2025-09-18@17:42:15 GMT
تلاش کی گنتی: 12076
«ہو سکیں»:
(نئی خبر)
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں اشرافیہ اور مقتدرہ کی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں کی کہانیاں کوئی نئی بات نہیں۔ اخبارات، میگزین اور کتابیں ان داستانوں سے بھری پڑی ہیں۔ اب ایسی ہی ایک نئی روداد لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے بیان کی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔ آر این این ٹی وی نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد انصاری نے انکشاف کیا کہ ایک ایڈیشنل آئی جی کی بیٹی کی شادی پر ایک مشہور فیشن ڈیزائنر سے خصوصی لہنگا تیار کرایا گیا جس کی قیمت ایک کروڑ تئیس لاکھ روپے تھی۔ تاہم انہوں نے متعلقہ پولیس افسر یا ڈیزائنر کا نام لینے سے گریز کیا۔ جب ان سے سوال ہوا کہ کیا...
پنجاب کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد اور مرض کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں آنے والے ہر قیدی کی میڈیکل سکریننگ کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں جیل داخلے کے دوران اسکریننگ کی بدولت قیدیوں میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق جیلوں میں قیام کے دوران کسی قیدی کو ایڈز نہیں ہوا بلکہ جیل داخلے کے وقت اسکریننگ سے مرض کی تشخیص ہوئی۔ جیل داخلے کے وقت میڈیکل اسکریننگ کی بدولت بہت سے مریضوں کو اپنے مرض کا علم ہوا اور انکا علاج شروع کیا گیا ہے جبکہ ایڈز کے مریضوں کی اکثریت منشیات کے مقدمات میں جیل آئی ہے۔ مزید برآں پنجاب کی...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔ نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا ہے۔ ہم نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان ایوان...
لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت سیلاب سے صورتحال انتہائی سنگین ہیں لہٰذا سوشل میڈیا کی خبروں پر مت جائیں، سرکاری طور پر کوئی مستقل خبر نہ ہو اسے نہ پھیلایا جائے۔ لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک مخلوق میں نہ کوئی خدا کا خوف ہے اور نہ کوئی پاکستانیت ہے جو پروپیگنڈا کرکے افراتفری پیدا کرتے ہیں، کھانا دینے سے منع نہیں کیا فساد پارٹی کا کوئی ریلیف کا کام نہیں وہ تو ہر وقت چندہ گلی محلوں سے لیتے ہیں، انہیں نہیں پتہ لوگ ڈوب گئے ہیں بس پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھانا...
کراچی: ڈیفنس میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دھت خاتون سے بدسلوکی و تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے درخشان تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق درخشان تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 صبا ایونیو میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دھت خاتون سے بدسلوکی و تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے نوٹس لیتے ہوئے درخشان تھانے میں تعینات پولیس اہلکار نعیم کو معطل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی شب ڈیفنس فیز 6 صبا ایونیو میں خاتون مبینہ طور پر...
لاہور: دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر کو بھی متاثر کیا جس کی وجہ سے یہاں شام کے وقت پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کی پریڈ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ پاکستان کے ضلع قصور اور بھارت کے شہر فیروزپور کے سنگم پر واقع گنڈا سنگھ والا اور حسینی والا بارڈر پر قومی پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی رینجرز اور بی ایس ایف کی پریڈ عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق سیلابی پانی کے مکمل انخلا تک پریڈ مؤخر رہے گی۔ قصور کے علاقے سے داخل ہونے والا یہ پانی...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد محمد احسن ڈنمارک کی سپریم کورٹ کے پہلے مسلمان جج بن گئے ہیں۔ یہ اعزاز انہیں فروری 2023 میں ملا، جب وہ 364 سالہ تاریخ میں اس منصب پر فائز ہونے والے پہلے مسلمان بنے۔ اس خبر کا انکشاف سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے حالیہ کالم میں کیا ہے۔ عرفان صدیقی کے مطابق محمد احسن کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کے گاؤں دَھنّی سے ہے۔ ان کے والد رحمت خان قیام پاکستان سے کچھ برس قبل پیدا ہوئے۔ والد کے انتقال کے بعد بچپن ہی سے مشکلات کا سامنا رہا لیکن تعلیم جاری رکھی اور گاؤں کے اسکول میں مدرس کی حیثیت سے نوکری شروع کر دی۔ بہتر مستقبل کی تلاش...
گندم کی 30 ہزار بوریاں چوری ہونے کے اسکینڈل میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ضمانت مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں گندم کی 30 ہزار بوریاں چوری ہونے کے اسکینڈل میں ملزم اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خالد خان کی ضمانت مسترد کردی۔ ایڈیشل ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان پر 19 کروڑ 77 لاکھ 52 ہزار کا کے پی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، کیس میں شریک دیگر ملزمان کی ضمانت بھی مسترد ہوچکی ہے۔ ایڈیشل ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے استدلال کیا کہ کیس کا چلان جمع ہو چکا ہے،اینٹی کرپشن نوشہرہ میں کیس زیر سماعت ہے۔ کیس...
بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے مرحوم شوہر اور بھارت کے سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی (ٹائیگر پٹودی) کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا رشتہ ’ پہلی نظر کی محبت ‘ والا نہیں تھا، بلکہ اعتماد اور بھروسے پر قائم ہوا۔ سنہ 1968 میں، جب شرمیلا اپنے فلمی کیریئر کی بلندی پر تھیں، انہوں نے پٹودی سے شادی کی۔ دی کپل شرما شو پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’میں کرکٹ دیکھنے کی شوقین تھی۔ میرے والدین بھی کرکٹ کے دیوانے تھے۔ کولکتہ میں ہم سب کھیلوں کے شوقین تھے۔ اُس زمانے میں ہم کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے لائن میں لگتے تھے۔ اسی دوران نواب صاحب سے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے 2 ستمبر 2025 تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف ڈسکوز میں گرڈ اسٹیشنز اور سینکڑوں فیڈرز متاثر ہوئے، تاہم بڑی حد تک بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں۔ گیپکو کے 10 گرڈ اور 87 متاثرہ فیڈرز میں سے 82 مکمل اور 5 جزوی طور پر بحال ہوگئے۔ لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 62 متاثرہ فیڈرز میں سے 43 جزوی طور...
اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ غزہ کے شاتی پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہوگئیں۔ حملے سے گھر کا ایک حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جبکہ رپورٹس کے مطابق کمرے سے کھلونے اور بچوں کے کپڑے بھی ملے جو غالباً خاتون نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے تیار کیے تھے۔ قابض فوج کی تازہ کارروائیوں میں ایک ہی روز مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 557 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار 660 افراد زخمی ہیں۔ غزہ میں بدترین قحط کی صورتحال برقرار ہے، خوراک کی شدید کمی...
بالی ووڈ اداکارہ اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ ایشا دیول اور صنعتکار بھارت تختانی کی شادی 2011 میں ہوئی جو اُس وقت سال کی سب سے بڑی شادی سمجھی گئی۔ تاہم 12 برس بعد 2024 میں یہ رشتہ ٹوٹ گیا اور دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ اب ایشا اپنی 2 بیٹیوں رادھیا اور میرایا کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں۔ ایشا نے اپنی کتاب اما میا (2020) میں انکشاف کیا تھا کہ شادی کے بعد جب وہ بھارت کے جوائنٹ فیملی سسٹم میں گئیں تو انہیں ثقافتی جھٹکا لگا۔ انہوں نے لکھا کہ شادی کے بعد میں شارٹس میں گھر میں نہیں گھوم سکتی تھی جیسے پہلے عادی تھی۔ یہ...
برطانیہ کی وزیر داخلہ یویٹ کوپر نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کے فیملی ری یونین کے تحت تمام نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل کر دی جائیں گی۔ یہ فیصلہ پناہ کے زیر التوا مقدمات کو نمٹانے اور غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیےکیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت پناہ گزین بھی عام فیملی امیگریشن قوانین کے پابند ہوں گے۔ اب انہیں اپنے اہل خانہ کو برطانیہ لانے کے لیے وہی شرائط پوری کرنی ہوں گی جو برطانوی شہریوں پر لاگو ہیں جن میں کم از کم سالانہ 29 ہزار پاؤنڈ مشترکہ آمدنی کا ثبوت شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف...
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ نے گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ وسیم اکرم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جن میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ گلف جائنٹس کی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان جوناتھن فیگی نے 52 رنز بنائے۔ جواب میں رئیس احمد نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر ناقابلِ شکست 68 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 13.5 اوورز میں ہدف تک پہنچا دیا۔ دیگر میچز میں ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو ڈی ایل ایس میتھڈ سے 11 رنز سے، جبکہ ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز نے دبئی کیپیٹلز کو 7 وکٹوں...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے افغانستان میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افغان عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: زلمی فاؤنڈیشن کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعاؤں اور ہمدردی کا پیغام بھی بھیجا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کی ضرورت ہے، اس منصوبے پر اگر کسی کو اعتراضات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت صوبے کے متعدد اضلاع شدید متاثر ہوئے، جہاں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور پاک فوج نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے 6700 سے زائد افراد کو زندہ بچایا۔ پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بونیر، شانگلہ،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بنیر، شانگلہ، صوابی اور سوات جیسے اضلاع میں شدید تباہی مچائی۔ 12 سے 14 فٹ بلند سیلابی ریلے گھروں کو بہا لے گئے، کئی علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے فوری متحرک ہوئے، اور صرف 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہم نے تمام متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل...
خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلیے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالرحمان کی جانب سے افغانستان میں ہونے والے زلزلے سے نقصان کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے اپنے افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کو انسانی، اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ قرارداد میں صوبائی حکومت سے زلزلے سے متاثرہ افغان...
ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق گزشتہ برس نیوکلیئر ری ایکٹرز نے ماضی کے مقابلے سب سے زیادہ بجلی کی پیداوار کی۔ 2024 میں نیوکلیئر ری ایکٹرز نے مجموعی طور پر 2667 ٹیرا واٹ آور بجلی پیدا کی جو کہ ماضی میں ہونے والی پیداوار سے بہت زیادہ ہے۔ ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے مطابق دنیا بھر میں موجود 440 کے قریب نیوکلیئر ری ایکٹر تقریباً نو فی صد بجلی پیدا کرتے ہیں۔ نیوکلیئر توانائی کے سبب تابکار فضلا وجود میں آتا ہے اس کے باوجود ادارے نے نیوکلیئر تونائی کو پائیدار اور دیر پا بجلی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ساما بلباؤ وائی لیون کا کہنا...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کے ساتھ رویے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ غیر قانونی اور انسانی حقوق کے خلاف رویہ اپنایا جارہا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین کو اخبارات اور ٹی وی تک رسائی حاصل نہیں جبکہ دونوں کو بنیادی سہولیات بھی نہیں دی جارہیں۔ اس قرارداد کی اپوزیشن اراکین نے مخالفت کی تاہم عددی اکثریت کی وجہ سے حکومت کثرت رائے سے اس کو منظور کروانے...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر کھل کر تنقید کی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ بھارت نے اب امریکا کے لیے اپنے محصولات صفر کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن ان کے مطابق “یہ بہت دیر سے کی گئی پیشکش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ فیصلہ کئی سال پہلے کر لینا چاہیے تھا۔ اب جب کہ حالات بدل چکے ہیں، تو اس پیشکش کا کوئی خاص فائدہ نہیں رہا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عام تاثر کے برعکس بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت یکساں نہیں رہی۔ بھارت امریکا کو بڑے پیمانے پر مصنوعات فروخت کرتا ہے، جبکہ امریکا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تریموں بیراج کے قریب قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں، جہاں انہوں نے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کی اور امدادی سرگرمیوں کا خود جائزہ لیا۔ انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا، فیلڈ اسپتال میں موجود طبی سہولیات، دواؤں کی دستیابی اور ڈاکٹرز کی موجودگی کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ موقع پر موجود انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ مریم نواز نے کیمپ میں موجود خواتین، بچوں اور دیگر متاثرین سے خود بات چیت کی، ان کے مسائل سنے، اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ کیمپ میں ایک ہمدرد ماں اور بہن کی طرح موجود رہیں، جو محض ایک عہدے کی نہیں بلکہ احساس کی...
کراچی: مختلف عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو سترھویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 40ارب ڈالر کا 10سالہ رعایتی قرضوں کا پیکیج مرتب کرنے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایم ایل ون کو جدید بنانے کے لیے 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خبروں اور متعلقہ ریگولیٹر کے پاس زرمبادلہ کے بڑھتے ذخائر جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو سترھویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ معیشت اور سپلائی میں بہتری، جاپانی بینک سمیت عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان میں فنانسنگ دلچسپی سے مثبت سینٹیمنٹس برقرار رہنے سے بھی روپیہ کو سہارا ملا، بین الاقوامی ریسرچ ادارے ٹریس مارک...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپنے اعمال کا بوجھ اللہ پر نہ ڈالیں بارش تو اللہ رحمت ہے نقصانات کی اصل وجہ نالوں اور دریاؤں کی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنانا اور تعمیرات کرنا ہے، بڑے ڈیم کے انتظار میں سب کچھ نہ لٹ جائے چھوٹے ڈیم بنائے جائیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیلاب سے بڑے نقصانات کی بڑی وجہ پانی کے راستوں میں تعمیرات ہیں، آبی گزرگاہوں پر کمرشل تعمیرات کی گئیں، لوگوں نے نالوں کی زمینوں پر گھر بنائے ہوئے ہیں، آبی گزرگاہوں پر ہوٹل بنے ہوئے ہیں، سیالکوٹ میں دریا کے راستے میں آبادیاں ہیں، دریاؤں کے راستے پر قبضے کیے گئے...
رومانیئن ٹینس اسٹار سورانا کرسٹیا نے گمشدہ ٹرافی کی واپسی کے لیے اپیل کردی۔ کلیولینڈ میں انہوں نے امریکی حریف این لی کو فائنل میں زیر کر کے پہلا ہارڈ کورٹ سنگلز ٹائٹل جیتا تھا۔ ان کی یہ ٹرافی یوایس اوپن سے قبل امریکا میں ہوٹل سے غائب ہوگئی تھی۔ سورانا کرسٹیا نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ٹرافی کی واپسی میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرافی ان کے لیے جذباتی طور پر اہم ہے۔ تاہم انہیں ابھی تک کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریا مراٹھے 38 سال کی عمر میں چل بسیں۔ اداکارہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض کے خلاف جنگ لڑ رہیں تھیں، پریا مراٹھے نے کئی ہندی اور مراٹھی ڈرامہ سیریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی اور مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 2012ء میں اداکار شانتانو موگھے کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ پریا 2024ء کے بعد سے انسٹاگرام پر متحرک نہیں رہیں، ان کی آخری پوسٹ 11 اگست 2024ء کو سامنے آئی تھی، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں۔ اداکارہ کی موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے...
کوئٹہ: بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر 31 اگست 2025ء کو 44 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 77 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات ژوب اور خضدار کی شاہراہوں پر رپورٹ ہوئے، جہاں بالترتیب 11 اور 10 ٹریفک حادثات پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق قومی شاہراہ این-50 ژوب پر 11 حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے جبکہ این-25 خضدار پر 10 حادثات میں 15 افراد زخمی ہوئے۔ اسی طرح این-25 مستونگ پر 4 حادثات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ قومی شاہراہ این-25 قلات،این-50 زیارت، ژوب اور این-65 سبی پر دو، دو حادثات رپورٹ ہوئے جن میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے۔ مزید برآں، قومی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کے چند ماہ بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حاملہ ہونے کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تمام افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ماورا حسین نے ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پستہ سبز پشواس زیب تن کیا۔ اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو متعدد صارفین نے یہ قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔ ان خبروں نے تیزی سے مختلف سوشل میڈیا پیجز اور مداحوں کی توجہ حاصل کی۔ کئی صارفین نے نہ صرف قیاس آرائیاں کیں بلکہ تبصرے بھی کیے جس کے باعث معاملہ مزید موضوع بحث...
پورٹ آف اسپین (اسپورٹس ڈیسک) کیریبئین پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واریئرز کے بیٹر شے ہوپ انوکھے انداز میں آؤٹ ہوگئے۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے بولر ٹیرنس ہینڈس کی وائیڈ گیند پر ریورس شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں شے ہوپ ہٹ وکٹ ہوگئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کا یہ نرالا انداز کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوا اور ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واضح رہے کہ اس مقابلے میں گیانا ایمازون واریئرز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ Post Views: 5
مشہور ہندی اور مراٹھی ٹی وی اداکارہ پریا مراٹھے کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد 31 اگست کو 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ ممبئی کے میرا روڈ پر واقع اپنے گھر میں صبح 4 بجے دنیا سے رخصت ہوئیں۔ آنجہانی اداکارہ اپنے شوہر اور ساتھی اداکار شانتا نو موگھے کے ساتھ رہتی تھیں، جو مراٹھی ڈرامہ سوراجیارکشک سنبھاجی میں چھترپتی شیواجی کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ’اے اللہ! شکریہ مجھے اپنے در پر بلانے کا‘، کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان کا عمرہ، تصاویر وائرل پریا نے 2005 میں زی مراٹھی کے ڈرامہ یا سُکھانو یا سے اداکاری کا آغاز کیا۔ 2008 میں مراٹھی ناول شالہ پر مبنی فلم...
اسلام آباد: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ایران سے بذریعہ لانچ 18 ہزار 271 لیٹر ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی کے مطابق ال خولہ نامی مشکوک لانچ اورماڑہ کی تلاشی لینے پر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والے ایرانی ڈیزل کی مالیت 49 لاکھ 33 ہزار روپے سے زائد ہے۔ حکام نے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 2 کروڑ مالیت کی لانچ بھی ضبط کرلی۔ کسٹمز حکام نے لانچ میں سوار افراد کو حراست میں لیکر لانچ اور ڈیزل اے ایس او گودام منتقل کردیا ہے، کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملے میں ایک اور فلسطینی صحافی شہید ہو گئیں۔ فلسطینی حکومتی میڈیا آفس کے مطابق القدس الیوم سیٹلائٹ چینل سے وابستہ خاتون صحافی اسلام موحارب عابد اتوار کے روز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ میڈیا آفس نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل منظم حکمت عملی کے تحت صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ سچ دبایا جا سکے۔ بیان میں عالمی صحافتی تنظیموں اور فیڈریشنز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ میں صحافیوں پر ہونے والے جرائم کے خلاف فوری ردعمل دیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہید ہونے...
ایک بڑی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جانوروں سے حاصل ہونے والا پروٹین نہ صرف قبل از وقت اموات کے خطرے سے منسلک نہیں بلکہ یہ کینسر سے متعلقہ اموات کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق کاروں کی جانب سے نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے میں شامل 19 برس یا اس سے زائد عمر کے تقریباً 16 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ نتائج سائنسی جریدے اپلائیڈ فزیالوجی، نیوٹریشن اینڈ میٹابولزم میں شائع ہوئے ہیں۔ تحقیق میں شرکا کی خوراک میں موجود جانوروں اور پودوں سے حاصل کردہ پروٹین کی مقدار اور ان کے کینسر، امراضِ قلب یا کسی بھی وجہ سے موت کے امکانات کا موازنہ کیا گیا...
بھارتی اداکارہ پرِیا مراٹھے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہاگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 38 سالہ بھارتی اداکارہ پریا مراٹھے کی موت کی خبر سامنے آئی جس نے سب کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا۔ نوجوان اداکارہ گزشتہ کئی برسوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں تاہم گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں انتقال کر گئیں۔ پرِیا مراٹھے نے بہت سی بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کی جبکہ 2012 میں وہ ساتھی اداکار شانتانو کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ اداکارہ کی موت پر شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
سابق کرکٹ اسٹار وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو اپنے کیرئر میں نام بنانے کے لیے مفید مشورے دیے ہیں۔ وسیم اکرم نے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ شاہین آفریدی ایک بڑے اسٹار ہیں، انہیں میچ کے دوران پُرسکون انداز اپنانا چاہیے، ان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو وسیم اکرم بننے کے لیے ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔ وائٹ بال کی کرکٹ آسان ہے، اگر وہ ٹیسٹ میچ کا کھلاڑی بننے کے لیے ذہن بنالیں تو تمام چیزیں درست ہو جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: میں آج جو کچھ ہوں عمران خان کی وجہ سے ہوں، وسیم اکرم نے سابق کپتان سے متعلق مزید کیا...
راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان کی 24 اور26 نومبر کو ڈی چوک احتجاج کے راولپنڈی ڈویژن میں درج 7مقدمات میں ضمانت درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ان ساتوں کیسوں میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کر کے مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ دلائل پیش کریں گے۔
کراچی: ملک میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں بیشترکاٹن زونز میں کپاس کی فصل بھی متاثر ہوئی ہے جس سے کاٹن ایئر 2025-26کے دوران ملک میں کپاس کی بہترین پیداوار کاخواب ایک بار پھر پورا نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے کپاس کی فصل متاثر ہونے کے ساتھ پنجاب بھر کے کاٹن زونز میں زیر زمین میٹھے پانی کے حامل علاقوں، سندھ کے بعض کاٹن زونز میں وائرس حملے کی اطلاعات زیرگردش ہیں لہذا کپاس کی فصل کو پہنچنے والے نقصانات کا درست اندازہ سیلاب اور بارشوں کے بعد ہی ممکن ہوسکے گا۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ پنجاب اور سندھ کے...
کراچی: شہر قائد میں سلطان آباد پرانا حاجی کیمپ کے قریب نالے سے 13 سالہ بچے کی لاش ملی ، بچے کے والد نے 29 اگست کو اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ ڈاکس تھانے میں درج کرائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ، ڈاکس کے علاقے مولودی تمیز الدین خان روڈ سلطان آباد نیو حاجی کیمپ پرائیوٹ اسکول کے قریب گٹر میں ایک بچے کی لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور ایدھی کی بحریہ خدمات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جبکہ علاقہ مکینوں کی بھی بڑی تعداد موقع پر اکھٹی ہوگئی تھی۔ ایدھی کے رضا کاروں نے گٹر سے ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال کر ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا جہاں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک 01 ضیاء کالونی نزد عابد ٹاؤن کے قریب رہائشی گھر سے 47 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت اسماعیل ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ گلشن۔ اقبال کے مطابق موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم وجوہات جانے کیلئے لاش۔کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ متوفی کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے عدالتی عملے نے پراسیکیوشن اور ملزمان کے وکلا کو آگاہ کیا کہ کیس کی کل طے شدہ سماعت اب اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔ عملے کے مطابق کیس کی سماعت کی نئی تاریخ اور مقام کا اعلان کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے کیا جائے گا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق کیس میں اب تک 24 میں سے 11 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جبکہ ان پر جرح کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ آپ...
پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 30 اگست سے اب تک ہونے والی بارش، اربن اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدئی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق صوبے میں ہونے والی بارش، اربن اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون اور زخمیوں میں ایک مرد، ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بارش اور اربن فلڈنگ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 6 گھروں...
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے مسلسل چوتھے روز بھی فیلڈ میں سرگرم رہیں۔ آج انہوں نے قصور کے ڈی پی ایس اسکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خواتین اور بچوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے، دلاسہ دیا اور ان کی دل جوئی کی۔ ریلیف کیمپ میں موجود ایک خاتون نے ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف سیلاب سے بحفاظت نکالا گیا، بلکہ محفوظ کیمپوں تک بھی پہنچایا گیا، ہم وزیراعلیٰ کی شکر گزار ہیں۔ بچوں سے محبت بھرا لمحہ کیمپ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے بچوں سے خاص وقت گزارا۔ انہوں...
خیبرپختونخوا کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے تاریخی کیلاش میرج بل کے مسودے کی منظوری دے دی، جس کے بعد اب یہ بل صوبائی اسمبلی میں پیش ہو کر قانون بننے کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلاش ایک نایاب، قدیم اور مقامی قبیلہ ہے جو شمالی پاکستان کے ضلع چترال کی پہاڑی وادیوں میں صدیوں سے آباد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیا کیلاش سروے منظر عام پر: ’مستقبل میں کیلاش لڑکوں کو شادی کے لیے لڑکی نہیں ملے گی‘ یہ برادری اپنی جداگانہ آریائی تہذیب، کثیر خدائی مذہب، مخصوص زبان اور رنگا رنگ تہواروں کے باعث دنیا بھر میں نمایاں پہچان رکھتی ہے۔ بلو وینز پروگرام کے مینیجر اور اس قانونی مسودے کے شریک مصنف قمر...
بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم نے ایک بار پھر مودی سرکار اور آر ایس ایس کے حقیقی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مودی حکومت کا نام نہاد "کامن سول کوڈ" اقلیتوں کی مذہبی اور سماجی شناخت ختم کرنے کی منظم سازش قرار دیا جا رہا ہے۔ آل انڈیا امام ایسوسی ایشن کے صدر ساجد راشدی نے کہا کہ مسلمانوں، سکھوں اور دیگر مذاہب کو ختم کرنا سراسر غلط ہے۔ یہ ملک آئین و قانون سے چلتا ہے، کسی مذہبی کتاب سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت کا بار بار یہ کہنا کہ "ہندو راشٹرا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا" دیگر مذاہب کی توہین ہے۔ ساجد راشدی نے واضح...
ترکی کی خاتونِ اول امینہ اردوان نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ 2010 میں پاکستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کی عینی شاہد رہی ہیں اور اس وقت ترکی نے سب سے پہلے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ترک عوام کی دعائیں اور ہر ممکن تعاون پاکستان کے ساتھ ہے۔ ترک ریڈ کریسنٹ (کزلے) متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہنگامی امداد جیسے صحت کی سہولیات، پناہ گاہیں، خوراک اور...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کا فیصلہ آسان نہیں تھا، لیکن حکومت نے ملازمین کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی اور تمام مالی رقوم جلد ملازمین کو منتقل کر دی جائیں گی۔ ملازمین کے لیے سہولتیں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بیوہ کی پینشن کو دس سال کے لیے منظور کیا گیا ہے جبکہ جن ملازمین کی سروس 15 سال مکمل ہوچکی ہے ان کے حقوق بھی محفوظ رہیں گے۔ چار برس سے رکی ہوئی تنخواہیں اور بقایاجات...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی سینیٹر ایمل ولی خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو واحد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے والے یونس خان ولی باغ چارسدہ پہنچے جہاں ان کی ملاقات سینیٹر ایمل ولی خان سے ہوئی۔ یونس خان نے رہبر تحریک اسفندیار ولی خان کی خیریت دریافت کی۔ یونس خان اور ایمل ولی خان کے درمیان مختلف امور پر تفصیلی اور خوشگوار گفتگو بھی ہوئی۔
جون 2025 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی 12 روزہ جنگ نے خطے کو شدید کشیدگی کی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ جنگ نہ صرف میزائل حملوں اور فضائی کارروائیوں تک محدود رہی بلکہ اس نے خفیہ جنگی حکمت عملیوں کو بھی سامنے لا کھڑا کیا۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اگرچہ ایران کی اعلیٰ قیادت اسمارٹ فون استعمال کرنے سے گریز کرتی ہے، لیکن ان کے قریبی محافظوں اور ڈرائیوروں کے فونز سکیورٹی پروٹوکول میں شامل نہیں تھے۔ اسرائیل نے اسی خلا کا فائدہ اٹھایا اور ان فونز کے ڈیٹا سے ایرانی کمانڈروں اور سائنسدانوں کی نقل و حرکت ٹریس کر کے حملے کیے۔ اس حکمت عملی کے نتیجے میں متعدد فوجی افسران اور جوہری...
ایک امریکی شہری نے سب سے زیادہ ربڑ کی چپلیں جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں رہنے والے ڈوگی لش کو 2025 میں ریکارڈ کے حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق ملی جنہوں نے Crocs (مخصوص قسم کے ربڑ سے بنی چپلوں) کا سب سے بڑا مجموعہ جمع کیا ہے۔ ڈوگی کے پاس ان چپلوں کے تقریباً 3,803 جوڑے ہیں۔ یہ واقعی ایک زبردست سنگ میل ہے۔ ڈوگی نے کہا کہ انہوں نے اپنے جرنل میں اہداف کی ایک فہرست بنائی تھی جب وہ نوعمر تھے، اور اس طرح انہوں نے یہ چپلیں جمع کرنا شروع کیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے اپنے اہداف کی فہرست کہا اس کے علاوہ...
واشنگٹن ( نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں نے دنیا بھر میں ہلچل مچادی، مگر اب ان تمام خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ 30 اگست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ہیش ٹیگ #TrumpIsDead ٹرینڈ کرنے لگا جس کے بعد ٹرمپ کے حامیوں میں تشویش پھیل گئی۔ قیاس آرائیوں کی ایک بڑی وجہ یہ بنی کہ صدر ٹرمپ کئی دنوں سے عوامی سطح پر متحرک نظر نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نے کوئی پریس کانفرنس کی۔ صورتحال اس وقت مزید سنسنی خیز ہوگئی جب وائٹ ہاؤس کی ایک لائیو اسٹریم دورانِ نشریات تکنیکی خرابی کا شکار ہوئی اور اسکرین پر عارضی پیغام ظاہر...
ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق شہر میں یکم ستمبر سے تمام اسکول دوبارہ کھل جائیں گے، تاہم سیلاب سے متاثرہ 45 اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی۔ ان اسکولوں کو ریلیف کیمپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو عارضی پناہ فراہم کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:متاثرین سیلاب کے لیے مفت وائس منٹس کا اعلان نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے 33 سرکاری اور 12 نجی اسکول بند رہیں گے۔ ان میں سنٹرل ماڈل اسکول ریٹی گن روڈ، مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی اور سگیاں کے اسکول شامل ہیں۔ اسی طرح تار گڑھ شاہدرہ، بند روڈ شفیق آباد اور پری محل شاہدرہ کے اسکول بھی بند رہیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر...
لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے باعث اب تک 2308 موضع جات متاثر ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر پندرہ لاکھ سولہ ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے چار لاکھ اکیاسی ہزار لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پانچ سو گیارہ ریلیف کیمپس، تین سو اکاون میڈیکل کیمپس اور تین سو اکیس ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں اور مویشیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اب تک چار لاکھ...
لاہور پولیس نے صوابی انٹر چینج کے قریب بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتارکرکے ان کے قبضے سے صوبہ پنجاب اسمگل کی جانے والی منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ لاہور الطاف خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم عثمان غنی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم ضلع پشاور ہشت نگری کا رہائشی ہے جس کا تعلق منظم منشیات اسمگلر گروہ سے ہے جو بمقام انبار انٹر چینج میں کھڑی ہوکر پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے منشیات اپنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کی دوران...
کراچی: پولیس نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں بھی قصور وار قرار دے دیا اور اس حوالے سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمات کا چالان جمع کرادیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف پولیس مقابلے اور اقدامِ قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں تفتیشی افسر نے کیس کا چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ چالان میں بتایا گیا کہ 8 فروری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی اجازت سے مغوی مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے پولیس خیابان مومن پہنچی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل مایا علی نے محبت میں گرفتار ہونے اور دل ٹوٹنے کا اعتراف کرلیا۔ حال ہی میں اداکارہ مایا علی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق سوالات پر بھی کھل کر بات کی۔ شادی سے متعلق سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ جب لکھا ہوگا تو شادی ہوجائے گی یہ دو لوگوں کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا معاملہ ہے اس لئے یہ فیصلہ صرف اس وجہ سے نہیں کرسکتی کہ شادی کیلئے لوگوں کا دباؤ ہے یا عمر نکل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ اگر شادی میں دیر ہورہی ہے تو یہ دیر اللہ...
امریکا میں ایک شخص نے 3569 کروکس کی جوڑیاں اکٹھے کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والے ڈُوگی سینڈٹائگر کا کہنا تھا کہ جوتوں کی اس قسم کا شوق 16 برس کی عمر میں شروع ہوا۔ جس کی وجہ فوسٹر کیئر میں انہیں جوتوں کے تسمے باندھنے نہیں سِکھایا جانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کم عمر تھے تو انہوں نے اپنے جرنل میں اپنے مقاصد کی ایک فہرست بنائی تھی اور تب سے انہوں نے کروکس جمع کرنے شروع کیے۔ پہلے انہوں نے کروکس کی 366 جوڑیاں جمع کرنے کا سوچا تھا لیکن جب جوڑوں کی تعداد 2000 سے زیادہ ہوئی تو انہوں نے 2023 سے گینیز ورلڈ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا سامنا ہم نے کئی دہائیوں بعد کیا ہے اور مسلسل بارشوں کے سبب حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔ صوبے میں جاری سیلاب کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکام کو ہدایات دیں کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 ستمبر تک سیلابی صورت حال جاری رہنے کا خدشہ، سندھ اور بلوچستان میں بھی خطرات مریم نواز نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اسپیل ویز کھولنے سے دریاؤں کا پانی بپھر گیا۔ تاہم بروقت انخلا کے اقدامات کی وجہ سے ہزاروں جانیں بچائی جا سکیں۔ 6 لاکھ کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر...
چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف 31 اگست تا یکم ستمبر 2025 کو چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اور ایس سی او سی ایچ ایس پلس اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، وزیراعظم آج اپنے وفد کے ہمراہ تیانجن پہنچ گئے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او سی ایچ ایس سربراہ اجلاس میں پاکستان، بیلا روس، چین، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہانِ مملکت و حکومت شریک ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایس سی او سی ایچ ایس پلس اجلاس میں وسیع تر فارمیٹ میں منگولیا، آرمینیا، آذربائیجان، کمبوڈیا، نیپال، ترکیہ، مصر،...

بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سےتباہی ہوئی، مودی پاکستان دشمنی میں بہت آگےنکل گیا، کھیئل داس کوہستانی
وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی بھارت کی آبی جارحیت سے ہوئی، مودی پاکستان اور اسلام دشمنی میں بہت آگے نکل گیا ہے، ہندو سکھ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے فیلڈ مارشل عاصم منیر متحرک ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وزیراعلی پنجاب کے بہترین انتظامات نے صوبے کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔ وفاق سندھ میں ممکنہ سیلاب کے حوالے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، ملک بھر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جارہے...
روسی صدر ولادیمیر پوتن 31 اگست سے 5 ستمبر تک چین اور روس کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے، جس دوران وہ ایک درجن سے زائد عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف، بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، ترک صدر رجب طیب اردوان، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر عالمی رہنما شامل ہوں گے۔ صدر پوتن کا شیڈول اس دورے میں خاصا مصروف ہوگا، جیسا کہ روسی صدر شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اور شنگھائی تعاون تنظیم پلس کے اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔ اس دوران ان کے دورے میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان بھی زیر غور ہے۔ اس دورے کے اختتام پر تیانجن اعلامیہ جاری...
بے شک آزمائش کی یہ گھڑی دل دہلا دینے والی ہے، جب گھروندے پانی میں بہہ جائیں، فصلیں تباہ ہو جائیں، مال مویشی ڈوب جائیں اور زندگی بھر کی جمع پونجی لمحوں میں دریا برد ہو جائے، تو دل پر کیا بیتتی ہے، یہ صرف وہی جان سکتا ہے جو خود اس کرب سے گزر رہا ہو۔ لیکن اے اہلِ درد، اے سیلاب کے متاثرین، میں تمہارے دکھ کو محض خبر نہیں سمجھتا، اسے اپنے دل پر محسوس کرتا ہوں۔ یہ سچ ہے کہ تمہارے گھر اجڑ گئے، لیکن تمہارے حوصلے ابھی بھی آباد ہیں۔ تمہاری زمینیں پانی لے گیا، مگر تمہارے بازو آج بھی کام کرنے کو تیار ہیں۔ تمہارے کھیت خالی ہو گئے، مگر تمہارے دل ہمت اور...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل اور دیگر فوجداری مقدمات کیلئے اہم پرفارما جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے فارم پر دینا لازم ہوں گی، فریقین کے لیے کیس کے ساتھ معلوماتی فارم جمع کرانا لازم قرار دیا گیا ہے، ایف آئی آر نمبر، تھانہ، پوسٹمارٹم نتائج پرفارما میں دینا ہوں گے۔ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ فیصلوں کے نتائج بھی پرفارمار میں شامل کرنے ہوں گے، ملزمان کے نام، عمر، گرفتاری کی تاریخ سب فارم پر درج ہوگا۔ اس کے علاوہ پوسٹمارٹم کا دن اور وقت بھی پرفارما پر بتانا ہو گا، فرانزک کا نتیجہ کیا رہا یہ بھی پرفارما پر درج ہو گا۔ ججز کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے پرفارما سے دیکھ...

ٹھیکیدار رکن اسمبلی ہے، شاید ہی احتساب ہو سکے،خواجہ آصف نےسیالکوٹ کی سڑک پر گڑھوں کی ویڈیو شیئر کردی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والے ایک بڑے پروجیکٹ کی سڑک پر گڑھوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیکدار طاقتور اور رکن اسمبلی ہے، شاید ہی کسی کا احتساب ہو سکے، میرا حلقہ ہے اس لیے آواز اٹھانا میرا فرض ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا یہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (پی آئی سی آئی آئی پی) کا ایک پروجیکٹ ہے، سینکڑوں ڈالر کے ورلڈ بینک کے قرض سے 2 شہروں سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی سال سے کام ہو رہا ہے، کام کے معیار کا اندازہ ویڈیو سے لگالیں۔ وزیر دفاع نے لکھا کہ یہ سیالکوٹ میں...
دبئی کی مشہور شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی مراکش ریپر فرنچ مونٹانا نے ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد منگنی کی تصدیق کردی۔ شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لینے کا اعلان کرنے والی دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ ماہرہ نے اپنے بوائے فرینڈ مشہور ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی ہے۔ یہ اعلان پیرس فیشن ویک کے دوران سامنے آیا، جہاں نئے جوڑے کو قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے قبل شیخہ ماہرہ کی ڈیتنگ کی افواہیں خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں اور انہیں کئی مرتبہ ریپر فرنچ مونٹانا کیساتھ تصاویر میں دیکھا گیا تھا۔ یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کاروباری دنیا میں بھی اپنا...
ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2010ء کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھیں اور وہاں متاثرین کی حالت زار و بے بسی کو قریب سے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی ترکی اُن اولین ممالک میں شامل تھا، جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ امینہ اِردوان نے کہا کہ آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ 2010 yılındaki sel felaketinde Pakistan’a gitmiş, oradaki...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور اب بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ چین روانگی سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے ہمارا ایک ہی مطالبہ تھا کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کرے، ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کرے یا ہماری سرحدوں سے دور لے جائے، افغانستان نے جو احتجاجی مراسلہ دیا ہے، اس کی وجوہات دیکھیں گے۔ انہوں نے بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی...
ملتان(نیوز ڈیسک)مشرقی دریاؤں میں پانی کی بلند سطح سے وسطی پنجاب میں سیلاب کے بعد آج ملتان کی حدود میں شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، 3 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں بھی 2 ستمبر کو آبی ریلا داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کی حدود میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر رہے ہیں، متاثرین نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی منتقلی کے انتظامات نہ کرنے پر انتظامیہ سے شکوہ کیا ہے۔ Punjab Floods 2025 | Current Situation in Ravi, Chenab & Sutlej | Types...
ملتان کی حدود میں دریائے چناب کا خطرناک ریلا آج شام تک داخل ہونے کا امکان ہے۔ شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا پر حفاظتی بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Flood fury hits India too, visuals from Ravi River in Chamba, Himachal Pradesh. pic.twitter.com/y7zMdx5CSX — Mansoor Ahmed Qureshi (@MansurQr) August 29, 2025 میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد اپنی بستیوں اور گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔ متاثرین نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی بروقت منتقلی کے انتظامات نہ ہونے پر انتظامیہ سے شکایات بھی کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی: پنجاب...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا، یورو اور ڈالر بانڈز بھی منصوبے میں شامل ہو گا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے ملاقات کی، وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی معیشت میں اصلاحات اور مواقع پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ کئی برس بعد پرائمری سرپلس حاصل کیا ہے، افراط زر سنگل ڈیجٹ پر آگیا ہے اور کرنسی اور زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے، جبکہ ریکوڈک کے منصوبے سے پاکستان کی بیرونی آمدن میں اضافہ ہوگا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت...
پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا اور ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 1955 کے بعد ستلج میں یہ صورتحال دیکھنےکو ملی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سارا پانی بھارت میں بند ٹوٹنےکےسبب قصور کی طرف بڑھا، ہمیں قصورکوبچانےکے لیےموجود بند میں شگاف کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ سلیمانکی کے بعد ہمیں ہیڈ اسلام پر بھی خطرہ درپیش ہوگا، جبکہ اوکاڑہ اور ساہیوال کو دریائے راوی میں سیلاب کے پیش نظرخطرہ ہوگا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ہمیں تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، اب...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب 2022: ایشین بینک نے سندھ کے لیے 400 ملین ڈالر کے رعایتی قرض کی منظوری دے دی ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے صدر ماساتو کانڈا نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور شدید سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی درخواست پر کی جانب سے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی گرانٹ فراہم کی جائے گی جو کہ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے دی جائے گی۔ اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا 3 روزہ دورے...
ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے جمعے کے روز پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر نہایت سخت اور دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ اپنے خطاب میں ترک وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔ ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں ہے اور ترک فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: برطانیہ نے لندن میں منعقدہ اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی عائد کردی انہوں نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ 2 برس سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور بنیادی انسانی اقدار کو دنیا کی آنکھوں کے...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی پانچ ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر طرح سے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہوں، سیلاب متاثرین کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاؤں گا، سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے گورنر ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کررہا ہوں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ جلد امدادی سامان کے ٹرک سیلاب متاثرہ اضلاع میں روانہ کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت سب سے پہلی ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے، لہٰذا شہری انتظامیہ اور ریسکیو کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ Historic rise in River Ravi’s water level, flow between 211,330–219,760 cusecs. On CM Maryam Nawaz’s instructions, rescue & relief operations are in full swing. Ministers and MPAs on ground, over 20,000 people evacuated in 24 hours. pic.twitter.com/gNqF9oaoB1 — PMLN (@pmln_org) August 29, 2025 انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان میں سیلاب سے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ ہے اور ریسکیو و ریلیف آپریشن سمیت ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کے جذبات اور تعاون کی پیشکش پر ان کا شکریہ...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد متاثرہ 106 سڑکوں کی پیوندکاری اور استرکاری کا کام پیر سے شروع ہوگا جو کہ 60 یوم میں مکمل کرلیا جائے گا، اس کام کے لیے 75 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کے ایم سی ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعلان کیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی بارشوں کی صورتحال سے نکل آیا ہے اور اب شہر میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی استرکاری اور پیوندکاری کی جائے گی، 106 سڑکوں کی بحالی کے لیے 75 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے 15، 15 کروڑ روپے ضلعی سطح پر خرچ ہوں...
بھارتی اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا سے علیحدگی کی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گووندا نے طلاق کی خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو کچھ ملا ہے ان کی اس کی بھی اوقات نہیں تھی۔ گووندا نے علیحدگی کی خبروں کو رد کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ان کی بیوی ان کے گھر کی دیوی ہے۔ گووندا کا کہنا تھا کہ مرد جتنا بھی پیسہ یا شہرت کما لے اس کی قسمت اس کے گھر کی دیوی یعنی اس کی بیوی سے ہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کسی عورت کی بےعزتی یا مخالفت ہرگز نہیں کرتے۔ اس تقریب میں سنیتا آہوجا...
راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ قبرستان میں 7 سالہ بچی علینہ کی قبر سے مبینہ طور پر لاش غائب ہونے کے معاملے پر تحقیقات کے بعد حقیقت سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کی قبر کشائی، عدالتی حکم پر کارروائی مکمل ابتدائی طور پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قبر سے بچی کی لاش غائب ہے، جس پر والد کی درخواست پر عدالت نے معاملے کا نوٹس لیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی سربراہی میں قبر کشائی کے احکامات جاری کیے۔ عدالت کی ہدایت پر پولیس، میڈیکل بورڈ، قبرستان انتظامیہ اور عدالتی عملہ موقع پر موجود رہا، جبکہ قبرستان کے اطراف میں اضافی سیکیورٹی...
راولپنڈی: 7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کی میت اپنی اصل جگہ سے ہلی ہوئی ہے۔ تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے خان کالونی قبرستان میں 7 سالہ بچی علینہ کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں آج قبر کشائی کی گئی۔ واضح رہے کہ قبرستان میں چند دن قبل دفنائی گی 7 سالہ بچی کو قبر سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی گی تھی ، جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ بچی کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ گرجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 کا رہائشی ہوں۔ 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی، تدفین خان کالونی...
ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا سے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے گووندا نے کہا کہ جو کچھ بھی انہیں ملا ہے وہ ان کی اوقات سے بڑھ کر ہے، اور ان کی بیوی ان کے گھر کی دیوی ہیں۔ گووندا نے واضح کیا کہ مرد کتنا بھی پیسہ یا شہرت حاصل کرے، اس کی اصل قسمت اس کی بیوی کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کبھی کسی عورت کی بےعزتی یا مخالفت نہیں کرتے۔ تقریب کے دوران سنیتا آہوجا بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرا شوہر صرف میرا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ کئی...
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں جمعرات کی صبح سے اب تک کم از کم 50 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ شہر پر مکمل قبضے کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے اس کارروائی پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں فوجی کارروائی تباہ کن ثابت ہو گی اور لاکھوں شہری مزید بے گھر ہونے پر مجبور ہوں گے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق زیتون اور شجاعیہ کے علاقوں میں اسرائیلی زمینی آپریشن کے...
راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اے این ایف کی 7 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ مجموعی طور پر 210 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، جن کی مالیت 4 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کارروائی کے دوران عمرہ پر جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 2.522 کلو زینیکس گولیاں برآمد ہوئیں اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر قطر جانے والے مسافر سے 994 گرام آئس برآمد ہوئی۔ بھیرہ انٹرچینج...
اسلام آباد: پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری نے عالمی سطح پر مضبوط مقام حاصل کرلیا۔ پاکستان نے ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کر کے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی اور ریگولیشن کا آغاز کیا جو پاکستان کے ڈیجیٹل فنانس میں اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ بلال بن ثاقب (وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین) کے مطابق پاکستان کی کرپٹو پالیسی عالمی وژن کی پیروی میں نئے بین الاقوامی اقتصادی مواقع کھول رہی ہے۔ بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ہمارے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو مستقبل میں عملی سرمایہ کاری کی علامت ہیں۔ فائنینشل ٹائمز نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی کرپٹو توانا ئی میں تیزی سے پیش رفت اور بڑھتی ہوئی حکمت عملی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں کرپشن کے باعث یہ منصوبے ایک بارش میں ہی تباہ ہو جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں صرف 20 سے 30 فیصد رقم استعمال ہوتی ہے جبکہ باقی رقم ٹھیکیدار اور منصوبہ ساز کھا جاتے ہیں۔ ان کے مطابق سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، ہیڈ مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقامات پر مزید سیلاب کی پیشگوئی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بدنیتی ضرور ہو سکتی ہے لیکن اتنے بڑے پیمانے پر...
ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 28 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ نتاشا ایلن ایک ایسی سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی جس نے اپنے کینسر کے سفر کو بےباک انداز میں ہنستے کھیلتے دوسروں کیساتھ ایک دستاویزی شکل میں پیش کیا۔ نتاشا 22 اگست کو کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئی۔ نتاشا کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر اس کی موت کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ "نتاشا پیار، مہربانی اور خوشی سے بھری ایک خوبصورت روح تھی۔ اس نے بے شمار دلوں کو چھو لیا اور وہ سائنوویئل سارکوما (کینسر کی ایک قسم) سے متعلق آگاہی کی ایک بڑی مثال تھی۔ اس کی روح ان تمام لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی جنہیں...
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیف پر حالیہ میزائل حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ماسکو کو حقیقی سفارت کاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کیف پر روسی حملے میں 8 افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے بجائے بیلسٹک میزائلوں سے یوکرین کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ "روس جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل و غارت گری کو جاری رکھے ہوئے ہے۔" دوسری جانب یوکرین کے ڈرون فورسز کے کمانڈر نے دعویٰ...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے صورتحال کے سبب سندھ کی درخواست پر آج (جمعہ) ہونے والا نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا 11واں اجلاس ملتوی کردیا۔ اجلاس میں بلوچستان کے ٹیکنیکل ممبرنے بھی حاضری سے معذوری کا اظہارکردیا تھا جس پر وزارت خزانہ نے اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ این ایف سی میں 9 ممبر ہوتے ہیں جن میں ایک وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب ہیں جو کمیشن کی صدارت کرتے ہیں، باقی ہرصوبے کے دوممبر کمیشن کا حصہ ہیں۔ان میں ایک ہرصوبے کا وزیرخزانہ ہوتا ہے جبکہ ہرصوبے سے ایک ٹیکنیکل ممبربھی لیا جاتا ہے۔ این ایف سی سیکرٹریٹ کے مطابق 9 میں سے آٹھ ارکان نے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ کرپشن ہے، جو ہمارے معاشرتی کلچر کا حصہ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رزقِ حلال کی اہمیت ختم ہو گئی ہے اور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر مختص رقم کا صرف 15 سے 20 فیصد استعمال ہوتا ہے، باقی سب کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دریاؤں کے راستے پر تجاوزات تباہی کی وجہ، سول انتظامیہ کا کام پاک فوج کررہی ہے، خواجہ آصف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ سوال بار بار اٹھتا ہے کہ پل جلدی کیوں گر جاتے ہیں؟ اس کا سیدھا جواب کرپشن ہے۔...
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ بھارت کی بدنیتی ضرور ہو سکتی ہے لیکن جتنا پانی آیا ہے اسے روکنا کسی کے بس میں نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دو تین دہائیوں سے انسان قدرتی نظام میں مداخلت کر رہا ہے جس کی ہم قیمت ادا کررہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آبی گزرگاہوں میں تعمیرات ہوں گی تو پانی بھپرے گا، کسی بھی ملک میں آبی گزرگاہوں پر تعمیرات ہوں تو حکومت کی ناکامی ہوتی ہے، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی آبی گزرگاہوں میں تعمیرات پر آواز اٹھ رہی ہے، نقشے بن چکے ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ تجاوزات ختم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی...
اسپین کی مشہور اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کی موت اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہوئی وہ گزشتہ کئی دنوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ اداکارہ نے کئی فلموں میں کام کیا اور ایوارڈز بھی وصول کیے وہ بہترین اداکاری کی وجہ سے وہ اسپین سمیت غیر ملکی ممالک میں بھی مشہور تھیں۔ 2024 میں ویرونیکا ایچیگوئی نے اپنی آخری فلم کی جو سیاسی اور سنسنی خیز تھی اس فلم کا نام Artificial Justice ہے جس میں انہوں نے ایک جج کا کردار ادا کیا تھا جو عدالتی نظام میں اے آئی کی سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔ TagsShowbiz News Urdu
دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ ایک بارپھرعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں اس باروجہ انکی منگنی ہے جوانہوں نے مشہورامریکی ریپرفرنچ مونٹانا سے کرلی ۔ ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے جون 2025 میں پیرس فیشن ویک کے دوران نجی تقریب میں منگنی کی، جس کی حال ہی میں تصدیق فرنچ مونٹانا کے نمائندوں نے کردی ، شہزادی جو دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی ہیں۔ گزشتہ سال 17 جولائی 2024 کواس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم کو طلاق دینے کا اعلان کیا،انہوں نے طلاق کے عنوان سے ایک پرفیوم بھی متعارف کر ایا۔ شیخہ مہرہ اورفرنچ مونٹانا کو...
برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر اقوام متحدہ کی معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کے لیے باضابطہ عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ تینوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک مشترکہ خط میں آگاہ کیا ہے کہ ایران 2015 کے جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق کیے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کی، جس کے باعث “اسنیپ بیک میکنزم” کو فعال کیا جا رہا ہے — ایک ایسا نظام جس کے تحت اقوام متحدہ کی پرانی پابندیاں دوبارہ خود بخود نافذ ہو جاتی ہیں، اور یہ عمل آئندہ 30 روز کے اندر مکمل ہو جائے گا۔ یاد...