جعفر ایکسپریس ہائی جیک، سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک واقعے پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچا لیا ہے، جس پر سیکیورٹی فورسز خراج تحسین کی مستحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزادی اس لیے حاصل کی تھی کہ لوگ اپنے فیصلے خود کریں، جدوجہد جاری رہے گی، بیرسٹر گوہر
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، کل بھی وزیراعظم نے سب سے پہلے تنقید کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا، چند بیانات جو صحیح یا غلط ہیں، اس کا سہارا لے کر قوم کو تقسیم کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد سیکیورٹی پر آل پارٹیز کانفرنس بلائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملہ، فیک نیوز کا بازار گرم رہا
اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ نے کہا کہ 36 گھنٹے سے جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار وزیر دفاع تھے، وزرا نے قوم کو بتانا مناسب نہ سمجھا کہ کیا ہورہا ہے، ہمارے تلخ سوالات ہیں اور ہم ان کیمرا سیشن بلانے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم اس واقعے پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمہ جہت کانفرنس بلا کر اجتماعی طور پر ایسا نظام بنائیں کہ ہم بربادی سے نکل آئیں،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے تجویز کرتے ہیں کہ ہمہ جہت کانفرنس بلائی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اپوزیشن اتحاد بلوچستان بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی تحریک انصاف جعفر ایکسپریس محمود خان اچکزئی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد بلوچستان بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی تحریک انصاف جعفر ایکسپریس محمود خان اچکزئی سیکیورٹی فورسز جعفر ایکسپریس بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کرتے ہیں
پڑھیں:
لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