نیپرا کے فیصلوں سے اصلاحاتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے، وزارت توانائی نے تحفظات کا اظہار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
وزارت توانائی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فیصلوں سے اصلاحاتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں چاہتے ہیں حکومت بجلی کی خرید و فروخت میں پڑے ہی نہیں، وفاقی وزیر توانائی
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے کیے گئے متعدد فیصلے وفاقی سبسڈی اور ٹیرف پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، وزارت توانائی کو اس حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے جو حالیہ فیصلے کیے گئے ہیں، اس سے مالی دباؤ بڑھ رہا ہے، وزارت توانائی اختیار رکھتی ہے کہ وہ نیپرا کے ٹیرف فیصلوں کا جائزہ لے سکے۔
وزیر توانائی نے کہاکہ دسمبر 2024 سے زیر التوا جنریشن ٹیرف فیصلہ اب تک زیرغور نہیں، ترسیل، تقسیم اور فراہمی سے متعلق نیپرا کی پالیسیوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے ٹیرف سے متعلق کیے گئے فیصلوں کا نجی سرمایہ کاری اور صارفین پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں کیا پاکستان میں نیٹ میٹرنگ ختم ہورہی ہے؟ وزیر توانائی نے اہم بیان دے دیا
وفاقی وزیر نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے جو فیصلے کیے گئے ہیں اس سے صارفین پر مالی بوجھ میں اضافے کا امکان ہے، اگر توانائی اصلاحات میں تاخیر ہوتی ہے تو اس سے سرمایہ کاری متاثر ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اصلاحاتی عمل اویس لغاری تحفظات سرمایہ کاری فیصلے نیپرا وزارت توانائی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اصلاحاتی عمل اویس لغاری تحفظات سرمایہ کاری فیصلے نیپرا وزارت توانائی وی نیوز وزارت توانائی وزیر توانائی توانائی نے کیے گئے
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