2025-07-29@01:41:18 GMT
تلاش کی گنتی: 6211

«کو شہید کرکے»:

(نئی خبر)
    صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ عباس الوہبی حزب اللہ کی دفاعی صلاحیتوں کو بحال کرنے اور ہتھیاروں کی منتقلی جیسے اقدامات میں سرگرم تھے۔ اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس الوہبی رضوان فورس کی انٹیلیجنس کارروائیوں کا اہم حصہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے ڈرون حملے میں حزب اللہ کی رضوان فورس کے انٹیلی جنس کمانڈر عباس الوہبی کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ اسرائیلی فوج (IDF) کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے محروانہ میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں حزب اللہ کے رضوان فورس بٹالین کے انٹیلی جنس کمانڈر عباس الحسن الوہبی کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ عباس الوہبی حزب اللہ کی دفاعی صلاحیتوں کو...
    معروف صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ غاصب صیہونی ٹھیکیدار، غزہ کی پٹی میں ہر ایک گھر کو مسمار کرنے کیلئے قابض اسرائیلی رژیم سے تقریباً 1 ہزار 500 امریکی ڈالر وصول کرتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے معروف صیہونی اخبار ہآرٹز (Ha'aretz) نے انکشاف کیا ہے کہ ہر وہ نجی ٹھیکیدار کہ جسے قابض اسرائیلی فوج تعینات کرتی ہے؛ غزہ کی پٹی میں اپنی جانب سے تباہ کئے گئے ہر ایک مکان کے بدلے 5 ہزار شیکل (تقریباً 1 ہزار 474 امریکی ڈالر) وصول کرتا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہر وہ ٹھیکیدار کہ جو انجنیئرنگ آلات کے ذریعے کام کرتا ہے، مسمار کئے جانے والے فی مکان کے بدلے 5 ہزار شیکل حاصل...
    سوات: دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحے کے بعد صوبائی حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہیں لیکن سوات  کے عوام نے ایک بار پھر سانحے میں ملوث تمام کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ  کیا ہے۔ سوات کے مقامی عمائدین اورسوشل ورکرز کے مطابق دریائے سوات پر حفاظتی ٹریک تو بنایا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مقامی ٹھیکیدار نے دریا کے پانی کا رخ دوسرے طرف موڑ لیا تھا جس کی وجہ سے دریا میں شگاف پڑ گیا تھا۔ شہریوں نے محکمہ ایریگیشن اور مقامی ٹھیکیدار کو بھی جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے حکومت سے ان  کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ صوبائی حکومت سمیت تمام اداروں سے شہریوں نے اپیل کی ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اور بڑے زمینی آپریشن کی تیاری کرتے ہوئے شمالی غزہ کے متعدد گنجان آباد علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کاکہنا ہےکہ  رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ فوری انخلا نہ کریں تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، شمالی غزہ کے مشرقی زیتون، التفاح، الدرَج، صبرہ، جبالیہ البلد، جبالیہ کیمپ، تل الزعتر اور دیگر علاقوں سمیت مجموعی طور پر 17 محلوں کے مکینوں کو جنوبی علاقے المواسی کیمپ میں منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ  فوجی کارروائیاں آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب جے یو آئی کی تحریک کا آغاز ہونے والا ہے، قوم کو اسلام آباد کی جانب مارچ کے لیے تیار رہنا چاہیے، اور پاکستان کے اندر انقلابی تبدیلی لانے کا وقت آ چکا ہے۔ بٹگرام میں شعائرِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کا عظیم الشان اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام جے یو آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ہم مقابلے کے لیے تیار، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، اسد قیصر انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان میں انقلاب برپا کرے...
     تہران: ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبد الرحمان موسوی نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فو ج کے سربراہ نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو میں جنگ کے دوران ایران کی حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر حملوں کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی حملوں میں ہی ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کے اعلیٰ ترین افسران اور سینئر جوہری سائنسدانوں کو شہید کردیا تھا۔ بعد ازاں امریکا نے بھی فردو، اصفہان اور نطنز میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے...
    راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماجد حسین گادی نے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان کے قتل کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ضمانت کی منظوری کے ساتھ 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ چوہدری تنویر کو 17 جون کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کی سازش اور منصوبہ بندی میں کردار ادا کیا۔ قتل کا مقدمہ 12 فروری 2024 کو تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو...
    معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک شادی ایک جُوا ہے، اور وہ اس اہم فیصلے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔ ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی ازدواجی ترجیحات، فنی سفر، مستقبل کے منصوبوں اور عمر سے متعلق معاشرتی رویوں پر بے لاگ گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں مہوش حیات نے بالآخر شادی کا فیصلہ کرلیا لیکن کس سے؟ مہوش حیات نے کہاکہ وہ حقیقت پسند ہیں اور ایسے شریکِ حیات کی خواہاں ہیں جو ان کی زندگی میں سکون لائے اور جس پر وہ مکمل اعتماد کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ رومانوی مزاج ضرور رکھتی ہیں، مگر شادی جیسے اہم معاملے میں محتاط رویہ...
