2025-11-04@14:48:23 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 8165				 
                «ایک تاریخی»:
(نئی خبر)
	اسلام آباد(خبر نگار خصوصی +نمائندہ خصوصی + آئی این پی )پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز (پی این ایس یرموک) نے بحیرہ عرب میں کشتیوں سے 97 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔ امریکا سمیت مختلف ممالک کے مشترکہ بحری اتحاد، کمبائنڈ میری ٹائم فورس (سی ایم ایف ) نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جہاز نے گزشتہ ہفتے 48 گھنٹوں کے اندر 2 الگ الگ کشتیوں کو روکا، یہ کارروائیاں سعودی...
	سال 2025 پاکستان میں دہشتگردی کے حملوں کے حوالے سے خاصہ گرم رہا اور خاص طور پر اس سال پاکستان کی جانب سے لڑی جانے والی 2 جنگوں کو بھی دیکھا جانا چاہیے ایک جو پاکستان نے مئی میں بھارت اور دوسری اکتوبر میں افغانستان کے خلاف لڑی۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو سبق سیکھا دیا ہے، مزید دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ سال کے شروع اور حالیہ مہینوں میں جہاں دہشتگردی کے کئی واقعات سامنے آئے وہیں پر پاک فوج نے اپنے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں۔ اس سال دہشتگردی کا سب سے بڑا واقعہ 11 مارچ کو بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملہ تھا جس میں تفصیلات کے مطابق 64 لوگ شہید...
	پروفیسر شاداب احمد صدیقی دنیا کے ہر میدان میں سیاست کے اثرات دیکھنے کو ملتے ہیں، مگر کرکٹ وہ واحد کھیل سمجھا جاتا تھا جہاں باہمی عزت، اصول اور کھیل کا جذبہ سیاست پر غالب رہتا تھا۔ برصغیر میں کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ ایک ثقافتی روایت، جذبے اور شائستگی کی علامت تھی۔ مگر آج وہی کھیل، جو دوستیوں کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتا تھا، اب نفرت، تعصب اور سیاسی اثر و رسوخ کی زد میں آ چکا ہے ۔ بھارت کی موجودہ قیادت نے کرکٹ کو اپنی سیاسی اثر انگیزی کا ذریعہ بناتے ہوئے اسے سفارتی اور نظریاتی کشمکش کا حصہ بنا دیا ہے ۔ اب بھارتی کھلاڑی امن کے نمائندے نہیں رہے بلکہ قومی بیانیے کے پرچار...
	وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی شعبے میں حاصل کامیابیوں کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرلیا ہے۔امریکی چینلCGTN کے ساتھ ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ کرنسی مستحکم ہے اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے اور پالیسی کی شرح نصف کر دی گئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی ملک کی معاشی کارکردگی کی وجہ سے اس کی عالمی درجہ بندی کو بہتر کیاہے۔ چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ دیرینہ...
	بیان کے مطابق پاکستان کے ساتھ معاہدے کی شرائط میں صرف جنگ بندی، باہمی احترام، سیکیورٹی فورسز، شہریوں اور ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملوں سے گریز کرنا، مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا اور ایک دوسرے کے خلاف حملوں کی حمایت نہ کرنا شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ساتھ دوحہ معاہدے کے حوالے سے طالبان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ معاہدے کے متن میں صرف جنگ بندی، باہمی احترام، فوجوں، شہریوں اور تنصیبات پر حملوں کی روک تھام اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا شامل ہے اور ان دفعات سے ہٹ کر کوئی بھی تبصرہ "ناجائز" ہے۔ طالبان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں افغان وزیر دفاع...
	ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پچھلےسال اسلام آباد ایئرپورٹ اور پی آئی اے کو پرائیوٹائز نہیں کر سکے، نومبر کےآخر تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ایک بار پھر نومبر کے آخر تک پی آئی اے پرائیوٹائز کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دسمبر تک آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوجائے گا، آئی ایم ایف پروگرام کو پرفارمنس کی بنیاد پر آگے لے کر جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے، درآمدات میں گڈ اور بیڈ...
	اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ نے ایک ایسے متنازع بل کو ابتدائی منظوری دے دی جو اسرائیلی قوانین کو مقبوضہ مغربی کنارے پر نافذ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے مجوزہ قانون کی مذمت یہ اقدام الحاق (Annexation) کے مترادف ہے اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ اقدام فلسطینی علاقوں کے الحاق کے مترادف اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی تصور کیا جا رہا ہے۔ 120 رکنی کنیسٹ میں بل کے حق میں 25 جبکہ مخالفت میں 24 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ منظوری ابتدائی ہے اور اس قانون کے مکمل نفاذ کے لیے 4 مراحل درکار ہیں۔ مزید پڑھیے: عالمی عدالت انصاف نے...
	سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے محض 48 گھنٹوں میں 2 مشتبہ کشتیوں سے 2 ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین برآمد کی جن کی مجموعی مالیت 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔ محض 48 گھنٹوں میں پاکستان نیوی نے...
	پیرس کے عالمی شہرت یافتہ میوزیم ’’لوور‘‘ دنیا کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا عجائب خانہ ہے جہاں چوری کی ایک واردات کو فرانسیسی ثقافتی ورثے کے لیے زبردست دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ چوری اتوار کی صبح پوری منصوبہ بندی کے بعد کی گئی۔ تقریباً آٹھ تاریخی زیورات چرائے گئے۔ جن کے بارے میں اب انکشاف سامنے آیا ہے کہ چوری کی گئے نادر و نایاب زیورات کی مالیت 88 ملین یورو تقریباً 102 ملین ڈالر تک ہے۔ چور صبح کے اوقات میں ایک کرین لفٹر کے ذریعے  لوور کی دریائے سینے والے رخ کی بلند دیوار تک پہنچے اور وہاں ایک کھڑکی کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ میوزیم میں داخل ہونے کے بعد چوروں نے گَلیریے دَ اپولون (Galerie d'Apollon) میں...
	میٹرک بورڈ کراچی نے نویں جماعت کے سائنس اور جنرل گروپ (ریگلور و پرائیوٹ) کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیے تاہم آن لائن سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ہزاروں طلبا ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میٹرک بورڈ کی جانب سے امتحانی نتائج کا اعلان سہ پہر کیا گیا جبکہ نتائج کو چار بجے تک ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونا تھا۔ عصر حاضر میں جدت کی وجہ سے اب امتحانی نتائج کا ضمیہ جاری نہیں ہوتا تاہم بورڈ کی جانب سے رزلٹ کو ویب سائٹ پر جاری کیا جاتا ہے جس کے بعد طلبا گھر بیٹھے آن لائن امتحانی نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ سال 2025 کے امتحانات میں سائنس گروپ میں 1 لاکھ 77...
	 کراچی:  ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات 2025ء جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نتائج کا اعلان چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کیا۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزو خان تگڑ اور رزلٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ یہ نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ سائنس گروپ انتظامیہ کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 77ہزار 660طلباء و طالبات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 75ہزار 511 طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2ہزار 149 رہی، تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعدادایک لاکھ 37ہزار 350رہی۔ چھ پرچوں میں 18ہزار 185،...
	کاروبار کے اختتام پر پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے 5 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ معاشی استحکام، شعبہ جاتی بنیادوں پر غیر ملکی سرمایہ کاری رحجان کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 13 پیسے کی کمی سے 280 روپے 93 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن پاکستان میں خدمات انجام دینے والی غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے اپنے ہیڈ کوارٹرز کو منافع کی منتقلی کیلئے طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر پر ڈالر کی قدر...
	ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل آن لائن فراڈ کا شکار، واٹس ایپ ہیک کر کے رقم بٹور لی گئی
	ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گئیں، جہاں ایک نوسرباز نے ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر کے ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سے پیسے ہتھیا لیے۔ ڈاکٹر نکہت شکیل کے مطابق، انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں خود کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کا نمائندہ ظاہر کیا گیا۔ کالر نے یہ کہہ کر انہیں دھوکا دیا کہ ادارے کی کچھ اہم دستاویزات کا پارسل ان تک پہنچایا جانا ہے، جس کے لیے ایک کوڈ شیئر کرنے کا کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے وہ کوڈ شیئر کیا، ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا، اور...
	سندھ کے کچے کے علاقوں میں جرائم کے خلاف ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جہاں 72 خطرناک ڈاکوؤں نے سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی 2025 کے تحت ہتھیار ڈال دیے اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس لائن شکارپور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں یہ سرنڈر عمل میں آیا جہاں ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو پیش ہوئے اور اپنے جدید اسلحے کو قانون کے حوالے کیا۔ اس تقریب میں جمع کیے گئے اسلحے میں کلاشنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گنز اور دیگر بھاری ہتھیار شامل تھے۔ ان ڈاکوؤں کے سروں کی مجموعی قیمت 6 کروڑ روپے سے زائد تھی، جس سے ان کے خطرناک ماضی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان میں کئی بدنام ڈاکو شامل...
	ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 77ہزار 660 طلباء و طالبات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 75ہزار 511طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2ہزار 149 رہی۔ تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعدادایک لاکھ 37 ہزار 350 رہی، چھ پرچوں میں 18 ہزار 185، پانچ پرچوں میں 7ہزار 690، چار پرچوں میں 4 ہزار 398، تین پرچوں میں 2 ہزار 462، دو پرچوں میں 1 ہزار 338 اور ایک پرچے میں 1 ہزار 375امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کا تناسب 78.26 فیصد رہا۔ اسی طرح...
	وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں پائیدار ترقی اور مؤثر حکمرانی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ہر شہری کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ’’آواز ٹو پروگرام ‘‘کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا جس میں سماجی شمولیت، اداراجاتی احتساب، اور عوامی شرکت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ سماجی شمولیت اور ادارہ جاتی احتساب کو قومی ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اُس وقت تک حقیقی ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کی پالیسیوں میں عوام کی آواز شامل نہ ہو۔...
	پیرس کے مشہور لوو میوزیم سے دن دہاڑے چوری کیے گئے شاہی زیورات کی مالیت 88 ملین یورو  بتائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟ یورپی میڈیا کے مطابق فرانسیسی عوامی پروسیکیوٹر کے مطابق یہ تخمینہ میوزیم کے کیوریٹر نے فراہم کیا۔ یہ مالیت تقریباً 76 ملین پاؤنڈ یا 10 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی بنتی ہے۔ فرانسیسی پروسیکیوٹر لور بیکو نے ریڈیو  آر ایل ٹی سے گفتگو میں کہا کہ یہ رقم واقعی غیرمعمولی ہے مگر اصل نقصان فرانس کے تاریخی ورثے کو پہنچا ہے۔ چوری شدہ اشیا میں شاہی زیورات اور وہ نایاب تحائف شامل ہیں جو نپولین بوناپارٹ نے اپنی...
	شمالی وزیرستان کے حساس علاقے میر علی میں پیش آنے والے ایک اندوہناک واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو میر علی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ اس افسوسناک واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے، جبکہ پولیس کی...
	 کوئٹہ:  بلوچستان حکومت کی جانب سے عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے چین سے 81 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بسیں بلوچستان کے مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے استعمال کی جائیں گی جس سے صوبے کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کے مطابق یہ بسیں چین کی ایک معروف کمپنی سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کی خریداری کا معاہدہ چند ماہ قبل طے پایا تھا۔ بسیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں، جن میں ایئر کنڈیشنڈ سسٹم، آرام دہ سیٹیں، سیکورٹی کیمرے اور ماحول دوست...
	جو حضرات پاکستان کے اسٹریٹیجک ڈیپتھ کے تصور کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے کیا انہیں افغانستان میں بھارت کے اسٹریٹیجک ڈیپتھ کا آزار دکھائی دے رہا ہے؟ بھارت افغان تعلقات کی بنیاد کیا ہے؟ اس کا سادہ سا جواب ہے: پاکستان دشمنی۔  بھارت صرف یہ چاہتا ہے پاکستان کو بیچ میں سینڈ وچ بنا لیا جائے۔ ایک طرف مشرق میں بھارت ہو اور دوسری جانب مغرب میں افغانستان میں ایک پاکستان مخالف حکومت ہو اور پاکستان کو دونوں اطراف سے انگیج کر لیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان ہی ریاست ہیں‘ بھارت کا یہ کھیل پہلے دن سے جاری ہے  تقسیم ہندوستان کے وقت صوبہ  سرحد نے بھارت کی بجائے پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو کانگریس...
	دبئی(ویب ڈیسک)گزشتہ سال رضوان نے بھارتی حریفوں کیخلاف 3 ناک آؤٹ فتوحات حاصل کی تھیں، اور وہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹس کا ’روشن ستارہ‘ ہیں۔کل جمعرات کے روز تمام نگاہیں ناقابلِ شکست پاکستانی فائٹر رضوان علی ’دی حیدر‘ پر مرکوز ہوں گی، جب وہ دبئی کے ایجنڈا ایرینا میں ہونے والے رشین بیسڈ ایبسلوٹ چیمپئن شپ اخمت (اے سی اے) کے ابتدائی کارڈ میں ایک نہایت پُرجوش لائٹ ویٹ مقابلے میں بھارت کے رانا رودر پرتاپ سنگھ کے خلاف ’پنجرے‘ میں قدم رکھیں گے۔رضوان، جو 10 صفر کے شاندار ریکارڈ کے حامل ہیں، اگست میں مصر کے ادھم محمد کے خلاف اپنے پچھلے سخت مقابلے کے بعد دوبارہ اپنی برتری ثابت کرنے کے خواہاں ہیں۔گزشتہ سال رضوان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت لیگ میں دو نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے یہ پیش رفت پی ایس ایل کے شائقین اور فرنچائز مالکان کی جانب سے مسلسل بڑھتے ہوئے مطالبے کے بعد سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے لیے اوپن بڈنگ سسٹم متعارف کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس نظام کے تحت نئی ٹیموں کی ملکیت کے حقوق کھلی بولی کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے تاکہ شفاف انداز میں ٹیموں کی قیمتوں کا تعین ہوسکے۔پی سی بی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : پاکستان میں صحت اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 23 تا 25 اکتوبر 2025ء کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔یہ ایونٹ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو صحت کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری اور جدت کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔نمائش کے منتظمین کے مطابق اس بار ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور وزارتِ صحتِ پاکستان کی مشترکہ کاوشوں سے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جہاں ملکی و غیر ملکی ماہرین، سرمایہ کار اور صحت کے شعبے سے وابستہ ادارے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں...
	پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں کارروائی کرتے ہوئے بادبانی کشتیوں سے قریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔ کمبائنڈ میری ٹائم فورس (سی ایم ایف) کے مطابق، پاکستان بحریہ کے جہاز نے 48 گھنٹوں میں 2 کشتیاں روکیں جن سے کئی ٹن کرسٹل میتھ ایمفیٹامین اور تھوڑی مقدار میں کوکین ضبط کی گئی۔ U.S. Central Command congratulates the Saudi-led Combined Task Force 150 of Combined Maritime Forces for successfully seizing more than $972 million worth of narcotics. Over a 48-hour period, Pakistan Navy Ship Yarmook conducted boarding operations of two dhows in the Arabian… — U.S. Central Command (@CENTCOM) October 21, 2025  مزید پڑھیں: منشیات فروشوں سے ضبط سونا غزہ کی تعمیر نو کے لیے بھیجا...
	صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پارٹیوں کے انعقاد کے لیے 250 ملین ڈالر کا نیا بال روم تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے تاہم اس کے لیے اس تاریخی عمارت کا ایک حصہ گرا دیا گیا ہے جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے تاریخی ایسٹ وِنگ کو پیر کے روز مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا، جہاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک نیا شاندار بال روم تعمیر کر رہے ہیں، اس بال روم کی تعمیر پر اٹھنے والے اخراجات کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس کی مالی معاونت وہ خود اور ان کے چند ڈونرز کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: سرکاری اخراجات میں کمی کے فیصلے پر...
	 گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ اسپتال کے سائبر نائف اینڈ روبوٹک ریڈیو سرجری ڈیپارٹمنٹ نے کینسر کے علاج میں ایک تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نوجوان پلاسٹک سرجری کی طرف کیوں مائل ہو رہے ہیں؟ ڈیپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ احمد کے مطابق اسپتال میں اب تک ایک ہزار سے زائد مریضوں کا کامیاب علاج جدید سائبر نائف مشین کے ذریعے کیا جا چکا ہے جو جدید روبوٹک ریڈیو سرجری ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور دماغ کے اندر موجود رسولیوں کو نہایت مؤثر طریقے سے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈاکٹر عائشہ احمد نے بتایا کہ حال ہی میں ایک خاتون مریضہ جنہیں بریسٹ کینسر کے باعث دماغ میں 60 سے زائد چھوٹے چھوٹے نشانات (میٹس) ہو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستانی روپے پر دباؤ مسلسل بڑھنے لگا جس کی بڑی وجہ ڈالر کی طلب میں اضافہ اور کیش ڈالرز کی شدید کمی ہے اور اس کی وجہ سے ایکسچینج کمپنیاں مشکلات سے دوچار ہیں۔ کرنسی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خاص طور پر ملک بھر میں تباہ کن سیلاب جیسے غیر متوقع واقعات کے بعد روپے کو سہارا دینے کے لیے کیے گئے حکومتی کریک ڈاؤن اور سخت نگرانی کے بعد روپے میں قدرے استحکام دیکھا گیا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق یہ رجحان زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتا اگر طلب رسد پر غالب رہی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق بیشتر ایکسچینج کمپنیاں امریکی ڈالر کی شدید کمی کا شکار ہیں، جس سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">’’یہ چند نوجوان تھے جو اپنے ربّ پر ایمان لائے اور ہم نے ان کی ہدایت میں اضافہ کردیا‘‘۔ (کہف: 13) بنگلا دیش میں طلبہ سیاست کی نئی بیداری، چھاترو شبر کی فتوحات کا تسلسل بنگلا دیش کی جامعات میں اسلامی چھاترو شبر کی حالیہ مسلسل کامیابیاں ایک فکری و سیاسی بیداری کی علامت بن چکی ہیں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران جامعہ ڈھاکا، جامعہ جہانگیر نگر، جامعہ چاٹگام اور اب جامعہ راجشاہی میں چھاترو شبر نے طلبہ یونین انتخابات میں نمایاں فتوحات حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ نظریاتی سیاست آج بھی نوجوانوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ جامعہ راجشاہی میں چھاترو شبر نے 23 میں سے 20 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، سینیٹ کی...
	پاکستان اور افغانستان کے تعلقات دو ہمسایہ ممالک کے درمیان سفارتی روابط نہیں بلکہ تاریخی، تہذیبی مشترکات بھی ہیں۔ اس تاریخ میں اخلاص بھی ہے، قربانیاں بھی ، غلط فہمیاں بھی ہیں اور دغابازیاں اور مکاریاں بھی ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام بھی مذہباً مسلمان ہیں جب کہ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پشتو بیلٹ والے ایریاز کے لوگوں کی زبان، ثقافت اور روایات بھی افغانستان کے ان علاقوں کے ساتھ ہیں جو پاکستان کی سرحد سے متصل ہیں جب کہ شمال مشرقی افغانستان میں تاجک،ازبک، منگول، گجر، پامیری اور دیگر اقوام آباد ہیں۔ وقت کے تغیر نے ان رشتوں میں ایسی دراڑیں ڈال دی ہیں جنھیں پُر کرنے کے لیے اب جذبات نہیں بلکہ حقیقت پسندانہ...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ اس بات سے مشروط ہے کہ افغان طالبان، پاکستان پر اپنی سرزمین سے حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کو قابو میں رکھیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر کو انٹرویو میں انھوں نے کہا افغانستان کی طرف سے ہونے والا کوئی بھی حملہ اس معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی، ہر چیز اسی ایک شق پر منحصر ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدہ اگرچہ بظاہر ایک سیاسی پیش رفت ہے، مگر اس کے مضمرات کہیں زیادہ گہرے، نازک اور دور رس ہیں۔ یہ معاہدہ خطے کے مستقبل پر بھی اثرانداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس معاہدے کی بنیاد ایک نہایت واضح...
	انقرہ میں پاکستان کے سفارتخانے نے پاکستان سے آنے والے اُن ہونہار طلباء کے اعزاز میں ایک خوبصورت ثقافتی شام کا اہتمام کیا جو وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے خصوصی اقدام کے تحت ترکیہ کے تعلیمی و ثقافتی دورے پر ہیں۔اس پروگرام کا مقصد تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور پاکستان و ترکیہ کے مابین تعلیمی و ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا تھا۔تقریب کی صدارت ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جُنید نے کی جبکہ ترکیہ کی وزارتِ قومی تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل ایوب تان یلدز، دیگر اعلیٰ حکام اور معزز مہمانانِ گرامی نے بھی شرکت کی۔پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ (PEISG) کے طلباء نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔یاد رہے کہ 2021 میں امریکی قیادت میں نیٹو افواج کے انخلا کے بعد طالبان کے اقتدار سنبھالنے پر بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا، تاہم ایک سال بعد تجارت، طبی امداد اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کے لیے ایک محدود مشن دوبارہ کھولا گیا تھا۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’افغانستان کے وزیرِ خارجہ کے حالیہ دورۂ بھارت کے دوران کیے گئے فیصلے کے مطابق حکومت نے کابل میں بھارت کے تکنیکی مشن کی حیثیت کو فوری طور پر افغانستان میں بھارت کے سفارتخانے کے طور پر بحال کرنے کا فیصلہ...
	پنجاب میں دسمبر 2025 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے اعلان کردہ شیڈول واپس لے لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی نے حال ہی میںلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، جس کے بعد پرانا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی کے باعث، پرانے قانون کے تحت جاری کردہ حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ: بلدیاتی انتخابات اب نئے قانون **لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ہوں گے۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر پرانا حلقہ بندی شیڈول واپس...
