2025-11-04@20:34:36 GMT
تلاش کی گنتی: 6719
«نوجوان کی لاش»:
(نئی خبر)
اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،19بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت سمیت 11جوان شہید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 19بھارتی سپانسرڈخوارج جہنم واصل ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت سمیت 11جوان وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 19بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت شہید ہو گئے، خوارجیوں سے مقابلے کے دوران 9جوان بھی وطن پر قربان ہوئے،نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، گل امیر شہدا میں شامل ہیں۔ مالی سال 2022-26 پاکستان کی تاریخ کے بدترین معاشی...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 36 درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آئینی بنچ میں جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ تھے ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ میں شامل تھے ۔دوران سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف چھتیس درخواستوں پرسماعت براہ راست دکھانے کی درخواستیں منظور کرلیں۔جسٹس جمال...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ملائیشیا میں سرکردہ صنعتی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں،وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی ملائیشیا کے نائب وزیرِ سرمایہ کاری، تجارت و صنعت لیو چِن ٹونگ سے ملاقات کی ،ملاقات پاکستان۔ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر کوالالمپور میں ہوئی ،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ،آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹر، آٹو موٹیو، ایوی ایشن اور حلال فوڈ کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی ،پاکستانی اور ملائیشین کمپنیوں کے درمیان ایگرو فوڈ، جیلاٹین اور سی فوڈ کے 10 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ،دونوں رہنماؤں نے وزرائے اعظم شہباز شریف اور انور ابراہیم کے درمیان کامیاب...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے 36 درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ میں شامل تھے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ براہ راست نشریات عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لیے ہوتی ہیں تاہم اس کا غلط استعمال بھی ہو جاتا ہے۔ ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم لائیو اسٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے، اس کا غلط...
کوالالمپور: وزیراعظم شہباز شریف کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری پیش کی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد اور گرد و نواح میں قائم مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کی جانب سے سوسائٹیوں اور منصوبوں کے بارے میں گمراہ کن تشہیر کرنے کی خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔کمپٹیشن کمیشن کے مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ اور آفس آف فیئر ٹریڈ نے اس سلسلے میں وسیع ڈیٹا اور شواہد اکھٹے کئے ہیں، جن سے ظاہر ہوا کہ مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ڈویلپرز عوام کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لئے غلط اور بے بنیاد دعوے اور تشہیر کرتے ہیں جن سے عوام کو نقصان پہنچتا ہے۔یہ انکوائری خاص طور پر ان منصوبوں کے خلاف کی جا رہی ہے جو اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری یا کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی درخواستوں پر نمبر الاٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں کی درخواستوں کو نمبر الاٹ کردیا گیا ہے جو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے انتظامی فیصلوں کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار نے الگ الگ آئینی درخواستیں دائر کی تھی اور اس کے بعد جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بھی الگ،الگ آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچوں ججوں نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے انتظامی...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی صوبہ کسی کی جاگیر نہیں ہے، ہمارا معافی کا ایشو نہیں متاثرین کو ریلیف دیں، پنجاب میں لوکل باڈی سسٹم ہونا چاہیے، صوبے پر رحم کریں بلدیاتی نظام کو بحال کیا جائے، عدم اعتماد لانے تک ابھی ہماری بات نہیں گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پنجاب کسی کی جاگیر نہیں، ہمارا ایشو معافی نہیں عوام کو ریلیف دلانا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ہم چیف منسٹر سے سوال کرتے ہیں تو انگلیاں توڑنے کی بات کی جاتی ہے، ہمارا بھی کیپٹل...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر آئینی درخواستیں ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لی ہیں۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق رجسٹرارآفس نے تمام درخواستوں کو باقاعدہ نمبرالاٹ کردیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجازاسحاق، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے الگ الگ آئینی درخواستیں دائرکیں۔ پانچوں ججز نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے انتظامی فیصلوں کو چیلنج کیا تھا۔ مزید :
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: اجمل بلوچ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دارالحکومت کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے جو احکامات دے رکھے ہیں۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ اسلام آباد کے تمام شہری ایک ہفتے کے لائسنس حاصل کر لیں۔ کسی بھی شہری کو بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے لیکن ایک ہفتہ کے اندر ہر شہری کو لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کرنا درست فیصلہ نہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام...
پاکستانی ڈاکٹرز نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 9 دن کی جدوجہد کے بعد ایک ایسے مریض کی جان بچالی ہے جس کا دل اور پھیپڑے ناکارہ ہوگئے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قائم این آئی سی وی ڈی کے طبی ماہرین نے پاکستان میں پہلی بار مریض کو دل اور پھیپھڑوں کے ناکارہ ہونے پر 9 دن تک جدید ترین مشین ای سی ایم او پر رکھا۔ طبی ماہرین نے یہ پیچیدہ عمل کامیابی سے انجام دیا، جس کے بعد مریض صحتیاب ہو گیا ہے۔ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب آپریشن کے بعد ایک نوجوان مریض کے دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا، جس پر این آئی سی وی ڈی کی ماہر ٹیم نے بیک...
سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری متحرک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی. جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبوں کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدرِ مملکت نے وفاقی وزیرِ داخلہ کو موجودہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں، وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدر کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی اور مختلف صوبوں کے درمیان رابطوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی نگران حکومت کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی ڈاکٹریٹ لیڈرشپ اینڈگورننس کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پہانگ کی ملکہ تنکوعزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا۔وزیراعظم شہبازشریف نے اعزازی ڈگری دینے کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 4 دہائیوں سے زائد عرصےتک صوبہ پنجاب کےعوام کی بطورخادم خدمت کی. اب پاکستان کےوزیراعظم کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کررہا ہوں، ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کےساتھ عوام کی خدمت کرتاہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بین...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر معروف نوحہ خواں و منقبت خواں شاہد علی شاہد اور دستہ امامیہ کے صاحب بیاض عاطر حیدر سمیت دیگر نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شرکاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل...
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مرکزی بازار کے ایک نجی بینک میں دن دیہاڑے بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں مسلح افراد 15 لاکھ 60 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 6 سے 7 حملہ آور اچانک بینک میں داخل ہوئے، عملے کو یرغمال بنایا اور کیش کاؤنٹر سے نقدی لے اڑے۔ واقعے کے دوران بازار میں افراتفری پھیل گئی اور خوف کے باعث دکانداروں نے فوری طور پر اپنی دکانیں بند کردیں۔ ڈکیتی کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ پولیس حکام کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا میں میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے، صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جس کے بعد اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 98 تک جا پہنچی ہے، یوں صوبے بھر میں رواں سال کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 880 تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں چارسدہ اور مردان سرِفہرست ہیں، جہاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال...
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد اور گرد و نواح میں قائم مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رئیل سٹیٹ ڈویلپرز کی جانب سے سوسائٹیوں اور منصوبوں کے بارے میں گمراہ کن تشہیر کرنے پر قانونی کارروائی کرے گا۔ جاری بیان کے مطابق کمپٹیشن کمیشن کے مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ اور آفس آف فیئر ٹریڈ نے اس سلسلے میں وسیع ڈیٹا اور شواہد اکھٹے کئے ہیں جن سے ظاہر ہوا کہ مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ڈویلپرز عوام کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لئے غلط اور بے بنیاد دعوے اور تشہیر کرتے ہیں جن سے شہریوں کو نقصان ہوتا ہے۔ یہ انکوائری خاص طور پر ان منصوبوں کے خلاف کی جا رہی ہے جو اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری یا کیپٹل ڈویلپمنٹ...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 1،173 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ڈینگی کے 345 کیسز، رواں سال پہلی موت کراچی میں رپورٹ ڈان کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے ایک دستاویز کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ مجموعی کیسز میں سے 817 کیسز دیہی علاقوں سے جبکہ 356 کیسز شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈینگی سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث 17 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں خاص طور پر ہائی رسک اور ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں 2،097 مقامات پر فوگنگ (دھویں کا چھڑکاؤ) کی گئی۔ ان...
سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 36 درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آئینی بنچ میں جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ تھے، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ میں...
آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹاپ آرڈر بلے باز مارنس لبوشین کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز کو بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مچل مارش ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی کریں گے۔ ون ڈے اسکواڈ میں میتھیو شارٹ، مچل اوون اور میتھیو رینشا کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل...
---علامتی فوٹو کمپیٹیشن کمیشن کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی گمراہ کُن تشہیر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سی سی پی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائری کی جائے گی، کمپیٹیشن کمیشن کے مارکیٹنگ انٹیلیجنس یونٹ نے ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔سی سی پی کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز کے غلط، جھوٹے دعوؤں پر قانونی کارروائی کی جائے گی، کمپیٹیشن کمیشن نے عوام سے شواہد اور شکایات جمع کروانے کی اپیل کی ہے۔سی سی پی کا کہنا ہے کہ کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز گمراہ کُن تشہیر کے لیے اسلام آباد کا نام استعمال کرتی ہیں، این او سی اور سی ڈی اے وابستگی کے جھوٹے...
قومی ائیرلائن( پی آئی اے) نے برطانیہ جانے والوں کیلئے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد سے مانچسٹر کی پہلی پرواز 25 اکتوبر کواڑان بھرے گی۔تفصیل کے مطابق کئی برس کے تعطل کے بعدپی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال ہو گیا ۔پی آئی اے کی پہلی پرواز 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لئے روانہ ہوگی ، فضائی آپریشن کی بحالی دونوں ممالک کے درمیان سفری، تجارتی اور عوامی روابط کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایئرلائن کی برطانوی فضائوں میں واپسی ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ پرواز دونوں ملکوں کو مزید قریب لائے...
سٹی42: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے والی ایئرلائنز کی 6 ماہ کی کارکردگی پر مبنی رینکنگ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2025 سے جون 2025 کے درمیان پروازوں کی منسوخی اور بروقت آمدورفت کے اعتبار سے مختلف ایئرلائنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اندرون ملک پروازوں کی سب سے کم منسوخی کے حوالے سے فلائی جناح سرفہرست رہی، جس کی فلائیٹ ریگولیٹری 95.46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایئرسیال دوسرے، پی آئی اے تیسرے، ایئربلیو چوتھے اور سیرین ایئر آخری نمبر پر رہی۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا بروقت پروازوں کی فہرست میں ایئرسیال پہلے نمبر پر آئی، جس کے بعد فلائی جناح دوسرے، پی...
