2025-05-03@06:10:35 GMT
تلاش کی گنتی: 812
«وزیراعظم ا فس کے میڈیا ونگ سے جاری»:
(نئی خبر)
کراچی: گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) نے کمشنر کراچی ڈویژن کے تعاون سے ایک اعلیٰ سطحی نیڈ اسیسمنٹ اجلاس منعقد کیا جس کا مقصد ادارہ جاتی مسابقت کو مضبوط بنانا، ضلعی انتظامیہ کو بہتر کرنا اور کراچی کے سات اضلاع میں کرائسز مینجمنٹ کو بہتر بنانا تھا۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والی اس تقریب میں شہر کے انتظامی اضلاع کے ایڈیشنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ سیشن کا آغاز ایڈیشنل کمشنر کراچی سید مہدی شاہ کے خطاب سے ہوا جنہوں نے ضلعی انتظامیہ میں بیوروکریٹس کی آئندہ تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مہدی شاہ نے سرکاری افسران کو میٹروپولیٹن میں بڑھتے ہوئے پیچیدہ گورننس کے...
واشنگٹن : نئے سال کے آغاز پر فلسطین اسرائیل تنازعہ اور روس یوکرین تنازعہ جاری ہے اور امن مذاکرات کا راستہ اب بھی کانٹوں سے بھرا ہے۔ لیکن جو بات غیر متوقع ہے وہ یہ ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بارے میں توسیع پسندانہ بیانات نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور لوگوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے صدر کی حیثیت سے ٹرمپ نے باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالنے سے قبل حیران کن ریمارکس دیے ہیں ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ لوگوں کو یہ ضرور سوچنا...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کر گئے۔ سدرہ امین کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ان کے والد کی اطلاع دی گئی۔ ساتھ ہی کرکٹر کی جانب سے والد کی مغفرت کیلئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سدرہ امین نے لکھا کہ اللہ تعالی میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر، اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے باعث شائقین کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ حال ہی میں نیلم منیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں اور ان کی مہندی، نکاح اور برات کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ اب اداکارہ نے اپنے ولیمے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) دولہا محمد راشد نے ولیمے کے دن کالی شیرانی زیب تن کر رکھی ہے جبکہ نیلم چمکدار سلور گرے لباس میں نہایت حسین لگ رہی ہیں۔...
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف (ICC) کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف کے خلاف اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے حق میں بل منظور کر لیا۔ ایوانِ زیریں میں بھاری اکثریت کے ساتھ 243 میں سے 140 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، بل کا عنوان غیر قانونی عدالتی انسدادِ ایکٹ تھا۔ ایوانِ زیریں میں منظوری کے بعد یہ بل سینٹ سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جہاں ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان سے پاس ہونے...
امریکا کی بڑی اشتہاری کمپنیوں کے پاکستان میں جعلی ’سوشل میڈیا‘ اکاؤنٹس بند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بڑے کریک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے چار پاکستانی پبلشرز کے اکاؤنٹس بند کر دیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان پاکستانی پبلشرز نے خود کو ووگ، پیپل میگزین، بل بورڈ، رن وے میگزین، اور گریزیا سمیت بڑے میڈیا برانڈز کے نمائندوں کے طور پر پیش کر کے جھوٹا دعویٰ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس مسئلے نے بڑی کمپنیوں اور ان کی اشتہاری ایجنسیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ اشتہارات دینے سے قبل ان آؤٹ لیٹس کی اسناد کی تصدیق کرنے میں ناکامی پر ان کمپنیز کو لوگوں کی تنقید کا...
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے ایک بار پھر شادی کے موضوع پر بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔ اداکارہ میرا جو 1990 کی دہائی سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں، اپنی بہترین اداکاری اور منفرد بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی شادی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ رپورٹر کے ساتھ گفتگو کے دوران جب نیلم منیر کی شادی کا ذکر آیا تو میرا نے جذباتی انداز میں کہا، ’مجھے بہت افسوس ہے کہ میں اب تک شادی نہیں کر سکی۔ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا اور نہ ہی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔‘ یہ کہتے...
پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کے صحافی ممبران خالد کے ساتھ کھڑے ہیں
کندھکوٹ: جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ایڈوکیٹ شیر افضل مروت نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاکراتی عمل میں تحمل اور سنجیدگی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی تیسری نشست تک فریقین کو ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔شیرافضل مروت نے کہا کہ "چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور بیانات دینا مذاکرات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ خان صاحب نے بہت لچک دکھائی ہے اور کہا ہے کہ اگر مذاکراتی ٹیم کو ملاقات کا موقع نہ بھی دیا جائے، تو تیسرے اور چوتھے سیشن کے لیے بات چیت کا عمل جاری رکھنا چاہیے۔"تحریک انصاف کے رہنما نے یہ بھی واضح کیا کہ تحریری...