رافیل کوبڑا دھچکا، جے ایف 17 تھنڈر طیارہ ساز چینی کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
رافیل طیارہ ساز فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گر گئے جبکہ جے ایف 17 تھنڈر طیارہ ساز چینی کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔جے ایف 17 تھنڈر اور جے ٹین سی بنانے والی چینی کمپنی چینگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن کے حصص کی قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔
جدید ترین رافیل لڑاکا طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ کے شیئرز کی قیمت میں ایک اعشاریہ چھ چار فیصد کمی ہوئی۔ بھارت نے گزشتہ ماہ 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔پاکستان نے مودی کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے اس کا گھمنڈ پاش پاش کر دیا۔ پاکستان ایئر فورس کے شیر دل پائلٹس نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ لڑاکا طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ شاہینوں نے بھارتی طیاروں کو بھارتی فضائی حدود میں ہی زمین بوس کیا، پاکستانی فوج چاہتی تو دس سے زائد بھارتی طیارے مار گراتی لیکن ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔بھارتی میڈیا نے تین بھارتی طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ سی این این کا کہنا ہے تباہ ہونے والے بھارتی طیارے فرانسیسی ساختہ تھے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
فائل فوٹوادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