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ملکی و بین الاقوامی ایئرلائنز کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق پروازوں کی فہرست میں کراچی سے مسقط (اومان ایئر)کی پروازڈبلیو وائی 324، کراچی سے دبئی (ایمریٹس)کی پروازای کے 609، کراچی سے عدیس ابابا (ایئر پلن)کی پروازای ٹی 695، کراچی سے دبئی (ایئر بلیو)کی پروازپی اے 110، کراچی سے سکھر (سیرین ایئر)کی پروازای آر 560 ، کراچی سے اسلام آباد (ایئر سیال)کی پروازیںپی ایف 125 اور 123 منسوخ کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ کراچی سے لاہور (ایئر سیال)کی پروازیں پی ایف 145 اور 143 ، کراچی سے سیالکوٹ (ایئر سیال )کی پرواز پی ایف 135 ، کراچی سے...
سپریم کورٹ نے 26ویں ترمیم کیس کی عدالتی کارروائی براہِ راست نشر کرنے کی درخواستیں منظور کر لیں ۔ سماعت کے آغاز پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل روسٹرم پر آئے اور مؤقف اختیار کیا کہ فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے ان کی درخواست پر اعتراضات لگائے گئے ہیں، جن کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی جا چکی ہے، استدعا ہے چیمبر اپیل پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔ شاہد جمیل نے مزید کہا کہ ہماری درخواست پر بھی بنچ کی تشکیل کے حوالے سے اعتراضات ہیں، لہٰذا اسے دیگر درخواستوں کے ساتھ سنا جائے، مشاورت کے بعد بنچ نے درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔ بعد ازاں جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ حسین...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پارکوں کے کمرشل استعمال سے متعلق جماعت اسلامی کی جانب سے مئیر کراچی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر میئر کراچی، ڈائریکٹر پارکس اور ڈی جی کے ڈی اے کو 21 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں پارکوں کے کمرشل استعمال سے متعلق جماعت اسلامی کی جانب سے مئیر کراچی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ مرتضیٰ وہاب نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکوں پر کمرشل سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میئر کراچی نے رفاہی پلاٹوں کو...
’جیو نیوز‘ گریب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرتا ہوں۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنا اعزاز ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے تک پنجاب کے عوام کی بطور خادم خدمت کی، اب پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم دنیا کی ایک معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہونا باعث اعزاز ہے، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا مرکز...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایکس اکاونٹ پوسٹس کو غیر قانونی قرار دیکر ہٹانے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو2 ہفتوں میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کرلیا گیا۔ درخواست میں دوران قید ایکس اکاؤنٹ...
سمندری طوفان شکتی کے باعث کوئٹہ اور گردونواح کے علاقے مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں آگیا، جس کے باعث حد نگاہ بھی کم ہوکررہ گئی ہے۔ سمندری طوفان شکتی کے اثرات بلوچستان تک پہنچ گئے، وسطی اور شمالی بلوچستان کے کئی علاقے شدید گرد و غبار اور مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں آگئے۔ جس کے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فضا گرد آلود ہونے سے حدِ نگاہ انتہائی کم ہوگئی ، شدید گرد آلود موسم کے باعث شہریوں، خصوصا دمہ اور سانس کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مکران کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرنے والے سمندری طوفان شکتی کے نتیجے میں ہوئواں کا رخ سمندر کی جانب ہو گیا ہے، جس...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے مبینہ غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ایکس اکاؤنٹ پوسٹس کو ہٹانے اور بلاک کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام فریقین کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور دیگر متعلقہ فریقین سے بھی تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک کیس...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی آئینی سربراہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا دونوں برادر ملک نوجوان آبادی سے مالا مال ہیں، ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں، جن سے وہ انسانیت کی...
---فائل فوٹو صوبۂ سندھ کے شہر نواب شاہ سے 7 سال کی بچی کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے ملی ہے۔ بچی کے کان اور بازو کٹے ہوئے ہیں۔دوسری جانب بچی کے والدین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قاتلوں کی گرفتار کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، قاتلوں کو جَلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت،لائیو سٹریمنگ سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان ان لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دی جبکہ لائیو سٹریمنگ سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے ہماری درخواست پر اعتراضات لگے،اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی ہے،استدعا ہے پہلے چیمبر اپیل پر فیصلہ کیا جائے۔ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج آئینی بنچ نے مشاورت کے بعد درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔ خواجہ حسین...
---فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسد قیصر کو عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی پی پی کو عدم اعتماد کی تحریک لانے کی پیشکش پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور علیمہ خان ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز پارٹی کی مسقبل کی قیادت ہیں، آصف زرداری کشیدگی کم کرنے کے ماہر ہیں، طویل تجربہ ہے وہ تصادم میں یقین نہیں رکھتے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نہروں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے جو مل کر طے کیے گئے، پیپلز پارٹی اور ن...
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہبازشریف کا انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا میں تقریب سے خطاب کیا۔ وزیراعظم کو لیڈر شپ اینڈ گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا،وزیراعظم کو انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سےڈگری دی گئی،ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ نے وزیراعظم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی۔
ابوظبی کے سائنسدانوں نے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا، ماہرین نے جدید مائع ایندھن والا راکٹ انجن تیار کیا۔ ابوظبی کے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے تحقیقی ادارے ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ (ٹی آئی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کامیابی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا پہلا مائع ایندھن سے چلنے والے راکٹ انجن کی تیاری کے بعد اس کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا، مستقبل میں عرب دنیا کے مریخ اور چاند مشنز کی راہ بھی ہموار ہوگئی۔ مائع ایندھن والے راکٹ انجن جدید خلائی تحقیق کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں اور دوبارہ استعمال کے قابل...
کوالا لمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سےپی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سے اعزازی ڈگری کی تقریب ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازاگیا،وزیراعظم شہبازشریف کو پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ)لیڈرشپ اینڈ گورننس کی ڈگری دی گئی،پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ سکندریہ نے اعزازی ڈگری دی۔ مزید :
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم افغان گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 4 لیپ ٹاپس اور ایک آئی پیڈ برآمد کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ، عثمان اللہ اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے خلاف متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق ملزمان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے تاکہ انہیں قرارِ واقعی سزا دلائی...
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ پر عوامی اعتماد کم ہو رہا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو سکی، تاہم امید ہے کہ کل ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سیف اور بیرسٹر علی ظفر کی بانی سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ شام 4 بجے ایک پریس کانفرنس کریں گے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے عدالتی نظام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2023ء اور 2024ء کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24...
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت کا پی ٹی آئی کے تینوں راہنماوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استنی کی درخواست مسترد کردی پی ٹی آئی راہنماوں کیجانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضی طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-08-37 جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-06-23 کراچی(پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر اور معروف قبائلی شخصیت سید امان شاہ نے ملکی معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کیلئے ہمیں وقتی فیصلوں کے بجائے طویل المدتی پالیسی سازی پر توجہ دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں اقتصادی فیصلے سیاسی مفادات کی نذر ہوتے رہے جس کی وجہ سے آج ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے بغیر پاکستان کی معیشت کبھی بھی مستحکم نہیں ہوسکتی۔ قدرتی وسائل سے مالا مال اس خطے کو اگر جدید انفراسٹرکچر، تعلیمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کے جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کیاہے جس میں کہا گیاہے کہ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں،تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں،صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے (23 ستمبر 2024) کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں،تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں،وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش کی،نظرثانی کا دائرہ محدود ہوتا ہے، نیا مقدمہ نہیں کھولا جا سکتاصرف وہ فیصلے نظرثانی کے قابل ہوتے ہیں جن میں واضح...
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی رکن رائنا سعید خان پر کرپشن کے سنگین الزامات کے بعد ایف آئی اے کا ادارہ حرکت میں آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی رکن رائنا سعید خان کے خلاف مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیے۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کو اسلام آباد کے رہائشی محمد سعید نے وائلڈ لائف بورڈ میں سنگین بے ضابطگییوں کی نشاندہی کرتے ہویے درخواست دی۔ جس پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری...
اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی سابق ممبر رعنا سعید خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق رعنا سعید خان پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹیسز کا الزام ہے۔متن کے مطابق سابق ممبر اسلام آباد وائلٹ لائف بورڈ نے دارالحکومت کے چڑیا گھر کی بحالی کےلیے رقم نجی اکاؤنٹ میں لی۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ رعنا سعید مبینہ طور پر براؤن ریچھ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ہیں جبکہ ان پر ادارے کے مالی امور میں بھی کرپشن کا الزام ہے۔
فائل فوٹو۔ قومی ایئر لائن کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، کراچی سے ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 کو منگل کی صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا۔ ایئر لائن ذرائع بتایا کہ نئے شیڈول کے مطابق پرواز اب منگل کی دوپہر ساڑھے 12بجے روانہ ہوگی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز میں تاخیر آپریشنل وجوہات کے باعث ہے، مسافروں کو آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے بوئنگ777 ایل آر طیارے کے لینڈنگ گیئر کی تبدیلی کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔ یہ طیارے ٹورنٹو کیلئے براہ راست اور نان اسٹاپ پروازوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن ٹورنٹو کی طویل پرواز بوئنگ 777۔...
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین سے ملاقات؛عالمی سطح پر مزید تعاون اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور
سٹی 42: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، جناب فلیپو گرانڈی کے ساتھ وفد کی سطح پر ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے سیفران، امور کشمیر و گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، جناب فلیپو گرانڈی کے ساتھ وفد کی سطح پر ملاقات کی۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پاکستان میں مہاجرین، بالخصوص افغان مہاجرین سے متعلق انسانی بنیادوں پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کی مسلسل معاونت کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے عہدے میں توسیع انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 46 برسوں سے لاکھوں مہاجرین کی فراخ دلی سے میزبانی کرتا آ رہا ہے۔انہوں...
وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ آپ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے آج احتجاجا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آٹ کیا، اور مریم نواز کے بیان کی شدید مذمت کی۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی...
پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ آپ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے آج احتجاجاً قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آؤٹ کیا، اور مریم نواز کے بیان کی شدید مذمت کی۔ مزید پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجا پرویز اشرف نے کہاکہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا 29واں اجلاس ہوا جس میں 171 نکاتی ایجنڈا ریکارڈ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک کی تقسیم شروع کرنے اور سیلاب متاثرین کے لئے حتمی امدادی پیکج کی منظوری دی۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ، پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ، جزوی طور پر گرنے پر3، کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر 1.5لاکھ تک، بڑے مویشی پر پانچ لاکھ تک اور چھوٹے جانوروں کے مرنے پر 50ہزار روپے، سیلاب کے دوران 25فیصد فصل کے نقصان پر 20ہزار فی ایکڑدینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔...
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹس بحالی کا خیرمقدم، پیغام میں کیا کہا؟
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 اکتوبر 2025 سے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد اور مانچسٹر کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ پی آئی اے کی دو ایئر ہوسٹسز کے ہمراہ موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مبارک ہو! پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کا آغاز کرے گی، یوں یہ برطانیہ کی فضاؤں میں واپس آنے والی پہلی پاکستانی ایئرلائن بن جائے گی۔ Mubarak! PIA is set to make...
سٹی 42 : رواں ماہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی براہ راست پرواز ہو گی۔ براہ راست پرواز 25 اکتوبر کو روانہ ہو گی۔ اس حوالے سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی مبارکباد کا پیغام جاری کیا۔ جین میریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر پرواز کے لیے تیار ہے, یہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی براہ راست پرواز ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا پاکستانی کیرئیر ہے جو کہ برطانوی آسمانوں پہ لوٹ رہا ہے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے نئے عہدیداروں کا انتخاب؛ وفاقی وزیر چودھری...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین سال بعد سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم و دیگر کے خلاف توہین عدالت کا کیس ختم کر دیا۔پاناما کیس سے متعلق نواز شریف کے حق میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے مبینہ بیان حلفی کے حوالے سے توہین عدالت کا کیس عدالت نے غیر موثر ہونے پر نمٹا دیا۔چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم عدالت میں پیش نہ ہوئے۔وکیل نے بتایا کہ رانا شمیم نے معافی نامہ جمع کروایا تھا اس کے بعد کیس لگا ہی نہیں، اب یہ کیس غیر موثر ہوچکا ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ کیس کافی عرصے بعد مقرر ہوا...
پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روز قبل جاتی امرا لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبائی سطح پر پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مزید پڑھیں: سندھ اور پنجاب کشیدگی، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کرلیا ملاقات کے دوران وزیراعظم نے تجویز دی کہ اگر مریم نواز اپنے بیانات میں نرمی اختیار کریں تو پیپلز پارٹی بھی محاذ آرائی سے گریز کرے گی۔ تاہم نواز شریف نے اپنی بیٹی...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خود کش حملے میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت سے متعلق استغاثہ سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔ درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گل نسا پر تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ ملزمہ کا کوئی تعلق خود کش حملہ آور یا دیگر ملزمان سے ثابت نہیں ہوا۔ ایف آئی آر میں نام یا حلیہ بھی واضح نہیں کیا گیا۔ ملزمہ کی شناختی پریڈ نہیں کرائی گئی اور نہ ہی اقبالی بیان کرایا گیا۔ وکیل کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج بالکل واضح نہیں جس سے شناخت کی جاسکے۔ خود کش حملہ آور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ’’حکومت تو مجبور ہے، لیکن پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟‘‘۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف قوم کا مؤقف واضح ہے، لیکن سیاسی جماعتوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے عوام نے جس ولولے کے ساتھ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، وہ قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے امریکا کے نام نہاد ٹرمپ امن منصوبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ وہ ہمیشہ فلسطین اور حماس کے مؤقف کے ساتھ کھڑے...
سابق کرکٹر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان حالیہ دنوں علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم شعیب ملک کی پوسٹ نے ان افواہوں کی یہ کہتے ہوئے تردید کر کہ ثنا جاوید کے ساتھ وقت گزارنا ہمیشہ خوشگوار ہوتا ہے۔ جس کے بعد ان کے درمیان علیحدگی کی تمام افواہیں غلط ثابت ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک نے ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ثنا جاوید نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک فیشن اسٹائلسٹ نے ان کے تعلقات کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ دونوں کو نظر بد سے محفوظ رکھے، انہوں نے لکھا کہ یہ بہت...
سندھ ہائی کورٹ نے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے متعلق درخواست پر فیکٹری اور گودام علاقے سے منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے میں جاں بحق نوجوان کی والدہ کی پٹاخوں کے غیر قانونی گودام کی منتقلی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا، جواب میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے حادثے کے بعد قانونی دائرہ اختیار کے مطابق کارروائی کی، مذکورہ عمارت میں پٹاخوں کی دکان کا ابتدائی لائسنس اسسٹنٹ کمشنر کراچی کینٹ نے 1971 میں جاری کیا تھا۔ سول ڈیفنس کا جاری این او سی ریٹیل دکان تک محدود تھا، این او سی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین سال بعد سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم و دیگر کے خلاف توہین عدالت کا کیس ختم کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاناما کیس سے متعلق نواز شریف کے حق میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے مبینہ بیان حلفی کے حوالے سے توہین عدالت کا کیس عدالت نے غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دیا۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ وکیل نے بتایا کہ رانا شمیم نے معافی نامہ جمع کروایا تھا اس کے بعد کیس لگا ہی نہیں، اب یہ کیس غیر مؤثر ہوچکا ہے،...
لاہور: جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ حکومت تو مجبور ہے، لیکن پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور اور کراچی کے عوام نے فلسطینیوں سے جس فقید المثال انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا ہے، وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے امریکا کے نام نہاد ’ٹرمپ امن منصوبے‘ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور فلسطینیوں کے حق میں اپنے مؤقف کو واضح کر دیا ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی عوام اور حماس کے فیصلوں کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
مظفرآباد: وادی لیپہ میں پاک فوج لیپہ گارڈ اور فور میڈیکل بٹالین کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔ یہ کیمپ پاک فوج اور محکمہ صحت لیپہ کے باہمی اشتراک سے لگایا گیا، جس کا مقصد علاقے کے دور دراز اور کم وسائل رکھنے والے افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر میڈیکل ڈاکٹرز، سرجنز، ڈینٹل اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور میڈیکل آفیسرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ خواتین، بزرگ، بچے اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ مریضوں اور ان کے اہل خانہ...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران آندھی، جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا اسٹرکچر کچے گھر، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپرہائی وے پرنجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، متوفی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے ڈیوٹی افسرسکندرکے مطابق مقتول کی عمر30 سال کے قریب ہے، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نتنظیم اسلامی پاکستان کے امیر شجاع الدین شیخ کی ہدایت پر امیر حلقہ حیدرآباد امجد حسین چنہ و دیگر نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امجد حسین چنہ نے کہاکہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے اراکین اور دیگر پاکستانیوں کی گرفتاری انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ قابض صہیونی افواج نے پاکستانی شہریوں سمیت کئی افراد کو غیرقانونی طور پر یرغمال بنایا ہے جو عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ہم حکومتِ پاکستان اور او آئی سی سے اپیل کرتے ہیں کہ یہ معاملہ فی الفور اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے اور سیاسی و سفارتی ذرائع استعمال کر کے یرغمال بنائے گئے افراد کی بحفاظت اور فوری رہائی یقینی بنائی...
حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ماحولیاتی آلودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کلیئرنس کے بغیر سڑکوں پر آنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا جائے گا، یہ کریک ڈاؤن حکومت کے وسیع تر ماحولیاتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد دارالحکومت کو "کلین اینڈ گرین اسلام آباد" ماڈل سٹی میں تبدیل کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو 17 اکتوبر سے اسلام آباد پولیس کے تعاون سے شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے...
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ...
—فائل فوٹو لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 9 میں دیرینہ عداوت پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل جبکہ اس کے ڈرائیور کو زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تھانہ ہیئر میں درج ایف آئی آر کے مطابق 29 سالہ احمد جاوید ڈی ایچ اے گیا ہوا تھا، واپس گھر نہ آنے پر ورثاء تلاش کرتے ایک گھر پہنچے تو 2 ملزمان ابوبکر اور عبدالستار 5 نامعلوم ملزمان کے ہمراہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، گھر کے اندر جا کر دیکھا تو احمد جاوید اور اس کا ڈرائیور سہراب فاروق زخمی پڑے تھے، اسپتال لے جاتے ہوئے احمد جاوید دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول احمد جاوید کے...
اسلام آباد پولیس کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی آڈیو کی تردید، افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو کلپ کو من گھڑت اور جھوٹی قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی گمراہ کن افواہیں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی، بلکہ قانوناً جرم ہے، اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کشمیر کے شہریوں سے متعلق دعویٰ بے بنیاد قرار مذکورہ آڈیو میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی سرحد پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کو خاص طور پر نشانہ بنا کر چیک کیا جا رہا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے واضح کیا کہ “یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور...
سٹی 42: جماعت اسلامی نے فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد کردیا،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مظلوموں کا مسئلہ حل نہیں کرتا ،اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے ، کوئی دو ریاستی حل نہیں ایک ہی ریاست ہے اور وہ فلسطین ہے ۔ کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ غزہ میں بمباری ہورہی ہے، فلسطینی ڈٹ کرکھڑے ہیں،غزہ کے لوگ ظلم کاشکار ہیں، قربانیاں دےرہے ہیں،امت مسلمہ ڈٹ کرفلسطینیوں کاساتھ دے،اللہ تعالیٰ فلسطینیوں کو آزادی نصیب فرمائے،اللہ پاک حماس کو کامیابی نصیب فرمائے ۔ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات...
اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، صدر ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ بات چیت کے بعد اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بات چیت کے بعد اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، اس بارے میں حماس کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کی تصدیق کے بعد جنگ بندی فوری طور پر موثر ہو جائے گی اور یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو جائے...
پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کامران غلام کے ولیمے کی تقریب پشاور میں ہوئی جس میں ان کے عزیز و اقارب سمیت کئی ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ ان کے ولیمے کی تقریب میں محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، فخر زمان، نسیم شاہ اور ساجد خان سمیت دیگر مقامی کرکٹرز بھی شریک ہوئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی قومی کرکٹر ابرار احمد کی بھی شادی ہوئی تھی اور ان کے ولیمے کی تقریب چھ اکتوبر کو ہو گی۔
انگلینڈ کی کاؤنٹی ایسٹ سسیکس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مقامی مسجد کے باہر کھڑی کار کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے اس واقعے کو نفرت انگیز جرم (Hate Crime) قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق، 4 اکتوبر کی رات کو پیش آنے والے واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسجد کے ایک رضاکار نے بتایا کہ دو افراد نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر باہر کھڑی کار پر کوئی چیز چھڑک کر آگ لگا دی۔ رضاکار کے مطابق، اس وقت مسجد میں صرف دو افراد موجود تھے جو بروقت باہر نکلنے میں کامیاب...
— فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ٹک ٹاک لائیو فیچر، فیملی وی لاگنگ کے خلاف درخواست پر اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس ملک محمد اویس خالد نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے، پی ٹی اے، وزارت داخلہ سے فوری جواب طلب کرلیا۔ اس حوالے سے درخواست شہری حنا فاطمہ نے وکیل چوہدری رضوان الہٰی کے ذریعے دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹک ٹاک کے لائیو فیچر اور گفٹنگ سسٹم پر مکمل پابندی یا سخت ریگولیشن لگائی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر فیملی وی لاگنگ اسلامی اور آئینی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ ٹک ٹاک نوجوان نسل خصوصاً کمسن لڑکیوں کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے غزہ میں ایک ابتدائی انخلا کی حد (Withdrawal Line) پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اس فیصلے سے حماس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں، اسرائیل کا حماس کے بیان کے بعد ردعمل صدر ٹرمپ کے مطابق اس معاہدے کے تحت جیسے ہی حماس اس فیصلے کی تصدیق کرے گی، اسرائیل اس حد تک اپنی فوجیں پیچھے ہٹا لے گا اور فوری جنگ بندی نافذ ہو جائے گی۔ اس کے بعد تمام باقی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگا۔ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھو دریا پر نوازشریف کو کالاباغ ڈیم نہیں بنانے دیا تو مریم نواز کی کیا حیثیت ہے؟ مریم نواز متنازع کینالوں کی بات کرکے آئینی فورم سی سی آئی کی توہین کر رہی ہیں، سندھو دریا کے پانی پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ریمارکس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے متنازع کینال منصوبے کے متعلق ریمارکس کو سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی اور آئینی فورم کی توہین قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مریم نواز کے ریمارکس کا...
شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان بدر کمرشل ایریا میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی گلے میں پھند لگی لاش ملی ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیابان بدر کمرشل ایریا کے فلیٹ سے خواجہ سرا کی پھندے سے لٹکی لاش کی اطلاع ملنے پر امدادی کارکن اور پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد خواجہ سرا کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ خواجہ سرا کی شناخت ابیہ کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا اصل نام عبداللہ بابر ہے تاہم ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ خواجہ سرا یسریٰ نامی لڑکی کے ہمراہ...
جماعت اسلامی پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت صمود فلوٹیلا کے دیگر شرکاء کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف جامع مسجد درویش پشاور کینٹ سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پشاور، صمود فلوٹیلا پر صیہونی کارروائی کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی پشاور، صمود فلوٹیلا پر صیہونی کارروائی کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی پشاور، صمود فلوٹیلا پر صیہونی کارروائی کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی پشاور، صمود فلوٹیلا پر صیہونی کارروائی کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی پشاور، صمود فلوٹیلا پر صیہونی کارروائی کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی پشاور، صمود فلوٹیلا پر صیہونی کارروائی کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی پشاور، صمود فلوٹیلا پر صیہونی کارروائی کیخلاف...
—فائل فوٹو داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی 21ویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارۂ امتیاز، تمغۂ امتیاز) کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اہم تعلیمی اصلاحات، نصاب کی بہتری اور پالیسی اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کا سب سے اہم فیصلہ وائس چانسلر کی سفارش پر بی ایس کمپیوٹر سائنس پروگرام کی 200 نشستوں میں مختص 40 سیلف فنانس نشستوں کو کم کر کے 20 کرنے کی منظوری تھا۔یہ اقدام طلبہ کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے جس سے یونیورسٹی کی میرٹ پر مبنی داخلہ پالیسی اور جدید و مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کے فروغ کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے...
امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کا کہنا تھا کہ غلامی سے نکلنے کا واحد راستہ انقلابی قیادت کا انتخاب ہے۔ سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ ہی انسانیت کی نجات کا راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا غزہ امن فارمولا امتِ مسلمہ کی بدترین غلامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ امت مسلمہ کے حکمران امریکہ کے غلام اور یہ امت غلاموں کی غلام ہے۔ غلامی سے نکلنے کا واحد راستہ انقلابی قیادت کا انتخاب ہے۔ سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ ہی انسانیت کی نجات کا راستہ ہے۔ امتِ مسلمہ اور انسانیت کی فلاح و کامیابی صرف اور صرف سیرتِ رسول ﷺ کو اپنانے میں ہے۔ نبی اکرم حضرت...
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی، پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے، مقدمہ کے گواہان نے درخواست گزار کو جلاؤ گھیراؤ کرتے نہیں دیکھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ آفس نے سابق سینیٹر اعجاز چودھری کی 10 سال سزا کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 7 اکتوبر کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں سزا کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی،...
اجلاس سے خطاب میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ نومبر میں لاہور میں جماعت اسلامی کا اجتماع تاریخی ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ خوشحال سندھ کے عوام کی حالت زار ناقص گورننس کی بدترین مثال ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو بتانا چاہیے کہ 2000 ارب روپے سے زائد خرچ کرنے کے باوجود سندھ کے عوام کی حالت زار اور محرومیوں کا شکار کیوں ہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ برادر تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف، ڈپٹی جنرل سیکریٹری نواب مجاہد بلوچ، مولانا آفتاب ملک، سہیل احمد...
کراچی ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش ملی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مرنے والے خواجہ سرا اور ایک لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ لڑکی کا موقف ہے کہ لاش چھت کے کنڈے میں ڈوپٹے سے لٹکی دیکھی تھی۔پولیس کے مطابق لڑکی نے محلے والوں کی مدد سے لاش نیچے اتروائی اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اب تک کی تفتیش سے معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کے لیے پروازیں 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر مانچسٹر سے اسلام آباد کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں چلائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے آپریٹنگ پرمٹ مل گیا، پروازیں کب شروع ہوں گی؟ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا تھا کہ قومی ایئرلائن رواں ماہ برطانیہ کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی۔ تاہم اس وقت کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی تھی۔ پی آئی اے کو حال ہی میں برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ اور تھرڈ کنٹری آپریٹر کی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے8بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی۔اجلاس میں دور دراز علاقوں سے پانی لانے کی مشقت سے نجات کیلئے گھر گھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلی نے اجلاس کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر شاباش دی۔اجلاس میں بتایاگیا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں ساڑھے 11لاکھ افراد کا علاج معالجہ کیا گیا۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں 174 افراد کوسانپوں نے کاٹا -فلڈ ریلیف کیمپوں میں موجود سانپ کے کاٹنے کی ویکسین لگانے سے تمام جانیں بچ گئیں۔وزیراعلی نے سانپ کاٹنے کے واقعات میں بروقت علاج...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسرائیلی وزیراعظم اسلامی ممالک غزہ امن منصوبہ نصرت جاوید نیتن یاہو وی نیوز
وزیرِ اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی و قومی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی اور اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا اور آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مزاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف جاتی امرا جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔وزیرِ اعظم نے صدر مسلم لیگ ن کو اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیرِ اعظم نے میاں محمد نواز شریف کو...
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق گزشتہ شب 27 سالہ کھلاڑی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ابرار نے سبز شلوار قمیض میں تصویر بھی شیئر کی۔اس حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ابرار آج کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے، ان کا نکاح ہوچکا ہے، وہ آج دلہن گھر لائیں گے جبکہ ان کا ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا۔جلد اپنی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے والے ابرار ایشیا کپ 2025 ٹورنامنٹ میں اس وقت...
بھارت نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شبمن گل کو روہت شرما کی جگہ بھارتی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ شریاس ایئر کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ دونوں کھلاڑی مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں 19 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک تین ون ڈے میچز کھیلے گی جس کے بعد پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ ون ڈے اسکواڈ: شبمن گل...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جاتی امرا میں اہم ملاقات کی، جس میں قومی امور اور حالیہ غیر ملکی دوروں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: ایک وزیراعظم کو جہاز سے اتارا گیا، آج شہباز شریف کو سعودی جنگی طیاروں نے سلامی دی، مریم نواز میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بڑے بھائی کو حالیہ بین الاقوامی دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا اور آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال، ساتھ ہی کامیاب مذاکرات کی تفصیلات پر بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو آزاد کشمیر میں سیاسی پیش رفت اور مذاکراتی عمل کی کامیابیوں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ دوسری جانب وزیراعظم...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جاتی امراء لاہور میں ملاقات ہوئی ۔(جاری ہے) اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی جاتی امراء رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور اپنے بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات،حالیہ بیرونی دوروں کےحوالے سے آگاہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےاپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے محمد نواز شریف کو آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ کل (اتوار کو )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ملائیشیا کے وزیرِاعظم نے محمد نواز شریف کو بھی دورہ ملائیشیا...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی اور اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا اور آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مزاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف جاتی امرا جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے صدر مسلم لیگ ن کو اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیرِ اعظم نے میاں محمد نواز شریف کو آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مزاکرات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ کل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر...
وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی جاتی امراء لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امراء رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