    ایک بیان میں ترجمان حکومت سندھ نے کہا کہ ملک پر بھاری قرضوں کا بوجھ ڈالنے والے اگر گورننس پر لیکچر دیں گے تو عوام ضرور ہنسیں گے، سندھ حکومت نے 15 سال میں اداروں کو مستحکم کیا، خدمت کو ترجیح دی، یہی اصل کارکردگی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا، سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی معلومات ادھوری ہیں، سندھ کا حالیہ تعلیمی بجٹ 519 ارب کا ہے، باتوں کے نہیں، عملی کام کے قائل ہیں۔ سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ مفتاح صاحب! تعلیم کا برا حال تب تھا جب فیصلے کمرشل اشتہاروں سے ہوتے تھے، ہم نے زمین پر اسکول کھڑے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) ترکوں کے لیے جرمنی، چاہے وہ زندگی، کام یا تعلیم کے لیے ہو، تیزی سے پرکشش بنتا جا رہا ہے۔ امیگریشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن 2024 میں کل 22,525 ترک شہریوں کو جرمن پاسپورٹ ملے، جو 2023 کے مقابلے میں 110 فیصد اضافہ ہے۔ اب ترکی، شام کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کے سب سے زیادہ شہریوں کو جرمن پاسپورٹ مل رہے ہیں۔ علاز سمیر ان لوگوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔ وہ تقریباً آٹھ سال پہلے جرمنی میں اپنی ماسٹر ڈگری کے لیے آئے تھے۔ اب وہ برلن میں ایک وکیل کے طور پر...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافط نعیم الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر افسوس ہوا، یہ عدالتی تاریخ کا ایک اور بدنما داغ ہے، مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کروا کر سیٹیں حاصل کرنے کو یہ لوگ کامیاب سیاست کہتے ہیں، لوگ ایسے سیاستدانوں کو کامیاب سمجھتے ہیں جو کسی اصول پر نہیں حصول پر کھڑے ہوتے ہیں۔ اصولی سیاست کی بات کرنے والے سیٹیں وصول کرینگے یا نہیں یہ دیکھنا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا...
    اسرائیلی فوج نے فلسطینی تنظیم حماس کے بانی رہنما حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر عباس الحسن وہبی کو فضائی حملوں میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی میں کارروائی کے دوران حکم عیسیٰ کو نشانہ بنایا گیا، جو حماس کے عسکری ونگ کے اہم بانی رہنماؤں میں شامل تھے۔ بیان کے مطابق وہ 7 اکتوبر کے حملوں کی منصوبہ بندی اور عملی نفاذ میں بھی ملوث رہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حکم عیسیٰ نے حماس کی عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، وہ تربیتی ہیڈکوارٹر کے سربراہ اور جنرل سیکیورٹی کونسل کے رکن...
    اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج نے حماس کے بانی رہنما حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ اور حزب اللہ کے کمانڈر عباس الحسن وہبی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی میں جھڑپوں کے دوران حماس کے ایک سینئر رہنما حکم محمد عیسیٰ ال‌عیسیٰ کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حکم محمد عیسیٰ ال‌عیسیٰ حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر رہنما تھے اور تنظیم کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے‘۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف چل رہے بدعنوانی کے مقدمے پر دوسری بار سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کیخلاف کرپشن مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ ٹرمپ نے کہا کہ یہ مقدمہ غزہ اور ایران کے معاملات پر مذاکرات کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو امریکی امداد کے اربوں ڈالرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا ہے کہ ’اسرائیل میں ببی نیتن یاہو کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ خوفناک ہے۔ وہ ایک جنگی ہیرو ہیں اور ایک وزیراعظم ہیں جنہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)پہلی برسات نے حیسکو کی دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ٹنڈوجام سمیت نواحی علاقوں میں بجلی کی فراہمی چوبیس گھنٹے سے معطل عوام کا حیسکو کے خلاف حیدرآباد میرپورخاص ہائے پر مظاہرہ اور دھرناتفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام میں مون سون کی پہلی ہلکی برسات نے حیسکو آپریشن ٹنڈوجام کے ان دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی جس میں انھوں نے فیڈر کی مینٹیننس کے نام پر دس دس گھنٹے بجلی بند رکھ کہا تھا کہ مون سون کے موسم میں عوام کو تکلیف نہیں اُٹھانے پڑے گی ٹنڈوجام سٹی میرکالونی کسانہ موری گوٹھ ابڑی گوٹھ مراد جمالی گوٹھ مھرو مگسی گوٹھ بہادر کان چانڈیو سمیت بہت علاقوں کے لوگوں کے مطابق ان کے علاقوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی کسی معاہدے کے خواہش مند ہیں تو اُنہیں اسلامی انقلاب کے رہبر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بارے میں توہین آمیز اور ناقابل قبول لہجے کو ترک کر دینا چاہیے‘ ان کے لاکھوں مخلص پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کرنا ہوگا۔ عباس عراقچی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’ایرانیوں کی پیچیدگی اور استقامت دنیا بھر میں ہماری عظیم الشان قالینوں کے ذریعے جانی جاتی ہے، جو محنت اور صبر سے تیار کی جاتی ہیں، لیکن بطور قوم ہمارا مؤقف بہت سادہ اور صاف ہے، ہم اپنی قدر جانتے ہیں، اپنی آزادی کو اہمیت دیتے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ہے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے۔ وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاملے کے حوالے سے مستقل ثالثی عدالت (Permanent Court of Arbitration) کے تحت ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ہے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ مغرب کے دانشوروں کی جانب سے اسلامی ممالک کے ایٹم بم کو مسلم بم قرار دینا اور دہشت گردی کو مسلمانوں سے منسوب کرنابذات خود دہشت گردی، انتہا پسندی اور متعصبانہ رویوں کا عکاس ہے اور اس سے مغرب کے دوہرے معیارات کا خوب اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر سیکولر اور غیر مسلم طاقتیں ایٹم بم بنا سکتی ہیں اور جوہری توانائی کا استعمال کر سکتی ہیں تو اسلامی ممالک کو بھی یہ حق حاصل ہے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں حق و باطل کی تمیز واضح ہو رہی ہے اور اسلامی...
    دبئی کے ولی عہد کھانا کھانے ریسٹورنٹ پہنچے اور جاتے ہوئے تمام افراد کا بل ادا کر کے سب کو حیران کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سے شہریوں کی محبت کوئی ڈھکی چھپی نہیں اور اکثر موقع میسر آنے پر وہ بھی اپنی محبت کا اظہار مختلف انداز میں کرتے رہتے ہیں اور ایسا ہی مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب انہوں نے دبئی مال کے ریسٹورنٹ میں موجود تمام افراد کا بل ادا کر دیا ۔ گلف نیوز کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم، جو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور...
