2025-10-15@06:36:05 GMT
تلاش کی گنتی: 22588

«حکمت یار کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکمران اتحاد میں اختلافات کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کے سینٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی حکومتی معاملات میں سنجیدہ ہے تو اتحاد کی “مقناطیسی طاقت” کمزور ہوچکی ہے، اور اگر وہ سنجیدہ نہیں تو بظاہر اپوزیشن کی نشست پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکمران اتحاد میں اختلافات بیانات پر نہیں بلکہ مفادات پر ہوسکتے ہیں۔ ان کے مطابق سیاسی جماعتوں کے درمیان پالیسی کے بجائے ذاتی یا جماعتی مفادات کی بنیاد پر فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کے اس بیان نے حکمران اتحاد میں پائی جانے والی اندرونی بےچینی کو...
    اسلام آباد: وفاقی پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کی گرفتاری کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمل ولی خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان کو نہ تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ اسلام آباد کی حدود میں گرفتار ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔
    مشہور یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ کبھی متنازع بیانات، کبھی جھگڑوں اور قانونی معاملات کے باعث خبروں میں رہنے والے رجب بٹ اس بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔ اس وقت رجب بٹ پاکستان سے باہر برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں ان کے خلاف مختلف مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں ان سے متعدد ذاتی سوالات پوچھے گئے، جن میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا سوال ان کے اور ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے مبینہ تعلقات سے متعلق تھا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فاطمہ خان نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان...
    صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی آئینی سربراہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا دونوں برادر ملک نوجوان آبادی سے مالا مال ہیں، ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں، جن سے وہ انسانیت کی...
    وزیراعظم کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد/کوالالمپور:(آئی پی ایس)وزیراعظم محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔ اعزاز ڈگری وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ یہ اعزازی ڈگری ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پیش کی۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی انتظامیہ، طلباء و طالبات اور...
    ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ شہری اسامہ ریاض نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی عدالت میں چیلنج کی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کرکے ڈائری نمبر بھی لگا دیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست پر فیصلہ ہونے تک جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکا جائے اور سپریم کورٹ کے 19 اکتوبر 2004 ء کے احکامات کی روشنی میں ناصرجاوید رانا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست کا...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔ اعزاز ڈگری وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ یہ اعزازی ڈگری ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پیش کی۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی انتظامیہ، طلباء و طالبات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملکہ پہانگ نے تقریب سے خطاب بھی کیا، جس میں دونوں شخصیات نے تعلیم، قیادت اور...
    اسلام آباد ہائیکورٹ،بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج  کر دی گئی ،شہری اسامہ ریاض نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے جج ناصر جاوید رانا کی  تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کی،،رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کرکے ڈائری نمبر بھی لگا دیا ،درخواست میں جج ناصر جاوید کو کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست کے فیصلہ ہونے تک ناصر جاوید رانا کو کام سے روکا جائے،سپریم کورٹ کے 19 اکتوبر 2004 ء کے احکامات کی روشنی میں ناصرجاوید رانا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیاجائے،درخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ریٹائرمنٹ ہوجانے پر14 دسمبر2022 کے بعد کی حاصل کی گئی مراعات...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں  شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے  کی کوشش کی۔ غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی، اس  کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ڈی جی...
    جنوبی افریقا کی ویمن پلیئر تزمین برٹز ایک سال میں 5 سنچریاں بنانے والی کھلاڑی بن گئیں۔ رواں کلینڈر ایئر کے دوران تزمین برٹز نے 5 سنچریاں اسکور کیں، انہوں نے 5ویں سنچری آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکور کی۔ بھارت کی سرمتی مندانا ایک سال میں 4 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
    ویب ڈیسک :وزیراعظم شہبازشریف کا انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا میں تقریب سے خطاب کیا۔ وزیراعظم کو لیڈر شپ اینڈ گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا،وزیراعظم کو انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سےڈگری دی گئی،ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ نے وزیراعظم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی۔ 
    ابوظبی کے سائنسدانوں نے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا، ماہرین نے جدید مائع ایندھن والا راکٹ انجن تیار کیا۔ ابوظبی کے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے تحقیقی ادارے ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ (ٹی آئی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کامیابی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا پہلا مائع ایندھن سے چلنے والے راکٹ انجن کی تیاری کے بعد اس کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا، مستقبل میں عرب دنیا کے مریخ اور چاند مشنز کی راہ بھی ہموار ہوگئی۔ مائع ایندھن والے راکٹ انجن جدید خلائی تحقیق کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں اور دوبارہ استعمال کے قابل...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا جبکہ ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں:  بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق...
