2025-11-27@19:13:02 GMT
تلاش کی گنتی: 37611
«کا ارادہ نہیں»:
(نئی خبر)
سٹی42: خیبرپختونخوا میں خطرناک ڈرگ آئس اور غیر قانونی گاڑیوں کا کھربوں روپیہ مالیت کا کاروبار ہو رہا ہے اور خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے میں منشیات اور غیر قانونی گاڑیوں کے کھربوں روپے کے دھندے کو مکمل نظر انداز کر کے اڈیالہ جیل والی سڑک پر روزانہ تماشا لگانے میں مصروف ہے۔ خیبر پختنوخوا کی وادیٔ تیرہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور منشیات کی سپلائی کا خفیہ نیٹ ورک ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات چار سے ساڑھے چار لاکھ غیر قانونی گاڑیاں یہاں جمع کی گئی ہیں اور بہت بڑے پیمانے پر منشات کا کاروبار ہو رہا ہے۔ یہ کام قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ غیر قانونی گاڑیوں کا...
(اویس کیانی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت، جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں،قوم اور ریاست امن دشمنوں کے سامنے متحد کھڑی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
لاہور:(نیوزڈیسک) اسکولوں کے اوقات کم کر کے صرف 2 گھنٹے کر دیے گئے، جس کے تحت اوقات کار 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹیوز مینجمنٹ اتھارٹی نے وسط مدتی اسکول بیسڈ اسیسمنٹ 2025-26 کے لیے ڈیٹس شیٹ جاری کر دی ہے۔ جس کے تحت کلاس 1 سے 8 تک کے طلباء کے لیے پہلے امتحان کی تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔پنجاب کے سرکاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا صبح کی شفٹ کے اسکول 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک صرف دو گھنٹے کے لیے کھلے رہیں گے۔ بعد دوپہر کی شفٹ کے اسکولوں کا وقت 2:00 بجے سے 4:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کو یہ وقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ: ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت عرفان خان نیازی کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں یاسر خان، محمد نعیم، محمد فائق اور معاذ صداقت شامل ہیں۔ جبکہ وکٹر کیپر بیٹر محمد غازی، چوہدری سعد، شاہد عزیز، صفیان مقیم، عبید شاہ اور احمد دانیال بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: بنگلا دیش اے نے بھارت اے کو شکست دے دییاد رہے کہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے مضبوط حریف بھارت کو دلچسپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آگرہ، : دہلی کار دھماکوں کے بعدبھارتی پولیس نے ملک بھر میں کشمیری مسلمانوں کا جینا حرام کردیا ہے۔تازہ واقعے میں آگرہ کے منٹولا میں رہنے والے کشمیری نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی ہے، انہیں تصدیق کے لیے تھانے بھی بلایا گیا۔ پولیس کی کارروائی سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، کیونکہ لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ معاملہ کیا ہے؟ لوگوں کو اس معاملے کے بارے میں یقین نہیں تھا۔ آگرہ کے اداروں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ بھی سکیورٹی ایجنسیوں کے ریڈار پر ہیں۔ڈی سی پی سٹی سید علی عباس نے بتایا کہ ایل آئی یو کے ان پٹ کی بنیاد پر پورے شہر میں تصدیق کی جا رہی ہے۔ایل آئی یو کو...
چین ایک 78,000 ٹن وزنی مصنوعی جزیرہ تعمیر کر رہا ہے جو جوہری دھماکوں کے اثرات کو برداشت کرنے کےبھی قابل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی سائنسدانوں نے 9000 گھنٹے چلنے والی لیتھیئم بیٹری ایجاد کرلی اس جزیرے میں 238 افراد بغیر نئی فراہمی کے 4 ماہ تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ جزیرہ چین کے فوجیان ایئرکرافٹ کیریئر کے برابر سائز کا ہوگا اور یہ متوقع طور پر سنہ 2028 تک فعال ہوجائے گا۔ یہ 6 سے 9 میٹر بلند لہروں اور کٹیگری 17 کے طوفانوں کو برداشت کر سکے گا جو سب سے طاقتور ٹراپیکل سائیکلونز میں شمار ہوتے ہیں۔ پروجیکٹ کی قیادت کرنے والے ماہر لن ژونگچن نے کہا کہ ہم ڈیزائن اور تعمیر مکمل کرنے کی دوڑ...
ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی 1437ھ 23نومبر بروز اتوار ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ جمادی الثانی 1437ھ کے چاند کی رویت بارے اعلان کر دیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہِ جمادی الثانی 1437ھ کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ،یکم جمادی الثانی 1437ھ اب 23 نومبر بروز اتوار ہوگی۔لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوانِ اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارتِ سائنس کے نمائندگان اجلاس سے منسلک رہے، ماہرین ڈاکٹر حسن علی بیگ،...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ ملکی صنعتی ترقی پر قائم نجی شعبے کی کمیٹی کا پہلا جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں صنعتی ترقی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں، جس پر وزیراعظم نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ملکی صنعتی ترقی کے لیے نجی شعبے کی تجاویز کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ کاروباری حضرات کی جانب سے صنعتی ترقی کے لیے...
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ویژن کو امریکی کانگریس نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزا اور قابل ستائش ہے۔ امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری سے متعلق اقدامات کو سراہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا اور جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا گیا ہے۔ امریکی قانون سازوں نے بھی اعتراف کیا کہ مریم...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ آج بھی موجود ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پراکسی وار کبھی رکی ہی نہیں، یہ دہائیوں سے جاری ہے اور جدید جنگی حکمتِ عملی کا ایک اہم ہتھیار بن چکی ہے۔ ان کے مطابق اس پراکسی جنگ میں اب پہلے سے زیادہ شدت آ چکی ہے۔ یہ سلسلہ 80 کی دہائی میں شروع ہوا تھا، جب لاہور اور راولپنڈی میں دھماکوں کی لہر دیکھی گئی۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ مئی کی جنگ کے فوراً بعد بھارت کے ساتھ ایک اور بڑی لڑائی چھڑنے کا امکان پیدا ہو...
’’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بنوں گی‘‘ ایکس صارف خاتون کا جواد احمد کے بیان پر دلچسپ تبصرہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )برابری پارٹی کے سربراہ اور ماضی کے معروف گلوکار جواد احمد کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کی حکومت قائم ہوئی تو پاکستان کے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ روپے ہوگی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف قسم کے تبصرے کیے اور بعض افراد نے اس کا مذاق بھی اڑایا۔ مقدس فاروق اعوان نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی‘۔ جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی ???? https://t.co/xUelhAPF18 — Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) November 19, 2025 ضابطہ اخلاق...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری پر اقدامات کو سراہا ہے، امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز حکومت کے وژن کو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے، امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزاء اور قابل ستائش ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس نے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو بھی سراہا، مریم نواز کا جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا گیا ہے، امریکی کانگریس...
کیا پولیس اہلکاروں کو تفتیش کی باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی؟سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ کے لاپتہ افراد کیس میں ریمارکس،مقدمہ درج کرنے کا حکم
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ نے لاپتہ شہری پرویز کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کاحکم دیدیا اور شہریوں کی گمشدگیوں سے متعلق 18دسمبر تک پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس مبین لاکھو نے کہاکہ لگتا ہے تربیت کے کتابچے بھی تفتیشی افسران کو نہیں پڑھائے جاتے،کیا پولیس اہلکاروں کو تفتیش کی باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ میں 10سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،مختلف علاقوں سے لاپتہ 4شہری بازیابی کے بعد عدالت پیش ہوئے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ دونوں کی بازیابی کیلئے 3ارب روپے مانگے جا رہے تھے،جسٹس یوسف علی سعید نے استفسار کیا کہ کیا تاوان ادا کرکے شہری واپس آئے؟وکیل درخواست...
اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے غیر قانونی سرمایہ کاری اور تجارتی پلیٹ فارمز کو دھوکہ دہی سے فروغ دینے والے غیر مجاز افراد اور گروپس کی نشان دہی کردی ہے اورعوام کو خبردار کیا ہے کہ لائسنس یافتہ بروکریج ہاؤسز کے ناموں اور مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور بروکریج ایگزیکٹوز کے ناموں کا غلط استعمال کرنے والی غیر قانونی ٹریڈنگ ایپلی کیشن کے ذریعے سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔ ایس ای سی پی کے مطابق یہ ادارے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکرز کے ناموں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور بروکریج ایگزیکٹوز کی تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں ایس ای...
اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹرگیمز اٹلی 2025 میں نمایاں کارکردگی اور ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر مہمان خصوصی اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی میں منعقد ہونے والے ونٹر گیمز میں اسپیشل کھلاڑیوں نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعد میڈلز پاکستان کے نام کیے ان کھلاڑیوں کی بھر پوراندار میں حوصلہ افزاہی کرنے کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اسپیشل اولمپک کی جانب سے کیش ایوارڈز دیے گے۔ اس موقع پر پاکستان کے کھلاڑی شاہ گلون علی رضا منیب الرحمان کوآرڈینیٹر سعدیہ بیگ آمنہ اشرف ثروت گیلانی کوچز شمائلہ ارم محمد سلیم اسلام آباد ریجن کے...
سیکیورٹی ماہرین نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک بڑی خامی کی نشان دہی کی ہے جس نے دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد صارفین کے فون نمبرز کو افشا کر دیا ہے۔ پرائیویسی کے اس نقص کو سائبر مجرمان استعمال کرتے ہوئے مشہور ایپ پر موجود صارفین کی شناخت اور ان سے متعلق معلومات کو حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ جس کو بعد ازاں مخصوص اہداف کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس خامی کی نشان دہی یونیورسٹی آف ویانا اور ایس بی اے ریسرچ کی ایک ٹیم کی جانب سے کی گئی۔ پرائیویسی میں یہ کمزوری واٹس ایپ کے کانٹیکٹ ڈسکوری میکینزم میں ہے جو صارفین سے ان کے فون مین...
—فائل فوٹوز اسلام آباد میں راجہ فاروق حیدر اور انوار الحق کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔راجہ فاروق حیدر خان نے انوارالحق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا تماشہ بنایا ہوا ہے؟ کابینہ میں 9 لوٹے ہیں۔ انوار الحق نے فاروق حیدر سے الٹا سوال کر دیا کہ انہیں بنایا کس نے؟ کس نے ووٹ دیا؟ یہ بھی پڑھیے ہم آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے: راجہ فاروق حیدر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ان کا حال ادھر ڈوبے ادھر نکلے والا ہے، تماشہ بنایا ہوا ہے۔انوار الحق نے کہا کہ آپ نے ووٹ دیا، نہ ہیر کا فرق چھوڑا، نہ رانجھے کا۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میرا کچھ اب کوئی...
کینیڈا میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم تنظیم ’اوپن‘ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں کینیڈا میں متعین پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کی معیشتوں کے درمیان بزنس کمیونٹی ایک پُل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ہائی کمشنر محمد سلیم پاکستانی نژاد نے کاروباری افراد کی تنظیم ’اوپن‘ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کی طرف گامزن پاکستان کے تمام شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی کمیشن اور تینوں قونصل خانے بزنس کمیونٹی کو پاک کینیڈا اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ کانفرنس میں ٹورنٹو میں تعینات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مطلق اور بے محابا طاقت کا شوق جنون میں ڈھل کر ایک ایسے پالتو اژدھے کی شکل اختیار کرتا ہے جو ایک روز پلٹ کر اپنے مالک ہی کو ہضم کرتا ہے۔ طاقت کے جنون میں طاقتور حماقتیں کرتا جاتا ہے۔ اس کے کان مخالف آوازوں کو سننے اور اس کی آنکھیں مخالفت میں بلند ہاتھوں کو دیکھنے کی روادار نہیں رہتیں۔ آئینہ خانے کے مکین کی طرح اسے چارں طرف اپنا ہی عکس نظر آتا ہے اور اس مسحور کن کیفیت میں وہ خالق کے قانون مکافات عمل کو یا مخلوق کے جذبات اور بگڑ جانے کی خو کو بھول بیٹھتا ہے۔ کچھ مخالف آوازوں کو جیلوں میں ڈال دیتا ہے کچھ ناپسندیدہ چہروں کو شہر خموشاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش کی سیاسی تاریخ میں ایک اور غیر معمولی باب اس وقت رقم ہوا جب انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور سابق وزیر داخلہ اسدالزماں خان کمال کو انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں سزائے موت سنادی۔ سابق پولیس چیف عبداللہ ال مامون، جنہوں نے عدالت میں جرم قبول کیا، کو پانچ برس قید کی سزا دی گئی۔ فیصلے نے نہ صرف ڈھاکا بلکہ پورے خطے میں ایک سیاسی ارتعاش پیدا کر دیا ہے۔ تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد غلام مرتضیٰ نے 453 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ فیصلے میں تحریر ہے کہ ایک لیک آڈیو کال اور دیگر شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ شیخ حسینہ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومتی اداروں پر انتقامی کارروائیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی بیوروکریسی سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے اتحاد کو شد و مد سے توڑنے کی کوشش کررہی ہے ،ٹریفک پولیس پارٹی کی ٹرانسپورٹ پر لگی فلیکسز کو زبردستی اتروا رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی لاوہر کے دفتر کو ایل ڈی اے نے 8لاکھ 74ہزار کا نوٹس سیاسی سرگرمی کرنے پر بھیجا ہے،24گھنٹے میں مہم بند نہ ہوئی تو کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور سی ٹی او آفس کا گھیرا ئو کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنمائوں فیصل میر،مجید غوری نے جوہر ٹائون آفس میں سبط حسن اور شاہد عباس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( آئی این پی )جمعیت علما اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک،حاجی عبدالرزاق لانگو، پروفیسر حسین احمد شیرانی، مولانا عبدالغنی ساسولی اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی وجوہات کے نام پر موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا سلسلہ اب ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے یہ اقدامات نہ صرف حکومت کی شدید انتظامی ناکامی ظاہر کرتے ہیں بلکہ لاکھوں شہریوں کو معاشی، تعلیمی اور سماجی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیتے ہیں ڈیٹا سروس کی اچانک بندش نے کوئٹہ کے عوام کو جدید دنیا سے کاٹ کر رکھ دیا ہے۔ آج کے دور میں انٹرنیٹ بنیادی ضرورت ہے کاروبار،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار موسم سرما کے آتے ہی سندھ کے ساحلی علاقوں میں سائبیرین پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا مہمان پرندوں کی آمد کے ساتھ ہی شکاریوں نے پرندوں کے شکارکے لیے مختلف جھیلوں پر ڈیرے ڈال لیے بدین، تلہار، گولارچی، ماتلی، ٹنڈوباگو شہر میں مختلف سائبیرین پرندے 300روپے سے 600روپے فی عدد سرعام فروخت ہونے لگے مہمان پرندوں کی نسل کشی پر محکمہ ایکسائز اور محکمہ وائلڈ لائف نے مکمل خاموشی اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق. ہر سال کی طرح اس سال بھی موسم سرما کے آمد کے ساتھ ہی سندھ کے ساحلی علاقوں بدین، ٹھٹھہ ،اور سجاول میں سیکڑوں کی تعداد میں سائبیرین مہمان پرندے مختلف جھیلوں کارخ کرتے ہیں اور موسم سرما کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کی مرکزی کمیٹی نے کراچی میں بدامنی اور بھتہ بازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں دوبارہ گینگ وار اور بھتہ خوروں کی کاروائیاں تاجر برادری کو درپیش خطرات۔ صنعتوں کا پہیہ جام کرنے کی سازش ہیں۔ کراچی پہلے ہی انفرا اسٹرکچر کی تباہی سے لاوارث ہے۔ سیف سٹی کیمروں کا کیا فائدہ اگر دہشت گرد فائرنگ کرکے بھاگ جائیں ٹارگٹ کلنگ بھی ہو رہی ہے۔ فیلڈ مارشل کی توجہ سے کراچی کا معاشی حدف بہتر اور تاجروں صنعت کاروں میں اعتماد بحال ہوا۔ بیڈ گورننس سے حالات پھر دگرگوں ہیں۔ ای چالان میں پھرتی دکھانے والے سیف سٹی کیمروں کو شہر کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی ترجمان و سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت شدید ترین شہری و انتظامی بحران کا شکار ہے اور اس بدحالی کی واحد ذمہ دار پیپلزپاٹی ہے جس کے پاس موجودہ صوبائی اور شہری حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذر ہو چکے ہیں جبکہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔فوزیہ صدیقی نے کہا پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر کراچی کے شہریوں کے بے وقوف بنانے کے لئے کراچی پیکیج کے نام پر ایک افسانہ سنایاہے میئر کراچی نے کراچی کے انفرااسٹریچکر کی بحالی کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ہیں سب...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے وطن عزیز کی سلامتی و استحکام اور فرقہ وارانہ تشدد و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت سے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے ہم ریاست و افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انتہا پسندانہ و متشدد رویوں کے خاتمے کیلئے کل بھی مدارس و مساجد نے کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ پیغام پاکستان کے نفاذ کیلئے ہر سطح پر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مساجد و مدارس کا تحفظ ماضی میں بھی کیا ہے ، اب بھی کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور کے مقامی ہوٹل میں...
اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کمسن بچیوں اور والدہ کے اغوا کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ 5جعلی مقدمے کروا کے بچیوں اور عورت کو اغوا کرانا کہاں کا انصاف ہے؟۔سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کا وقاص احمد اور سہیل علیم کے ساتھ لین دین تنازع پر وقاص احمد اور سہیل علیم کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ایف آئی اے اپنی تحقیقات کرکے کوئی فائنل آرڈر جاری نہ کرے، اسی کیس میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ معطل کردیا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز سندھ ٹیویٹا ایمپلائز یونین کے تحت گلشن اقبال کے علاقے میں واقع مرکزی آفس کے احاطے میں اراکین نے پر امن احتجاج کیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر زاہد تاج بلوچ نے کہا کہ ہم متعلقہ اعلیٰ عہدیداران سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کہ جو تنخواہوں کا مسئلہ اس کو مستقل بنیاد پر حل کیا جائے تاکہ ملازمین میں جو آئے دن کی بے چینی رہتی ہے وہ ختم ہو اور ملازمین پر سکون ماحول میں کام کر سکیں۔جبکہ بزرگ ملازمین کے پینشن کے مسلے حل جائے2011,میں بھرتی ملازمین کی چار سالہ سروس کو ختم کرنا ایک غیر آئینی فیصلہ ہے ہم اس کی مزمت کرتے ہیں یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںفیڈرل بی ایریا رحمان آباد میں پانی فراہم نہ کرنے کا معاملہ ،عدالت نے ڈائریکٹر لیگل واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو طلب کر لیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں فیڈرل بی ایریا رحمان آباد میں پانی فراہم نا کرنے سے متعلق سماعت ہوئی جہاں واٹر کارپورپشن کے وکیل کاکہنا تھا کہ ہم نے درخواست گزار کو پانی فراہم کیا تھا، درخواست گزار نے پانی دیگر گھروں میں فراہم کرنا شروع کر دیا تھا، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا آپ نے وکالت کی ہے، بتائیں کیا ایسے قانونی دلائل دیے جاتے ہیں، درخواست گزار کاکہنا تھا کہ ایک دہائی سے پانی کیلئے ترس رہے ہیں، محتسب اعلیٰ نے بھی پانی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا،...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ مکمل طورپر برقرار اور اس حوالے سے پیش رفت جاری ہے تاہم یہ امداد نہیں، ٹریڈ اور انویسٹمنٹ سے آگے بڑھنا ہے۔ عرب نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب مکمل طور پر تیار ہے، اب بال پاکستان کے کورٹ میں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ امداد نہیں بلکہ تجارت اور سرمایہ کاری کا نیا فریم ورک ہے، جس کے تحت پاکستان معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا چاہتا ہے۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت بینک ایبل پرائیویٹ سیکٹر منصوبے تیار کررہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ (نمائندہ جسارت)تعلیمی اداروں میں والدین پر غیر ضروری مالی دباؤ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر آگاہی مہم کے پوسٹر نے شہری حلقوں میں نمایاں بحث چھیڑ دی ہے۔ مہم میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ نہ تو مونوگرام والی کاپیاں، کتابیں، بیگ یا اسٹیشنری کسی مخصوص دکان سے خریدنے کا حکم دے سکتی ہے اور نہ ہی فیس میں اضافہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے باضابطہ حکم نامے کے بغیر کر سکتی ہے۔ والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر اسکول ان اشیاء کی لازمی خریداری یا فیس میں من مانی تبدیلی کا تقاضا کرے تو مؤدبانہ انداز میں صرف ایک بات کہیں: ‘‘براہِ کرم اس حوالے سے ڈائریکٹریٹ کا باضابطہ لیٹر دکھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) قومی تحفظ دفاع برائے بین المذاہب ہم أہنگی ضلع حیدراباد وائیس چئیرمین یاسین بلوچ نے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے شادی ہالز رات 12 بجے تک بند کرنے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے جاری احکامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایک بہترین اور بروقت فیصلہ قرار دیا یاسین بلوچ نے کہاکہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہواء فائرنگ اور أتش بازی کے خلاف اقدامات سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے یاسین بلوچ نے کہاکہ شادی ہالز رات 12 بجے تک بند کے احکامات پر انتظامیہ سختی سے عمل کرا? تاکہ شادی بیاہ کی تقریبات وقت پر اختتام پذیر ہوسکیں ۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور والدہ کے اغوا کے مقدمے میں لطیف کھوسہ کا کیس27 نومبر کو ملتوی کرنے کی استدعا پر ریمارکس دیے کہ27 کو نہیں معلوم میں یہاں ہونگا کہ نہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کا وقاص احمد، سہیل علیم کیساتھ لین دین کے تنازعے پر وقاص احمد اور سہیل علیم کیخلاف درج مقدمات خارج کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے، ایف آئی اے اپنی تحقیقات کرکے کوئی فائنل آرڈر جاری نہ کرے اسی کیس میں سپریم...
راجن پور، کچے کے علاقے میں پولیس کا بڑے پیمانے پر آپریشن، مقابلہ جاری، ایک اشتہاری ڈاکو ہلاک، تین زخمی
راجن پور: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شدت اختیار کر گیا ہے۔ ڈی پی او فاروق امجد کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ علاقے میں بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس کی فائرنگ سے ایک انتہائی مطلوب اشتہاری ڈاکو ہمزو عمرانی ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ اس کے تین ساتھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی کمین گاہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور فرار کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈاکو پولیس پر بھاری اسلحہ کا استعمال کررہے ہیں، تاہم پولیس اہلکار بھرپور حکمت عملی کے ساتھ آپریشن...
پاکستان کو اپنے داخلی ،علاقائی اور عالمی معاملات کی بہتری کے لیے ایک مضبوط موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ایسی حکمت عملی جو ہمیں عملًا بطور ریاست ایک مضبوط ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرسکے ۔پاکستان کی سیاسی اور سفارتی محاذ پر گرم جوشی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر ہمیں جہاں بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے وہیں نئے سیاسی اور معاشی امکانات نے ہمار ے لیے ترقی کے نئے دروازے کھولے ہیں۔ پاکستانی حکمرانی کا ایک سنجیدہ مسئلہ یہ رہا ہے کہ اس میں زیادہ تر داخلی معاملات کو درست رکھنے کی حکمت عملی کم اور باہر کی دنیا پر انحصار زیادہ ہوتا ہے ۔ہمیں ایسے لگتا...
پاکستان میں دولتمندوں اور موروثیت کی سیاست ختم نہیں کی جا سکی ہے ، حالانکہ اِس ضمن میں بڑے بڑے سیاستدانوں نے دعوے اور وعدے تو بہت کیے۔ اب 23نومبر2025 کو پنجاب اورخیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں تو ہم دیکھ رہے ہیں کہ جنہیں ٹکٹ دیے گئے ہیں، وہ موروثی اور مقتدرانہ سیاست ہی کا ایک سلسلہ لامتناہی ہے ۔ کسی سیاسی پارٹی نے اپنے کسی مخلص اور غریب سیاسی کارکن کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ گویا سیاسی کارکن بیچارے ساری حیاتی بس مقتدر اور دولتمند سیاستدانوں کے حُقے بھرنے کے لیے ہی رہ جاتے ہیں ۔ اِس ضمن میں پی پی پی، پی ٹی آئی اور نون لیگ بھی برابر کی ذمے دار...
کراچی اس لحاظ سے بھی منفرد اور سب سے بڑا شہر ہے جو ملک بھر سے غربت کے باعث کراچی آئی ہوئی خواتین کو بطور ملازمہ روزگار کے مواقعے فراہم کرتا ہے اورگھریلو ملازماؤں کی سب سے بڑی تعداد کراچی میں ہے اور ملک بھر سے خصوصاً اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب سے کام کرنے والی خواتین پوش علاقوں کی ہی نہیں بلکہ متوسط طبقے کی بھی اہم ضرورت بن کر رہ گئی ہیں۔ کراچی میں بعض ملازماؤں کے مجرمانہ کردار اور ان کے گھروں کی چوریوں میں ملوث ہونے کے بعد کراچی انتظامیہ نے پابندی عائد کی تھی کہ جو لوگ گھریلو ملازمہ، چوکیدار اور ڈرائیوروں کو اپنے گھروں میں کام کے لیے ملازم رکھتے ہیں وہ پہلے ان...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی۔ دانش اسکول باغ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کہا کہ ٹرمپ تو اپنی ہر تقریر میں پاکستان کی تعریف کرتے ہیں اور وہ ہر تقریر میں کہتے ہیں کہ 7 نئے جہاز گرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ائیر فورس اور بری فوج نے 4 روز میں بھارت کی فوج کو گھٹنےکے بل گرایا،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی۔ نادرا کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام نظام بدلو میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جبکہ جمعرات 20 نومبر کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد ٹرینوں، بسوں اور دیگر سواریوں کے ذریعے لاہور روانہ ہوئے، کینٹ اسٹیشن سے ایک خصوصی ٹرین بھی روانہ ہوئی جسے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے الوداع کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ 21، 22 اور 23 نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا یہ اجتماع نہ صرف جماعت اسلامی کی تاریخ کا عظیم اجتماع ہوگا بلکہ ملکی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز بھی ثابت ہوگا، ”بدل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے ارکانِ اسمبلی کانگریس کے خلاف بغاوت اور غداری کے مقدمات قائم کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپوزیشن ارکان اسمبلی پر نہ صرف غداری اور بغاوت کے الزامات عائد کیئے بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ یہ لوگ سزائے موت کے قابل ہیں۔ یاد رہے کہ یہ اپوزیشن کے وہ ارکان اسمبلی ہیں جو حال ہی میں فوج اور انٹیلیجنس اداروں سے صدر ٹرمپ کے غیرقانونی احکامات ماننے سے انکار کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ڈیموکریٹس کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور لکھا کہ ان کی سزا موت ہے۔ امریکا کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر ٹرمپ کے اس بیان...
پاکستانی گلوکار علی ظفر اور علی حیدر نے شہرہ آفاق گانا ’ظالم نظروں سے‘ نئے اور جدید انداز سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معروف گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر اور سنگر علی حیدر کا یہ گانا 3.0 ورژن میں کل ریلیز کیا جائے گا جس کا ایک مختصر ٹیژر جاری کردیا گیا ہے۔ اس ٹیژر کے بعد مداحوں اور شائقینِ موسیقی اب اس شہرہ آفاق گانے کو نئے انداز سے دیکھنے کیلیے بے تاب ہیں۔ یاد رہے کہ علی حیدر نے اس گانے کو بھی ری میک کیا جس کے بعد وہ شہرت کی سیڑھیاں چڑھتے چلے گئے تھے، ویسے تو انہوں نے چند سال قبل موسیقی سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب وہ...
SAO PAULO: برازیل کے شہر بیلیم میں جاری کوپ 30 موسمیاتی کانفرنس کے مقام پر آتشزدگی کے باعث مندوبین کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بیلیم میں کوپ 30 کے کانفرنس سینٹر میں آگ لگی، جس کے بعد مندوبین کو بحفاظت نکالا گیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ برازیل کی وزارت سیاحت نے بتایا کہ کانفرنس سینٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ کانفرنس کے منتظمین نے بھی تصدیق کردی ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور برازیل کے فائر بریگیڈ نے کانفرنس کے مقام کو مکمل طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی شادیوں میں عموماً شاندار کھانے اور پرتعیش تقریبات کا اہتمام معمول بن چکا ہے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک شادی کا کارڈ وائرل ہوا، جس کی منفرد اور پراثر عبارت نے سب کی توجہ حاصل کر لینجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک شادی کا کارڈ حال ہی میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا ہے جس نے سب کی توجہ اپنی منفرد اور بامقصد عبارت کی وجہ سے کھینچ لی۔شادی کے اس کارڈ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ معذرت قبول کیجیئے، سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے کھانے کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ سادگی، نیت اور مذہبی اصولوں کی ترجیح کے طور پر سامنے آیا،...
واشنگٹن/ ماسکو: دنیا بھر میں جنگی طیاروں کے حوالے سے فضائی جنگ میں برتری پر بحث ہوتی رہتی ہے تاہم امریکا کے ایف-35 لائٹننگ ٹو اور روس کے ایس یو-57 فیلون کے درمیان فضائی جنگ کی نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایف-35 لائٹننگ ٹو اور روس کے ایس یو-57 فیلون کی صلاحیت اور ان کے خطرناک وار کے حوالے سے مقابلہ ہے اور اس پر بات کی جارہی ہے کہ آیا ان دونوں میں سے مؤثر کون سا طیارہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف-35 جنگی طیارہ اور ایس یو-57 دونوں طیارے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر ہیں جو ایک دوسرے سے برعکس ڈیزائن کیے گئے ہیں، یہاں دونوں جنگی طیاروں...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قذافی اسٹیڈیم کی گزشتہ برس اپ گریڈیشن کے بعد کمرشل سرگرمیاں بحال نہیں ہوئی تھیں۔ اپ گریڈیشن سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد ریسٹورنٹس، دوکانیں اور شادی ہالز قائم تھے۔ پی سی بی نے کمرشل ایریا کی بحالی کے لیے کنسلٹنسی کی پیشکشیں طلب کی ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم کے کمرشل ایریا کی ڈیولپمنٹ اور موڈیفکیشن کے آرکیٹیکچرل کنلسٹنسی کی پیشکشیں طلب کی ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے کنسلٹنسی کے لیے پیشکشیں 12 دسمبر تک طلب کی گئی ہیں۔
اپنے انٹرویو میں منظر شگری نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کی فہرست میں ایک نئے نام کا اضافہ ہوا ہے اور انہی کی ہی پوزیشن سب سے مضبوط ہے۔ منگل تک نگران وزیراعلیٰ کا تقرر ہو جائے گا۔ سابق سیکرٹری وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان شاہد اللہ بیگ کی پوزیشن سب سے مضبوط بتائی جاتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںگلگت بلتستان حکومت کی مدت پوری ہونے میں 4 دن باقی رہ گئے ہیں، تاہم ابھی تک نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ نگران وزیراعلیٰ کی دوڑ میں بڑے کھلاڑی میدان میں ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد میں لابنگ میں تیزی آئی ہے، گذشتہ روز ہنزہ سے تعلق رکھنے والے راجہ نظیم الامین کو نگران وزیراعلیٰ کے طور پر فائنل...
