2025-04-29@10:18:39 GMT
تلاش کی گنتی: 636

«جینٹری بیچ کا نام»:

(نئی خبر)
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلیے بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بھارتی کپتان اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تاہم اس موقع پر ہیڈکوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں تھے۔ انڈین میں نومبر 2024 سے ہرنیا سرجری کے بعد اسکواڈ سے باہر کلیدیپ یادیو، کمر درد کے شکار جسپریت بمراہ اور فاسٹ بولر محمد شامی کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا تاہم بمراہ کی شمولیت انکی فٹنس سے مشروط ہوگی۔بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل،...
    چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی فاسٹ بولنگ بیٹری پوری قوت کے ساتھ تیار نہیں ہے۔ گیرالڈ کوئٹزی ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پاکر حال ہی میں واپس آئے ہیں، بورجر، ولیمز اور اینرچ نورکیا انجری مسائل سے دوچار ہیں، ٹیم کو ریزرو فاسٹ بولرز سے ان کی کمی کو پورا کرنا ہوگا، نورکیا کے متبادل کا انہیں چناؤ کرنا ہوگا۔ وہ جنوبی افریقی ٹی 20 لیگ میں جوہانسبرگ سپر کنگز اور پریٹوریا کیپٹیلز کے میچ سے باہر ہوگئے، ان کی فٹنس کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے، کوئٹزی نے انجری سے واپسی پر ڈربن سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں حصہ لیاتھا، سری لنکا سے سیریز میں انجرڈ ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا مسابقتی میچ تھا۔
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چمپینز ٹرافی کیلیے کراچی میں افتتاحی تقریب اور تین میچز کے سلسلے میں انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ایونٹ کو کامیاب اور یاد گار بنانے کے لیے کراچی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی انتظامیہ شائقین کو پارکنگ اور گراونڈ تک پہنچنے کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات کرے گی۔جمعہ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرافی کے میچز کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔اسٹیڈیم آنے جانے والے اور اطراف کے راستوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا۔ پارکنگ کے خصوصی...
    ملتان ٹیسٹ: خراب روشی، دھند کے باعث پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 143 رنز بنا لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز ملتان (آئی پی ایس )ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل خراب روشی اور دھند کے باعث جلدی ختم ہوگیا، قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنا لیے۔ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف آغاز میں ہی قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی جب اس کے 46 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم محمد رضوان اور سعود شکیل نے 5 ویں...
     پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میچ دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ تاہم امپائرز نے گراؤنڈ فیلڈ کا جائزہ لینے بعد دوپہر ایک بجے ٹاس اور ڈیڑھ بجے میچ کے آغاز کا اعلان کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کر کے حریف ٹیم کو پریشانی میں ڈالنا چاہتے ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی آخری سیریز میں فتح سمیٹ کر سیزن کا اختتام کرنا پہلا ہدف...
    سب سے زیادہ گرینڈسلم خطاب جیتنے والے سربیا کے نواک جوکووچ گرینڈ سلم میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارد اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ میلبورن میں جاری آسڑیلین اوپن کے دوسرے رائونڈ میں انہوں نے پرتگال کے جیمی فاریا کو 6-1،6-7 (4-7)، 6-3 اور6-2 سے شکست دیکر گرینڈ سلم میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بنایا۔ یہ انکا گرینڈ سلم میں430 واں میچ تھا۔ انہوں نے گرینڈ سلم میں ابھی تک جو430 میچ کھیلے ہیں ان میں سے379 میچوں میں انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ51 میچوں میں شکست ہوئی ہے۔نواک جوکووچ نے گرینڈ سلم میں اپنا پہلا میچ2005 میں آسڑیلیں اوپن میں کھیلا تھا جس میں انہیں روس کے ماریٹ سافن نے 0-6,...
    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی اور پریشر ہینڈل کرے گی وہی جیتے گی ، شاہین آفریدی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر کا کہناتھا کہ پاکستان ابھی جو اوے سیریز کھیلا ہے اس میں پاکستان نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہی ہرایا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو جنوبی افریقہ میں شکست دی ہے تو میرے خیال میں پاکستان کی ٹیم زیادہ مضبوط ہے ، بھارت بڑے ٹورنامنٹس میں فیورٹ رہی ہے کیونکہ وہ اچھا پرفارم کرتے ہیں لیکن حال ہی میں شکستوں اور تنقید کی وجہ سے بھارتی ٹیم کا...
    ویسٹ انڈیز کھلاڑی ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس میںمصروف ہیں ملتان(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔جس کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہونگے۔ پاک ،ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے،آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے،رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ دونوں ٹیسٹ میچ17سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے ایک ہی کھلاڑی پر انحصار کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ لندن میں انجری سے نبرآزما صائم ایوب نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پوری ٹیم مجھ پر انحصار کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک کھلاڑی کی وجہ سے فتح حاصل ہو بلکہ میچ جیتنے کیلیے سارے کھلاڑیوں کا کردار ضروری ہوتا ہے۔ صائم نے کہا کہ میچ جیتنے کیلیے ہر کھلاڑی کو اپنا بہترین دینا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے صائم ایوب ان دنوں لندن میں...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔ دوسرے ٹیسٹ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے۔رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔ دونوں ٹیسٹ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
    نیویارک : چینی حکام نے ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز ایلون مسک کو بیچنے کے بارے میں ابتدائی بات چیت شروع کر دی ہے، تاکہ ایپ پر امریکہ میں پابندی سے بچا جا سکے۔ اس بات چیت کا آغاز اس وقت ہوا جب یہ لگنے لگا کہ ٹک ٹاک پر امریکہ میں پابندی عائد ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔   بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، چینی حکام چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک امریکہ میں بائیٹ ڈانس کے کنٹرول میں ہی رہے، مگر وہ ایلون مسک کی کمپنی ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے اس کی ممکنہ فروخت یا انتظامی تبدیلیوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔   رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک اس بات پر کوئی حتمی فیصلہ...
    اسرائیل کے وزیر خارجہ گدعون ساعر نے حالیہ دنوں میں کہا تھا کہ قطر میں مذاکرات میں ترقی ہوئی ہے اور اسرائیل اس معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے منتخب صدر نے اس رژیم سے کہا ہے کہ وہ 20 جنوری (ٹرمپ کی حلف برداری کے دن) سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ حاصل کرے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیل کی نائب وزیر خارجہ شارین ہسکل نے آج (منگل) کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے کہا کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت اسرائیل کے 33 قیدی آزاد ہو جائیں گے۔ ہسکل نے ذکر...
    ساہیوال: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں عوام سے بھرے بازار میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہمشکل انوکھا کھانا بیچنے والا منظر عام پر آگیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کھانا بیچنے والا سلیم بگا نامی شخص ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے، اور دوسروں کے مقابلے میں زیادہ توجہ حاصل کرکے پیسے کماتا ہے۔ شہری محمد یاسین کا کہنا ہے کہ ہمیں لگتا ہے جیسے ٹرمپ یہاں کھیربیچنے آئے ہیں، مقامی رہائشی سلیم بگا سے میٹھا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں، جو گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے گانا بھی گاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے جب سلیم بگا اپنے ٹھیلے پر مختلف گانے گاتا ہے تو...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا ہے کہ 9 مئی لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے۔ زرائع کے مطابق  جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے ، جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں ، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دلائل دیئے جارہے ہیں۔ دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے وزارت دفاع...
    اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلین کے مقدمات کی سماعت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیلوں کی کارروائی میں آئینی بینچ نے اہم سوالات اٹھائے ہیں۔  عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے دوران کور کمانڈر ہاؤس میں داخل ہونے کو سکیورٹی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا اس دوران کوئی مزاحمت کی گئی؟ آئینی بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین کر رہے ہیں، اور اس میں جسٹس حسن اظہر بھی شامل ہیں۔ انہوں نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کی۔  وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ایک نیا عمل نہیں ہے،...
    ترکیہ(نیوز ڈیسک) ترکیہ میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو عام نکلنے کے پانی کو زم زم کے نام سے لوگوں کو فروخت کرکے ان سے پیسے بٹورنے کا دھندہ چلا رہا تھا۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اس فراڈ سے منافع کمانے والے شخص کے بےنقاب ہونےپر سوشل میٰڈیا پر بہت سے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اضنہ شہر کی پولیس کو ایک واٹر فیکٹری کے مالک کی دھوکہ دہی کا پتا چلا۔ یہ شخص شہریوں کا مذہبی استحصال کرکے اپنا دھندا چمکائے ہوئے تھا۔ہ وہ لوگوں کو نلکے کے پانی کی بوتلیں یہ کہہ کر کہ یہ آب زمزم براہ راست مکہ مکرمہ سے درآمد...
    جنوبی افریقہ کے وائٹ بال ہیڈ کوچ راب والٹر نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جو 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل کے کپتان ٹیمبا باووما مکمل اعتماد کے ساتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیم میں 10 ایسے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے بھارت میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شرکت کی تھی، جہاں جنوبی افریقہ سیمی فائنل تک پہنچا تھا۔ بلے باز ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، اور ٹرسٹن اسٹبز، کے ساتھ آل راؤنڈر ویان ملڈر کو ان کے پہلے 50 اوورز کے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے...
    میلبرن: آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی بورڈ کے مطابق 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میں ٹیم سے ڈراپ ہونے والے جوش ہیزل ووڈ اور آل راؤنڈر مچل مارش کی ٹیم میں واپس ہوئی ہے جبکہ میٹ شارٹ اور ایرون ہارڈی بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔  اسکواڈ میں شمولیت کے باوجود ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کی ٹورنامنٹ میں شرکت پر غیریقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ پیٹ کمنز حال ہی میں بھارت کیخلاف بارڈر گاوسکر ٹرافی کے دوران ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے، جبکہ انکی اہلیہ کے ہاں عنقریب دوسرے بچے کی پیدائش بھی متوقع...
    پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم کا آج نائیجیریا سے پریکٹس میچ ہوگا۔ آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے ملائیشیا میں موجود پاکستانی ویمنز انڈر 19 کی کھلاڑیوں نے 4 گھنٹے تک بھر پور پریکٹس کی۔ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کیں، ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ اسٹنٹ کوچ حنیف ملک، فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان اور اسٹرنتھنگ و کنڈیشنگ کوچ اسفند یار نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں، پاکستانی ٹیم پیر کو پہلا پریکٹس میچ نائیجیریا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کا دوسرا پریکٹس میچ 15 جنوری کو آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا، ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18...
    پاکستان میں کنٹینرز اکثر سیاسی سرگرمیوں اور روڑ بلاک کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، مگر گوادر کے نوجوانوں نے کنٹینر کو ایک ایسے منفرد کام کے لیے استعمال کیا ہے جس سے نہ صرف گوادر کے طالب علم مستفید ہو رہے ہیں بلکہ اس کنٹینر نما لائبریری میں آرٹ اور میوزک کے کلاسسز بھی ہو رہی ہیں۔ گوادر کے ساحل پر موجود اس کنٹینر کو گوادر کے کچھ نوجوانوں نے ایک منفرد لائبریری میں تبدیل کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے گوادر آنے والے لوگ اس لائبریری کا وزٹ کرتے اور نوجوانوں کی علم دوستی کو خوب سراہتے ہیں۔ اس لائبریری میں مختلف موضوعات پر ایک ہزار کے قریب کتابیں موجود ہیں۔ یہاں امتحانات کے وقت رش...
    پاکستان میں سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ میں کین ولیمسن شامل ہیں تاہم انہیں کپتانی نہیں دی گئی تاہم وہ بطور سینئیر پلئیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ کیوی اسکواڈ: کپتان مچل سینٹنر، ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، رچن رویندرا، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، گلین فلپس، ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ بھی شامل ہیں۔ سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 فروری کو پاکستان، 10 فروری کو جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں حصہ لے گی بعدازاں کیویز چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں 19 فروری کو گرین...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے، محسن...
    آسٹریلیا کی مشہور لیگ بگ بیش کے دوران ایک دلچسپ اور منفرد واقعہ پیش آیا جس نے شائقین کو محظوظ کر دیا۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران بیٹے نے گیند کرائی اور باپ نے کیچ پکڑ لیا۔ یہ واقعہ میچ کے 16ویں اوور میں پیش آیا جب برسبین ہیٹ کے کھلاڑی نیتھن میک سوینی نے لیام ہیسکٹ کی گیند پر ایک زبردست چھکا مارا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ گیند اسٹیڈیم کے اسٹینڈ میں گئی اور کیچ کسی اور نے نہیں بلکہ خود لیام ہیسکٹ کے والد نے پکڑ لیا۔ اس موقع پر لیام ہیسکٹ کی والدہ بھی وہاں موجود تھیں۔ جب شوہر نے اہلیہ کو بیٹے کے چھکا کھانے پر تسلی دینے...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اسکواڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز سے 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسکواڈ کی نمایاں تبدیلیاں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، بابر اعظم، محمد رضوان، نعمان علی، سلمان علی آغا، اور کامران غلام اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ کنڈیشنز کے پیش نظر آف اسپنر ساجد خان اور مسٹری اسپنر ابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ بھی اسکواڈ میں دوبارہ شامل کیے گئے ہیں۔ صائم ایوب کی انجری اور عبداللہ شفیق کی خراب کارکردگی...
    بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچیون باریشال اور رنگپور رائیڈرز کے درمیان میچ کے دوران انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز اور تمیم اقبال کے درمیان جھگڑے نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔ کھیل کے دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تاہم میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر معاملہ ختم کردیا۔ میچ کے اختتام پر ایلکس ہیلز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمیم کسی بات سے ناراض تھے اور پرسنل ہو رہے تھے، اس لیے میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی منشیات لیتے ہیں، جس پر وہ بھڑک گئے۔ کھیل کے دوران انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ وہ انگلینڈ کیلئے منشیات...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مرغی کا گوشت، انڈے اور دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی کرنے والوں کی شامت آگئی، کمشنر کراچی نے ڈنڈا اٹھا لیا، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے گرفتاریاں کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اشیائے خورونوش کی حکومت کی جانب سے مقررہ قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کہا کہ تمام مجسٹریٹس کو ریٹ لسٹ پر عمل نہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری پرائس لسٹ سے زائد قیمتوں پر اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے، مجسٹریٹس...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے 60سالہ اسمگلر تاکیشی ایبیساوا نے ایران کو جوہری مواد بیچنے کا اعتراف کرلیا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نیو یارک کے شہر مین ہٹن میں ایبیساوا کو میانمر سے ایران اور دوسرے ممالک میں یورینیم اور ہتھیاروں کے گریڈ پلوٹونیم سمیت جوہری مواد کی اسمگلنگ کامجرم قرار دیا گیا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے میانمر کے میدان جنگ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور بھاری مقدار میں ہیروئن اور میتھامفیٹامائن امریکا بھیجنے کا کام کیا ۔ اسی طرح نیویارک سے ٹوکیو تک منشیات کی اسمگلنگ کی۔ امریکی حکام کے مطابق ڈی ای اے کے اسپیشل آپریشنز ڈویژن، پیشہ ور قومی سلامتی پراسیکیوٹرز، انڈونیشیا، جاپان اور تھائی لینڈ میں امریکی...
    فوٹو: اسکرین گریپ کراچی میں آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آرام باغ کے علاقے میں عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 3 فائر ٹینڈرز  اور اسنارکل نے حصہ لیا۔
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ 10 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔ یہ دونوں میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 17 سے 29 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے میچز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز میں شائقین کو داخلہ مفت دیا جائے گا۔ اس میں وسیم اکرم اور الہٰی برادران انکلوژرز کے علاوہ حنیف محمد اور مشتاق احمد انکلوژرز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پی سی بی گیلری(انضمام الحق) کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے، جب کہ وی آئی پی انکلوژرز جیسے فضل محمود اور عمران اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 150 روپے رکھی...
    آسٹریلیا، برطانیہ کے بعد اب جنوبی افریقا میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے خاص میچز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ آسٹریلیا کے چیمئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف دو میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے سیاست دانوں نے انگلینڈ ٹیم جبکہ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے پروٹیز سے بھی افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کے عوامی مطالبے کی حمایت کردی ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کردی۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے کہا کہ میں عوامی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اخلاقی طور پر میچ کا...