	 چولستان:      دھرمیندر کمار بالاچ، چولستان ([email protected])   مصور کی پہچان اس کے رنگوں سے ہوتی ہے کہ وہ کس طرح ان کے ساتھ کھیلتا ہے۔ یہ وہ خداداد صلاحیتیں ہوتی ہیں جو ہر کسی کی حصے میں نہیں آتیں ایک مصور اپنی لگن اور سوچ سے بکھرے رنگوں کو کینوس پر اس طرح سجاتا ہے کہ تصویر ہر اس شخص سے ہم کلام ہوتی جو صاحبِ قدردان ہو۔ رحیم یار خان محلہ کانجواں کا یہ نوجوان بچپن سے کاغذ پر پینسل کے ذریعے اپنی غیرمعمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کام میں عدم مساوات، غربت، ثقافت اور دیہی زندگی کی ایسی عکاسی کرتا ہیں اور دیکھنے والا کوئی بھی شخص دنگ رہ جاتا ہے۔ ابتدا...
	امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کے غیر مسلح ہونے کے لیے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی۔ جنوبی اسرائیل میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے امریکی مشن کے تحت ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ حماس کو معاہدے پر عمل کرنا ہوگا، اور اگر وہ عمل نہیں کرتی تو نتائج بہت سنگین ہوں گے۔ تاہم میں اس کے لیے کوئی ڈیڈلائن نہیں دوں گا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا حماس کو ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کا انتباہ  جے ڈی وینس منگل کے روز اسرائیل پہنچے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے پہلے نازک...
	وزیراعظم انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام، مصر کا پاکستان کو ادویات کا عطیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت مصر نے پاکستان کو ادویات کا عطیہ دیا۔وزارت صحت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی چیف آف مشن، عرب جمہوریہ مصر، اور عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندہ شریک ہیں۔ وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، حکومت مصر کے انسان دوست اقدام قابلِ ستائش ہے ،مصر نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے حوالے سے مثالی کامیابی حاصل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پوری دنیا...
	ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی سمت تاریخی پیش رفت، وزیراعظم کا انسپائر انیشی ایٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب
	وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز اور مصنوعی ذہانت پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی مستقبل کی قیادت کریں گی، اس لیے پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان جدید شعبوں میں اپنی نوجوان نسل کو تربیت دے۔ وہ منگل کو اسلام آباد میں نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے تحت ’انسپائر انیشی ایٹو‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں اس وقت سیمی کنڈکٹرز کے حوالے سے ’بیانیے کی جنگ‘ جاری ہے اور جو ممالک اس ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کر لیں گے، وہی آنے والے وقت میں عالمی معیشت پر اثر انداز ہوں گے۔ Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif launches Inspire, an Initiative by Ministry of...
	آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 313 رنز کا ہدف دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی کولمبو کے آر پریماداس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے بارش کے باعث کھیل کے 2 گھنٹے ضائع ہوئے جس کے نتیجے میں میچ 50 کی بجائے 40 اوورز کا کردیا گیا۔ کھیل پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوا۔ میچ کے آغاز کے فوری بعد ہی بارش نے میدان میں مداخلت کی جب صرف 2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا تھا۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ...
	خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں پولیو وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جو رواں برس اسی ضلع سے رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔ قومی پولیو پروگرام کے مطابق وائرس یونین کونسل گھڑی کے ایک 12 ماہ کے بچے میں پایا گیا۔ اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ  نے منگل کے روز اس کیس کی تصدیق کی، اس نئے کیس کے بعد رواں برس اب تک میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان انسداد پولیو پروگرام اور یوفون 4G کااسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان ان میں 19 خیبر پختونخوا، 9 سندھ اور ایک ایک کیس پنجاب و گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے۔ ماحولیاتی نگرانی کے تحت...
	دنیا کے مشہور ترین میوزیم لو سے نایاب اور قیمتی زیورات کی ڈھٹائی سے کی گئی دن دہاڑے چوری نے پورے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس اب بھی ان تاریخی تاج و دیگر  زیورات کی بازیابی کے لیے کوشاں ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہی خاندان کا غیر متوقع اعلان، بالمورل کیسل عوام کے لیے بند یورپی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح چوروں نے فرانس کے شاہی زیورات کے گیلری میں نقب لگا کر تاریخی زیورات چرا لیے اور آرام سے اسکوٹروں پر سوار ہوکر غائب ہوگئے۔ پیر کو میوزیم بند کردیا گیا تھا۔ میوزیم میں گھسنے کے لیے استعمال کی گئی کرین۔ معروف...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ سکسز 2025 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت فاسٹ بولر عباس آفریدی کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر کی بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں تین ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت اور کویت سے ہوگا، جس کے باعث شائقین کرکٹ ایک دلچسپ مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے ساتھ عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز شامل...
	لندن سے پاکستان تک طویل سفر، وہ بھی گاڑی پر، سننے میں مشکل ضرور لگتا ہے لیکن ایک برطانوی پاکستانی تاجر نے رینج روور گاڑی میں لندن سے لاہور کا سفر  5 دنوں میں مکمل کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ فہیم احمد نے بتایا کہ یہ سفر ان کا اور ان کے جرمن دوست جنید کا تھا، جو دونوں ڈرائیور تھے اور یہ نان اسٹاپ سفر تھا۔ 5 دن میں برطانیہ سے پاکستان پہنچے جبکہ لاہور سے واپس برطانیہ پہنچنے میں 6 دن لگے۔ British Pakistani trader Fahim Ahmed travels from London to Lahore in record-breaking five days pic.twitter.com/OPtrVgqmfD — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 20, 2025  ان کا کہنا تھا کہ...
	پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری سیشن کے دوران مثبت رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک موقع پر دن بھر کی بلند ترین سطح 168,414.13 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: معیشت میں بہتری: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آگیا کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 167,346.83 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 1,103.93 پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ Market Close Update: Positive Today! ???????????? KSE 100 ended positive by +1,103.9 points (+0.66%) and closed at 167,346.8 with trade...
	پاکستانی پختون سرکاری دستاویزات میں اپنی قوم افغان لکھتے ہیں۔ افغانستان کی ہر حکومت کی طرح طالبان حکومت کے ساتھ بھی ہمارا بریک اپ چوراہے میں ہوا ہے۔ کوچی جب تھان سے سوٹ پھاڑ کر الگ کرتا ہے تو اک آواز آتی ہے۔ طالبان کےساتھ بریک اپ پر دل پاٹنے کی آواز بھی اس سے ملتی جلتی آئی ہے۔ غصہ اگر افغان طالبان پر ہے تو انہی پر اتاریں سب افغانوں کو ایک لاٹھی سے نہ ہانکیں۔ اپنی شناخت افغان لکھنے والوں کی تعداد افغانستان سے زیادہ پاکستان میں رہتی ہے۔ مسئلے کو بڑھا کر کروڑوں افغانوں تک نہ پھیلائیں۔ اس کو سکیڑ کر 50 ہزار طالبان اور 10، 20  ہزار ٹی ٹی پی تک محدود کریں۔ پاکستان سے بیر...
	جاپان کی پارلیمنٹ نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔  سانائے تاکائیچی نے پارلیمانی ووٹنگ میں واضح برتری حاصل کرتے ہوئے جاپان کی 104ویں وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق 64 سالہ سانائے تاکائیچی نے ایوانِ زیریں (ہاؤس آف ری پریزنٹیٹیوز) میں 237 ووٹ اور ایوانِ بالا (ہاؤس آف کونسلرز) میں 125 ووٹ حاصل کیے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سانائے تاکائیچی آج شام باضابطہ طور پر وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ ماہرین کے مطابق ان کی کامیابی جاپان کی سیاست میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی علامت ہے، جو ملک...
	 پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں 12 ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔  اسلام آباد کے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی 1) کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ہے، یہ رواں سال ضلع تورغر سے رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔ پولیو وائرس کی تصدیق 12 ماہ کے ایک بچے میں ہوئی ہے جو تحصیل کندار کی یونین کونسل گھڑی کا رہائشی ہے، اس کیس کے بعد سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے، جن میں سے 19 خیبر...
	 بولی وُڈ اداکار سلمان خان کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’جوائے فورم‘ کے دوران بلوچستان سے متعلق دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔  گزشتہ دنوں سلمان خان نے شاہ رخ خان اور عامر خان کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’جوائے فورم‘ میں شرکت کی، جو سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت ہر سال منعقد ہونے والا ایک بڑا تفریحی ایونٹ ہے۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے فلم، موسیقی اور گیمنگ انڈسٹری کے معروف ستارے، پروڈیوسرز اور انفلوئنسرز شریک ہوئے۔ سلمان خان نے تقریب کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری کی عالمی مقبولیت، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں مقبولیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث مثبت رجحان برقرار رہا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1994 پوائنٹ بڑھ کر 168,237 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔(جاری ہے) گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی تھی جب 100 انڈیکس 2436 پوائنٹ اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 166,242 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ماہرینِ معیشت کے مطابق مارکیٹ میں یہ مسلسل مثبت رجحان معاشی استحکام سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور حکومتی پالیسیوں کے تسلسل کا مظہر ہے۔ سرمایہ کار حلقوں کا کہنا...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 266 تک جا پہنچا، فضا میں بڑھتی ہوئی سموگ کی وجہ سے پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 414 ریکارڈ کیا گیا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 424 اور ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 328 تک جا پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث آلودہ ہوائیں پنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اختلافات کوئی نئی بات نہیں، 25 اکتوبر کو معاہدے میں مزید چیزوں پربات چیت ہوگی، 25 اکتوبر کو اجلاس میں مزید چیزیں طے کی جائیں گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگرطالبان رجیم نےخوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر نظرثانی کریں گے، افغانستان کے ساتھ مستقل حل چاہتے ہیں۔  لاہور آج بھی پاکستان کا آلودہ ترین شہر، پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پانے کی توقع رکھتے ہیں، اور انہوں نے تائیوان کے معاملے پر کسی بڑی کشیدگی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین تائیوان پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم یہ مسئلہ جنوبی کوریا میں ہونے والی ملاقات کے دوران زیرِ بحث آ سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارت نے روسی تیل خریدا تو بھاری محصولات برقرار رہیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین ہے، اور کوئی ہمیں چھیڑنے کی ہمت نہیں کرے گا۔ مجھے لگتا ہے ہم ایک...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔شاہین آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، یہ سیریز 4 نومبر سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین شریک تھے۔لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اب تک 66 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں...
	پاکستان اور افغانستان حکومت میں امن معاہدہ ہوگیا ہے، مذاکرات کے دوران فریقین نے اپنے تحفظات، خدشات اور مستقبل کے تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی ہے، ہفتے کو استنبول میں دوبارہ مذاکرات ہونگے، طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے گروپوں کو روکیں گے، قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل میکنزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے، سیز فائر دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی۔  بلاشبہ اس معاہدے کے خطے پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس معاہدے سے عالمی سطح پر یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان اور افغانستان اپنے اختلافات کو مذاکرات...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب بحالی پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ تقریب کے دوران دیپالپور کے ایک سیلاب متاثرہ فرد کو 50 ہزار روپے کیش اور اے ٹی ایم کارڈ فراہم کیا گیا۔ تحصیل دیپالپور میں 500 سیلاب متاثرین کو ایک ہی دن میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے چکوال پہنچ گئیں، متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کو تقریب میں فرنٹ پر بٹھانے کی ہدایت کی اور خود بھی انہی کے درمیان بیٹھ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سیلاب متاثرین میں گھل مل گئیں، اس موقع پر متاثرہ خواتین نے مالی امداد ملنے پر خوشی کا...
	بند کئے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ سیف اللہ میں واقع تھا، ان کیمپس میں مجموعی طور پر 85 ہزار مہاجرین مقیم تھے جنہیں اب واپس بجھوا دیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور ان کیمپوں میں مقیم 85 ہزار افغانوں کو واپس بجھوایا دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ بند کئے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ سیف اللہ میں واقع...
	صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور اُن کے مشیر برائے مشرقِ وسطیٰ جیرڈ کشنر نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ساری توجہ  فلسطینیوں کی زندگی بہتر بنانے پر مرکوز رکھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جیرڈ کُشنر نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں ضم ہونا ہے تو غزہ جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کو بہتر مستقبل دینا ہوگا۔ سی بی ایس نیوز کو انٹرویو میں جیرڈ کُشنر کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیلی قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر آپ مشرقِ وسطیٰ کے بڑے اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو آپ کو فلسطینی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے راستہ نکالنا ہوگا۔ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار...
	بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس بند کر دیے گئے۔کوئٹہ اور قلعہ سیف اللّٰہ میں ایک، ایک، پشین میں 2، لورا لائی اور چاغی میں 3, 3 کیمپس بند کیے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق افغان مہاجر کیمپوں میں 85 ہزار مہاجرین مقیم تھے، تمام کو واپس بجھوادیا گیا۔ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پاک افغان سرحد کھلنے کا امکانپاک افغان جنگ بندی معاہدے کے بعد 9 روز سے بند طورخم بارڈر کھولنے کی تیاریاں کرلی گئیں، کسٹم اسٹاف کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی، کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر طورخم ٹرمینل پہنچادیا گیا۔ صوبے میں تقریباً 5 لاکھ مہاجرین کو افغان کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا، کوئٹہ میں افغان...
	بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور ان کیمپوں میں مقیم 85 ہزار افغانوں کو واپس بجھوایا دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ بند کئے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ ایف اللہ میں واقع تھا، ان کیمپس میں مجموعی طور پر 85ہزار مہاجرین مقیم تھے جنہیں اب واپس بجھوادیا گیا ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ کے قریب مہاجرین کو کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ...
	پاکستان کی ثقافتی و قومی زندگی میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات ہیں;بلاول بھٹو زرداری کا دیوالی پر پیغام
	سٹی 42: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  دیوالی تہوار کے موقع پر پیغام  دیتے ہوئے کہا ایک ایسا پاکستان جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے وقار اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزاریں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دیوالی کے پُرمسرت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دلی مبارکباد دی اور کہا دیوالی یاد دلاتی ہے کہ روشنی ہمیشہ اندھیرے پر غالب اور نفرت و تقسیم پر سچ، امن اور محبت  ہی ہمیشہ فتح پاتے ہیں۔ قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کی پیروی کرتے ہوئے ایک ترقی پسند و جامع پاکستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔ایک ایسا پاکستان جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے وقار اور ہم آہنگی...
	راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے۔ کپتان شان مسعود نے ایک بار پھر عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ دن کے اختتام پر سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ ابتدائی بلے بازوں میں عبدﷲ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور بابر اعظم محض 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ چائے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے تھے اور اس موقع...
	پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دے دیا۔ آصف آفریدی نے فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ ٹیم میں شمولیت اختیار کی، جبکہ انہیں ابرار احمد پر ترجیح دی گئی تاکہ پاکستان کی اسپن بولنگ لائن اپ کو نعمان علی اور ساجد خان کے ساتھ مزید مضبوط کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:’یہ 38 سالہ آصف آفریدی کون ہے؟‘، دورہ جنوبی افریقہ کے لیے منتخب ٹیم پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں صرف ایک فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا ہے، جو راولپنڈی کی اسپن بولنگ کے لیے ساز گار پچ پر ٹیم کی اسپن اٹیک پر...
	اب ایک بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے 50 سے زیادہ اقسام کے کینسر کی تشخیص کی جاسکے گی۔ یہ بھی پڑھیںإ: بلوچستان میں بریسٹ کینسر تیزی سے پھیلنے لگا، ایک سال میں 5 ہزار کیسز سامنے آنے کی وجہ آخر کیا ہے؟ بی بی سی کے مطابق شمالی امریکا میں کیے گئے ایک تجربے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ٹیسٹ مختلف اقسام کے کینسر کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں سے تین چوتھائی اقسام کے لیے فی الحال کوئی باقاعدہ اسکریننگ پروگرام موجود نہیں ہے۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ آدھے سے زیادہ کیسز میں کینسر کی ابتدائی اسٹیج پر تشخیص ہو گئی جب علاج آسان اور کامیابی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ یہ ٹیسٹ...
	بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کے لیے موت کا پیغام لے آیا—اٹلی کے ساحل کے قریب دو کشتیاں ڈوبنے کے واقعات میں متعدد جانیں ضائع ہوگئیں، جن میںپاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کشتی میں تقریباً 85 تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، اریٹیریا اور صومالیہ سے بتایا جا رہا ہے۔ کشتی حادثے میں اب تک 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ11 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایک اور کشتی، جس میں 35 افراد سوار تھے، وہ بھی حادثے کا شکار ہوئی۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں 1 شخص...
	جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کے دوران جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔یہ تقریب 20 اکتوبر 2025 کو ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس اقبال احمد کاسی نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی، سینئر جوڈیشل افسران وکلا برادری کے اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے نئے قائم مقام چیف...
	بیجنگ: چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق اور فالو اپ مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں،اور دونوں ایک دوسرے کےقریبی پروسی ہیں۔ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، اور ان ممالک کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے جنہوں نے اس میں مثبت کردار ادا کیا۔ چین کی دلی خواہش ہے کہ پاکستان اور افغانستان بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے اختلافات کو بہتر طور پر حل کریں، مکمل اور دیرپا جنگ...
	امریکہ کے گہرے سمندر میں ایک دلچسپ اور حیرت انگیز منظر دوبارہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں قاتل وہیلز یعنی اورکاز اپنے سر پر مردہ سالمن مچھلی رکھے تیر رہی ہیں—ایک ایسا منفرد انداز جو گزشتہ 37 سال بعد پھر سے سامنے آیا ہے۔ اورکا، جو کہ قاتل وہیل کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک ایسا سمندری جانور ہے جس نے سائنسدانوں کے ذہنوں کو برسوں سے الجھا رکھا ہے۔ ان کے رویے اور عادات پر تحقیق کے باوجود بھی کئی سوالات اب تک جواب طلب ہیں، خاص طور پر یہ کہ وہ سفید شارک کو کیوں شکار کرنے لگے ہیں۔ نیشنل جیوگرافک کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن کے پانیوں میں ایک بار پھر اورکاز نے اپنے سروں پر...
	پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2,400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ کے ایس ای-100 انڈیکس دن کے دوران ایک موقع پر 166,421.33 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا، اور کاروبار کے اختتام پر 166,242.90  پوائنٹس پر بند ہوا۔ Market Close Update: Positive Today! ???????????? KSE 100 ended positive by +2,436.7 points (+1.49%) and closed at 166,242.9 with trade volume of 704.4 million shares and value at Rs. 36.45 billion....
	 کوئٹہ:  بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کے دوران جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ یہ تقریب 20 اکتوبر 2025 کو ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس اقبال احمد کاسی نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی، سینئر جوڈیشل افسران وکلاء برادری کے اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے نئے قائم مقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب انتہائی سادگی، وقار...
	قانون کی حکمرانی ایک عملی زینہ ہے، قومی ترقی کے لیے تنقید برائے اصلاح کو فروغ دینا ضروری ہے،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ایک عملی زینہ ہے، قومی ترقی کے لیے تنقید برائے اصلاح کو فروغ دینا ضروری ہے نہ کہ تنقید برائے تنقید۔ پیر کو سلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترامیم ہمیشہ مشاورت اور اتفاق رائے سے کی گئی ہیں تاکہ قانون سازی عوامی مفاد اور قومی یکجہتی کے مطابق ہو۔ انہوں نے بتایا کہ کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت تھی تاکہ نوجوان نسل کو بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔وفاقی وزیر...
	عظیم دیوارِ چین پر پہلے پاک چائنا فیشن شو کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز  فیشن شو تخلیق اور کمرشل نقطہ نظر کے امتزاج کے ساتھ پاکستانی فیشن کی طاقت کا مظہر ہے، پا کستانی سفیر بیجنگ (سب نیوز)بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر (CICCC) کے اشتراک سے عظیم دیوارِ چین پر پہلا پاک چائنا فیشن شو منعقد کیا۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں اعلیٰ چینی حکام، میڈیا کے نمائندے، تاجروں اور سفارتی حلقوں کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ عظیم دیوار چین کا بادالنگ سیکشن اس تقریب کے لیے شاہراہ ریشم سے...
	مذاکرات کی میزبانی ریاستِ قطر نے کی جبکہ جمہوریہ ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا،دونوں ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کرینگے، معاہدہ طے پانے پرقطراورترکیہ کے شکرگزار ہیں ،خواجہ آصف مذاکرات 13 گھنٹے تک جاری رہے، 25 اکتوبر کو استنبول میں ملاقات کا فیصلہ، دونوں فریقوں نے دوطرفہ امن و استحکام کے لیے ایک مستقل مکینزم پر بھی رضامندی ظاہر کی،قطری وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے جن کے نتیجے میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔اس پیش رفت کو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور اسٹریٹیجک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔مذاکرات کی میزبانی ریاستِ...
	جی سی سی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے لئےقطر اور ترکیہ کی کوششوں کا خیرمقدم
	ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے لئے قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ قطر ی نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے مطابق یہ بات جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیعوی نے ایک بیان میں کہی۔(جاری ہے)  انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان استحکام اور اعتماد کے پُل کو مضبوط کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے خطے اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کے لئے سلسلے میں کی جانے والی تمام اقدامات کے...
	وفاقی بجٹ 2025-26 میں آٹو سیکٹر پر عائد ٹیکسوں اور درآمدی ڈیوٹیز میں تبدیلیوں نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، جہاں چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ جبکہ مہنگی لگژری گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ملک میں ٹیکس پالیسی ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہے۔ معروف آٹو ماہر اور پاک ویلز کے شریک بانی سنیل سرفراز منج نے موجودہ پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان میں ایک الٹا رابن ہُڈ ہے۔ لگژری گاڑیوں پر ڈیوٹیاں کم کر دی جاتی ہیں، جبکہ چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھا دیا جاتا ہے۔ امیروں کو 2 کروڑ کی چھوٹ، اور غریب آدمی کی سوزوکی پر 2 لاکھ کا...
	اپنے بیان میں انجمن تاجران بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ صفاء کوئٹہ کے نام نہاد پرائیویٹ ملازمین کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے کسی بھی دکاندار سے کوئی بدتمیزی کی یا زبردستی پیسے لینے کی کوشش کی، تو وہ اپنے نفع و نقصان کا خود ذمہ دار ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین اور دیگر عہدیداروں نے کوئٹہ کے دکانداروں کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صفاء کوئٹہ کے نام پر ایک روپیہ نہ دیں۔ اس سلسلے میں کسی حکومتی ادارے نے انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ سے نہ تو کوئی رابطہ کیا ہے، نہ ہی مشورہ ہوا ہے۔ دوسری طرف کوئٹہ شہر میں...
	 پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی دیکھی جارہی ہے۔  کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 1417 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 224 پر پہنچ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 348 کی بلندی تک بھی گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 806 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
	 پنجاب کے شہر سرگودھا میں امریکا کے مشہور وائٹ ہاؤس سے مشابہت رکھنے والی ایک شاندار محل نما عمارت زیرِ تعمیر ہے، جو ہر کسی کی توجہ کا خاص مرکز بنی ہوئی ہے۔  فیصل آباد روڈ پر ایک ایکڑ رقبے پر تعمیر کی جانے والی یہ تین منزلہ رہائش گاہ اپنی طرزِ تعمیر اور دلکش ڈیزائن کے باعث دیکھنے والوں کو حیران کر رہی ہے، اس عمارت کا اندازِ تعمیر جدید فنِ تعمیر کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ اس کی ساخت امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ ’وائٹ ہاؤس‘ سے خاصی مماثلت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ گزشتہ چار برسوں سے جاری ہے، جس میں کشادہ کمرے، میٹنگ ہال، لفٹ اور گنبد نما چھت شامل ہیں...
	  دوحا:   دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔  اس پیش رفت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، الحمداللہ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اب ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے جو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔  وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دونوں ممالک کے وفود دوبارہ ملاقات کریں گے جہاں تفصیلی معاملات پر بات چیت...
	دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء) قطر کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے بیان سے 'بارڈر' کا حوالہ ہٹا دیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اپنے سرکاری بیان کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان "سرحد" کا حوالہ ہٹا دیا گیا ہے، جس نے سیاسی بحث کو جنم دیا ہے۔ دوحہ میں مذاکرات کے اختتام کے بعد شائع ہونے والے پہلے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’جنگ بندی "دونوں برادر ممالک کے درمیان سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے"، تاہم تقریباً 18 گھنٹے بعد جاری کردہ ایک نظرثانی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-11 ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) اساتذہ قوم کے معمار ، رہنما اور سماجی تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ وہ نئی نسل کے دلوں میں ایمان، علم اور کردار کی روشنی پیدا کرکے ملک و ملت کے مستقبل کو سنوارتے ہیں اور قوم میں شاہین صفت نوجوان تیار کرتے ہیں جو ملک و قوم اور دفاع وطن کیلئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے تحت ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد ٹنڈوالہیار میں دو روزہ سندھ تعلیمی کانفرنس کے شرکاء سے اختتامی خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان 1969 میں اسی مقصد کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں اکثر ’برین ڈرین‘ کا ذکر ہوتا ہے لیکن ’ریورس برین ڈرین‘ اور وہ بھی بلوچستان جیسے خطے میں۔ کوئٹہ کا ایک نوجوان طالب علم وہاں سے اٹھا آغا خان اور ہارورڈ جیسے اعلی تعلیمی اداروں سے پڑھ کر، امریکہ میں بحثیت کارڈیالوجسٹ لوہا منوانے کے بعد واپس لوٹا اور اس علاقے کے لوگوں کی خدمت کامیابی سے شروع کر دی۔ڈاکٹر سہیل ایک امریکہ پلٹ پاکستانی نوجوان ہیں، جو بلوچستان میں بہتر صحت کی سہولیات عوام تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز اِن ہیلتھ کیئر مینیجمنٹ مکمل کیا۔2021 میں ایک کامیاب پیشہ ورانہ زندگی کے باوجود، انہوں نے امریکہ چھوڑ کر پاکستان واپسی...
	پاکستان بزنس کمیونٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری انجینئر سجاد خان کی جانب سے ملک منظور کے یورپ کے کامیاب دورے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان بزنس کمیونٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری انجنیئر سجاد خان کی جانب سے ملک منظور کے یورپ کے کامیاب دورے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جدہ کی کاروباری اور صحافتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکائے تقریب نے ملک منظور کو کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب میں شریک اہم کاروباری شخصیات میں عبد الخالق لک، عقیل آرائیں، چوہدری شہباز، جمشید جِمی، ولید بہادر، عبدالشکور، چوہدری شاہد حسین، امجد گجر، افضل جٹ، زوہیب علی اور دیگر معروف شخصیات شامل تھیں جو جدہ کی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں اور پاکستان و سعودی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-19 روم /اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دہرے خطرات سے دوچار ہے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روم میں عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ واٹر ڈائیلاگ سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈائیلاگ میں سیکڑوں ممالک کے سربرہان مملکت و وزرا اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا بحران پاکستان سمیت بہت سے ممالک کے لیے ایک وجودی چیلنج ہے...
	پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئے، جن کے نتیجے میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔ اس معاہدے کے تحت افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے گا۔ فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ طے شدہ نکات پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی ایک وقتی اطمینان کا باعث ضرور بنی ہے، لیکن حقیقت میں یہ ایک ناپائیدار سکون ہے جو ایک آتش فشاں کے دہانے پرکھڑا ہے۔ مسئلے کی جڑیں اس سے کہیں گہری...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میر بابر مشتاق دنیا میں اگر منافقت کی کوئی سرحد مقرر کی جائے تو شاید عالمی سیاست اس سے کئی میل آگے نکل جائے۔ یہاں قاتل امن کے پیامبر قرار پاتے ہیں، اور غلام لیڈر ’’دوراندیش رہنما‘‘ کہلاتے ہیں۔ طاقتور کی مسکراہٹ کو سفارت سمجھا جاتا ہے اور کمزور کی غیرت کو ضد۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس منافقانہ نظام کی ایک علامت ہے، اور شہباز شریف اس کے خوشامدانہ سیاسی کردار کی ایک زندہ مثال۔ ٹرمپ وہ شخص ہے جس نے مشرقِ وسطیٰ کے امن کو تیل کی آگ میں جھونکا۔ جس کے دور میں اسرائیل کی جارحیت کو قانون اور فلسطینی مزاحمت کو جرم قرار دیا گیا۔ اس نے ’’ابراہم معاہدوں‘‘ کے نام پر مسلم دنیا کے دل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محسن باقری عالمی بینک نے پاکستان میں غربت کی رپورٹ شائع کی ہے اس کے مطابق رپورٹ میں جہاں شماریاتی اعداد وشمار 25 برس کے سرکاری گھریلو سرویز نئے اور مختلف ذرائع معلومات استعمال کیے جاتے ہیں اس کے مطابق قومی غربت کی شرح 2001-02 میں 64.3 فی صد سے مسلسل کم ہو کر 2018-19 میں 21.9 فی صد تک آگئی تھی، 2020 سے دوبارہ بڑھنی شروع ہو گئی۔ اس رپورٹ کے مطابق 40 فی صد بچے غذائی قلت کا شکار ہو کر کمزور ہیں، ایک چوتھائی پرائمری اسکول کے بچے اسکول سے باہر ہیں اور 75 فی صد جو اسکول جاتے ہیں وہ پرائمری کے آخر تک ایک سادہ کہانی پڑھ کر سمجھ نہیں سکتے۔ دیہی علاقوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی سیاست ایک بار پھر اْس موڑ پر آن پہنچی ہے جہاں ایمان، غیرت اور اصولوں کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی تپش ایک بار پھر عالمی سیاست کے مرکز میں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان اسی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ایک بار پھر نئی سیاسی بساط بچھانے میں مصروف ہیں۔ فاکس بزنس نیٹ ورک کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب ابراہام معاہدے میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔ یہ خبر اگر درست ہے تو یہ صرف ایک سفارتی پیش رفت نہیں بلکہ مسلم دنیا کے اجتماعی شعور پر ایک گہرا زخم ہے۔ ٹرمپ کے مطابق...
	وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا شعور اس ملک کی ترقی سے وابستہ ہے۔ ن لیگ کا نظریہ پاکستان میں اتحاد، محبت اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے، ہمارا مقصد ملک کو جدید معیشت کی طرف لے جانا ہے تاکہ غربت کا خاتمہ ہو اور ہر شہری کو خوشحالی میسر آئے۔ نارووال میں سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ آج پوری دنیا میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کے چرچے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غلط پالیسیوں کے باعث پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا تھا۔ پشاور سے کراچی تک کوئی ایک منصوبہ بتائیں جو عمران خان نے چار سال میں بنایا...
	پیرس کے معروف لوور میوزیم میں ایک بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں چور بے حد قیمتی تاج و جواہرات چرا کر فرار ہوگئے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق یہ کارروائی نہایت منظم انداز میں صرف 7 منٹ میں مکمل کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی میوزیم سے نوادرات کی چوری کا معاملہ، جرمن ڈائریکٹر مستعفی فرانس کے وزیر داخلہ لوران نونیز نے بتایا کہ ہفتے کے روز 3 سے 4 نقاب پوش افراد مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے میوزیم میں داخل ہوئے۔ ملزمان نے عمارت کے جنوب مشرقی حصے سے کھڑکی توڑ کر اپالو گیلری میں رسائی حاصل کی، جہاں فرانس کے شاہی تاج و جواہرات رکھے گئے ہیں۔ یہ زیورات لوئی 14 کے دور سے تعلق رکھتے...
	لیویز اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنیکا ناکام تجربہ کیا گیا۔ اب ایک مرتبہ پھر وہی ناکام کوشش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز فورس کے اہلکاروں نے پولیس میں ضم ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے بعد لیویز فورس بلوچستان کے متعدد اضلاع میں سراپا احتجاج ہیں۔ اس سلسلے میں لیویز فورس قلات کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں لیویز فورس قلات کے عہدیداروں سمیت دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لیویز فورس کے افسران اور جوانوں نے کہا کہ...
	پاکستان کے معروف مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک بار پھر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ انہوں نے فنگر ٹپ پش اپس کے شعبے میں ناروے کے ایتھلیٹ سویری ڈائسن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ سویری ڈائسن نے ایک منٹ میں 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 38 فنگر ٹپ پش اپس کیے تھے، جب کہ عرفان محسود نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک منٹ میں 42 پش اپس مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان کے کمسن مارشل آرٹسٹ سفیان محسود کا کارنامہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں دنیا کے سب سے زیادہ 70 ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ وہ اب تک 100، 80،...
	دنیا بھر کے مختلف ممالک اور سیاسی رہنماؤں نے دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد ہفتے کے روز طالبان حکام سے مذاکرات کے لیے دوحہ پہنچا۔ مذاکرات کا مقصد سرحد پار جھڑپوں کا خاتمہ اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات پر بات چیت تھا۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق فریقین نے تفصیلی مذاکرات کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا اور...
	ویمنز بلائنڈ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے۔ دنیا کاپہلا ویمنز بلائنڈ ورلڈکپ آئندہ ماہ 11 سے 13 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میںکھیلے گی۔ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدرسلطان شاہکے مطابق پاکستان ٹورنامنٹ کا آغاز 15 نومبر کو سری لنکا کے خلاف پی سارا اوول، کولمبو میں کرے گا۔ سب سے زیادہ دلچسپی اس وقت دیکھنے میں آئے گی جب روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوںسیمی فائنلز 22 نومبر کو جبکہ فائنل 23 نومبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ یہ...
	سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار 2026 میں ایشیائی روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد القصیم ریجن میں ہونے جا رہا ہے، جو براعظم ایشیا کے سب سے بڑے سائیکلنگ ایونٹس میں شمار کی جاتی ہے۔ یہ مقابلے 2 تا 13 فروری 2026 کے دوران ہوں گے، جن میں 40 ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار 500 سے زیادہ خواتین و مرد کھلاڑی شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے سالم الدوسری پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر بن گئے القصیم ریجن کے امیر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایونٹ قیادت کے کھیلوں کے فروغ کے وژن اور مملکت کو عالمی اسپورٹس کے نقشے پر نمایاں...
	امریکا کاوائٹ ہاؤس ہمیشہ سے دنیا بھر میں امریکی طاقت، شان اور صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار وائٹ ہاؤس کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ مگر اب اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ویزا یا ٹکٹ کی ضرورت نہیں — کیونکہ **وائٹ ہاؤس اب پاکستان میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے! جی ہاں، یہ کوئی فلمی منظر یا خواب نہیں بلکہ سرگودھا کی حقیقت ہے، جہاں فیصل آباد روڈ پر ایک حیرت انگیزمحل نما رہائشی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے، جو دیکھنے میں بالکل وائٹ ہاؤس جیسی لگتی ہے۔ یہ تین منزلہ عمارت ایک ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی...
	واقعہ آج صبح پیش آیا، جب ایرانشہر کی ایک سڑک پر ملا کمال کی  گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملا کمال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےاور ان کا بیٹا زخمی ہو گیا، جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ صوبہ سیستان و بلوچستان کی معروف بلوچ شخصیت ملا کمال صلاحی زھی پر آج صبح دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں وی جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا، جب ایرانشہر کی ایک سڑک پر ملا کمال کی  گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملا کمال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےاور ان کا بیٹا زخمی...
	چین نے امریکا کی قومی سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) پر اپنے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس اہم تنصیب کو نقصان پہنچا تو اس کے نتیجے میں نیٹ ورک کمیونیکیشنز، مالیاتی نظام اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائع کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا چینی وزارتِ ریاستی سلامتی نے وی چیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکی این ایس اے نے 2022 میں ایک غیر ملکی موبائل فون برانڈ کی میسجنگ سروسز میں موجود کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرکز کے عملے کے زیر استعمال آلات سے حساس معلومات...
	خطے میں امن کی ایک بڑی امید، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے باہمی احترام اور سرزمین کے استعمال سے متعلق اصولوں پر اتفاق کر لیا ہے۔ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس پر اپنے پیغام میں بتایاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی دہشت گرد کارروائیاں فوری طور پر بند ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی سرحدوں کا احترام کریں...