2025-11-03@23:29:50 GMT
تلاش کی گنتی: 380
«یہ بھی کہا»:
1994 میں مس ورلڈ بننے اور دہائیوں سے فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی ایشوریہ رائے آج اپنی 52 ویں سال گرہ منا رہی ہیں۔ ہم دل چکے صنم اور دیو داس جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والی ایشوریہ رائے نے اپنے کیریئر میں کبھی پیچھے مڑ کو نہیں دیکھا۔ انھوں نے نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری کے تما بڑے اعزاز اور انعامات اپنے نام کیے بلکہ بین الاقوامی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ فرانس حکومت نے ایشوریہ رائے کو آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز نے نوازا تھا۔ ایشوریہ رائے کی کامیابی صرف ان کی خوبصورتی کے مرہون منت نہیں ہے بلکہ ان کی پُراعتماد شخصیت اور باوقار انداز کا بھی ہے۔ وہ بیک وقت ایک اچھی اداکارہ، ماں اور بیوی...
فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کئے جارہے ہیں، ٹرانسپورٹ ہے نہیں اور ای چالان ہزاروں میں آرہے ہیں، لاہور میں جو چالان 200 روپے کا ہے سندھ میں 5 ہزار روپے کا ہے۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر 9 ٹاؤنز میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، ہم اپنی بساط سے زیادہ کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، مرتضیٰ وہاب کے کام بھی ہم کو دیکھنے پڑتے ہیں، ایس تھری منصوبہ کہاں چلا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے نہیں بن رہا، جبکہ ریڈ لائن نے یونیورسٹی روڈ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ترک قونصل جنرل ارگل کادک، دیگر عہدیداروں نے شرکت کی، تقریب میں پاک، ترکیہ دوستی کے رنگوں کی نمائش کی گئی، جہاں طلبا نے فن کے ذریعے اس رشتے کی اہمیت کو اجاگر کیا، ترک تاریخ، ثقافت پر پروگرام کے علاوہ دوستی پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جب کہ تصاویری نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا، ساتھ ساتھ طلبا نے فوڈ فیسٹیول کا میلہ بھی سجایا، جہاں شرکاء ترک پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ پاک، ترکیہ تعلقات مشترکہ تاریخ و باہمی احترام پر قائم ہیں،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ 6 نومبر کو میکنزم طے کیا جائے گا، مشترکہ مانیٹرنگ سسٹم پر 6 نومبر کو بات چیت ہوگی، امید ہے اب افغانستان سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر پاکستان افغانستان میں کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ کسی کی بھی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، وزیر مملکت نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان بھارت کی پراکسی بنا...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ہزاروں لیبر، ہائی اسکلز اور ہنر مند لوگوں کی ضرورت ہے جس کیلیے میں ایڑھی چوڑی کا زور لگا کر ہزاروں نوجوانوں کو بھیجنے کی کوشش کروں گا۔ اسلام آباد میں منعقدہ پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب کے دورے کے موقع پر مجھے وہاں پر اے آئی، جدید ٹیکنالوجی سسٹم کے بارے میں بتایا گیا، جس پر میں نے کہا کہ ہمارے پاس تو تیل کے ذخائر نہیں اور اتنا خرچ بھی نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم کے مطابق یہ سُن کر سعودی حکام نے کہا کہ ہماری یہ سہولیات کروڑوں پاکستانیوں اور طلبا کیلیے بالکل...
لاہور:۔۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ مسلط حکمران طبقات کی ترجیحات میں کبھی بھی شامل نہیں رہا۔ تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، چھ کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں، حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، ایسا نہ ہوا تو نوجوان تباہی کے راستے پر چل پڑیں گے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے، حکومتیں اپنی ذمہ داری سے مکمل غافل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل اسٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ (Bano Qabil Startup Excellence Summit) سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد خان اور دیگر رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کی شب بلدیہ اعلی حیدرآباداینٹی انکروچمنٹ سیل نے کاروائی کرتے ہوئے حیدر چوک سے تمام ٹھیے پتھارے ضبط کر لیے جبکہ یہی لوگ تجاوزات کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے چوک چوراہوں فٹ پاتوں سڑکوں پر تجاوزات کئی سالوں سے قائم ہے جس کو ختم کرانے میں بلدیہ حیدرآباد کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھتہ مافیا اور بلدیہ حیدرآباد دونوں ہی اس کے ذمہ دار ہیں جبکہ ماضی میں کئی بار ہائی کورٹ کے نوٹسز کے باوجود ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی...
پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اسرائیلی ماہر نے کہا کہ حزبِ اللہ اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی شرکت، 1948 کے عرب (اسرائیلی شہریت رکھنے والے عرب) اور ایران کی حمایت کے بغیر اسرائیل کو شکست دینا اور اس کا خاتمہ ممکن نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے حوالے سے جہاد اور سیاسی اسلام امور کے اسرائیلی ماہر نے میڈیا پر گفتگو میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن نے اسرائیل کو مکمل بربادی کے کنارے تک پہنچا دیا تھا۔ نیوز ون کی ایک رپورٹ کے مطابق عوفر بنستوک، جو جہاد اور سیاسی اسلام کے امور کے ماہر ہیں، انہوں نے پوڈ کاسٹ سے گفتگو میں کہا کہ حماس کی طرف سے 7 اکتوبر 2023 کو کی گئی کارروائی...
راولپنڈی+مانچسٹر (سٹاف رپورٹر+نمائندہ خصوصی) پی آئی اے کی جولائی 2020ء کے بعد اسلام آباد سے پہلی پرواز 284 مسافر لیکر مانچسٹر پہنچ گئی پی ائی اے کی پرواز کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا ، پرواز کی روانگی سے قبل ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزرات دفاع، سفارتی مشن اور ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کیوزیر دفاع نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ملکوں اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرے گی۔ وزیر دفاع نے پی آئی اے حکام کو ہدایات دیں کہ وہ شیڈول اور جہازوں کے کیبن کو مزید بہتر بنائیں اور پروازوں کی تعداد کو بڑھانے کیلئے اقدامات کریں۔ قرعہ...
پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہمارا مقصد ملک میں مزید مسائل پیدا کرنا نہیں ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ پولیو وائرس ہمارے بچوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، اور سندھ بھر میں پولیو سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، تاہم بدقسمتی سے آج بھی ملک میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے زراعت کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ کسان مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا، کیونکہ زراعت ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ صدر آصف علی زرداری ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ زراعت...
برطانیہ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات اور مساجد پر حملوں کے بعد حکومت نے مسلمانوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم اور تاریخی اقدام اٹھایا ہے، جسے ملکی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ مساجد اور اسلامی مراکز پر نفرت انگیز حملوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ فراہم کرے گی تاکہ ان کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ اعلان وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کے ہمراہ مشرقی سسیکس کی ایک مسجد کے دورے کے دوران کیا، جہاں رواں ماہ کے آغاز میں ایک شخص نے مسجد کے دروازے کے...
معروف اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ خاور ریاض نے ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے مغربی طرزِ لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکیڈمی ایوارڈز نہیں بلکہ ہمارے اپنے ملک کے ایوارڈز ہیں، اس لیے فنکاروں کو اپنی ثقافت اور روایات کی نمائندگی کرنی چاہیے۔ خاور ریاض نے حال ہی میں ’احمد علی بٹ‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے معاشرتی رویوں، سوشل میڈیا کے اثرات اور شوبز انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی منافقت پر کھل کر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے معاشرے کے ڈھانچے کو مکمل طور پر بدل دیا ہے، پہلے زمانے میں دکھاوے کا عنصر اتنا نمایاں نہیں تھا، لیکن اب ہر شخص نمائش اور ظاہری شان و...
— فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک افغانستان ہے، افغانستان کے باعث یہاں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگلے مہینے افغانستان کے ساتھ ایک ایکسپو منعقد ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی ترسیل جب بند ہوجاتی ہے تو 5 لاکھ روپے دے کر ٹرک کو اجازت دی جاتی ہے، گندم اور آٹے کی ترسیل پھر کیوں بند کرتے ہو جب 5 لاکھ روپے پر ٹرک چھوڑتے ہو۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو بااختیار ہونا چاہیے کہ کچھ فیصلے وہ خود بھی کرسکیں، ان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پر جتھے قابل قبول نہیں ہیں۔ یہ جتھے کون تیار کرتے رہے ہیں، کس لیے تیار کرتے رہے ہیں، سب کو پتہ ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیر ہو گئی ہے، کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب یہ ریاست قانون، قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی۔ افغانستان سے سیز فائر کیلئے وقت کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی: خواجہ محمد آصفوزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ مذہب کےنام پر جتھےکون اور کس لیے تیار کرتا رہا ہے یہ سب کو پتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنے جا رہی ہے یا نہیں اس پر بات نہیں کروں گا، مذہب کے نام پر اس طرح کے جتھے کسی بھی ریاست میں قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیرہوگئی ہے کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں، یہ جتھےکون تیار کرتا رہا ہے اور کس کے لیے تیار کرتا رہاہے یہ سب کو پتا ہے، اب یہ ریاست قانون قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی، کسی وقت کی...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے قومی ایئرلائن اور ایک نجی ائیرلائن کی اپروول بہت بڑا بریک تھرو ہے۔ 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی پرواز جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید نجی ائیرلائنز کی بھی برطانیہ فلائٹس میں دلچسپی ہے۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں ہماری ایوی ایشن انڈسٹری کی بہت تباہی و بربادی ہوئی۔ امریکہ کی براہ راست پروازوں کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امید ہے یو ایس کے لیے پروازوں کی اجازت بھی مل جائے گی۔ قومی ائیرلائن کی پرائیویٹائزیشن اب چند ہفتوں کی بات ہے۔ پرائیویٹائزیشن کے بعد قومی ایئرلائن بیٹرے میں نئے جہازوں کی شمولیت ہوگی۔ نئے...
وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے قومی ایئرلائن اور ایک نجی ائیرلائن کی اپرول بہت بڑا بریک تھرو ہے، پچس اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی پرواز جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید نجی ائیرلائنز کی بھی برطانیہ فلائٹس میں دلچسپی ہے، پی ٹی آئی دور حکومت میں ہماری ایوی ایشن انڈسٹری کو بہت تباہی بربادی ہوئی ہے، امریکہ کی براہ راست پروازوں کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے یو ایس کے لیے پروازوں کی اجازت بھی مل جائے گی، قومی ائیرلائن کی پرائیویٹائزیشن اب چند ہفتوں کی بات ہے، پرائیویٹائزیشن کے بعد قومی ایئرلائن بیٹرے میں نئے جہازوں کی شمولیت ہوگی۔ وزیر ہوابازی نے کہا کہ نئے...
چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے اور بھارت ابھی پہلی جماعت میں داخلہ لینے کی کوشش کررہا ہے، تجزیہ کار عثمان شامی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ دوبارہ جارحیت کرنا بھارت کی خواہش تو ہے لیکن ابھی تک ان میں اتنی ہمت پیدا نہیں ہوئی،جب 10مئی کی جنگ ختم ہوئی تو ان کے آرمی اور ایئر چیف نے پاکستان کو دھمکیاں تو بہت لگائیں لیکن ایک چیز کااعتراف کیاکہ ملٹی ڈومین آپریشن ان کے لیے ایک نئی چیز ہےاور انہیں بھی یہ صلاحیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کس کی فوج کتنی بڑی ہے ،ماڈرن وار فیئر میں اس کی اہمیت اتنی نہیں ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی میں کون آگے ہے، اس شعبے میں چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے...
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا یہ خیال ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں اس کے اثرات کابل پر واضح ہوں گے اور منفی اثرات دلی تک محسوس کئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض (سابق کمانڈر سدرن کمانڈ ملٹری ایکسپرٹ) نے کہا ہے کہ اس وقت افغان طالبان رجیم بہت انڈر پریشر ہے وہ سوشل میڈیا پر بھارت کی طرح سے جھوٹ در جھوٹ بول رہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے کہا کہ ان کو کارروائی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ملا، ان کے اوپر سخت پریشر ہے کہ جو کچھ اس نے پاکستان کے ساتھ کیا یہ غلط ہے اور اس کا نقصان افغانستان...
بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کل ایک نام نہاد کہنے کو سیز فائر کیا گیا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ اب تک سب سے زیادہ سیز فائر اسرائیل نے ہی توڑے ہیں، ایسا نہ ہو کہ یہ سیز فائر بھی توڑا جائے، امید ہے کہ پوری امتِ مسلمہ دیکھے کہ یہ سیز فائر نہ توڑا جائے، ڈر ہے، خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی دھوکا دیا جائے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کی کتاب کی تقریبِ رونمائی پر مبارک باد دیتا ہوں، رضا ربانی اس کتاب کو غزہ کے بچوں کے نام کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گورنر کے خلاف طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ’’اعلانِ گمشدگی‘‘ جاری کر دیا۔ بیرسٹر سیف نے اپنےاعلانیہ بیان میں کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتا ہیں، اگر کسی کو کہیں دکھائی دیں تو انہیں گورنر ہاؤس پشاور پہنچا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کی خبر سنتے ہی گورنر کی ذہنی حالت بگڑ گئی اور سننے میں آیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے سندھ کے صحراؤں کا رخ کر چکے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ گورنر کو زیادہ دباؤ لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ آئین میں گورنر کے علاوہ کسی اور سے بھی حلف لینے کی گنجائش...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے ایکس پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ، " تحریک تحفظ آئین پاکستان" کا اعلامیہ، شرمناک حد تک افسوسناک ہے جس میں دہشت گردوں اور اس کے سرپرستوں کی مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ الٹا انتہائی ڈھٹائی سے الزام لگایا گیا کہ " قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ساکھ کھو چکے ہیں" اپنی سرزمین کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے عظیم سپوتوں کے بارے میں یہ الفاظ نہایت پست سوچ کا اظہار ہیں۔ جس صوبائی حکومت سے مشاورت کی نصیحت کی گئی ہے وہ گزشتہ 13...
عرفان صدیقی—فائل فوٹو حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اپوزیشن اتحاد’ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان‘ کے اعلامیے کو شرم ناک حد تک افسوس ناک قرار دیا ہے۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں اپوزیشن اتحاد کا اعلامیہ شرمناک حد تک افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اعلامیے میں دہشت گردوں اور اُن کے سرپرستوں کی مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا بلکہ انتہائی ڈھٹائی سے الزام لگایا گیا کہ نفاذِ قانون کے ادارے اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ سر زمین کے تحفظ کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے سپوتوں کے بارے میں یہ الفاظ پست سوچ کا...
وفاقی کابینہ نے پاک سعودی اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں شہدا کے خون نے ایک لکیر کھینچ دی ہے، اب یہ جنگ پاکستان کے لیے ہے اور کوئی پاکستان کو مٹا نہیں سکتا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ باہمی بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، پارلیمنٹ، سول سرونٹس اور پاک افواج دن رات ملک کے دفاع میں مصروف ہیں، لیکن اگر دہشتگردی کو جڑ سے ختم نہ کیا گیا تو یہ تمام کوششیں ضائع ہو جائیں گی۔ افواج پاکستان ، پاکستان کے ادارے پارلیمنٹ اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے اختلافات کافی عرصے سے تھے، علی امین گنڈاپور خطرے میں تھے ان کے خلاف کافی مواد جمع ہوگیا تھا، جب انہوں نے علیمہ خان کے خلاف شکایت کی تو جوابی طور پر علیمہ نے ان کی شکایت کی جس پر انہیں عہدے سے ہٹانا پڑا۔ شاہ ز یب خانزادہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے ان کی بہن پر الزامات لگائے، سوشل میڈیا پر علیمہ خان کے خلاف مہم چلائی گئی جبکہ دوسری طرف علی...
یہ تصور بھی نہیں کر سکتا کہ میں دنیا میں موجود رہوں اور سید علی خامنہ ای نہ ہوں، سید حسن نصر اللہ کا یادگار بیان
حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے کہا ہے کہ یہ مہم رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے اپیل کا قابل تعریف جواب ہے۔ اس مہم کے دوران ملک بھر سے خواتین نے اپنا سونا، ذاتی مکانوں سمیت دل کھول کر مقاومت کی مدد کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقاومتی محاذ کے مجاہدین اور مظلومین کی حمایت، مدد اور نصرت کے لئے جاری ایران ہمدل کے عنوان سے جاری عوامی مہم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے کہا ہے کہ یہ مہم رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے مظلومین کی حمایت کی دعوت کا قابل تعریف جواب ہے۔...
نریندر مودی نے چیف جسٹس سے بات کرکے ایک ہندو وکیل کیطرف سے ان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی مذمت کی اور کہا کہ اس حملے سے ہر ہندوستانی ناراض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بی آر گوئی کی طرف مبینہ طور پر جوتا پھینکنے کی کوشش کا چیف جسٹس کی ماں اور ان کی بہن نے سخت مخالفت کی ہے۔ چیف جسٹس کی ماں کملاتائی گوئی نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لے کر بدامنی پھیلانے کا اختیار نہیں ہے۔ وہیں حملے سے متعلق سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف جسٹس کی بہن کیرتی نے کہا کہ یہ زہریلا نظریہ ہے اور بدامنی پھیلانے کا اختیار کسی کو بھی نہیں ہے۔ چیف جسٹس بی آر...
کراچی: پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاسی لڑائی بعد میں لڑیں گے ابھی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد ضروری ہے۔ مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کی جانب سے پنجاب حکو مت کو تجویز دی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کو مدد چاہیے تو ہم تیار ہیں، یہ سیاست نہیں، خدمت کا وقت ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اجاگر کیے۔ شازیہ مری نے کہا کہ بطوروزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان کے عالمی تعلقات مضبوط کیے، پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کیلئے مدد مانگ رہی ہے، پنجاب حکومت حملے کررہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے مطالبہ کیا...
خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل میں کہا کہ وزرا کے استعفے 27 ستمبر کے جلسے کے آفٹر شاکس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو شروعات ہیں ابھی مزید جھٹکے لگیں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل میں کہا کہ وزرا کے استعفے 27 ستمبر کے جلسے کے آفٹر شاکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو شروعات ہیں ابھی مزید جھٹکے بھی لگیں گے، جو سیاسی جماعت احتجاج کرتی...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو شروعات ہیں ابھی مزید جھٹکے لگیں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل میں کہا کہ وزرا کے استعفے 27 ستمبر کے جلسے کے آفٹر شاکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو شروعات ہیں ابھی مزید جھٹکے بھی لگیں گے، جو سیاسی جماعت احتجاج کرتی ہے تو اس کا کوئی لائحہ عمل بھی ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی کے جلسے میں کوئی آئندہ کا لائحہ عمل دیا گیا ہے، سب کو...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالیہ دفاعی اقدامات عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہے ہیں، اور سعودی عرب کے بعد اب کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا،’’پاکستان نے حالیہ چیلنجز میں ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے دفاع کے لیے تیار ہے بلکہ اپنے دوست ممالک کے ساتھ بھی کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کا عزم رکھتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، اور خوش آئند بات یہ ہے کہ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ،نیویارک،جنیوا(آن لائن،صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے سینئر رہنما غازی حمد نے کہا کہ غزہ میں حماس کو منظر نامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں کیا۔حماس رہنما نے اعتراف کیا کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن یہ قیمت ہمیں ادا کرنی ہی تھی کیونکہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔غازی حمد نے کہا کہ اگر مستقبل میں ایک باضابطہ فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے تو حماس اپنے ہتھیار قومی فوج کے حوالے کرنے پر تیار ہوگی۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا...
امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ہماری افواج سعودی عرب کی سرزمین پر موجود ہیں، اِس ڈیل سے دفاعی تعلقات کو باقاعدہ معاہدے کی شکل دی ہے، ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعد کوئی بھی ایٹمی طاقت ہتھیار استعمال کرنے کے حق میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ممکن ہے قطر پر حملے نے پاک سعودی معاہدے کے مذاکرات کے عمل کو تیز کیا۔ امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات طویل ہیں، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو قطر حملے کا ردعمل نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے دیا۔لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ لاہور آئیں آپ کو دکھاتے ہیں پنجاب میں کیا کام ہورہا تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ کل پنجاب کی پنک اسکوٹیز کو آپ نے سالوں بعد دہرا کر اچھا کیا، کل تک آپ سمیت آپ کی پوری جماعت سیلاب پر سیاست کررہی تھی۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ سیلاب سندھ میں بھی آیا ہے، قوم کو بتائیں آپ وہاں متاثرین کو کیا ریلیف دے رہے ہیں۔اُنہوں نے استفسار کیا کہ مریم نواز پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دے رہی ہیں، تکلیف سندھ حکومت کوکیوں ہورہی؟عظمیٰ...
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ وزیراعظم آفس نے جاری کردیا۔وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا علمبردار قرار دیا، یہ ملاقات گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ، دلیرانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا اور کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کی۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں ایک بڑی...
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت قابض انتظامیہ نے سرینگر میں میر واعظ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمع ادا کرنے سے روکنے کیلئے گھر میں نظربند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت قابض انتظامیہ نے سرینگر میں میر واعظ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ ادھر میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک...
اسلام ٹائمز: کہاوت ہے کہ ایک کتا ندی سے نکلا، اس نے خود کو ہلایا اور قریب سے گزرنے والےراہگیر کے کپڑے اس کے نجس جسم سے اڑنے والے پانی کے قطروں اور چھینٹوں سے ناپاک ہو گئے۔ راہگیرکیساتھ ہی کھڑے اس کے ساتھی نے بے صبری سے اسے حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ گھبراو نہیں ، یہ کتا نہیں تھا، بکری تھی! اسی وقت کتے نے بھونکنا شروع کر دیا، کتے کے بھونکنے کی آواز سنتے ہی راہگیر نے سادگی سے کہا کہ دنیاکتنی عجیب ہو گئی ہے! بکری کو دیکھو، کتے کی آوازیں دی رہی ہے۔ ایک دلچسپ اور مختصر تحریر: دنیا پر فریب اور دھوکا دہی کے ذریعے مسلط ممالک، گروہ، ادارے اور لابیز کھلم کھلا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ)کے سابق چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی رائس اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر رفیق سلیمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے پر ویراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سمیت پاکستان اور سعودیہ کی بزنس کمیونٹی اور دونوں ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور کنگ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ دنیا بھرمیں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے جس میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کا اہم ترینکردار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ دفاعی معاہدے سے پاکستان اور...
برطانیہ، کینیڈا ،آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا۔ فرانس کے صدر میکرون نے اقوام متحدہ کانفرنس میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں امن قائم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن قائم نہ کرنے کی اجتماعی ذمہ داری پوری عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا وعدہ دہائیوں سے ادھورا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو پیغام دیا کہ دنیا امن کے موقع سے محض چند لمحوں کے فاصلے پر ہے اور اگر اب بھی کچھ نہ کیا گیا تو...
فوٹو: فیس بک مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی اب خادمِ حرمین شریفین ہے، اللّٰہ نے پاکستان کے نصیب میں یہ عزت لکھی، پاکستان حرمین شریفین کی دھرتی کا محافظ بن گیا۔ساہیوال میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان سےنواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نہيں بچے گا، نواز شریف نے موٹروے بنائی، ایٹمی دھماکے کیے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں بے گھر لوگوں کیلئے گھر بنائے جارہے ہیں، سیلابی صورتحال میں کوئی ایسا شخص نہیں تھا جو حکومت میں ہو اور چین سے سورہا ہو، پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، سیلاب متاثرین کے...
فلسطینی سفیر نے برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانے کا درجہ دیا جانا نہ صرف تاریخی ناانصافیوں کی تلافی ہے بلکہ آزادی، وقار اور بنیادی انسانی حقوق پر مبنی مستقبل کے عزم کی تجدید بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ پیشرفت میں برطانیہ فلسطین کو فلسطین اتھارٹی کے مشن دفتر کو سفارتخانے کا درجہ دینے والا پہلا ملک بن گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں قائم فلسطینی مشن کے دفتر کو سفارت خانہ کا درجہ دیے جانے کے فوری بعد عمارت پر پرچم کشائی کی باوقار تقریب رکھی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر حسام زملوط نے آج کے دن کو قومی جدوجہد کی تاریخ کا ایک سنگ میل قرار دیا۔...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ ہم وفاق کے اتحادی نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے انہیں سپورٹ کرتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام ممالک سے سیلاب میں مدد لی جائے، 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کی جا رہی ہے، اگر یہ کسان کو سبسڈی دی جاتی تو بہتر تھا، اتنی گندم منگوانے سے کس کو فائدہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقلِ کُل ہیں، وفاقی حکومت ایسے فیصلے کرے جس سے عوام کے حالات میں بہتری آئی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کے اتحادی...
اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کل ہیں،وفاق ایسے فیصلے کرے جن سے عوام کے حالات میں بہتری آئے.شرجیل میمن
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کل ہیں، وفاقی حکومت ایسے فیصلے کرے جس سے عوام کے حالات میں بہتری آ ئے ، ہم وفاق کے اتحادی نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے انہیں سپورٹ کرتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام ممالک سے سیلاب میں مدد لی جائے. ان خیالا ت کااظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شرجیل میمن نے گندم کی قلت سے وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی، ن لیگ کی اتحادی نہیں ہے صرف ساتھ دیتے ہیں لیکن وفاقی حکومت کو گندم...
