں طے ہو اور تھانے جاکر ایف...
    مقامی لوگوں نے بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے بعد بچے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، بازار سنسان ہیں اور لوگ طلبہ کو اسکول بھیجنے میں بھی کترا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام میں ہوئے دہشتگردانہ حملے کے بعد جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں کافی تناؤ ہے۔ شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ ٹنگڈار میں بھی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے لوگ کافی خوفزدہ ہیں۔ ٹنگڈار کے باشندوں کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک ہونے کے سبب یہاں ہر وقت غیر یقینی صورتحال بنی رہتی ہے۔ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور گولی باری کے تازہ سلسلے نے علاقے کے باشندوں...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سی ڈی اے کے سنئیر افسران اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے معروف ہسپتالوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اپنے افسران اور ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور سی ڈی اے کے ملازمین...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے پہلگام معاملے پر عالمی برادری سے 6  سوالات کیے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  اسحاق ڈار نے یہ سوالات کیے ۔ انہوں نے پوچھا کیا یہ وقت نہیں کہ پاکستان سمیت دنیا میں بھارت کی جانب سے شہریوں کے قتل کا احتساب کیا جائے؟ کیا یہ اہم نہیں کہ پہلگام میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور بھارت کی جارحیت میں تفریق کی جائے؟ کیا ایسا نہیں کہ بھارت ایک ملک پر فوجی حملےکے لیے پراپیگنڈا کر رہا ہے؟ کیا بھارت کی جانب سے عالمی قوانین...
    حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے موسوری واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے اندر جبری گرفتاریاں، مکانوں کی مسماری اور چھاپوں کے بعد اب کشمیری طلبہ اور چھوٹے تاجر بیرونِ ریاست بھی نشانہ بن رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے ایک دن بعد بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروشوں کو مارا پیٹا گیا، جس پر کانگریس کی طلبہ تنظیم "این ایس یو آئی" نے سرینگر میں مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری طلبہ اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کشمیری طلبہ اور تاجروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر میں اُن کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ این ایس...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پہلگام حملے پر بھارت سے صرف جذباتی اور غیرمنطقی ردعمل سامنے آرہا ہے، عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارت نے بغیر کسی تفتیش پاکستان پر الزام لگا دیا۔ بی بی سی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کا نہایت تحمل سے جواب دیا، پہلگام حملے پر بھارت کا جذباتی اور غیرمنطقی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے اس بار بھی بغیر تحقیقات پاکستان...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  کہا کہ آج کا دن پورے ملک کے لیے ایک اہم معاملہ تھا جبکہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج یہ مسئلہ ختم ہوگیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کینال کے معاملے پر سندھ کے عوام میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج کے فیصلے پر سندھ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم معاملے کی نزاکت...
    بھارتی فوج ترلے منتوں پر اتر آئی، بھارتی میڈیا کے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطے کے دعوے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی فوج ترلے منتوں پر اتر آئی، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لان پر رابطہ ، بارڈر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور بارڈر کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے ۔ یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب انڈین میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ بھار ت جنگ کیلئے پوری طرح تیار...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، ہم اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے...
    سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی 2023ء کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر سماعت کے لیے 13 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ عدالتی روسٹر کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ 6 مئی کو صبح ساڑھے 11 بجے نظرثانی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا جبکہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی 2023ء کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر سماعت کے لیے 13 رکنی لارجر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل 2025)پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیاگیا،سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی 2023 کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پربینچ تشکیل دیدیا، آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں13رکنی بینچ 6مئی کو ساڑھے گیارہ بجے نظرثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس امین الدین خان کے علاوہ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس باقر نجفی شامل ہیں۔بینچ میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر کردی گئی ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ 6 مئی کو سماعت کرے گا، سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے، مخصوص سیٹوں کے کیس میں 8 ججوں کی وضاحتاکثریتی فیصلہ دینے والے ججوں نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ اکثریتی فیصلہ لکھنے والے جسٹس منصور علی شاہ نظر ثانی سننے والے بینچ میں شامل نہیں، جسٹس منیب اختر کو بھی...
    سپریم کورٹ، مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی بنچ تشکیل،13 رکنی آئینی بنچ 6 مئی کو نظرثانی درخواستوں پر سماعت کریگا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان بینچ کا حصہ ،جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال بینچ کا حصہ ،جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق، جسٹس باقر نجفی بینچ میں شامل،13رکنی بینچ 6 مئی ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کیس مقرر کردیا گیا۔ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی بینچ 6 مئی کو نظرثانی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس امین الدین خان کے علاوہ  جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس باقر نجفی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے مخصوص نشستیں ملنے کے بعد حکومت بنانی ہے یا نہیں، فیصلہ بعد میں کریں گے، بیرسٹر گوہر 13 رکنی بینچ 6 مئی ساڑھے گیارہ بجے نظرثانی درخواستوں کی سماعت...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے 12 جولائی فیصلے پر نظرثانی کیس سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ 6 مئی کو سماعت کرے گا۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عقیل عباسی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پہنور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی بینچ میں شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا کہا تھا۔
    احتساب عدالت اسلام آباد نے رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ جب اصل ملزمان کیخلاف نیب کیس واپس لے چکی تو دیگر ملزمان بھی بری ہونے کے حقدار ہیں۔ رینٹل پاور کیس کا تحریری فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے جاری کیا، فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ نے 30 مارچ 2012ء کو رینٹل پاور پلانٹس کے معاہدوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نقصانات مارک اپ کے ساتھ ریکور کرنے کا حکم دیا تھا، اسی کی روشنی میں نیب نے انکوائری کا آغاز کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کارکے کمپنی سمیت متعدد منصوبوں کی انکوائری کے...
    ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کہہ چکی ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا۔  برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پر ماضی میں بھی الزامات عائد کیے گئے، پاکستان نے ماضی سے سبق سیکھا ہے اور آگے بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا گیا، گرے لسٹ سے نکالنے کا مطلب عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشت گرد گروپوں سے کوئی تعلق نہیں۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل ...
     لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان تیار ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سیاچن سے لے بحیرۂ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ہیں، کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔دشمن کی کسی بھی مذموم کاروائی سے نپٹنے کے لئے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں۔بھارت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ لاہور میں لڑکیوں کو اوباش نوجوانوں سے بچانے کے لیے خواتین اہلکار تعینات کی گئیں تو لڑکوں نے پولیس والیوں سے ان کے ہی نمبر مانگنا شروع کر دیے سیکیورٹی ذرائع نے...
    اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف بھارتی مظالم کا نیویارک ٹائمز نے پردہ چاک کر دیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں کی مسلمانوں کے خلاف مہم تیز ہوگئی ہے۔ عالمی جریدے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر تک مسمار کر دیے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اظہار تشویش کر رہی ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کی ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی کا کہنا ہے کہ ’’پہلگام میں حملے کو اقلیتی گروپوں پر انتقامی کارروائیوں کے جواز کے طور پر نہیں استعمال...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) امریکہ اور یمن کی عملاﹰ حکومت، جس کا کنٹرول ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ہاتھوں میں ہے، کے درمیان تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ حالانکہ واشنگٹن نے اسے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ اتوار کو صعدہ صوبے میں تارکین وطن کے حراستی کیمپ پر امریکی حملے میں ایتھوپیا کے متعدد تارکین وطن ہلاک ہوئے۔ حوثیوں کے زیر انتظام خبر رساں ایجنسی صبا کے مطابق، مرنے والوں کی تعداد 200 کے قریب تھی، جبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اس تعداد کو کم کرتے ہوئے 70 کے قریب بتایا ہے۔ یمن: حراستی مرکز پر ’امریکی فضائی حملہ، درجنوں تارکین وطن‘ ہلاک امریکی سینٹرل کمانڈ، یا...
    — فائل فوٹو کراچی میٹرک بورڈ کے متعدد ملازمین کی سروسز بک سیکریٹری آفس سے غائب ہوگئیں۔چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو کے مطابق کچھ ملازمین کی سروسز بک غائب ہونا تشویشناک ہے، اس معاملے کی تحقیقات اور سروسز بک ریکور کروانے کا حکم دیا ہے۔غلام حسین سوہو نے کہا کہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں رکشہ مینوفیکچررز اور ڈیلرز پر سخت شرائط عائد کرتے ہوئے ان پر لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے کوئی رکشہ فروخت نہ کریں۔ فیصلے کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے عدالتی ہدایات کی روشنی میں رکشہ مینوفیکچررز سے مذاکرات کیے جس میں رکشہ مینوفیکچررز کو ہدایت کی گئی کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس کے کوئی رکشہ خریدار کے حوالے نہ کریں۔ عدالت نے مزید حکم دیا ہے کہ شرائط و ضوابط پر عمل نہ کرنے والے مینوفیکچررز کو جون 2025...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس خالد اسحاق نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں  پرعملدرآمد نہیں ہورہا، سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے،  بھارتی طیاروں رافیل کی مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ، پاک فضائیہ کی  فوری نشاندہی اور وارننگ نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا  وکیل درخواستگزا ر...
    پاک بھارت کشیدگی اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھی،3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو لے بیٹھی، مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، تجزیہ کاروں نے بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کو مندی کی وجہ قرار دیا ہے۔ بدھ کو صبح 11 بجکر 19 منٹ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3191.14 پوائنٹس یا 2.78 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 681 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو منگل کو ایک لاکھ 14 ہزار 872 پوائنٹس پر بند...
    اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز غزہ:اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے کرتے ہوئے مزید 60 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب غزہ میں امداد کی بندش پر عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف سماعت جاری ہے، جنوبی افریقا کے نمائندے نے کہا کہ امداد بند کرکے اسرائیل پوری دنیا کے سامنے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سالانہ رپورٹ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی...
    بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں: امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت مسئلے پر دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کریں گے، امریکا کی مقبوضہ کشمیرمیں پیش آنے والے واقعہ پر نظرہے، دنیا پاکستان اور بھارت کی صورتحال کو دیکھ رہی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت صورتحال مزید خراب نہ کریں، پاکستان اور بھارتی حکام سے جلد رابطہ کریں گے، پاکستان بھارت سے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کا کہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا...
    کراچی (ویب ڈیسک) دوران علاج بھارت میں انتقال کر جانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ائیرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی نہ پہنچائی جاسکی، اہلخانہ کےمطابق آریان کا غیر ملکی ائیرلائن سے پاکستان پہنچایا گیا تابوت خالی نکلا ہے۔ جیونیوز کے مطابق حکام کا بتانا ہے کہ غیر ملکی عملے کی غفلت کے باعث آریان کی میت ابھی کولمبو ہی میں ہے اور میت کو آج کراچی لایا جائے گا۔  یاد رہے  کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنےوالا نوجوان آریان شاہ بھارت کے نجی اسپتال میں علاج کے دوران وفات پاگیا تھا مگر اسپتال انتظامیہ نے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر میت دینے سے انکار کردیا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان...
     عبدالقیوم وزیر:  خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں ایس ایچ او وسیم سجاد اور ان کے گن مین کانسٹیبل حیات شدید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر oسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا گیا۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے...
    برطانوی اخبار ’فناشل ٹائمز‘نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرکے علاقائی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانوی اخبار نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بھارت کے متنازعہ اور شر انگیز فیصلے کا پوسٹ مارٹم کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کا جنگی جنون: نریندر مودی نے فوج کو اہداف کے تعین، کارروائی کی اجازت دے دی اخبارنے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ آبی تناؤ میں اضافے کا خدشہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے آرام باغ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آرام باغ پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب حقانی چوک بلاسیس اسٹریٹ بھولو پہلوان کے اکھاڑے کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، کلفٹن فیز ون میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 30 سالہ محمد رضا عرف محمد رضوان ولد عبدالوہاب کے نام سے...
    تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک کے آغاز کے موقع پر قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان مشن کے کونسلر جواد اجمل نے زور دیا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان نے کہا کہ میں مودی جی سے ایک اپیل کرنا چاہوں گا کہ مودی جی ہم نے تو یہ ثبوت رکھ دیے ہیں اب آپ بھی لے آئیے ثبوت، آپ کو بہت زعم ہے کہ پاکستان ملوث ہے ، اگرچہ آپ براہ راست نام نہیں لے رہے لیکن جو آپ نے وہاں پہ اقدامات کیے ہیں پاکستان کیخلاف اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ ہم پہ الزام تو ان ڈائریکٹلی لگا رہے ہیں.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دیکھیں کہ کیسے پردھان منتری ہیں بھارت کے مودی جی کہ ’’را‘‘ پر بھی اعتماد نہیں رہا فوج کو براہ راست ملوث کر لیا انھوں...
    فوٹو: اسکرین گریب پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے بھارتی حکومت کی جانب سے پہلگام حملے کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا ہے۔بھارتی صحافی کرن ٹھاپر کو انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی انتہاپسند حکومت اپنے سیاسی مفادات کے لیے ایک فالس فلیگ آپریشن کروایا اور اس کا الزام پاکستان پر لگادیا۔نجم سیٹھی نے بھارتی صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے جھوٹا فلیگ آپریشن کوئی نئی بات نہیں ہے، بھارت اپنے مسائل حل کرنے کے بجائے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگاکر اپنے عوام سے حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے۔انہوں...
    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست خارج کردی۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ نے اپنے فیصلے میں قانونی نکتہ طے کردیا اور کہا کہ مماثلت نہ رکھنے والے کیسز کو یکجا نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے 16صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ 2022 میں عدم اعتماد کے ذریعے بانی پی ٹی آئی عمران خان کوس وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ فیصلے کے مطابق عمران خان کے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تازہ بیان میں کہاہے کہ بھارت پہلگام حملے سے جڑے الزامات کو بنیاد بنا کر پاکستان کیخلاف کارروائی کا ارادہ رکھتاہے اگر ایسا ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ رات پونے دو بجے وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے قوم اور بین عالمی براداری کیلئے اہم پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پختہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتاہے ، بھارت نے تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیاہے ، بھات کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ بھارت نے پہلگام حملے کا...
    SRINAGAR: مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کے احکامات پر بھارتی حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے اس سے غیرانسانی سلوک قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ ایسے پاکستانی جو گزشتہ 30 اور 40 سال سے مقیم ہیں انہیں بے دخل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کو بھارت سے چلے جانے کے حالیہ احکامات سے انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش پیدا ہوائی ہے اور خاص طور پر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین میں اکثریت خواتین کی ہے جو 30 یا...
    بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کے دوران اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی۔ بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کے دوران اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی، بھارتی فوج اور پولیس کی موجودگی میں انڈین صحافیوں نے پاکستانی...
    رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ معطل کرنے سے عدالت کو آگاہ کر دیا، نیتن یاہو نے شین بیت کے سربراہ رونن بار کو مارچ میں برطرف کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکومت نے سکیورٹی چیف رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ معطل کرنے سے عدالت کو آگاہ کر دیا، نیتن یاہو نے شین بیت کے سربراہ رونن بار کو مارچ میں برطرف کر دیا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے نیتن یاہو حکومت کے فیصلے کو روک دیا تھا۔ رونن بار نے گذشتہ روز بیان دیا...
    بھارتی بلے باز اور گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گِل کو نوجوان بلے باز ویبھو سوریا ونشی کا ریکارڈ بنانا ہضم نہ ہوا۔ راجھستان رائلز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز کی جارحانہ اننگز کو قسمت قرار دے دیا۔ براڈکاسٹر سے گفتگو کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گِل نے ویبھو سوریاونشی کے متعلق کہا کہ یہ اس کا اچھا دن تھا۔ اس کی ہٹنگ زبردست تھی اور اس نے اپنے اچھے دن کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے شبھمن گل کی جانب سے کم عمر بلے باز کی جارحانہ بیٹنگ کو خوش قسمتی کہنا  نا مناسب قرار دیا۔ اجے جڈیجا کا کہنا تھا کہ ایک 14 سالہ کھلاڑی کو خود پر اعتماد ہے لیکن...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم پہل نہیں کریں گے لیکن اگر بھارت نے حملہ کیا تو جواب بھرپور دیں گے۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کے معاملے پر اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر اپوزیشن سمیت تمام ارکان پارلیمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ واضح کہہ رہا ہوں پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، لیکن اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، بھارت کا بیانیہ ناکام ہوگیا، بھارتی اب خود نریندر...
    سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 2019 کے پلوامہ واقعہ کے بعد ایک بار پھر مودی سرکار پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد کررہی ہے۔ پاکستانی قوم مودی کی جارحیت کے سامنے متحد ہے۔ اڈیالہ جیل میں وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، جیسا کہ 2019 میں ہم نے بھرپور جواب دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث، فوجی ترجمان نے ثبوت پیش کردیے انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اہمیت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے انڈیا اور پاکستان کے مابین بڑھتے تناؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ المناک نتائج سے بچنے کے لیے کشیدگی میں کمی لائیں۔انہوں ںے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور انڈیا کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے 22 اپریل کو جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملے کی ایک مرتبہ پھر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر انصاف کی فراہمی اور قانونی ذرائع سے دہشت گردوں کا محاسبہ یقینی بنانا ضروری ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے...
    پاکستان کی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک ہی دن میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو انڈین کواڈ کاپٹرز کو مار گرایا۔ پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انڈین کواڈ کاپٹر کو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے وقت نشانہ بنایا گیا ہے۔ اردو نیوز کو دستیاب معلومات کے مطابق پہلا انڈین کواڈ کاپٹر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بھمبر میں منور سیکٹر میں گرایا گیا ہے۔ جبکہ دوسرا لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر گرایا گیا۔ پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کواڈ کاپٹرز کو جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ اس سے پہلے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں...
    لکھنؤ یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے ملک میں مذہبی بنیادوں پر اتحاد کے فقدان کو اجاگر کیا تھا اور کشمیریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف گلوکارہ نہا سنگھ راٹھور کے بعد اترپردیش پولیس نے سماجی کارکن اور پروفیسر مادری کاکوٹی عرف ڈاکٹر میڈوسا کے خلاف ملک کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کو خطرے میں ڈالنے سمیت کئی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ ڈاکٹر میڈوسا لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ وہ سوشل میڈیا کے توسط سے سماجی اور سیاسی مسائل کو اٹھاتی رہتی ہیں۔ وہ اکثر حکومت پر تنقید کرنے کے لئے...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کےلیے پوری طرح تیار ہیں۔دشمن غلطی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لے، پاکستان پلک جھپکے بغیر جواب دے گا۔ سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جواب آنکھ کے بدلے آنکھ، گاؤں کے بدلے گاؤں، شہر کے بدلے شہر اور ملک کے بدلے ملک کے اصول کے مطابق ہوگا۔موجودہ آرمی چیف انجام کا خوب اندازہ لگا کر فوری فیصلہ کرنے کے عادی ہیں جنہیں پورے ادارے کی حمایت حاصل ہے۔پاکستانی قوم اطمینان رکھیں وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، مسلح افواج ملک کا دفاع کرنے کی پوری...
    سٹی42: بھارت کی مرکزی حکومت پر قابض انتہا پسند سیاستدان نریندر مودی نے ایک طرف تو اپوزیشن کی پہلگام سانحہ پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کے اپوزیشن کے مطالبے کو نظر انداز کر دیا، دوسری طرف فوج کے سینئیر جنرل کو اس لئے گرفتار کروا دیا کہ اس نے پہلگام حملہ میں پاکستان کے ملوث نہ ہونے کا انکشاف کر دیا ، تیسری طرف نریندر مودی  نے اعلان کیا ہے کہ وہ  پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں مسلح افواج کو ’مکمل آپریشنل آزادی‘  دے رہے ہیں۔ مودی کی یہ نام نہاد "مکمل آزادی" خود بھارتی پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر دی گئی ہے جس کے پیچھے مودی کے سوا انڈین  قوم کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ بھارت نے کوئی شرارت کی تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا، جس پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے 2 کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت کس طرح ملوث ہے، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایک تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ہم ایٹمی قوت ہیں، آج اگر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے تو اس میں غازیوں اور شہدا کی قربانیاں اور نواز شریف کی حقیر سی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، کوئی بھی سیاسی نظریہ ہو اگر ہم پاکستانی ہیں تو اس وقت ہمیں اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے تاکہ وہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستانی قوم اور افواج کو اتنی طاقت دی ہے کہ ہم دشمن کا مقابلہ کر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ بھارت نے کوئی شرارت کی تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا، جس پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے 2 کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت کس طرح ملوث ہے، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ...
    اسلام آباد: بھارتی حکام پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے اور اہل خانہ کی واپسی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے لگے۔ اپنے بیان میں دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے اور اہل خانہ کی واپسی کی راہ میں بھارتی حکام غیرضروری رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں،بھارتی حکام کی جانب سے دیگر نامناسب اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ان نامناسب اقدامات میں پاکستانی سفارت کاروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنا شامل ہے، پاکستان نے اس معاملے کو باضابطہ طور پر بھارتی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے، ان رکاوٹوں کو بین الاقوامی سفارتی آداب کے منافی قرار دیا گیا ہے۔
    جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں میں عسکری پسندوں کے گھروں کو منہدم کرنے کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے رکن اسمبلی کشمیر نے کہا کہ انصاف کے تقاضے اور عدالتی احکامات کا احترام ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے بعد رکن اسمبلی شوپیان شبیر احمد کُلے نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عسکریت پسند کے جرم کی سزا اس کے خاندان کو دینا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔ شبیر احمد کُلے نے کہا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا کا واضح فیصلہ ہے کہ اگر باپ کسی جرم میں ملوث ہو تو بیٹے کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ اسی طرح اگر کوئی عسکریت...
    سیاحت سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ وادی میں کم از کم نوے فیصد ٹورازم سرگرمیاں بند ہوگئی ہیں۔ ٹریول ایجنسیوں کے مطابق بیشتر لوگوں نے جہازوں اور ہوٹلوں کی بکنگ منسوخ کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں حکام نے آج بتایا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر وادی کشمیر کے غیر محفوظ علاقوں میں واقع تقریباً 48 پبلک پارکس اور باغات کو احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے خطرے کے خدشات کے پیش نظر کشمیر کے 87 میں سے 48 پبلک پارکوں اور باغات کے گیٹ بند کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے جائزے کا عمل جاری ہے اور...
    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں مسلح افواج کو ’مکمل آپریشنل آزادی‘ ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا  کہ پہلگام میں حملے کے بعد مسلح افواج کو ’کھلی آپریشنل آزادی‘ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج انڈیا کے ردعمل کے لیے طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کریں گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق  انھوں نے یہ بیان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر دیا جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال سمیت تینوں سروسز کے سربراہان موجود تھے۔ نریندرمودی نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قوم متحد ہے اور انھیں مسلح افواج کی...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا ہے کہ راشن کارڈ کن محنت کشوں کو فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 40 ارب روپے کی لاگت سے بنائے گئے راشن کارڈ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج میرا دیرینہ خواب پورا ہورہا ہے، ملکی ترقی میں سب سے بڑا ہاتھ محنت کرنے والوں کا ہے، ساڑھے 12 لاکھ محنت کش خاندانوں کو یکم جون سے راشن کارڈ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ سے محنت کشوں کو ماہانہ تین ہزار روپے ملیں گے، 40 ہزار کان کنوں کو بھی راشن کارڈ ملیں گے، راشن کارڈ پروگرام سالانہ 50 ارب روپے سے شروع کررہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)سابق نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کیلیے پوری طرح تیار ہیں۔سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن غلطی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لے، پاکستان پلک جھپکے بغیر جواب دے گا۔(جاری ہے) انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کا جواب آنکھ کے بدلے آنکھ، گاں کے بدلے گاں، شہر کے بدلے شہر اور ملک کے بدلے ملک کے اصول کے مطابق ہوگا۔سابق نگران وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف انجام کا خوب اندازہ لگا کر فوری فیصلہ کرنے کے عادی ہیں جنہیں پورے ادارے کی حمایت...
    ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس، آئین میں تبادلے کیلئے 2سال کی مدت نہیں دی گئی، جج آئینی بینچ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ موجودہ آئین میں تو 2 سال کی مدت نہیں دی گئی، مدت نہ ہونے کی ایک تشریح یہ بھی ہے کہ تبادلہ غیر معینہ مدت کیلئے ہوگا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں زیر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس میں درخواست گزار پانچ ججز کے وکیل منیر اے ملک کے دلائل جاری رہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ کل بھی منیر...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران دہشتگرد مجید کو ہائیر کرنے کی آڈیو بھی سنائی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ آڈیو میں میجرسندیپ ٹیرر فنانسنگ کی تفصیل بتا رہا ہے، یہ ہیں ریاست دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت، کہتے ہیں دہشتگردی کرو اور پھر اسے اچھالو، آئی ای ڈیز کو ڈرونز کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ دہشتگردوں کی آن لائن ٹریننگ کی جا رہی ہے۔ بھارتی میجر کہتا ہے لاہور سے بلوچستان تک کارروائی کر رہے ہیں، یہ را نہیں بھارتی فوج کر رہی ہے۔  "پلوامہ نے لوک سبھا انتخابات میں مدد دی، گودھرا نے گجرات میں اور اب پہلگام کا واقعہ...
    پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت وطن لوٹنے والے پاکستانی سفارتی عملے کی واپسی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازع: پاکستانی سیکریٹری خارجہ کی غیرملکی سفارتکاروں کو بریفنگ ذرائع کے مطابق بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن کے عملے اور ان کے خاندانوں کی پاکستان واپسی میں غیر معقول رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ پاکستانی سفیروں کو دستیاب اہم سہولیات منقطع کر دی گئی ہیں جس پر پاکستانی دفتر خارجہ نے آواز اٹھاتے ہوئے مذکورہ صورتحال کی جانب بھارتی حکومت کی توجہ مبذول کروائی ہے۔ مزید پڑھیے: بھارتی مہم جوئی: سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے غیرملکی سفارتکاروں کو حقائق بتادیے یاد رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام واقع کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی...