2025-11-04@19:19:19 GMT
تلاش کی گنتی: 8168
«ایک تاریخی»:
(نئی خبر)
واقعہ آج صبح پیش آیا، جب ایرانشہر کی ایک سڑک پر ملا کمال کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملا کمال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےاور ان کا بیٹا زخمی ہو گیا، جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ صوبہ سیستان و بلوچستان کی معروف بلوچ شخصیت ملا کمال صلاحی زھی پر آج صبح دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں وی جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا، جب ایرانشہر کی ایک سڑک پر ملا کمال کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملا کمال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےاور ان کا بیٹا زخمی...
چین نے امریکا کی قومی سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) پر اپنے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس اہم تنصیب کو نقصان پہنچا تو اس کے نتیجے میں نیٹ ورک کمیونیکیشنز، مالیاتی نظام اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائع کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا چینی وزارتِ ریاستی سلامتی نے وی چیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکی این ایس اے نے 2022 میں ایک غیر ملکی موبائل فون برانڈ کی میسجنگ سروسز میں موجود کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرکز کے عملے کے زیر استعمال آلات سے حساس معلومات...
خطے میں امن کی ایک بڑی امید، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے باہمی احترام اور سرزمین کے استعمال سے متعلق اصولوں پر اتفاق کر لیا ہے۔ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس پر اپنے پیغام میں بتایاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی دہشت گرد کارروائیاں فوری طور پر بند ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی سرحدوں کا احترام کریں...
ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جدید خلائی تحقیق میں پاکستان کی شمولیت قابلِ فخر اور خوش آئند پیشرفت ہے، جو آنے والے وقت میں ماحولیاتی تحفظ، زراعت، اور قدرتی وسائل کے بہتر استعمال میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کی کامیاب لانچ پر پوری قوم، سپارکو ٹیم اور پاکستانی سائنسدانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو کی یہ عظیم کامیابی پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جو ملک کی سائنسی ترقی اور خود انحصاری کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ لانچ قومی سائنسدانوں اور...
دفترِ خارجہ نے اس پیش رفت کو پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لانچ سپارکو کے اس عزم کی توثیق ہے کہ وہ قومی ترقی کے لیے خلائی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے، یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے درمیان خلا کی پُرامن تلاش اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے اس کے استعمال میں طویل المدتی تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان کی خلائی ایجنسی نے اتوار کے روز ملک کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کو چین کے ایک لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کر دیا۔ دفترِ خارجہ نے اسے پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا...
افغان طالبان کا ایک اور آمرانہ اقدام، پاکستان مخالف پروپیگنڈے سےانکار پر بڑےادارےکی تمام نشریات معطل
افغان طالبان حکومت نے ایک اور آمرانہ اقدام کے تحت افغانستان کے بڑے نجی نشریاتی ادارے شمشاد نیوز کی تمام نشریات معطل کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بندش کی وجہ چینل کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نشر کرنے سے انکار اور طالبان حکومت کا مؤقف نہ اپنانا قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت نے شمشاد نیوز کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز کو یکساں طور پر بند کر دیا ہے۔ قومی ٹیلی ویژن کی نشریات افغانستان کے تین صوبوں — قندھار، تخار اور بادغیس — میں مکمل طور پر معطل کر دی گئیں۔ میڈیا سے وابستہ حلقوں کے مطابق طالبان حکومت کی اس کارروائی سے افغانستان میں میڈیا پر دباؤ خطرناک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے طیاروں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے طویل فاصلے کی پرواز مکمل کی، اس دوران فضا میں ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ (فضائی ایندھن فراہمی) کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا جو پی اے ایف کے لیے ایک غیر معمولی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پیچیدہ عمل پاکستان ایئر فورس کے اپنے آئی ایل-78 ایریل ٹینکر کی مدد سے انتہائی مہارت کے ساتھ انجام دیا گیا، جس سے پی اے ایف کے طیاروں کی طویل فاصلے تک آپریشنل صلاحیت اور فضائی عملے کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت کا بھرپور اظہار...
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے پھر گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان کی ہر انچ زمین براہموس میزائل کی رینج میں ہے اور ’آپریشن سندور‘ محض ایک ٹریلر تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ میں براہموس میزائل کے نئے یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ براہموس ہماری طاقت کی علامت ، بھارت اپنی سلامتی کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل صرف ایک ہتھیار نہیں بلکہ بھارت کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اعتماد اور تکنیکی خودکفالت کی علامت ہے۔
پاکستان نے ایک روبوٹ چاند پر بھیجنے پر کام شروع کر دیا ہے۔پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کے جنرل مینجر ڈاکٹر عدنان اسلم نے بتایا کہ پاکستان اپنا ایک روبوٹ روور چاند پر بھیجنے کے مشن پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2028 سے پہلے اس مشن کو مکمل کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی خلا باز کو چاند پر اتارنے کے مشن پر بھی کام کیا جارہا ہے، مگر اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔خیال رہے کہ فروری 2025 میں سپارکو نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا چاند پر بھیجے جانے والا پہلا روور مشن 2028 میں روانہ کیا جائے گا۔اس موقع پر روور کا نام رکھنے کے...
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اتوار انیس اکتوبر کی صبح ایکس پر اپنے ایک پیغام میں جنگ بندی کی تصدیق کی، ’’پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ افغان سرحد سے دہشت گردانہ حملے فوری طور پر روک دیے جائیں گے۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا کہا ہے۔ افغان طالبان کی انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کابل ان گروپوں کی حمایت نہیں کرے گا،...
اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی اپنے خصوصی انٹرویو میں مفتی اعظم جموں و کشمیر اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کشمیر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدہ صرف ایک مذاق، دھوکہ اور فریب ہے، کیونکہ اسرائیل اور امریکہ پر ہرگز بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںمفتی اعظم جموں و کشمیر مولانا مفتی ناصر الاسلام جموں و کشمیر شرعی عدالت عظمٰی مرکز الافتاء و القضاء کے سربراہ اور جموں و کشمیر ’’مسلم پرسنل لاء بورڈ‘‘ کے صدر ہیں، اس عدالت شرعی کا قیام 1571ء میں معرض وجود آیا۔ مفتی بشیر الدین فاروقی کے انتقال کے بعد آپ اس عدالت عظمیٰ شرعیہ کشمیر کے سربراہ کے طور پر اپنے دینی فرائض انجام دے رہے ہیں، عدالت شرعی...