—فائل فوٹو سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کل ہیں، وفاقی حکومت ایسے فیصلے کرے جس سے عوام کے حالات میں بہتری آئی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کے اتحادی نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے انہیں سپورٹ کرتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام ممالک سے سیلاب میں مدد لی جائے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کی جا رہی ہے، اگر یہ کسان کو سبسڈی دی جاتی تو بہتر تھا، اتنی گندم منگوانے سے کس کو فائدہ ہوگا؟ 2005ء سے پہلے پاکستان گندم ایکسپورٹ کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ...
ماضی کے مقبول فلمی ہیرو سعود نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جویریہ سعود نے اداکاراؤں کو گود میں اٹھانے پر ان سے شکوہ کیا تھا۔ سعود نے حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی اداکاری اور ٹی وی کی اداکاری میں بہت فرق ہے، فلم میں کام جلدی کیا جاتا ہے، جب کہ ٹی وی ڈراموں میں ایک ڈائیلاگ بولنے میں بھی بہت وقت لگ جاتا ہے۔ اداکار نے ماضی کے فلمی دور کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اُس وقت فلم کی شوٹنگ کے دوران آواز ڈب نہیں کی جاتی تھی بلکہ بعد میں ڈبنگ کرنا پڑتی تھی،...
برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز لندن:(آئی پی ایس) برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد اب پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی سمیت دیگر شرائط پورے نہیں کیے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج برطانیہ نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے امن کی امید دوبارہ اجاگرکرتے ہوئے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ کا اقدام دیگر 140 سے زائد ممالک سے مطابقت...
امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت دیگر مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کو "نمائشی اقدام" قرار دے دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی اصل ترجیح امن کے لیے سنجیدہ سفارت کاری، اسرائیل کی سکیورٹی اور یرغمالیوں کی رہائی ہے، نہ کہ نمائشی اعلانات۔ ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی صرف حماس کے بغیر ممکن ہے۔ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں مزید ممالک بھی ایسے فیصلے کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے ان ممالک کے فیصلے کو مسترد کر دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو یکطرفہ تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے اقدامات جاری رکھیں گے۔یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، کینیڈااور آسٹریلیانے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیانیتن یاہو نے کہا کہ ان کی امریکا سے واپسی پر اسرائیل کی جانب سے ردعمل دیا جائے گا۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل برطانیہ اور کچھ دیگر ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کے یکطرفہ اعلان کو قطعی طور پر مسترد کرتا...
ایک بڑی سفارتی پیش رفت میں برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے باقاعدہ طور پر فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ تینوں ممالک نے اس فیصلے کو مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے ایک ناگزیر قدم قرار دیا ہے۔ دو ریاستی حل کی امید بجھنے نہیں دیں گے برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے اس موقع پر کہا کہ دو ریاستی حل کی امیدیں مدھم ضرور ہو رہی ہیں، لیکن ہم اس چراغ کو بجھنے نہیں دیں گے۔” انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ حماس کا فلسطین کی حکومت میں کوئی مستقبل یا کردار نہیں ہو سکتا۔ ان کا مؤقف تھا کہ ایک پُرامن اور مستحکم ریاستِ فلسطین کی تشکیل تب ہی ممکن ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی:۔ بلدیہ ٹائون یو سی 8 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت جاری انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے، 24 مارکیٹ میں منعقد ہونے والی کارنر میٹنگ نے عوامی جلسے کی شکل اختیار کرلی، جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے وائس چیئرمین انجینئر یاسر حیات اور انتخابی نشان “ترازو” کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیرِ ضلع کیماڑی فضل احد اور امیدوار انجینئر یاسر حیات، نائب امیر ضلع کیماڑی عارف خان، عثمان اعوان، عثمان نیازی نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے بلدیہ 24 مارکیٹ میں تاجروں سے بھی ملاقاتیں...
پاکستان کے ممتاز صحافی کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ بظاہر تو پاکستان اور سعودی عرب کا ہے، مگر اطلاعات ہیں یہ خلیج کے چھ ملکوں تک وسیع ہو گا اور یہ سلسلہ ایک بلاک میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں کیلئے بھی اس معاہدے کو اہم قرار دیا اور کہا مشرق وسطیٰ کے دروازے پر پاکستان کی عسکری دستک ہضم ہو پائیگی یہ دیکھنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی سلمان غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونیوالے دفاعی معاہدے کا دائرہ کار چھ ملکوں تک وسیع ہوسکتا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پراپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خلیج میں سعودی عرب کی پوزیشن لیڈر کی ہے اور...
اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شوگر ملزمالکان کی جیبوں میں یومیہ 100ارب جارہا ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں،مہنگائی کا جن بے قابو ہے ، چینی اور آٹا مارکیٹوں سے غائب ہے۔انہوں نے مری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جھیکا گلی 150سال پرانا بازار تھا لیکن حکومت نے نہیں بتایا کہ بازار کو کیوں گرایا گیا؟حکومت نے لوگوں کے روزگار ختم کردیے اور پیسے بھی نہیں دیے۔ لوئر ٹوپہ میں عوامی اجتماع پر انتظامیہ نے لوگوں پر دہشتگردی کا پرچہ دے دیا۔ مری کے 3 رہنماو ¿ں کو فورتھ شیڈول میں کس قانون کے تحت ڈالا گیا؟حکمرانوں کا یہی طرز حکمرانی رہا تو قوم سڑکوں پر ہوگی۔ انتظامیہ اگر ہماری خودمختاری پر...
پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے میں دیگر خلیجی ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے اور اس معاہدے کو دو طرفہ تعاون سے بالاتر ہو کر توسیع دی جائے گی۔ عرب میڈیا کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ چیز نہیں ہے اور یہ معاہدہ باہمی اعتماد اور مشترکہ سلامتی کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے فریم ورک میں مشترکہ سیکیورٹی کی ضمانت دی گئی ہے کہ جب...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ معاہدہ بدھ کے روز ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دستخط سے طے پایا۔ معاہدے کے مطابق کسی بھی ملک پر جارحیت کو دونوں پر جارحیت تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب مشترکہ طور پر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک سعودیہ باہمی تزویراتی دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف خطرے کے طور پر استعمال نہیں ہوگا، دفتر خارجہ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو...
روالپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرہ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کے مقدمے کی سماعت راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں ہوئی مقدمے کی سماعت کے بعد عمران خان کی بہن علیمہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے.(جاری ہے) علیمہ خان سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود تھیں جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی انہوں نے بتایاکہ ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ جو مرضی کرلیں میں غلامی قبول نہیں کروں گاعلیمہ خان کے مطاب عمران...
دوحہ میں قطر کی میزبانی میں ہونے والے اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کا متفقہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اعلامیہ میں اسرائیلی جارحیت اور اس کے جنگی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں تمام ممالک سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی معطل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عرب اور مسلم رہنماؤں سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی و معاشی تعلقات پر نظرِثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قطر کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت خطے میں امن کے کسی بھی کاوش اور امکان پر کاری ضرب لگاتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شریک تمام ممالک کے سربراہان نے کہا کہ ہم ریاست قطر پر اسرائیل کے بزدلانہ اور غیر قانونی حملے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جارہے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی معلوم ہے سزا سنائی جانی ہے۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میں آج بھی مین اسٹریم میڈیا سے بات نہیں کروں گی، کیمروں کے سامنے تین چار پلانٹڈ لوگوں کو بدتمیزی کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ پھر ان کو بدتمیزی کا موقع ملے، ہمارے کارکن پھر اشتعال میں آئیں گے، گرفتاریاں ہوں گی، 2 سال سے میڈیا یہاں کوریج کر رہا...
برطانیہ کے علاقے اولڈبیری میں ایک دلخراش واقعے میں 20 برس کی ایک سکھ بھارتی خاتون کو 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک واپس چلی جائے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق یہ حملہ نسلی بنیادوں پر مشتمل قرار دیا جا رہا ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے نہ صرف زیادتی کی بلکہ اسے گالیاں بھی دیں۔ پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی و فرانزک تحقیقات جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نسل پرستانہ زبان استعمال کرنے پر جنوبی افریقا کے رکن پارلیمنٹ معطل برمنگھم لائیو کے مطابق دونوں مشتبہ افراد گورے ہیں؛...
کراچی: سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ککراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے جماعت اسلامی کی منافقت اور متحدہ کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور حافظ نعیم کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل میں کہا کہ متحدہ اب جماعتِ اسلامی کے صبح 11 بجے کے پریس کانفرنس سلاٹ پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ مخالفین کو تکلیف صرف بھٹو کے نام سے ہے اسی لیے وہ بھٹو نام سے بنی ہر چیز میں مسئلے تلاش کرتے ہیں۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ جو لوگ الطاف بریلوی اور عمر فاروق سڑکیں نہیں بنا سکتے، وہ بھی دوسروں کی ناکامی کا رونا رو رہے ہیں، جماعتِ اسلامی...
تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطر پر حالیہ فضائی حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے امریکی آپریشن سے تشبیہ دی ہے۔ ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ 11 ستمبر امریکا کے لیے سب سے المناک دن تھا، اسی طرح 7 اکتوبر یہودی عوام کے لیے بدترین المیہ ہے۔ ان کے مطابق امریکا نے نائن الیون کے بعد دہشت گردوں کو جہاں پایا ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ جہاں بھی تھے، انہیں نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بھی اسی اصول پر عمل کرتے ہوئے قطر میں ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جو 7 اکتوبر کے حملوں کے ذمہ دار تھے۔...
کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں حماس رہنماؤں پر حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ لے رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ دوحہ میں اسرائیلی حملہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ خاص طور پر جب قطر مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ انیتا آنند نے حکمران لبرل پارٹی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کینیڈا بھی اسرائیل پابندیاں عائد کرسکتا ہے تو وزیر خارجہ نے کہا کہ "ہم اپنے اگلے اقدامات کا مسلسل...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے دشمن کا غرور پانی میں غرق کرکے سمندری محاذ پر بھی اپنی برتری ثابت کی۔ یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے پاک بحریہ کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر وہ دن ہے جب سمندری سرحدوں کے دفاع میں بہادر سپوتوں نے تاریخ رقم کی۔ وفاقی وزیر کے مطابق جنگِ ستمبر 1965 کے دوران آپریشن دوارکا پاک بحریہ کی تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہے، جس میں چند لمحوں میں دشمن کی اہم ساحلی تنصیبات تباہ کر کے کراچی پر حملے کا منصوبہ خاک میں ملا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 8 ستمبر یومِ بحریہ کے موقع پر پاک نیوی کے افسران، جوانوں اور اہلکاروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی لازوال داستانوں سے بھری ہوئی ہے جس میں 1965 کی جنگ کے دوران آپریشن سومناتھ ایک یادگار حیثیت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 1965 کی جنگ میں پاک نیوی نے جرات و ہمت کی نئی تاریخ رقم کی، یومِ بحریہ پر صدر مملکت کا پیغام وزیراعظم نے کہا کہ اس آپریشن میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر فیصلہ کن حملہ کر کے دشمن کا مواصلاتی نظام تباہ کیا جو نہ صرف بحریہ کی...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک فضائیہ کے جانبازوں اور شہدا کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یوم فضائیہ کا یہ تاریخی دن ہمیں پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی جرات اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ان شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ یہ بھی پڑھیے: دفاعِ پاکستان میں پیش پیش رہنے والے مسیحی جانثار انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق اپنے آپ کو ایک اعلیٰ اور پیشہ ور ادارے کے طور پر منوایا ہے...
سیلاب ہوں یا شہری علاقوں میں ہونے والی بارشیں ہزاروں گاڑیاں اس کی زد میں آکر خراب ہو جاتی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ لوگوں کا جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کون کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب میں تبدیل، گاڑیاں ڈوب گئیں چیئرمین آل پاکستان موٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن حاجی محمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گاڑیوں کی انشورنس کرانے میں گزشتہ کئی سالوں میں تیزی دیکھی گئی ہے اور اگر گاڑی انشورڈ تھی تو سیلاب میں گاڑی کو ملنے والا نقصان انشورنس کمپنی پورا کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہزاروں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے حکومت پاکستان کو آگے بڑھ کر لوگوں کا نقصان پورا...
ابھرتی ہوئی اداکارہ ماریہ ملک نے شوبز کی چمک دمک کے پیچھے تاریک چہرے کو بے نقاب کرکے رکھ دیا۔ ڈراما "الزامِ عشق” سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والی نووارد اداکارہ ماریہ ملک نے اپنے کیریئر اور انڈسٹری کے تلخ تجربات کے بارے میں ایک انٹرویو میں بے باکی سے بات کی۔ ماریہ نے انٹرویو میں بتایا کہ میرے ساتھ کبھی ایسا کچھ غلط نہیں ہوا لیکن میں نے دوسروں کی ہولناک کردینے والی کہانیاں سنی ہیں۔ اداکارہ ماریہ ملک نے مزید کہا کہ شو بز کی چمک دمک کے پیچھے کئی اندھیرے پہلو بھی چھپے ہیں، جنھیں سن کر دکھ ہوتا ہے۔ ماریہ ملک نے بتایا کہ شکر ہے میرے ساتھ کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایسے...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کو سپرفلڈ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس سے بچاؤ کے لیے ممکنہ اقدامات کررہے ہیں، پہلی ترجیع انسانی جانیں بچانا اور لوگوں کے مال مویشیوں کو محفوظ رکھنا ہے،جاب میں سیلاب دریائے چناب، راوی اور ستلج میں آیا ہے، لیکن وہ پانی کالا باغ تک نہیں لے جایا جاسکتا، یہ کہنا فضول ہے کہ اگر کالا باغ ڈیم ہوتا تو نقصان نہ ہوتا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کو سپر فلڈ کا سامنا ہوسکتا ہے، جس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انسانی جانوں اور مال مویشیوں کو محفوظ بنایا جاسکے اور بیراجوں پر کوئی نقصان...
برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے سبب اقوام متحدہ کی پابندیوں کو واپس لانے کے لیے فوری بحالی کا طریقہ کار شروع کر دیا ہے، جس سے پابندیاں 30 روز میں دوبارہ نافذ ہوسکتی ہیں اگر سلامتی کونسل اس دوران کوئی نئی قرارداد منظور نہ کرے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر پابندیاں یا مذاکرات؟ ٹرمپ کا دوہرا پیغام سامنے آ گیا بین لاقوامی میڈیا کے مطابق تینوں یورپی ممالک نے یہ قدم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط کے ذریعے اٹھایا ہے جس میں ایران پر سخت عدمِ تعمیل کا الزام عائد کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ تہران کے ہاتھ میں موجود افزودہ...
بھارت میں مون سون بارشوں نے مودی سرکار کی 15 سالہ حکومت کی قلعی کھول کر رکھ دی جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور شہریوں کا مال و اسباب تباہ ہوگئے۔ بارشوں اور اس سے ہونے والی تباہی نے ممبئی کو بھی نہیں چھوڑا۔ بالی ووڈ فنکار بھی محفوظ نہ رہ سکے اور حکومت پر برس پڑے۔ معروف اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے ممبئی کی خستہ حال اور گڑھوں سے بھری سڑکوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ پوجا بھٹ نے ممبئی کے پرتعیش علاقے کی سڑکوں کی حالت زار پر افسوس اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہینوں تک مرمت کے نام پر بڑی بڑی سڑکیں بند رکھی جاتی ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اور جب یہ بن جاتی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس سال یا اس کے فوراً بعد چین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان معاشی تعلقات بہتر ہوئے ہیں، تاہم اگر بیجنگ نے وعدے پورے نہ کیے تو وہ دوبارہ بھاری ٹیکس (ٹیرِف) لگانے کیلئے تیار ہیں۔ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر لی جائے میونگ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہا: "ہماری چین کے ساتھ بہترین تعلقات ہوں گے۔ لیکن اگر انہوں نے میگنیٹس نہ دیے تو ہمیں 200 فیصد ٹیرف لگانا پڑے گا۔" یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس لگا دیے تھے...
ویب ڈیسک :عمران خان کی بہن نورین خان نے کہاہے کہ عمران خان کبھی معافی نہیں مانگے بلکہ یہ سب چند دنوں کی بات ہے پھر عمران خان سے معافی مانگیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق نورین خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل وڑائچ صاحب نے فیلڈ مارشل کا انٹرویو کیاہے اس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان معافی مانگ لیں، جس پر جواب دیتے ہوئے نورین خان نے کہا کہ عمران خان معافی کیوں مانگیں گے، جیسے وہ کہتے ہیں کہ عمران خان معافی مانگے تاکہ ہماری عزت رہ جائے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار عمران خان کبھی معافی نہیں مانگے گا، یہ سب کے سب عمران...
پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر اور بزنس ویمن ماریہ بی نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ایک نجی LGBTQ پارٹی منعقد ہوئی، جس میں ان کے مطابق اسکول کے بچوں کو بھی مدعو کیا گیا۔ ماریہ بی کے مطابق، یہ ویڈیو اور تصاویر انہیں چند بچوں نے فراہم کیں جو اس تقریب میں شریک تھے۔ فیشن ڈیزائنر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس تقریب میں شرکت کرنے والوں کے ملبوسات اور انداز انہیں غیر اخلاقی اور قابلِ اعتراض لگے۔ مزید پڑھیں: ریپبلکن پارٹی کا ٹرمپ کی ’لادا‘ کے ساتھ فوٹو پوسٹ کرنا مذاق کیوں بن گیا؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس نوعیت کی تقریبات پاکستانی معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں اور حکومت...
پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے لاہور میں ہونے والی ایک پرائیویٹ LGBTQ پارٹی کو بے نقاب کر دیا جس کے مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بتایا کہ یہ خفیہ پارٹی لاہور میں ایک پرائیویٹ مقام پر منعقد کی گئی تھی۔ ماریا بی کے بقول اس خفیہ پارٹی میں ٹرانس جینڈرز سمیت اسکول کے بچے بھی شریک تھے۔ انھوں نے مزیدبتایا کہ اسکول کے بچوں نے خود انھیں اس پارٹی کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجی ہیں جن میں شرکا کو شیطانی تھیم والے کپڑوں میں دکھایا گیا۔ ماریہ بی نے اس موقع پر فلمساز سرمد کھوسٹ کی فلم Joyland کا بھی ذکر کیا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ لاہور میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نظریہ پاکستان کونسل نے پاکستان کے یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں باز یچہ ویلفیئر فاؤنڈیشن، سن شائن گھرانہ فاؤنڈیشن، پاکستان گرل گائیڈز اور اسلام آباد ٹی نے تعاون کیا۔ تقریب کا آغاز ایوانِ قائد کے صحن میں پرچم کشائی سے ہوا، جو کہ NPC کے بانی چیئرمین مرحوم زاہد ملک کے زمانے سے چلی آ رہی ایک روایت ہے۔ اس موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔ انہوں نے موسمی شجر کاری مہم کے تحت یادگاری پودا بھی لگایا، پریس ریلیز میں بتایا گیا۔ پرچم کشائی کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔بازیچہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ارم ممتاز نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور معزز...
ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ غزہ میں ہولناک انسانی المیے کا خاتمہ ہو۔ ڈنمارک کی وزیر اعظم نے کہا کہ نیتن یاہو اب ایک "خود ساختہ مسئلہ" بن چکے ہیں۔ ہم کسی بھی آپشن...
ہمارے ذہنوں میں یہ ڈال دیا جاتا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں میں پاکستان کیلئے کچھ پنپ رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے ذہنوں میں یہ ڈال دیا جاتا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں میں پاکستان کیلئے کچھ پنپ رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرن شپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے سوالات کے جواب بھی دیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی آمد پر پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے انہوں...
اداکارہ صحیفہ خٹک نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے سوشل میڈیا پر پھیلتی نفرت انگیز، سطحی اور نقصان دہ ویڈیوز پر کھل کر آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم بطور قوم کیا کر رہے ہیں؟‘‘ انھوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں کانٹینٹ کریئیٹرز نام، ذات، آمدن، رنگت، لباس اور دیگر ذاتی شناختوں کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بناتے اور غیر اخلاقی تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ادکارہ صحیفہ نے ایک رِیل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم واقعی ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں صرف کسی کا نام یا ذات دیکھ کر اس کے بارے میں فیصلہ کر...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو یہ گرفتار بھی کرتے ہیں تو کرلیں مجھے ضمانت نہیں کرانی۔یہ بات علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے، دو کلومیٹر جیل سے دور ہمیں روکا گیا، سلمان اکرم راجہ ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھہ سمیت سب کو روکا گیا، بانی سے ملاقات نہ کرانے کا مقصد انکا پیغام باہر نہ آجائے، پچھلی ملاقات میں بانی نے کہا تھا 14 اگست حقیقی آزادی کا دن ہے بانی نے کہا تھا 14 اگست کو سب گھروں سے نکلیں۔انہوں...
آپ نے جعلی پولیس اہلکاریوں کی کارگزاریوں کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا لیکن پورا کا پورا تھانہ ہی جعلی نکلے یہ غالباً آپ کے لیے بھی ایک نئی خبر ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: جعلی سفارتخانے کے کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے یوں تو بھارت میں اس سے پہلے جعلی سفارتخانہ، جعلی ٹول پلازہ اور جعلی عدالت تک قائم کی گئی جو بعد میں پولیس کی نظروں میں آئی۔ تاہم اب ایک جعلی تھانہ بھی منظر عام پر آیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب نوئیڈا میں پولیس نے ایک حیران کن دھوکہ دہی کا پردہ فاش کیا ہے۔ وہ ایک ایسا جعلی تھانہ تھا جو واقعی پولیس کی اصلیت کا گمان دلاتا تھا...
—فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی ایئر چیف کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان مضحکہ خیز ہے، اس پر کیا تبصرہ کیا جائے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کو 3 ماہ گزر چکے ہیں اور بی جے پی کے رہنماؤں کے اس پر بیانات بھی آگئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے یہ جھوٹا بیان کیوں دیا مجھے سمجھ نہیں آئی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں نے جنگ کے دوسرے یا تیسرے دن ہی کہا تھا کہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہیے اور وزیر اعظم مودی کو قوم کو بتانا چاہیے کہ ہمارے 5 طیارے گرے ہیں۔ یہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کہاکہ گالم گلوچ وغیرہ تو ان کا شیوہ نہیں ہے آپ کو بھی معلوم ہے ، مجھے نہیں معلوم آپ کس کی بات کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے 24نیوز کے پروگرام نسیم زہراایٹ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کی دو دفعہ نکالنے کے باوجود بھی پاکستان تحریک انصاف کے ورکر بھی میرے لئے آواز اٹھاتے تھے،وہ کہتے تھے کہ اس کو واپس لاؤتو انہوں نے یہ سوچا کہ اثرزائل کرنے کیلئے بہتر ہے کہ اس کی کردار کشی کریں ،پی ٹی آئی سے وابستہ اکاؤنٹس نے ہر...
اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس (ر) ارشدحسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے اور 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں جبکہ کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا۔ جبری گمشدگیوں پر قائم انکوائری کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) نذر اکبر ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر ممبر اسلام آباد اور جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبرپختونخوا...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کی جانب سے اسٹیٹ بینک کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی نے بل کی کئی ترامیم پر اعتراض اٹھایا۔ نوید قمر نے کہا کہ یہ بل قائمہ کمیٹی میں آیا، اس بل کی کئی شقوں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات ہیں۔ پیپلز پارٹی بل کو موثر بنانے کے لیے ترامیم پیش کرے گی۔ وزیر مملکت داخلہ نے نوید قمر کی پیش کی گئی ترامیم کی حمایت کی، جس کے بعد اتھارٹی کے ممبران سے متعلق پیپلز...
بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے ملک بھر میں کمپنی کی سرگرمیاں معطل کرنے کا عندیہ دے دیا، ساتھ ہی حکومتی اداروں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کی اپیل بھی کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے بیان میں ملک ریاض نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اداروں کی جانب سے جاری دباؤ، گرفتاریوں، اثاثوں کے منجمد ہونے اور دیگر پابندیوں کے باعث بحریہ ٹاؤن کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق درجنوں ملازمین گرفتار کیے گئے، کمپنی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے، عملے کی گاڑیاں ضبط ہوئیں، روزمرہ سروسز بری طرح متاثر ہوئیں انہوں نے کہا کہ کمپنی اس وقت ملازمین کو تنخواہیں دینے کے قابل بھی نہیں، جبکہ ترقیاتی...
ملک ریاض کا بحریہ ٹاون کی بندش کا عندیہ، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر اپنے بیان میں اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ملک بھر میں بحریہ ٹاون کی تمام سرگرمیاں بند کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حالیہ چند ماہ میں حکومتی اداروں کی جانب سے دباو اور مختلف کارروائیوں کی وجہ سے بحریہ ٹاون کا آپریشن شدید متاثر ہو چکا ہے۔ملک ریاض نے ایکس (سابق ٹویٹر)پر اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ ان کے خلاف حکومتی اداروں کی جانب سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں،...