2025-12-01@12:11:07 GMT
تلاش کی گنتی: 28958
«حکومت سے نہیں»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ امریکا کے باغیوں کی پوری دنیا کی قیادت ایک نئی صبح کی تلاش میں یہاں جمع ہے ہم ایک ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں نیکی کرنا آسان اور برائی کرنا مشکل ہو، جس میں کشمیر اور فلسطین کو آزادی نصیب ہوگی اور ہم اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ کو وطن لانے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی عدالت چاہتے ہیں جہاں عام آدمی کو انصاف ملے۔ ہم ایسی ریاست چاہتے ہیں جہاں غریبوں کو مفت علاج اور تعلیم کی سہولت ملے۔اجتماع عام کے دوسرے روز ’’جہان نو ہورہا ہے پیدا‘‘کے عنوان سے آخری سیشن میں 45ممالک سے آئے ہوئے 120مندوبین نے شرکت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر ان یونینز کو مضبوط ادارہ جاتی حمایت ملے اور حکومت ان کے ساتھ مشاورت کا باضابطہ نظام قائم کرے تو بلوچستان کے کان کنوں کے حالات میں حقیقی بہتری ممکن ہے۔ -7 تکنیکی صورتحال: بلوچستان میں کوئلے کی کانیں اب بھی پرانے برطانوی دور کے سرنگی نظام پر چل رہی ہیں۔ پہاڑ کو دو حصوں میں بانٹ کر جدید طریقوں سے کھدائی کے بجائے زمین کے اندر باریک سرنگیں کھودی جاتی ہیں، جو سستی مگر خطرناک ہوتی ہیں۔ ان سرنگوں میں وینٹی لیشن ناقص ہوتی ہے، جس سے زہریلی گیس جمع ہو جاتی ہے۔ جدید مشینری کی کمی، ناقص بجلی کی فراہمی، اور انسانی محنت پر انحصار نے کان کنی کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ مزدور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) جی 20 کے سربراہ اجلاس میں متعدد یورپی رہنماؤں نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کا خیرمقدم کیا۔ تاہم انہوں نے بیان میں زور دیا کہ مجوزہ منصوبے پر مزید کام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی منصوبے کا مسودہ جو 28 نکات پر مشتمل ہے ایک بنیاد فراہم کرتا ہے جس پر مزید کام کی ضرورت ہے۔ یورپی رہنماؤں نے امریکی مسودے میں یوکرینی فوج پر مجوزہ پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا موقف واضح ہے کہ یوکرین کی سرحدوں کو طاقت کے زور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ ڈویژن حیدرآباد کے صدر صلاح الدین غوری اور ڈویژن کے چیئرمین اظہر شیخ کے ہمراہ وفد نے حیسکو ایکس ای این سہیل شیخ سے ملاقات کی اور انجمن تاجران سندھ کی طرف سے درخواست دی گئی صدر فیڈر کو لوڈ شیڈنگ فری کر دیا جائے جس پر سہیل شیخ نے کہا کہ انشا اللہ تعالی ہم آپ کو یہ خوشخبری دیں گے اور بہت جلد ساڑھے پانچ سو تھری فیز میٹر معززین کی نگرانی میں لگائے جائیں گے جس کا کوئی معاوضہ نہیں ہوگا، اس موقع پر صلاح الدین غوری اور اظہر شیخ نے بتایاکہ صدر حیدرآباد سٹی کا انتہائی پوش علاقہ ہے اور یہاں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے لائٹ کا ہونا ضروری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) سندھ ہائی کورٹ کے صدر ایڈوکیٹ سرفراز میتلو نے کہا کہ کچھ وکلا دوست 26 اور 27 ویں آئینی ترمیم پر سیاست کررہے ہیں وہ مجھ سے ذیادہ سندھی بنے کی کوشش کررہے ہیں مجھے سندھی بنے کے لئے کسی بھی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں سندھ کے مسئلے پر کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں ہے جو وکلا 26 اور 27 ویں آئینی ترمیم پر سیاست کررہے ہیں وہ دوست مجھے بتائے کہ ان ترمیموں سے سندھ کو کون سا نقصان پہنچا ہے ترمیموں میں صرف سندھ کی بات نہیں بلکہ ملک کی بات ہے ترمیموں میں کوئی بھی اشو ہے تمام سیاسی جماعتیں آگے آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ بار...
BEIRUT: اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے قائم مقام چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کو شہید کردیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں مہینوں بعد حملہ کیا گیا اور حزب اللہ کے قائم مقام چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کو نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر علی طباطبائی کی شہادت کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم حزب اللہ کے سینئرعہدیدار محمود قماتی نے مرکزی کمانڈر کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ محمود قماتی نے حارت حریک مضافات...
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مہمان ٹیموں کی حفاظت کے لیے لگائے روٹس پر شہری معمولی دیر کی زحمت کو مثبت انداز میں لیں۔میڈیا سے گفتگو میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی آمد کے دوران روٹس مہمانوں کی حفاظت کے لیے لگائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری معمولی دیر کی زحمت کو مثبت انداز میں لیں، کرکٹ بڑی محنت اور جدوجہد کے بعد پاکستان میں واپس آئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ رجحان بن گیا ہے کہ ہم فوری طور پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں، ہمیں اکثر روٹس پر انتظار کرنا پڑتا ہے۔اُن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتدائی غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے زیادہ تر قومی اور صوبائی نشستوں میں برتری حاصل کر لی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 چیچہ وطنی کے 442 میں سے 363 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد طفیل 136223 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 13220 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈی جی خان کے 226 میں سے...
شرجیل میمن—فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں 756 ترقیاتی اسکیمیں زیرِ عمل ہیں۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی جاری ترقیاتی اسکیموں کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا۔سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ترقیاتی عمل مزید تیز کیا جا رہا ہے، حکومت کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ سوا 13 ارب روپےکی لاگت سے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی...
سٹی 42: ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد پرآئی جی پنجاب نے پولیس فورس کو شاباش دی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس نےسکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔بہترین کوآرڈینیشن سے ضمنی انتخابات کا پرامن انعقاد ممکن ہوا۔رینجرز، پاک فوج سمیت تمام اداروں کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا ووٹرز نے آزادانہ فضا، محفوظ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا۔حالات مجموعی طور پر پرامن رہے، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ڈولفن، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیموں نے مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائی۔پولیس، ٹریفک، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی وتمام یونٹس شاباش کے مستحق ہیں۔بہترین معاونت پر شہریوں، ذمہ دارانہ کوریج پر میڈیا کا کردار سراہتے ہیں پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل...