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے متعصب، سلیکٹو اور ناپختہ تبصرے کو مسترد کر دیا ہے جس میں پاکستان پر ایک بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان کے حملے میں تین افغان کرکٹر جان سے گئے ہیں۔ اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ آئی سی سی نے اس حوالے سے کوئی آزادانہ ثبوت بھی نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود سرحد پار دہشت گردی کا شکار ہے۔ پاکستان آئی سی سی کے اس دعوے کو مسترد کرتا ہے اور اس کی فوری درستی کا مطالبہ کرتا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک طرز عمل نوٹ کیا ہے کہ شواہد کے بغیر...
دوحہ : (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔ دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، مذاکرات کی میزبانی قطر اور ترکیہ نے ثالثی کی، مذاکرات 13 گھنٹے تک جاری رہے جن میں جنگ بندی پر اتفاق کر لیا گیا۔ قطر میں ہونے والے مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد کے سربراہ خواجہ آصف نے ایکس پر تصدیق کی کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور...
غزہ ( نیوزڈیسک) اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے آفس کے مطابق غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیتن یاہو آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کی واپسی اور طے شدہ فریم ورک کو نافذ کرنے میں حماس کے کردار کو دیکھتے ہوئے رفح بارڈر کھولنے پر غور کیا جائے گا۔ ادھر فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔ قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔اس جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔قطری وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔بعد ازاں وزیر دفاع اور قطر میں ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سلطان آف جوہر ہاکی کپ 2025 میں برطانیہ نے پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلا گیا جہاں دنیا بھر کی چھ بہترین جونیئر ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔تیسری پوزیشن کے اس اہم میچ کا آغاز برطانیہ نے جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے کوارٹر ہی میں دو شاندار گول داغ کر پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا۔ پاکستانی ٹیم نے اگرچہ آغاز میں دفاعی کمزوریاں دکھائیں، تاہم دوسرے کوارٹر میں ٹیم کے کپتان حنان شاہد نے ایک خوبصورت فیلڈ گول کرکے مقابلے کو 2-1 پر لے آیا۔تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں ایک...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طویل تناؤ کے بعد بالآخر جنگ بندی (سیز فائر) پر معاہدہ طے پا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کی سرزمین کے احترام اور دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی تصدیق اور اظہارِ تشکر پاکستانی وفد کے سربراہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں تصدیق کی کہ سیز فائر معاہدہ طے پا چکا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دھشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ھوگا۔ دونوں ھمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے الحمدوللہ 25اکتوبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قطر کی وزارت خارجہ نے ایک اہم پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کا خاتمہ اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔ یہ فیصلہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے دوران کیا گیا، جن میں دونوں ممالک کے اعلیٰ دفاعی اور سکیورٹی حکام نے شرکت کی۔قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کا یہ معاہدہ قطر اور ترکیے کی مشترکہ ثالثی کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان نے اس...
وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے متعصبانہ اور قبل از وقت بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ وزیراطلاعات نے ایکس پر جاری ایک پیغام میں واضح کیا کہ آئی سی سی نے افغان کھلاڑیوں کی ہلاکت سے متعلق دعوے کی کوئی آزادانہ تصدیق نہیں کی اور بغیر شواہد کے الزامات کو ثابت شدہ حقیقت کے طور پر پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک فضائیہ کے آپریشن میں 3 افغان کرکٹرز سمیت 8 ہلاک، کابل نے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا پاکستان نے آئی سی سی سے فوری طور پر اپنے بیان کی درستی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین...
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویش کا باعث بن گئے ہیں۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ہر سال قریباً 20 سے 22 ہزار کینسر کے نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اور متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ ان کیسز میں بریسٹ کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ایک سال کے دوران چھاتی کے سرتان کے 5 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 60 سے 70 فیصد مریض علاج کے لیے اس وقت اسپتال پہنچتے ہیں جب بیماری چوتھے اور خطرناک اسٹیج میں داخل ہو چکی ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بروقت تشخیص اور درست علاج سے بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی شرح 90 فیصد...
فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانسان کے درمیان جنگبندی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔جنگبندی معاہدے کے بعد ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ہوگی، ہم قطر اور ترکیے دونوں برادر ممالک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئےقطری وزارت خارجہ کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر...
دوحا: دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس پیش رفت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، الحمداللہ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اب ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے جو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دونوں ممالک کے وفود دوبارہ ملاقات کریں گے جہاں تفصیلی معاملات پر بات چیت ہوگی تاکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جسارت میں شائع ہونے والا 17؍ اکتوبر 2025 کا اداریہ ہر امن پسند ملک کو بہت ہی غور و فکر کی دعوت دے رہا ہے۔ کہنے کو تو ہر اخبار کا اداریہ بظاہر کسی کالم نگار کی کالم نگارانہ ہنر مندی لگتا ہے لیکن اگر غور کیا جائے تو سارا اخبار اور اس میں شائع ہونے والی خبریں ایک طرف اور کسی بھی مدیر کا تمام حالات واقعات کا نچوڑ، اداریہ ہی ہوتا ہے جو اس بات کی دعوت دے رہا ہوتا ہے کہ گزرتے لمحوں کی سنگینیوں کو سمجھا جائے اور ایسے اسباب فراہم کیے جائیں کہ اگر حالات خوشگوار ہوں تو ان کی خوشگواری میں اضافہ اور اگر حالات میں آگے چل کر سنگینیوں کا خدشہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے لیے ایک غیر معمولی موقع، لیکن کیا ہم اسے دانشمندی سے استعمال کر پائیں گے؟ قومیں مواقع ضائع کرنے سے نہیں بلکہ ان کے درست استعمال نہ کرنے سے زوال پذیر ہوتی ہیں۔ یہی نکتہ آج پاکستان اور چین کے مشترکہ منصوبے سی پیک پر صادق آتا ہے۔ یہ صرف ایک اکنامک کاریڈور نہیں بلکہ ایک معاشی وژن ہے، جو پاکستان کے روشن مستقبل اور ترقی کی راہیں متعین کر سکتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس موقع کو ترقی میں ڈھال پائیں گے یا یہ قرضوں کا جال بن جائے گا؟پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اسے عالمی سیاست و معیشت میں نمایاں کرتی رہی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251019-03-8 پاک افغان جنگ کے بارے میں کیا کہا جائے۔ دونوں طرف نعرہ تکبیر بلند ہورہا ہے اور دونوں طرف مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے۔ دونوں طرف خون مسلم کی حرمت کے بارے میں اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ اور رسالت مآبؐ کا حکم معطل ہے اور کفار کی کھینچی ہوئی سرحد مقدس ہے۔ اقبال یاد آجاتے ہیں؛اس دور میں مے اور ہے، جام اور ہے جم اور ساقی نے بِنا کی روِشِ لُطف و ستم اور مسلم نے بھی تعمیر کِیا اپنا حرم اور تہذیب کے آزر نے ترشوائے صنم اور ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے جو پیرہن اس کا ہے، وہ مذہب کا کفن ہے یہ بُت کہ تراشیدہ تہذیبِ نوی ہے غارت...