    نیتن یاہو کو جانے دیں، انہیں بڑے کام کرنے ہیں کرپشن اسکینڈل پر ٹرمپ ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم کے حق میں بول پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر کرپشن اسکینڈل کا شکار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہاکہ اسرائیل میں جو نیتن یاہو کے ساتھ جو کیا جارہا ہے وہ خوف ناک ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سارا دن عدالت کے کمرے میں گزارے اور وہ بھی ایک ایسی چیز پرجسکا وجود نہیں۔ انہوں نے کہا اسرائیلی وزیراعظم یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے حماس سے ڈیل کی کوشش میں ہیں، اسرائیلی وزیراعظم...
     اسلام آباد ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوات واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے، صوبائی حکومت کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی، عوام کی فلاح و بہبود کا پیسہ اور وسائل احتجاج اور دھرنوں پر استعمال کیا گیا اور اب کہتے ہیں کہ خیمے لگانا میرا کام نہیں ، ڈی سی کو معطل کرنے کی بجائے وزیراعلی خیبرپی کے کو استعفی دینا چاہیے تھا، خیبرپی کے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے جارہے ہیں، ملک کے خلاف ٹویٹ کرنا ہو تو تحریک انصاف سب سے آگے ہوتی ہے۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کا کہنا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت کو ختم کیا گیا ہے، تین سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے، مشکلات کم نہیں ہوئیں بلکہ بڑھتی ہی جا رہی ہے، جب حکومت یا ریاست کا ایک ہی مقصد ہو کہ آپ نے کسی جماعت کو ختم کرنا ہے تو ریاست کے پاس بڑے انسٹرومنٹس ہوتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حالیہ فیصلے میں آئین، قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پامال کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کے لیے اسلام آباد کے لارجر بینچ کا آرڈر موجود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ناانصافی کی انتہا اور جمہوریت کے ساتھ عدلیہ کا جبر بھرا انصاف قرار دیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس خیبر پختونخوا سے 3 ایم این اے ہیں اس کے عوض انہیں 5 مخصوص نشستیں ملیں گی۔ جے یو آئی کے پاس 2 ایم این اے ہیں انہیں 3 مخصوص نشستیں ملیں گی پیپلز پارٹی کے پاس 1 ایم این اے ہے اس کے عوض انہیں دو سیٹیں ملیں گی ۔جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 22 رکنی اوپوزیشن ہے انہیں 30 مخصوص نشستیں دی جا رہی ہیں ۔ن لیگ کے پاس 7 ایم پی اے...
    غیر ملکی اخبار میں سابق وزیرعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں پر محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے مؤقف جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انگریزی اخبار "انڈیپنڈنٹ انگلش" کی اسٹوری میں سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات پر محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کاموقف سامنے آگیا۔ حکام نے اسٹوری میں لگائے گے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ کو قانون کے مطابق اڈیالہ جیل میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب حکام کا مزید کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا نظام ہونے کی...
    اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غزہ میں بھوک سے بلکتے بچوں کی شہادتیں ہورہی ہے، غزہ کی عوام بے بسی کے آنسو بہا رہے ہیں، چیخ چیخ کر مسلم حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجوڑ رہے ہیں، اقوام متحدہ کی اپنی ہی رپورٹ کے مطابق 70 ہزار سے زائد بچے انتہائی سنگین غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے غزہ فلسطین کی مسلسل بگڑتی ہوئی ناقابل برداشت صورت حال پر جامع مسجد سینٹرل فائر بریگیڈ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ حملے مسلسل جاری ہیں، آئے روز درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہورہے ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں، شمالی کوریا کے ساتھ تنازعے کو حل کریں گے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں عالمی تنازعات کو حل کیلیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو خط لکھا ہے؟امریکی صدر نے سوال کا جواب دینے کے بجائے یہ کہا کہ میرے کم جونگ ان کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں اور میں ان کے ساتھ رہا ہوں جو واقعی بہت اچھا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ ہمارے درمیان تنازع ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم...
    صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کے ہمراہ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کا دورہ کیا۔ مشیر کھیل کے ہمراہ کرکٹرز زمان خان، محمد نعیم اور کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی موجود تھے۔ دورے کا مقصد نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع بڑھانا اور ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی کھیل کے میدان میں؟ مشیر کھیل نے طلبا و طالبات سے ملاقات اور سیلفیاں بنائیں، اس موقع پر طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں جاری ہیں، ٹرائلز میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے 2200 سے زیادہ نوجوان شریک ہیں۔ ٹرائلز بین الاقوامی معیار کے کوچز اور...
    مخصوص نشستوں کے فیصلےکے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سیاسی دباؤ یا عوامی شور میں آ کر فیصلے نہیں کرتا، الیکشن کمیشن صرف آئین، قانون اور شواہد کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن کسی جماعت یا مفاداتی گروہ کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے میڈیا پر ہونے والی تنقید کو جھوٹ اور حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق فرائض انجام دیئے، سپریم کورٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتظامیہ کے ذریعے ایران کو 30 ارب ڈالرز کی مالی امداد دینے پر غور کر رہے ہیں تاکہ ایران سویلین جوہری پروگرام بنا سکے۔لیکن حقائق کی جانچ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔ حتیٰ کہ صدر ٹرمپ نے ایسی کسی تجویز کی سختی سے تردید کی ہے۔سی این این اور این بی سی نیوز نے اپنی رپورٹس میں کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ابتدائی سطح پر اس منصوبے پر غور کر رہی ہے کہ اگر ایران یورینیم کی افزودگی روک دے تو اسے معاشی مراعات دی جائیں، تاہم ان رپورٹس میں اس بات کا ذکر تھا کہ...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال اور جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پشاور کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال پشاور کے کور کمانڈر نے کیا۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے بنوں گریزن واقعے کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیے: آرمی چیف کی سول سروسز افسران سے ملاقات، قومی ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی پر زور آرمی چیف نے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے بے مثال حوصلہ اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا جو بھارت کی مدد یافتہ فتنہ الخوارج کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جینیس یعنی عبقری ہیں؟ معروف ماہرِ معاشیات کا کہنا ہے کہ ٹیرف کے معاملے میں امریکا اور یورپ کے بیشتر ماہرینِ معاشیات نے صدر ٹرمپ کو غلط قرار دیا تھا اور یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ اُن کے اقدامات بیک فائر کریں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔ حقیقت یہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے بیشتر ماہرینِ معاشیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اپالو گلوبل مینیجمنٹ کے چیف اکنامسٹ ٹارسٹین سلاک کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے بیشتر ماہرینِ معاشیات کے اندازوں کو بالکل غلط ثابت کردیا ہے۔ اب یہ کہا جاسکتا ہے کہ معاشی اقدامات کے حوالے سے فکر و نظر...
    وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 8 ججوں نے 12 جولائی کے فیصلے میں آئین کو دوبارہ تحریر کیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ آئین کوئی موم کی ناک نہیں جسے ذاتی پسند و ناپسند کے مطابق موڑ دیا جائے۔ ہم سے نشستیں لے کر مینڈیٹ چوروں کو دے دی گئیں: بیرسٹر گوہریرسٹر گوہر علی نے کہا کہ سپریم کورٹ فل بینچ بیٹھ کر ریویو کرتا تو ہمیں اعتراض نہ ہوتا، فرق صرف اتنا تھا کہ ان ارکان کے حوالے سے ہم مخصوص نشستیں مانگ رہے تھے اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے نئے فیصلے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قدرتی آفت کے دوران ریلیف دینا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، کل دریائے سوات پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، ڈی سی کومعطل کرنے کے بجائے وزیراعلی کو استعفا دینا چاہئے تھا، وزیراعلی نے انفراسٹریکچرتباہ کر دیا ہے، جزیرہ نما پتھر سے لوگوں کو ریسکیو تک نہیں کیا جا سکا، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد ریسکیو کرنے کی کوشش کی گئی، خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے کیوں نہیں استعمال ہوا؟ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سانحہ سوات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران ریلیف فراہم...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے دریائے سوات میں شہریوں کے بہہ جانے اور ریسکیو آپریشن میں تاخیرپر خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے اور وہ 12 سالہ حکومت میں ریسکیو کا کوئی نظام نہیں بناسکی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دریائے سوات میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر پوری قوم دکھی اور رنجیدہ ہے، وزیراعظم نے بھی اس سانحے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو معطل کیا ہے، حالانکہ معطل تو وزیرِاعلیٰ کو کرنا چاہیے تھا، جو ڈھٹائی...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فائل فوٹو  وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سانحہ سوات پر ڈپٹی کمشنر کے بجائے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو معطل کیا جائے، علی امین گنڈاپور نے اپنا کیمپ آفس اڈیالا جیل کو بنایا ہوا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے میں جانے کے بجائے ورک فرام اڈیالا کر رہے ہیں، سوات میں سیاحوں کی نہیں بلکہ تحریک انصاف کے نظام حکومت کی موت ہوئی۔ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ، ڈپٹی کمشنر کو معطل کردیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آج انکوائری اجلاس میں ڈی سی کو سانحہ سوات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے، جہاں صوبائی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے طوفان سے متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا، لیکن اسی دوران ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے لئے کھانے کی ترسیل میں استعمال کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو دکھایا گیا ہے، جہاں کچھ لوگ کھانے کے برتن لیے نظر آتے ہیں۔ اس وڈیو نے عوام اور سیاسی مخالفین میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، جو اسے وسائل کی غلط استعمال کی ایک مثال قرار دے...
    سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی گنڈا پور کو معطل کیا جائے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو معطل کیا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطار تارڑ کا کہنا تھا کہ سانحہ سوات پر پوری قوم رنجیدہ ہے،قدرتی آفت کے دوران ریلیف کی فراہمی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ، بہت وقت گزرنے کے بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا، بچے چیخ وپکار کرتے رہے مگر کوئی ان کی مدد کو نہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ورک فرام اڈیالہ چل...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوات میں سیاحوں کی نہیں پی ٹی آئی کے نظام حکومت کی موت ہوئی، یہ لوگ 12 سال میں ریسکیو کا ایک ادارہ نہ بنا سکے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ سوات پر صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو معطل کیا ہے، حالانکہ معطل تو وزیراعلیٰ کو ہونا چاہیے تھا۔ یہ بھی پڑھیں سانحہ سوات پر اجلاس، سیلاب کے دوران لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ میں بیس کیمپ بنا رکھا ہے، اور وہ اپنے صوبے میں جانے کے بجائے ورک فراہم اڈیالہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوات مین...
    چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز اور کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے، 39 امیدواروں کے نوٹفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی، ہمارے سے نشستیں لے کر مینڈیٹ چوروں کو دے دیا گیا، سپریم کورٹ فل بینچ بیٹھ کر ریوو کرتا تو ہمیں اعتراض نہ ہوتا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترامیم کا فیصلہ سب سے پہلے ہونا چاہئے تھا، یہ تاریخ اور قانون کی کتابوں کو کبھی نہیں سنا تھا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کر رہے ہیں ،نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ،پاکستان کی نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،نوجوان آئی ٹی اور کھیل سمیت دیگر میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں ،یوتھ ہب پورٹل کے ذریعے نوجوانوں کو سکالر شپ دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی اکیڈمک ایسوسی ایشن اور لاہور چیمبر کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصدر...
    لوگ پنجاب سے مرنے نہیں، سیر کے لیے گئے،کے پی حکومت تماشائی ہے:عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )ترجمان پنجاب حکومت عظمی بخاری سانحہ سوات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پختونخوا حکومت پر شدید تنقید کی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پنجاب سے مرنے نہیں، سیر کے لیے گئے تھے۔پنجاب اسمبلی کے میڈیا ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے دریائے سوات میں پیش آنے والے دل خراش واقعے پر کے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ بار بار پیش آ رہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی دیکھنے اور پوچھنے والا...