بیجنگ:چین نے جاپان کی جانب سے تائیوان کے معاملے پر دیے گئے حالیہ بیانات کو سرخ لکیر کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بیجنگ کسی بھی صورت جاپانی عسکریت پسندی کی دوبارہ ابھرتی شکل کو برداشت نہیں کرے گا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ٹوکیو کو تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے، کیونکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم عالمی اصولوں کو چیلنج کرنا خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں اپنے تاجک ہم منصب سروج الدین مہرالدین کے ساتھ اولین اسٹریٹجک مذاکرات کے دوران وانگ یی نے کہا کہ جاپان کی دائیں بازو قوتیں تاریخ کا رخ دوبارہ موڑنے کی کوشش کر...
رحیم یارخان میں گنے کے کاشتکاروں نے قیمت میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنی کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ڈیزل، کھاد اور دیگر زرعی اخراجات میں مسلسل اضافہ ہونے کے باوجود گنے کی قیمت نہیں بڑھائی گئی، جس کے باعث ان کی پیداواری لاگت پوری نہیں ہو رہی۔ کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گنے کی فی من قیمت بڑھا کر 600 روپے مقرر کی جائے تاکہ وہ مالی نقصان سے بچ سکیں۔
پنجاب میں ضمنی انتخابات، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر لیگی امیدواروں کو برتری حاصل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کے7 حلقوں پرضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج حلقہ این اے 96 فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 154 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد بلال بدر 79278 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار نواب شير وسير 26483 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 104 فیصل آباد 10 کے 375...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین سکندر سلطان راجا نے ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات پر صوبائی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے ضمنی انتخاب میں کوئی غیرمعمولی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نےالیکشن کمیشن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا ضمنی انتخاب بہت پرامن رہا، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ہمیشہ ٹرن آؤٹ کم رہتا ہے، جس کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، اس انتخاب سے نمبر گیم تبدیلی نہیں ہونی تھی جس کی وجہ سے عوام کی دلچپسپی کم رہی۔ ان کا کہنا تھا...
ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ، قومی اسمبلی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر ن لیگ کو برتری ، این اے18ہری پور میں شہرناز عمر ایوب آگے
ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ، قومی اسمبلی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر ن لیگ کو برتری ، این اے18ہری پور میں شہرناز عمر ایوب آگے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد/لاہور /فیصل آباد/ہری پور(سب نیوز)پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کے7حلقوں پرضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 6نشستوں پر ن لیگ کو برتری حاصل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔این...
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی سنجیدہ اور فعال پالیسی کے تحت کراچی میں اس وقت 756 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں، جن کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی 76 اسکیمیں سوا 13 ارب روپے کی لاگت سے چل رہی ہیں، جبکہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 200 اسکیموں پر 18 ارب 36 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہر کو جدید، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور عوام کے تعاون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رام اللہ:اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی سیاسی رہنماؤں اور قیدیوں پر مبینہ مظالم کا سلسلہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) کے سیکریٹری جنرل احمد سعدات پر تشدد کی تازہ اطلاعات نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔فلسطینین پرزنرز سوسائٹی نے خبردار کیا کہ 72 سالہ سعدات کی جان شدید خطرے میں ہے، کیونکہ انہیں قید کے دوران سنگین جسمانی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی قیدیوں کے ادارے کے سربراہ عبداللہ الزغاری نے بتایا کہ سعدات کو میگڈو جیل سے گلبوع جیل منتقل کرتے ہوئے راستے میں شدید مارپیٹ کا سامنا کرنا پڑا، اسرائیلی حکام کا یہ رویہ واضح طور پر قیدیوں کی قیادت...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی کراچی میں اس وقت 756 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں جن کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانا ہے اور 200 اسکیموں پر 18 36 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل میمن نے بیان میں کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی 76 اسکیمیں سوا 13 ارب روپے کی لاگت سے چل رہی ہیں اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 200 اسکیموں پر 18 ارب 36 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہر کو جدید، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ بنانے...
جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے نیویارک کے میئر زہران ممدانی اور لندن کے میئر صادق خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مسلمان ترقی کی منازل طے کررہے ہیں، لیکن بھارت میں حالات اسکے برعکس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے ایک بار پھر مسلمانوں کے ساتھ سلوک کے حوالے سے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف تعصب بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے نیویارک کے میئر زہران ممدانی اور لندن کے میئر صادق خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مسلمان ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں، لیکن بھارت میں حالات اس کے برعکس ہیں۔ مولانا ارشد مدنی کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ:جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا اور ترکی خون کے رشتے سے بندھے بھائی ملک ہیں، جنہوں نے آزادی اور جمہوریت کے دفاع کے لیے ایک ساتھ جنگ بھی لڑی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرجنوبی کوریانے کہا کہ ترکی یورپ، مشرقِ وسطیٰ، یوریشیا اور افریقہ کے سنگم پر واقع ایک منفرد اسٹریٹجک ملک ہے اور جنوبی کوریا اسے محض پیداواری مرکز نہیں بلکہ عالمی سطح پر مقابلہ اور سرمایہ کاری کا شراکت دار سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی دفاعی صنعت میں طاقتیں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں، ترکی ڈرون ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر ہے جبکہ جنوبی کوریا جدید ٹینکس، توپ خانے اور بحری پلیٹ فارمز میں...
ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت شہر کو جدید، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور عوام کے تعاون سے ترقیاتی عمل مزید تیز کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی سنجیدہ اور فعال پالیسی کے تحت کراچی میں اس وقت 756 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں جن کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی 76 اسکیمیں سوا 13 ارب روپے کی لاگت سے چل رہی ہیں، جبکہ کراچی میٹروپولیٹن...
ملی یکجہتی کونسل کے صدر نے کہا کہ جب تک حکمران طبقہ آئی ایم ایف کے شکنجے سے نکل کر آزاد معاشی پالیسی نہیں اپنائے گا، ملک ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان کی معیشت کا حل بیرونی قرضوں پر انحصار نہیں بلکہ اسلامی معاشی اصولوں، خود انحصاری، کرپشن کے خاتمے اور منصفانہ معاشی نظام کے نفاذ میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومتی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیاں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں، عوام کو معاشی ریلیف دینے کے بجائے قرضوں پر چلنے کی پالیسیوں نے مہنگائی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جوہانسبرگ :ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وہ کل بروز پیر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے رابطہ کرکے بحیرہ اسود اناج راہداری کی بحالی پر بات کریں گے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ اناج معاہدے کی بحالی کیلئے جاری ترکی کی کوششیں دراصل یوکرین جنگ میں امن کی راہیں کھولنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اس عمل کو دوبارہ فعال کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ پوری دنیا کے لیے انتہائی مفید ہوگا، ترکی نے سب سے پہلے 2022 میں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کرائے تھے اور بعد...
اپنے ایک بیان میں زئیو ایلکن کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ کے تجربے نے ثابت کیا کہ اس مقصد کو حاصل کرنا نہ تو اسرائیلی فوج کیلیے ممکن ہے اور نہ ہی غیر ملکی امن دستوں کیلیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں یروشلم امور کے وزیر اور صیہونی رژیم کی سیکورٹی کابینہ کے رکن "زئیو ایلکن" نے اعتراف کیا کہ بین الاقوامی امن فورس کے ذریعے حماس کو غیر مسلح کرنے کی تجویز زمینی حقائق کے برخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں سیاسی حلقوں میں زیر بحث آنے والا کوئی بھی بین الاقوامی منصوبہ، حماس کی فوجی صلاحیتوں یا غزہ پٹی میں جنگ کے پیچیدہ ماحول کی درست تشخیص پر مبنی نہیں۔ زئیو ایلکن نے حماس کو غیر مسلح...
اپنے بیان میں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ پاکستان کو کسی دبا، سازش یا بزدلانہ کاروائی سے جھکا سکتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج، سیکیورٹی ادارے اور عوام دشمن کے مقابلے کیلئے آئینی و قومی جذبے سے سرشار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارت جتنی بھی سازشیں کرلے، اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، بھارتی حکمرانوں کی خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششیں نہ صرف ناکام ہوچکی ہیں بلکہ پوری دنیا بھارت کے مکروہ کردار کو پہچان چکی ہے، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا، جھوٹے الزامات، سرحدی خلاف ورزیاں اور...
اپنے ایک بیان میں صیہونی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بنیادی طور پر کرپٹ ہے جو اسرائیل کو آہستہ آہستہ تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اپوزیشن لیڈر "یائیر لیپڈ" نے اعلان کیا کہ "نتین یاہو" کی حکومت جانتی ہے کہ آئندہ انتخابات میں انہیں شکست ہو جائے گی اسی لئے وہ الیکشن ملتوی کرانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ یہ حکومت بنیادی طور پر کرپٹ ہے جو اسرائیل کو آہستہ آہستہ تباہ کر رہی ہے۔ یائیر لیپڈ نے کہا کہ میں ایسے مباحثوں میں حصہ لینے کے لیے تیار نہیں جو یہ عوامی تاثر بناتے ہیں کہ شاید کہیں ہم ہار نہ جائیں، حالانکہ جب بھی انتخابات ہوئے تو ہم ہی جیتیں گے۔ یاد...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے ’ججز ٹرانسفر کیس‘ کے سلسلے میں انٹرا کورٹ اپیل کی وفاقی عدالت میں سماعت کو چیلنج کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 ججز کی درخواست میں انٹرا کورٹ اپیل کو سپریم کورٹ واپس بھجوانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل کو 27 ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے آئینی عدالت منتقل کردیا گیا ہے۔ 27 ویں آئینی ترمیم آئین کے بر خلاف ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقننہ ایگزیکٹو اور عدلیہ دونوں 1973ء کے آئین کے تحت قائم کی گئیں۔ یہ آئین کے تحت 3 ستون ہیں۔ آئین میں اختیارات کی تقسیم اور حدود واضح ہیں۔...
بنگلہ دیش نیشنل کانفرنس میں بی این پی کی اسٹینڈنگ کمیٹی رکن صلاح الدین احمد نے کہا کہ بنگلہ دیش میں کوئی ایسا قانون نافذ نہیں کیا جائے گا جو قرآن اور سنت کے خلاف ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ قوانین جو اسلامی اصولوں سے متصادم ہیں، انہیں ختم کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:بھوٹانی وزیراعظم کا دورہ بنگلہ دیش انہوں نے بتایا کہ سابق صدر ضیاء الحق رحمان نے ریاستی پالیسی میں ’اللہ پر مکمل ایمان اور بھروسہ‘ کے اصول کو شامل کیا تھا، جسے سابقہ عوامی لیگ حکومت نے ہٹا دیا، لیکن BNP اس کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔ مذہبی رہنماؤں کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کانفرنس میں مذہبی علما نے 7 اہم...
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے اداروں کی نجکاری میں پیپلزپارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن قیصر احمد شیخ نے ارادوں کی نجکاری کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا۔ قیصر احمد شیخ نے کہا پیپلز پارٹی سے نجکاری کے معاملے پر مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، اس کو ناراض کرنے سے ہماری حکومت نہیں رہ پائے گی۔ وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے، اس کی وجہ سے نجکاری کا عمل آگے نہیں بڑھ پا رہا ہے۔قیصر احمد شیخ...
پارٹی انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ سے کوئی تعلق نہیں،سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی کے انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ پر پوسٹ کرنے والے پاکستان میں نہیں ہیں، اکاونٹ کو بیرون ملک میں موجود کچھ پی ٹی آئی کارکن چلا رہے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ سے کوئی...
ہم غزہ منصوبے کو نہیں مانتے، پاکستان آزاد خارجہ پالیسی اپنائے، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قومی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے تک ہمارا کوئی امیدوار نہیں ہوگا، کشمیر اور فلسطین ہماری ریڈ لائن ہیں،امریکا کی غلامی اختیار کر کے ہم نے اپنا بہت نقصان کر لیا ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہونی چاہئے، امریکا سمیت کسی ملک کو ڈاکا ڈالنے کا حق نہیں، ہمارا اختلاف بھی وقار کے ساتھ ہونا چاہئے، آزاد فلسطینی ریاست ہی مسئلہ فلسطین کا حل ہے، پاکستان کے حکمران فلسطین کی حمایت کریں اور پوری قوم کو اس پر ساتھ لے کر چلیں، ملک میں قومی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے، خصوصاً ڈیرہ غازی خان میں لوگ بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ضمنی انتخاب میں گہما گہمی واضح ہے اور عوام جمہوری عمل میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اگرچہ متعدد حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف نے بائیکاٹ کیا ہے، تاہم ’’سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ ہمیشہ سیاسی طور پر نقصان کا باعث بنتا ہے اور اس کا خمیازہ بالآخر عوامی...
مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل طور پر پرامن ماحول میں جاری ہے اور کسی بھی حلقے سے کسی نوعیت کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر اعتماد کرتے ہیں اور اسی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے۔ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پولنگ کے 7 گھنٹے مکمل ہونے تک فیصل آباد کے 5 حلقوں سے حاصل شدہ اطلاعات کے مطابق کہیں بھی ہنگامی صورتحال، بے ضابطگی یا گرفتاری کی کوئی خبر نہیں ملی۔ مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی...
مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کی ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز فیصل آباد (سب نیوز)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے دنیا نے ہی نہیں بھارت نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا،بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کررہے،ایک آدمی جیل میں بیٹھ کر انارکی پھیلانے کی کوشش کرے تو ایسا نہیں ہوسکتا، سیاست میں ڈائیلاگ لازمی ہے، میں ساڑھے 6مہینے جیل میں رہا،میرے اہل خانہ اور 2وکلا کے سوا کوئی نہیں ملا۔ فیصل آباد میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا عوام مسلم لیگ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹررانا ثنا اللّٰہ نے ووٹ کاسٹ کرنےکےبعدمیڈیا سےگفتگو میں کہا بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کر رہے،سیاست میں ڈائیلاگ لازمی ہے،ایک آدمی جیل میں بیٹھ کرملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرے تو ایسا نہیں ہوسکتا،،میں ساڑھے 6مہینے جیل میں رہا،میرے اہل خانہ اور 2وکلا کے سوا کوئی نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کسی پولنگ اسٹیشن سےکوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی، مخالفین کو پورے حلقےمیں شکایت کاموقع نہیں ملا،ترقی کادور مریم نوازکی صورت میں واقع آچکا ہے، اس حلقےمیں میرٹ کی بنیادپر 7الیکشن لڑے،5میں جیتا،ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 25سے30فیصد ہوتا ہے،امید ہے عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک قومی انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوتا جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار نہیں، ہماری جماعت میں جو چلے گا وہ نظام کے تحت چلے گا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں بدل دو نظام کے اجتماع عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہونی چاہیے، امریکا سمیت کسی ملک کو ڈاکا ڈالنے کا حق نہیں، ہمارا اختلاف بھی وقار کے ساتھ ہونا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حمایت کریں اور پوری قوم کو اس پر ساتھ لے کر چلیں، کشمیر کے لیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، کشمیر پاکستان کا ہے اور...
تمام ممالک کو جاپان کے تاریخی جرائم کے ازسرنو احتساب کا حق حاصل ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز جاپانی رہنما نے تائیوان کے مسئلے میں فوجی مداخلت کی کوشش کا غلط پیغام دیا ہے، وانگ ای بیجنگ (سب نیوز) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی اور تینوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ دوستانہ تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کے روز دورہ مکمل ہونے کے بعد، وانگ ای نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک توقع رکھتے ہیں کہ چین خطے کے ممالک اور پوری دنیا کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ اکاؤنٹ پاکستان میں نہیں چلایا جا رہا بلکہ اسے بیرون ملک مقیم چند پی ٹی آئی کارکنان چلا رہے ہیں۔شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے انفارمیشن ونگ کی طرف سے اس اکاؤنٹ کی کوئی سرکاری حیثیت یا کنٹرول نہیں ہے اور یہ اکاؤنٹ پارٹی کی باقاعدہ معلوماتی سرگرمیوں کا حصہ نہیں ہے۔انہوں نے پارٹی کے کارکنوں اور عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ اس اکاؤنٹ سے جاری معلومات کو پارٹی کا سرکاری مؤقف نہ سمجھیں۔ ...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح کر دیا جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ سال بھی مینا بازار کا انعقاد کیا گیا تھا، اس سال بھی مینا بازارکا انعقاد قابل ستائش ہے، مینابازارکا انعقاد اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینا بازارمختلف ثقافتوں کو یکجاکرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، دوست ممالک کے سٹالز پاکستان سےتعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں،مینابازار سے مختلف ممالک کی ثقافت کوجاننے کا موقع میسر آتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پفوا کی سماجی فلاح وبہبود کیلئے خدمات نمایاں ہیں، حکومت خواتین کو بااختیاربنانے کیلئے سرگرم ہے۔ مینا...
فائل فوٹو مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے انفارمیشن ونگ کا پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے تعلق کی نفی کر دی۔پشاور میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انفارمیشن ونگ کا پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایکس اکاؤنٹ کو بیرون ملک میں کچھ پی ٹی آئی کارکن چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنے والے پاکستان میں نہیں ہیں۔
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز دفتر خارجہ اسلام آباد میں فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا) کی جانب سے مینا بازار کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا افتتاح وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مینا بازار کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے، مینا بازار مختلف ثقافتوں کو یکجا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوست ملکوں کے اسٹالز پاکستان سے ان کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں، مینا بازار سے مختلف ملکوں کی ثقافت کو جاننے کا موقع میسر آتا ہے۔ اسحاق ڈار کی جرمن وزیرِ خارجہ سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کے مثبت...
پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس گزر گئے۔ 2 اکتوبر 1938 کو کراچی میں فلم ساز نثار مراد کے گھر پیدا ہونے والے وحید مراد نے جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا۔ انہوں نے فلمی سفر کا آغاز معاون اداکار کی حیثیت سے فلم ’’اولاد‘‘ سے کیا جبکہ بطور ہیرو ان کی پہلی کامیاب فلم ’’ہیرا اور پتھر‘‘ تھی۔ اصل شہرت انہیں 1966 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ارمان‘‘ سے ملی جس نے باکس آفس کے ریکارڈ توڑ دیے اور مسلسل 75 ہفتے تک سینما گھروں میں نمائش پذیر رہی۔ ان کی دلکش شخصیت، منفرد ہیئر اسٹائل اور سٹار پاور نے انہیں برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد وہ واحد...
ویب ڈیسک: لاہور کے مینارِ پاکستان میں جاری تین روزہ اجتماعِ عام کے دوران نیشنل یوتھ ایکسیلینس ایوارڈز کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ شو کا مقصد پاکستان کی نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنا اور اُن باصلاحیت چہروں کو سامنے لانا تھا جنہوں نے اپنی محنت اور صلاحیتوں کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا۔ شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے نوجوانوں نے شرکت کی جبکہ مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ معروف سوشل میڈیا کانٹینٹ کریٹرز طلحہ احمد اور محمد شیراز بھی اُن نمایاں شخصیات میں شامل...
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی شفٹ ہونے کے بعد انہوں نے شوہر سے مذاق میں دوسری شادی کا مشورہ دیا تھا جس پر وہ حیران اور پریشان ہوگئے تھے۔ منزہ عارف نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ لاہور میں ماہرِ تعلیم تھیں لیکن ڈراموں کے سلسلے میں انہیں کراچی منتقل ہونا پڑا جہاں ان کے شوہر نے ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں طویل قیام کے دوران شوہر کی فکر رہتی تھی اور وہ ہر سفر میں انہیں خود ایئرپورٹ چھوڑنے اور لینے آتے تھے۔ منزہ کے مطابق ان کے شوہر ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: کچھ وزرا کے حالیہ بیانات کے باوجود اعلیٰ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق اس وقت کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے واضح کیا کہ حکومت کسی نئے آئینی پیکج پر کام نہیں کر رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے گردش کرنے والی تمام اطلاعات بے بنیاد ہیں اور حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتیں۔وزیراعظم آفس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھی اس کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کسی نئی ترمیم کے سلسلے میں کوئی فائل یا تجویز زیرِ غور نہیں۔ذائع کے مطابق اس حوالے سے کوئی اجلاس منعقد ہوا نہ ہی متعلقہ سطح پر کوئی مشاورت جاری ہے۔...
