2025-11-05@11:54:56 GMT
تلاش کی گنتی: 5031
«ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان»:
(نئی خبر)
لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے رائے ونڈ اجتماع کے لیے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان کر دیا جبکہ رائے ونڈ جانے والے راستوں پر فوری پیچ ورک کا حکم بھی دے دیا۔ ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ سے الیکٹرو بس رائے ونڈ تک چلائی جائی گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان کی ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ مریم نواز شریف کی جانب سے رائیونڈ اجتماع کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی...
علی امین گنڈاپور اور انکی کابینہ کے ڈی نوٹیفیکیشن کے معاملے میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور اور ان کی کابینہ کا ڈی ںوٹیفیکیشن کا اعلامیہ تاحال جاری نہ ہو سکا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی ڈی نوٹیفیکشن جاری نہ ہونے پر تاحال ابہام موجود ہے۔ ابہام کی وجہ سے تاحال علی امین گنڈاپور اور انکی کابینہ کا ڈی نوٹیفیکیشن اعلامیہ جاری نہ کیا جا سکا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے استعفے کی سمری کے بعد گورنر ایک سمری جاری کرتا ہے۔ گورنر ہاؤس کی جانب سے تاحال علی امین گنڈاپور کے استعفے سے متعلق سمری جاری نہیں کی گئی۔ عام حالات میں گورنر کی سمری چیف...
سیکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں کارروائیاں کررہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں کارروائیاں کررہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے۔کوئٹہ میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ واضح دشمن کے خلاف کارروائی آسان، اندرونی صفوں میں موجود دشمن سے نمٹنا مشکل ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کی استعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، سی ٹی ڈی کےلیے 10 کروڑ روپے مختص کردیے گئے ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں شورش نہیں بلکہ علیحدگی کی نام نہاد تحریکیں ہیں، ملک دشمن عناصر کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے، بلوچستان میں غیر متوازن ترقی کا غلط...
وزیراعلیٰ پنجاب کا سبزیوں کے نرخ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ...
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ان کا ملک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی امن کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ ’’اگر یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ ہوگیا تو اٹلی کی جانب سے فلسطین کی تسلیم شدگی یقینی طور پر قریب ہوگی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اٹلی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد جاری رکھے گا۔ اطالوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کا ملک غزہ میں استحکام لانے کے لیے عملی تعاون کرنے کو تیار...
اقوام متحدہ کے ریلیف چیف ٹام فلیچر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیشِ نظر اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریسپانس فنڈ سے مزید 11 ملین ڈالر جاری کیے گئے ہیں تاکہ سردیوں سے قبل امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے۔ ٹام فلیچر نے ایک بیان میں کہا کہ اس رقم کے اجراء کے بعد غزہ کے لیے کل امداد 20 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس سے خوراک، پانی، پناہ گاہیں، صحت کی سہولتیں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو برقرار رکھنے میں مدد دی جائے گی۔ The ceasefire in Gaza offers a critical window to scale up aid, ahead of winter. I’ve allocated an additional $11 million from @UNCERF, bringing the total...
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری تعطیل یا بندش کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، آج اسکول، کالج اور دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں آج اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گورنر کے خلاف طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ’’اعلانِ گمشدگی‘‘ جاری کر دیا۔ بیرسٹر سیف نے اپنےاعلانیہ بیان میں کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتا ہیں، اگر کسی کو کہیں دکھائی دیں تو انہیں گورنر ہاؤس پشاور پہنچا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کی خبر سنتے ہی گورنر کی ذہنی حالت بگڑ گئی اور سننے میں آیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے سندھ کے صحراؤں کا رخ کر چکے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ گورنر کو زیادہ دباؤ لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ آئین میں گورنر کے علاوہ کسی اور سے بھی حلف لینے کی گنجائش...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتوں میں فوری کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ صوبے بھر کی ہر دکان پر نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں اور ہر بازار کے داخلی راستے پر ریٹ لسٹ بھی نمایاں طور پر لگائی جائے تاکہ صارفین کو شفاف معلومات حاصل ہوں۔ مزید پڑھیں:’جہاں ناانصافی ہو وہاں انتشار جنم لیتا ہے‘، مریم نواز کا عالمی یومِ انصاف پر پیغام اجلاس...
پی ٹی آئی ارکان نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپی کے منتخب کرلیا : ’’ابھی گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہو اپوزیشن : اجلاس کا بائیکاٹ
پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، جب استعفیٰ منظور ہوگا اور کابینہ تحلیل ہوگی تو پھر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی کام ہے اور ہم کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی خود اس عمل کو مشکوک...
تبلیغی جماعت کے شوری ارکان کی ملاقات : رائیونڈ احتماع کیلئے سہولت فراہم کرنے کا حکم ‘ بروقت تیاری کے ذریعے آفات سے بچائو ممکن : مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی۔ تبلیغی جماعت کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی خدمات پر خراج تحسین کیا اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تین دن الیکٹرو بس چلانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پانچ سال کے اندر پاکستان کی ادویات کی برآمدات 30 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف ہے جس کیلیے تمام تر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈریپ کے اہم اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ادویات کی برآمدات 5سال کے اندر30بلین ڈالر تک پہنچائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی ادویات کی دنیا کے بڑے تجارتی بلاکس میں رسائی کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ یہ منصوبہ محض ایک عددی ہدف نہیں بلکہ پاکستان کے معاشی استحکام کی علامت ہے ۔ہم اس شعبہ کو ایکسپورٹ انڈسٹری میں تبدیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251014-08-9 کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے قیام کا مقصد اقامت دین ہے، اور اسی مشن کے تحت ہم سب اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے بدین ، سانگھڑ اور نواب شاہ کے اضلاع کا تنظیمی دورے کے موقع پر اجتماعاتِ ناظمات و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نائب ناظمہ شگفتہ ابراہیم اور نوشین عرفان بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی انتخابی سیاست میں حصہ اس لیے لیتی ہے تاکہ اقتدار کے ذریعے اسلامی نظام کو عملاً نافذ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ رکنیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ گلشن شمیم، عزیز آباد بلاک 8 میں ماڈل محلے و فیملی پارک کا افتتاح کر دیا،ماڈل محلے میں بڑی تعداد میں اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی گئیں ہیں، اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت چلا رہا ہے لیکن قابض حکمرانوں نے شہر کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے۔ پیپلزپارٹی17سال سے سندھ پر مسلط ہے ،اس نے شہر کے 3360 ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا اور شہر کے اداروں اور وسائل پر قبضہ کیا...
بھارت کے توانائی منصوبہ بندی کے ادارے نے دریائے برہم پترکے طاس سے 2047 تک 76 گیگا واٹ سے زائد پن بجلی کی صلاحیت منتقل کرنے کے لیے 6.4 کھرب روپے لگ بھگ 77 ارب ڈالر مالیت کا ترسیلی منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چین کا میگا ڈیم بھارت کا کتنا پانی کاٹ دے گا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی نے پیر کے روز بتایا کہ یہ منصوبہ شمال مشرقی ریاستوں میں 12 ذیلی طاسوں میں پھیلے 208 بڑے پن بجلی منصوبوں پر مشتمل ہے، جن کی مجموعی صلاحیت 64.9 گیگا واٹ ہے، جبکہ اضافی 11.1 گیگا واٹ پمپڈ اسٹوریج پلانٹس سے حاصل کی جائے گی۔ India unveils $77 billion hydro plan as China builds upstream damhttps://t.co/opeYcylpsZ...
چترال: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ورچوئل کورٹ کے قیام کا مقصد اپر چترال جیسے دور دراز علاقوں کے سائلین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اپر چترال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے بونی میں نئی قائم کردہ ورچوئل عدالت کا افتتاح کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے بینچ اور بار کے مابین باہمی احترام اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عدالتی نظام میں شفافیت اور سائلین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، عدالتی اصلاحات کا مقصد...
ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور...
اسلام آباد: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا...
اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل کا اعلیٰ ترین سول اعزاز “صدارتی میڈل آف آنر” عطا کریں گے۔ یہ فیصلہ ٹرمپ کی غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل-حماس جنگ کے خاتمے میں مبینہ کردار کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایوارڈ آئندہ چند ماہ میں باضابطہ طور پر ٹرمپ کو دیا جائے گا، جبکہ صدر ہرزوگ پیر کے روز باضابطہ طور پر سابق صدر کو اس فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ اسرائیلی صدر نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی انتھک کوششوں کے باعث نہ صرف ہمارے عزیز یرغمالی محفوظ طریقے سے واپس آئے، بلکہ انہوں نے...
پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کو مسترد کردیا۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، انجنیئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ اسلام آباد: حکومتی وفد کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد مسلم لیگ نون کے رہنماوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، عظم نذیر تارڈ شریک ملاقات میں مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد… pic.twitter.com/T5EcACRT4X — Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 13, 2025 ملاقات میں جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کی وزارتِ اعلی دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی نذر ہوگئی، جبکہ خیبرپختونخوا کا نیا وزیر اعلی پرچی نہیں بلکہ فرشی ہے جو سلام کر کر کے وزیر اعلی بنا ہے،عثمان بزدار کو بیگم کے کہنے پر لگایا گیا جبکہ گنڈا پور کو باجی کے کہنے پر ہٹایا گیا، جو اس جماعت کی سیاسی حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے،کے پی میں آج جعلی الیکشن ہوا، ایک وزیراعلی کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور دوسرا منتخب کرلیا گیا، سہیل آفریدی نے صرف بڑھکیں ماریں، صوبے کی ترقی پر کوئی بات نہیں کی،عظمیٰ بخاری نے واضح کیا...
پنجاب اسمبلی کا اجلاس، ٹی ایل پی کے معاملے پر بات نہ کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، واک آوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے تحریک لبیک کے معاملے پر بات نہ کرنے پر ہنگامہ کیا اور ارکان واک آوٹ کرگئے، پیپلز پارٹی نے بھی وزیراعلی پنجاب کے ریمارکس کے خلاف واک آوٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے بیالیس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنہڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانے سے ہوا۔اجلاس میں پاک افغان جنگ میں پاک افواج کے شہدا اور شہید ایس ایچ او ، سردار غضنفر علی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رائے ونڈ میں ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے زائرین کے لیے تین دن الیکٹرو بس سروس چلانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ بسیں لاہور ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ سے براہِ راست رائے ونڈ مرکز تک چلیں گی، تاکہ ملک بھر سے آنے والے لاکھوں افراد کو آسان اور باعزت سفر کی سہولت دی جا سکے۔ اس موقع پر مریم نواز شریف نے رائے ونڈ جانے والے تمام راستوں پر فوری پیچ ورک اور سڑکوں کی مرمت کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے صفائی کے خصوصی انتظامات، عرقِ گلاب کے چھڑکاؤ، اور رائے ونڈ کی تین اہم شاہراہوں کی تعمیر و بحالی کی ہدایات بھی...
اپوزیشن نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا جب کہ خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظو رہونے تک وزیراعلیٰ کا انتخاب کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے سے مطمئن نہیں، علی امین بدھ کے روز میرے پاس آجائیں، انہیں چائے بھی پلاؤں گا اور استعفی بھی منظور ہو جائے گا، لیکن جب تک استعفیٰ منظور نہیں ہوتا تب تک وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹیفکیشن کون گرے گا، اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ علی...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے تحریک لبیک کے معاملے پر بات نہ کرنے پر ہنگامہ کیا اور ارکان واک آؤٹ کرگئے، پیپلز پارٹی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ریمارکس کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے بیالیس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنہڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہوا۔ اجلاس میں پاک افغان جنگ میں پاک افواج کے شہدا اور شہید ایس ایچ او ، سردار غضنفر علی لنگا کے بھائی اور میاں مرغوب کی اہلیہ کی روح کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے...
پشاور: اپوزیشن لیڈر خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے پی نے کہا کہ ہم توکل تک سمجھ رہے تھےکہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نےکاغذات جمع کروائے اور امیدوار سامنے لائے۔ ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے اور اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی آج 90 اراکین کی حمایت سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں جب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا تھری میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا جہاں پولنگ 23نومبر کو ہوگی۔(جاری ہے) ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 24 اکتوبر تک دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلہ31 اکتوبرتک ہوگا۔نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 3نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 4نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوری ارکان ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق،مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد نے ملاقات کی جس میں وزیراعلی نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کے ساتھ ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی اس موقع پر وفد نے وزیراعلی کے عوامی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کروائی۔ زرائع کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف نے رائے ونڈ اجتماع کے لئے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان...
----فائل فوٹو کراچی کا کارپینٹر امن و امان سے متعلق سرکاری اجلاس میں شرکت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے اجازت لینے پہنچ گیا۔دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کیا کام کرتے ہیں، درخواست گزار نے بتایا کہ میں کارپینٹر ہوں۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا پڑھیں آپ کی درخواست میں کیا لکھا ہے۔درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی وزیر نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شرم آتی ہے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے؟ کس کے مفاد کو پورا کرنے کے لیے عدالت آئے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی رینجرز...
گورنر نے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیدیا، اپوزیشن کا چیلنج کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا آج ہونے والا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا جبکہ اپوزیشن لیڈر نے سہیل آفریدی کے انتخاب کو کل عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹیفکیشن کون گرے گا، علی امین گنڈاپور کے استعفے سے مطمعن نہیں ہوں، اطمیناں میرا آئینی حق ہے، علی امین پرسوں بدھ کو میرے پاس آجائیں،...
پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ، علیزے سلطان نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں اس سماجی رویے پر سوال اٹھایا ہے جس کے تحت بچوں کی پرورش اور تعلیم کی ذمہ داری صرف ماں پر ڈال دی جاتی ہے۔ علیزے سلطان کا کہنا تھا کہ اگر والدین کے درمیان طلاق یا علیحدگی ہو جائے تو والد کی ذمہ داری صرف مالی تعاون تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسے بچوں کی پرورش میں برابر کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں یہ بات عام ہے کہ بچوں کی ہر ضرورت، چاہے وہ اسکول لے جانے کی ہو یا روزمرہ کے معاملات پوری کرنے کی، ماں کی ہی ذمہ...
کے پی اسمبلی، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب جاری، اسپیکر نے گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرنیکی رولنگ دیدی، اپوزیشن کا واک آؤٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں شروع ہوا، جہاں علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان نے استعفے کا کہا تو انہوں نے اسی روز اپنے قائد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری عمل کو تماشا نہ بنایا جائے، جو کچھ گزشتہ دنوں میں ہوا، وہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گزشتہ 19 ماہ کی کارکردگی ریکارڈ پر موجود ہے، جب انہیں حکومت ملی تو خزانے میں صرف 18 دن کی تنخواہوں کے پیسے تھے، جبکہ...
آئین کسی کی خواہش پر نہیں چلتا،علی امین گنڈاپور نے ایوان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا،سپیکر بابرسلیم سواتی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی نے کہا ہے کہ آئین کسی کی خواہش پر نہیں چلتا، آئین کے تحت علی امین گنڈاپور استعفیٰ دے چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیکر بابر سلیم سواتی کاکہناتھا کہ آج علی امین گنڈاپور نے ایوان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا،ہم نے جو طریقہ کار اختیار کیا وہ آئین و قانون کے مطابق ہے،علی امین گنڈاپور نے 8اور11اکتوبر کو استعفے بھیجے،علی امین گنڈاپور نے اسمبلی فلور پر کہہ دیا کہ انہوں نے استعفیٰ دیدیا ہے،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی کاکہناتھا کہ آئین کسی کی خواہش پر نہیں چلتا، آئین کے تحت علی امین گنڈاپور استعفیٰ دے چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہ ہو تو نیا انتخاب غیرآئینی ہے،؛...
مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بند کی گئی تمام رابطہ سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے جس کے بعد مری روڈ اور دیگر راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی مری روڈ پر دکانیں اور تجارتی مراکز بھی کھل گئے تاہم مری روڈ سے فیض آباد جانے والا راستہ اور راولپنڈی ، اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی بند ہے۔ادھر آئی جی پی روڈ، ڈبل روڈ، ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی ہے جب کہ راولپنڈی سے ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو راستہ کھول دیا گیا ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون اور ڈیٹا سروسز بھی بحال کردی گئی ہے۔
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے 4 امیدواروں میں مقابلہ ہے جب کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابی عمل کے بائیکاٹ پر غور کررہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے، جہاں صوبے کے نئے قائدِ ایوان کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ وزارتِ اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سہیل آفریدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک مدِمقابل ہیں۔ اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 145 ہے، جن میں سے 73 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوگا۔ موجودہ ایوان میں...
جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے، حریت کانفرنس
غلام محمد صفی نے افغان وزیرِ خارجہ کے بیان پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک برادر مسلم ملک کی جانب سے بھارت کے موقف کی تائید نہایت ہی مایوس کن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر سے متعلق دیے گئے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ پریس کانفرنس میں...
خیبر پختونخوا میں سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفوں پر موجود غیر مشابہ دستخطوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے استعفے واپس کر دیے ہیں۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر کو 8 اور 11 اکتوبر 2025 کو وزیرِاعلیٰ کے دفتر سے 2 استعفے موصول ہوئے، جن پر دستخط مختلف اور غیر مشابہ پائے گئے۔ اس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعلیٰ کو 15 اکتوبر دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس طلب کر لیا ہے تاکہ استعفوں کی اصل حیثیت کی تصدیق کی جا سکے۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کو اپنی پالیسی قومی پالیسی کے ساتھ ضم کرنا پڑےگی، وزیر دفاع خواجہ آصف فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط...
لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر)صبح دس بجے شروع ہوگا ،حکومت نے لوکل گورنمنٹ بل کو آج ایوان سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے اراکین کو سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء کو ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے ۔اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے متعلقہ سوالات کے جوابات بھی دئیے جائیں گے ،پانچ توجہ دلائو نوٹسز بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (صباح نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے تعلیمی اداروں کی آؤٹ سورسنگ اور صوبائی حکومت کی ناقص تعلیمی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں صوبے بھر کے مختلف سرکاری کالجز کے ناظمین اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے حکومت خیبرپختونخوا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ تعلیم دشمن فیصلے فوراً واپس لیے جائیں۔ اسفندیار عزت نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ واپس نہ لیا تو اسلامی جمعیت طلبہ اگلے مرحلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرے گی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے کہا کہ موجودہ صوبائی...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے راہنماؤں نے خیبرپختونخوا میں وفاقی وزرا کی مداخلت کی مذمت کی۔ اسی طرح راہنماؤں کا کہنا تھا کہ غیر آئینی اقدامات سے صوبے کی سکیورٹی صورتحال مزید خراب ہو گی، انتقالِ اقتدار اور وزیراعلیٰ کا انتخاب تحریک انصاف کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے راہنماؤں...
—فائل فوٹوز مستعفی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بانیٔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان کر دیا۔علی امین گنڈاپور کل کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور پہنچے ہیں۔انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا کہ بانی چیئرمین کے حکم پر استعفیٰ دیا ہے۔ خیبرپختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ، 4 امیدوار سامنے آ گئےخیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے لیے 4 امیدوار سامنے آگئے، انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختون خوا کو اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ بھیجا، بانیٔ پی ٹی آئی اور اپنی پارٹی کا وفادار ہوں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے نامزد...
حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 25 لاکھ سے زائد گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بل معاف کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ، پشاور، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور قبائلی علاقوں کے صارفین کو مجموعی طور پر 17 ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں پر بڑے ریلیف کا فیصلہ، ٹیکسز ختم کرنے پر غور رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو) کے 15 لاکھ صارفین اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیپکو) کے 4 لاکھ 75 ہزار صارفین کے بل معاف کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) کے 2 لاکھ 65 ہزار، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی...
—فائل فوٹو راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے مطابق ضلع جہلم میں میٹرک سیکنڈ اینول 2025ء کا انگلش پیپر ملتوی کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کی درخواست پر دونوں شفٹوں کے پیپر مؤخر کیے گئے۔راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین محمد عدنان کے مطابق انگلش کے پیپر کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ان اضلاع میں اٹک، چکوال، راولپنڈی، تلہ گنگ اور مری شامل ہیں جہاں پیپر مقررہ وقت پر ہوں گے۔چیئرمین بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ امیدواران اپنے الاٹ شدہ امتحانی مراکز پر بروقت پہنچیں، جہلم...
پی ٹی آئی کے صوبائی صدرجنید اکبر نے شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، عرفان سلیم اور دیگر کے ہمراہ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین اوراے این پی کے دیگر رہنمائوں سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزارت اعلیٰ کے لیے اپنے امیدوار محمد سہیل آفریدی کی بلامقابلہ کامیابی کے لیے اے این پی سے رابطہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدرجنید اکبر نے شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، عرفان سلیم اور دیگر کے ہمراہ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین اوراے این پی کے دیگر رہنمائوں سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اے این پی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف رہنماؤں نے جے یو آئی کے عہدیداروں سے آج دوبارہ ملاقات کی توقع ظاہر کی ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی جائے گی۔گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے جے یو آئی کے مرکز میں مولانا عطاء الحق درویش سے ملاقات کی تھی، جس میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے درخواست کی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ان کے امیدوار کے مقابلے میں کسی امیدوار کو نامزد نہ کرے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جے...
اورکزئی میں قبائل نے افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔ضلع اورکزئی کے قبائلی مشران اورعوام کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جاری دہشت گردی لہر کے خلاف کلایہ لوئر اورکزئی کے مقام پر ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس، قبائلی مشران اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبائلی عمائدین نے افغانستان سےدراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کیا اور کہا کہ پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں اور وطن کا دفاع ہمارا فرض ہے، ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔عمائدین کا کہنا تھاکہ افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال دراندازی انتہائی افسوسناک ہے پہلے بھی وطن کے دفاع کے خاطر دہشتگردوں...
—فائل فوٹو خیبر پختون خوا کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے 4 امیدوار سامنے آ گئے، انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس کل صبح 10 بجے منعقد ہو گا۔خیبر پختون خوا کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار سہیل آفریدی نے کاغذات جمع کرا دیے۔ خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسملبی کا اجلاس صبح 10 بجے طلبدوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پی پی کے ارباب زرک اور جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمٰن نے کاغذاتِ...
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں وزارت اعلی کیلئے 4امیدوار سامنے آ گئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلی کیلئے سہیل آفریدی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے،مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک کے کاغذات جمع کرائے گئے۔دوسری طرف خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کے انتخاب میں حصہ لینے والے چاروں امیدواروں...
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسملبی کا اجلاس پیر کی صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے امیدوار آج دن 3 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کسی ایک امیدوار کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ KP، اقتدار کی نئی بساط، ہلچل، وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کو موصول، اپوزیشن قیادت کے پشاور میں ڈیرےپشاور، اسلام آباد خیبرپختونخوا میں اقتدار کی... دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی گئی ہے۔اس سے متعلق...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں تحریکِ انصاف نے اپنے 80 ارکانِ اسمبلی کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں قیام پذیر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کو سی ایم ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے، جبکہ 5 سے 10 ارکان مختصر طور پر گھروں کو جا کر واپس آجاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اراکین کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ارکانِ اسمبلی کو غیر ضروری کالز موصول کرنے یا جواب دینے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا، جس میں اسد قیصر،...
آج کاغذات نامزدگی جمع اور شام 5 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی نئے وزیراعلی کے انتخاب کیلئے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹ کل صبح دس بجے کی جائے گی خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے طلب کرلیا گیا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 20اکتوبر دوپہر دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلی کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق آج 12 اکتوبر دوپہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع...
(ن)لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر اپنا امیدوار لائیں گی اپوزیشن ہارنے کیلئے نہیں بلکہ جیتنے کیلئے امیدوار کھڑا کرے گی، اختیار ولی کی میڈیا سے گفتگو خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کردیا اور کہا ن لیگ، پی پی، جے یو آئی اور دیگر ملکر امیدوار لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے قائد ایوان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کردیا۔ ن لیگ کے رہنما اختیار ولی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر وزیراعلیٰ کیلئے...
ویب ڈیسک: قبائلی عوام نے افغانستان کی سرزمین سے آنے والے دہشت گردوں کے خلاف خود ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک پشتو آڈیو پیغام میں مقامی قبائلیوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ وطن کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور اگر دوبارہ ایسی حرکت کی گئی تو پھر سبق سکھانا ہمیں آتا ہے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا قبائلی عوام نے مؤقف...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے جے یو آئی کے عہدیداروں سے آج دوبارہ ملاقات کی توقع ظاہر کی ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی جائے گی۔گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے جے یو آئی کے مرکز میں مولانا عطاء الحق درویش سے ملاقات کی تھی، جس میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے درخواست کی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ان کے امیدوار کے مقابلے میں کسی امیدوار کو نامزد نہ کرے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جے یو آئی...
قبائلی عوام نے افغان جارحیت پر افغانستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا۔غیور قبائلی عوام نے آڈیو پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، وطن کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اسے پورا کریں گے، پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا اب بھی سکھائیں گے۔قبائل نے کہا کہ پاکستان کی افواج ہمارے ماتھے کا جھومر اور اس کے شہدا ہمارا فخر ہیں، پاکستان نے ایک طویل عرصے تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی، اس کا آج یہ صلہ دیا جا رہا ہے۔عمائدین نے دو ٹوک کہا کہ افغان مہمان بن کر آئیں گے تو سر پر بٹھائیں گے، دشمن اور حملہ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے وزارت اعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہوں گے،اپوزیشن لیڈرڈاکٹر عباداللہ بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار وزارت اعلیٰ کیلئے آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،جے یو آئی رہنما مولانا عطا الرحمان کاکہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے اپنے امیدوار لائیں گی،کاغذات نامزدگی جمع کرانا آئینی اور قانونی حق ہے،متفقہ امیدوار میان میں اتارنے کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے۔ طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول تیار کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا، شیڈول کے مطابق اتوار 12 اکتوبر دوپہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کے فوری بعد سکروٹنی کی جائے گی، آج (اتوار کو) شام 5 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ پیر کے روز صبح 10 بجے کی جائے گی۔ طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کی صبح دس بجے طلب کر لیا گیا جس...
قبائلی عوام نے افغانستان کی سرزمین سے آنے والے دہشت گردوں کے خلاف خود ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک پشتو آڈیو پیغام میں مقامی قبائلیوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ وطن کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور اگر دوبارہ ایسی حرکت کی گئی تو پھر سبق سکھانا ہمیں آتا ہے۔ قبائلی عوام نے مؤقف اختیار کیا کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گرد مسلسل پاکستانی سرحدی علاقوں میں دراندازی...
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کی صبح دس بجے طلب کرلیا گیا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 20اکتوبر دوپہر دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی تاہم اُن کا کہنا ہے کہ تمام قانونی نکات اور آئینی معاملات کو دیکھنے کے بعد اس کی منظوری کا فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا۔ اُدھر پاکستان تحریک انصاف نے اپنا وزیراعلیٰ لانے کیلیے سیاسی جماعتوں سے رابطے...
مریم نواز کا پنجاب میں ٹیکس فری سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے صوبے میں ٹیکس فری خصوصی سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے پاک-سعودی بزنس فورم کے چیئرمین منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جہاں سعودی وفد کو حکومت پنجاب کے نمایاں اقدامات اور پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سعودی وفد نے پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کو قابل تحسین قرار دیا جبکہ وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع سے بھی آگاہ کیا اور سعودی...
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا انتخاب: پی ٹی آئی اراکین حمایت کیلئے جے یو آئی مرکز پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا کے چنا کے لیے پی ٹی آئی نے حمایت کے لیے جمعیت اسلام سے رابطہ کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کا وفد وزیر اعلی کے انتخاب اور تعاون کے لئے جے یو آئی مرکز پہنچ گیا، پی ٹی آئی کے وفد میں جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر رہنما شامل تھے۔ جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا، وفد نے جے یو آئی سے وزیر اعلی سہیل آفریدی کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کر...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پیر (13 اکتوبر) کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں صوبائی وزیر قانون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اجلاس کا شیڈول اسپیکر صوبائی اسمبلی جاری کریں گے، وزیر اعلیٰ گورنر کے ماتحت نہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ کے استعفے کی منظوری دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کو موصول ہوگیا ہے، ٹوئٹ میں گورنر نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے اور گورنر ہاوس نے استعفے کی رسید بھی دی ہے۔ رہنما...
خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر (13 اکتوبر) کو طلب کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا، جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول، منظوری قانونی تقاضوں کے مطابق ہوگی، گورنرخیبرپختونخوا انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ سہیل آفریدی پرعزم نوجوان ہے، وہ پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے جن کا انتخاب قبائلی علاقے سے کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے کے بعد علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے آپشن کو ناقابل عمل قرار دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں آئینی ماہرین کا اجلاس ہوا، جس میں مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آپشن پر غور کیا گیا۔ آئینی ماہرین نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دے چکے ہیں، اب چوں کہ علی امین گنڈاپور استعفیٰ دے چکے، اس لیے مستعفی وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائی جاسکتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کو عدالت میں چیلنج کیاجاسکتا ہے، پی ٹی آئی نے آئینی ماہرین اوراسمبلی سیکریٹریٹ کی سفارشات کے...
پشاور میں پی ٹی آئی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں سہیل آفریدی کو وزیراعلی منتخب کرنے سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے۔ پشاور میں صوبائی حکومت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بھی طلب کر لیے گئے۔ ذرائع پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کو ایک پیج پر ہونے کے احکامات جاری کیے گئے۔ لیگل ٹیم سے وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے مشاورت کی جائے گی، جنید اکبر، اسد قیصر، بابر سلیم سواتی کو خصوصی ٹاسک حوالے کردیا گیا۔ ذرائع پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں وزیر اعلی کا انتخاب ہو جائیگا، حالیہ صورتحال میں اپوزیشن کی حکمت...
لاہور، اسلام آباد (نیوزڈیسک) مذہبی جماعت کے احتجاج پر لاہور اور اسلام آباد کے تمام داخلی راستے دوسرے روز بھی بند ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے۔ لاہور میں داخلہ روکنے کے لیے سگیاں پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، راوی پل کی شاہدرہ جانے والی سڑک پر بھی کنٹینر لگا دیا گیا، پرانے راوی سے لاہور کی طرف آنے والی سڑک بھی بند کر دی گئی۔لاہور پریس کلب اورملحقہ علاقوں میں متعدد کنٹینرز موجود ہیں جس سے شہریوں کو ضروری کاموں کے سلسلے میں آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہورسے اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے...
علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ پختونخوا استعفیٰ منظور نہ کیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انہیں تحریک عدم اعتماد سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کا اسمبلی ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔ اسمبلی کے اجلاس کا فیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت کی رات گئے بیٹھک میں کیا گیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ اجلاس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد تحریک پیش کی جائے گی، گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہ کرنے...
پشاور: پی ٹی آئی قیادت نے رات گئے اہم اجلاس میں وزارت اعلیٰ کے لیے سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور ارکان اسمبلی کا رات گئے اسپیکر ہاؤس میں غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر سمیت بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے نامزد امیدوار سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔ پی ٹی آئی قیادت اور ارکان اسمبلی نے متفقہ طور پر سہیل آفریدی پر...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی نے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کی گمشدگی کے معاملے پر حکومتی اراکین نے مختلف حکمت آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔ اسپیکر ہاؤس میں حکومتی ارکان اور پارٹی عہدیداروں کے درمیان مشاورت ہوئی جہاں وزیراعلیٰ کے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم لانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اسپیکر بابر سلیم سواتی، نامزد وزیراعلٰی سہیل آفریدی، سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر اور دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں مشاورت...
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کا اجلاس، بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مفت تھراپی کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں واضح فیصلہ کیا کہ غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے ۔اس موقع پر خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر...
لاہور کے تمام تعلیمی اداروں میں فوری طور پر چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن نے لاہور کے تمام تعلیمی اداروں میں فوری طور پر چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے بیان میں سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے چھٹی دی گئی ہے۔ چھٹی سے متعلق طلبا کے والدین کو آگاہ کیا جارہا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہےاور بولی نومبر کے آخر تک متوقع ہے۔(جاری ہے) جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کے لیے بولیاں موصول ہو چکی ہیں اور فروخت و خریداری کا معاہدہ 17 اکتوبر کو طے شدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے فروخت و خریداری کے معاہدے کو رواں سال دسمبر سے پہلے حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آج سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات متوقع ہے۔ وفد کی قیادت سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کریں گے، جو کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری، تجارتی تعاون، صنعتی شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔ سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے سعودی وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ...
فائل فوٹو لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی.سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق اسکولوں کی جانب سے والدین کو آگاہ کیا جارہا ہے، راستوں کی بندش کی وجہ سے چھٹی دی گئی ہے۔اس سے قبل راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی بھی دے دی گئی تھی۔دوسری جانب اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے۔ اسلام آباد: مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئےاسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مذہبی جماعت نے...
مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں پرکنٹینرلگا دیےگئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہے اور شہریوں کو موبائل پر انٹرنیٹ...
مذہبی جماعت کا احتجاج؛ لاہور تا اسلام آباد موٹروے و دیگر داخلی راستے بند، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد/لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعت تحریک لبیک کے احتجاج کی کال پر لاہور تا اسلام آباد موٹروے و دیگر داخلی راستے بند کردیئے گئے، حکام نے موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل بھی کردی۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت ٹی ایل پی کی طرف سے احتجاجی ریلی کے اعلان کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے، لاہور تا اسلام آباد موٹر وے اور جی ٹی روڈ بھی بند ہے، لاہور میں اورنج لائن ٹرین معطل کردی گئی، محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں دس روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، عوامی مقامات، گلی، محلوں اور کھلے میدان...
فلپائن کے ساحل کے قریب 7اعشاریہ6 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی، سکول بند ، شہری کھلے میدانوں میں آ گئے،فلپائنی میڈیا کے مطابق منڈاناؤ جزیرے کے دارالحکومت ڈیوس میں زلزلے کے جھٹکے آتے ہی شہری رہائشی و کاروباری عمارتوں سے باہر نکل آئے، فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے کے مطابق قریبی ساحلی علاقوں کے لوگوں کو اونچی جگہوں سے فوری انخلاء کا مشورہ دیا گیا ہے۔فلپائن کے صدر نے وسطی اور جنوبی فلپائن کے کچھ ساحلی علاقوں میں انخلاء کا حکم دیا ہے،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جیسے ہی حالات محفوظ ہوں گے، تلاش، امداد اور بچاؤ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کی جائیں گی-
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان اُس وقت کیا گیا جب بیشتر تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج کی کال واپس ادھر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی موجودہ حالات کے پیش نظر تمام نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ کہا گیا ہے کہ طلبا کی حفاظت اولین ترجیح ہے، لہٰذا کسی قسم...
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اپنے سیاسی اسٹیٹس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جس رات انہوں نے استعفیٰ دیا، وہ سی طرح روئے جیسا اپنی والدہ کے انتقال پر روئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ’میرے پاسپورٹ پر اسرائیل کی ناپاک مہر نہیں لگی‘، وطن واپسی پر سینیٹر مشتاق احمد کا بیان مشتاق احمد خان نے بتایا کہ انہوں نے 19 ستمبر کو صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیدیا تھا، تاہم اس پر کوئی ریسپانس نہیں ملا۔ Former Pakistani Senator Mushtaq Ahmad Khan has resigned from Jamaat-e-Islami (JI),...
فائل فوتو۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک کارکن کو بڑی ذمہ داری حوالے کی۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا امید ہے کہ اراکین اسمبلی اور ورکرز ساتھ دیں گے۔ کوشش ہوگی اعتماد پر پورا اتروں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کے بعد علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اسے گورنر کو ارسال کر چکے ہیں۔ بدھ کے روز علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود تھے، تاہم عمران خان کے فیصلے کے بعد وہ رات گئے پشاور پہنچے اور وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق، علی امین گنڈاپور نے رات ہی اپنا استعفیٰ گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا۔ استعفیٰ موصول ہوا کہ نہیں؟ تاہم گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی...
علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کا اعلان
سبکدوش وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس نے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد اورغیر مشروط حمایت کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ڈپٹی اسپیکر ثُریا بی بی اور اراکینِ صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: علی امین کے استعفیٰ کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ، پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟ اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد اور غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی اتحاد، نظم و ضبط اور قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کے...
سٹی 42 : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئیْ، جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے وفاقی اکائیوں کے مضبوط روابط کو ملکی استحکام کے لیے ضروری قرار دیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ جمہوری اداروں کا استحکام پارلیمان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی سے ہی ملکی چیلنجز کا حل ممکن ہے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایوانِ کو خوش...
تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان، پیپلزپارٹی کو اپوزیشن میں شمولیت کی دعوت
پنجاب میں پہلے ہی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے، اس تناظر میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حیدر گیلانی یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں۔ اس بیان کے جواب میں پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف معین ریاض قریشی نے پیپلزپارٹی کو دعوت دی ہے کہ اگر وہ پنجاب کے عوام کے ساتھ سنجیدہ ہے تو اپوزیشن میں شامل ہو کر پنجاب میں جاری مظالم اور خودساختہ ترقی کے خلاف آواز بلند کرے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں ایم پی ایز کی لازمی شمولیت، نیا قانون، نئی تنقید اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی ایسا قدم اٹھاتی ہے تو ہم اسے خوش...