    اپنے بیان میں جے یو آئی رہنماء مولانا واسع نے کہا کہ حکومت بزدلی سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں ریاستی اختیار دفن ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ طالب علم مصور خان کی لاش نے حکومت کے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وعدوں، دعووں اور تسلیوں کا انجام ایک لاش کی صورت میں نکلا۔ انصاف مانگنے والوں کو تحفظ نہیں لاشیں دی جا رہی ہیں۔ یہ قتل نہیں، حکومت کی رٹ کا عبرتناک انجام ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اغواء معمول بن چکا ہے۔ حکومت بزدلی سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں ریاستی اختیار دفن...
    ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔(جاری ہے) فیصل کریم کنڈی نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔گورنرنے کہاکہ عوام کو سہولت دینے کیلئے ہر فورم پر لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔اس حوالے سے فیصل کریم کنڈی نے بتایاکہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کو تقویت ملی ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اور قانونی کامیابی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آبی وسائل کے تحفظ اور بہتر انتظام پر کام کر رہا ہے کیونکہ پانی ہماری معیشت اور زرعی پیداوار کے لیے لائف لائن...
    گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولت دینے کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیے کو تقویت ملی ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے، انہوں نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف بھی کی ہے۔واضح رہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی مؤقف...
    بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے مؤقف کو تقویت ملی، وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سندھ طاس معاملے کے حوالے سے مستقل ثالثی عدالت کے تحت ثالثی عدالت کی طرف سے دئیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیے کو تقویت ملی ہے...
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔  گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں،عوام کو سہولت دینے کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
    کیا ایران کے بعد امریکہ کا اگلا ٹارگٹ شمالی کوریا ہے؟ یہ سوال ایران پر امریکی حملے کے فورا بعد عالمی سطح پر شدت سے زیرِ بحث آ رہا ہے۔ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری نے مشرق وسطی کی فضامیں خوف وہراس پیدا کر دیا،مگر مشرقی ایشیا کے پالیسی سازوں اور اسٹریٹجک ماہرین نےاس واقعے کو ایک اور زاویے سے دیکھا اور یہ سوال ابھرا کہ کیا امریکہ وہی طرزِ عمل اب شمالی کوریا کے خلاف بھی اختیار کرے گا؟ اگرچہ ایران اور شمالی کوریا کے حالات بظاہر مماثل دکھائی دیتے ہیں، لیکن جوہری صلاحیت، عسکری اتحادی، اور جغرافیائی حقائق انہیں یکسر مختلف بنا دیتے ہیں۔ امریکہ کا شمالی کوریا کے خلاف کسی بھی طرح کی مہم جوئی...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے معطل کیے گئے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی، نعرے بازی اور قواعد کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔ اسپیکر نے اعلان کیا ہے کہ ان ارکان کے خلاف ریفرنس بھی آج ہی الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لیڈر جیل میں ہے تو کس کا لیڈر جیل میں نہیں رہا۔ انہوں نے...
    سوات کے بہتے پانیوں میں آنسوؤں کی رم جھم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال کچھ واقعات دل کو اس قدر گہرائی سے چھو جاتے ہیں کہ ان کی بازگشت سیلابی پانیوں کے اترنے، چیخ و پکار کے تھمنے اور گرد بیٹھ جانے کے بعد بھی دل و دماغ پر نقش رہتی ہے۔ یہ صرف لمحے نہیں ہوتے، یہ ہمارے اجتماعی شعور پر گہرے نقوش چھوڑ جاتے ہیں — اگر واقعی ہمارا شعور باقی رہ گیا ہے۔ ایسی ہی ایک المناک داستان حالیہ دنوں سوات میں پیش آئی، جہاں خوشی کے لمحے پل بھر میں سوگ میں بدل گئے اور سیر و تفریح کا خواب ایک ناقابل واپسی المیے میں ڈھل گیا۔ اس جمعہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نےمودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ، ثالثی عدالت کا کردار محدود کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نےسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پرمننٹ کورٹ آف آربٹریشن کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ کسی مفاہمت تک پہنچنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے رویے اور زبان میں تبدیلی لانا ہو گی۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’اگر صدر ٹرمپ واقعی کوئی معاہدہ چاہتے ہیں تو وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں توہین آمیز اور ناقابل قبول زبان بند کریں، اور ان کے لاکھوں مخلص پیروکاروں کے جذبات کو مجروح کرنا ترک کریں۔‘ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ...
    ایران نے اسرائیل پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے پاس ہمارے میزائلوں سے بچنے کے لیے اپنے ابو (Daddy) کے پاس بھاگنے کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہیں تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات کی شدید مذمت کی جن میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایران کے آیت اللہ علی خامنہ ای کو بدترین موت سے بچایا۔ عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر صدر ٹرمپ واقعی معاہدہ چاہتے ہیں تو انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں بے ادبی اور...
    انسانی ڈی این اے کو مکمل طور پر مصنوعی طریقے سے بنانے کے سائنسدانوں کے منصوبے نے بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا۔ دنیا کے سب سے بڑے طبی خیراتی ادارے ویلکم ٹرسٹ (Wellcome Trust) نے انسانی ڈی این اے کو شروع سے بنانے کے متنازعہ منصوبے کے آغاز کے لیے 10 ملین پاؤنڈ (تقریباً 117 کروڑ روپے) کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ اس منصوبے میں آکسفورڈ، کیمبرج اور امپیریل کالج سمیت برطانیہ کی ممتاز جامعات کے سائنسدان شامل ہیں۔ ڈی این اے کو انسانی زندگی کی بنیادی اکائی سمجھا جاتا ہے، جو نیوکلیوٹائیڈز (nucleotides) نامی اکائیوں سے بنتا ہے اور یہی وہ معلومات رکھتا ہے جو جسمانی طور پر ہمیں وہ بناتی ہے جو ہم ہیں۔ سنتھیٹک ہیومن...
    امریکا نے ایران پر حالیہ فوجی کارروائیوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جائز قرار دیتے ہوئے اپنا مؤقف واضح کردیا ہے۔ سلامتی کونسل کو بھیجے گئے ایک خط میں امریکی حکومت نے ایران کے خلاف کارروائی کو ’اجتماعی دفاع‘ کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنا ان کا بنیادی ہدف تھا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ڈروتھی شیا نے تحریر کردہ اس خط میں دلیل دی گئی کہ ’’ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے اور ممکنہ استعمال کے خطرے کو روکنا ناگزیر تھا‘‘۔ خط میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ امریکا اب بھی ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو...
    نیو یارک سٹی کے میئر کے امیدوار ظہران  ممدانی کو ڈیموکریٹک پرائمری میں غیر متوقع کامیابی کے بعد اسلام مخالف آن لائن حملوں کا سامنا ہے، جن میں جان سے مارنے کی دھمکیاں اور ان کی جیت کو 11 ستمبر 2001 کے حملوں سے تشبیہ دینے جیسے بیانات شامل ہیں۔ مسلم حقوق کی وکالت کرنے والی تنظیم کیر ایکشن کے مطابق، پول بند ہونے کے بعد صرف ایک دن میں ممدانی یا ان کی مہم سے متعلق نفرت پر مبنی کم از کم 127 پرتشدد رپورٹیں درج ہوئیں، جو کہ اس ماہ کے آغاز میں درج کی جانے والی روزانہ کی اوسط تعداد سے 5 گنا زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی دائیں بازو کی قوتیں ظہران ممدانی کی کامیابی پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ججز کو رہا کرنے کے نعرے لگائے، اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ وزیر خزانے کے سپلیمنٹری گرانٹ پیش کرنے کے دوران اپوزیشن نے احتجاج نے سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کردیا ۔ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ،اپوزیشن نے جعلی حکومت نامنظور،کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان،مریم کے پاپا چور ہیں چور ہیں ،رہاکرو رہاکرو ججز کو رہاکرو ،مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے اسرائیل کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے،نہ وہ باغی نہ غدار قیدی نمبر 804 کے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قانونی لحاظ سے درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کیس بہت کمزور تھا اور وہ پی ٹی آئی والے عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں کہا کہ جب پونے دو سال قبل جب یہ مقدمہ دائر ہوا تھا تو اس وقت کہا تھا کہ اس مقدمے میں فیصلہ یہی ہونا ہے کہ تحریک انصاف کو مایوسی ہوگی اور یہ نشستیں ان کو نہیں ملیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف...
    اپنے ایک بیان میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بعض انداز سے بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے دائرے میں ہر بات پر فیصلہ تو نہیں ہوا، مگر اولین اقدامات کرلیے گئے ہیں اور اس جانب پیشرفت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس امریکا تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو دیدیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے سبب روس اور امریکا کے درمیان تعلقات مستحکم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کرنا...
    ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے، شہباز شریف یہی مثالی اتحاد ملکیمعاشی ترقی کو یقینی بنائے گا،ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقاتیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں، ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کی منظوری کے بعد ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب:اسرائیلی اخبار ہارٹز نے اپنی چشم کشا تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں امریکی و اسرائیلی امدادی منصوبے غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے مراکز پر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج کے اہلکاروں اور افسران نے اخبار کو بتایا کہ کمانڈروں نے فوجیوں کو براہ راست فائرنگ کے احکامات دیے تاکہ امداد کے لیے جمع ہونے والے ہجوم کو منتشر کیا جا سکے چاہے وہ کسی قسم کا خطرہ نہ بھی بن رہے ہوں۔اسرائیلی فوجیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری زبان صرف گولی ہے، ہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ناجائز ریاست اسرئیل کو تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ’’ہم اس وقت تک اسرائیل کو ماننے کے لیے تیار نہیں جب تک فلسطین کا دوقومی حل نہیں مانا جاتا’’۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزری خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران پر امریکی حملے سے متعلق پاکستان میں بہت قیاس آرائیاں ہوئیں لیکن پاکستان نے اس پر واضح پوزیشن لےکر بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک سے ہمارے اچھے تعلقات ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اس کی ہر غلط بات کی حمایت کریں۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطر میں امریکی...
    دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو نکالنے کے بعد جب ان کی میتیں لانے کے لیے کچرا اٹھانے والی گاڑیاں بھیجی تو خیبرپختونخوا حکومت کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں ایسی گاڑیوں میں لائی گئیں جو عموماً صفائی کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جسے عوام نے انسانی وقار کی سنگین توہین قرار دیا۔ شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے حکومتِ خیبرپختونخوا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام انتظامی غفلت، بے حسی اور بے حرمتی کی بدترین مثال ہے۔ سوات انتظامیہ نے سیلاب میں جاں بحق ہونیوالوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں انسانی بحران ہولناک صورت اختیار کر گیا ہے اور دنیا دیگر علاقائی تنازعات میں فلسطینیوں کی تکالیف کو نظرانداز نہ کرے۔سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی 'مالیات برائے ترقی' کانفرنس میں شرکت کے لیے سپین روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں اسرائیل اور ایران کا تنازع دنیا کی توجہ کا مرکز رہا لیکن غزہ کے شہریوں کی ابتلا ہنگامی اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔ Tweet URL لوگ بار بار نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں اور اب 20 لاکھ...
    اس وقت دنیا کی نظریں ایمازون کے بانی 61 سالہ جیف بیزوس اور ان کی منگیتر 55 سالہ لورین سانچیز کی شادی پر مرکوز ہیں، جسے "صدی کی شادی" قرار دیا جا رہا ہے۔ جوڑا پہلے سے شادی شدہ تھا اور دونوں کے بچے بھی ہیں۔ 2019 میں دونوں نے اپنی شادیاں ختم کیں اور ایک دوسرے کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔ جیف بیزوس اور لورین سانچیز کی شادی اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں 3 دن تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔ جیف بیزوس کا نام کسی کا تعارف کا محتاج نہیں وہ ای کامرس اور خلائی مہمات کے کامیاب ترین بزنس مین ہیں جن کا شمار دنیا کے امیرترین شخصیات میں...
    حکومتِ غزہ نے اعلان کیا ہے کہ امدادی آٹے کے تھیلوں میں سے نشہ آور گولیاں برآمد ہونے کا انکشاف؛ قابض اسرائیلی رژیم اور امریکہ کیجانب سے امداد کی آڑ میں فلسطینی معاشرے کی منظم تخریب، نشہ عام کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی صیہونی پالیسی کو آگے بڑھانے کا واضح ثبوت ہے! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں حکومتی دفتر برائے اطلاعاتِ عامہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے نام نہاد امداد کے ضمن میں دیئے جانے والے آٹے کے تھیلوں میں سے، جو اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ وابستہ نام نہاد "امدادی مراکز" کی جانب سے غزہ بھیجے گئے تھے، نشہ آور گولیاں "اکسی کوڈون (Oxycodone)" برآمد ہوئی ہیں۔...
    سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو روکنے والے ججوں کے اختیارات پر قدغن لگادی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بڑی فتح دلاتے ہوئے سنگل بینچ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو روکنے کے اختیار کو محدود کر دیا۔ پیدائشی شہریت کے خاتمے کی ٹرمپ کی کوشش سے متعلق 6-3 کے فیصلے میں، عدالت نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججوں کے جاری کردہ ملک گیر حکم امتناعی ’ ممکنہ طور پر اس آئینی اختیار سے تجاوز کرتے ہیں جو کانگریس نے وفاقی عدالتوں کو دیا ہے۔ اعلیٰ عدالت نے امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے بچوں کے لئے خودکار شہریت ختم کرنے کے ٹرمپ...
    کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا چارج ایک افسر کو دینے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے جہاں چیئرمین دونوں بورڈز کے امور چلانے کے لیے بھرپور وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کا چارج ایک ہی افسر کو دینے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے کیونکہ چیئرمین میٹرک بورڈ اپنی مصروفیات کے سبب نہ تو میٹرک بورڈ کے انتظامی امور کے لیے بھرپور وقت دے پارہے ہیں اور نہ ہی انٹر بورڈ کراچی کے انتظامی امور سے انصاف کر پارہے ہیں۔ چیئرمین بورڈ کی مصروفیت کی وجہ سے بالخصوص انٹر بورڈ...
    امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برتھ رائٹ سٹیزن شپ ختم کرنے سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے. امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے برتھ رائٹ سٹیزن شپ (پیدائش کی بنیاد پر شہریت) ختم کرنے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کےحق میں فیصلہ دیا ہے،جسے صدر ٹرمپ نے اپنی بڑی فتح قرار دیا ہے، اس فیصلے کے بعد بعض امریکی ریاستوں میں یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو جائے گا، جبکہ دیگر ریاستوں میں اسے مقامی سطح پر قانونی ضوابط کے مطابق لاگو کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گرمیوں کے موسم میں جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا نہ صرف راحت کا ذریعہ ہے بلکہ یہ صحت کے لیے بھی ناگزیر ہے۔پانی بلاشبہ جسمانی توازن کے لیے بہترین اور بنیادی مشروب ہے، مگر طبی ماہرین کے مطابق کچھ دیگر مشروبات ایسے بھی ہیں جو اپنی غذائی ساخت اور الیکٹرولائٹس کی موجودگی کے باعث پانی سے زیادہ دیر جسم میں ہائیڈریشن قائم رکھ سکتے ہیں۔آئیے جانتے ہیں کہ کون سے مشروبات جسم کو بہتر طور پر ہائیڈریٹ کرتے ہیں اور کن مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے:دودھ: مکمل ہائیڈریشن پیکیجدودھ کو صرف ایک غذائیت بخش مشروب ہی نہیں بلکہ بہترین ہائیڈریٹنگ ایجنٹ بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس میں موجود الیکٹرولائٹس (سوڈیئم، پوٹاشیئم)، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کی موجودگی اسے پانی سے...
    اؔج دریائے سوات میں درجنوں افراد ڈوبے 8 لاشیں نکال لی گئیں حادثے کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بند کے پی حکومت نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔ سوات میں سیلابی ریلوں اور دریائے سوات میں طغیانی سے ہونے والے جانی نقصانات اور ریسکیو آپریشن سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، جس کے مطابق دریائے سوات کے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 75 افراد ریلے میں پھنسے۔ کے پی حکومت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بر وقت ریسکیو آپریشن کے ذریعہ 58 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ اس واقعہ میں اب 8 جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ نہ صرف ماضی میں بلکہ آج بھی آر ایس ایس اور بی جے پی کی جانب سے نئے آئین کی مانگ کی جاتی رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے مرکزی لیڈر جے رام رمیش نے آر ایس ایس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کبھی بھی ہندوستان کے آئین کو مکمل طور پر قبول نہیں کیا۔ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس نے 30 نومبر 1949ء سے ہی ڈاکٹر امبیڈکر، پنڈت نہرو اور دیگر آئین سازوں پر حملے شروع کر دئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے اپنے الفاظ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آئین کو مسترد کرتی...
    راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کیا فوج نے معرکہ حق کے دوران قوم کو کسی پہلو میں بھی کمی محسوس ہونے دی؟ بالکل نہیں، ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتے ہیں، ہماری وابستگی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور پاکستانیوں کے تحفظ سے ہے۔ بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان اپنی پیشہ درانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتی ہے، کیا معرکہ حق میں فوج نے اپنا کام نہیں کیا؟ کیا فوج نے معرکہ حق کے دوران قوم کو کسی پہلو میں بھی کمی محسوس ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا میں دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد کے ڈوبنے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی میں بہہ گئے اور خیبر پختونخوا صوبائی حکومت سوتی رہ گئی۔دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر اپنے رد عمل میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وسائل، مشینری اور ریسکیو ٹیمیں صرف وفاق اور پنجاب پر چڑھائی کرنے کے لیے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی میں بہنے والے سیاح ڈیڑھ سے 2 گھنٹے تک امداد کے منتظر رہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت سیاحوں کی مدد کو...
    خیبر پختونخوا کے سیاحتی ضلع سوات میں سیاح دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں پھنس کر ایک گھنٹہ 30 منٹ تک مدد کے لیے پکارتے رہے لیکن انہیں بچانے کے لیے کچھ نہ کیا جا سکا۔ یہ بھی پڑھیں: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں سوات میں سیاحوں کے دریا میں پھنسنے، امداد کی فراہمی کے لیے طویل انتظار کرنے اور بالآخر جان گنوادینے کا 3 برسوں میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس کے باوجود حکومت کے پاس ایسے حالات میں ریسکیو کے لیے اب تک کوئی واضح حکمت عملی موجود نہیں ہے۔ کوہستان واقعہ کب پیش آیا تھا؟ سوات کے حالیہ واقعے پر بات کرنے سے پہلے یہاں اگست 2022...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقچی نے واضح کیا: “نہ کوئی معاہدہ طے پایا ہے، نہ مذاکرات کی تیاری ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت کسی نئے مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہے اور اس حوالے سے نہ تو کوئی پیشگی انتظام ہوا ہے اور نہ ہی پسِ پردہ بات چیت جاری ہے۔ یاد رہے کہ نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حال ہی میں گلوبل پیس انڈیکس نے 10 سب سے زیادہ امن پسند ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ گلوبل پیس انڈیکس نے 2025 میں سب سے زیادہ امن پسند ممالک کی فہرست مرتب کی ہے۔ یہ فہرست انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی رپورٹ پر مبنی ہے۔ درج ذیل ان 10 ممالک کے نام ذکر کیے گئے ہیں۔ 1. آئس لینڈ مسلسل 17ویں سال دنیا کا سب سے پرامن ملک، تشدد یا مسلح تنازعات سے پاک رہا ہے اور اس بار بھی سرفہرست ہے۔ 2. آئرلینڈ: آئرلینڈ کم عسکریت پسندی اور سیاسی استحکام میں اضافے کیوجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ 3. نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ایشیا-پیسیفک کا سب سے پرامن، تشدد و دہشت گردی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہائوس کو رولز کے مطابق چلایا جائے گا، ایوان کو مچھلی منڈی نہیں بننے دیں گے ،اگر کوئی بات کرنی ہے تو وہ شائستگی سے کی جائے، شور شرابے سے بات نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو سختی سے رولز کے تحت چلایا جائے گا، ان کی کوشش ہے کہ ایوان کے تمام معزز اراکین کو بھرپور موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ عوامی مسائل اجاگر کر سکیں۔ملک احمد خان نے کہا تمام اراکین کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایوان کے تقدس کا خیال رکھیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات میں ایک بار پھر طغیانی اور سیلابی ریلوں نے قیامت ڈھا دی۔ دریائے سوات میں اچانک پانی کی سطح بلند ہونے سے درجنوں افراد پانی میں بہہ گئے، جن میں سے اب تک 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور سیاحتی مقامات کے گرد تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 75 افراد سیلابی ریلے میں پھنسے، جن میں سے 58 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو آپریشن میں 105 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے...
    سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ عدالت عظمی کا آئینی بینچ مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 10 رکنی آینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر مخدوم علی خان نے دلائل دیے۔سماعت کا آغاز ہوا تو جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جواب الجواب کی حد تک دلائل محدود رکھیں، جس پر وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ کوئی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا نے کہاہے کہ ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں دریائے سوات کے دلخراش واقعے پر دلی افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کرتا ہوں، جہاں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوںنے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ،سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں حامد خان کا بینچ پر اعتراض مسترد کردیا،سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں آپ یہ سماعت نہیں کر سکتے اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ہم کیس کی سماعت نہیں کر سکتے؟ سپریم کورٹ رولزمیں دکھائیں کیسے نہیں کرسکتے سماعت؟،جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ نے دلائل دینا ہیں تو دیں ورنہ واپس کرسی پر بیٹھ جائیں یہ سپریم کورٹ ہے مذاق...
    لائی چھنگ دہ کی جانب سے بین الاقوامی قانون کے اختیار کو چیلنج کرنا ناکام ہوگا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں چین کے تائیوان خطے کے رہنما لائی چھنگ دہ نے “اتحاد پر دس تقاریر” کا آغاز کیا اور پہلی تقریر میں ہی تائیوان کی تاریخ میں تحریف کی اور اس بات کی تردید کی کہ تائیوان قدیم زمانے سے چین کا حصہ رہا ہے۔ تائیوان کے ذرائع ابلاغ اور اسکالرز نے نشاندہی کی کہ اس اقدام کا حقیقی مقصد “تائیوان کی علیحدگی” کی سوچ کو ابھارنا ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہتاریخی نقطہ نظر سے ، قدیم زمانے میں تائیوان جزیرہ مین لینڈ سے...
    سمر ڈیووس فورم کا مقصد کھلے پن کے مشترکہ پیغام کو فروغ دینا تھا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہ سمر ڈیووس فورم میں دنیا بھر کے 90 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 1800 مہمانوں نے شرکت کی، جو حالیہ برسوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ  فورم کے دوران  تقریباً 200 ذیلی  سیمینار  کا بھی انعقاد کیا گیا ،جن کا مقصد کھلے پن اور تعاون کے مشترکہ پیغام کو فروغ دینا تھا۔ اس وقت، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی پیٹرن گہری تبدیلیوں سے گزر رہا ہے، اور  اس شعبے میں  تعاون کو مزید تعمیری اقدامات کی ضرورت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہوں گے۔ایرانی سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ میں یہ بات قطعی طور پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایران اور امریکا کے درمیان کسی نئے مذاکرات کے آغاز کے لیے نہ کوئی مفاہمت طے پائی ہے، نہ ہی کوئی خفیہ یا علانیہ رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی زیر غور ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں بنے گا جسے سیاسی دباؤ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں آپ یہ سماعت نہیں کر سکتے، اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ہم کیس کی سماعت نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ رولزمیں دکھائیں کیسے نہیں کرسکتے سماعت؟ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ نے دلائل دینا ہیں تو دیں ورنہ واپس کرسی پر بیٹھ جائیں، یہ سپریم کورٹ ہے، مذاق بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، آپ اچھے وکیل ہیں مگر جو آپ نےکیا...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں، ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کی منظوری کے بعد ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں جن کی مشاورت سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ تشکیل دیا، اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا جن پر ان کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا...