خارجہ محاذ پر صرف بلاول بھٹو زرداری ہی پاکستان کا بہتر دفاع کر سکتے ہیں، سینیٹر وقار مہدی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اپنے بیان میں رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کی خود مختارخارجہ پالیسی کی معمار پیپلز پارٹی کی قیادت ہے، بطور وزیر خارجہ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شاندار اور بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جو ناقابلِ فراموش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کا موقف عالمی سطح پر بھرپور انداز میں پیش کرنے کے لیے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سفارتی وفد کی سربراہی دیئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خارجہ محاذ پر صرف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی پاکستان کا بہتردفاع کر سکتے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بہتر کوئی اور نہیں کرسکتا، حالیہ پاک بھارت جنگ میں بھی انہوں نے سفارتی و عالمی میڈیا کے محاذ پر پاکستان کو سخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ امور اور سفارتکاری میں مہارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ورثے میں ملی ہے، جو اپنے نانا قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور اپنی عظیم والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن و مشن کے وارث ہیں۔
سینیٹر وقار مہدی نے مزید کہا کہ پاکستان کی خود مختارخارجہ پالیسی کی معمار پیپلز پارٹی کی قیادت ہے۔ وقار مہدی کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شاندار اور بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جو ناقابلِ فراموش ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیرِ خارجہ پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کیا اور دنیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مستحکم و مضبوط کیا جبکہ عالمی میڈیا اور ہر عالمی فورم پر بھی پاکستان کا مقدمہ ہمیشہ مؤثر اور مدلل انداز میں پیش کیا۔ وقار مہدی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا فخر ہے اور عوام کے مقبول لیڈر ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سینیٹر وقار مہدی پیپلز پارٹی پاکستان کا کہا کہ
پڑھیں:
پرامن قوم ہیں ، ہم سے ٹکرانے والوں کو کاری جواب ملےگا ، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن قوم ہیں لیکن جو ہم سے ٹکرائے گا، اسے کاری جواب ملے گا۔ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ جب بھی وطنِ عزیز کی بقا کو خطرہ لاحق ہوا تو پوری قوم نے افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی برتری فضا سے لے کر سمندر، پہاڑوں سے لے کر میدانوں تک مسلم ہے۔ قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان کی بہادری ہی ملک کے استحکام اور دفاع کی ضمانت ہیں۔بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدے کی بھارت کی جانب سے ممکنہ یکطرفہ معطلی کو ناقابلِ برداشت قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کسی قسم کے حملے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور اس کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