کراچی کیلیے بجلی سستی اور باقی ملک کیلیے مہنگی کردی گئی، نوٹی فکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
نیپرا نے ملک بھر کے لیے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی اور کراچی کے لیے بجلی دو روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔
نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کمی اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اضافے کا اطلاق جون کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔
اس کا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل اسٹیشنز پر بھی نہیں ہوگا۔
دریں اثنا کے الیکٹرک کے لیے بجلی 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نیپرا کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق یہ کمی مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جون کے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان نوٹی فکیشن
پڑھیں:
نیپرا نے کے۔ الیکٹرک کو جزوی رائٹ آف کلیمز کی اجازت دے دی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔الیکٹرک کی رائٹ آف کلیمز کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مالی سال 2017 تا 2023 کے ملٹی ایئر ٹیرف (ایم وائی ٹی) کنٹرول پیریڈ سے متعلقہ 76 ارب روپے کے کلیمز میں سے 50 ارب روپے کے جزوی کلیمز کی اجازت دے دی ہے۔
کے۔ الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ساتھ گزشتہ کنٹرول پیریڈ کے بیشتر معاملات اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔ کے۔الیکٹرک کی نظر اب مستقبل کے ملٹی ایئر ٹیرف کی طرف ہے جو مالی سال 2024 سے 2030 پر محیط ہیں۔ جس کے زریعے اپنے دائرہ کار علاقوں کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔
یہ فیصلہ عوامی سماعتوں اور تفصیلی غور و خوض کے بعد جاری کیا گیا ہے، جس میں تمام متعلقہ فریقین کو اپنے تحفظات کے اظہار کا موقع دیا گیا۔ جن کا کے۔الیکٹرک کی انتظامیہ نے جواب دیا۔ نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواستوں کی نہ صرف اندرونی سطح پر سخت جانچ پڑتال کی گئی بلکہ معروف اور مستند آڈٹ فرموں سے اس کی تصدیق بھی کرائی گئی۔ جو نیپرا کی ہدایات اور کے۔الیکٹرک کے ملٹی ائیر ٹیرف 2017-2023 کے تحت لازم تھا۔
کے۔ الیکٹرک کے چیف فنانشل آفیسر عامر غازیانی نے کہا کہ یہ اخراجات 2017 سے 2023 کی مدت کے لیے کے۔ الیکٹرک کو دیے گئے ملٹی ایئر ٹیرف کا حصہ تھے، جنہیں نیپرا کے مقرر کردہ سخت معیار، تفصیلی آڈٹ اور طے شدہ شرائط کی تکمیل کے بعد منظور کیا گیا ہے۔
اشتہار