لالی ووڈ کے بڑے پردے کی جوڑی میرا اور سعود کا اسکینڈل سامنے آنے پر مداحوں حیران رہ گئے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اسٹار سنگیتا نے حال ہی میں ایک پروگرام میں مداحوں کو حیران کردینے والے انکشافات کیے۔ سنگیتا نہ صرف کامیاب اداکارہ رہ چکی ہیں بلکہ وہ ہدایتکارہ اور پروڈیوسر کے طور پر بھی اپنا لوہا منوا چکی ہیں اور آج بھی فلمیں بنانے کی لگن رکھتی ہیں۔ پروگرام کے دوران سنگیتا نے اپنی فلمی زندگی کے دلچسپ قصے سناتے ہوئے ایک راز فاش کیا، جو کئی برسوں سے میڈیا سے دور تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سعود اور میرا کے درمیان ایک وقت میں تعلق تھا، اور یہ واقعہ ان کی اپنی فلم کی شوٹنگ کے...
اپنے انٹرویو میں منظر شگری نے بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ کی فہرست میں ایک نئے نام کا اضافہ ہوا ہے اور انہیں کی ہی پوزیشن سب سے مضبوط ہے۔ منگل تک نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر ہو جائے گا۔ سابق سیکرٹری وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان شاہد اللہ بیگ کی پوزیشن سب سے مظبوط بتائی جاتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کی مدت پوری ہونے میں 4 دن باقی رہ گئے ہیں تاہم ابھی تک نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ نگران وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں بڑے کھلاڑی میدان میں ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد میں لابنگ میں تیزی آئی ہے، گزشتہ روز ہنزہ سے تعلق رکھنے والے راجہ نظیم الامین...
دہلی میں ہوئے دہشتگردانہ دھماکے نے بہار کے ووٹرز کے موڈ کو بدل دیا اور این ڈی اے کے حق میں سیاسی رجحان مضبوط کیا۔ قومی سلامتی کے خدشات اور خوف کے ماحول نے عوام کی توجہ مقامی مسائل سے ہٹ کر ایسے امیدواروں کی طرف مبذول کر دی جو استحکام اور مضبوط قیادت کا وعدہ کرتے ہیں، جس سے نتیش اور بی جے پی کو فائدہ پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں:دہلی دھماکے میں ملوث مبینہ شخص کی ویڈیو جعلی نکلی، فرانزک رپورٹ نے بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کر دیا دہلی دھماکے نے بہار میں سیاسی ماحول بدل دیا اور این ڈی اے کے حق میں ووٹوں کا رجحان بڑھا دیا۔ دھماکے کے بعد عوام کی توجہ...
سال 2025 کے دبئی ایئر شو میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا اور دنیا بھر کے شوقین اور فوجی اس کی کارکردگی دیکھ کر متاثر ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، لڑاکا طیارے سے تیل لیک ہونے لگا، ویڈیو وائرل اس موقعے پر بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ کے جدید طیارے کے فین نکلے۔ ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں اور طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں بھارتی پائلٹس اور اہلکار ڈسپلے ایریا میں جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ...
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے سعودی عرب کو ایف 35 طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا، لیکن حکام نے کہا کہ سعودی طیاروں میں وہ اعلیٰ خصوصیات شامل نہیں ہوں گی جو اسرائیلی بیڑے میں موجود ہیں، جن میں جدید ہتھیاروں کے نظام اور الیکٹرانک وار فیئر آلات شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام اور دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا جو منصوبہ بنا رہا ہے، وہ اسرائیل کے زیرِ استعمال طیاروں کے مقابلے میں کم تر درجے کے ہوں گے، کیونکہ ایک امریکی قانون اسرائیل کی خطے میں عسکری برتری کی ضمانت دیتا ہے۔ عالمی خبر رساں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں سیکریٹری فوڈ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت جلد کھجور کی اعلیٰ ترین ویلیو رکھنے والی قسم مجدول کے بیج پاکستان منتقل کرے گی، جس سے توقع ہے کہ آئندہ پانچ برس میں مجدول کھجور کا ایک ایکڑ تقریباً 30 ہزار ڈالر کی آمدن دے سکے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری غذائی تحفظ نے بتایا کہ پاکستان میں ہائبرڈ چاول 1999ء میں متعارف کرایا گیا تھا، جبکہ گزشتہ چار سے پانچ ماہ کے دوران سیڈ سیکٹر ریفارمز میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، قواعد میں تبدیلی کے بعد اب کاٹن کی درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے، جب...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کیلئے آنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک دیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی نے پولیس افسران سے سوال کیا آپ نے مجھے کیوں روکا؟ ہم ڈیڑھ سال سے قانون اور آئین کا احترام کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ عدالت کے احکامات ہیں پھر بھی نہیں ملنے دیتے، کسی بھی اسلامی معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا، جس طرح بانی کی بہنوں کے ساتھ ہوا۔وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے، داہگل ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، سہیل آفریدی کے ہمراہ مینا خان و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ راجہ نظیم الامین کا نام فائنل ہو چکا تھا لیکن پیپلزپارٹی کی جانب سے شدید تحفظات اور بلاول کی جانب سے معاملہ اٹھانے کے بعد ان کا نام تقریباً ڈراپ ہو چکا ہے تاہم پھر بھی وہ ٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر بازی پلٹ گئی۔ راجہ نظیم الامین کا نام آخری وقت میں ڈراپ ہو گیا اور نئے کھلاڑی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں نصف درجن کے قریب امیدوار میدان میں ہیں اور اپنے اپنے حساب سے لابنگ کر رہے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ اس وقت تین تگڑے امیدواروں کے...
سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد پر جاری خاندانی لڑائی میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ کی دولت پر جنگ، کرشمہ کپور کے بچوں نے وصیت ہائیکورٹ میں چیلنج کردی‘ سابقہ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور کی بہن مندھیرا کپور نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر الزام لگایا ہے کہ پریا کپور اپنے سابق شوہر وکرم چٹوال کی بیٹی سفیرہ کو سنجے کی ’وارث‘ بنانا چاہتی ہیں، جو خاندان کی اصل لائن کو بدلنے کے مترادف ہے۔ بہن کا موقف کیا ہے؟ مندھیرا کپور کا کہنا ہے کہ وصیت میں سفیرہ کو بیٹی دکھایا جانا غلط ہے، کیونکہ وہ سنجے کی حقیقی بیٹی نہیں ہیں۔...
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی حکام اور دفاعی ماہرین نے نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو ایف-35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا جو منصوبہ بنا رہا ہے، وہ اسرائیل کے زیرِ استعمال طیاروں کے مقابلے میں کم تر درجے کے ہوں گے، کیونکہ ایک امریکی قانون اسرائیل کی خطے میں عسکری برتری کی ضمانت دیتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے سعودی عرب کو ایف 35 طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا، لیکن حکام نے کہا کہ سعودی طیاروں میں وہ اعلیٰ خصوصیات شامل نہیں ہوں گی جو اسرائیلی بیڑے میں موجود ہیں، جن میں جدید ہتھیاروں کے نظام اور الیکٹرانک وارفیئر آلات شامل ہیں۔ اسرائیل کو...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی تازہ ترین تشخیصی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت پر ’ایلیٹ کیپچر‘ کے گہرے اور دیرینہ اثرات کو بے نقاب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بااثر طبقات خصوصاً شوگر، ریئل اسٹیٹ، زراعت اور توانائی کے شعبوں کے مفادات اصلاحات کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمتوں میں اضافہ: کس شوگر مل کے پاس کتنی چینی اسٹاک ہے؟ وزارتِ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ’پاکستان گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ‘ کے عنوان سے جاری تکنیکی رپورٹ کے مطابق شوگر انڈسٹری اس بات کی واضح مثال ہے کہ کس طرح معاشی طاقت رکھنے والے گروہ اور ریاستی ریگولیٹر مل کر عوامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ونندو ہاسارنگا آج سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں جبکہ ایشان ملنگا ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبو کررہے ہیں۔جبکہ زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف میچ میں پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور وہی ٹیم برقرار رکھی ہے جو پاکستان کے خلاف میچ میں تھی۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان داسن شناکا کا کہنا ہے کہ پچ پہلے سے استعمال شدہ ہے اور اوس بھی موجود ہے، اس لیے وہ ابتدا میں ہی حریف بیٹنگ لائن کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔خیال...
ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اینوریکسیا، بلیمیا اور بنج ایٹنگ جیسی کھانے کی بے ترتیبیاں نہ صرف فوری طور پر بلکہ برسوں بعد بھی جسمانی اور ذہنی صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اس مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ ان عادات کے شکار افراد میں گردے اور جگر کی ناکامی، ہڈیوں کے مسائل، ذیابیطس اور قبل از وقت موت جیسے خطرات نمایاں حد تک بڑھ جاتے ہیں۔ اینوریکسیا یہ ایک ذہنی بیماری ہے جس میں مریض کو وزن بڑھنے کا شدید خوف ہوتا ہے۔ وہ بہت کم کھانا کھاتا ہے، خود کو غیر ضروری طور پر موٹا سمجھتا ہے، حالانکہ وزن بہت کم ہو چکا ہوتا ہے۔ جسم خطرناک حد تک کمزور ہو...
کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، اس سلسلے میں خواتین کے لیے مزید پنک بسیں شروع کی جا رہی ہیں جو بی آر ٹی کے مختلف روٹس پر نظر آئیں گی۔ گرین لائن منصوبے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی میں خواتین کے لیے پنک بسز چلائی جا رہی ہیں اور بی آر ٹی گرین لائن میں بھی خواتین کے لیے الگ اسپیس مختص کی جائے گی۔ سینیئر وزیر نے بتایا کہ نمائش سے سرجانی تک پنک بی آر ٹی...
پاکستان سپر لیگ میں شامل کی جانے والی 2 نئی ٹیموں کے حوالے سے شہروں کے ناموں پر گردش کرتی خبروں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے صورتحال واضح کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ، گلگت اور فیصل آباد مضبوط امیدوار پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے لیے کسی شہر کا انتخاب ابھی طے نہیں ہوا اور یہ اختیار مکمل طور پر کامیاب بولی دہندگان کے پاس ہوگا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نے صرف وہ 6 شہر تجویز کیے ہیں جن میں سے نئی ٹیمیں منتخب کی جا سکتی ہیں۔ مزید پڑھیے: ملتان سلطانر کا پی ایس ایل میں سفر اختتام پذیر، پی سی بی نے کنٹریکٹ...
متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن پلان میں بدلنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں. ایوان اور عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پرآئیں گے. اس شہر میں 17 سالہ جعلی حکومت کا اب خاتمہ ہونا چاہیے۔کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن پلان میں بدلنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں. عام شہریوں کے مسائل پر ہمارے وکلا عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں، ہم عدالتوں سے رجوع کرکے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کی پریس...
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد خصوصی پیغام جاری کردیا۔ رونالڈو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی امریکی دورے کے موقع پر منعقد کیے گئے ایک خصوصی عشائیے میں ہوئی۔ رونالڈو اپنی ہونے والی اہلیہ جارجینا روڈریگوِز کے ہمراہ اس عشایئے میں شریک ہوئے جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ انہوں نے کیپشن میں ایک دل چھو لینے والا پیغام بھی لکھا ’جناب صدر، دعوت دینے اور آپ اور خاتون اول کے مجھے اور میری ہونے والی بیوی، جارجیناکے پرتپاک استقبال کے لیے شکریہ۔ ہم میں سے ہر ایک کے پاس دینے کے لیے کچھ نہ کچھ معنی خیز...
واشنگٹن: (نیوزڈیسک) امریکی اراکین کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خط لکھ دیا جس میں حکومت کے ویژنری اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ خط امریکی کانگریس کے اراکین تھامس آر سوزی اور جیک برگمَن نے لکھا، امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس کے دونوں ممبران نے مریم نواز کو مشترکہ خط ارسال کیا، تھامس آر سوزی امریکی ایوانِ نمائندگان میں خارجہ پالیسی پر مؤثر آواز سمجھے جاتے ہیں۔ جیک برگمَن امریکا کی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے سینئر اور بااثر رکن ہیں، دونوں ارکان امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، ان کا مشترکہ خط پاکستان امریکہ تعلقات پر اہم پالیسی پیغام تصور کیا جا رہا ہے۔ سوزی اور برگمن کا خط واشنگٹن میں پاکستان سے...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کمسن بچیوں اور والدہ کے اغوا کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ 5جعلی مقدمے کروا کے بچیوں اور عورت کو اغوا کرانا کہاں کا انصاف ہے؟ سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کا وقاص احمد اور سہیل علیم کے ساتھ لین دین تنازع پر وقاص احمد اور سہیل علیم کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ایف آئی اے اپنی تحقیقات کرکے کوئی فائنل آرڈر جاری نہ کرے، اسی کیس میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ معطل کردیا ہے...
کراچی (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن پلان میں بدلنے کی تیاریاں ہورہی ہیں، ایوان اورعدالتوں سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پرآئیں گے، اس شہر میں 17 سالہ جعلی حکومت کا اب خاتمہ ہونا چاہیے۔ کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن پلان میں بدلنے کی تیاریاں ہورہی ہیں، عام شہریوں کے مسائل پر ہمارے وکلا عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں، ہم عدالتوں سے رجوع کرکے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج...
روایتی پاکستانی شادیوں میں پر تکلف کھانوں اور بڑی تقاریب کا اہتمام ایک عام روایت ہے۔ تاہم ایک شادی کا کارڈ حال ہی میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جس نے اپنی غیر معمولی مگر نہایت بامقصد عبارت سے سب کی توجہ کھینچ لی ہے۔ کارڈ وائرل ہونے کی خاص وجہ اس پر کھانے سے متعلق لکھا نوٹ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’معذرت قبول کیجیئے، سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے کھانے کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔ اس فیصلے نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو جیت لیا۔ لوگوں نے اس عمل کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم اس بات کی یاد...
اسلام آباد: سیکریٹری فوڈ نے کہا ہے کہ کھجور کی سب سے ہائی ویلیو قسم مجدول کے بیجوں کو جلد پاکستان لائیں گے، 5 سال کے بعد مجدول کھجور کے ایک ایکڑ سے 30 ہزار ڈالر کی آمدن ہوسکے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری غذائی تحفظ نے کہا کہ 1999ء میں پاکستان میں ہائبرڈ چاول کی قسم متعارف کرائی گئی تھی ہم نے گزشتہ چار سے پانچ ماہ میں سیڈ سیکٹر ریفارمز کی ہیں، ہم نے رولز میں تبدیلی کرتے ہوئے کاٹن کی امپورٹ کی اجازت دے دی ہے، سیڈ اپروول پراسیس ہم 7 سال سے کم کرکے 3 سال پر لے آئے ہیں۔ ممبر کمیٹی افتخار نذیر نے...
