اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم ا پنا تحفظ کرنا جانتے ہیں، پچھلی دفعہ ٹی فنٹاسٹک تھی اس دفعہ مار فنٹاسٹک پڑے گی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم ا پنا تحفظ کرنا جانتے ہیں ، اگر ہمارا پانی روکا تو پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے ، پچھلی دفعہ چائے پلا کر بھیجا تھا، بھارت اب اگر کچھ کرے گا تو ،پچھلی دفعہ ٹی فنٹاسٹک تھی اس دفعہ مار فنٹاسٹک پڑے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہم عالمی سطح پر پہلگام واقعے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے بھارت میں اس واقعے کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارت کا پروپیگنڈا پٹ گیا ہے، بھارتی صحافی کہہ رہے کہ ہمارا بیانیہ کوئی نہیں لے رہا، نیوی آفیسر جوڑے کی جعلی ویڈیو لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام کے معاملے پر ہمارے دوست ممالک سے را بطے ہوتے ہیں ، اس کیس میں بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا ، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی کوشش کی جبکہ یہ واقعہ بھارت کے انٹیلی جنس کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھول میں نہ رہیں پاکستان ہر وقت تیار رہتا ہے، ہم اپنے دوست ممالک کو بریفنگ دے رہے ہیں یہ ہمارا فرض بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جائے کسی انٹرنیشنل فورم پر، ان کا کیس کوئی نہیں مانے گا ان کو شرمندگی ہوگی ، بھارت نے بچگانہ فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے پر عمل درآمد ممکن ہی نہیں اور یہ بس سیاسی مقاصد کا فیصلہ تھا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم پاکستانی ہیں ، بطور پاکستانی کھڑے ہیں، کوئی ن لیگ یا دوسری جماعت نہیں، ہم ایک ہیں ، پوری قوم پاک فوج اور ملک کے دفاع کے لیے کھڑی ہے ، پاکستانی اکٹھے ہو جائیں تو انہیں کوئی چیز نہیں روک سکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دیں گے ، ملٹری سمیت تمام آپشنز پاکستان کے پاس موجود ہے، وزیر اعظم نے بھی آج وضاحت کی کہ پوری فورس سے رسپانڈ کیا جائے گا ، بھارت نے کیسے سوچ لیا، معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں ، بھارت کوئی نہ کوئی بہانہ کرکے اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتا ہے اس واقعے کی آڑ میں انڈس واٹر معاہدے کو ختم کرنا ان کا مقصد تھا، کلبھوشن پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کرتا پکڑا گیا ، یہ ثبوت ہے کہ آپ دہشت گردی کرتے ہیں اور یہ اسٹیٹ ٹیر ازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو تو کوئی و یزہ نہیں دیتا تھا، اب وہ وزیر اعظم بنا ہے تو پھر باہر جا سکتا ہے، بھارت دہشت گردی کو اسپانسر بھی کرتا اور پھر وکٹم بننے کی کوشش بھی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دہشت گردی واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، یہ صرف پاکستان کے لیے خطرہ نہیں بلکہ ساری دنیا کیلیے خطرہ ہے، بھارت ٹیر ازم کو بڑھاتا ہے تو یہ دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سکھوں کے قتل کے شواہد کینیڈا اور باقی ممالک کے پاس ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا ء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ائیر اسپیس بند کر دی ، پاکستان نے تجارت اور بھارتی مصنوعات کو بین کر دیا اس سے بھارت کی معیشت کو بہت نقصان ہو گا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پانی روکنا تھا انہوں نے تو آج پانی چھوڑ دیا ہے، پانی روکتے روکتے یہ چھوڑنے کی بات کہاں سے آ گئی؟۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات اللہ تارڑ نے کہا انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ پچھلی دفعہ بھارت نے کے لیے

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا