2025-07-25@23:36:16 GMT
تلاش کی گنتی: 4886

«اور صارفین کی»:

(نئی خبر)
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 22-06-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Iran vs Israel | Ayatollah Khamenei’s Defiance | the Road to Regional + 3rd World War   ایران کی سرخ لکیر عبور، جواب تیار! یہ صرف دفاع نہیں، عزت کی جنگ ہے امریکہ حملہ کرے گا تو قیمت ناقابلِ تلافی ہوگی ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ        وی لاگر: سید عدنان زیدی        پیش کش: سید انجم...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد، پینشنرز کی پینشن میں 20 فیصد اضافہ، کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے اور ای او بی آئی کی پینشن23 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارشات پیش کر دیں اور تنخواہ دار طبقے کے لیے سالانہ 12 لاکھ روپے تک انکم ٹیکس استثنی دینے اور سولر پینلز کی درآمد پر ٹیکس ختم کرنے کی بھی سفارش کردی۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ پر اپنی سفارشات تیار کرکے پیش کر دی ہیں۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ریٹائرڈ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں چینی کی قیمت 195 روپے فی کلو تک پہنچ گئی اور شہری مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے تک ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سب سے زیادہ مہنگی چینی 195 روپے فی کلو تک میں دستیاب ہے جبکہ راولپنڈی میں چینی فی کلو قیمت 190 روپے تک میں فروخت ہورہی ہے۔ کراچی اور پشاور کے شہری بھی فی کلو چینی 190 روپے تک میں خریدنے پر مجبور ہیں، کوئٹہ میں فی کلو چینی 186 روپے، خضدار میں...
    لاہور، اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمہ کا محفوظ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے سنا دیا۔ عدالت نے بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب ، علی بخاری ، شعیب شاہین اور دیگر کو کراچی کمپنی مقدمہ سے بری کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما عامرڈوگر، ملک رفیق اور عامر مغل کی بریت درخواستیں بھی منظور کر لی گئیں، عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف26 اپریل2024 کو احتجاج کیا گیا تھا۔ احتجاج شعیب شاہین کے دفتر سے کراچی کمپنی تک کیا گیا تھا، قبل ازیں عدالت نے مقدمہ نمبر498 میں بھی بریت درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں سولر پینلز کی مصنوعی مہنگائی اور قبل از وقت قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت ایسی کسی بھی ذخیرہ اندوزی یا بلیک مارکیٹنگ کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے نئے ٹیکسز کا اطلاق تو ضرور ہوگا، مگر اس سے قبل جان بوجھ کر قیمتیں بڑھانا نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ قابلِ سزا جرم ہے۔سینیٹ اجلاس میں بجٹ 2025-26 پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ نے نہ صرف سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بجٹ کی تیاری میں انتہائی محنت سے کام لیا۔ انہوں نے تسلیم کیا...
    مانگا منڈی، 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی ذیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی اور موبائل فون لوکیشنز کی مدد سے کی گئیں۔ ملزم رفیق مسیح متاثرہ لڑکی ثناء کو ورغلا کر اپنے دوست نعیم کے گھر لے گیا۔ ملزمان نے باہم مل کر لڑکی سے ذیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گئے تھے، ملزم رفیق اور متاثرہ لڑکی ثناء آپس میں رشتہ دار ہیں 
    کراچی(نیوز ڈیسک)چانگان پاکستان نے اپنی مشہور سیڈان گاڑی ’السِوِن‘ کے تمام ماڈلز پر ایک خصوصی آفر متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین کو 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی مجموعی بچت دی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ آفر 30 جون 2025 تک محدود ہے یا جب تک اسٹاک دستیاب ہے۔ چانگان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ بچت 2 حصوں پر مشتمل ہے۔ ڈیڑھ لاکھ روپے کی فوری رعایت جو گاڑی کی قیمت پر دی جا رہی ہے اور سوا لاکھ روپے مالیت کی مفت پیریاڈک مینٹیننس سروس، جو 2 سال تک جاری رہے گی۔ یہ آفر چانگان السوِن کے تمام ویریئنٹس، بشمول 1.3L اور 1.5L آٹومیٹک ماڈلز پر دستیاب ہے۔ نئی رعایتی...
    پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ)کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی وفاقی بجٹ پر سفارشات سامنے آگئی ہیں۔اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ممبران نے بجٹ سفارشات تیار کیں۔سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ملازمین پنشن 7 کے بجائے 20 فیصد بڑھانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 کے بجائے 50 فیصد اضافہ کرنے کی سفارش کی۔سینیٹ کمیٹی نے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے، سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے اور ماہانہ اجرت 37 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی ہے۔کمیٹی کی بجٹ سفارشات میں کہا گیا کہ سالانہ 12 لاکھ روپے تک انکم پر ٹیکس...
    ملائیشیا کے شہر کوالالپمور میں جاریایف آئی ایچ نینشنز ہاکی کے فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنا پہلا گول اسکور کرلیا ہے۔ اس سے قبل کل پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    سینیٹ نے قائمہ کمیٹی خزانہ کی بجٹ سفارشات کثرت رائے سے منظور کرلیں WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹ نے بجٹ سفارشات کثرت رائے سے منظورکر لیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بحث سمیٹتے ہوئے کہا فنانس کمیٹی کی پچاس فیصد سفارشات کو فنانس بل کا حصہ بنائیں گے۔ افراط زر پر قابو پا لیا، انکم ٹیکس کی شرح ایک فیصد کر دی، سولر پینلز کا ٹیکس دس فیصد کر دیا۔ ماضی کی نسبت اخراجات میں معمولی اضافہ ہوا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں بجٹ 2025-26 سے متعلق اہم بحث دیکھنے میں آئی۔ سینیٹ اراکین نے بجٹ سے متعلق تجاویز کی رپورٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ بجٹ سفارشات سامنے آگئیں, چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں کمیٹی نے بجٹ تجاویز تیار کیں. تفصیلات کےمطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے سفارش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کی بجائے 50 فیصد اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی۔ سفارش کی گئی کہ تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے ، سولز پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کیا جائے، کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے کی جائے۔ 850 سی سی گاڑی پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کیاجائے، 12 لاکھ روپے سالانہ انکم پر ٹیکس چھوٹ دی جائے، مٰزور ملازمین کا ٹرانسپورٹ الاونس 6 ہزا...
    تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیب اور نان فائلر کے کیش نکلوانے کی حد میں تبدیلی منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فنانس بل کا شق وار جائزہ لیا گیا، جس کے دوران نان فائلرز، تنخواہ دار طبقے، پنشنرز اور کارپوریٹ سیکٹر سے متعلق کئی اہم تجاویز پر منظوری اور ردعمل سامنے آیا۔کمیٹی نے نان فائلرز کیلئے کیش نکلوانے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے روزانہ کرنے کی تجویز منظور کر لی۔ تاہم ایف بی آر کی نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس 1فیصد کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔یومیہ 75ہزار روپے کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سیدغلام مصطفیٰ شاہ نے قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہیپ و رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سپیکر آفس سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر نے اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے،دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے تمام اہلِ...
    وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں بینظیر بھٹو شہید کی 72ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی قیادت کا لوہا منوایا، بھٹو خاندان کا پاکستان پر قرض رہتی دنیا تک ادا نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام پیپلز پارٹی کی قیادت کی وژن کا نتیجہ ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کے میزائل پروگرام کی بنیاد رکھی، بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ جرات مندی سے پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان اسمبلی: بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی...
     وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سولر پینلز ٹیکس کے اطلاق سے پہلے قیمتوں میں اضافہ اور بلیک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ 2025-26 بحث میں حصہ لینے والے تمام سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، قائمہ کمیٹی خزانہ نے بجٹ پر بہت کام کیا اور بجٹ کا مکمل جائزہ لیا، بجٹ تجاویز کو بہتر بنانے میں سینیٹرز نے معاونت کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پچھلے مالی سال میں کوئی منی بجٹ نہیں لائے، مالی نظم میں رہے خسارہ میں کمی لائے زرمبادلہ بڑھایا، کم اور متوسط طبقہ کا اہم کردار ہے، تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسز میں کمی لائے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جون 2025ء) اشیائے صرف کی قیمتوں کا موازنہ کرنے والے ایک پورٹل Idealo نے خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کو پیشگی طور پر ایک تازہ ترین مطالعہ فراہم کیا، جس سے یہ انکشاف ہوا کہ جرمنی میں 42 فیصد باشندے پیسے اس لیے بچاتے ہیں کہ وہ اپنی تعطیلات اور سفر کو خوشگوار طریقے سے گزار سکیں۔ یہ لوگ اپنی تعطیلات سے زیادہ کسی اور چیز پر خرچ نہیں کرتے۔ دلچسپ اعداد و شمار پورٹل Idealo کے مطالعے سے یہ بھی پتا چلا کہ 39 فیصد جرمن باشندے اپنی مالیاتی ذخائر کے لیے پیسے کی بچت کرتے ہیں، 32 فیصد کی بچت کا مقصد ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امن کے عالمی چیمپیئن کے طور پر پہچانے جانے کے لیے نوبیل انعام جیتنا اہم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اگر غاصب صہیونیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تو تاریخ ہمیشہ انہیں اور اُن کے ساتھیوں کو چنگیز خان اور ہٹلر کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سعد رفیق نے لکھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکا کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا‘۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ’امریکی قیادت کو مذہب، نسل اور خطے...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو قابلِ ذکر ریلیف دیتے ہوئے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔ اس فیصلے سے لاکھوں ملازمین کو مالی طور پر ریلیف ملنے کی امید ہے۔ کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین سید نوید قمر نے کی، جس میں انکم ٹیکس سے متعلق مالیاتی بل کی شق وار منظوری پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے آمدن والے افراد پر انکم ٹیکس کی شرح موجودہ 2.5 فیصد سے کم کرکے صرف 1 فیصد کر دی جائے گی۔ مزید پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری: وفاقی بجٹ 26-2025 میں انکم ٹیکس کی شرح کم کر دی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا وژن جامع اورہمہ گیر ترقی کا حصول ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کی راہ ہموار کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال بھی کوئی منی بجٹ پیش نہیں کیا تھا، درآمدی سولر پینلز کے 46فیصد آلات پر ٹیکس اٹھارہ فیصد سے کم کر کے دس فیصد ٹیکس کر دیا گیاہے،کم اور متوسط طبقے کے سرکاری ملازمین پر ماہانہ ٹیکس مزید کم کر دیا گیا ہے،ناجائزمنافع خوروں کو عوامی استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی،سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ و محصولات کی سفارشات میں سے پچاس فیصد کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا،زرعی ادویات...
    سابق وفاقی وزیر کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکا کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکی قیادت کو مذہب، نسل اور خطے سے بالا تر ہو کر ہر قسم کی جارحیت اور دہشتگردی کو روکنا چاہیے، خدا نے صدر ٹرمپ کو دوسرا موقع دیا ہے، خواہ وہ غاصب بنے یا سیاست دان، یہ سب اب ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امن کے عالمی چیمپیئن کے طور پر پہچانے جانے کیلئے نوبیل انعام جیتنا...
    حکومتِ پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جسے چارہ ڈال رہے ہیں، وہ کھائے گا بھی اور دولتی بھی مارے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے مختلف پیغامات میں سعد رفیق نے ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہ صیہونیت شیطانی لشکر ہے،  اس کا ہر سہولت کار اور آلہ کار انسانیت، امن اور انصاف کا دشمن ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ غزہ اور ایران پر جارحیت مسلط کرنے اور اس کی سرپرستی کرنیوالے صرف مذمت اور مزاحمت کے حقدار ہیں- صیہونیت شیطانی لشکر...
    وقاص عظیم: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں تنخواہ دار طبقے اور نان فائلرز کو ریلیف دینے کی متعدد تجاویز کی منظوری دے دی گئی۔   قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سیدنوید قمر کی زیر صدارت ہوا ، فنانس میں انکم ٹیکس تجاویز کی شق وار منظوری پر غورکیاگیا،تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں ردو بدل کی تجویزبھی منظورکی گئی۔  اجلاس میں تنخواہ دار طبقے اور نان فائلرز کو ریلیف دینے کی متعدد تجاویز منظور کرلی گئیں،سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ تنخواہ پرٹیکس 2.5 فیصد سے کم کرکے1فیصد کرنے اور نان فائلرزکیلئے بینک سے کیش نکلوانے کی حد 50 ہزارسے بڑھا کر 75 ہزارکرنے کی تجویز منظور کرلی گئی،جبکہ یومیہ 75...
    شمالی نصف کرے میں جمعہ کے روز موسمِ گرما کا باضابطہ آغاز ہو گیا، جب سال کا طویل ترین دن منایا گیا۔ اس موقع پر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں ہزاروں افراد نے کھلے آسمان تلے یوگا سیشنز میں شرکت کی اور اضافی دھوپ سے خوب لطف اٹھایا۔ گرمیوں کا آغاز رات 10 بج کر 42 منٹ پر ہوا، جب زمین کا شمالی نصف کرہ سورج کی طرف زیادہ مائل ہوتا ہے۔ نیویارک میں اس دن سورج 5:24 صبح طلوع اور 8:30 شام غروب ہوا، یوں دن کا دورانیہ 15 گھنٹے اور 6 منٹ رہا۔ ٹائمز اسکوائر پر منعقدہ 23ویں سالانہ ’مائنڈ اوور میڈنیس یوگا‘ تقریب صبح 7:30 بجے سے رات 8:30 تک جاری رہی، جس میں تجربہ کار...
    اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں ڈکیتی کی سنگین واردات، مسلح افراد کا ریسٹورنٹ پر حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد کے پوش علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی، جہاں 8 سے 9 مسلح اور نقاب پوش افراد نے رات تقریباً دو بجے اچانک دھاوا بول دیا۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے ریسٹورنٹ کے عملے کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان اور نقدی لوٹ لی۔ مزاحمت پر ملزمان نے ریسٹورنٹ میں شدید توڑ پھوڑ کی اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی سسٹم کا ڈی وی آر (DVR) بھی اپنے ساتھ لے گئے تاکہ واردات کے شواہد مٹائے جا سکیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر...
    حکومت پاکستان نےامریکی صدر کو نوبیل پرائز 2026 دینےکی سفارش کا فیصلہ کیا پے۔ حکومت پاکستان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی۔ فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔ عالمی برادری نےبھارت کی بلااشتعال اور غیرقانونی جارجیت کو دیکھا، بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی، بھارت جارحیت سے خواتین، بچوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔ اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص نپا تلا، پرعزم فوجی رد عمل تھا۔ Post Views: 3
    معذوروں کی مراعات میں کٹوتی کے منصوبے پر لیبر پارٹی کی رکن وکی فاکسکرافٹ نے وہِپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لیبر پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ وکی فاکسکرافٹ نے حکومت کی جانب سے معذوروں کی مالی مراعات (ڈس ایبیلٹی بینیفٹس) میں کٹوتی کے منصوبے پر احتجاج کرتے ہوئے وہِپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فاکسکرافٹ نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ ویلفیئر سسٹم کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پانا ضروری ہے لیکن پرسنل انڈیپنڈنس پے منٹس (PIP) اور یونیورسل کریڈٹ میں کٹوتیاں اس مسئلے کا حل نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ کافی دنوں سے کشمکش میں تھیں کہ حکومت میں رہ کر اصلاحات کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزارت تجارت کو 5 سال تک پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارت تجارت حکام نے امپورٹ پالیسی پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ستمبر 2025ء سے 5 سال پرانی گاڑیاں درآمدکرنے کی اجازت ہو گی اور 5 سال پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عاید کی جائے گی۔وزارت تجارت حکام کا کہنا تھاکہ انفرادی یا کمرشل استعمال کے لیے 3 سال پرانی گاڑی منگوانے کی پابندی ختم کر دی گئی۔حکام نے مزید بتایا کہ مالی سال2027ء سے ہر سال اضافی ڈیوٹی میں بتدریج 10 فیصد کمی کی جائے گی اور بیگج میں لائی جانے...
    پنجاب کے وزیر برائے بلدیات ذیشان رفیق نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ستھرا پنجاب’ کا پروگرام ایک مشکل کام تھا جس کا آغاز وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ پنجاب میں پیدا ہونے والے 60 ہزار ٹن کوڑے کو ٹھکانے لگانے کا چیلنج اٹھایا، آج پنجاب کے ہر کونے میں یہ پروگرام کام کررہا ہے اور اس کا نیٹ ورک پنجاب کے ہر کونے میں موجود ہے اور سوا لاکھ لوگوں کو ملازمتیں مل چکی ہیں، کام کی نگرانی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ ملاقات، بھارت حیران و پریشان، کیا پاکستان ایران کا ساتھ دے گا؟ صوبائی وزیر نے کہا کہ...
    حکومت پاکستان نےامریکی صدر کو نوبیل پرائز 2026 دینےکی سفارش کردی۔ حکومت پاکستان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی۔فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔عالمی برادری نےبھارت کی بلااشتعال اور غیرقانونی جارجیت کو دیکھا، بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی، بھارت جارحیت سے خواتین، بچوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص نپا تلا، پرعزم فوجی رد عمل تھا۔
    سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تبادلہ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ججز کے تبادلہ کو آئینی اور قانون کے مطابق قرار دے دیا ہے۔ اسی کے ساتھ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو سنیارٹی کا معاملہ طے ہونے تک بطور چیف جسٹس کام جاری رکھنے کا بھی کہا ہے۔ تاہم سنیارٹی کا معاملہ طے کرنے کے لیے صدر مملکت کو کہا گیا ہے۔ اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ واپس صدر مملکت کے پاس چلا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے خود یہ معاملہ طے نہیں کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ تبادلہ کو نئی تعیناتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر ) وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کی تجویز کے باوجود، پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کی جانب بڑھتا ہوا سفر نہیں رکے گا اور نیٹ میٹرنگ پالیسی میں متوقع تبدیلی ماحول دوست اور سستی بجلی کے فروغ میں رکاوٹ بنے گی اور حکومت صارفین اور انڈسٹری کے تحفظات کو ترجیح دے۔ یہ خیالات ماہرین، سولر کی کاروباری شخصیات، صنعتی شخصیات اور شمسی توانائی کے ماہرین نے ایک آن لائن ویبینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہے۔ کیا سولر کا مستقبل روشن ہے؟ کے عنوان سے اس ویبنار کا انعقاد *انرجی اپڈیٹ* اور *پاکستان سولر ایسوسی ایشن (PSA)* کے اشتراک سے کیا گیا۔پی ایس اے کے چیئرمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ فیصلہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری اعلامیے کے تحت کیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ چینی کی درآمد ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے، زرعی اجناس کی درآمد، برآمد اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مارکیٹ کی قوتوں کے تابع ہوتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر موجود تھے، جس کے باعث چینی برآمد کی گئی، تاہم اب قیمتوں...
    واشنگٹن، ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے نے "پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی کی، جس میں آئی ٹی فرموں، ٹیک ایگزیکٹوز، کاروباری رہنماؤں، اور کاروباری افراد نے نمایاں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے ریمارکس میں، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر ترقی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا وعدہ رکھتا ہے، اور یہ کہ پاکستان ابھی اپنی مکمل آئی ٹی صلاحیت کا ادراک کرنا شروع کر رہا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مضبوط امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے پاکستان کی نوجوان، باصلاحیت آبادی اور امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اس کی مارکیٹ کے منافع کی اہمیت پر زور...
    اجلاس سے خطاب میں گوہر علی خٹک نے کہا کہ یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک مرکزی شکایتی آفس کو فعال رکھا جائے گا، اس کے علاوہ 09 اور 10 محرم الحرام کو لگائے گئے کیمپوں میں ٹھنڈے پانی، مشروبات، میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولیات بھی موجود ہونگیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، شاہ فیصل کے انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام 2025ء کے مقدس مہینے کے پیش نظر شاہ فیصل ٹاؤن کے مرکزی آفس میں ایک اجلاس منعقد کی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس میں شاہ فیصل ٹاؤن کے امام بارگاہوں اور جلوس کے، منتظمین، اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ٹاؤن نعمت اللہ چاچڑ، بلدیاتی نمائندگان، ٹریفک و پولیس کے افسران اور...
    اجلاس سے خطاب میں گوہر علی خٹک نے کہا کہ یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک مرکزی شکایتی آفس کو فعال رکھا جائے گا، اس کے علاوہ 09 اور 10 محرم الحرام کو لگائے گئے کیمپوں میں ٹھنڈے پانی، مشروبات، میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولیات بھی موجود ہونگیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، شاہ فیصل کے انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام 2025ء کے مقدس مہینے کے پیش نظر شاہ فیصل ٹاؤن کے مرکزی آفس میں ایک اجلاس منعقد کی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس میں شاہ فیصل ٹاؤن کے امام بارگاہوں اور جلوس کے، منتظمین، اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ٹاؤن نعمت اللہ چاچڑ، بلدیاتی نمائندگان، ٹریفک و پولیس کے افسران اور...
    اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے اور حالیہ ایک ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں مزید 0.27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ  8 اشیا مہنگی ہوئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران  ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں مزید 0.27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 2.06 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں23 اشیا سستی اور...
    لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ ایکسائز پنجاب نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 95 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ماحول دوست گاڑیاں اپنانے کی ترغیب دینا ہے تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ نئی گاڑی کے ساتھ نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن فیس کا مسئلہ نئی گاڑی خریدنے کے بعد پہلا بڑا مرحلہ اس کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کا ہوتا ہے۔ شہری اپنی پسند کے نمبرز کے لیے بعض اوقات لاکھوں روپے تک ادا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ہر گاڑی کی قیمت کے مطابق اس کی رجسٹریشن فیس بھی مقرر کی جاتی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی اسکیم وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز احمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ وزارت غذائی تحفظ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کی جائے گی۔ یہ فیصلہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ بازار میں چینی کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے اور قیمتوں میں استحکام پیدا ہو۔وزارت نے وضاحت کی کہ بعض حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ملک میں چینی کی قلت ہے، جو بالکل غلط ہے۔ ان کے مطابق ملک میں چینی کے کافی ذخائر موجود ہیں، اور جب اضافی اسٹاک مارکیٹ میں آ جائے گا تو قیمتیں بھی نیچے آئیں گی۔ حکومت کی پالیسی کے مطابق...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے تعلیم کے شعبے کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے پسماندہ علاقوں کے بچوں کی تعلیم سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سیو دی چلڈرن تنظیم نے بچوں کی تعلیم سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس میں بتایا گیا ہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ برس تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے باوجود تقریبا 2 کروڑ 60 لاکھ بچے یا پھر ہر 3 میں سے ایک بچہ اسکول سے باہر ہے۔ پاکستانی بچوں کا اتنی بڑی تعداد میں اسکولوں سے باہر ہونا دنیا میں سب سے متاثرہ ممالک میں سے ایک کی نشاندہی کرتا ہے۔ حالیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیند کو عام طور پر جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے، لیکن ہنگری میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ دیر تک سونا، کم سونے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔Semmelweis یونیورسٹی کی اس تحقیق کے مطابق روزانہ 9 گھنٹے سے زیادہ سونا آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، یہاں تک کہ اس سے موت کا خطرہ 34 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں جو لوگ 7 گھنٹے سے کم سوتے ہیں ان میں موت کا خطرہ 14 فیصد بڑھتا ہے۔یہ تحقیق 21 لاکھ افراد پر کی گئی 79 الگ الگ مطالعات کا مجموعہ ہے، جس میں نیند کے دورانیے...
    فوٹو: پی آئی ڈی  چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف المالکی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے، سعودی وژن 2030 کے تحت عدالتی نظام میں اصلاحات اور عدالتی اکیڈمیوں کے درمیان تربیتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا کہ مشترکہ قانونی اقدار علاقائی استحکام اور انصاف کے فروغ میں اہم ہے، پاکستان سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے عدالتی افسران کےلیے مشترکہ تربیتی پروگرامز اور علاقائی عدالتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی بات چیت کی گئی۔
    چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف المالکی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے سعودی وژن 2030 کے تحت عدالتی نظام میں اصلاحات اور عدالتی اکیڈمیوں کے درمیان تربیتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ مشترکہ قانونی اقدار علاقائی استحکام اور انصاف کے فروغ میں اہم ہے، پاکستان سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے عدالتی افسران کیلیے مشترکہ تربیتی پروگرامز اور علاقائی عدالتی کانفرنس...
    سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سعودی سفیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وژن 2030 کے فریم ورک کے تحت عدالتی تعاون کو وسعت دینے پر بھی زور دیا۔ چیف جسٹس نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے  تاریخی تعلقات کو...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)نجی شعبہ کے ریٹائرڈ اور معذور ملازمین اور ان کے لواحقین کو تاحیات پنشن فراہم کرنے والے قومی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) میں ایڈہاک انتظامیہ کے فائز ہونے کے باعث بدانتظامی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ جس کا خمیازہ ملک بھر کے لاکھوں بزرگ پنشنرز کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ای او بی آئی کے امور پر گہری نظر رکھنے والے ادارہ کے سابق افسر تعلقات عامہ اور سوشل سیفٹی نیٹ پاکستان کے ڈائریکٹر اسرار ایوبی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ای او بی آئی وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل حکومت پاکستان کا ایک ذیلی...
    سی ٹی ڈی ساہیوال کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا خارجی گرفتار ctd raids WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ساہیوال (آئی پی ایس )سی ٹی ڈی ساہیوال نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے خارجی کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نیمغربی بائی پاس اوکاڑہ سے خارجی کو گرفتار کیا،گرفتارخارجی سے بارودی مواد ڈیٹونیٹر پرائما کارڈ اور الیکٹرک سرکٹ برآمد کرلیاگیا۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں،خارجی زاہد حامد ڈیرہ غازی خان کا رہائشی ہے اور دہشت گردی کی نیت سے ان علاقوں میں موجود تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
    حکومت کا چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے 5لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وزارت غذائی تحفظ نے واضح کیا ہے کہ ملک میں چینی کی قلت کا تاثر غلط ہے۔حکام کے مطابق چینی کی درآمد کا فیصلہ قیمتوں میں استحکام اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اضافی اسٹاک کی موجودگی قیمتوں میں توازن قائم رکھنے میں مدد دے گی۔ وزارت غذائی تحفظ کے مطابق گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر کے باعث اس کی برآمد کی اجازت دی گئی تھی۔ وزارت نے عوامی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور اس کی مقبولیت میں اضافے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران محسن نقوی نے فیفا صدر کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی، جیانی انفینٹینو نے دعوت کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کے عزم کا اظہار کیا۔فیفا حکام کے مطابق امکان ہے کہ جیانی انفینٹینو رواں برس نومبر یا دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ فٹبال کی ترقی سے متعلق منصوبوں اور سہولیات...
    سٹی 42 : چیف جسٹس یحیی آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ کےمطابق ملاقات میں عدالتی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی، ساتھ ہی سعودی ویژن 2030 کے تحت عدالتی اصلاحات پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ ملاقات میں مشترکہ تربیتی پروگرامز کی تجویز زیر غور آئی، تجارتی و لیبر کورٹس کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی۔  بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، کہا کہ مشترکہ قانونی اقدار علاقائی استحکام اور انصاف کے فروغ...
    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا معرکہ آج ہیڈنگلے کے میدان میں شروع ہو گیا ہے۔ ٹاس انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بھارت نے بلے بازی کا آغاز کیا۔ بھارتی ٹیم کی قیادت شبھمن گل کر رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے سائی سدرشن نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا ہے، جبکہ کرون نائر کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شبھمن گل کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، ابتدائی سیشن میں بیٹنگ مشکل ہو سکتی ہے، لیکن بعد میں پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہو جائے...
    نئی گاڑی لینے کے بعد سب سے اہم مسئلہ رجسٹریشن یا نمبر پلیٹ کے حصول کا درپیش ہوتا ہے، لوگ اپنی پسند کے نمبروں کے لیے لاکھوں روپے ادا کر کے اسے حاصل کرتے ہیں، پھر ہر گاڑی کی ویلیو کے حساب اس کی رجسٹریشن فیس ادا کی جاتی ہے۔ محکمہ ایکسائز نے الیکڑک گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے کی ایک اسکیم متعارف کروائی ہے، جس کا مقصد عوام میں ماحول دوست گاڑیوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو فروغ دینا ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز احمد سعید نے بتایا کہ ماحول دوست گاڑیوں کو خصوصی شناخت دی جارہی ہے، انہوں نے بتایا کہ اگر ایک الیکڑک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے تو...
    کوئٹہ میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقات کے موقع پر نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ نے اعلان کیا کہ سیاسی و آئینی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے ساتھ دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ بلوچستان نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کے خلاف نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی سیاسی و آئینی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے اس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے نمائندہ وفد نے صوبائی صدر احمد جان خان کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد نے بلوچستان مائینز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کو پشتون، بلوچ اقوام کے قومی وسائل اور قیمتی معدنیات پر قبضہ گیری کا غیر آئینی قانون قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ...
    محکمہ ایکسائز پنجاب نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 95 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ماحول دوست گاڑیاں اپنانے کی ترغیب دینا ہے تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ نئی گاڑی کے ساتھ نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن فیس کا مسئلہ نئی گاڑی خریدنے کے بعد پہلا بڑا مرحلہ اس کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کا ہوتا ہے۔ شہری اپنی پسند کے نمبرز کے لیے بعض اوقات لاکھوں روپے تک ادا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ہر گاڑی کی قیمت کے مطابق اس کی رجسٹریشن فیس بھی مقرر کی جاتی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی اسکیم وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز احمد سعید...
    پاکستان شوبز کے میزبان اور اداکار فہد شیخ نے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کی سب سے بڑی خامی کا انکشاف کردیا۔  حال ہی میں ایک پروگرام میں دورانِ گفتگو فہد شیخ نے پاکستان کے نامور اداکار فہد مصطفیٰ سے متعلق گفتگو کی اور انہیں اپنا پسندیدہ اداکار اور حقیقی سُپر اسٹار قرار دیا۔ فہد شیخ نے شو میں فہد مصطفیٰ کی ایک بڑی خامی کا ذکر بھی کیا۔ ان کے مطابق، "فہد بھائی جب غصے میں آتے ہیں تو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے۔” https://www.instagram.com/reel/DLDXAwVtDvq/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== انہوں نے مزید بتایا کہ فہد مصطفیٰ نے ایک بار انہیں مشورہ دیا تھا کہ "اگر کبھی غصہ آئے تو 24 گھنٹے کچھ نہ کہو اور خاموشی اختیار کرو، پھر فیصلہ کرو”۔ تاہم...
    ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف بی آر حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو ایف بی آرحکام نے کسٹمز ٹیرف میں ردوبدل پر دوران بریفنگ بتایا کہ حکومت نے آئندہ مالی سال سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ان گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی لاگو ہوگی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ20 جون ، 2025  ایف بی آرحکام کے مطابق آئی ایم ایف نے اگلے 4 سال میں...
    کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشن (CIE) نے جمعرات 20 جون کو تصدیق کی کہ جون 2025 کے اے ایس اور اے لیول کے تین امتحانی پرچوں کے کچھ سوالات پاکستان بھر میں امتحان سے پہلے لیک ہو گئے تھے۔ تاہم ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ ان امتحانات کا دوبارہ انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:اے لیول کے طلبہ میڈیکل گراؤنڈ پر اردو لازمی کے امتحان سے مستثنیٰ کیمرج کے بیان کے مطابق، اے ایس اور اے لیول میتھمیٹکس پیپر 12 کا ایک سوال امتحان سے قبل افشا ہوا تھا۔ اسی طرح، میتھمیٹکس پیپر 42 کے 2 سوالوں کے کچھ حصے اور کمپیوٹر سائنس پیپر 22 کے ایک سوال کا کچھ حصہ بھی امتحان سے پہلے منظرعام پر آ گیا...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے، جو براہ راست نشر کی جا رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت بنیادی حقوق کی محافظ ہے اور یہ ذمہ داری آئین کی طرف سے دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے پاس آرٹیکل 187 کے تحت مکمل انصاف کا اختیار ہے، اور وہ اسے آرٹیکل 184/3 کے ساتھ ملا کر استعمال کرسکتی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا آرٹیکل 184/3 کا استعمال صرف عوامی مفاد میں ہوتا ہے؟ اس پر...
    بیرون ملک سفر، روزگار، امیگریشن یا دیگر مقاصد کے لیے پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول لازمی ہے، بجٹ 26-2025 میں متعدد شعبوں پر نئے ٹیکس عائد کیے گئے، جس کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد میں یہ تشویش پائی گئی کہ آیا پاسپورٹ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاسپورٹ کا حصول آسان ہوگیا وی نیوز کی جانب سے اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے رابطہ کرنے پر پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے واضح کیا کہ بجٹ 26-2025 میں پاسپورٹ فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، پاسپورٹ کی فیس بدستور وہی ہے جو پہلے مقرر تھی، اور شہری بدستور اسی پرانی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں بدھ کو اعلیٰ سطح پر ہوئی ملاقات کے بعد منظر عام پر آنے والی قیاس آرائیوں کے باوجود، ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے معاملے پر پاکستان کا موقف ’’100؍ فیصد وہی‘‘ ہے۔ ایک باخبر ذریعے نے اس نمائندے کو بتایا کہ پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات چیت کرتے ہوئے ذریعے نے بتایا کہ وہ اس ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ ہیں جو وائٹ ہاؤس میں ہوئی۔ جب اُن سے یہ پوچھا گیا کہ کیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے بعد...
    ٹرمپ کا ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ مؤخر کرنے کی وجہ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: یورپی مؤقف اور ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات نے امریکی پالیسی سازوں کو گہرے غور و فکر پر مجبور کر دیا، ٹرمپ کا ایران پر حملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ یورپی دباؤ اور پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات کا نتیجہ ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی ممالک، خصوصاً فرانس کی جانب سے اسرائیل ایران کشیدگی کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس دباؤ نے واشنگٹن میں پالیسی سازوں کو ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات پر دو، تین بار سوچنے پر مجبور کر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایرانی سفیر رضا امیری مقام نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو دھمکی دینا ناقابل قبول ہے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نےنجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا، اسرائیل سنجیدہ بات چیت چاہتے ہیں تو پہلے جنگ ختم کریں، ایران نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے۔ رضا امیری مقدم نے کہا کہ اسرائیل کمزور اور بے بس ہو چکا ہے، اسرائیل جنگ میں امریکا کو گھسیٹنا چاہتا ہے، اگر کوئی ملک اس جنگ میں شامل ہوا تو ایران جواب دے گا، امریکا دانشمندی سے کام لے اور نیتن یاہو کے ہاتھوں میں نہ کھیلے۔ ایرانی سفیرکا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی تنصیبات پر حملہ عالمی ماحول اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کیلیے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات دے دیے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں، چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ چینی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)سندھ بے امنی لوٹ مار کی آگ میں جل رہا ہے ڈکیتی ،رہزنی لوٹ مار ، اسٹریٹ کرائمز وارداتیں عام ہوگئی ہیں کچے اور پکے کے ڈاکو دندناتے پھرتے ہیں لوٹ مار کرتے ہیں مگر پولیس کا نام و نشان نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری ، جنرل سیکرٹری ارشد خاصخیلی ، نائب امرا سید ارشاد ظفر بخاری ، ظہیرالدین جتوئی ، راجا وسیم اور عمران غوری نے اپنے ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصراللہ چنا سے کندھ کوٹ میں رمضان لاڑو میں ڈاکوؤں نے ان سے اسلحہ کے زور پر ان کی جی ایل آئی کار ، نقدی اور موبائل فون چھیننے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی فروخت میں متعدد اداروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دلچسپی ظاہر کرنے والوں میں ایئر بلیو لمیٹڈ اور معروف سفری و سیاحتی گروپ جیریز گروپ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایئر بلیو کے منیجنگ ڈائریکٹر اسلم چوہدری اور جیریز گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اکرم ولی محمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد حصص کی ممکنہ خریداری کے عمل میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ معروف کاروباری شخصیات محمد علی ٹبہ اور عارف حبیب نے بھی پی آئی اے کی خریداری کے لیے علیحدہ علیحدہ کنسورشیم قائم کرلیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک اور نمایاں کاروباری ادارے یونس برادرز...
    سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف 100 سے زائد پروپیگنڈا فلمیں بنائیں مگر حقیقت میں جنگ نہیں جیت سکا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کراچی فلم اسکول میں منعقد ہوئی جس میں سندھ کے سینئر وزیر  اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے  بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر فلم فیسٹیول کی صدر سلطانہ صدیقی، منتظمین، میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا پرتپاک انداز میں خیرمقدم کیا۔ فلم فیسٹیول میں پاکستان، چین، جرمنی سمیت متعدد ممالک کی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ اس موقع پر انڈسٹری...
    قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت صارفین کو چینی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کیلئے تمام متعلقہ فریقوں سے روابط نا گزیر ہیں۔وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں پاکستان شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی کی صنعت پر زور دیا کہ وہ پیداوار، رسد اور نرخوں میں شفافیت یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں بلا جواز اضافے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور چینی کی صنعت کے درمیان تعاون سے منڈی مستحکم ہوگی اور کاشتکاروں اور صارفین کے مفادات کو بھی تحفظ حاصل ہوگا۔ اشتہار
    سٹی 42 : سربراہ جمعیت علمائے اسلام سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ ایران کے سفارتخانے پہنچ گئے، جہاں اُن کی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم اور سفارتی عملے سے ملاقات ہوئی ۔  رہنماؤں کا ایران اسرائیل جنگ میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، مولانا فضل الرحمان نے ایران کی منہ توڑ جوابی کارروائی کو سراہا اور ایران کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔  وفد میں سینیٹر کامران مرتضی اور سینیٹر عبدالواسع شامل تھے ۔  اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )سینٹ میں بجٹ پر بحث جاری،اجلاس میں سینیٹرز نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا، دوسری جانب سینیٹ نے سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل بھیب منظور کرلیا ہے ، بل متن کے تحت گریڈ 17 اور بالا کے افسران اپنی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے، ملک بھر کے سرکاری افسران بھی اپنے اثاثے ظاہر کریں گے،جمعرات کو سینٹ کا اجلاس چئیرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ہوا جس میں معمول کی کاروائی معطل کرکے لیگل پریکٹنشنرز اور بار کونسلز ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا،سینیٹ میں فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، سینیٹ نے...
    اسلام آباد: پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ پی ٹی اے کی جانب سے سبسکرائیرز کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کرنے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل ر حفیظ الرحمان اور ڈی جی لائسنسنگ پی ٹی اے عامر شہزاد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ آج پاکستان میں 20 کروڑ صارفین کا مکمل ہونا خوش آئند ہے۔یہ 20کروڑ کنکنش نہیں بلکہ یہ پاکستان کی اسٹرینتھ ہے۔پاکستان کی یوتھ ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اسپیکٹرم نیلامی جلد سے جلد ہوسکے۔شہریوں کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق گورننس میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری کیلئے ملک میں ڈیجیٹائزیشن کیلئے کوشاں ہیں، موبائل فار آل پالیسی کی تشکیل اور تمام شہریوں کو بلاتعطل قابل بھروسہ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ٹیلی کام کے حوالے سے تاریخی دن ہے، پاکستان میں...
    میں اکثر کہتا ہوں کہ 10 سے 20 فیصد امکان ہے کہ اے آئی ہمیں ختم کر دے،گفتگو مصنوعی ذہانت کے گاڈ فادر کے نام سے مشہور معروف کمپیوٹر سائنس دان جیفری ہنٹن نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے کہ 10 سے 20 فیصد امکانات ہیں کہ یہ مستقبل میں انسانوں کی جگہ قابض ہوسکتی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اس شعبے کے خطرات پر سنجیدگی سے توجہ نہ دیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت دو طرح کے خطرات رکھتی ہے، میں اکثر کہتا ہوں کہ 10 سے 20 فیصد امکان ہے کہ اے آئی ہمیں ختم کر دے، یہ میری...
    پاکستان نے ایک اہم ڈیجیٹل ہدف حاصل کرتے ہوئے 20 کروڑ موبائل صارفین کی تاریخی حد عبور کرلی ہے۔ اس سنگِ میل کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 200 خوش نصیب خواتین کو مفت موبائل فونز دینے کا اعلان کیا گیا۔ تقریب میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب خواتین کے ناموں کا اعلان وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ اور پی ٹی اے چیئرمین نے مشترکہ طور پر کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی خواتین میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال کا بڑھتا رجحان اہم کیوں؟ وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان کی نوجوان نسل ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں...
    واشنگٹن : 2024 میں پیو ریسرچ سینٹر کے 34 ممالک پر کیے گئے سروے کے مطابق، 54 فیصد بالغ افراد نے امریکہ کے بارے میں “اچھی رائے” کا اظہار کیا، جبکہ 31% نے “منفی رائے” دی۔ لیکن رواں سال 11 جون کو پیو سینٹر کے جاری کردہ 24 ممالک کے تازہ سروے میں مثبت شرح گر کر 49% رہ گئی ہے۔ روایتی اتحادی ممالک میں امریکہ کے حوالے سے “اچھی رائے” کی شرح خاصی متاثر ہوئی ہے، جہاں کینیڈا میں 20 فیصد، جاپان میں 15 فیصد، جبکہ نیدرلینڈز، سپین، جرمنی اور فرانس جیسے ممالک میں 10 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے جمعرات کے روز میڈ یا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیو رپورٹ کے ان اعدادوشمار...
    سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ کیا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ججز تبادلہ غیر آئینی نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں۔ تاہم اس بینچ میں شامل جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے نوٹ میں ججز کے تبادلے کو کالعدم قرار دینے کی رائے دی۔ یہ بھی پڑھیں:ججز کا تبادلہ غیر آئینی نہیں، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس پر فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ کے تین ججز نے ججز کی ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا۔آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ججز ٹرانسفر کیس پر فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے ججز کے ٹرانسفر کے خلاف درخواستیں نمٹا دیں۔سپریم کورٹ نے تین دو کی اکثریت سے ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایاعدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔کیس کا پس منظرجسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محمد آصف، جسٹس خادم حسین سومرو کا اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر ہوا تھا، تین ججز کی ٹرانسفر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ...
    پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 200 ملین (20 کروڑ) سے تجاوز کر گئی ہے، جس کی خوشی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے عوام کے لیے خصوصی ایک روزہ مفت پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس آفر میں کیا کچھ ملے گا؟ ✅ 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ✅ 200 آن نیٹ منٹس (اپنے نیٹ ورک پر کالز کے لیے) مدت: صرف 20 جون 2025 کے لیے، 24 گھنٹے تک فعال ہوگا۔ یہ آفر کیسے حاصل کریں؟ تمام نیٹ ورکس پر اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے: ڈائل کریں: *#2200# یہ کوڈ کسی بھی نیٹ ورک (جیسے Jazz، Zong، Telenor، Ufone) سے ڈائل کیا جا سکتا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری میں اہم سنگِ میل پی ٹی...
    کراچی میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے باعث پیش آنے والے مہلک حادثات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ گزشتہ رات 3 بجے شارعِ فیصل پر ایک ریت سے بھرے ڈمپر کے حادثے نے 2 اور قیمتی جانیں لے لیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور حادثہ، 9 گاڑیاں نذر آتش پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ڈمپر کی اوور اسپیڈنگ کے باعث پیش آیا۔ ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک کنارے ویگو ڈبل کیبن پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ویگو میں 5 افراد...
    لاہور: پولیس کی جانب سے منشیات کے مقدمے کی فرانزک رپورٹ گم کرنے پر لاہور کی مقامی عدالت نے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او ہربنس پورہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شکیب عمران قمر نے پراسیکیوٹر کو بھی فرانزک رپورٹ مہیا کرنے کا حکم دیا۔ جج نے کہا کہ اگر سی سی پی او مقدمہ درج نہیں کرتے تو عدالت میں پیش ہوں اور مقدمے کی نقل دو روز تک عدالت میں پیش کی جائے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے رپورٹ پر ہی ملزم کے کیس کا فیصلہ کرنے ہوتا ہے، جب رپورٹ ہی نہیں ہوتی تو عدالت کیا فیصلہ کرے گی۔ پولیس نے ملزم کو فائدہ...
    — فائل فوٹو  حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کےلیے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات دے دیے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں، چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ چینی کی قیمت میں...
    کونسل کے رہنمائوں نے کہا کہ عالم اسلام کی جانب سے ایران نے ہمیشہ فلسطینی مسلمانوں کی نہ صرف کھل کر حمایت کی بلکہ مقاومت کی تحاریک کو اخلاقی، سفارتی سطح پر سپورٹ بھی دی اور اسلامی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسرائیل کے قبلہ اول بیت المقدس پر ناجائز اور ناپاک قبضے کے خلاف ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے عالمی سطح پر کھل کر صدائے احتجاج بلند کی۔  اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِاعظم نےچینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافےکی روک تھام کیلئےبڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کی منظوری دےدی،ایف آئی اے،آئی بی،ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات تفویض کردیئے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نےذخیرہ اندوزوں، قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن میں ملوث عناصر کیخلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کےمطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف چھاپے،گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات شامل ہوں گے،متعلقہ اداروں نے اپنی کارروائیاں تیزکردیں، آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر ایکشن متوقع ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ 2023 اور 2024 کے درمیانی عرصے میں جنگوں کے دوران 21,480 خواتین اور 16,690 بچے ہلاک ہوئے۔ ان میں 70 فیصد خواتین اور 80 فیصد بچوں کی ہلاکتیں غزہ میں ہوئیں۔ دنیا کے ہر بحران کا خمیازہ عوام بھگتتے ہیں، فولکر ترک او ایچ سی ایچ آر نے بتایا کہ گزشتہ سال مسلح تنازعات میں انسانی حقوق کے 502 محافظ ہلاک اور 123 لاپتہ ہوئے۔ ایسے بیشتر واقعات جن ممالک میں پیش آئے ان میں زیادہ تر مغربی ایشیا، شمالی افریقہ، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا میں واقع ہیں۔ سب سے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، دوران سماعت  جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس تبادلے کا کوئی اختیار نہیں۔ ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت آئین کے آرٹیکل کی ہم آہنگ تشریح کرے۔ آرٹیکل 200 اور آرٹیکل 175 میں ٹکراؤ ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس تبادلے کا کوئی اختیار نہیں، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ خالی جج کی سیٹ پر مستقل تبادلہ نہیں ہو سکتا ۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس میں تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مختصر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل سمیٹتے ہوئے کہا کہ ججز ٹرانسفر غیر قانونی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیاسی تبادلے کیے گئے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور سینئر قانون دان منیر اے ملک نے جواب الجواب میں دلائل دیے، تمام وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ...
