2025-05-05@16:01:37 GMT
تلاش کی گنتی: 718

«کہ ابھی»:

(نئی خبر)
    علامتی فوٹو بہاولپور میں بستی رکرانی میں گدھی کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مالک کی مدعیت میں نامزد ملزم سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ متن کے مطابق ملزمان نے بدفعلی کے بعد گدھی کی چاروں ٹانگیں کاٹیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی گدھی کو ویٹرنری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
    پشاور: کرک میں ٹرالر نے کئی گاڑیوں کو کچل دیا جس میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر کرک کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وے امبیری کلہ چوک پر حادثے میں جاں بحق و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ اسپتالوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے، مرنے والوں کی تعداد 12ہوگئی جبکہ 13 زخمی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ 22 وہیلر ٹرالر کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ٹرالر بریک فیل ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیوں سے بھی ٹکرایا جبکہ ایک مسافر بس ٹرالر کے نیچے دب گئی، ٹرالر کے نیچے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں...
    عمران کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے: شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ اورمیرے معاملیمیں میری طرف سے سیز فائرہے، مجھے شوکاز دے کر بیدخل بھی کیا گیا تھا، میراقصورکیاتھا؟ پارٹی کو میری قربانیاں نظر نہیں آتیں، اب میں نے فیصلہ کیاہے کہ میں برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کب میرا ساتھ دیا ہے؟ میں اب کسی کے عہدے سے بھی متاثر نہیں ہو گا، میں نے کسی کو تکلیف نہیں دی لیکن سب میرے...
    اسلام آباد:بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کر دیں۔بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بنگلادیش باہمی تجارت بڑھانے کیلئے لاہور چیمبر کردار ادا کر سکتا ہے اور بنگلاعوام پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کو معاشی واقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔ سفیربنگلادیش کا کہنا تھاکہ بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط بہت آسان کر دی ہیں اور اب پاکستان کے شہری...
    بیرسٹر علی ظفر - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ڈیل یا ریلیف نہیں لوں گا، عدالتی جنگ کروں گا۔ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس وقت ملک میں اندھیرا ہے جمہوریت نہیں، حکومت بظاہر حکومت ہے وہ مذاکرات کر رہی ہے لیکن دیکھ کسی اور طرف رہی ہے۔ اظہار ناراضی یا سرزنش کی خبریں بے بنیاد ہیں، بیرسٹر علی ظفرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر علی ظفر نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملاقات کے دوران کوئی اظہار ناراضی کیا اور نہ ہی سرزنش کی۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں آج...
    خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ کے پی کے معاونِ خصوصی شفقت ایاز کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت انٹرنیٹ کے مسئلے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر شخصیات سے بھی انٹرنیٹ کےمسئلے پر تعاون کے لیے رابطہ کریں گے۔ شفقت ایاز کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں انٹرنیٹ کی سلو اسپیڈ کے باعث آئی ٹی کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا میں انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے لیکن اس کی وجوہات کا...
    راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاراچنار کی جانب روانہ ہونے کا منتظر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور تکفیریوں کے دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل، پارا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور...
    عظمیٰ بخاری--- فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے۔ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یہ لوگ ڈی چوک سے مال و اسباب چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، پہلے فائنل کال دی گئی وہ مس کال ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دیکھ چکے ہیں کہ اس شخص کا ایجنڈا پاکستان کی تباہی ہے، کوئی بھی ذی شعور پاکستانی اس شخص کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔ عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے لوگوں کی راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردیعظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ مین بلیوارڈ گلبرگ پر دندنا رہے ہیں، ان کے نام نہاد لیڈروں کے پرامن رہنے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاڑا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور کیے جانے تک راستہ نہیں کھولا جائے گا۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل...