    کوالا لمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سےپی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سے اعزازی ڈگری کی تقریب ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازاگیا،وزیراعظم شہبازشریف کو پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ)لیڈرشپ اینڈ گورننس کی ڈگری دی گئی،پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ سکندریہ نے اعزازی ڈگری دی۔ مزید :
    امریکا کی ریاست الی نوائے اور شکاگو شہر نے ٹرمپ انتظامیہ کو نیشنل گارڈ کی تعیناتی سے روکنے کے لیے وفاقی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ الی نوائے کے گورنر جے بی پریتزکر (JB Pritzker) نے صدارتی اقدام کو یلغار قراردیا ہے۔ ریاست کے گورنر نے کہا کہ ٹرمپ نے اس یلغار کا آغاز وفاقی ایجنٹس بھیج کر کیا تھا اور ہماری خواہشات کے برعکس اب جلد ہی وفاقی اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں جس میں دوسری ریاست کے فوجی دستے یہاں بھیجا جانا بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیشنل گارڈ کی تعیناتی فوجی قبضے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ الی نوائے کی مخالفت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بدامنی کے پیشِ نظر فوجی دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے پر اپوزیشن ڈیموکریٹس نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے طاقت کے ناجائز استعمال سے تعبیر کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی ترجمان ایبیگیل جیکسن نے تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ نے 300 نیشنل گارڈز مین کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ وفاقی املاک اور اہلکاروں کی حفاظت کی جا سکے۔ اس فیصلے کو صدر کے حالیہ ’آپریشن مڈوے بلیٹز‘ کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، امریکی عدالت نے پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کے ٹرمپ کے فیصلے کو غیر ضروری اور غیر قانونی...
    لاہور سے قطر جانے والی ایک بین الاقوامی پرواز دورانِ سفر شدید طوفانی بارش اور آسمانی بجلی کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے باعث جہاز کو غیر معمولی جھٹکے لگے اور مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: دوران پرواز طیارے میں ہنگامی صورت حال، پائلٹ کی حاضر دماغی نے مسافروں کو بچا لیا پرواز کے دوران اچانک خراب موسم نے جہاز کو گھیر لیا، جس سے فضاء میں ہچکولے محسوس کیے گئے۔ مسافروں کی جانب سے چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں، جب کہ متعدد افراد کلمہ طیبہ اور دعائیں بلند آواز میں پڑھتے رہے۔ اس دوران لی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں جہاز کے اندر کی...
     اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے، جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔ اختلافی نوٹ کے مطابق تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024ء کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں جبکہ صرف الیکشن کمشن نے 23 ستمبر 2024ء کے تفصیلی فیصلے کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں۔ دونوں ججز نے قرار دیا کہ تمام قانونی نکات اور دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹا دئیے گئے تھے، تاہم وکلاء نے مقدمہ دوبارہ کھولنے کی کوشش کی، جو قانون کے دائرہ کار میں ممکن...
    لکی مروت(این این آئی) لکی مروت میں عسکری و سول قیادت نے دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمت عملی کے مشترکہ عزم کا اظہار کر دیا۔لکی مروت میں پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تقریب میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشت گردی کے لیے مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، آر پی او اور کمشنر بنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ لکی مروت کو دہشت گردی اور فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔اس موقع پر انٹیلی جنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی...
    اسلام آباد (عترت جعفری) صدر کی طرف سے پاکستان کے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون میں  کشیدگی  کو کنٹرول کرنے کے لیے مداخلت کے بعد امید ہے کہ یہ معاملہ آئندہ چند روز میںصورت حال بہتر ہو جائے گی اور پی پی پی کو اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کو ئی سخت فیصلہ نہیں کرنا پڑے گا، ای  سی سی کا اجلاس بلانے کی تیاری کی جا رہی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ بلاول  بھٹو زرداری بھی کراچی سے دو روز میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، صدر وزیراعظم اور پی پی پی کے چیئرمین کے درمیان ایک ملاقات طے کی گئی ہے جس میں تمام اختلافی امور پر بات چیت کی جائے گی۔ پی  پی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے ، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی  ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی ا ور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے سماعت کی،وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی توشہ خانہ...
    اسلام آباد(نیٹ نیوز) شوگر ملز مالکان کی مخالفت اورکرشنگ سیزن شروع ہونے سے چند ہفتے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے مزید چینی کی درآمد کے اقدامات جاری ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمدکیلئے ٹینڈر کھول دیا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)  کوگزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئی تھیں۔ ٹینڈر کے تحت 4 بولیاں موصول ہوئیں، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں کم سے کم بولی 533 ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی۔ ٹینڈرکے تحت 533 سے 567.50 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ٹینڈرکے تحت ای ڈی اینڈ ایف مین شوگر لندن نے سب سے کم بولی دی، کسی بھی شکایت کیلئے ٹی سی پی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے ایڈونچر کیا تو پوری دنیا میں ذلت اٹھائی اگر دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلے جوایڈونچر کیا اس کے بعد پوری دنیا میں اْس کی عزت خاک میں ملی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اب اگردوبارہ اس طرح کی حرکت کرے گاتو زیادہ رسوا ہوگا، بھارت کوئی بھی منصوبہ بندی کرے گا جس طرح پہلے ہم نے جواب دیا اسی طرح ہمیں کامیابی ملے گی۔ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گے، امن منصوبے کی وجہ سے غزہ میں روشنی...
    بھارتی ریاست اوڈیشہ میں درگاپوجا جلوس کے دوران مذہبی کشیدگی پھوٹ پڑی جس کے بعد شہر فسادات کی لپیٹ میں آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات شروع ہونے والی جھڑپیں اتوار کو شدت اختیار کر گئیں اور صورتِ حال سنگین فرقہ وارانہ فسادات میں تبدیل ہوگئی۔ مشتعل انتہا پسند ہندو ہجوم نے شہر کے مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس مقامات پر آگ لگا دی۔ مقامی انتظامیہ نے حالات قابو سے باہر ہونے پر 36 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کر دیا جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق، ہنگامے درگاپوجا ریلی کے دوران اس وقت شروع ہوئے جب مظاہرین نے اشتعال انگیز نعرے لگاتے ہوئے شہر کے لیے “صرف ہندو شناخت”...
