داسو ہائیڈرو پاور:عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر نئے قرض کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)عالمی بینک کی جانب سے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے ایک ارب ڈالر کے نئے قرض کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 190.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1700 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ زمین کے حصول میں تاخیر، سیکورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں 178 فیصد اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔ داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کا
پہلا مرحلہ 2,160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، جس کے بعد دوسرے مرحلے کے بعد منصوبے کی کل پیداوار 4,320 میگاواٹ ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ عالمی بینک پہلے ہی 588 ملین ڈالر قرض اور 460 ملین ڈالر کی گارنٹی فراہم کر چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 800 ملین ڈالر بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن اور 200 ملین ڈالر بین الاقوامی بحالی و ترقیاتی بینک کے تحت ملے گا۔ بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے تحت 435 ملین ڈالر صفر سود پر جب کہ 365 ملین ڈالر 5.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: داسو ہائیڈرو پاور بین الاقوامی ملین ڈالر
پڑھیں:
اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
وقاص عظیم: وفاقی بجٹ 2026-27 میں اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کیلئے اضافی رہائشی سہولیات کی فراہمی کی تجویز سامنے آگئی ہے، جس کے تحت نئے فیملی سوٹس اور سرونٹ کوارٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
منصوبے کے تحت 500 سرونٹ کوارٹرز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جون 2026 تک اس منصوبے پر 2 ارب 29 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
بجٹ تجاویز کو حتمی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