    مشہور کاروباری شخصیت اور ٹیسلا و سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے بارے میں ایک بائیوگرافر سیٹھ ابراہمسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسک “شدید ذہنی دباؤ” کا شکار ہیں اور ان کی موجودہ حالت امریکی مفادات کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق سیٹھ ابراہمسن خود کو ایلون مسک کا بائیوگرافر کہتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کئی پوسٹس میں لکھا کہ مسک کی ذہنی صحت، منشیات کے استعمال اور دباؤ کے حوالے سے ان کے اپنے اعترافات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا “میں نے ایلون مسک کے رویے کو پچھلے دو سالوں سے ٹریک کیا ہے، اور ان کے خودساختہ مسائل کی بنیاد پر یہ...
    بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں دھمکیاں دی گئیں کہ آپ کی اے آئی جنریٹ ویڈیوز بنا لیں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا امید لگ گئی ہے آپ کو کہ عمران خان جلد جیل سے باہر آئیں گے؟ جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جو القادر ٹرسٹ کیس جب ہائیکورٹ میں جائے گا تو ساری دنیا کو پتا چلے گا کہ کیس کتنا بڑا مذاق ہے، تو پھر عمران خان کیسے جیل میں رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے بیرون ملک بھجوائے جانے کی متعدد پیشکشیں ٹھکرائیں، علیمہ خان علیمہ خان نے...
    مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گورنر جی بی کا کہنا تھا کہ سکردو حلقہ نمبر 1 میں میرے بیٹے توقیر مہدی شاہ، پارٹی کے ڈویژنل صدر بشارت ظہیر اور صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں، سکہ اسی کا چلے گا جس کو پارٹی کا ٹکٹ ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کرے گی، حالات بتا رہے ہیں کہ یہاں مخلوط حکومت بنے گی۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں اپنی اپنی کوششیں کر رہی ہیں، ہر کوئی جیت کیلئے کوشش کرے گا۔ اس طرح...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگل کی آگ کئی ہزار ایکڑ تک پھیلنے کے بعد حکام پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آگ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے اس علاقے پر ایٹم بم گرا دیا ہو۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق شہر کے 10 ہزار سے زائد مکانات خاکستر ہو چکے ہیں، بڑے علاقے میں بلند شعلے اب بھی اٹھ رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ امریکی حکام نے کم از کم 7 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، لیکن خبردار کیا ہے کہ جب تک تفتیش کاروں کے لیے رسائی محفوظ نہیں ہو جاتی تب تک...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14 ہزار 300 روپے سرکاری نرخ مقرر کردیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز بھی لگا دیےگئے ہیں۔ اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو مقررہ نرخ کے تحت کام کر نے کا پابند کیا ہے، اگر کسی نے مقررہ نرخ سے زائد رقم لی تو سخت کارروائی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری قبرستان میں تدفین کے لیے مقررہ 14 ہزار 300 روپے سے زائدادا نہ کریں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ قبریں مسمار کرنے والی مافیا کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی شروع کر...
    کراچی: شہرقائد کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدقین کے لیے 14 ہزار 300 روپے سرکاری نرخ مقرر کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز بھی لگا دیےگئے ہیں۔اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو مقررہ نرخ کے تحت کام کر نے کا پابند کیا ہے، اگر کسی نے مقررہ نرخ سے زائد رقم لی تو سخت کارروائی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری قبرستان میں تدفین کے لیے مقررہ 14 ہزار 300 روپے سے زائدادا نہ کریں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ قبریں مسمار کرنے والی مافیا کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی شروع کر دی ہے، کسی کو بھی کے ایم سی کی...
    ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار بھی مارے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے بتایا گزشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا، جس کے بعد لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دوران 2 اغواکاروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں...
    فوٹو: فائل وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی جلاؤ گھیراؤ کی بجائے ’اوو اوو‘ کرکے احتجاج کرلیتے۔وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر تبصرہ کرت ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔انکا کہنا تھا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پُرامن ہی ہوتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی۔ وزیراعلیٰ علی امین کا 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی جلاؤ گھیراؤ کی بجائے ’اوو اوو‘ کرکے احتجاج کرلیتے۔وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ قوم جانتی...