    بھارت کی ایک بارپھر آبی جارحیت ،،دریائے ستلج میں بغیر اطلاع دیئے پانی کا نیا ریلا چھوڑدیا، پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے سے متعدد دیہاتوں کے زمینی راستے منقطع آمد و رفت شدیدمتاثر، حاکو والا،کالوواڑااوربھکی ونڈ الا کے جمعے والا دیہاتوں میں پانی داخل ، ہیڈگنڈاسنگھ پرپانی کی سطح خطرناک حد انیس فٹ سے بھی تجاوزکرگئی-
    اسلام آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے 342 کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا۔توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ملزمان عمران خان اور بشری بی بی کو 342 کے تحت سوالنامے فراہم کر دیے گیے، جس پر آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا گیا ہے۔عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے آخری گواہ محسن ہارون...
    پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ناقص سہولیات پر شدید تنقید کی ہے، جس نے کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی نہایت افسوسناک اور قابل تشویش ہے۔ ٹوٹی ہوئی کرسیاں، گندے اور ناقابل استعمال واش رومز۔ کیا ہمارے فرسٹ کلاس کرکٹرز، جو قومی کرکٹ کے مستقبل کی بنیاد ہیں، ایسے غیر معیاری حالات کے مستحق ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: کون سے 4 قومی کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے؟...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس ساؤ نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کے لیے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا پاک-ملائیشیا تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں بدلنے کا عزم انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بزنس ٹو بزنس روابط کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران میں زیرِ زمین پانی کے بے تحاشا استعمال نے ایک سنگین ماحولیاتی بحران کو جنم دے دیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کا ایک وسیع علاقہ بتدریج زمین میں دھنس رہا ہے۔برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی سے وابستہ ماہر ارضیات جیسکا پائن کی تازہ تحقیق کے مطابق وسطی ایران کا تقریباً 31 ہزار مربع کلومیٹر علاقہ سالانہ غیر معمولی رفتار سے نیچے بیٹھ رہا ہے، جس میں سب سے زیادہ خطرہ تاریخی شہر رفسنجان کو لاحق ہے۔یہی شہر سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کا آبائی علاقہ بھی ہے، جو اب سائنسی ماہرین کے مطابق سالانہ ایک فٹ کی رفتار سے دھنس رہا ہے ، جو دنیا میں سب سے زیادہ تیز زمین بیٹھنے کی...
    پاکستان تحریک انصاف کے اندر اس وقت حیرت کی لہر دوڑ گئی جب جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان نے اچانک قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے قائدِ حزبِ اختلاف کے تقرر کی ہدایت جاری کر دی۔حالانکہ پارٹی کو امید تھی کہ عدالتوں سے عمر ایوب خان اور شبلی فراز کی نااہلی کے مقدمات میں جلد ریلیف مل جائے گا۔عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے جاری اس اچانک ہدایت میں محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور علامہ عباس ناصر کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس نے پی ٹی آئی کے اندر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ ایسی کیا جلدی تھی جب پارٹی کی اکثریت سمجھتی...
    ایتھنز: سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری ظلم کے مقابلے میں ان پر ہونے والے مظالم کوئی معنی نہیں رکھتے کیونکہ اسرائیل ایک پوری قوم کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ گریٹا تھنبرگ سمیت درجنوں کارکنان کو "گلوبل صمود فلوٹیلا" کے ذریعے غزہ کے محاصرے کو توڑنے اور امداد پہنچانے کی کوشش پر اسرائیلی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں ان تمام کارکنان کو رہائی کے بعد یونان منتقل کر دیا گیا، جہاں فلسطین کے حامی افراد نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حراست میں کارکنان کو تشدد، بھوک اور نیند کی محرومی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی کارکنان نے الزام لگایا کہ انہیں پنجروں میں بند...
    سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان ریجن نے خود کو ایک منفرد ماحولیاتی اور قدرتی تنوع کے حامل سیاحتی مقام کے طور پر منوا لیا ہے۔ اس خطے کے حسین مقامات میں نمایاں ترین جواہر میں سے ایک وادی رازَن ہے، جو ضلع حرُوب میں واقع ہے اور سال بھر ملکی و غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔ وادی رازَن جازان شہر سے تقریباً 90 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ یہ وادی اپنے معتدل موسم، سرسبز پہاڑیوں اور گھنے جنگلات کے لیے مشہور ہے جہاں سے گرم پانی کے چشمے مسلسل بہتے رہتے ہیں، جو اس علاقے کو ایک نایاب قدرتی منظرنامے میں ڈھال دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں سیاحتی شعبے میں ’سعودائزیشن‘...
    جکارتا: انڈونیشیا میں اسکول کے منہدم ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 75 تک ہو گئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے مشرقی جاوا میں زیر تعمیر اسکول کی عمارت گرنے کے بعد سے 13 تاحال لاپتا ہیں جبکہ 99 طلبہ کو ملبے سے بہ حفاظت نکال لیا گیا ۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زخمی طلبہ کی عمر 12 سے 17 سال کے درمیان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے وقت اسکول میں تدریسی عمل جاری تھا جبکہ دوسری طرف تحقیقات سے پتا چلا کہ عمارت کی بنیادیں کمزور تھیں، جس پر اضافی منزل کی تعمیر بغیر اجازت کی جا رہی تھی۔ مذکورہ حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن کی...
    اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ، اردن کے دارالحکومت عمّان میں موجود اپنے سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے ہمیں امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم برادر ملک اردن کی حکومت کے مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ گزشتہ روز بھی دفتر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا۔پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس سے اضافی سکیورٹی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 15ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس ٹرائل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اے ٹی سی راولپنڈی میں ویڈیو لنک پر پیش کیا گیا تھا۔تاہم پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تارکین وطن پاکستانیوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ لارڈ شفق محمد نے دونوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-08-39 جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے 342 کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمان عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کے تحت سوالنامے فراہم کر دیے گیے، جس پر آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا گیا ہے۔عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے آخری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے ایڈونچر کیا تو پوری دنیا میں ذلت اٹھائی اگر دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کوئی بھی منصوبہ بندی کرے گا جس طرح پہلے ہم نے جواب دیا اسی طرح اب بھی دیں گے انشا اللہ ہمیں کامیابی ملے گی‘ وہ جو کوشش کر رہے ہیں یہ انتخابی مرحلے اور سیاست کی وجہ سے ان کی اندرون خانہ ضرورت بن گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گے، امن منصوبے کی وجہ سے غزہ میں روشنی کی کرن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ کی جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کیاہے جس میں کہا گیاہے کہ نظرثانی کا دائرہ محدود ہوتا ہے، نیا مقدمہ نہیں کھولا جا سکتاصرف وہ فیصلے نظرثانی کے قابل ہوتے ہیں جن میں واضح قانونی غلطی ہو،معمولی بے ضابطگی یا اختلاف رائے نظرثانی کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں، تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024ء کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں، صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے (23 ستمبر 2024) کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں، تمام دلائل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹا ف رپورٹر)فلسطیینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کراچی بار کی ریلی وکلا نے سینیٹر مشاق احمد خان کی بازیابی کا مطالبہ کردیا۔کراچی بار کی جانب سے نیو بار روم سے ایم اے جناح روڈ تک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میںوکلا نے فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ وکلا کا کہناتھا کہ وکلا برادری مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے،حکومت سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے اقدامات کرے ،اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے سخت موقف اپنانا چاہیے ،فلسطین خود مختار ریاست ہے، اسرائیلی دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کے جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کیاہے جس میں کہا گیاہے کہ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں،تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں،صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے (23 ستمبر 2024) کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں،تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں،وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش کی،نظرثانی کا دائرہ محدود ہوتا ہے، نیا مقدمہ نہیں کھولا جا سکتاصرف وہ فیصلے نظرثانی کے قابل ہوتے ہیں جن میں واضح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف فیصلہ دینے والی خاتون جج کو موت کی دھمکیاں ملنے کے بعد ان کے گھر میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق 69 سالہ ڈیان گڈسٹین کے جنوبی کیرولائنا میں ایڈسٹو بیچ پر واقع گھر میں پراسرار طور پر گھر میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے وقت گھر میں ان کے شوہر سابق سینیٹر آرنلڈ گڈسٹین اور ان کا بیٹا موجود تھے جو جھلس کر زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ خاتون جج نے گزشتہ ماہ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف فیصلہ دیا تھا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-06-7 جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں اسکول منہدم ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے مشرقی جاوا میں زیر تعمیر اسکول کی عمارت گرنے کے بعد سے 13 تاحال لاپتا ہیں،جب کہ 99 طلبہ کو ملبے سے بہ حفاظت نکال لیا گیا ۔ زخمی طلبہ کی عمر 12 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ حادثے کے وقت اسکول میں کلاسیں جاری تھیں۔ تحقیقات کے مطابق عمارت کی بنیادیں کمزور تھیں، جس پر اضافی منزل کی تعمیر بغیر اجازت کی جا رہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن ایک درجن سے زائد لاپتا افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزرائے اعظم نے پاک ملائیشیا تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا جبکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کابزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملائیشیا اور پاکستان ملکر کام کریں تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیں گے، سیاحت میں تعاون گیم چینجر ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے سرکاری دورے پر موجود وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے پتراجایا میں پردانا پوترا میں ملاقات کی۔ پردانا پترا آمد پر وزیر اعظم کا استقبال ایک سرکاری استقبالیہ تقریب میں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکیموں کو فنڈز دینے سے روک دیا۔عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ صوبے متاثرہ علاقوں میں بحالی اسکیموں کو اپنے وسائل سے فنڈز دیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے صوبے یقینی بنائیں کہ بحالی اسکیموں سے سرپلس میں کمی نہ آئے۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے اجراء کے لیے وزیراعظم آفس بھی متحرک ہوگیا ہے اور وزیراعظم آفس سے مختلف محکموں اور وزارتوں کو فون کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ آئی ایم ایف مطالبات پرعملدرآمد رپورٹ وزارت خزانہ اور مشن کو فراہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شرجیل میمن کا مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا ہے، وہ ہمارے اتحادی ہیں لیکن جیسی بات کریں گے ویسا جواب آئے گا،کراچی اور لاہور کا فرق سب کے سامنے ہے، آپ کو اپنے ساتھ ان جگہوں کی سیر کرانا چاہتی ہوں، آپ مجھے کشمور لے چلیے، نواب شاہ، گڑھی خدا بخش لے چلیے کہ آپ نے کیا کیا،آپ کے پاس سندھ کی بات کرنے کے لیے کچھ نہیں ، آپ نے ساری سیاست پنجاب کے کندھے پر چڑھ کر کرنی ہے جبکہ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صرف بھاشن دیئے جا رہے ہیں، پنجاب کے عوام جانتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کاکہنا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں نے سیلاب زدگان کے ساتھ انصاف نہیں کیا، امداد عوام تک نہیں بلکہ حکمرانوں کی جیبوں تک پہنچی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق بیرسٹر علی ظفر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ سندھ حکومت نے صرف کتابوں میں لوگوں کو ڈوبنے سے روکا جبکہ پنجاب حکومت کی امداد متاثرین تک پہنچی ہی نہیں، اس وقت مقابلہ اس بات کا نہیں کہ کس نے زیادہ کام کیا بلکہ اس بات کا ہے کہ کس نے زیادہ فوٹو سیشن کروایا۔ انہوں نے حکومتی رویے کو بے حسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پریس کانفرنسز کرنے اور ٹرک یا کشتی پر بیٹھ کر تصویریں بنوانے...
    راولپنڈی: پنجاب حکومت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف جیل ٹرائل بحال کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل کی بحالی سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس کو اضافی سیکیورٹی انتظامات کے لیے تحریری مراسلہ بھی بھیج دیا ہے۔ یاد رہے کہ حکومتِ پنجاب نے 15 ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل جیل سے عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت عمران...
    اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی فوجی ایڈونچر کی کوشش کی تو اسے ماضی سے بھی زیادہ ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلے بھی ایک ایڈونچر کیا تھا جس کے بعد پوری دنیا میں اسے شرمندگی اٹھانا پڑی، اور اس کی عزت خاک میں مل گئی۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بھارت کی یہ جارحانہ کوششیں دراصل انتخابی سیاست کا حصہ ہیں، اگر بھارت دوبارہ ایسی حرکت کرے گا تو پاکستان کی جانب سے پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، جیسا کہ ماضی میں دیا گیا تھا۔...
    سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مبارک ہو، پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار ہے، جو برطانیہ کی آسمانوں پر واپس آنے والی پہلی پاکستانی کیریئر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی ایئرلائن کا برطانوی فضاؤں میں واپس آنا تاریخی لمحہ ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کا کہنا تھا کہ مبارک ہو، پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار ہے، جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کی عکس بندی کرتی ہے۔ اگرچہ ملک نے کئی دہائیوں سے اپنے معاشی استحکام کی کوششیں کی ہیں، مگر اس وقت جو اقدامات حکومت کی طرف سے اٹھائے جا رہے ہیں، وہ ایک نئے عہد کی علامت ہیں۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات درست سمت میں جاری ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ معیشت میں پائیدار استحکام آئے۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ایک پیچیدہ لیکن ضروری عمل ہیں۔ قرضوں کی ادائیگی اور مالیاتی استحکام کے لیے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعلقات کو بحال رکھنا ضروری ہے۔ اورنگزیب نے...
    سنی تحریک کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اوران کے ساتھیوں کو اسرائیلی حراست سے رہائی دلائے اور وطن واپس لائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکائ کی گرفتاری کے خلاف غزہ، فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کے لئے اسرائیل مردہ باد احتجاجی مارچ منعقد کیاگیا ۔ جس میں علمائے کرام، مشائخِ عظام  اور قائدین نے شرکت کی۔ معروف میلادی رکن الدین حامدی، سماجی وسیاسی رہنما ملک یوسف، علامہ سعیداخترقادری، علامہ کامران عالم نقشبندی، ملک عبدالقدیر کھوکھر سمیت دیگر افراد شریک تھے۔ مقررین نے کہا کہ عالمی دہشتگرد اسرائیل کی غزہ، فلسطین پر...
    مسلسل بارشوں اور مٹی کے بڑے بڑے تودے گرنے کے واقعات نے مغربی بنگال کے شمالی علاقوں میں تباہی مچادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں طوفانی بارشوں کے بعد ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے خوفناک واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اندیشہ ہے کہ مزید لاشیں ملنے پر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کے دفتر نے راج بھون میں ایک ریپڈ ایکشن سیل قائم کر دیا جہاں متاثرہ شہریوں اور پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کے لیے خصوصی ہیلپ لائن اور ای میل رابطہ فراہم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ وہ آج ہی متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی...
    ذرائع کے مطابق صدر مملکت اور وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لے کر تناؤ کم کرنے کے لیے اقدامات پر مشاورت کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے صوبائی حکومتوں میں کشیدگی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کراچی طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت اور وزیر داخلہ کے درمیان گفتگو میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری...
