2025-10-18@23:43:05 GMT
تلاش کی گنتی: 2505

«شکایات کا جائزہ لیا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے پٹوارخانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق کیس میں ڈپٹی کمشنر نے بھرتیوں کا طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پٹوارخانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ڈپٹی کمشنر نے بھرتیوں کا طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ  نے اسٹیٹ کونسل کی رپورٹ دیکھی ہے؟اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے کہاکہ میں نے ابھی رپورٹ نہیں دیکھی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت بھی موجود نہیں ہے،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنے کہاکہ کچھ وقت دیا جائے تعیناتیاں کردیں گے،عدالت نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 12اگست کو طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54کے تحت طلب کیا،سینیٹ اجلاس منگل کی سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ مزید :
    بلوچستان کے ضلع زیارت میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اور ان کے بیٹے کو اغوا کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت کے تفریحی مقام زرزری میں نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل باقی اور ان کے بیٹے کو بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب افضل باقی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ زرزری کے خوبصورت مقام پر تفریح کے لیے موجود تھے۔ رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے افضل باقی، ان کے بیٹے، گن مین اور ڈرائیور کو سرکاری گاڑی سمیت اغوا کیا تاہم، کچھ فاصلے پر جا کر اغوا کاروں نے افضل باقی کے اہل خانہ کو...
    اسلام آباد پٹوار خانوں میں بھرتیوں کا کیس، ڈپٹی کمشنر نے وقت مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد کے پٹوار خانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھرتیوں کا مجوزہ طریقہ کار جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔ کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ پرائیویٹ افراد کے پٹوار خانوں میں کام کرنے کی تفتیش کے لیے مقرر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اسسٹنٹ کمشنر سے سٹیٹ کونسل کی رپورٹ سے متعلق استفسار کیا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ انہوں نے رپورٹ نہیں دیکھی۔ جسٹس...
    راشد منہاس روڈ پر ٹمپر کے نیچے کچل کر بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے 7 ڈمپرز کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے  فیڈرل بی ایریا بلاک 16 ، 14 سمیت دیگر بلاکوں میں ہوٹلز اور پارکوں میں چھاپے مار کر متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے پیر کی الصبح فیڈرل بی ایریا بلاک 16 ، 14 سمیت دیگر بلاکوں میں ہوٹلز اور پارکوں میں چھاپے مار کر متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے کر گبول ٹاؤن، یوسف پلازہ، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا اور یوسف پلازہ تھانے منتقل کر دیا۔ حراست میں لیے جانے والوں کے والدین، رشتے دار اور...
    کراچی: شہر قائد میں آرام باغ پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے آئے ایک تاجر کو ماوے رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی عالم شاہ مزار کے قریب کی گئی جہاں حارث نامی تاجر کی گاڑی کو روکا گیا۔ ابتدائی طور پر پولیس نے دعویٰ کیا کہ گاڑی سے ماوے کی دو پڑیاں برآمد ہوئیں، تاہم بعد ازاں 45 پڑیاں برآمد ہونے کا مؤقف اختیار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار تاجر اسی رات ٹرین کے ذریعے لاہور واپسی کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارروائی پر...
    کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے ملزمان اسلحے کے زور پر پولیس اہلکار سے سرکاری ایس ایم جی اور سیکیورٹی گارڈ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار سائٹ سپرہائی وے میں ایک فیکٹری پر دیگر سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ تعینات تھا جہاں کار سوار ملزمان نے پتا پوچھنے کے بہانے اہلکار کو قریب بلایا۔ حکام نے بتایا کہ اسلحے کے زور پر اہلکار سے ان کا سرکاری اسلحہ چھینا اور فرار ہوگئے اور ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ سے موبائل فون بھی چھین لیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو پیرودہائی پولیس نے گرفتار کیا جس کے ساتھی دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اس مقصد کیلئے پولیس نے کئی مقامات پرط چھاپے مارے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متبصر حسین اور شایان بخاری کی جانب سے ملک رضا کی سرپرستی میں نجی کمپنی کی ایچ آر منیجر کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس...
    فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل خطہ کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق حادثے میں بھتیجی اور بھتیجا جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوا۔دوسری جانب ٹریفک حادثے کے بعد ڈمپرز جلانے کے معاملے پر پولیس اور ڈمپرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔آل پاکستان ڈمپر ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد مین سپر ہائی وے کی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں 2024ء کے دوران پاکستان کے غیر ملکی مشنز میں ویزا عمل سے متعلق متعارف کروائی گئی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ویزا کے طریقہ کار کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے، کارکردگی میں بہتری لائی جائے اور ویزا کے اجرا کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بالخصوص بیرون...
    تحقیق کے مطابق سستی پرفیومز، کاسمیٹکس اور گھریلو مصنوعات میں عام استعمال ہونیوالا کیمیکل مسک ایمبریٹ (Musk Ambrette) لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتا ہے، جو بلوغت کے عمل کو شروع کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سائنسدانوں نے امریکا میں کم سن بچوں کے بالغ ہونے کی وجہ کا سراغ لگا لیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بعض لڑکیاں 8 اور بعض لڑکے 9 سال کی عمر میں بالغ ہونے لگے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سستی پرفیومز، کاسمیٹکس اور گھریلو مصنوعات میں عام استعمال ہونے والا کیمیکل مسک ایمبریٹ (Musk Ambrette) لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتا ہے،...
    بابائےقوم قائداعظم محمد علی جناح سے والہانہ محبت رکھنے والے کراچی ہنرمند شہری نے 8 ماہ کی محنت شاقہ کے بعد مزار کا ہوبہو ڈیزائن تیارکرلیا۔ دیدہ زیب ماڈل میں مزارکےسفید سنگِ مرمرکا گنبد،چاروں اطراف کےداخلی دروازوں کواصل شکل میں پیش کیاگیاہے۔ مزار کے گرد واقع خوبصورت پارک، سبزہ زار کو بھی بڑی باریکی سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تیاری میں لکڑی، چیپ بورڈ، پلائی، لاثانی، پلاسٹک اور لوہے کا استعمال کیا گیا ہے۔ ماڈل مختلف اقسام کی نصب ایل ای ڈی لائٹس رات کوروشن ہونےسےاصل مزارکی طرح جگمگا اٹھتا ہے،14اگست پرلسبیلہ چوراہے پرنمائش کے لیے رکھا جائےگا۔ حق نوازعرف اکوپینٹر کا کہنا ہے کہ مزارقائد کی بناوٹ اس قدرپیچیدہ ہےکہ اس کی نقل تیارکرنا بہت ہی مشکل کام ہے،ماڈل...
    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔ واضح رہے مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں  2024ء  کے دوران پاکستان کے غیر ملکی مشنز میں ویزا عمل سے متعلق متعارف کروائی گئی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ویزا کے طریقہ کار کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے، کارکردگی میں بہتری لائی جائے اور ویزا کے اجرا کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بالخصوص بیرون ملک...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے پروٹیکٹڈ صارفین کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا، اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی جائے گی جو پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 301 یونٹ کرنے پر غور کرے گی۔ذرائع کے مطابق 201 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 6 ماہ تک پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل جاتے ہیں، صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلنے کے بعد 6 ماہ تک تقریبا 5 ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دینا پڑتا ہے، کمیٹی پروٹیکٹڈ کیٹگری کو 200 یونٹس تک محدود رکھنے یا 300 یونٹس تک ریلیف دینے پر رپورٹ تیار کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پروٹیکٹڈ کیٹگری 201 یونٹس کی بجائے 301 یونٹس تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین بجلی...
    الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد پی ٹی ائی کے نااہل رکن پنجاب اسمبلی چیئرمین کمیٹی کے عہدے پر برقرار نہیں رہے ہیں، پنجاب اسمبلی قوانین کے تحت عہدہ چھوڑنے پر 3 روز میں سرکاری گاڑی واپس کرنا لازم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے نااہل ارکان سے سرکاری گاڑیاں اور کمیٹی چیئرمین کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔ سابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی سے سرکاری گاڑی واپس لینے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کی جانب سے ملک احمد خان بھچر اور جنید افضل ساہی کو 3 روز میں سرکاری گاڑیاں واپس دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ جنید افضل ساہی کا سابق چیئرمین...
    سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیرِ اعلیٰ سندھ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ان کھلاڑیوں کو انعامات دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ان کے شایانِ شان انعامات کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کپ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کرنے والی لیاری کراچی کی فٹ بال ٹیم پارلیمانی سیکریٹری و ایم پی اے لیاری شازیہ کریم سنگھار کے ہمراہ سندھ اسمبلی پہنچی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، سابق اسپیکر آغا سراج درانی اور اپوزیشن رہنما صابر راجپوت نے فلور آف دی ہاؤس پر کھڑے ہو کر ٹیم کو شاندار الفاظ میں خوش آمدید کہا۔ ارکانِ اسمبلی نے ان نوجوان کھلاڑیوں کو ’قومی ہیروز‘ قرار دیتے...
    سوات: پاک فوج نے سوات کے علاقے بابوزئی میں زمرد کی کان میں پھنسے 4 مزدوروں کو کامیابی سے بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ گزشتہ رات زمرد کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کی وجہ سے کام کرنے والے مزدور کان میں پھنس گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئیں، سر توڑ کوششوں کے بعد ملبے میں پھنسے تمام مزدوروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ ریسکیو کیے گئے مزدوروں اور عوام نے ہمدردی کے اس جذبے پر پاک فوج کے بھرپور شکریہ ادا کیا۔ عوام نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ Tagsپاکستان
    فائل فوٹو  ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔پارلیمانی وزیر ضیاء لنجار نے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کا بل پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔اس کے علاوہ صوبائی وزیر ضیاء لنجار نے اینٹی ٹیرارزم سندھ ترمیمی بل2025  بھی اسمبلی میں پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ سندھ اسمبلی: ایم اے پاس بیوروکریٹ کو یونیورسٹیز کا وائس چانسلرز بنانے کا قانون دوسری بار منظور اپوزیشن ارکان کے شور شرابے کے باوجود سندھ جامعات ترمیمی ایکٹ بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ ضیاء لنجار نے کہا کہ ہائیکورٹ کسی ایک شخص کا نام بھیجتی ہے جج لگانے کا تو ہمیں مشکل ہوتی ہے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سال 2027ء میں عظیم مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی 150 ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر منائی جائے گی،اس موقع پر مختلف پروگرامز، عالمی کانفرنسیں، سیمینارز اور ثقافتی و علمی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں اقبال کی فکر، فلسفہ اور شاعری کو بھرپور انداز...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، عمر ایوب سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ذرائع کے مطابق زرتاج گل کا بطور پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی رہ گیا ہے، پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا.(جاری ہے) ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران کی نااہلی کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کر دیا ہے، نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل شروع ہو گا منتخب ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن...
      ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے 201 یونٹس پر اضافی بل وصول کرنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ حکومت نے پروٹیکٹڈصارفین کے معاملے پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے. ذرائع کے مطابق 201یونٹ استعمال پر صارفین 6ماہ تک پروٹیکٹڈکیٹگری سے نکل جاتے ہیں،پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلنے کے بعد 6ماہ تک تقریباً 5ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دینا پڑتا ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
    نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا بیوروکریٹس کے غیرقانونی اثاثہ جات، منی لانڈرنگ اور کرپشن پر چشم کشا حقائق قوم کے سامنے رکھے ہیں، اِن تمام معلومات و حقائق کی آئین، قانون اور قومی مفادات کے تناظر میں تحقیقات اور اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ لاہور میں جمعیت طلبہ عربیہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا بیوروکریٹس کے غیر قانونی اثاثہ جات، منی لانڈرنگ اور کرپشن پر چشم کشا حقائق قوم کے سامنے رکھے ہیں، پوری قوم میں طویل مدت سے نوکر شاہی کے بارے میں یہی تاثر گہرا ہے، لیکن وفاقی حکومت کے ذمہ دار...
    کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرکے قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایسٹ زون پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ سچل کے علاقے وکیل سوسائٹی کے مین گیٹ کے قریب ہوائی فائرنگ کررہے تھے۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتکاب کرنے والے تینوں ملزمان کو بروقت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والی 5 رائفلز بمعہ ایمونیشن اور لائسنس برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ کا اندراج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں علی عباس ولد محمد عرس، محبوب علی ولد اللہ ورایو اور...
    فائل فوٹو  شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتا شہری کے کیس میں جسٹس ظفر احمد راجپوت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا مال پولیس کےلیے مال غنیمت نہیں ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے پولیس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جیو فینسنگ یہ کب سے بتانے لگی کہ کون سی موٹر سائیکل ڈکیتی میں استعمال ہوئی ہے؟ کیس میں پولیس نے لاپتہ مصور حسین کے گھر سے موٹر سائیکل اٹھانے کا یہ جواز پیش کیا تھا کہ جیو فینسنگ سے پتہ چلا تھا کہ موٹر سائیکل ڈکیتی میں استعمال ہوئی ہے۔جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا گھر کے باہر کھڑی گاڑی لاوارث نہیں ہوتی۔ پولیس کا بس چلے تو گھروں کا سارا...
    وفاقی حکومت نے ملک کے 24 بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا، جس پر تین مراحل میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر 10 سرکاری اداروںکی نجکاری کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں ایک سے تین سال کے دوران 13 اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں ایک ادارے کی نجکاری تین سے پانچ سال میں مکمل کی جائے گی۔  پہلے مرحلے میں کن اداروں کی نجکاری ہوگی؟ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) روز ویلٹ ہوٹل زرعی ترقیاتی بینک آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز...
    ایکس پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو آج بڑی کامیابی ملی ہے، فیلڈ مارشل نے کاروباری شخصیات کی عزت کو محفوظ کر لیا ہے، ایف بی آر نے کاروباری برادری کے مطالبے پر فنانس ایکٹ میں ترمیم کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کو ایف بی آر کے کالے قوانین سے بچا لیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو آج بڑی کامیابی ملی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کی عزت کو محفوظ کر لیا ہے، ایف بی آر نے کاروباری برادری کے مطالبے...
    کراچی: سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی گرتی ہوئی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بڑی وجوہات ناقص سلیکشن فیصلے اور کمزور ڈومیسٹک نظام کو قرار دیا ہے۔ مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بغیر مناسب تجربے کے قومی ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ آفریدی نے کہا کہ سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو بہت جلد قومی ٹیم میں شامل کر لیا جاتا ہے، بعض اوقات صرف پی ایس ایل میں ایک یا دو اچھی اننگز کے بعد انہیں منتخب کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اتنا...
     وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کے امن اور استحکام پر حملہ ہے، دشمن کے عزائم ناکام ہوں گے، ہمارے جوانوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی، دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیں گے، میجر رضوان طاہر اور ان کے ساتھیوں نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کی۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہداء کی مقروض ہے، دہشتگردی کے ہر واقعہ کا حساب لیا جائے گا، قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے، قوم اپنے شہداء کے ساتھ کھڑی ہے، ان کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
    سوات میں زمرد کی کان میں پھنسے چار مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز سوات: (آئی پی ایس) سوات میں موجود زمرد کی کان میں پھنسنے والے چاروں مزدوروں کو طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز سوات کے علاقے ملوک آباد میں زمرد کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں یہ مزدور اندر پھنس گئے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی ٹیمیں بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، سر توڑ کوششوں کے بعد...
    سوات کے علاقے مینگورہ میں واقع زمرد کی کان میں پیش آنے والے حادثے کے بعد پھنسے ہوئے چار مزدوروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن مسلسل سات گھنٹے تک جاری رہا، جس میں تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب زمرد نکالنے کے دوران کان اچانک بیٹھ گئی، جس کے باعث چار مزدور زیر زمین دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جدید آلات کی مدد سے پھنسے ہوئے مزدوروں تک رسائی حاصل کی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ تمام مزدوروں کو نکالنے کے بعد فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دفتری اوقاتِ کار اور وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے احکامات پر تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ مختلف وزارتوں، ڈویژنز، اداروں میں دفتری اوقات اور وقت کی پابندی نہ کرنے پرنوٹس لیا گیا ہے۔سیکریٹری کابینہ ڈویژن کا خط میں کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے تمام افسران اور ملازمین کو دفتری اوقات کی سختی سے پاسداری کرنے کا حکم دیا ہے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیکریٹریز اور اداروں کےسربراہان لازمی خود وقت کی پابندی کی مثال قائم کریں۔
    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 187 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 187 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی 40 روز تک بغیر رخصت ایوان سے غیر حاضری پر رکنیت ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سماء نیوز کے مطابق اس حوالے سے قرارداد 7 روز بعد ووٹنگ کے لیے ایوان میں پیش کی جائے گی جو رواں سیشن کے دوران ہی طے ہوگی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کو پہلے ہی شیخ وقاص اکرم کی بغیر درخواست مسلسل غیر حاضری سے آگاہ کر دیا تھا۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے آئین کے آرٹیکل 64 کی شق 2 کے تحت شیخ وقاص کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کی تھی جس پر...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا ۔  سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کےاحکامات پرتمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزکو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف وزارتوں، ڈویژنز،اداروں میں دفتری اوقات اور وقت کی پابندی نہ کرنے پرنوٹس لیا گیا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم نےتمام افسران اورملازمین کودفتری اوقات کی سختی سے پاسداری کرنےکاحکم دیا ہے، سیکریٹریز، اداروں کےسربراہان لازمی خود وقت کی پابندی کی مثال قائم کریں ۔  اتراکھنڈ میں شدید بارش سے پہاڑوں پر سیلاب؛ 9 فوجی اور 50 شہری لاپتہ
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ممکنہ سیاسی جانشین کے نام کا اعلان کردیا جو اُن کے اگلے صدارتی امیدوار بھی ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیاست میں ایک نئی پیش رفت نے ہلچل مچادی ہے جس کے سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوسکیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو مستقبل میں اپنا جانشین تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے واضح انداز میں کہا کہ انصاف کی بات کی جائے تو وینس نائب صدر ہیں اور یہ خود ایک بڑی نشانی ہے۔ اگرچہ ٹرمپ نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے سے گریز کیا لیکن ان کے تاثرات سے یہ پیغام...
    فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ نے نااہل کیے جانے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک کی کوشش کی ہے، پولیس نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر روک لیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، ارکان اسمبلی کو سپریم کورٹ کے باہر اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہے۔پولیس  نے اتنباہ کیا کہ اگر آپ آگے گئے تو اپ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ سے ہی واپس بلڈنگ میں آگئے، پی ٹی آئی اراکین میں بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر، علی محمد، ثناء اللّٰہ مستی...
      ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی شہری برقی ٹرین "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" میں تجرباتی سفر کر کے منصوبے کا جائزہ لیا۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے"سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ"میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا۔ وزیراعلیٰ نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔  وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے وزیراعلیٰ کو ایس آر ٹی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے ایس آر ٹی کے روڈ ٹیسٹ ڈرائیو کا بھی جائزہ لیا۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے...
    کراچی میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کردیا جب کہ پولیس نے حیدرآباد کالونی میں پیش آئے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ واقعہ کا مقدمہ زخمی خاتون کے ماموں کی محمد جاوید کی مدعیت میں تھانہ جمشید کواٹر تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی مقدمہ محمد جاوید میرے داماد نے مجھ بتایا کہ اسے سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم صالحہ تبسّم کے گھر فائرنگ ہوئی ہے۔ جب میں سول اسپتال پہنچا تو معلوم ہوا کہ صالحہ تبسّم پر اس کے جیٹ...
    معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ نکاح کر لیا ہے۔ نجی ذرائع کے مطابق نکاح کی یہ تقریب کینیڈا میں سادگی سے منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ آئمہ بیگ اور زین احمد کو ماضی میں متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور کچھ عرصہ قبل دونوں نے اپنے رشتے کا انسٹاگرام پر باضابطہ اظہار بھی کیا تھا۔ اب سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک تصویر نے ان کے نکاح کی خبر کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد یہ جوڑا باقاعدہ طور پر شادی شدہ ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ کی منگنی معروف اداکار شہباز شگری...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں خود کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے. اعظم سواتی کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کی آج صبح پشاور ایئرپورٹ سے دبئی کی فلائٹ تھی اعظم سواتی کو پشاور ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی.(جاری ہے) علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکام کے باوجود اعظم سواتی کو ایئرپورٹ پر...
    معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے قریبی دوست زین احمد کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔  نجی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ آئمہ اور زین کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی تعلق کا انسٹاگرام پر بھی باضابطہ طور پر اظہار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آئمہ بیگ اور زین احمد نے کینیڈا میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کیا۔ اس تقریب کی ایک تصویر شب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس سے ان کے نکاح کی خبر کی تصدیق ہو گئی ہے۔ یہ جوڑا اب باقاعدہ طور پر شادی شدہ ہے اور ایک نئے سفر کا...
    اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی اداکار بلال عباس کیساتھ اپنے تعلقات کی افواہوں پر پہلی مرتبہ ردعمل دے دیا۔  ایک حالیہ انٹرویو میں درفشاں نے بتایا کہ جب وہ کردار ادا کر رہی ہوتی ہیں خاص طور پر رومانوی کردار تو ان کے اور ساتھی اداکار کے درمیان کیمسٹری ہونا بےحد ضروری ہوتا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ وہ اور بلال عباس کئی سینز کرواتے ہوئے ہنس پڑتے تھے کیونکہ ہم دونوں کو ہنسی بہت جلدی آجاتی ہے اور ہنسی روکنا مشکل ہوجاتا تھا اور ان کے درمیان آف کیمرہ جو کمسٹری یا طنز و مزاح تھا وہی آن کیمرہ بھی دکھائی دیتا تھا جو شائقین کو بھی پسند آیا۔ درفشاں کا کہنا تھا کہ وہ بلال اور اپنے تعلقات...
    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک کر ڈی چوک کی جانب مارچ کرنے کے نعرے لگا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور عمران خان کی رہائی کے لیے نکالی گئی ریلی کی قیادت کے لیے حیات آباد ٹول پلازہ پہنچے۔ جیسے ہی ان کا قافلہ رنگ روڈ پر پہنچا، پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور قافلے کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ کارکنان نے وزیراعلیٰ کے کنٹینر کے سامنے سڑک پر دھرنا دے دیا اور “ڈی چوک چلو” کے نعرے لگانے لگے۔ اس دوران علی امین گنڈاپور کنٹینر پر چڑھے مگر مظاہرین اپنے مطالبے پر ڈٹے رہے۔ بعد ازاں...
    پونے(انٹرنیشنل ڈیسک) پونا بھارتی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کے ایک ملازم نے تنخواہ نہ ملنے پر دفتر کے باہر سڑک پرپڑاؤ ڈال دیا اور اس طرح اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ اس شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مذکورہ ملازم کا نام سوربھ مور ہے، جو دعویٰ کرتا ہے کہ کئی ماہ سے اس کی تنخواہ جاری نہیں کی گئی، جس کے باعث اُسے فٹ پاتھ پر سونا پڑا۔ تصویر میں سوربھ مور کے ساتھ ہی ایک ہاتھ سے لکھی گئی تحریر بھی نظر آتی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’میں نے ایچ آر کو اطلاع دے دی ہے کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں، اس لیے مجھے فٹ پاتھ پر کمپنی کے باہر رہنا...
    سٹی42: ایوانِ عدل لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ریحانہ ڈار سمیت تین خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔  گرفتار ہونے والی شخصیات میں پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار سمیت 3خواتین ریحانہ ڈار کی بہو عروبہ ڈار اور وکیل ناز بلوچ بھی گرفتار  کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹروں کو اسلام آباد بلایا گیا ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مرکزی پاور شو...
    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات سے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن پنجاب حکومت نے واپس لے لیا۔ صوبائی حکومت نے فنانس بل 2024 میں ترمیم کر دی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملتان اور بہاولپور میں مصدقہ کاپی کی فیس 500روپے فیس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب حکومت نے کورٹ فیس 50روپے سے بڑھا کر 500روپے کر دی تھی۔
    غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی،صحافیوں اور ارکان اسمبلی کے مہمانوں کے پاسز منسوخ پی ٹی آئی اراکین کا سیاسی قتل کیا گیا( عامر ڈوگر) مخصوص نشستوں پر ارم حامد نے حلف اٹھا لیا قومی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامد نے حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی نے احتجاج کیا، عامر ڈوگر نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کا سیاسی قتل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔اجلاس کے دوران مخصوص نشستوں پر منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامد حلف اٹھا لیا جن سے اسپیکر نے حلف لیا۔ حماد اظہر کے والد...
    کراچی: شہر قائد میں لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر واقع کوئلہ گودام گلی نمبر 7 میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بختاور کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بختاور کو اس کے شوہر نواب نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم نواب کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ سات بچوں کی ماں تھی، اور ابتدائی تحقیقات...
     زیر تعمیر نئے رن وے پر کام کرنے والا عملہ اور افسران کام کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔ کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے زیر تعمیر نئے رن وے 07 آر پر پیوومنٹ کوالٹی کنکریٹ کا کام مکمل کرلیا گیا۔  ذرائع کے مطابق پروجیکٹ پر پیوومنٹ کوالٹی کنکریٹ کا کام شیڈول سے ایک ماہ قبل مکمل ہوگیا۔ یہ سنگ میل کراچی ایئر پورٹ کے جاری اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیشرفت ہے۔ ذرائع کے مطابق رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام معمول کا فلائٹ آپریشن متاثر کیے بغیر جاری ہے۔ نئے رن وے...
    فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام آباد بلا لیا گیا، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور سینیٹ آج اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اور پارلیمانی پارٹی 5 اگست کے  احتجاج سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی، تمام اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد میں 5 اگست کی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہوں گے۔
    سٹی42:  کئی ہفتے تک "ملک گیر احتجاج" کا جھنجنا بجانے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے تمام ایم این اے، سینیٹر  "اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج" کرنے کے لئے اسلام آباد طلب کر لئے۔  کئی ارکان پارلیمنٹ 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملوں کے مقدمات مین مجرم قرار پانے کے بعد سے مفرور ہیں۔ ان کے بارے میں آج شام تک کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں لیکن آج چار اگست کی شام کو پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے سب مفروروں سمیت تمام ارکان پارلیمنت کو اڈیالہ جیل طلب کر لیا۔ اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشنز اور سٹاپس کو سولر پاور پر منتقل کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی...
    پاکستان نے ملک بھر میں گیس کے نئے کنیکشن پر 2019 سے عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم، صارفین کو اب سبسڈی یا قیمت میں کسی قسم کے تحفظ کے بغیر، بین الاقوامی منڈی سے منسلک اور ڈالر میں متعین کردہ قیمت کی حامل درآمدی مائع قدرتی گیس یعنی ایل این جی فراہم کی جائے گی۔ ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے انگریزی اخبار دی نیوز میں شائع کردہ خبر کے مطابق وزیرِاعظم کی منظوری کے لیے سمری بھجوائی جا چکی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں گھریلواور کمرشل صارفین کو 2019 کے بعد پہلی مرتبہ نئے گیس کنیکشن حاصل کرنے کی اجازت ملے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس کی تیاری کا...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن تاریخ عالم کا ایک سیاہ ترین دن تھا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ 5 اگست 2019 فاشسٹ حکمران نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کے عوام  پر مجرمانہ اقدام تھا۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کا منصفانہ اور فوری حل عالم اسلام کے استحکام کا زریعہ بنے گا۔ انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے اُنہیں...
    پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاج کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا، اسلام آباد پر چڑھائی یا جلسے کے بجائے ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا پانچ اگست کو پشاور میں حیات آباد ٹول پلازا سے قلعہ بالا حصار تک ریلی نکالی جائے گی جو رات تک جاری رہے گی، بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تحریک تحفظ آئین اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا 5 اگست 2025 کا پشاور ریجن کا لائحہ عمل درج ذیل ہے۔ پشاور اور خیبر کے اضلاع سہ پہر ساڑھے تین بجے حیات آباد ٹول پلازہ، رنگ روڈ سے قلعہ بالا حصار، پشاور تک وزیر اعلیٰ علی امین کی قیادت میں...
    سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کر لیا۔100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سو لر سسٹم دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے محکمہ توانائی نے 20 اگست تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اگر مفت سولر سسٹم کے لیے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں تو پھر قرعہ اندازی کے ذریعے فیصلہ کیا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
    ویب ڈیسک:سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ کرلیا، 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔  سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ توانائی نے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 20 اگست تک درخواستیں طلب کرلیں۔  ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔   محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
    راولپنڈی میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ایک گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، پولیس پہنچی تو ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا پایا گیا۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دےکر بلایا گیا تھا، متاثرہ شخص کو نشہ آور دوا پلا کر نیم بےہوش کیا گیا تھا۔پولیس نے پیوندکاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے غیر ملکی شہریوں کوگردے فروخت کرنےکا اعتراف کرلیا ہے
    لیاری کے بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے ناروے کپ 2025 کا بوائزانڈر 15 ٹائٹل جیت لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے دالحکومت اوسلومیں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں کراچی کے علاقہ لیاری کے  کھلاڑیوں پرمشتمل بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے بوائز انڈر15 ایونٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں ناروے کے یووک لین ایف سی کو 0-2 سے مات دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں احمد علی نے اپنی ٹیم کوسبقت دلوائی، دوسرے ہاف میں اویس نے گول کرکے برتری کو دوگنا کردیاجوحتمی ثابت ہوئی۔ بیٹرفیوچرکلب نے گزشتہ برس بھی فائنل میں رسائی پائی تھی۔  دریں اثنا فاتح ٹیم کے ہیڈ کوچ...
    شمس الاسلام اور میرے والد کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا،عمران آفریدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی میں سینئر وکیل شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، گرفتار ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ذاتی انتقام قرار دے دیا۔ ملزم عمران آفریدی نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے شمس الاسلام کو اس لیے قتل کیا کیونکہ مقتول نے مبینہ طور پر اس کے والد کو اغوا کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔ عمران آفریدی کے مطابق شمس الاسلام اور میرے والد کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، اسی لین دین کی بنیاد پر شمس الاسلام نے...
    ملزم کے مطابق مقتول وکیل شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو بھی قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا، حالانکہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔ ملزم نے کہا کہ اسے قانونی نظام سے انصاف نہیں ملا، جس کی وجہ سے اس نے خود بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ واضح ہوگیا۔ ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ویڈیو کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا۔ دونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا...
     ویب ڈیسک :پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ! بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی بار پاکستانی طالبعلم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ پاکستان نے یہ کامیابی فلپائن میں 20 سے 27 جولائی تک منعقد ہونے والے 35 ویں بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (آئی بی او) میں حاصل کی۔اس مقابلے میں دنیا بھر کے ذہین ترین طالب علموں نے شرکت کی۔ صدیق پبلک اسکول راولپنڈی کے طالب علم عبدالرافع پراچہ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرکے عالمی تعلیمی سطح پر قوم کا نام روشن کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (IBO) میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین...
    ہٹیاں بالا چناری (نیوز ڈیسک) 50 سالہ غلام مرتضیٰ کاظمی نے میٹرک کے امتحانات کامیابی سے پاس کر کے یہ ثابت کر دیا کہ تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا چناری کے رہائشی غلام مرتضیٰ کاظمی نے اپنی محنت اور لگن سے یہ سنگ میل عبور کیا، جسے مقامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔ Post Views: 5
    کراچی ( ویب ڈیسک )پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام بیٹے کے ساتھ ایک جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے کہ قمیض شلوار میں ملبوس ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی اور حملہ آور نے فرار ہوتے ہوئے کہا ایک جملہ بھی ادا کیا۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 قرآن اکیڈمی میں نماز جمعہ کے بعد ایک شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، فائرنگ کے نتیجے میں سینئر وکیل خواجہ شمس السلام اور ان کا بیٹا زخمی ہو گئے، فائرنگ سے زخمی ہونے...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔  نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ  تین ملزمان فرار ہوگئے۔  پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے  سے مزید تفتیش جاری ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
    اسلام آباد (غربی) کے سول جج کی جانب سے جاری عبوری حکم کی تعمیل میں پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے باضابطہ طور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چارج فوری طور پر دوبارہ سنبھال لیا ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ دفتر ی حکم نامے کے مطابق، یہ تقرری 28 جون 2025 کو جاری کردہ عدالت کے عبوری حکم اور 31 جولائی 2025 کو اس میں کی گئی توسیع کی روشنی میں عمل میں آئی ہے۔ یہ مقدمہ ضیاء القیوم بنام ایچ ای سی کے عنوان سے زیر سماعت ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم ایک تجربہ کار ماہر تعلیم اور منتظم ہیں، جنہیں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں قیادت کا وسیع تجربہ حاصل...
    لاہور(ڈیلی  پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کرلیا۔پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق چاول کی نئی قسم تیار کرلی گئی ہے، نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار 3 گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہوجائےگی۔  ڈاکٹر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دے دی ہے، نئے چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق نیا ہائبرڈ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان کی سب سے بڑی ریفائنری سینرجیکو اکتوبر میں وِٹول سے 10لاکھ بیرل تیل درآمد کرے گی، یہ پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل کی پہلی خریداری ہے جو ایک تاریخی تجارتی معاہدے کے بعد ممکن ہوئی ہے۔کمپنی کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)لائٹ کروڈ کارگو اس ماہ ہیوسٹن سے لادا جائے گا اور توقع ہے کہ اکتوبر کے وسط میں کراچی پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ وٹول کے ساتھ ہمارے جامع معاہدے کے تحت ایک ٹیسٹ اسپاٹ کارگو ہے، اگر یہ تجارتی طور پر موزوں اور دستیاب ہوا تو ہم کم از...
    بنگلہ دیش کی فوج نے میجر صادق کو حراست میں لے لیا ہے، جن پر ممنوعہ عوامی لیگ اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان کو مبینہ طور پر عسکری تربیت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اس بات کی تصدیق جمعرات کے روز ڈھاکہ کینٹونمنٹ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران فوج کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز بریگیڈیئر جنرل ناظم الدَولہ نے کی۔ بریگیڈیئر ناظم کے مطابق میجر صادق سے متعلق معاملہ ہمارے علم میں آیا ہے اور وہ اس وقت فوج کی تحویل میں ہیں۔ تفتیش جاری ہے، اور اگر ان کی شمولیت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف فوجی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب پولیس نے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے...
    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے حالیہ خط کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے براہِ راست رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے عمر ایوب کو جمعے کے روز ملاقات کے لیے اسلام آباد مدعو کیا، تاہم اپوزیشن لیڈر نے دارالحکومت آنے سے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ: ملزم کو 25 سال قید، 51 اشتہاری قرار، عمر ایوب کے وارنٹ برقرار عمر ایوب نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسلام آباد میں ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب کی جانب سے پشاور میں ملاقات کی درخواست کی گئی، جسے چیف جسٹس نے قبول کر لیا۔ ملاقات کی حتمی تاریخ اور...
    اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔ حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، تین ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرای سی ایل میں نام؛ وزارت داخلہ کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر فیصلہ...
    نئی دہلی: بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارے خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے باضابطہ طور پر امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ اب ففتھ جنریشن F-35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے بھارت کو جدید F-35 طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی، جس پر بھارتی حکومت نے اس وقت غور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت فی...
    قصور(نیوز ڈیسک) قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔ حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، تین ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Post Views: 2
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کا ٹیکس ہدف پورا کر لیا۔ ایف بی آر نے جولائی کے دوران 755 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا جولائی کیلئے ہدف 748 ارب روپے تھا۔
    کراچی: صدر پولیس نے ایس بی سی اے کی ٹیم کو دھکے دینے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں 4 نامزد سمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 232 سال 2025 بجرم دفعات 147، 148 ، 149 اور 186 کے تحت درج کرلیا۔ پولیس نے موقع سے 3 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا جبکہ دیگر افراد فرار ہوگئے۔  مدعی مقدمہ ایس بی سی اے کے افسر زین خالق نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ صدر میر کرم تالپور روڈ پر شیخ ارشاد نامی شخص غیر قانونی طور پر بلڈنگ کی چھت ڈالو رہا تھا جس پر اسے منع کیا گیا۔ جس پر وہاں پر موجود دیگر افراد طیش میں آگئے اور ایس بی...
    اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ شوگر ملز کے مالکان و دیگر عناصر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے شوگر ملوں کے گوداموں میں موجود ذخائر سے چینی کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ شوگر ملز کے مالکان و دیگر...
    وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ وزارت فوڈ حکام کے مطابق 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں ، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے، 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی، فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا، تمام شوگر ملز میں چینی اسٹاک پر ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات کر دیئے گئے ، شوگر ملوں کے چینی...
    وزارت فوڈ حکام کا کہنا ہے کہ 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی ہے اور یہ فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزارت فوڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ 18 شوگر ملز کے مالکان اور دیگر عناصر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ وزارت فوڈ حکام کا کہنا ہے کہ تمام شوگر ملز میں چینی سٹاک پر ایف بی...
    گیس صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ حکومت نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کنکشنز پر پابندی کے خاتمے کی سمری ارسال کردی. گھریلو صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے گیس صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کیے جائیں گے، درآمدی گیس کنکشنز کی فیس قدرتی گیس کنکشنز سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گیس دستیابی میں کمی کے باعث 2019 میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگائی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ درآمدی گیس کے نئے کنکشن کی فیس 41 ہزار روپے تک ہوگی اور وفاقی...
    وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے شوگر ملوں کے گوداموں میں موجود ذخائر سے چینی کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ شوگر ملز کے مالکان و دیگر عناصر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گےْ حکام کا مزید کہنا ہے کہ 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی...
    وفاقی حکومت کا سخت ایکشن، ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیاہے ۔وزارت فوڈ حکام کے مطابق 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں ، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے، 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی، فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید...
    ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو ایل سی)  کے سیمی فائنل میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز غیر معمولی اجلاس آج رات 8 بجے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ہوگا، جس میں بیشتر ارکان آن لائن شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سعید اجمل کا شاندار کارنامہ، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں نئی تاریخ رقم اجلاس میں چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو ایل سی)  کے سیمی فائنل کھیلنے سے بھارت کے انکار کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا اور مستقبل کی پالیسی طے کی جائے گی، خاص...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو آپریشن سندور کی ناکامی پر اپوزیشن جماعتوں کے شدید سوالات کا سامنا ہے۔ اپوزیشن لیڈروں نے لوک سبھا میں مودی سرکار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے سرنڈر کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ’’وزیراعظم مودی نے یہ نہیں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ جھوٹا ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ کیا معاملہ ہوا اور سچائی کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر مودی نے بول دیا کہ ٹرمپ جھوٹا ہے تو پھر ٹرمپ کھل کر بولے گا۔ مودی نے کچھ بولا تو امریکی صدر ٹرمپ سچائی کھول کر دکھا دے گا۔‘‘ جنتا دل (سیکیولر) کے رہنما ملیکارجن کھڑگے نے بھی مودی...
    کراچی (نیٹ نیوز) سٹیٹ بنک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کر لیا۔ یہ بات گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کراچی میں شرح سود برقرار رکھنے کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتائی۔ گورنر نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا عمل جاری ہے جس کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ ایک بین الاقوامی ماہر کا ڈیزائن منتخب کیا گیا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے نوٹوں پر کام شروع کر دیں گے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمر ایوب سے رابطہ کر کے ملنے کے لیے بلا لیا۔ عمر ایوب کو جمعے کو ملنے کیلئے بلا لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمر ایوب نے چیف جسٹس سے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کیا اور بتایا کہ اگر میں اسلام آباد آپ سے ملنے آیا تو واپس نہیں جا سکوں گا کیونکہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ عمر ایوب کے انکار پر چیف جسٹس نے دوسرا آپشن پوچھا، جس پر عمر ایوب نے چیف جسٹس سے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا تھا اور کہا...
    لاہور: فرانسیسی سائنس دانوں نے خون کا 48 واں بلڈ گروپ ’’گوادا نیگیٹو‘‘ (Gwada negative) دریافت کر لیا۔ قدرت کا کرشمہ یہ کہ فرانس کے علاقے، گواڈیلوپ میں مقیم ایک خاتون دنیا کی واحد انسان جس کی رگوں میں یہ خون دوڑ رہا۔ 2011ء میں دوران آپریشن جب اس خاتون کے جسم نے کسی دوسرے انسان حتیٰ کہ بہن بھائیوں کا خون بھی قبول نہیں کیا تو ماہرین حیران رہ گئے۔ اب خاتون کے خون پر چودہ سالہ تحقیق سے افشا ہوا کہ اس کے 20ہزار جین(Genes)میں سے ایک ، PIGZ نامی میں کسی وجہ سے تبدیلی(mutation)نے جنم لیا۔ اسی تبدیلی نے خاتون کے خون کے خلیوں کو بھی تبدیل کر دیا۔یوں وہ فی الوقت دنیا میں...
    چیف جسٹس نے قائد حزب اختلاف کو جمعہ کو ملنے کے لیے بلا لیا، انہوں نے چیف جسٹس سے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس کے دوسرا آپشن پوچھنے پر قائد حزب اختلاف نے چیف جسٹس سے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے چیف جسٹس کو خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمر ایوب سے رابطہ کر لیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے عمر ایوب کو جمعہ کو ملنے کے لیے بلا لیا، انہوں نے چیف جسٹس سے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا...
    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ انتخابات کیلئے نامزد کیا ہے اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے صائمہ خالد کو دستبردار ہونے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن اب صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے معذرت کی۔خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ضمنی انتخابات کل ہوگا، انتخابات کے لیے 5 امیدوار میدان میں ہیں۔
    اسلام آ باد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کے حوالے سے سرچ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جبکہ وفاقی سیکریٹری ایجوکیشن ندیم محبوب نے قائمقام چیئرمین ایچ ای سی کا چارج سنبھال لیا۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے قائم کردہ سرچ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہوا، جس میں کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی، جس میں چیئرمین ایچ ای سی کی اسامی مشتہر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق طے پایا کہ یہ اشتہار نہ صرف قومی اخبارات بلکہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی شائع کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر سے موزوں اور اعلیٰ قابلیت رکھنے...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمرایوب سے رابطہ کرکے ملنے کے لیے بلالیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمر ایوب کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط کے معاملے پر بتایا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پی ٹی آئی کے رہنما سے رابطہ کیا اور عمر ایوب کو جمعے کو ملنے کے لیے بلا لیا۔ عمر ایوب نے چیف جسٹس سے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کیا اور بتایا کہ اگر میں اسلام آباد آپ سے ملنے آیا تو واپس نہیں جا سکوں گا کیونکہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ عمر ایوب کے انکار پر چیف جسٹس نے دوسرا آپشن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے چیف جسٹس کو خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمر ایوب سے رابطہ کر لیا ہے۔ دنیا ٹی وی کے مطابق باوثوق ذرائع کا کہنا ہے چیف جسٹس پاکستان نے عمر ایوب کو جمعہ کو ملنے کے لیے بلا لیا ، تاہم انہوں نے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کر دیاہے ۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا جواب میں کہنا تھا کہ اگر میں اسلام آباد آپ سے ملنے آیا تو واپس نہیں جا سکوں گا گرفتار کر لیا جائے گا،عمر ایوب کے انکار پر چیف جسٹس نے دوسرا آپشن پوچھا۔جس پر عمر ایوب نے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار...