ڈاکٹر طاہر القادری کا عالمی میلاد کانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مختص کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ عالمی میلاد کانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر اضلاع کے عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔ یہ وقت تنقید اور سیاست کا نہیں بلکہ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا ہے۔
منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عالمی میلاد کانفرنس 2025 جوکہ ہرسال مینارپاکستان پرمنائی جاتی ہےمحدودکر دی ہےاوراس سال عالمی میلاد کےسارےاخراجات کاپیسہ سیلاب متاثرین میں دینےکااعلان کردیا۔
عالمی میلاد کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں ہوگی۔ pic.
— Raja Abid Ulfat (@RajaAbid_PAT) August 30, 2025
انہوں نے کہاکہ سیلاب کے باعث ملک میں بہت تباہی ہوئی ہے اور لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں، انسانیت دکھی اور سوگوار ہے، اسی لیے ہم نے اس سال لوگوں کی پریشان حالی کے باعث فیصلہ کیا ہے کہ کروڑوں روپے جو عالمی میلاد کانفرنس پر خرچ ہوتے ہیں وہ سیلاب زدگان کی امداد پر خرچ کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے بجائے ایوان اقبال لاہور میں کریں گے۔
واضح رہے کہ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور کے زیراہتمام ہر سال 11 اور 12 ربیع الاول کی شب مینار پاکستان میں عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر کے نامورعلما و مشائخ شرکت کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ڈاکٹر طاہر القادری سیلاب متاثرین کی مدد عالمی میلاد کانفرنس منہاج القرآن وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر طاہر القادری سیلاب متاثرین کی مدد عالمی میلاد کانفرنس منہاج القرا ن وی نیوز سیلاب متاثرین کی مدد عالمی میلاد کانفرنس
پڑھیں:
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-8-7