فائل فوٹو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ٹیلی کام کمپنیوں کی ناقص سروس پر کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 5 برس میں ٹیلی کام کمپنیوں کو غیر معیاری سروس پر 6 کروڑ 89 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔ملک بھر میں موبائل فون سروس متاثر ہونے اور انٹرنیٹ مسائل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔دستاویز کے مطابق ملک بھر کی 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں، طویل لوڈشیڈنگ اور رائٹ آف وے مسائل سے نیٹ ورک دستیابی متاثر ہیں۔دستاویز کے مطابق تجارتی بجلی کی محدود رسائی، چوری اور تخریب کاری کے واقعات کی وجہ سے بھی نیٹ ورک متاثر ہیں۔ کے پی، بلوچستان اور جی بی میں سروس کا معیار خطرناک حد...
فائل فوٹو ڈیرا اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں پولیس کی بکتربند گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا حملہ ہوا ہے، دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ڈی پی او کے مطابق بکتربند گاڑی کو گاؤں ملنگ کے قریب دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں ڈرائیور محمد رمضان، کانسٹیبل سیف الرحمان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حوالدار شاہد، کانسٹیبل محبوب عالم، آصف اور کفایت شامل ہیں۔
میڈیا سے گفت گو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر تمام راستے اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس عدالتی احکامات موجود ہیں اس کے بعد کون ہے جو مجھے روک رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کیلیے وزیراعظم کو اب کال نہیں کروں گا، اگر کسی کے پاس اختیار نہیں ہے تو اس سے بات کرنے کا کیا فائدہ۔ میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر تمام راستے اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس عدالتی احکامات موجود ہیں اس کے بعد کون ہے جو مجھے...
عالمی یومِ اطفال پر خصوصی پیغام میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی یومِ اطفال نہ صرف بچوں کے مسائل اجاگر کرنے کا دن ہے بلکہ یہ اُن کی بہبود کے لیے نئے عزم اور اجتماعی کوششوں کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بچے ہماری قوم کا روشن مستقبل اور سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر بچے کے حقوق، حفاظت اور تعلیم کا یقینی حصول ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے،...
مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ نے سینٹر دوستین ڈومکی کے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا، سرفراز بگٹی کتنے مضبوط ہیں؟ بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی تبدیلی دوستین ڈومکی کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین اسمبلی کو وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر مکمل اعتماد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی سالہ معاہدے سے متعلق انہوں نے تحریری طور پر کچھ نہیں دیکھا۔...
بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حال ہی میں جذباتی اور جسمانی دھوکہ دہی کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جذباتی دھوکہ جسمانی دھوکے سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں جب سنیتا سے پوچھا گیا کہ جذباتی دھوکہ اور جسمانی دھوکہ میں کون سا زیادہ نقصان دہ ہے، تو انہوں نے کہا جذباتی دھوکہ۔ کیونکہ آپ کسی انسان سے جذباتی طور پر محبت کرتے ہیں اور پھر اسے دھوکہ دیتے ہیں، یہ درست نہیں ہے۔ میں بہت جذباتی ہوں۔ میں گووندا سے اپنی موت تک محبت کرتی ہوں۔ اگر مجھے جذباتی طور پر کوئی دھوکہ دے، چاہے وہ میرے بچے ہوں یا شوہر، مجھے بہت دکھ...
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حماس، فلسطینی اتھارٹی سمیت تمام گروپوں کا اتفاق ہے کہ غزہ کے اندر کوئی بھی فورس باہر کی نہیں آنی چاہیئے، جتنی بھی مذاکرات میں یہ بات نہیں لکھی اور مذاکرات کرانے والے ممالک بھی سمجھتے ہیں یہ کام نہیں ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی صورت بھی فوج غزہ نہیں بھیجنی چاہیئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم والی پوزیشن میں رہنا چاہیئے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان کو صرف ایک فلسطین کی آزاد ریاست کی بات کرنی چاہیئے۔...
اقوامِ متحدہ کا انتباہ: ٹی ٹی پی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے سنگین خطرہ، افغان حکام کی مبینہ پشت پناہی جاری
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈنمارک کی ڈپٹی مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک ’سنگین خطرہ‘ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق تنظیم کے لگ بھگ 6 ہزار جنگجو افغان سرزمین سے کام کر رہے ہیں جبکہ انہیں افغانستان کی ڈی فیکٹو اتھارٹیز کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت بھی حاصل ہے۔ لینڈی نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے سرحد پار حملوں سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل اس خدشے کا اظہار کر رہا ہے...
اپنے بیان میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ اگر کسی بھی نوعیت کا فیصلہ درپیش ہو تو اسکا باقاعدہ اعلان غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے نہیں، بلکہ حکومتی سطح پر کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی کے رہنماء بخت محمد کاکڑ نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر دوستین ڈومکی کے حالیہ بیان کو بے بنیاد اور غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف کے ریمارکس حقائق کے برعکس ہیں اور ایسے بیانات صرف سیاسی ابہام پیدا کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ بخت محمد کاکڑ نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا درست سیاسی رویہ نہیں ہے۔ ایسے تبصروں...
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر اپنے مقبول کردار چُلبل پانڈے کے روپ میں نظر آ سکتے ہیں، کیونکہ فلم ساز اور اداکار ارباز خان نے اس بات کی باضابطہ تصدیق کی ہے کہ ’دبنگ 4‘ پر کام جاری ہے۔ ارباز خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ دبنگ فرنچائز کے چوتھے حصے کی تیاری جاری ہے، تاہم اس کی ریلیز کے حوالے سے کوئی حتمی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ پروجیکٹ فی الحال پائپ لائن میں ہے، لیکن اس کی تکمیل کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ہم اس پر کام کر رہے ہیں، جلد بازی نہیں کریں گے۔ جب بھی بنے گا،...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہری پور میں ضمنی الیکشن کےدوران وفاقی سیکیورٹی ادارے تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا،چیف منسٹر خیبر پختونخوا ہ سہیل آفریدی اور امیدوار مسماۃ شہرناز عمر ایوب کو الیکشنز ایکٹ 2017ء اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر کل مورخہ 21 نومبر 2025 کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف منسٹر خیبر پختونخوا ہ سہیل آفریدی کےحویلیاں جلسے کے خطا ب کے دوران دیئے گئے بیان جس میں اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور الیکشن میں تعینات عملہ کو دھمکایا اور جلسے میں موجود پبلک اور عمومی طور پرعوام کو اُکسانے پر نوٹس لیا ہے، اس موقع پر اُن کے ساتھ ایک مفرور مجر م بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاموشی کے ساتھ اس ہفتے روس اور یوکرین کے درمیان امن منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔چند روز قبل سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ پس پردہ روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک نیا فارمولا تیار کر رہی ہے، جس کی قیادت امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں۔ اب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو باضابطہ طور پر صدر ٹرمپ کی منظوری مل چکی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے منصوبے کے مختلف نکات پر روسی سفیر اور یوکرین کے صدر کے سکیورٹی...
ڈنمارک نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی وسطی اور جنوبی ایشیا میں موجودگی کو ’سنگین خطرہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ افغانستان کے عبوری حکام سے لاجسٹک اور مالی معاونت حاصل کر رہا ہے۔ ڈنمارک نے یہ خدشات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئی ایس آئی ایل (داعش) اور القاعدہ پر پابندی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے نیو یارک میں بدھ کو ہونے والے اجلاس میں پیش کیے۔ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی موجودگی طویل عرصے سے اسلام آباد اور طالبان انتظامیہ کے درمیان تنازع کا محور رہی ہے، 2021 میں طالبان کے کابل میں اقتدار واپس آنے کے بعد پاکستان نے الزام...
’جیو نیوز‘ گریب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر امریکی کانگریس نے مہر لگا دی ہے۔باغ آزاد کشمیر میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ تو اپنی ہر تقریر میں پاکستان کی تعریف کرتے ہیں، وہ ہر تقریر میں کہتے ہیں کہ 7 نئے جہاز گرائے گئے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری ایئر فورس اور بری فوج نے 4 روز میں بھارت کی فوج کو گھٹنے کے بل گرایا۔ پاک بھارت جنگ، چینی ہتھیاروں کیساتھ پاکستان کی کارکردگی نمایاں رہی، امریکی کانگریس کی رپورٹ پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی، جس میں چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا، امریکی کانگریس رپورٹ...
باغ (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہیں اس تاریخی موقع پر دلی مسرت ہے، کیونکہ یہ وہ تعلیمی سفر ہے جس کا آغاز پنجاب سے ہوا تھا اور جو اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پورے ملک میں تعمیر و ترقی کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغ میں دانش سکول کی تعمیر کا کافی حصہ مکمل ہو چکا ہے اور محکمہ تعلیم کو یہ ہدف دیا گیا ہے کہ اس منصوبے کا افتتاح 23 مارچ 2026 کو کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وادیٔ نیلم میں بھی بہت جلد دانش سکول کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا اور آزاد جموں و کشمیر کی نئی قیادت کی...
چین کی ویزا فری پالیسی کے فوائد: نہ صرف آمد و رفت، بلکہ تہذیبوں کا ایک سنگم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کی ویزا فری پالیسی کے فوائد مسلسل اجاگر ہو رہے ہیں۔ 2025 کے پہلے 9 ماہ میں 178 ملین افراد کی آمد و رفت کے اعداد و شمار اور 12.9 فیصد کی سال بہ سال نمو، ان اعداد کے پیچھے نہ صرف بین الاقوامی سیاحت کا عروج کارفرما ہے، بلکہ یہ مختلف تہذیبوں کے درمیان سمندروں اور پہاڑوں کو عبور کرنے والے گہرے روابط کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ جب کینیڈا کے ثقافتی بلاگر Josh Guvi نے TikTok پر چین میں سفر کے دوران اپنے ثقافتی تجربات شیئر کیے، اور چینی انٹرنیٹ صارفین نے...
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سب سے بڑے پمز ہسپتال میں 6 ارب روپے کی لاگت سے نیا ٹراما سنٹر جلد مکمل ہو جائے گا، لندن، نیویارک، شنگھائی ایک دن بھی مئیر کے بغیر نہیں چل سکتے، یہاں ایسا فعال اور موثر نظام ہی نہیں اس پر بات ہونی چائیے۔ پمز میں زیر تعمیر نئے ٹراما سنٹر کی عمارت کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر صحت نے بتایا کہ پمز ہسپتال پر مریضوں کا رش بہت زیادہ ہے اور راولپنڈی، اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سے بھی بڑی تعداد میں مریض علاج کے لیے یہاں آتے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ جدید ہسپتال...
کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ہوسٹ مشی خان نے نیپال کنسرٹ کے دوران گلوکار طلحہ انجم کی جانب سے بھارتی پرچم لہرانے اور اسے جواز دینے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ مشی خان نے اپنے انسٹاگرام ویڈیو پیغام میں کہا کہ لگتا ہے شہرت آپ (طلحہ انجم) کے دماغ پر چڑھ گئی ہے، ہمارے لوگوں میں عزت نفس کی کمی ہے جو ہم اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔ مشی خان نے کہا کہ پاکستانی فنکار محبت اور امن کی بات تو کرتے ہیں مگر بھارتی پرچم تھام کر لہرانا کسی طور مناسب نہیں خاص طور پر اُس وقت جب بھارت کی طرف سے پاکستان کی مسلسل توہین کی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں بری کر دیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ آفاق احمد کے خلاف مقدمے میں شواہد ناکافی ہیں، لہٰذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔ یہ مقدمہ لانڈھی پولیس نے درج کیا تھا۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ٹرک اور ڈمپر سے متعلق بڑھتے حادثات کے بعد شہر میں متعدد گاڑیوں کو جلانے کے واقعات سامنے آئے تھے، جس کے بعد آفاق احمد کے بیانات کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے اور انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ ویب...
بھارت میں فوجی قیادت کی سیکولر اور غیرجانبدارانہ روایات پر خدشات بڑھ رہے ہیں، کیونکہ حالیہ برسوں میں بھارتی فوج میں ہندو قوم پرستی کے اثرات واضح طور پر نمودار ہو رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارتی مسلح افواج کی موجودہ قیادت حکومت کی سیاسی اور مذہبی ایجنڈا کے لیے ’ہاں میں ہاں‘ ملانے والی پوزیشن میں آ چکی ہے، جس سے فوج کی پیشہ ورانہ غیرجانبداری پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ حالیہ مشاہدات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہان ملکی سیاسی بیانیوں اور مذہبی رسم و رواج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کے ’دھرم یُدھ‘ والے بیان پر نئی بحث چھڑ گئی، فوج میں مذہبی...
چترال کے علاقے گرم چشمہ کی منور ویلی میں معدومیت کا شکار نایاب برفانی چیتے کی موجودگی ایک بار پھر ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے مطابق اس نایاب جانور کو آبادی کے قریب دیکھا گیا، جس کے بعد علاقے میں وائلڈ لائف حکام متحرک ہوگئے ہیں۔ محکمے کے مطابق چند سال قبل بھی چترال میں برفانی چیتے کی موجودگی رپورٹ ہوئی تھی، تاہم حالیہ مشاہدہ اس کی بقا کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ چترال وائلڈ لائف ٹیمیں اس وقت علاقے میں موجود ہیں اور برفانی تیندوے کے تحفظ اور اس کے محفوظ قدرتی ماحول کے لیے کام کر رہی ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات نے مقامی آبادی کو بھی احتیاطی تدابیر...
پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے اور صبا قمر کے درمیان چپقلش سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ نئی فلم ’نیلوفر‘ کی تشہیر کے دوران فواد خان کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ سے پوچھا گیا کہ میڈیا میں بارہا دونوں کے درمیان ’خاموش دشمنی‘ کا تاثر کیوں دیا جاتا ہے۔ اس پر ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس تاثر میں بالکل بھی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جانب سے کبھی کوئی مخالفت یا رقابت نہیں رہی اور انہیں یہ سوال کئی مرتبہ سننے کو ملا ہے ماہرہ نے صبا قمر کو بے حد باصلاحیت اور مضبوط اداکارہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی کے 3 روزہ اجتماعِ عام کے لیے مینارِ پاکستان اور گریٹر اقبال پارک کا وسیع و عریض علاقہ ایک بار پھر مذہبی و دعوتی اصلاحی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، جہاں ملک بھر سے آنے والے لاکھوں افراد کی میزبانی کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔یہ جماعت اسلامی کا چوبیسواں اجتماع عام ہے، جو گیارہ سال کے طویل وقفے کے بعد منعقد ہورہا ہے اور تنظیمی حلقوں میں اس کی اہمیت کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔اجتماع کا آغاز کل جمعہ کی نماز کے فوراً بعد ہوگا، جس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن افتتاحی خطاب کریں گے جب کہ آنے والے 3 دن سیاسی مباحث، سماجی...
معروف جرمن ٹریول ویلاگر وائلڈ کارلوس پاکستان میں اپنی پہلی آمد کے تجربات کے بارے میں ایک ویڈیو میں کراچی ایئرپورٹ سے ہی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گن گاتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا ماحول ان کے لیے حیران کن طور پر پرامن اور پرسکون تھا، ان کے مطابق یہاں کے لوگ بہت دوستانہ اور مہمان نواز ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان جیسی میزبانی دنیا میں کہیں نہیں‘ غیر ملکی سیاح وطن واپسی پر رو پڑے، ویڈیو وائرل پاکستان میں اپنے ابتدائی تاثرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ ان کے لیے انتہائی خوشگوار رہا۔ کارلوس نے بتایا کہ وہ جب ایئرپورٹ پہنچے تو پہلے دن انہیں کسی چیز کی قیمت ادا...