    جنیوا (نیوز ڈیسک) ایران اسرائیل جنگ کے معاملہ کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش جاری ہیں، یورپی وزرائے خارجہ کا تہران کیساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ کر لیا۔ خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ یورپی وزرائے خارجہ نے ایران سے جوہری مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذاکرات کا آغاز جمعہ کو جینوا میں ہو گا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ مذاکرات کریں گے۔ خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات میں شریک ہوں گے، مذاکرات کیلئے امریکی رضا مندی شامل ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ پہلے یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس سے جرمنی کے مستقل مشن پر ملاقات کریں گے...
    سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سماعت مکمل کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل مکمل کئے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس تبادلہ کا کوئی اختیار نہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ کیا ماضی میں کسی جج کا آرٹیکل 200 کے تحت تبادلہ ہوا جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ماضی میں ججز ٹرانسفر کی کوئی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف جاری فوجی ٹرائل گزشتہ تین ہفتوں سے معطل ہے۔ ان کے وکیل نے بدھ کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ یہ کارروائی کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر میاں علی اشفاق نے کہا کہ تین ہفتوں سے مقدمے کی سماعت معطل ہے، لیکن امکان ہے کہ یہ جلد دوبارہ شروع ہو جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کارروائی کسی بھی دن دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ بیریسٹر اشفاق، جو جنرل (ر) فیض حمید کی قانونی ٹیم کی سربراہی دو ساتھی وکلاء کے ہمراہ کر رہے ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے مقدمے کی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کے خلاف کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم بینچ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعلان کیا کہ کیس کا مختصر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے جواب جمع سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے سیاسی بنیادوں پر تبادلے کیے گئے، جو کہ غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کے تقاضوں کے برعکس ان...
    آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا فوجی عدالت کے تحت ہونے والا مقدمہ پچھلے 3 ہفتوں سے مؤخر ہے۔ ان کے وکیل، بیرسٹر میاں علی اشفاق کے مطابق اس وقت تقریبا 65 سے 70 فیصد سماعت مکمل ہو چکی ہے اور انہیں امید ہے کہ مقدمے کی کارروائی قریبی دنوں میں دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:فیض حمید کا ٹرائل مکمل، عمران خان اور بیرسٹر گوہر آمنے سامنے، نصرت جاوید کے اہم انکشافات انگریزی روزنامے میں شائع روپورٹ کے مطابق سابق جنرل فیض حمید کے وکیل نے بتایا کہ ان کی فلائٹ کی وجہ سے اور دیگر وجوہات کی بنا پر انہوں نے درخواست کی ہے کہ سماعت جلد ختم کیا جائے تاکہ...
    پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اوول آفس میں تفصیلی ملاقات کی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک خصوصی ظہرانے میں بھی شرکت کی۔ امریکی وفد میں سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو، سینیئر مشیر سٹیو ویٹکوف اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی امریکی نمائندہ شامل تھے، جبکہ پاکستانی وفد میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اور وزیر داخلہ بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کے مثبت اور نتیجہ خیز کردار کو سراہا اور پاکستانی قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے،جس کی برانڈ ویلیو 1.1ارب ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی ہے ،جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں34فیصد زائد ہے۔یہ کامیابی عالمی ایوی ایشن انڈسٹری میں جدت اور عمدہ کارکردگی کیلئے سعودیہ کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ایک سرکردہ اور آذاد برانڈ ویلیو ایشن کنسلٹنسی ادارے ’’برانڈ فنانس‘‘نے اس گروتھ کو2025کیلئے عالمی سطح پر ایئر لائنز برانڈز پر اپنی جامع سالانہ رپورٹ میں بھی تسلیم کیا ہے۔اس عمل میں برانڈ کی ویلیو ایشن کے تعین کیلئے مختلف عوامل پر غور کیا جاتا ہے،جس میںکاروباری کارکردگی ،اسٹریٹجک اقدامات اور مسافروں کے تاثرات وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔اس سنگ میل کے حصول میںاہم کامیابیوں میںسعودیہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 جون 2025ء) نازک علاقائی سیاسی حالات اور امدادی وسائل میں نمایاں کمی کے باوجود حصول تحفظ کے لیے پناہ گزینوں کے حقوق کی حمایت میں کمی نہیں آئی۔ 29 ممالک میں لیے گے جائزے کی رو سے لوگ سمجھتے ہیں کہ امیر ممالک کو پناہ گزینوں کی مدد کے حوالے سے مزید ذمہ داری لینی چاہیے۔20 جون کو منائے جانے والے پناہ گزینوں کے عالمی دن سے قبل عالمی تحقیقی و مشاورتی ادارے 'اپسوس' نے بتایا ہے کہ ان ممالک میں 67 فیصد لوگ اس نقطہ نظر کے حامل ہیں کہ پناہ کے خواہش مند لوگوں کو ضروری مدد کی فراہمی ہونی چاہیے۔ اگرچہ یہ تعداد گزشتہ سال اس خیال کے حامی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 جون 2025ء) گزشتہ سال جنگوں میں انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں سمیت 48,384 شہریوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ مسلح تنازعات میں بچوں اور خواتین کی ہلاکتوں میں چار گنا اضافہ ہو گیا ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے بتایا ہے کہ 2023 اور 2024 کے درمیانی عرصہ میں جنگوں کے دوران 21,480 خواتین اور 16,690 بچے ہلاک ہوئے۔ ان میں 70 فیصد خواتین اور 80 فیصد بچوں کی ہلاکتیں غزہ میں ہوئیں۔ Tweet URL گزشتہ سال مسلح تنازعات میں انسانی حقوق کے 502 محافظ ہلاک اور 123 لاپتہ ہوئے۔(جاری ہے) ایسے بیشتر واقعات جن ممالک میں پیش آئے ان میں زیادہ تر مغربی...
    کانفرنس کے دوران برادر ہمسایہ اسلامی ملک، اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب اور دہشتگرد ریاست اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فلسطین اور ایران کے مظلوم عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کے زیراہتمام المصطفیٰ ہاوس لاہور میں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت کنویئنر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔ کانفرنس میں ممتاز علماء کرام، ماہرین تعلیم، پروفیسرز، اساتذہ، خطباء، مدارس دینیہ کے اساتذہ، وکلاء، تنظیمی نمائندگان اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں موجودہ متنازعہ نصاب تعلیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہلِ تشیع، اہلسنت اور محبانِ اہلبیتؑ کے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایران اسرائیل جنگ دھمکی ڈونلڈ ٹرمپ عاصم منیر فیلڈ مارشل ملاقات وی نیوز