پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بغیر حکومت سے مذاکرات کیلئے متحرک
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئی ہے اور عمران خان کی منظوری کے بعد مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے مذاکراتی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بغیر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرئنز کی جانب سے مذاکرات کے آغاز کا امکان ہے اور اس کے لیے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک بار پھر حکومتی اراکین سے مذاکرات کی تجویز دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے آغاز کا امکان ہے، پی ٹی آئی بانی چیئرمین کی رہائی اور مقدمات کے حوالے سے حکومتی نمائندوں سے رابطے کرے گی۔
پی ٹی آئی کے مذاکرات سے متعلق ذرائع نے مزید بتایا کہ مذاکرات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، نوید قمر اور راجا پرویز اشرف سے بات چیت کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما کے ذرائع نے بتایا کہ سیاسی مسائل کا حل بھی سیاسی طریقے سے ہی نکالا جاتا ہے، ہماری پارٹی میں چند ایسے لوگ ہیں جو خان کو واضح صورت حال سے آگاہ نہیں کرتے۔
ذرائع پارٹی رہنما نے بتایا کہ نام بتانے پر ہماری کوششوں کو نقصان ہو گا، خان صاحب کی رہائی کے لیے ہم اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، استعفیٰ دینے سے یا اپنی جگہ خالی چھوڑنے سے مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔ْ
ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے حکومتی اراکین سے سنجیدہ مذاکرات ہونے بہت ضروری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ذرائع نے بتایا کہ کا امکان ہے مذاکرات کے پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے
پڑھیں:
عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات چیت صرف بڑوں سے ہوگی، جن کے پاس اختیارات ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ میں طاقتوروں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں، یہ ہم سیاسی لوگوں کو عمران خان سے ملاقات کرنے دیں گے تو ہی کوئی راستہ نکلے گا۔
“بات بڑوں سے ہوگی”
عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات اُن سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے: علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/OxjKMeBhFm
— WE News (@WENewsPk) September 16, 2025
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میں جب وزیر اعلیٰ بنا تو آتے ہی کہا تھا کہ ہمیں افغانستان کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہییں، تو انہوں نے کہاکہ یہ آپ کا کام نہیں، میں نے کہا ٹھیک ہے تم خود کرلو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختیارات اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ حکومت سیاستدان عمران خان مذاکرات وی نیوز