2025-11-04@01:05:17 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2889				 
                «خاتمے کے لیے»:
(نئی خبر)
	 اسلام آباد:  جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط ارسال کردیا جس میں انہوں نے 26ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل نہ دینے سمیت چھ سوالات کے جوابات مانگ لیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط بھیجا گیا ہے جو کہ سات صفحات پر مشتمل ہے۔ خط میں جسٹس منصور نے لکھا ہے کہ چیف جسٹس صاحب آپ کے بعد موسٹ سینئر جج ہونے کے ناطے ادارے کی ڈیوٹی کیلئے خط لکھ رہا ہوں، میں نے آپ کو متعدد خطوط لکھے لیکن آپ کی طرف سے نہ تحریری اور نہ ہی زبانی جواب ملا، 8 ستمبر کو جوڈیشل کانفرنس میں عوامی سطح پر...
	وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر کی ملاقات، پاکستان کی فلسطین سے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
	وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمود صدیقی الھباش نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وہ سیرت کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہوئے فلسطینی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ملاقات میں مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں فلسطینی سفیر بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔  مزید پڑھیں: امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اقوام متحدہ کے اہم اجلاس میں شرکت سے روک دیا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر...
	افغانستان میں حالیہ زلزلے کے شہدا کی یاد اور تعزیت کے طور پر آج اسلام آباد میں قائم افغان سفارتخانے میں تعزیتی رجسٹر کھولا گیا۔ اس موقع پر وفاقی حکومت کے نمائندوں، غیر ملکی سفارتکاروں، علمی و سماجی شخصیات اور صحافیوں نے اپنے تاثرات درج کیے اور مرحومین کے لیے دعائیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلہ، پاکستان نے طبی امداد روانہ کر دی تعزیتی رجسٹر میں دستخط اور دعاؤں میں نمایاں شخصیات شریک ہوئیں جن میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان صادق خان، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب خان شیرپاؤ نے اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ Today, the Embassy of Afghanistan in Islamabad opened a Condolence Book in...
	 اسلام آباد:  قومی اسمبلی کے اجلاس میں ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا بل پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی بل 2025ء پیش کردیا گیا۔ بل کے نکات کے مطابق اس قانون کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا اور فور طور پر نافذالعمل ہوگا، اتھارٹی ایک کارپوریٹ ادارے کی حیثیت رکھے گی، مقدمات دائر کرسکے گی، یہ اتھارٹی جائیداد رکھ سکے گی، خریدوفروخت کرسکے گی اور معاہدے کرسکے گی،  اتھارٹی کا صدر دفتر اسلام آباد میں ہوگا اور یہ کہیں بھی علاقائی دفاتر قائم کرسکے گی۔ بل کے مطابق اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات اور سروس فراہم کنندگان کے لیے لائسنس جاری،...
	دبئی کی آبادی نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور شہر میں بسنے والے افراد کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 1975 میں دبئی کی کل آبادی صرف ایک لاکھ 87 ہزار تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ تعداد تیزی سے بڑھی اور 2011 میں 20 لاکھ تک جا پہنچی، جب کہ 2025 میں یہ بڑھ کر 40 لاکھ ہو گئی۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہی رفتار برقرار رہی تو 2032 تک دبئی کی آبادی 50 لاکھ اور 2039 تک 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ ماہرینِ معیشت کے مطابق دبئی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، پروفیشنلز، کروڑ پتی...
	انڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان کو اس وقت سخت سوالات اور الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔جب ایک صحافی نے ان پر اور ان کے خاندان پر دھمکیوں کے سنگین الزامات عائد کیے۔ علیمہ خان صورتحال پر کوئی جواب دیے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔ قوم نے ظلم قبول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کے موڈ اور غصے سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کس سمت جا رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر سنسنی خیز مناظر!صحافی طیب بلوچ کے علیمہ خان سے سوال پر خاتون رہنما تحریک انصاف برہم "آپ اوپر...
	 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمیل قادی اوغلو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے فروغ، خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ اسٹریٹیجک ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقات میں عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول میں تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں عسکری قیادتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان...
	خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں دریائے سندھ سے منسلک ایس ایم بند کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی وزیر برائے امور صحت عذرا فضل پیچوہو اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کے ہمراہ آبپاشی، صحت، لائیو اسٹاک اور ریسکیو 1122 کے امدادی کیمپوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے محراب پور میں بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا۔ محکمہ آبپاشی نے آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ دی کہ مڈ منگلی کے مقام پر دریا کے بہاؤ کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ٹی اسپر،...
	الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث قومی و صوبائی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے عوامی مفاد میں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد-II، این اے 104 فیصل آباد-X، این اے 129 لاہور-XIII اور این اے 143 ساہیوال-III کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 73 سرگودھا-III، پی پی 87 میانوالی-III، پی پی 98 فیصل آباد-I اور پی پی 203 ساہیوال-VI کے انتخابات بھی...
	شارجہ(سپورٹس ڈیسک) سہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں آج پاکستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہوگا۔ یہ میچ قومی ٹیم کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ فتح کی صورت میں پاکستان براہِ راست فائنل میں جگہ بنا لے گا۔ سیریز کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان اور افغانستان چار چار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ اگر پاکستان کو آج شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اسے فائنل میں پہنچنے کے لیے کل افغانستان اور یو اے ای کے میچ کے نتیجے پر انحصار کرنا ہوگا۔  دوسری جانب میزبان یو اے ای اب تک سیریز میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی اور پہلی فتح کی تلاش...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر روس اور یوکرین کے تنازع پر جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بالواسطہ دھمکی دی ہے۔ Trump on Putin: “He knows where I stand, if we’re unhappy, you’ll see things happen” pic.twitter.com/R1PH4llYRP — Roya News English (@RoyaNewsEnglish) September 3, 2025  بدھ کے روز اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اگر ماسکو کے فیصلے واشنگٹن کے لیے ناقابلِ قبول ہوئے تو ’آپ دیکھیں گے کہ کچھ ہوگا‘۔ ان کے بیانات نے عالمی سطح پر نئے خدشات کو جنم دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے روس پر لگائی گئی ثانوی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات نے ماسکو کو اربوں ڈالر...
	ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ حالیہ معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بیجنگ کے دورے کے دوران ہونے والی مثبت اور تعمیری بات چیت کو اب عملی شکل دینا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چین اور روس نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی یورپی کوششیں قانونی طور پر غلط قرار دے دیں چینی دارالحکومت میں ایرانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے مذاکرات اور تبادلۂ خیال کو نہایت سودمند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدوں کو کاغذ سے عملی میدان میں لانے کی ذمہ داری ماہرینِ سائنس، صنعت، تجارت اور دیگر شعبوں پر عائد ہوتی ہے۔  انہوں...
	ملتان(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں سیلاب متاثرہ بچوں سے ملاقات کی اور ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ یہ دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ پنجاب میں جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کر رہی ہیں۔ سیلاب کے نتیجے میں صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں 6 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اوباما فاؤنڈیشن کے 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ان خطوں میں شامل ہے جو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بار بار آنے والے مون سون بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔  ملتان میں ریلیف کیمپوں کا قیام کوئی نیا...
	سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی اصلاحات کے لیے اپنی تجاویز پیش کردی ہیں، عدالتوں میں شام کی شفٹ شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا اور سینئر وکیل حافظ احسان کھوکھر نے سپریم کورٹ میں 12 صفحات پر مشتمل تحریری تجاویز جمع کرا دی ہیں جن میں عدالتی فیسوں میں اضافے کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتی اصلاحات کا ہر قدم سائلین کی ضروریات اور توقعات کے مطابق اٹھایا جائے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی تجاویز میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی فیسوں میں اضافہ آئین کی شق 37-ڈی کے منافی ہے جو سستے اور فوری انصاف کی ضمانت دیتی ہے۔ ان کے مطابق...
	بھارت میں جاری ہاکی ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ میں جگہ بنانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) نے پاکستان کو متبادل آپشن فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔  قوانین کے مطابق ایشیا کپ کی فاتح ٹیم براہ راست ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرے گی، جب کہ دیگر پانچ ٹیمیں فروری میں ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گی۔ اس راؤنڈ میں ایک اضافی چھٹی ٹیم کے طور پر پاکستان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان کی شمولیت اس شرط کے ساتھ ہوگی کہ وہ ایشیا کپ میں پانچویں نمبر پر آنے والی ٹیم کے خلاف تین میچز کی خصوصی...
	امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جن کا ماحولیاتی آلودگی میں حصہ نہایت کم ہے، تاہم آبادی کے لحاظ سے پاکستان موسمی تغیرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کی فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی آج پوری دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔قدرتی آفات اور ان سے ہونے والے نقصانات نے پاکستان کے ترقیاتی عمل اور پھیلائو کی رفتار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ...
	ویرات کوہلی کا بنگلورو میں بھگدڑ مچنے کے واقعے پر پہلی بار اظہار خیال، متاثرین کے لیے کیا پیغام دیا؟
	رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے سابق کپتان اور ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے 4 جون کو ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر پیش آنے والے بھگدڑ پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔ اس واقعے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ کوہلی نے اپنے بیان میں کہا کہ زندگی میں کچھ بھی آپ کو ایسے دل توڑنے والے لمحوں کے لیے تیار نہیں کرتا جیسا کہ 4 جون کا دن تھا۔ جو لمحہ ہماری فرنچائز اور فینز کے لیے خوشی کا موقع ہونا چاہیے تھا، وہ ایک سانحے میں بدل گیا۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل چیمپیئن بننے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی فروخت کی خبریں، قیمت کیا ہوسکتی ہے؟...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، روس اور ان کے اتحادیوں کے تعلقات میں گرم جوشی کو امریکا کے لیے عالمی سطح پر کسی بڑے چیلنج کے طور پر ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور یہ کہ چین کو ہماری ضرورت زیادہ ہے، ہمیں ان کی کم ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین اور روس نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی یورپی کوششیں قانونی طور پر غلط قرار دے دیں یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چینی صدر شی جن پنگ بدھ کے روز بیجنگ میں ‘وِکٹری ڈے’ فوجی پریڈ...
	اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے کہا ہے کہ حماس کی مکمل شکست کے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی جس کے لیے غزہ پر بڑے فوجی آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان اسرائیلی فوجی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے نخشونیم بیس پر بلائے گئے فوجی اہلکاروں سے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ حماس کے مکمل خاتمے کے لیے اسرائیلی فوج پہلے سے زیادہ شدت اور وسعت کے ساتھ غزہ میں کارروائیاں کرے گی۔ اسرائیلی آرمی چیف نے مزید بتایا کہ برّی کارروائیوں میں اسرائیلی فوج ایسے علاقوں میں داخل ہورہی ہے جہاں وہ پہلے کبھی نہیں پہنچی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم دشمن کو ہر جگہ نشانہ بنا رہے ہیں، چاہے وہ...
	آج کے جدید دَور میں بچوں کی صرف تعلیم و تربیت ہی کافی نہیں، بلکہ اُن کے اندر پوشیدہ قدرتی اور تخلیقی صلاحیتوں کی پہچان اور اُنہیں اُجاگر کرنا اصل فن ہے۔ ایسے بچے جنہیں بچپن میں سازگار ماحول، بہترین والدین، ماہر اساتذہ اور مناسب سہولیات دست یاب ہو جائیں، وہ عام بچوں کی نسبت زندگی میں زیادہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔ جدید تحقیق اور ماہرینِ نفسیات کے مطابق تمام بچے فطری طور پر تخلیقی اور فنی صلاحیتوں سے مالامال ہوتے ہیں، لیکن بروقت تلاش، معاونت اور درست راہ نمائی کی بدولت کچھ بچے اپنی صلاحیتوں کا اظہار بہت جلد کر لیتے ہیں، جب کہ اکثر بچے اس راہ نمائی سے محروم رہنے کی وجہ سے وقت اور دوسروں سے...
	وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سپر فلڈ سے نمٹنے کیلیے تیاری ہے اور 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزرنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سپر فلڈ کی ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل تیاری کر رہی ہے اور 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کے گزرنے کے انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے 8 سے دس لاکھ اور حتیٰ کہ بارہ سے تیرہ لاکھ کیوسک پانی گڈو بیراج تک پہنچنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں، تاہم سندھ حکومت نے ہر ممکنہ صورتحال کے پیشِ نظر...
	وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کیلیے ضروری ہے اور اگر اس پر کسی کے تحفظات ہیں تو انہیں دور کیا جائے۔ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کاہ کہ ہم کچھ ڈیمز کے نام لینے سے ڈرتے ہیں, کالاباغ ڈیم ریاست کے لیے ضروری ہے اور اگر اس حوالے سے کسی کے تحفظات ہیں تو بات کر کے انہیں دور کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے اپنا حصہ دینے کے لیے تیار...
	 پشاور:  موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکومت نے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔  خیبرپختونخوا کلائمنٹ ایکشن بورڈ ایکٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، یہ بورڈ جنگلات کی کٹائی، پگھلتے گلیشیئر کو روکنے اور ماحولیاتی نظام کو بہتربنانے کے لیے پالیسی بنائے گا۔  مسودہ کے مطابق سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ کے چیئرمین، متعلقہ محکموں کے سیکرٹری اور چار غیر سرکاری شخصیات ممبران ہوں گی۔ ایکٹ کے مطابق کالئمیٹ ایکشن بورڈ ایک خودمختار ادارہ ہوگا جو موسمیاتی پالیسیوں اوراقدامات کرنے، ہم آہنگی اورعملدرآمد کرے گا۔ بورڈ کے مالیاتی امور اور پالیسی پر عمل درآمد کئے لیے کلائمنٹ ایکشن بورڈ فنڈ کے نام سے ایک فنڈ قائم کیا جائے گا۔
	دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بلوچستان کے اضلاع جعفرآباد، روجھان، اوستہ محمد اور صحبت پور میں 2 اور 3 ستمبر کو سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔  حکومتی اداروں کے ہنگامی انتظامات صوبائی وزیر آب پاشی صادق عمرانی کے مطابق حکومت سندھ سے مسلسل رابطے میں ہے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، محکمہ آب پاشی نے 16 مختلف مقامات پر فلڈ کنٹرول سینٹرز قائم کرکے ضروری مشینری منتقل کردی ہے۔ اسی دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے بتایا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ان کا کیمپ آفس نصیر آباد میں قائم کر دیا گیا ہے اور متاثرین کے لیے محفوظ مقامات مختص کیے جا چکے ہیں۔ یہ...
	وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں پولیو کے خاتمے، روٹین ایمونائزیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موثر باہمی رابطہ کاری کے ذریعے فلاح عامہ کے منصوبوں کو مزید بار آور بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی 14 سالہ زنیرہ قیوم یونیسیف کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر یونیسف کی جانب سے محکمہ صحت کے عملے کو تکنیکی معاونت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیت کی پیشکش کی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحت اور تعلیم کے منصوبوں میں عالمی شراکت داروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا...
	پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (PCTB) نے اپنی تمام درسی کتب آن لائن مفت فراہم کر دی ہیں، تاکہ صوبے بھر کے طلبہ، اساتذہ اور والدین انہیں آسانی سے استعمال کر سکیں۔ اس اقدام کے تحت پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک کی اردو اور انگریزی میڈیم کی کتب اب مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ کتاب کیسے مفت ڈاؤن لوڈ کریں؟ تمام درسی کتب PCTB کے سرکاری پورٹل پر موجود ہیں۔ صارفین اپنی جماعت اور میڈیم منتخب کرکے مضامین کی کتابیں الگ الگ PDF فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ پلیٹ فارم پر اردو، انگلش، ریاضی، جنرل سائنس، اسلامیات، سوشل اسٹڈیز، کمپیوٹر سائنس سمیت دیگر بنیادی مضامین کی کتب دستیاب ہیں۔ اضافی ذرائع PCTB پورٹل کے...
	پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی مائیک ہیسن نے قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کر دی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں جاری حالیہ سہ ملکی ٹی20 سیریز میں پاکستان کی مسلسل فتوحات کے بارے میں انہوں نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ یہ جیت ان تمام لوگوں کے نام ہے جو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور: فلڈ ریلیف نمائشی میچ میں کون کون سے اسٹار کرکٹرز جلو گر ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سیلاب کی وجہ سے سخت مشکلات میں ہیں اور ہم پاکستان میں متاثر ہونے والوں کی سلامتی اور طاقت کے لیے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان...
	تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ عالمی میلاد کانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر اضلاع کے عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔ یہ وقت تنقید اور سیاست کا نہیں بلکہ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا ہے۔ منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عالمی میلاد کانفرنس 2025 جوکہ ہرسال مینارپاکستان پرمنائی جاتی ہےمحدودکر دی ہےاوراس سال عالمی میلاد کےسارےاخراجات کاپیسہ سیلاب متاثرین میں دینےکااعلان کردیا۔ عالمی میلاد کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں ہوگی۔ pic.twitter.com/Vz6OwWWWPq...
	بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں پائے جانے والے تضادات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ برسوں تک چین کے خلاف سخت بیانات دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جب مودی اپوزیشن میں تھے تو چین کے حوالے سے ان کا لب و لہجہ خاصا جارحانہ ہوتا تھا۔ ایک موقع پر انہوں نے انتخابی جلسے میں کہا تھا، “جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کے ساتھ پروٹوکول ہونا چاہیے؟” لیکن آج وہی مودی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا...
	بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو یقین دلایا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے صرف 5 روز قبل بھارتی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کیا تھا۔ تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات میں مودی نے کہا کہ ہم اپنے تعلقات کو باہمی احترام، اعتماد اور حساسیت کی بنیاد پر آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے، وزیراعظم شہباز شریف مودی 7 سال بعد پہلی بار...
	پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جدید تھرمل ٹیکنالوجی کے استعمال سے 490 سے زائد لوگوں کی جان بچا کر انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ، جھنگ، اٹھاراں ہزاری، شورکوٹ، احمد پور سیال میں جدید تھرمل ٹیکنالوجی کی مدد سے رات کی تاریکی میں ریسکیو آپریشن ممکن ہوا۔ جھنگ سٹی بند سے 21، پنڈی محلہ سے ایک، کھلڑا سے 12، ددوآنڑاں سے 63، علی پور سے 70، ٹھٹھہ جبانڑاں سے 85، مساں سے 4، واجد آباد شاہ جیونہ سے سیلاب میں گھرے 10 لوگوں کو بچا لیا گیا۔ وجھلنڑاں سے 20، چک نون سے 4، جوگیرا بوچھیراں سے 80، کھروڑا بکر سے 30 افراد کو تھرمل ٹیکنالوجی سے پتہ لگا کر محفوظ مقامات پر منتقل...
	وفاقی وزیر برائے سمندری امور محمد جنید انور چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کو مچھلی اور مچھلی سے متعلقہ مصنوعات کی برآمد میں مزید چار سال کی توسیع کا اختیار مل گیا ہے۔ایک بیان میں، وزیر نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے سمندری غذا کے معیار کی بین الاقوامی شناخت کی عکاسی کرتا ہے اور اس شعبے کو طویل مدتی استحکام فراہم کرے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے سمندری غذا کی عالمی منڈی میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔  اشتہار 
	ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2025 کے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب، پاک بھارت مقابلے کے لیے خصوصی پیکیج متعارف تبدیلی کے بعد میچز اب یو اے ای کے وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ اور پاکستان کے وقت کے مطابق 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔ 15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز کھیلے جائیں گے۔ اس دن ابو ظبی میں پہلا میچ متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیموں کے درمیان سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر ہوگا، جب کہ دبئی میں دوسرا میچ سری لنکا اور ہانگ کانگ کے درمیان شام 6 بجکر 30 منٹ پر...
	سپریم کورٹ نے قتل اور دیگر فوجداری مقدمات کے لیے ایک اہم پرفارما جاری کیا ہے جس کے تحت اب کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے فارم پر جمع کرانا لازمی ہوگا۔ اس پرفارما کے مطابق فریقین کو بھی کیس کے ساتھ معلوماتی فارم جمع کرانا ہوگا، جس میں درج ذیل تفصیلات شامل ہوں گی: ایف آئی آر نمبر اور متعلقہ تھانہ پوسٹمارٹم کے نتائج اور پوسٹمارٹم کا دن و وقت ملزمان کے نام، عمر اور گرفتاری کی تاریخ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے نتائج فرانزک رپورٹس اور ان کے نتائج مزید پڑھیں: قرآن و سنت کے مطابق آئین سازی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر سپریم کورٹ کا مقصد یہ ہے کہ ججز کیس کی...
	لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں جانوروں کو بچانے کے لیے ہنگامی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو خصوصی ایمبولینسز اور ویٹرنری ڈاکٹرز فراہم کر دیے گئے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں ویٹرنری کیمپس قائم کر کے زخمی جانوروں کا علاج کیا جا رہا ہے۔  ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف رینجرز سید کامران بخاری نے بتایا کہ 26 اگست کو سیالکوٹ میں سیلابی پانی کے ساتھ بہہ کر آنے والے ہرن کے جوڑے کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔ نارووال میں زخمی اور حاملہ مادہ ہرن کو بروقت طبی امداد دی گئی۔ شکرگڑھ میں ایک کم عمر نر ہرن کو...
	وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی اقتصادی اور سرمایہ کاری کی شراکت کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اور متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔وہ آج اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سرکردہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ایک گروپ سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد کی قیادت محمد برادی کر رہے تھے – EIX کے گروپ CIO، ابوظہبی میں قائم ایک عالمی کمپنی جو سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک مشاورتی خدمات میں مہارت رکھتی ہے۔ وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی معیشت کی حالت اور گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کی گئی وسیع پیمانے پر ڈھانچہ جاتی...
	ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے جمعے کے روز پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر نہایت سخت اور دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ اپنے خطاب میں ترک وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔ ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں ہے اور ترک فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: برطانیہ نے لندن میں منعقدہ اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی عائد کردی انہوں نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ 2 برس سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور بنیادی انسانی اقدار کو دنیا کی آنکھوں کے...
	وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایران، عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارات کے لیے مجاز زیارت گروپ آرگنائزرز (ZGOs) کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ رجسٹرڈ زیارت گروپ آرگنائزرز (ZGOs) زائرین کے لیے سفر، رہائش، خوراک اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ حکومت زیارت پالیسی پر عمل درآمد شروع کر چکی ہے اور موجودہ سالار سسٹم کو جلد ختم کر دیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اب زائرین صرف رجسٹرڈ کمپنیوں کے ذریعے زیارات کے سفر پر جا سکیں گے تاکہ انہیں بہتر سہولیات، شفاف طریقہ کار اور...
	وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے رکن برطانوی ہاؤس آف لارڈز، لارڈ پال نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانونی تعلیم کے فروغ اور قانونی اصلاحات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن پاکستان، بیرسٹر اسامہ ملک بھی موجود تھے جنہوں نے قیمتی آرا پیش کیں۔ ملاقات کے اختتام پر طے پایا کہ دونوں ممالک کے ادارے مکالمے، تبادلہ پروگرامز اور مشترکہ اقدامات کے مزید مواقع تلاش کریں گے۔ مزید پڑھیں: برطانیہ: بالغ شہریوں کی اکثریت مصنوعی ذہانت سے خوفزدہ کیوں؟ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط قانونی ادارے، عالمی تعلیمی تبادلے اور قانونی تربیت میں بہترین...
	تحصیل فیروزوالہ اور شیخوپورہ میں پنجاب حکومت کی بروقت کاروائی اور بند باندھنے کے اقدامات کی بدولت درجن بھر گاؤں، سینکڑوں مویشی، زرعی زمینیں اور لوگوں کا روزگار سیلابی ریلوں سے محفوظ رہ گیا۔ مزید پڑھیں: بھارت سے ایک اور تباہ کن سیلابی ریلے کی آمد متوقع، پنجاب میں الرٹ جاری وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کے فوری اقدامات کے نتیجے میں اعوان پار، سنت پورہ اور دیگر ملحقہ آبادیاں سیلاب کے اثرات سے محفوظ رہیں۔ اہل علاقہ اور صوبائی حکومت، بالخصوص وزیرِ اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف کے اس فوری اور مؤثر اقدام کے لیے شکر گزار ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی...
	بھارت کے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی باتیں بھی ایشیا کپ میں دلچسپی کم نہ کر سکیں۔ انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹس کی فروخت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ کا آغاز نو ستمبر سے یو اے ای میں ہو گا۔ پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارتی بورڈ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس پر اسے اپنے ملک میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سیاستدان، عام افراد اور کئی سابق کرکٹرز پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، اس کے باوجود کرکٹ شائقین کی ایونٹ میں دلچسپی کم نہیں ہو سکی۔ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند منٹ میں ہی بکنے کی توقع ظاہر کردی گئی۔ ٹکٹس کی...
	 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئی ہے اور عمران خان کی منظوری کے بعد مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے مذاکراتی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بغیر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرئنز کی جانب سے مذاکرات کے آغاز کا امکان ہے اور اس کے لیے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ...
	پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے امریکا سے آنے والی خاتون ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ امریکا سے آنے والی ڈاکٹر سندس علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں جب بھی آتی ہوں، میں ان کے لیے کتابیں لے کر آنا چاہتی ہوں، بانی جیسا لیڈر قید تنہائی میں ہے، ان کتابوں سے وہ مطالعہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل کو بھی جو کتابیں بانی پی ٹی آئی کو دی گئیں، وہ بھی عمران خان کے لیے امریکا سے لائی تھی۔ ڈاکٹر سندس علی نے کہا کہ امریکا میں جمہوریت ہے، بہت سے لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کو اچھا نہیں سمجھتے ہوں گے لیکن وہ اقتدار میں ہیں۔
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم کے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت انڈر 15 سے انڈر 19 تک کے کرکٹرز کو سال بھر اکیڈمی میں رکھا جائے گا، جہاں ان کی تربیت کے ساتھ تعلیمی اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں قائم اکیڈمیز کو بالترتیب انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کرکٹرز کے لیے مختص کیا گیا ہے، جبکہ ان اکیڈمیز میں داخلہ ریجنل کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان ان اداروں میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے...
	 پشاور:  ہائیکورٹ نے مختلف نوعیت کے مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے صوبے کے تمام جوڈیشل افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی نے مقدمات کو بروقت نمٹانے کے لیے ٹائم لائنز مرتب کر دی ہیں، جس کے مطابق مختلف فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے 12، 18 اور 24 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے جب کہ کم عمر ملزمان (جوینائل کیسز) اور لیبر مقدمات کو 6 ماہ کے اندر نمٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی طرح زمین سے متعلق تنازعات کے مقدمات کے لیے 6 سے 24 ماہ کی ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے۔ وراثتی اور پبلک ریونیو کیسز کو ایک سال...
	باجوڑ پولیس نے میں افغان مہاجرین کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں جن میں معیاری کھانا اور مکمل ریلیف کیمپ سروس بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ کے گاؤں ترخو میں سیکیورٹی کلیئرنس مکمل، حالات معمول پر لوٹ آئے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے باجوڑ پولیس ترجمان نے کہا کہ متاثرین کے لیے کرسیاں واٹر کولر اور شربت کا بندوبست کیا گیا ہے اور ہم نے جگہ جگہ شکایت کے لیے سیلز قائم کیے ہیں جبکہ ہر روز 1600 سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہوتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر سینٹر میں 56 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے متاثرین کی سہولت کے لیے...
	عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے، سلمان رفیق کی علما وفد کو یقین دہانی
	پنجاب کے وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے پاکستان سنی تحریک کے وفد نے محکمہ داخلہ میں ملاقات کی، جس میں سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، اسپیشل سیکریٹری فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکریٹری احسان علی جمالی سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔ پاکستان سنی تحریک کے وفد میں صوبائی صدر شمالی پنجاب مولانا زاہد حسیب قادری، ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر، سردار محمد طاہر ڈوگر، آصف رضا قادری، محمد عبداللہ ثاقب اور دیگر رہنما شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 6 ستمبر کو ہوگی ملاقات میں جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر سیکیورٹی پلان اور دیگر اہم امور پر تفصیلی...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا کو پارٹی کے بانی رہنما سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔  درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے بانی رہنما سے ملاقات نہ صرف جماعتی معاملات پر مشاورت کے لیے ضروری ہے بلکہ حکومتی وزراء کے فیصلوں میں بھی ان کی رہنمائی درکار ہے۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وزیراعلیٰ...
	 اسلام آباد:  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک کے شعبہ مائننگ اور میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان صنعت و تجارت میں ماضی کا اشتراک انتہائی مثبت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان معاشی تعاون کی تجدید نو کے لیے پرعزم ہیں اور حکومت جاپانی سرمایہ کاروں اور بینکوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک کے شعبہ مائننگ اور میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا۔ مزید پڑھیں: جاپانی شہر میں روزانہ صرف 2 گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی تجویز زیر غور انہوں نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں جاپانی ٹیکنالوجی اور مہارت سے پاکستان خاطر خواہ فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ تارو کاٹو...
	لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ریکارڈ بارشوں کے باعث 30 سالہ بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف سیالکوٹ میں 405 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جس سے شہر مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا تھا تاہم چند گھنٹوں میں نکاسی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ قصور، اوکاڑہ اور پاک پتن سمیت کئی اضلاع متاثر ہوئے ہیں، دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے راوی میں 38 برس بعد سیلاب آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ 14 ہزار سے زائد...
	ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا فیلڈمارشل عاصم منیر کو فون، سرحد پار دہشتگردی کے خاتمے کے عزم پر اتفاق
	اور پاکستانی افواج کے سربراہان نے مشترکہ سرحد پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کے لیے کتنا سودمند ثابت ہوا؟ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ تہران پاکستان کے ساتھ مل کر سرحد پار دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔  انہوں نے زور دیا کہ اس مقصد کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کی سرحدوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ میجر جنرل موسوی نے 12 روزہ اسرائیلی...
	  پشاور:   ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز بیرونی دورے پر جا سکتی ہیں تو گنڈاپور بھی افغانستان سے مذاکرات کر سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارے میں دوغلی پالیسی ترک کرے۔ مریم نواز کو بیرونی دوروں کی اجازت دینا اور علی امین گنڈاپور کو افغانستان سے بات چیت سے روکنا کھلا تضاد ہے۔ جس طرح وزیراعلیٰ پنجاب کو بیرونی دوروں کی اجازت ہے، اسی طرح خیبر پختونخوا کو بھی افغانستان کے ساتھ رابطہ کاری کا پورا حق حاصل ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے عوام امن چاہتے ہیں اور اس کے لیے افغانستان سے بات چیت...
	— پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف **فیلڈ مارشل عاصم منیر** اور ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے **مشترکہ سرحدوں کی حفاظت** اور **دہشت گردی کے مکمل خاتمے** کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ہفتوں میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی کوششیں تیز ہوئی ہیں، خصوصاً 900 کلومیٹر طویل پاک-ایران سرحد  کے تناظر میں جو کئی دہائیوں سے دہشت گرد گروپوں کی سرگرمیوں کا شکار رہی ہے۔ ان میں جیش العدل اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) جیسے گروہ شامل ہیں جن کی کارروائیاں دونوں ملکوں کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی ستمبر میں عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ جیل میں عمران خان کی سہولیات بحال کردی گئی ہیں اور انہیں اخبار و کتابیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس پر بے حد خوشی ہوئی، ملاقات کرکے اچھا لگا، یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور اور ملکی دفاع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کا اعتراف شکست  وزیراعظم نے وطن کے دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی اور جرات و بہادری کی...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کسٹم کے جانچ پڑتال اور تخمینہ کے نظام کی شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت دی کہ کسٹم کے نظام کو فیس لیس (Faceless) بنا کر کاروباری حضرات کے لیے سہولت فراہم کی جائے اور ملکی ریونیو میں اضافہ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ پڑتال اور تخمینہ کے عمل میں درکار وقت کو کم سے کم کیا جائے اور انتظامی کارروائیوں میں موثر اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کسٹم اصلاحات کے موثر نفاذ کے لیے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں، جبکہ کسٹم تخمینے پر...
	گوگل میپس دنیا بھر میں سفر، راستے اور مقامات کی تلاش کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ ہے۔ اب گوگل نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جسے ’Your Recent Places‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو حال ہی میں وزٹ کیے گئے مقامات کو ایک ہی جگہ پر دیکھنے اور دوبارہ تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس سے پہلے صارفین کو اپنی وزٹ ہسٹری تلاش کرنے کے لیے ایپ کے اندر کئی مینیو کھولنے پڑتے تھے، لیکن اب یہ معلومات براہ راست سامنے دستیاب ہوں گی۔  نیا فیچر کیسے کام کرے گا؟ یہ سیکشن گوگل میپس کے ”You“ ٹیب میں ”Your lists“ کے اوپر دکھائی دے...
	چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز دورۂ چین پر آئے ہوئے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اور روس کو اپنی سلامتی اور ترقی کے مفادات کا مشترکہ طور پر دفاع کرنا چاہیے اور ایک زیادہ ’منصفانہ‘ بین الاقوامی نظام قائم کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا چاہیے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی روایتی دوستی کو جاری رکھنا اور اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے کہا کہ وہ روس پر اگلے 2 ہفتوں میں بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کر سکتے ہیں، اس بات پر منحصر ہے...
	چین کی جانب سے تبت میں دنیا کا سب سے بڑا پن بجلی ڈیم بنانے کے اعلان نے بھارت میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ نئی دہلی کو خدشہ ہے کہ یہ ڈیم دریائے برہم پتر (چینی نام: یارلنگ زانگبو) کے قدرتی بہاؤ کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے، خاص طور پر خشک موسم میں جب پانی کی قلت خود ایک بحران بن جاتا ہے۔ بین الاقوامی رپورٹس اور بھارتی حکومتی تجزیے کے مطابق، یہ چینی ڈیم پانی کا بہاؤ 85 فیصد تک کم کر سکتا ہے، جو بھارت، بنگلہ دیش اور چین کے کئی کروڑ لوگوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ جوابی حکمت عملی: بھارت نے اپنے ڈیم منصوبے تیز کر دیے اس خطرے کے پیشِ...
	اسلام آباد: گلگت بلتستان میں خطرناک گلیشیئر پھٹنے (گلوف) سے پہلے بروقت اطلاع دے کر 300 انسانی جانیں بچانے والے تین “خاموش ہیروز” وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملے۔ وزیراعظم نے ان کی بہادری اور احساسِ ذمہ داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے نہ صرف اپنی زمین کے لوگوں کو بچایا بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ یہ عمل سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ ان تینوں ہیروز — وصیت خان، انصار، اور محمد خان — نے مشکل وقت میں فوری ایکشن لیتے ہوئے بروقت اطلاع دی، جس سے بڑے جانی نقصان کو روکا جا سکا۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے تینوں افراد کو نہ...
	 برطانیہ کے شہر کیمبرج میں قائم ہیلتھ ٹیک کمپنی پوک ڈاک نے ایسا نیا اسمارٹ فون ٹیسٹ تیار کیا ہے جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرات کو چند منٹوں میں جانچ سکتا ہے۔ یہ ٹیسٹ ایچ بی اے ون سی لیولز کی پیمائش کرتا ہے جو ذیابیطس کے لیے بنیادی بایو مارکر مانا جاتا ہے۔ عام حالات میں مریضوں کو ان نتائج کے لیے کئی ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن پوک ڈاک ٹیسٹ کے ذریعے یہ نتائج فوری طور پر دستیاب ہوجاتے ہیں، تاکہ مریض اپنی صحت کے خطرات جلدی جان سکیں اور بروقت طرزِ زندگی میں تبدیلیاں لا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: فرنچ فرائز سے ذیابیطس2 کا خطرہ، اُبلے یا بیک کیے گئے آلو محفوظ قرار پوک...
	گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس کوئی خاص ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہیں، کبھی ذاتی کام کے لیے بیوروکریسی سے رابطہ نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مسائل کا حل کیسے ممکن ہے؟ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نسخہ بتادیا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بارشوں نے کراچی میں بہت تباہی مچائی، لوگ بہت پریشان تھے اور گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے، تاجروں کا اربوں روپے نقصان ہوا، شہر میں بارشوں سے 18 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس کوئی خاص ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہیں، بطور آئینی سربراہ...
	ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)  کیساتھ معاہدے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ این اے 129 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں چودہری آصف ناگرہ، طاہرہ حبیب جالب اور فرحت نور نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ پی پی 87 میانوالی سے بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار زبیر حمزہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، این اے 66وزیر آباد سے اعجاز احمد سمہ اور طاہر اقبال چیمہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
	 بنگلہ دیش نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا شرط ختم کردی ہے، 1971 میں پاکستان سے علیحدگی کے بعد پہلی مرتبہ یہ سہولت فراہم کی گئی ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، اس فیصلے کے بعد پاکستانی حکام اب بغیر ویزا کے بنگلہ دیش کا سفر کر سکیں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کی مختلف جہتوں میں بہتری پیدا ہوئی ہے، دونوں ممالک نے اقتصادی، تجارتی اور سفارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت دیگر امور پر کئی معاہدے طے کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے...
	 واشنگٹن:  امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم رعایتیں دی ہیں اور صدر ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں لچک دکھائی ہے۔  جے ڈی وینس نے گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے کے پروگرام میٹ دی پریس میں انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ روس نے پہلی بار ساڑھے تین سالہ جنگ میں اپنے اہم مطالبات پر لچک دکھائی اور جنگ ختم کرنے کے لیے کچھ شرائط پر بات چیت کی۔ تاہم امریکی نائب صدر نے اس بات کا بھی اقرار کیا کہ روس ابھی تک مکمل طور پر اس جنگ کے خاتمے کے لیے تیار نہیں ہے۔ وینس نے کہا کہ روس نے یوکرین...
	وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کہا ہے کہ زیارات گروپ آرگنائزرز کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، آئندہ مقدس مقامات کی زیارات صرف وزارت مذہبی امور کے مجاز زیارت گروپ آرگنائرز کے ذریعے ممکن ہوں گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے لیے پرانا قافلہ سالار نظام عنقریب ختم کردیا جائے گا، زیارات کرانے کی خواہشمند کمپنیوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 585کمپنیوں کی سکیورٹی کلیئرنس مکمل کرلی گئی ہے،حالیہ توسیع کے دوران 95 نئی کمپنیوں نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔ پرانی کمپنیوں سے کاغذات کی وصولی 31 اگست تک جاری رہے گی، نئی...
	گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران تنازع پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں مبینہ طور پر اوور نہ دینے پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں کرکٹ ٹیم کا کپتان جان کی بازی ہار گیا جبکہ 2 کھلاڑی شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی کھلاڑیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ کپتان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقامی افراد اور اہل علاقہ کی جانب سے اس افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ اس ملک میں پاگل پن اوپر سے نیچے کی...
	صدر ٹرمپ کا ڈاک ووٹنگ اور ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا عندیہ
	واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل بذریعہ ڈاک ووٹنگ اور ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا عہد کیا ہے، یہ اقدام ریاستوں کی جانب سے قانونی چیلنجز کو جنم دے سکتا ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں بذریعہ ڈاک ووٹنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک تحریک کی قیادت کرنے جا رہا ہوں اور ساتھ ہی بہت مہنگی اور متنازع ووٹنگ مشینوں کو بھی ختم کریں گے.(جاری ہے)  انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بھی اس معاملے...
	مصر میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والی خاتون انفلویئنسر “یاسمین” کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ دراصل ایک 18 سالہ طالب علم ہے جو عورت کا روپ دھار کر ویڈیوز بنا رہا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، جسے مشرقیہ گورنریٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب شہریوں نے “یاسمین” کی جانب سے پوسٹ کی گئی رقص کی ویڈیوز پر شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق یہ ویڈیوز “اخلاق عامہ اور سماجی اقدار” کے خلاف تھیں۔ مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں پشتو ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی درخواست کیوں دائر کی گئی؟ ابتدائی طور پر عبدالرحمٰن کو 4 دن کے لیے حراست میں رکھا گیا...
	پاکستان مسلم لیگ (ن) نے این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لیے حافظ محمد نعمان اور پی پی 87 میانوالی کے لیے علی حیدر نور خان نیازی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ این اے 129 کی سیٹ بزرگ سیاست دان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔ جبکہ پی پی 87 کی سیٹ تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد خان بچھر کی نااہلی کے سبب خالی ہوئی ہے۔ انہیں 9 مئی کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اگست 2025ء) واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد رُٹے نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو بتایا کہ امریکہ نے یوکرین کے لیے سکیورٹی ضمانتوں کے تصور میں شرکت کے لیے اپنی رضامندی کا اشارہ دیا ہے، جس میں آرٹیکل پانچ جیسی ضمانتوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘یہاں جس چیز پر ہم بحث کر رہے ہیں، وہ نیٹو کی رکنیت نہیں ہے۔ ہم یوکرین کے لیے آرٹیکل پانچ قسم کی سکیورٹی ضمانتوں پر بات کر رہے ہیں۔‘‘ نیٹو کے سربراہ نے مزید کہا، ’’اور ان میں کیا کیا شامل ہو گا، اس پر اب...
	واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ براہ راست ملاقات کے لیے تیار ہیں تاکہ تین سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے عملی پیش رفت ہو سکے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی راہنماﺅں کے ساتھ اہم اجلاس کے بعد زیلنسکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی پیوٹن کے ساتھ پہلی براہ راست ملاقات ہو گی، جو ماسکو کی یوکرین پر فوجی حملے کے تقریباً ساڑھے تین سال بعد ممکن ہو رہی ہے.(جاری ہے)  زیلنسکی نے کہا کہ میں نے اپنی آمادگی کی تصدیق کی ہے اور تمام یورپی راہنماﺅں نے اس...
	ویب ڈیسک: قومی عدالتی پالیسی سازی کمیٹی (این جے پی ایم سی) نے ملک بھر میں مختلف نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں کے لیے سخت اور تیز رفتار ٹائم لائنز مقرر کر دیں، خصوصاً زمین سے متعلق تنازعات، عائلی معاملات اور کم عمر مجرمان کے مقدمات کو فوری نمٹانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے اپنے 54 ویں اجلاس میں مقدمات کو زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے ہر ایک کے فیصلے کے لیے مدت مقرر کی۔  پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار   کمیٹی نے کہا کہ یہ ٹائم لائنز ججز کی کارکردگی کے...
	لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ امن کا قیام پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان گفت و شنید انتہائی ضروری ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کےخاتمے کے لیے ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا فروغ ضروری ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کررہی ہے۔  ان...
	سیاسی معاملات پر پی ٹی آئی سے بات کے لیے تیار ہیں، لیکن کیسز میں صرف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے، عطاتارڑ
	وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات پر پی ٹی آئی سے بات کے لیے تیار ہیں، لیکن کیسز میں ریلیف پی ٹی آئی کو صرف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ سے سوال کیا گیا کہ 13 اگست کو جناح اسٹیڈیم میں وزیراعظم شہباز شریف نے میثاقِ استحکام کی بات کی اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات دور کریں اور استحکامِ پاکستان کی بات کریں۔ فیلڈ مارشل نے بھی صحافی سے بات چیت میں کہا کہ سیاسی مفاہمت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے۔ تو کیا یہ پی ٹی آئی کے لیے پیغام ہے کہ...
	سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں،چیئرمین سینیٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025  سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا فروغ ضروری ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کررہی ہے، امن کا قیام پائیدارترقی اورخوشحالی کے لیے ناگزیرہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان گفت وشنید انتہائی ضروری ہے۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کے لیے ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہوگا ملکی خود مختاری اور سلامتی...
	سابق ایرانی سفیر ڈاکٹر ماشاء اللہ شاکری نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہم نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی بالادستی کی پالیسیوں کے بارے میں اپنے موقف کی وضاحت کی ہے۔ اگر آپ کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے ملک کو امریکی ایجنسی کو قبول کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہیئے۔ میں ضرور کہوں گا، نہیں، ایسا نہیں ہوگا اور پاکستانیوں کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت ایک بااختیار اور خودمختار ریاست و اتھارٹی ہے اور مذہب اسلام کی صحیح تعلیمات پر مبنی ایک اسلامی جمہوریہ۔ اس لیے پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے عزائم کو درست طریقے سے امریکیوں تک پہنچا سکتا ہے، کچھ دوسرے ممالک...
	واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔  الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے طویل ملاقات کے بعد اب انہوں نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو بھی وائٹ ہاؤس میں مدعو کر لیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر پیر کے روز اوول آفس آئیں گے جہاں دونوں رہنما براہِ راست امن فارمولے پر بات کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر پیش رفت مثبت رہی تو وہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ دوبارہ ملاقات کا وقت طے کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "روس یوکرین جنگ کا خاتمہ صرف...
	سپریم کورٹ کے 26 اکتوبر 2024 سے 12 اگست 2025 تک کے سرکلرز اور احکامات پبلک کردیے گئے جن کے مطابق عدالت عظمیٰ میں قبل از وقت سماعت کی نئی پالیسی 22 فروری 2025 سے نافذ ہوگئی جس کے تحت ضمانت، فیملی اور انتخابی معاملات کو ترجیح دی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے 9 جنوری 2025 کو سابق ججز کے انتقال پر نئی پالیسی جاری کی گئی، نئی پالیسی مطابق سپریم کورٹ کا ایک فوکل پرسن مرحوم جج کی تدفین کے انتظامات میں مدد کرے گا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کی جانب سے سابق جج کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائے گا۔ قبل از وقت سماعت کی نئی پالیسی 22 فروری 2025...
	ماہرین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سمیت پاکستان ایک نازک ماحولیاتی موڑ پر کھڑا ہے جہاں جنگلات کی کمی ملک کو شدید خطرات میں ڈال رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کے لیے جدید اقدامات، پنجاب کو سرسبز بنانے کا عزم انگریزی اخبار میں شائع ارشد عزیز ملک کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں 1992 سے اب تک جنگلات کے رقبے میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس سے ماحولیات، معیشت اور قومی سلامتی پر براہِ راست خطرات منڈلا رہے ہیں۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگلات کی کٹائی، چراگاہوں کی تباہی، جنگلاتی آگ اور موسمیاتی تبدیلیوں نے ملک کو تباہ کن سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور اچانک بادل پھٹنے جیسے خطرات سے دوچار...
	واضح رہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے حالیہ برسوں میں متعدد مذاکرات ہو چکے ہیں اور اربوں ڈالرکے معاہدے بھی طے پائے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے اگست 2025ء میں بھارت کے ساتھ طے شدہ تجارتی مذاکرات کو اچانک منسوخ کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے اہم سمجھے جا رہے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے مذاکرات کی منسوخی کی اطلاع دہلی کو دی جا چکی ہے تاہم باضابطہ طور پرکسی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔  بھارت کی وزارت خارجہ یا...
	یاد رہے کہ سندھ میں مئی کے مہینے میں کمرشل فارمنگ کے لیے کینالز کی تعمیر کے خلاف احتجاج پرتشدد صورتحال اختیار کرگیا تھا، صوبائی وزیر داخلہ کے آبائی ضلع نوشہرو فیروز کے شہر مورو میں جھڑپوں کے دوران ایک شخص ہلاک جب کہ ڈی ایس پی اور 6 پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کمرشل فارمنگ کے لیے زمین مختص کرنے، 6 کینالز کی تعمیر، پیکا ایکٹ اور وکلا کے قتل کے خلاف احتجاج کے لیے آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک مارچ حکومت سے مذاکرات کے بعد ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ، جنرل...
	د رہے کہ سندھ میں مئی کے مہینے میں کمرشل فارمنگ کے لیے کینالز کی تعمیر کے خلاف احتجاج پرتشدد صورتحال اختیار کرگیا تھا، صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کے آبائی ضلع نوشہرو فیروز کے شہر مورو میں جھڑپوں کے دوران ایک شخص ہلاک جب کہ ڈی ایس پی اور 6 پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کمرشل فارمنگ کے لیے زمین مختص کرنے، 6 کینالز کی تعمیر، پیکا ایکٹ اور وکلا کے قتل کے خلاف احتجاج کے لیے آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک مارچ حکومت سے مذاکرات کے بعد ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اگست 2025ء) یوکرین کے مسئلے پر امریکی اور روسی صدور کی آج ہونے والی ملاقات سے قبل اقوام متحدہ نے بات چیت کے ذریعے تنازع کے حل اور پائیدار جنگ بندی پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان کے مابین اعلیٰ سطحی بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے کوششوں یا معاہدے کے لیے ادارے کے چارٹر کے اصولوں کو مدنظر رکھنا اور یوکرین کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ضروری ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے مابین یہ ملاقات امریکہ کی ریاست الاسکا میں مقامی وقت...
	ٹرمپ پیوٹن اور یوکرینی صدر کو ایک میز پر بٹھانے کے لیے سرگرم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025  سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اوریوکرینی صدر کو ایک میز پر بھٹانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے الاسکا میں ہونے والی ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ملاقات نہایت مثبت رہی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست امن معاہدہ ہی بہترین حل ہے، نہ کہ صرف جنگ بندی معاہدہ، جو اکثر قائم نہیں رہتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ زیلنسکی اور متعدد یورپی رہنماں بشمول نیٹو کے...
	شرمیلا فاروقی کا خواتین کی جبری بے دخلی کے خاتمہ کے لیے فوجداری قوانین میں ترمیمی بل پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مجوزہ فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2025 کے فوری نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون خواتین کو ان کے شریک حیات یا گھر کے دیگر افراد کی جانب سے غیر منصفانہ یا جبری بے دخلی سے محفوظ ر کھے گا۔ ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں شرمیلا نے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی اور گھر سے بے دخلی کے اقدامات کو مجرمانہ قرار دینے پر زور دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مجوزہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2025، سیکشن 498D اور شیڈول II میں اہم ترامیم متعارف کررائی گئی ہیں جس کا مقصد...
	ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے، جائیداد منجمد کرنے یا بحال کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے رولز کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔  وزارت داخلہ نے رولز کے اجرا کا نوٹیفکیشن این سی سی آئی اے کو ارسال کر دیا ہے، رولز کے مطابق این سی سی آئی اے تحقیقات کے لیے بین الاقوامی اداروں سے معاونت لے سکے گی۔    مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان    این سی سی آئی اے حساس اداروں اور صوبوں سے تعاون کرے گی، اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ...
	وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی ہے حالیہ بارشوں اور سیلاب میں اب تک 214 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔یہاں جاری بیان میں ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم اے خیبر پختونخواکی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کو امدادی سامان فراہم کر رہا ہے۔گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیر اعظم کو تمام صورت پر بریفنگ دی تھی۔ترجمان نے کہا کہ این ڈی ایم اے...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کہیں ان کے نام پر جاری موبائل سم کسی اجنبی کے استعمال میں تو نہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق جرائم پیشہ عناصر چوری شدہ ذاتی معلومات کی بنیاد پر آپ کے نام سے غیر قانونی سم نکلوا سکتے ہیں، جو فراڈ، مجرمانہ سرگرمیوں یا دہشت گردی کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔  شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی فوری جانچ کریں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk ویب سائٹ پر وزٹ کریں، یا اگر انٹرنیٹ دستیاب نہیں تو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کریں۔...
	وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پائیدار ترقی کے لیے مہارتوں کو فروغ دینے، کسانوں کو بااختیار بنانے اور توانائی کی کارکردگی کو آگے بڑھانے کے لیے تین اہم سماجی اثرات کے اقدامات کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے یہ ریمارکس آج اسلام آباد میں وزیر اعظم کے وژن اور ہدایت کے مطابق ان کے بروقت رول آؤٹ کو یقینی بنانے پر توجہ دینے کے ساتھ آنے والے ہفتوں میں شروع ہونے والے بڑے حکومتی اقدامات پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے تین بیک ٹو بیک اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کہے۔اقدامات، جن میں سے ہر ایک قابل پیمائش سماجی اثرات پیدا کرنے اور قومی ترقی کے مقاصد کو...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اگست 2025ء) پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ کرنے کے معاہدے پر اتفاق رائے کے لیے جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکی جبکہ رکن ممالک نے اس مقصد کے لیے مستقبل میں دوبارہ جمع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے کہا ہے کہ جغرافیائی سیاسی پیچیدگیوں، معاشی مسائل اور کثیرالفریقی تناؤ کے تناظر میں 10 یوم تک کڑی گفت و شنید بدقسمتی سے معاہدے پر منتج نہیں ہو سکی۔ تاہم، یہ بات خوش آئند ہے کہ تمام تر پیچیدہ صورتحال کے باوجود رکن ممالک اس مسئلے کی اہمیت کو سمجھتے اور معاہدے کے...
	چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO)کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس(Wuchang Shipbuilding Industry Group Company Ltd, Shuangliu Base) میں منعقد ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، بلوچستان میں تعلیمی انقلاب کی کلید ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹ 2، وائس ایڈمرل عبد الصمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے خطے میں موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول کے پیشِ نظر میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیاـ انہوں نے اعادہ کیاکہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ سمندری ماحول...
	وزیراعظم سے بنگلادیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔اہم ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے ساتھ گزشتہ دسمبر میں قاہرہ میں D-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی گرمجوش ملاقات اور نتیجہ خیز بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں فریقوں کے...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے زیر انتظام جنیوا میں پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے 185 ممالک کے درمیان جاری 11 روزہ مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر اختتام پذیر ہوگئے۔ اختلاف اس بات پر رہا کہ معاہدہ پلاسٹک کی پیداوار میں کمی اور خطرناک کیمیکلز پر قانونی پابندیوں پر مرکوز ہو یا ری سائیکلنگ، دوبارہ استعمال اور بہتر ڈیزائن پر۔ تیل و گیس پیدا کرنے والے ممالک اور پلاسٹک انڈسٹری نے پیداوار پر حد بندی کی مخالفت کی، جب کہ یورپی یونین اور اس کے اتحادی ممالک نے پیداوار میں کمی اور زہریلے اجزاء کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ 40 کروڑ ٹن سالانہ عالمی پلاسٹک پیداوار 2040 تک 70 فیصد بڑھنے کا...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک ریاستہائے مائیکرونیشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں، جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرونیشیا 1991 میں اقوام متحدہ کا رکن بنا تھا۔ نیویارک میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائیکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس لپوے نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے ذریعے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی۔  سفیر عاصم افتخار احمد نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات انسانی وسائل کی ترقی، استعداد کار میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلی...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنے پر آمادہ ہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پیوٹن نے آج الاسکا میں ہونے والے روس امریکا سربراہ اجلاس سے قبل ایٹمی ہتھیاروں پر کنٹرول سے متعلق معاہدے کے امکان کا اشارہ دیا ہے۔ ٹرمپ نے فوکس نیوز ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر ان کی پیوٹن سے ملاقات کامیاب رہی تو وہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے رابطہ کریں گے، بصورت دیگر وہ ایسا نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کے مذاکرات کا مقصد یوکرین کو شامل کرتے ہوئے دوسرا اجلاس ترتیب دینا...
	سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا اور دنیا کو ایک پرامن، ترقی پسند اور مثبت پاکستان سے روشناس کروایا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا موقف نہ صرف سنا گیا بلکہ اسے مثبت انداز میں سراہا بھی گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نشانِ امتیاز، بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان کے لیے کی گئی بے مثال خدمات کا تسلیم شدہ اعزاز ہے، یہ اعزاز ہر اس پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے جو ملک...