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ جب مجھے کراچی آنا پڑا تو میں نے شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ دیا جس پر وہ پریشان ہوگئے تھے۔ منزہ عارف شوبز میں قدم رکھنے سے قبل لاہور میں ماہر تعلیم تھیں، تاہم شوبز میں آنے کے بعد انہیں کام کے سلسلے میں کراچی منتقل ہونا پڑا، جس میں ان کے شوہر نے ان کا بہت ساتھ دیا۔ منزہ عارف نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے نجی زندگی، کیریئر سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں شوبز میں آنے سے قبل لاہور میں بطور ماہر تعلیم کام...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے قانونی کمیونٹی میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ عناصر بیانات جاری کرتے ہیں جو جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ہوتے ہیں، غیر منتخب افراد کے بیانات کی سختی سے مذمت کی جاتی ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار قومی مسائل پر اداروں کی جانب سے بیانات جاری کرنے کے لیے ہیں، انفرادی یا اقلیتی بیانات پورے قانونی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کچھ وزراء کے حالیہ بیانات کے باوجود اعلیٰ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے واضح طور پر اس تاثر کی تردید کی کہ حکومت 28ویں آئینی ترمیم کے کسی پیکج پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نےنجی اخبار سے بات کرتے ہوئے اپنی اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے کہا: ’’کوئی 28ویں ترمیم زیر غور نہیں ہے۔‘‘ وزیراعظم ہاؤس کے ایک اہم عہدیدار نے بھی بتایا کہ وزیرِاعظم آفس میں کسی نئی آئینی ترمیم سے متعلق کچھ نہیں دیکھا جا رہا۔ ذرائع نے کہا ’’ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں،‘‘ ڈاکٹر طارق...
وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن قیصر احمد شیخ نے ارادوں کی نجکاری کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا۔ قیصر احمد شیخ نے کہا پیپلز پارٹی سے نجکاری کے معاملے پر مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، اس کو ناراض کرنے سے ہماری حکومت نہیں رہ پائے گی۔ وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے، اس کی وجہ سے نجکاری کا عمل آگے نہیں بڑھ پا رہا ہے۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نجکاری کے خلاف منشور ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں لیکن مسلم لیگ ن کی ہمیشہ سے پرائیویٹائزشن کی پالیسی...
اٹھائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، وفاقی وزیر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ 28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی بات زیر غور نہیں ہے تاہم27 ویں ترمیم میں رہ جانے والی ترامیم پر اگر اتفاق رائے ہوا تو 28 ویں لائیں گے نجی ٹی وی چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ اٹھائیسویں ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی بات زیر غور نہیں ہے، کچھ ترامیم ہم 27 ویں آئینی ترمیم میں لانا چاہ رہے تھے مگر وہ نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں...
انہوں نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں ذاتی حملے کرنے کے بجائے اس کے لئے لڑنا چاہیے جس کے لئے انہوں نے ووٹ حاصل کئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ کشمیری دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد خود کو بے اختیار محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں تشدد کو دفعہ 370 سے جوڑنا محض ایک پروپیگنڈہ ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا روح اللہ نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں تشدد کے واقعات 2019ء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشوریا رائے نے مودی کے سامنے سچ بول کر مودی کو ایسا دھچکا دیا جو نہ صرف سیاسی محفل میں ہلچل مچا گیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی طوفان برپا کرگیا۔ ان کی آواز میں تھا وہ پیغام جو ہر دل کو چھو لینے والا، وہی پیغام جس کا مطلب تھا: ’’دیکھو بھئی، دنیا میں صرف ایک ذات ہے، وہ گہری انسانیت کی ذات۔ ایک ہی مذہب ہے، محبت کا، جنگ و جدل کا نہیں۔ ایک زبان ہے، دل کی زبان، جو سب کو جوڑتی ہے، چھیدتی نہیں۔ اور ایک خدا ہے، جو ہر جگہ ہے، ہر دل میں بستا ہے‘‘۔یہ بات مودی کے اندر چل رہی فرقہ وارانہ تقسیم، ذات پات کے زہر بھرے کھیلوں، اور مذہبی...
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسی ادارے کے سربراہ، صدر یا وزیر اعظم کے لیے بھی استثنی نہیں ہے، اب سردار، وڈیروں اوربیوروکریسی کا نہیں اللہ کا نظام ہوگا، کوئی بھی انسان سے اللہ کے قانون سے بڑا اورطاقتور نہیں ہے۔ لاہور کے مینار پاکستان پر منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کے بنائی ہوئی زمین پر نظام بھی اللہ کا ہوگا، کوئی بھی انسان سے اللہ کے قانون سے بڑا اورطاقتور نہیں ہے، مینارکستان کے سائے تلے لاکھوں لوگ یہ عہد کرتے ہیں کہ اللہ کے علاوہ کسی کی بالادستی قبول نہیں کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھوکے کے ذریعے اقتدار میں آنیوالے امریکا سے ڈرتے ہیں، یواین او...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا مگر امید ہے عمران خان ضرور رہا ہوں گے، وفاقی حکومت صوبے کے تین ہزار ارب روپے فوری ادا کرے تاکہ پولیس، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ اسلام آباد میں ڈیفنس کورسپونڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے، انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق کو دینے ہیں لیکن ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سو ملین سالانہ بھی نہیں دیا جا رہا، انہوں...
اپنے ایک خطاب میں حجّہ لحبیب کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے ضروری انسانی امداد، غزہ کی سرحدوں پر موجود ہے لیکن صیہونی رژیم بہت محدود مقدار میں اس امداد کو غزہ میں داخلے میں کی اجازت دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی ڈزاسٹر مینجمنٹ کی کمشنر "حجّہ لحبیب" نے کہا کہ غزہ کو بھیجی جانے والی امداد کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے اور اسے فوجی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر حجّہ لحبیب نے واضح کیا کہ صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی میں صرف تھوڑی سی امداد کے...
ابوظہبی ٹی10: محمد عامر کی کپتانی میں کوئٹہ کیولری کی چوتھی لگاتار فتح، پوائنٹس ٹیبل پر راج برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی: ابوظہبی ٹی10 لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور محمد عامر کی شاندار کپتانی اور دھماکے دار انٹری نے کوئٹہ کیولری کی کارکردگی میں نیا جوش بھر دیا ہے۔ عامر نے نہ صرف قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 2 اوورز میں 16 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ کا رخ پلٹ دیا۔ عامر کی اس جاندار کارکردگی نے کوئٹہ کیولری کو مزید مضبوط کر دیا ہے، جس نے لگاتار چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس اپنے نام کر لیے ہیں۔ +2.784...
حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پالیسی فیصلہ کرتے ہوئے ’سافٹ اسکلز ٹریننگ‘ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اب کوئی بھی امیدوار پروٹیکٹر کلیئرنس حاصل کرنے سے پہلے پاک سافٹ اسکلز ایپ پر رجسٹریشن کرے گا اور مقررہ تربیت مکمل کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟ حکومت کے مطابق یہ اقدام 19 نومبر 2025 سے مرحلہ وار نافذ کیا جانا تھا، مگر فی الحال رجسٹریشن کے عمل کو حکومت کی جانب سے 30 دسمبر تک توسیع کر دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کا مقصد وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے مطابق اس نئے نظام کا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی- وزیراعلیٰ نے این ڈی یو کے وفد کا پر تپاک خیرمقدم کیا۔ شرکاء کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح وبہبود کے پراجیکٹس اوراقدامات سے آگاہ کیا۔ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے حکومت پنجاب کے فلاحی اقدامات کو سراہا۔ وزیراعلی نے کہاکہ آپریشن’’بنیان مرصوص‘‘ میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا میں ہر مقام پر سربلند ہے۔ پنجاب میں بہت کچھ کرچکے ہیں اوربہت کچھ ہونے جارہا ہے۔وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ احتساب نہ ہونے پر پبلک سیکٹر میں پرفارمنس زیرو ہوجاتی ہے۔ سیلاب کے اثرات کا سامنا کررہے ہیں،نہ صرف...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہم ہیں امن کی خاطر وفاق کا ساتھ دوں گا، قومی اداروں کے اجلاسوں میں ضرور شریک ہوں گا ،صوبے کی تاریخ میں امن کی خاطر ہم نے سب کو ایک چھت کے نیچے جمع کیا ایک جامع امن پلان بننا چاہیے نظر ثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان ضروری ہے، تعلیم، صحت اور امن و امان میری ترجیح ہے۔ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر پالیسی بنائیں گے تو نتائج سامنے آئیں گیکسی کی خوشنودی کے لئے افغانستان سے جنگ نہیں ہونی چاہئے، مذاکرات میں مقامی لوگوں کا شریک ہونا ضروری ہے۔ وفاق کے قومی اداروں کا احترام ہے، این...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے ‘ججز ٹرانسفر کیس کے سلسلے میں انٹرا کورٹ اپیل کی وفاقی عدالت میں سماعت کو چیلنج کردیا۔ 5 ججز کی درخواست میں انٹرا کورٹ اپیل کو سپریم کورٹ واپس بھجوانے کی استدعا کی گئی ہے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل کو 27 ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے آئینی عدالت منتقل کردیا گیا ہے ۔ 27 ویں آئینی ترمیم آئین کے بر خلاف ہے ۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقننہ ایگزیکٹو اور عدلیہ دونوں 1973ء کے آئین کے تحت قائم کی گئیں۔ یہ آئین کے تحت 3 ستون ہیں۔ آئین میں اختیارات کی تقسیم اور حدود واضح ہیں۔ آئین میں ترمیم کا اختیار عدلیہ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کرانے سے وزیراعلیٰ کا کوئی لینا دینا نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کبھی بھی کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔ جیل رولز کے مطابق سیاسی میٹینگز کی اجازت نہیں ہوتی اور جیل سپرٹنڈنٹ اس حوالے سے فائنل اتھارٹی ہے۔ جیل حکام قیدی کے عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کراتے ہیں۔ملاقاتیوں کے نام قیدی کی طرف سے دئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا اگر کوئی قیدی کسی سے نہیں ملنا چاہتا تو جیل حکام زبردستی اسکی ملاقات نہیں کروا سکتے۔ بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں دو دن ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ ابتک بانی پی ٹی آئی سے انکے وکلاء کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے امن کی خاطر وفاق کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پولیس کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں۔ان کا کہنا تھا وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں فارنزک لیب قائم کی جائے گی۔پختونخوا میں کرپشن کے الزامات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکی مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ اور پاکستانی نوجوانوں کی مہارت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے امریکا کے 5 ہفتے کے دورے پر آئے نوجوان پاکستانی انٹرپرینئوز سے ملاقات کی۔ وفد پروفیشنل فیلوز پروگرام برائے اکنامک امپاورمنٹ کے تحت آئی ٹی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور جدید کاروباری انتظام کے شعبوں میں تجربات حاصل کر رہا ہے۔ ملاقات میں شرکاء نے اپنی مہارت اور اوکلاہوما میں قیام کے دوران امریکی ہم منصبوں سے ہونے والی ملاقاتوں کے تجربات سے آگاہ کیا۔ سفیر نے انہیں پروگرام کیلیے منتخب کیے جانے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ عورت کو نعرے نہیں حقوق چاہئیں، خواتین اب بیدار ہوگئی ہیں ،جماعت اسلامی عورت کو گھر کی زینت اور معاشرے کی قوت بنانا چاہتی ہے،یہ بات انہوں نے اجتماعِ عام کے دوسرے روز خواتین سیشن بعنوان ’’جہاں آباد تم سے ہے ‘‘سے اپنے خطاب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماع عام میں خواتین کی بھرپور حاضری اس حقیقت کی گواہ ہے کہ پاکستان کی خواتین بیدار ہوچکی ہیں۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ عورت بحیثیت ماں، بہن، بیوی بیٹی کمزور نہیں، اسلام نے اسے اسی حیثیت میں عزت دی ہے، آج وہی عورت ظلم، گھریلو تشدد اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تمام بڑی امریکی ائرلائنز کو سخت وارننگ جاری کی ہے کہ وینزویلا کی فضائی حدود میں پروازیں ممکنہ طور پر خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ ایف اے اے نے ائرلائنز کو ہدایت کی ہے کہ اس فضائی خطے میں داخل ہوتے وقت انتہائی احتیاط برتی جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ وینزویلا میں سیکورٹی صورتِ حال تیزی سے خراب ہو رہی ہے جبکہ ملک کے اندر اور ارد گرد فوجی سرگرمیوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال ہر طیارے کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا...
بھارتی ریاست بہار میں ہونے والے حالیہ ریاستی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی سب سے زیادہ نشستیں جیت کر بہار کی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی تھی مگر اس نے پہلے سے طے شدہ معاہدے کے مطابق نتیش کمار کو بہار کا چیف منسٹر مقرر کر دیا ہے۔ کہاتو یہ جا رہا تھا کہ اس دفعہ بی جے پی اور نتیش کمار کی جنتا دل یونائیٹڈ پارٹی بری طرح شکست کھا جائیں گی کیونکہ انھوں نے اپنے پانچ سالہ دور میں عوام کو سوائے تکلیفوں کے کچھ نہیں دیا مگر اس کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی نے 89 اور بی جے ڈی یو نے 85 سیٹیں جیت لی ہیں۔ کانگریس اور لالو پرساد کی آر جے ڈی پارٹی...
انبیائے علیہم السلام کی سرزمین فلسطین ایک صدی سے زائد عرصے سے غاصب صیہونی سازشوں کا نشانہ بنتی چلی آرہی ہے۔ ظلم و جبرکی ایسی داستان رقم کی گئی ہے جس کی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔ فلسطین کے عوام سیاسی، معاشی اور اخلاقی سمیت ہر طرح کی نا انصافی اور جبرکا مقابلہ اپنے صبر اور استقامت کے ساتھ کرتے آئے ہیں اور آج کی جدید دنیا میں بھی فلسطینیوں نے ثابت کیا ہے کہ ان کے صبر اور استقامت کے مقابلے میں دنیا کی سپر طاقتیں بے بس ہو چکی ہیں۔ فلسطین کا مسئلہ نہ صرف مسلم امہ کے اجتماعی ضمیرکا امتحان ہے بلکہ عالمی سیاسی قوتوں کے کردار کا عکاس بھی ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر تشدد کی ویڈیوز ہونے کا دعویٰ کر کے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان ترجمان پنجاب حکومت کوثر کاظمی کے چیلنج سے بھاگ گئے۔ پروگرام میں کوثر کاظمی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتی بلکہ وہ کھل کر اس بات کا اظہار کرتی ہیں کہ اگر کوئی بھی سرکاری افسر سے سفارش کرتا ہے تو اس پر ریڈ فلیگ لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جرم کی پاداش میں جیل میں قید ہیں ،ان سے ملاقاتوں کا جو طریقہ کار ہے ،جیل انتظامیہ اس پر کار بند ہیں، اب تک عمران...
وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ 28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی بات زیر غور نہیں ہے تاہم27 ویں ترمیم میں رہ جانے والی ترامیم پر اگر اتفاق رائے ہوا تو 28 ویں لائیں گے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھائہسویں ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی بات زیر غور نہیں ہے، کچھ ترامیم ہم 27 ویں آئینی ترمیم میں لانا چاہ رہے تھے مگر وہ نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم میں رہ جانے والی ترامیم پر اتفاق رائے ہوا تو 28 ویں لائیں گے ورنہ نہیں لائے جائے گی۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں اپنے موقف کو دہراتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے امن کی خاطر وفاق کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پولیس کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں۔ان کا کہنا تھا وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں فارنزک لیب قائم کی جائے گی۔پختونخوا میں کرپشن کے الزامات سے...
جین زی کے دور میں جب سوشل میڈیا کو سب ضرورت کیلیے استعمال کرنے لگے ہیں ایسے میں ایک اداکار نے سماجی رابطوں کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم اداکار یا کسی بھی معروف شخصیت اور مداحوں کے درمیان آسان اور تیز ترین رابطے کا واحد ذریعہ ہے جہاں مداح گاہے بگاہے اپ ڈیٹس حاصل کرتے ہیں۔ ایسے میں بھارتی اداکار رونیت رائے نے سوشل میڈیا کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔ 60 سالہ بھارتی اداکار رونیت نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا اعلان ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کیا اور بتایا کہ وہ کچھ عرصے کیلیے بریل لے رہے ہیں۔ رونیت نے لکھا کہ ’میں خود پر توجہ دینا، توازن برقرار رکھنا اور تنہائی...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز ہو چکا ہے، اس فیز میں انفراسٹرکچر کے بجائے ٹیکنالوجی، معیشت، پسماندہ علاقوں میں سوشل اکنامک ڈیویلپمنٹ، گرین انرجی اور زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے منصوبے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سرحد اور سی پیک کی حفاظت کے لیے 50 ارب روپے کی اضافی رقم کی منظوری سی پیک فیز 2 سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز 26 ستمبر سے ہو گیا ہے جب وزیراعظم شہباز شریف اور چینی قیادت کے درمیان ستمبر کے شروع میں مذاکرات ہوئے تھے جن میں اس کا فریم ورک طے کیا گیا...
ذرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو کے دوران چیئرمین ضلع کونسل سکھر نے کہا کہ متحدہ کے رہنما وفاق سے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور ان کے فنڈز کے بارے میں بات کرتے تو عوامی مفاد میں ہوتا، مگر بدقسمتی سے ان کا پُرانہ وطیرہ اور تربیت ہی بول رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں کسی اور صوبے کے قیام کے مطالبے کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں کے پیٹ میں "صوبے" کا پْرانہ درد آج بھی ویسا ہی ہے، لیکن بہتر ہوتا کہ وہ سندھ کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر آواز اٹھاتے۔ ان خیالات کا...
وزیر داخلہ سندھ عوام کو بتائیں کہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کے پیچھے کونسا ملک ہے، شیعہ علماء و ذاکرین
کراچی میں عادل حسین، محمد حیدر اور شبیر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں شیعہ علماء و ذاکرین نے کہا کہ ہم حکام بالاکو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر شہر میں کوئی مارا جاتا ہے تو کسی کے پریشر دباؤ دھونس اور دھمکی میں آکر کسی مکتب اور مسلک کا میڈیا ٹرائل کرنا یہ قابل قبول نہیں ہے، اس پر کراچی میں بسنے والے لاکھوں اہل بیتؑ کے ماننے والے شیعوں کے تحفظات پائے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حالیہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے تناظر میں شیعہ علماء و ذاکرین نے کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو دوبارہ دہشت گردی اور بدامنی کی...
برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کو عدالتی حکم کے تحت باقاعدہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 70 سالہ بولسونارو گزشتہ چند ماہ سے گھر میں نظر بندی کی حالت میں سزا کاٹ رہے تھے، تاہم عدالت نے انہیں گھر میں قید رکھنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجے جانے کا حکم دیا۔ بولسونارو کی قانونی ٹیم نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق صدر کی صحت جیل کے ماحول میں خراب ہو سکتی ہے، اس لیے انہیں 2022 میں مبینہ طور پر بغاوت کی ناکام کوشش سے متعلق عائد 27 سال قید کی سزا گھر پر ہی پوری کرنے کی اجازت دی جائے۔ تاہم عدالت نے اس درخواست کو ناقابلِ قبول...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صوبائی رہنماؤں نے بجلی، گیس، پانی کی عدم دستیابی، انٹرنیٹ اور سڑکوں کی بندش سمیت منشیات اور دیگر مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں حل کرنیکا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صوبائی رہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ، نااہل فارم 47 کی پیداوار زر و زور کی مسلط حکومت کی غلط، عوام دشمن اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف پالیسیوں کی وجہ سے کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے۔ کوئٹہ کے عوام غیر جمہوری وغیر قانونی حکومت کے ناروا اقدامات سے ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ پانی، بجلی، گیس اور انٹرنیٹ بند، جبکہ قومی شاہراہوں کے ساتھ کوئٹہ کے اہم شاہراہیں بھی بند ہو گئے...
جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، انکے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں: سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پولیس کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظور دے چکا ہوں۔ان کا کہنا تھا وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، خیبر...
اسمبلی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ گلگت بلتستان نے کہا کہ کونسی ایسی حکومت نہیں جس نے اسٹیبلشمنٹ کا سہارا نہ لیا ہو، جو خواجہ آصف کل تک فوج، ریاست کے امیج کو خراب کرتے رہے تھے آج وہ اسی اسٹیبلشمنٹ کے جوتے چاٹ کر اسمبلی میں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہا ہے کہ ہم ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کے وفادار تھے، ہیں اور رہیں گے، اس پر مجھے فخر ہے اور میں اسے اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہوں۔ ہفتہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شمس لون نے کہا کہ کونسی ایسی حکومت نہیں جس نے اسٹیبلشمنٹ کا سہارا نہ لیا ہو، جو خواجہ...
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایکسائز نے کہا کہ اسمبلی کے صرف دو دن رہ گئے ہیں، اگر ان دو دنوں میں بھی کوئی عوامی مسئلہ حل ہو سکتا ہے تو کرنا چاہیے، ہم نے دوبارہ حلقے میں جانا ہے، ہم نے حلقے کے ساتھ انصاف نہیں کیا تو عوام الیکشن میں جواب دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ایکسائز گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق نے کہا ہے کہ کچھ لوگ تقرریں اچھی کرتے ہیں لیکن عمل نہیں کر سکتے۔ کچھ لوگ عمل کرتے ہیں تقریر نہیں کر سکتے۔ حاجی گلبر عمل کرنے والا شخص ہے۔ موجودہ وزیر اعلیٰ تقریر کرنے میں مہارت نہیں رکھتے لیکن کام کرنے میں ماہر ہیں۔ ہفتہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران...
رکن گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ کونسل کا الیکشن ہارس ٹریڈنگ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، کیوں نہ کونسل کے 8 ارکان کو عوام ہی براہ راست منتخب کریں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن جی بی اسمبلی نواز خان ناجی نے کہا ہے کہ قانون سازی چھ ماہ پہلے ہونی چاہیے تھی، جاتے جاتے یہ کس قسم کا قانون پاس ہو رہا ہے، آئین مقدس دستاویز ہے لیکن ہر طاقتور شخص نے اس آئین کو جوتی کی نوک پہ رکھا ہے۔ ہفتہ کے روز اسمبلی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اسمبلی عوام کی نمائندہ نہیں، یہ متعصب اسمبلی ہے کیونکہ کسی حلقے میں دس ہزار ووٹرز ہیں تو کہیں بیس ہزار، ہر حلقے...
حماس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا، جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہی تو غزہ میں کارروائیاں بڑھائی جائیں گی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: حماس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر عرب ثالثوں کے ذریعے ایک اہم پیغام امریکا اور دیگر فریقین تک پہنچایا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، عرب سفارتکار نے بتایا کہ حماس رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو حماس غزہ میں جاری جنگ بندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔دریں اثنا، اسرائیل کا کہنا ہے کہ آج جنوبی غزہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے جواب میں اس نے فضائی کارروائیاں کیں۔ ان حملوں میں حماس کے ایک مقامی کمانڈر ابو عبداللہ الحدیدی اور دیگر چھ افراد شہید ہو گئے۔ابو عبداللہ الحدیدی القسام...
پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، اداروں کی بالادستی اور آئین کی پاسداری کے لیے کھڑی رہی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے قانونی کمیونٹی میں افراتفری اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اکثر ایسے بیانات جاری کرتے ہیں جو ملک کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم کے خلاف کنونشن بدمزگی کا شکار، کیا وکلا تقسیم ہیں؟ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہغیر منتخب افراد کے بیانات کی سختی سے مذمت کی گئی اور یقین دہانی کروائی گئی کہ یہ کوششیں جلد ناکام...
پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی مشترکہ اعلامیہ، قانون کی بالادستی اور آئینی عدالت کے قیام کی حمایت
پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، اداروں کی مضبوطی اور آئین پاکستان کی پاسداری کے لیے کھڑی رہی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے قانونی برادری میں تقسیم اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ عناصر اکثر بیانات جاری کرتے ہیں جو ملک کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہوتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق غیر منتخب افراد کے اس طرح کے بیانات کی سخت مذمت کی جاتی ہے اور یقین دلایا گیا ہے کہ یہ کوششیں جلد ناکام ہوں گی۔ پاکستان بار کونسل اور سپریم...
لیہ میں ایک ایسا شخص جس نے پیسے کے لالچ میں اپنا نومولود بیٹا فروخت کیا تھا، ایک سال بعد پولیس کی کارروائی میں گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن کا ہے، جہاں بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں ملزم کے علاوہ چار دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مقامی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے بعد شوہر نے انہیں بتایا کہ بچہ بیمار ہے اور اسے اسپتال لے گئے ہیں۔ جب خاتون بار بار بچے کی واپسی کا مطالبہ کرتی رہیں، تو شوہر نے انہیں گھر سے نکال دیا۔ کئی کوششوں کے بعد خاتون نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے شوہر...
اسلام ٹائمز: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جنوبی عبوری کونسل کے سربراہ، عیدروس الزبیدی نے کہا تھا کہ اگر ایک آزاد جنوبی ریاست قائم ہوتی ہے تو وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسی طرح طارق صالح کے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ روابط بھی غزہ کی مدد کے دوران جاری رہے اور مغربی توجہ کا مرکز بنے۔ خصوصی رپورٹ: ایک مغربی تحقیقی رپورٹ میں اسرائیل کی یمن میں امارات کے حمایت یافتہ گروہوں میں بڑھتی دلچسپی سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ المساء کی مکمل رپورٹ میں فریقین کے درمیان سیاسی و سکیورٹی رابطوں اور یمن کے اسٹریٹیجک علاقوں میں اسرائیل کی موجودگی کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ یہ موجودگی جو خطے کی...
اداکارہ زارا نور عباس اور اُن کے شوہر اسد صدیقی نے کم عمر بچوں کو اسکول بھیجنے کے معاملے پر اپنی رائے ظاہر کی ہے اور بتایا کہ وہ ابھی اپنی بیٹی کو اسکول نہیں بھیجیں گے۔ اسد صدیقی نے کہا کہ بچوں کو اسکول بھیجنے کی صحیح عمر سات سال ہے اور اس سے قبل اسکول بھیجنا زیادہ درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آجکل کے اسکول زیادہ تر تعلیم کے بجائے کاروباری مقاصد کے لیے چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے فن لینڈ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں بھی بچے سات سال کی عمر میں ہی اسکول جاتے ہیں، اور یہ بات اسلامی تعلیمات کے مطابق بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سات سال...