خانیوال: امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت نے خانیوال کے علاقے عبد الحکیم کے رہائشی پہلوان جو ایک ایرانی شہری کی کشتی پر ملازم ہے، کو یمنی حوثی باغیوں کو اسلحہ سپلائی کرنے کے جرم میں 40سال قید کی سزا سنا دی اورانکے وکیل کی رحم کی اپیل مسترد کردی۔ پہلوان کو11جنوری کو امریکی بحریہ نے بحرے عرب میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔ آپریشن میں امریکی نیوی کے دو اہلکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے پاکستانی شہری پر الزام تھا کہ وہ ایرانی ساختہ مہلک ہتھیار جن میں بیلسٹک میزائل اینٹی کروز میزائل کے پرزے اور وارہیڈ شامل تھے یمنی حوثیوں کو سپلائی کرتا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ورلڈ ٹیچرز ڈے ایوارڈ ڈسٹری بیوشن تقریب ممتاز مرزا آڈیٹوریم، سندھ میوزیم حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی تھے۔ تقریب کا مقصد اُن اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا اور معاشرے کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنی خدمات پیش کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ ایک استاد محض علم نہیں دیتا بلکہ وہ طلبہ کی شخصیت سازی، کردار سازی اور ان کے مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔ استاد دراصل ایک لیڈر ہوتا ہے جو اپنی...
محمدآصف کسی بھی قوم کا صحت کا نظام اس کی سماجی اور معاشی خوشحالی کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے ۔ صحت مند آبادی ایک پیداواری ورک فورس، سماجی استحکام اور طویل المدتی ترقی کی ضامن ہوتی ہے ۔ بدقسمتی سے پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ممالک میں صحت کے شعبے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے ۔ نتیجتاً کروڑوں لوگ قابلِ علاج بیماریوں، ناقص سہولتوں اور غیر مؤثر پالیسیوں کے باعث مصائب کا شکار ہیں۔ صحت کا بحران صرف طبی مسئلہ نہیں بلکہ ایک قومی بحران ہے جو تعلیم، معیشت اور انسانی ترقی پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے ۔ یہ بحران دہائیوں کی مسلسل غفلت، بدانتظامی اور کمزور منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے ۔ پاکستان میں...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے ایک بار پھر سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو تحفظات دور کرنے کیلیے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں سے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کے ساتھ اتحاد، پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی، افغانستان کی دراندازی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بلاول بھٹو نے شرکا کو وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات پر بریفنگ بھی دی جس پر سب نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرجیل میمن اور ندیم افضل چن کے...
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق بیان کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا اور پاکستان کا مؤقف واضح کیا کہ آئی سی سی، جے شاہ اور افغان بورڈ کے بیانات ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ متنازع دعویٰ ایک طے شدہ حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا ہے کہ تین ‘افغان کرکٹرز' ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں اور آئی سی سی نے ان دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی آزاد اور قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا۔ عطااللہ تارڑ ...
پاکستان افغانستان کے سرحدی تنازعے کی کڑیاں قیام پاکستان سے پہلے برطانوی راج تک جاتی ہے۔ صدیوں سے طالع آزما وسطی ایشیا سے افغانستان کے راستے ہندوستان پر حملہ کرتے رہے ہیں اور ہندوستانیوں کی مانگ میں سیندور بھرتے رہے ہیں۔ جب ہندوستان پر برطانوی راج نے قبضہ کر لیا تو برطانیہ کو کمیونزم سے خطرہ لاحق ہوا کہ کہیں یہ پھیلتے پھیلتے ہندوستان تک نہ پہنچ جائے اور ہندوستان کی آزادی کا باعث نہ بن جائے۔ چونکہ یہ خطرہ براستہ افغانستان آسکتا تھا، اس لیے برطانیہ نے افغانستان پر حملہ 1839میں روس کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنے کے لیے کیا تھا تاکہ افغانستان میں روسی اثر و رسوخ کو محدود کیا جاسکے۔ یہ حملہ برطانوی سلطنت اور روسی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی نے سماء نیوز کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا اسٹینڈ وہی ہے جو پہلے تھا، ہمارا اسٹینڈ ہے کہ جو دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں ان کو ہمارے حوالے کریں یا پھر ان سے ہتھیار لے کر معافی تلافی کروائیں ، اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسری چوائس نہیں ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر ہم آپس میں کلیئر نہ ہوتے تو بھارت سے جنگ نہ جیت پاتے، فیلڈ مارشل نے اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن میں تقریر کی تھی ، اس پوری تقریر کو انہوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں عملی جامہ پہنایا، اس جنگ کے بعد خارجہ...
چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے اور بھارت ابھی پہلی جماعت میں داخلہ لینے کی کوشش کررہا ہے، تجزیہ کار عثمان شامی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ دوبارہ جارحیت کرنا بھارت کی خواہش تو ہے لیکن ابھی تک ان میں اتنی ہمت پیدا نہیں ہوئی،جب 10مئی کی جنگ ختم ہوئی تو ان کے آرمی اور ایئر چیف نے پاکستان کو دھمکیاں تو بہت لگائیں لیکن ایک چیز کااعتراف کیاکہ ملٹی ڈومین آپریشن ان کے لیے ایک نئی چیز ہےاور انہیں بھی یہ صلاحیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کس کی فوج کتنی بڑی ہے ،ماڈرن وار فیئر میں اس کی اہمیت اتنی نہیں ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی میں کون آگے ہے، اس شعبے میں چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے...
نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے، تجزیہ کار سلمان غنی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام'تھنک ٹینک ، میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ فیلڈ مارشل نے کاکول میں اپنے خطاب میں پیغام پہنچا دیاہے، انہوں نے 10مئی سے پہلے بھی ایسا ہی خطاب کیا تھاجس کی لوگ توقع نہیں کررہے تھے۔مودی کو یہ جرنیل ہضم نہیں ہو رہا کیونکہ دنیا فیلڈ مارشل کو ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے چھ گنا بڑا ملک ہے اور جو تکبر کابھوت ان کےسر پرسوار تھاوہ 10مئی کے بعد سے اترچکاہے...
مشہور ریئلٹی شو ”بگ باس“ کے 19 ویں سیزن کی امیدوار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا متل ایک نئے اسکینڈل کی زد میں آگئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تانیا پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کے بارے میں جھوٹے اور گمراہ کن دعوے کیے۔ ممبئی کے انفلوئنسر فیضان انصاری نے تانیا کے خلاف گوالیار ایس ایس پی آفس میں باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے۔ فیضان نے مؤقف اختیار کیا کہ تانیا متل نے خود کو ایک ایسی عمارت یا گھر کی مالکن ظاہر کیا جو ’’فائیو اسٹار ہوٹل سے زیادہ شاندار‘‘ ہے، اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ صرف ’’بکلاوا، دال اور کافی‘‘ کےلیے بذریعہ جہاز بیرون ملک سفر کرتی ہیں۔ شکایت...
ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں رسائی
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا 19واں میچ، جو ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میچ کی منسوخی سے جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جو 5 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ صرف آسٹریلیا سے پیچھے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی آج کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈی کے خلاف پاکستانی ٹیم نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 5 وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے کہ ایک اور بارش نے کھیل روک دیا، جو آخرکار میچ کے...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بطور اتحادی پارٹی حکومت کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کا مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بلاول بھٹو پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس مسلم لیگ ن وعدوں پر عملدرآمد وی نیوز
کراچی میں سانحۂ کارساز کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری نے اس واقعے کو ملکی تاریخ کے عظیم سانحات میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج18 اکتوبر ہے، اور ہم ان وفادار کارکنوں کو یاد کر رہے ہیں جنہوں نے شہیدبینظیر بھٹو کے قافلے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے دہشت گردوں کے سامنے ہار نہیں مانی، وہ خطرات کے باوجود پاکستان واپس آئیں، عوام کے درمیان آئیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے شہید ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی اسی راستے پر چل رہی ہے، جس کی بنیاد بینظیر بھٹو نے رکھی۔ ان...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، جو محض سفارتی یا تجارتی رشتے تک محدود نہیں بلکہ عوامی فلاح، ترقی، امن اور باہمی محبت کی بنیاد پر استوار ہیں۔ پاکستان بالخصوص پنجاب کو خطے میں علاقائی تجارت کا مرکز بنانے میں چین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایکسپو سینٹر میں پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پاک-چائنا لو فیسٹیول ٹریڈ ایکسپو میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔ ایکسپو میں چینی قونصل جنرل لاہور ژا...
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سلطان آف جوہر کپ میںتیسری پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہی، جب کہ ملائیشیا کے شہر جوہر باہرو میں ہونے والے برانز میڈل کے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دے دی۔ میچ کے آغاز سے ہی انگلش ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی، جب کہ پاکستانی ٹیم نے گول کے متعدد مواقع ضائع کر دیے۔ مقررہ وقت کے اختتام پر انگلینڈ کے تین اورپاکستان کے دو گول تھے۔ پاکستان کی جانب سےکپتان حنان شاہد اورسفیان خان نے ایک، ایک گول کیا، مگر ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ اس جیت کے بعد انگلینڈ نے برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ پاکستان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لکھنو:۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ہر انچ زمین براہموس میزائل کی زد میں ہے اور آپریشن سندور صرف ایک ٹریلر تھا۔راج ناتھ سنگھ نے یہ بیان ہفتہ کے روز لکھنو کے سروجنی نگر میں واقع براہموس ایرو اسپیس یونٹ میں براہموس میزائل کے پہلے بیج کی روانگی کے موقع پر دیا۔بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ آپریشن سندور بھارت کی عسکری برتری اور فتح کی مسلسل روایت کا ثبوت ہے۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ براہموس میزائل صرف ایک ہتھیار نہیں بلکہ بھارت کی خود اعتمادی کا ثبوت ہے، جو ہماری بری، بحری اور فضائی افواج کا اہم ستون بن چکا ہے۔راجناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکیاں...
بھارت میں آنے والی بولی وڈ فلم ’’دی تاج اسٹوری‘‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ صارفین نے نہ صرف فلم کی تاریخی حقائق سے روگردانی پر اعتراض کیا ہے بلکہ اسے مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی بھی قرار دیا ہے۔ ٹریلر میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ پریش راول ایک ٹور گائیڈ اور بعد میں وکیل کے طور پر دکھائی گئی ہیں جو تاج محل کی ملکیت کے کیس کی پیروی کر رہی ہیں۔ یہ فلم دنیا کے آٹھویں عجوبے، تاج محل، کی تاریخ کو ایک متنازع اور جھٹلائی گئی روایت کے تحت پیش کرتی ہے۔ فلم کے دعوے کے مطابق کہانی ’سچی کہانیوں‘ پر مبنی...
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے کے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے داخل ہونے والے مسلح خارجیوں نے پاکستان میں متعدد حملے کرنے کی کوشش کی، مگر سکیورٹی فورسز نے موثر جواب دیتے ہوئے دشمن کارروائیوں کو ناکام بنایا۔ اُن کے بقول شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 100 سے زائد مسلح افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ایک خصوصی ٹارگٹڈ آپریشن میں گل بہادر گروپ کے 60 سے 70 خارجی مارے گئے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ گل بہادر گروپ نے شمالی وزیرستان میں ایک گاڑی پر بھی آئی ای ڈی حملہ کیا جس کے نتیجے میں شہریوں سمیت ایک فوجی شہید اور متعدد افراد...
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی بائیو سے ’’لاہور قلندرز‘‘ کا حوالہ ہٹادیا ہے۔ افغان کھلاڑی نے اپنے اس اقدام کے بعد پاکستان کے خلاف ایک متعصبانہ پوسٹ بھی کی۔ یاد رہے یہ وہی فرنچائز ہے جس کے ساتھ راشد خان پاکستان سپر لیگ میں کھیلتے رہے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات نے کرکٹ کے میدان میں بھی اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی سہ ملکی سیریز سے رسمی طور پر انکار کردیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی دوسری ٹیم کے ساتھ سیریز کا انعقاد...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں سانحہ کارساز کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 18 اکتوبر ہے اور ہم بینظیر بھٹو کے قافلے میں شہید ہونے والے کارکنوں کو یاد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو دہشتگردوں سے ڈری نہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے شہید ہوئی، پی پی پی ان کے راستے پر چل رہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں بہت سارے سانحات ہوئے اور سانحہ کارساز ایک بڑا واقعہ تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ وفاق کے خلاف سازش تھی، اس کے کئی پہلو ہیں جن میں شفافیت نہیں اور بدقسمتی سے یہی ملک میں ہوتا آرہا ہے، آج جماعت کی ایکزیکٹو کمیٹی کا اجلاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم آج اپنا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں گرین شرٹس پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اب تک قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں کوئی میچ کامیابی میں تبدیل نہیں ہوسکا۔ پاکستان کو تین میچوں میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے چار میں سے ایک میچ جیتا، دو میں ناکامی کا سامنا کیا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔میچ سے قبل پاکستان ویمنز اسکواڈ نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور تیاری کی تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف دو گھنٹے تک محدود رہا۔دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے...
پاکستان کی نمائندہ وفد اور افغان حکام کے درمیان آج ہونے والی بات چیت کا واحد اور واضح ایجنڈا ایک ہی ہے یعنی خوارج اور دہشت گردی کی پشت پناہی بند کرو۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں حکومت نے کہا کہ طویل مدت کے مشاورتی انداز اور زبانی یقین دہانیوں کے باوجود افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم دشمن عناصر کی حمایت قابل قبول نہیں رہی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک افغان کشیدگی: پاکستانی وفد کے افغان طالبان سے دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے، دفتر خارجہ اسلام آباد نے واضح کیا کہ وہ مزید صرف بیانات یا زبانی اطمینان پر قناعت نہیں کرے گا اور ضرورت پڑنے پر جہاں سے خطرہ سامنے آئے گا وہاں اسے ختم کرنے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے ہونے والے کاروبار کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔(جاری ہے) پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 708 پوائنٹس اضافے سے 163806 پر بند ہوا جب کہ کاروباری ہفتے میں انڈیکس 9883 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 167561 اورہفتہ وار کم ترین سطح 157678 رہی۔اس کے علاوہ کاروباری بازار میں ایک ہفتے میں 9.13 ارب شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 277.87 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 57 ارب روپے اضافے سے 18968 ارب روپے ہوگئی۔
پاکستان کے جانب سے افغانستان کے علاقے پکتیکا میں دہشتگردوں کیخلاف کی جانے والی کامیاب کارروائی کو چھپانے کے لیے افغان عبوری حکومت کی جانب سے پاکستانی حملے میں افغان کرکٹرز کی جھوٹی کہانی کا پردہ فاش ہو گیا۔ کرکٹ کا کوئی ریکارڈ یا اسٹیڈیم موجود نہیں صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر واقعی یہ افراد ’کھلاڑی‘ تھے تو پھر وہ ایک ایسی ممنوعہ تنظیم کے زیر قبضہ علاقے میں، گولہ بارود کے ذخائر کے درمیان کیوں مقیم تھے؟ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں نہ کوئی کرکٹ اسٹیڈیم تھا، نہ کلب، اور نہ ہی افغان کرکٹ بورڈ کے ریکارڈ میں ان علاقوں کے 100کلومیٹر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) پاکستان اور افغان طالبان کے وفود کی دوحہ میں ملاقات طے پاکستان اور افغانستان کے وفود مذاکرات کے لیے دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود مذاکرات کے لیے آج بروز ہفتہ قطری دارالحکومت دوحہ کا رخ کر رہے ہیں۔ طالبان انتظامیہ نے مطلع کیا ہے کہ وزیر دفاع اور نیشنل انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ افغان وفد کا حصہ ہیں۔ پاکستانی وفد کی روانگی کی تصدیق ایک روز قبل ہی کر دی گئی تھی۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس وفد میں کون کون شامل ہے۔ اڑتالیس گھنٹوں کی جنگ بندی کی مدت کے خاتمے پر جمعے کی شب پاکستان افواج نے مبینہ طور پر مشرقی صوبہ پکتیکا کے...
مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوحہ میں مجوزہ پاک-افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں۔ حالیہ پاک افغان کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان و افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر مستقل قواعد وضع کرنا ہوں گے کیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کے لیے پاکستان لائف لائن، جنگ کے سبب افغانستان کو کتنا بڑا معاشی نقصان ہورہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاک-افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مد و جزر کے باوجود سرحد کے دونوں طرف یکساں ثقافت اور زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان آباد ہیں، اس لیے باہمی معاملات میں سمجھداری لازم ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے واضح...
گجرات کے علاقے کریانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد انجینئر یاسر طفیل نے ناسا کے مشہور ترین منصوبے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ پر کام کیا۔ یہ وہ دوربین ہے جسے کائنات کی سب سے طاقتور آنکھ کہا جاتا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق یاسر طفیل نے بتایا کہ وہ 24 سال بعد اپنے پرانے اسکول لوٹے، جہاں کبھی وہ ایک عام طالب علم تھے۔ اب وہ ناسا کے ڈپٹی پورٹ فولیو مینیجر ہیں، جنہوں نے کئی بڑے خلائی منصوبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ بچپن کا خواب اور ستاروں سے دوستی یاسر طفیل نے بتایا کہ بچپن میں جب گاؤں میں بجلی چلی جاتی تو آسمان پر چمکتے ستارے دیکھ کر وہ حیران رہ جاتے تھے۔...
پاک فضائیہ کے آپریشن میں 3 افغان کرکٹرز سمیت 8 ہلاک، کابل نے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں پاکستان کی مبینہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 3 افغان کرکٹرز سمیت کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے مطابق ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کی شناخت کبیر، صبغت اللہ اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔ اے سی بی کا الزام اور مذمتی بیانانٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا کہ یہ کھلاڑی ارگون سے شرنہ گئے تھے جہاں وہ ایک دوستانہ میچ میں حصہ لے رہے تھے۔ واپسی کے بعد ارگون میں ایک اجتماع کے دوران وہ پاکستان کے فضائی حملے کا شکار ہوگئے۔ Statement of Condolence The Afghanistan Cricket Board expresses its deepest sorrow and grief over...
قوم کو یقین دلاتا ہوں اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ، ہم اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے،میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایبٹ آباد: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کو لینے نہیں دیں گے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات نے قوم کو یقین دلایا کہ وطنِ عزیز کی ایک انچ زمین بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں...
قطر کے وزیرِ دفاع کے معنی خیز بیان نے واضح کیا کہ اب نرمی ختم ہو چکی ہے، پاکستان نے جمعہ کے روز ایک بار پھر افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ حملے شمالی وزیرستان میں ایک دہشتگرد بم و گولا باری کے حملے کے فوراً بعد کیے گئے، جس کا نشانہ ایک فوجی تنصیب تھی، اور یہ واقعہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان دو روزہ جنگ بندی میں توسیع کے چند گھنٹے بعد پیش آیا تھا۔ انگور اڈہ کے علاقے اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ارگون اور برمل اضلاع سے واقعات کی اطلاع ملی، جہاں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم حافظ گل بہادر گروپ کے...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی پاکستان کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ روزانہ اخبارات میں مختلف عالمی اور ملکی اداروں کے سروے شائع ہوتے ہیں جن میں بتایا جاتا ہے کہ پاکستان خطے کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے ، اور کچھ رپورٹس میں تو اسے بہتری کی رفتار کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر قرار دیا گیا ہے ۔موقر امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے اور پاکستان کی کارکردگی دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ سرکاری خبر رساں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-6 کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی پرکاروبار کا اختتام ہوا۔کے ایس ای 100انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا اور مارکیٹ 1لاکھ64ہزار کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی جبکہ 57.37فیصدحصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کا شکار رہی۔ کاروباریتیزی سے ایک موقع پر انڈیکس 165,030پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا بعد ازاں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت کلیدی شعبوں میں فروخت کا دباو غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور کاروبار کا اختتام بھی مندی پر ہوا۔یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج منفی زون میں بند ہوئی تھی کیونکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نہ جانے کتنے عرصے بعد مسکرانے بلکہ قہقہہ لگانے کا موقع ملا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کمال کردیا۔ تقریر تھی یا تابہ آسمان مکھن کا درخت۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی کے جشن کی تقریب میں انہوں نے اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ کو جس طرح مکھن لگایا ہے وہ انگریزوں کے کتوں کو کوٹ پہنانے سے بھی آگے کی بات ہے۔ ان کی آنکھیں اس طرح بند تھیں جیسے صدر ٹرمپ کے جوتوں کی چمک سے چندھیا رہی ہوں۔ صدر ٹرمپ کا منہ بھی کھلے کا کھلارہ گیا۔ ہزارہا بلکہ لاکھوں ڈالرز لٹانے کے باوجود بھی کسی عورت حتیٰ کہ کسی فاحشہ عورت نے بھی ان کی ان الفاظ میں تعریف نہیں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغان کشیدگی میں ابھی تک ٹھیراؤ آتا دکھائی نہیں دے رہا۔ ہر آنے والا دن کشیدگی میں اضافہ کرتا جا رہا۔ ایک طرف افغان سرحدوں کی جانب سے ہر روز سرحدی خلاف ورزیاں جاری ہیں تو دوسری جانب پاکستان کی جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ معاملہ اس لحاظ سے افسوسناک ہے دونوں جانب مارے اور شہید ہونے والے کلمہ گو ہیں اور دونوں اپنی ہلاکتوں کو شہادت اور دوسرے کی شہادتوں کو ہلاکت قرار دے رہے ہیں۔ 15 اکتوبر 2025 کو خبر ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پاکستان نے افغانستان کی جانب سے ہونے والی کارروائی کے جواب میں ایک بڑا جوابی حملہ کیا۔ صوبہ قندھار اور کابل میں خالصتاً افغان طالبان اور خوارج کے...
افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہندوستان کی شہ پر ہوا، جب جارحیت ہوئی تو افغانستان کے وزیر خارجہ دہلی میں بیٹھے تھے، حالیہ واقعات کے بعد پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اگر افغان حکومت نے خلوص نیت سے اقدامات نہ کیے تو پاکستان اپنی دفاعی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہوگا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ بلاشبہ پاکستان اگر اپنے دفاع کی ذمے داری نہ اٹھائے تو خطے میں خلا پیدا ہو جائے گا۔ القاعدہ، داعش یا دیگر تنظیمیں دوبارہ سر اٹھائیں گی۔ یہ صورتحال نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے لیے خطرہ ہے۔ ایران، چین، وسطی ایشیا کے اہم ممالک مشترکہ خواہش...
سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی تخمینہ رپورٹ ؛822 ارب کا نقصان ،ایک ہزار سے زائد جانیں ضائع:احسن اقبال
سٹی 42:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی تخمینہ رپورٹ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت تباہی آئی ہے ,حالیہ چند ہفتوں میں پاکستان نے بہت بڑے سیلاب کا سامنا کیا ہے۔ احسن اقبال نے بتایا کہ نقصانات کا ابتدائی تخمینہ رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو بھجوائی ہے۔ایک ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق 822 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،سب سے زیادہ زرعی شعبے میں 430 ارب روپے ، انفراسٹرکچر کو 307 ارب روپے کا نقصان ہوا۔پنجاب میں دو لاکھ 13 ہزار، بلوچستان میں 6 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے۔جبکہ سندھ میں 3332 اور کے پی میں 3200 سے...
کابل میں کوئی آئین موجود نہیں، وہاں ایک گروہ طاقت کے بل پر اقتدار میں ہے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے کہا ہے کہ کابل میں اس وقت کوئی آئین موجود نہیں، وہاں ایک گروہ طاقت کے بل بوتے پر اقتدار میں ہے تاہم پاکستان نے ہمیشہ کابل میں موجود کسی بھی حکومتی گروہ کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کی دفاعی کارروائیاں کسی صورت افغان عوام کے خلاف نہیں تھیں بلکہ یہ دہشت گردوں کے مخصوص ٹھکانوں کے خلاف کی گئیں، پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے لیے گورننس اور ریگولیشن اسٹرکچر کو جدید بنانا ہوگا جبکہ حالیہ سیلاب میں ملکی معیشت کو ابتدائی تخمینے کے مطابق 822 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی اپڈیٹ اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی تخمینہ رپورٹ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے، حالیہ چند ہفتوں میں پاکستان نے بہت بڑے سیلاب کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کا ابتدائی تخمینے کی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو بھجوائی ہے، ایک ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئی...
بھارتی کرکٹ اسٹارز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ایک پاکستانی مداح کے لیے ایسا کام کیا کہ سوشل میڈیا پر سب کی داد سمیٹ لی۔ آسٹریلیا میں جاری ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم جب پرتھ پہنچی، تو ہوٹل کے باہر کئی مداح انتظار کر رہے تھے، جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ساحل بھی شامل تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ویرات کوہلی ہوٹل سے باہر نکلے، ساحل نے آٹوگراف کی خواہش ظاہر کی۔ کوہلی نے اپنا سامان بس میں رکھنے کے بعد فوراً مداح کے پاس جا کر اس کی رائل چیلنجرز بنگلورو کی شرٹ پر دستخط کیے۔ اسی لمحے ایک اور دل چھو لینے...
ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور کارساز کے شہدا کے مشن کو آگے بڑھائیں گے تاکہ ایک ایسا پاکستان تعمیر ہو جہاں جمہوریت، مساوات اور انصاف کی حکمرانی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہدا کو ان کی 18ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے ناقابلِ شکست حوصلے، غیر متزلزل وفاداری اور پاکستان کے جمہور و جمہوریت کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کا...
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 638.50 پوائنٹس کی کمی سے 163806.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے رجحان ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق برآمدات میں 3.9فیصد کی کمی، درآمدات میں 14 فیصد کے اضافے، آئی ایم ایف کی 3.6 فیصد شرح نمو کی پیش گوئی کے ساتھ مہنگائی اور خسارے سے متعلق انتباہ، انسٹیٹیوشنز کی پرافٹ ٹیکنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کو بھی اتارچڑھاو کے باوجود مندی کا تسلسل برقرار رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب 57.34 فیصد حصص گرگئے، جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی وزیرستان میں سیکورٹی اداروں کی بروقت اور موثر کارروائیوں نے ایک بار پھر شدت پسند عناصر کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔دتہ خیل (ٹِنگ کلی) اور میر علی میں مختلف آپریشنز کے نتیجے میں مجموعی طور پر 10 دہشت گرد مارے گئے جب کہ متعدد مشکوک ٹھکانوں کی صفائی کے لیے کلیئرنس کارروائیاں جاری رکھی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں انٹیلی جنس حاصل ہونے کے بعد منصوبہ بندی کے تحت انجام دی گئیں تاکہ مقامی آبادی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔دتہ خیل میں انجام دی گئی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کی طویل نگرانی کے بعد گھیرے میں لے کر اُن کے ٹھکانے پر...
افغان سرحد کے پاس ملٹری کیمپ پر عسکریت پسندوں کا خود کش حملہ، سات پاکستانی فوجی ہلاک شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے پاس ملٹری کیمپ پر خود کش حملہ، سات پاکستانی فوجی ہلاک پاکستان اور افغانستان کے درمیان اڑتالیس گھنٹے کی محدود فائر بندی کی مدت پوری ہونے سے پہلے دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد کے قریب جمعہ سترہ اکتوبر کے روز کیے گئے ایک خود کش بم حملے میں سات پاکستانی فوجی مارے گئے۔ صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پاکستانی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ خود کش بم حملہ ایسے وقت پر کیا گیا، جب ماضی میں ایک دوسرے کے حلیف رہنے والے ان دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین حالیہ ہلاکت...
دائمی تناؤ دماغ کو دوبارہ پروگرام کرتا ہے جس سے دماغی صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جریدے ’’ سائنس ایڈوانسز ‘‘کا حوالہ دیتے ہوئے نیو اٹلس کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو اب یقین ہے کہ شوگر کا اضافہ ڈپریشن کے لیے ایک کنورٹر ہو سکتا ہے جو موڈ کی خرابیوں اور ان کے علاج کے طریقوں کو سمجھنے کے لیے ایک نئے نقطہ نظر کی نمائندگی کرتا ہے۔جنوبی کوریائی انسٹی ٹیوٹ فار بیسک سائنس کے سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ طویل تناؤ بدلتا ہے کہ کس طرح میڈل پریفرنٹل کورٹیکس (ایم پی ایف سی) میں پروٹین کو سیالک ایسڈ سے سجایا جاتا ہے۔ یہ ایک شوگر مالیکیول ہے جو نیوران کی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 538 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 983 پر پہنچ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 999 کی بلندی تک گیا جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 752 کی نچلی سطح تک بھی گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان کے ڈیجیٹل تعلیمی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر معروف ماہر تعلیم و صنعتکار شکیل احمد میر نے HopeToSkills.com کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ یہ ملک کا پہلا مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی لرننگ پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ویژن پاکستان 2030 کے تحت ایک کروڑ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ٹیکنالوجی اور تعلیم کے ماہرین نے شرکت کی، جبکہ تقریب کو سوشل میڈیا پر براہِ راست نشر کیا گیا۔ اے آئی ماہر عرفان ملک اور ڈیٹا سائنٹسٹ ڈاکٹر شیراز نے پلیٹ فارم کی جدید خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ شکیل احمد میر نے کہا کہ، “HopeToSkills صرف ایک پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک تحریک ہے، جس کا مقصد تعلیم...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 030 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 1241 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 444 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
وانگ شانگ کن نامی چینی نوجوان کے نوعمری کے ایک فیصلے نے اسے زندگی بھر کے لیے معذور کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2011 میں چینی نوجوان نے آئی فون اور آئی پیڈ خریدنے کی خاطر اپنا ایک گردہ فروخت کردیا تھا تاہم اب یہ نوجوان اپنے فیصلے پر پچھتا رہا ہے۔ غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کو 17 برس کی عمر میں آئی فون 4 خریدنے کی خواہش ہوئی، جسے ہر صورت پورا کرنے کے جنون نے اسے اپنے جسمانی اعضاء بیچنے کے لیے بلیک مارکٹ تک پہنچا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی نوجوان نے ایک آن لائن پوسٹ پڑھنے کے بعد اسمگلر کی پیشکش کی لالچ میں آکر غیرقانونی...
پاکستان ریلوے نے سردیوں کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جو جمعرات سے نافذ العمل ہو گیا۔نئے ٹائم ٹیبل میں 16 ٹرینوں کے اوقاتِ روانگی میں معمولی تبدیلیاں، معطل سروسز کی بحالی اور سیلاب سے متاثرہ راستوں میں ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے میں اصلاحات کا خاکہ پیش کردیا ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق، یہ تبدیلیاں آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے اور انفراسٹرکچر چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ اہم تبدیلیاں علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7:30 بجے روانہ ہوگی (پہلے 7:00 بجے تھی)۔ عوام ایکسپریس کی روانگی کراچی سے صبح 8:00 بجے مقرر کی گئی ہے (پہلے 7:30 بجے تھی)۔ نارووال پسنجر ٹرین اب 7:25 بجے روانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسم کے ساتھ ہی ٹرینوں کے اوقات کار بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کیلیے نیا موسم سرما شیڈول جاری کر دیا جو 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ اس نئے شیڈول میں متعدد ٹرینوں کے روانگی کے اوقات، اسٹاپس اور بحال شدہ سروسز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو موسم سرما میں بہتر سفری سہولت فراہم کی جاسکے۔ ریلوے حکام کے مطابق 16 ٹرینوں کے روانگی اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے جبکہ 3 ٹرینوں کے مخصوص اسٹیشنوں پر اسٹاپ ختم کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 4 معطل شدہ ٹرینیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں اور اب باقاعدہ طور پر شیڈول میں...
غزہ میں ظلم و بربریت، اور آگ و خون کی لمبی اندھیری رات،وقتی طور پر ہی سہی،چھٹنے کو ہے۔دو سال سے اوپر جاری بربریت نے غزہ کو ایک کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے۔70ہزار فلسطینی شہید اور اس سے تین گنا افراد جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے،زخمی ہو چکے ہیں۔کوئی گھر،کوئی اسکول،کوئی اسپتال سلامت نہیں۔اسرائیل نے نہ صرف اپنے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں بلکہ ہمیشہ کی طرح اور بھی بہت کچھ سمیٹ لیا ہے۔حماس کو ختم کیا جا رہا ہے۔ لبنان میں حزب اﷲ کی عسکری و سیاسی قوت بہت حد تک ملیامیٹ ہو چکی ہے۔شام میں اسرائیل کی ناپسندیدہ حکومت تبدیل ہو چکی ہے۔ایران کی تمام پراکسی تنظیمیں دم توڑ چکی ہیں۔خود ایران پر...
اسلام ٹائمز: دونوں ممالک کے درمیان معاملے کو ایک اور زاوئیے کیساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کیطرف سے افغانستان میں بگرام اڈہ واپس لینے کی بات کے بعد پاکستان نے اب ایک امریکی پراکسی کے طور پر طالبان پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ امریکہ اور اسلام آباد کیطرف سے مطلوبہ سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی مراعات فراہم کرے۔ شام میں بشار الاسد کے زوال کیساتھ اسکی جنوبی سرحدوں پر یہ پیش گوئی کی جا سکتی تھی کہ امریکہ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی کے مطابق پاکستان کو اپنی شمالی سرحدوں پر بھی ایسی ہی رعایتیں دی جائیں گی۔ اسکے نتیجے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان اور طالبان کے درمیان یہ کشمکش اتنی آسانی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قرآن مجید کی واضح آیتیں تمام انسانوں سے تکبر کی نفی کرتیں ہیں، کیوںکہ یہ صفت اللہ کے ساتھ خاص ہے۔ قرآن مجید کی تعلیمات یہ ہیں کہ ہر انسان اللہ کی بندگی کرے کیوںکہ ہر ایک اس کا غلام ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’ہر وہ مخلوق ہے جو آسمانوں اور زمینوں میں ہے رحمن کی غلام بن کر آئے گی‘‘ (مریم: 93)۔ یہاں تک کہ رسولِؐ اعظم اور نبی محترم بھی اللہ کے بندے ہیں۔ رب کائنات نے قرآن مجید میں فرمایا: ’’اللہ وہ پاک ذات ہے جس نے راتوں رات اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کی سیر کرائی۔ وہ مسجد اقصیٰ کہ جس کے ماحول کو ہم نے بابرکت بنایا تاکہ ہم...
اسد اللہ بھٹو اور قاضی احمد نورانی کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ سانحہ مریدکے حد سے زیادہ طاقت کے استعمال کا نتیجہ ہے، معاملات کے حل کے لئے قومی مشاورت کی ضرور ت ہے، پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال کسی بھی احتجاج کی متحمل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے وفد نے صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو اور صوبائی جنرل سیکٹری علامہ قاضی احمد نورانی کے ہمراہ سانحہ مرید کے اور وطن عزیز کو درپیش داخلی اور خارجی حالات کے تنازعہ میں مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان یوتھ ونگ کے صدر راؤ عبدالرحمٰن، سابق ایم این اے محمد حسین محنتی ...
لاہور: پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کے لیے نیا موسم سرما شیڈول جاری کر دیا ہے جو 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ نئے شیڈول میں متعدد ٹرینوں کے روانگی کے اوقات، اسٹاپس اور بحال شدہ سروسز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو موسمِ سرما میں بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ ریلوے حکام کے مطابق 16 ٹرینوں کے روانگی اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے جبکہ تین ٹرینوں کے مخصوص اسٹیشنوں پر اسٹاپ ختم کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ چار معطل شدہ ٹرینیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں اور اب باقاعدہ طور پر شیڈول میں شامل ہوں گی۔نئے شیڈول کے تحت علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7 بج کر 30...
شکر قندی ایک نہایت مفید اور غذائیت سے بھرپور غذا ہے جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں عام دستیاب ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزا جیسے فائبر، پوٹاشیم، وٹامنز، بیٹا کیروٹین، آئرن، کیلشیئم، میگنیشم اور دیگر اہم عناصر انسانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں۔ ایک اوسط شکر قندی میں تقریباً 108 کیلوریز، 2 گرام پروٹین، 3 گرام چکنائی، 18.7 گرام کاربوہائیڈریٹس، 2.5 گرام فائبر، 259 ملی گرام پوٹاشیم اور مختلف وٹامنز جیسے وٹامن سی، وٹامن اے، وٹامن کے، فولیٹ، اور کولین موجود ہوتے ہیں۔ شکر قندی کا استعمال انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، خاص طور پر ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کے لیے یہ فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ اس...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز ایک اور غیر مستحکم سیشن دیکھا گیا، جہاں کمزور سرمایہ کارانہ اعتماد کے باعث 100 انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔ کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس دن کے دوران بلند ترین سطح 166,864.89 پوائنٹس تک پہنچا۔ تاہم سیشن کے آخری حصے میں منافع کے حصول کے باعث فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کا رجحان منفی کردیا اور انڈیکس کم ہو کر 164,261.65 کی نچلی ترین سطح تک آگیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں منافع کے حصول کا رجحان، ابتدائی تیزی زائل مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,241.67 پوائنٹس 0.75 فیصد کی کمی کے بعد 164,444.71 پر بند ہوا۔ Market Close Update:...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) کئی سیاسی ماہرین اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈیورنڈ لائن کا تنازعہ، سرحدی علاقوں میں دہشت گردی اور پشتون باشندوں کی علاقائی رقابتیں مل کر پاکستان اور افغانستان کے دوطرفہ تعلقات کو ایک ایسے نازک موڑ پر لے آئے ہیں، جہاں نہ صرف پاکستان کا داخلی امن بلکہ پورے خطے کی سلامتی بھی سنگین خطرے میں ہے۔ ڈیورنڈ لائن کس طرح وجود میں آئی؟ معروف تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے اس تاریخی پہلو کی وضاحت کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ 1893ء میں افغان امیر عبدالرحمان خان اور برٹش انڈیا کے نمائندے مورٹیمر ڈیورنڈ کے مابین ہونے والے ایک معاہدے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: عالمی اور مقامی سونے کی مارکیٹوں میں آج ایک بار پھر زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 217 ڈالر پر جا پہنچا، جو اب تک کی بلند ترین قیمت تصور کی جا رہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کا براہِ راست اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی ہوا، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے تک جا پہنچی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 1 ہزار 629 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے میں...