    اسلام ٹائمز: ٹرمپ کا امن منصوبہ نہ صرف حماس کو کمزور کرنے میں ناکام رہا، بلکہ اس نے امریکہ اور اسرائیل کی اسٹریٹجک ناکامیوں کو مزید نمایاں کر دیا۔ حماس نے نہ صرف اپنی شرائط پر قائم رہ کر مذاکرات کیے، بلکہ عالمی سطح پر فلسطینی مزاحمت کو ایک نئی اخلاقی اور سیاسی قوت عطا ہوئی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مزاحمت، حکمت اور عوامی حمایت کے امتزاج سے عالمی طاقتوں کی منصوبہ بندی کو شکست دی جا سکتی ہے۔  تحریر: محمدرضا دہقان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینی تنظیم حماس کو پیش کردہ "20 نکاتی امن منصوبہ" بظاہر جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کے انتظام کے لیے بین الاقوامی کمیٹی کی تشکیل پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تنظیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کے تحت ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ حماس نے ان دعوؤں کو سیاسی طور پر گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا ہے، جس کا مقصد خطے میں اس کی مزاحمتی پوزیشن کو کمزور کرنا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی  TASS کے مطابق، حماس کے سینئر رہنما محمود مرداوی نے 5 اکتوبر کو جاری بیان میں واضح کیا کہ تنظیم نے نہ تو کسی جنگ بندی پر پیش رفت کی ہے اور نہ ہی ہتھیار ڈالنے سے متعلق کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا...
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماموں کا نوجوان بھانجی کو معتدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماموں کا نوجوان بھانجی کو معتدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم نصیب گل کو عمر قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور ضمانتی مچلکے بھی منسوخ کردیے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ملزم کیخلاف میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ پراسیکیوٹر حنا ناز نے مووف دیا تھا کہ مقدمہ متاثرہ لڑکی اپنی والدہ، بھائی اور ماموں کے ساتھ رہتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بھانجی سے بارہا زیادتی کے جرم میں ملزم نصیب گل کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور میڈیکل رپورٹ سمیت تمام شواہد ملزم کے خلاف گئے۔فیصلے کے مطابق، مقدمے کی تفتیش کے دوران یہ ثابت ہوا کہ متاثرہ لڑکی اپنی والدہ، بھائی اور ماموں کے ساتھ رہتی تھی، جبکہ والدہ پولیو ورکر ہونے کے باعث اکثر گھر سے باہر رہتی تھیں۔ اس دوران ملزم نے کئی بار اپنی نابالغ بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق، یہ واقعہ مئی 2021 میں پیش آیا تھا، جس کے بعد...
    چین کے مبینہ سکستھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے جے 50 کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جنہیں ماہرین نے اس خفیہ دفاعی پروگرام میں تیز پیش رفت کی علامت قرار دیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ان تصاویر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم اگر یہ تصاویر حقیقی ہیں تو یہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتی ہیں کہ چین جے 50 طیارے کے ایک سے زیادہ ماڈلز پر بیک وقت کام کر رہا ہے۔ چینی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں ایک بغیر دم والے لڑاکا طیارے کو رن وے پر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ طیارے کی ساخت بظاہر شینیانگ ائیرکرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ سکستھ جنریشن فائٹر جیٹ سے مطابقت رکھتی ہے جسے غیر سرکاری...
    چین کے 6 جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کی نئی تصاویر میں کیا خاص ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس )چین کے مبینہ سکستھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے جے 50 کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جنہیں ماہرین نے اس خفیہ دفاعی پروگرام میں تیز پیش رفت کی علامت قرار دیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ان تصاویر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم اگر یہ تصاویر حقیقی ہیں تو یہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتی ہیں کہ چین جے 50 طیارے کے ایک سے زیادہ ماڈلز پر بیک وقت کام کر رہا ہے۔ چینی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں ایک بغیر دم والے لڑاکا طیارے کو رن وے پر کھڑا...
    سعودی حکومت کی آئندہ خطبہ جمعہ لالچ اور گھروں کیکرایوں میں اضافے کے خطرات پر دینے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز جدہ (آئی پی ایس )سعودی حکومت نے مملکت کے تمام خطیبوں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ جمعے کا خطبہ لالچ اور گھروں کرایوں میں غیر معمولی اضافے کے خطرات پر دیا جائے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت کی تمام مساجد کے خطیبوں کو ہدایت کی ہیکہ وہ خطبہ جمعہ میں ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات کا ذکر بھی کریں جس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں توازن برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ سعودی وزیر برائے اسلامی امور نے خطیبوں سیکہا ہیکہ...
    فائل فوٹو۔ قومی ایئر لائن کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، کراچی سے ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 کو منگل کی صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا۔ ایئر لائن ذرائع بتایا کہ نئے شیڈول کے مطابق پرواز اب منگل کی دوپہر ساڑھے 12بجے روانہ ہوگی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز میں تاخیر آپریشنل وجوہات کے باعث ہے، مسافروں کو آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے بوئنگ777 ایل آر طیارے کے لینڈنگ گیئر کی تبدیلی کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔ یہ طیارے ٹورنٹو کیلئے براہ راست اور نان اسٹاپ پروازوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن ٹورنٹو کی طویل پرواز بوئنگ 777۔...
    فائل فوٹو۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔  یہ بھی پڑھیے بانی کی اڈیالہ سے منتقلی کا سنا ہے، بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خانم کو پارٹی معاملات میں مداخلت سے روک دیا بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 عبوری ضمانت میں توسیع جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس سے اضافی سیکیورٹی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔پنجاب حکومت نے 15ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ...
    اپنے ایک انٹرویو میں قدس فورس میں رہبر معظم کے سابق نمائندے کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر الله میں نظر آنے والی خصوصیات شہید قاسم سلیمانی میں نظر آتی تھیں اور بالکل اسی طرح شہید قاسم سلیمانی میں پائی جانے والی خصوصیات کی جھلک سید حسن نصر الله میں دکھائی دیتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس میں رہبر معظم آیت الله "سید علی خامنہ ای" كے سابق نمائندے حجۃ الاسلام "علی شیرازی" نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی جب میدان میں دیکھتے کہ کوئی شخص بہادر ہے اور حق کے دفاع میں کھڑا ہے، تو وہ اس سے محبت کرنے لگتے۔ اُن کی...
    دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔ انٹیلیجنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی مزید سخت بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تقریب کا انعقاد ہوا جس میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشت گردی کے لیے مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، آر پی او اور کمشنر بنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ لکی مروت کو دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔ انٹیلیجنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر مصدق ملک نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے اس دعوے کومستردکردیاہے کہ عمران خان کو گرفتاری سے ایک روز قبل برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ نے آفر دی تھی، جو بعد میں دوبارہ بھی دہرائی گئی، علیمہ خان کے مطابق یہ آفر پاکستان چھوڑنے کی تھی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے مصدق ملک نے کہاکہ علیمہ خان کادعویٰ بے بنیادہے،ایسے کوئی بات نہیں ہوئی،یہ لوگ ایسی بے تکی باتیں کرکے خود کودھوکادے ہیں ۔واضح رہے کہ  علیمہ خان نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کو آفر ہے، “چار اگست گرفتار کرنے سے ایک دن پہلے آفر آئی۔ پھر آفر آئی ہے۔ برٹش فارن سیکریٹری نے عمران خان کو آفر کی۔...
    کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی  ملت ایکسپریس کی پاور وین میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس کو بروقت اقدامات کر کے بجھا دیا گیا۔ ملت ایکسپریس چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن ۔کراسنگ کے دوران پاور وین  کے پہیوں سے دھواں نکلنے کا انکشاف ہوا جس پر اسٹیشن ماسٹر افتخارِ احمد گجر نے فوری طور پر ٹرین کو روک دیا۔ جس کے بعد ملت ایکسپریس کی اخری بوگی کو پاور وین کو ٹرین سے علیحدہ کر دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اسٹیشن ماسٹر حاضر دماغی کا مظاہرہ نہ کرتے تو بہت نقصان ہوسکتا تھا۔
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا۔پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس سے اضافی سکیورٹی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 15ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس ٹرائل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اے ٹی سی راولپنڈی میں ویڈیو لنک پر پیش کیا گیا تھا۔تاہم پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
    اپنے ایک ٹویٹ میں موشے یعلون کا کہنا تھا کہ جب عوام دیکھتی ہے کہ سیاسی رہنماء پیسے کے عوض اسرائیل کی سلامتی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں تو ایک برا احساس پیدا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسرائیلی وزیر جنگ "موشے یعلون" نے كہا كہ مچھلی کی بدبو، سر سے آ رہی ہے۔ اُن کی اس بات کا اشارہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" كی جانب تھا۔ انہوں نے نتین یاہو سے متعلق اپنے سخت خیالات كا اظہار سماجی رابطے كے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں كیا۔ اس موقع پر انہوں نے كہا كہ جب عوام دیکھتی ہے کہ سیاسی رہنماء پیسے کے عوض اسرائیل کی سلامتی قربان کرنے کے لئے تیار ہیں تو ایک برا احساس پیدا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ روایتی فصلوں سے آگے بڑھ کر زیادہ منافع بخش فصلوں کی طرف توجہ دی جائے، خصوصاً کینولا جیسی فصلوں پر جو کسانوں کے لیے بہتر آمدنی اور منڈی میں زیادہ طلب رکھتی ہیں۔کابینہ کمیٹی برائے زراعت اور ماحولیاتی/ سیلابی ہنگامی حالات کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، یہ کمیٹی وزیرِ اعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ کسانوں کو قلیل، درمیانی اور طویل المدتی ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان کا...
    علامتی تصویر۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی وسطی کی عدالت میں بھانجی سے زیادتی کے کیس میں مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور ضمانت منسوخ کر کے اسے گرفتار کر نےکا حکم دے دیا۔  یہ بھی پڑھیے آن لائن گیم کھیلتے والدہ، بھائی، 2 بہنوں کے قاتل کو 100 سال قید کی سزا سنادی گئی کراچی: 2 اسٹریٹ کرمنلز کو 7 برس قید کی سزا پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق مجرم کے خلاف مئی 2021 میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی اپنی والدہ، بھائی اور ماموں کے ساتھ رہتی تھی۔ عدالت نے کہا کہ پراسکیوشن ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں کامیاب رہی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9  مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا۔پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس سے اضافی سکیورٹی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 15ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس ٹرائل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا  تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اے ٹی سی راولپنڈی میں ویڈیو لنک پر پیش کیا گیا تھا۔تاہم  پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ پاکستان کا...
    پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی ایئرلائن کا برطانوی فضاؤں میں واپس آنا تاریخی لمحہ ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کا کہنا تھا کہ مبارک! پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار ہے، جو برطانیہ کی آسمانوں پر واپس آنے والی پہلی پاکستانی کیریئر ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پی آئی اے کی پرواز دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لائے گی، اسلام آباد سے مانچسٹر، پی آئی اے کی نئی اُڑان پاکستان...
    فلورنس اٹلی میں 6 اکتوبر 1995 کو ایک سائنسی کانفرنس کے دوران 2 سوئس ماہر فلکیات نے ایک اعلان کیا تھا جس نے ہمارے نظام شمسی سے باہر کائنات کے تصور کو بدل دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ناسا نے دور افتادہ سیارے پر زندگی کے ٹھوس آثار ڈھونڈ نکالے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف جنیوا کے مائیکل مِیئر اور ان کے پی ایچ ڈی طالب علم ڈیدیے کوئلوز نے کہا کہ انہوں نے سورج کے علاوہ کسی ستارے کے گرد ایک سیارہ دریافت کیا ہے۔ یہ 51 پیگاسی ہے جو پیگاسس برج میں تقریباً 50 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کا نئے دریافت شدہ سیارہ ہمارے روایتی اندازِ فکر کے مقابلے بالکل...
    قاضی نظام الدین نے کہا کہ اب حالات بدل رہے ہیں اور بھارتی نوجوان سمجھ چکے ہیں کہ اصل جدوجہد نوکریوں یا معاشی مسائل کی نہیں بلکہ ووٹ چوری کے خلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے آج بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ دستخطی مہم میں حصہ لیا، جس میں عوام سے رابطہ کر کے ووٹ چوری کے خلاف دستخط لئے گئے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ ووٹ چوری جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی سازش ہے، جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہزاروں کانگریس کارکنوں نے بازاروں، سڑکوں، ریہڑی پٹری اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں سے رابطہ کیا اور ووٹ چوری کے خلاف ان کے دستخط حاصل کئے۔ دیویندر یادو...
     سعودی حکومت نے مملکت کے تمام خطیبوں کو ہدایت کی ہےکہ آئندہ جمعےکا خطبہ لالچ اور گھروں کےکرایوں میں غیر معمولی اضافے کے خطرات پر دیا جائے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت کی تمام مساجد کے خطیبوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ خطبہ جمعہ میں ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات کا ذکر بھی کریں جس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں توازن برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ سعودی وزیر برائے اسلامی امور نے خطیبوں سےکہا ہےکہ وہ آئندہ خطبہ جمعہ میں مکانات اور فلیٹوں کے مالکان کو احساس دلائیں کہ وہ کرایوں میں غیرمعمولی اضافے سےکرائے داروں پر اضافی بوجھ نہ ڈالیں، کیونکہ گھر کا کرایہ بڑھنے...
    جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل کے آغاز پر ان کی ٹیم کو بطور دفاعی چیمپئن دیگر ٹیموں کا خصوصی ہدف بننا پڑے گا۔ جنوبی افریقہ اتوار سے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے جا رہا ہے، جس کے بعد نومبر میں بھارت میں 2 میچز ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود کپتان برقرار، امام الحق کی واپسی، صائم ایوب ڈراپ یہ سیریز اس مہم کا حصہ ہے جس میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم رواں برس جون میں آسٹریلیا کو لارڈز میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر حاصل کی گئی ٹیسٹ...
    انڈونیشیا کے شہر سیدوارجو کے "الخوزینی اسلامک بورڈنگ اسکول" کی عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی. عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی اسکول کی عمارت گرنے کا واقعہ 29 ستمبر کو اس وقت پیش آیا تھا جب سیکڑوں طلبا ظہر کی نماز کی تیاری کر رہے تھے۔ اچانک چھت اور دیواریں دھڑام سے گر گئیں۔ 100 سے زائد طلبا و اساتذہ ملبے تلے دب گئے۔ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب بھی ملبے تلے کم از کم 13 طلبا اور اساتذہ کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت...
    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یو ایس نیوی کی 250ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے دوران ایک غیر متوقع لمحے میں اسٹیج پر رقص کر کے حاضرین کو حیران کر دیا۔ تقریب میں موجود فوجی اہلکاروں، افسران اور شہری مہمانوں نے صدر کے اس انداز کو خوش دلی سے سراہا، تالیاں بجائیں اور شور مچاتے ہوئے اپنے سربراہِ مملکت کی داد دی۔ تقریب ورجینیا کے نورفولک نیول بیس پر منعقد ہوئی جہاں ہزاروں اہلکار موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر، جب مشہور گانا ”YMCA“ بجایا گیا، تو صدر ٹرمپ نے اس کی دھن پر ہلکے پھلکے انداز میں رقص شروع کر دیا۔ ان کا یہ اندازہ شاید کسی کو نہیں تھا، لیکن وہاں موجود مجمع نے بھرپور خوشی کا...
    الیکشن کمیشن نے اپنی پریس کانفرنس میں کئی دیگر اہم ایشوز پر بھی روشنی ڈالی، انتخابات 243 سیٹوں کیلئے ہونگے جن میں دو ایس ٹی اور دو ایس سی کیلئے ریزرو ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار انتخابات کو لے کر الیکشن کمیشن نے دہلی میں پریس کانفرنس کی جس میں بہار انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے بہار میں دو مرحلوں میں پولنگ کرانے کا اعلان کیا۔ پہلا مرحلہ 6 نومبر کو جبکہ دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 121 سیٹوں پر جبکہ دوسرے مرحلے 122 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن...