وزیر اعظم کا سعودی عرب کے ولی عہد سے ٹیلفونک رابطہ ؛مشرق وسطیٰ میں ابھرتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے تہہ دل سے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے رواں برس حج کی کامیاب تکمیل پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مبارکباد دی۔ اور پاکستانی حجاج شاندار مہمان نوازی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے ساتھ حالیہ تنازعے کے دوران سعودی عرب کی پاکستان کی مستقل حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بامعنی بات چیت کیلئے تیار ہے۔
صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ و خطے میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، اسرائیل ایران بحران کے تناظر میں علاقائی کشیدگی میں فوری کمی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ساتھ ہی اس کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا حامی ہے۔ گزشتہ رات کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے فریقوں سے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
مسعود پیزشکیان کا پاکستان کی مستقل حمایت پرشہباز شریف کا شکریہ
وزیر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ولی عہد کو ان کی دانشمندانہ قیادت اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوششیں سعودی عرب کے بین الاقوامی سطح پر امن کے ضامن اور امتِ مسلمہ کے رہنما کے طور پر نمایاں حیثیت کی عکاس ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ٹیلیفون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کو سراہا۔ انہوں نے حالیہ تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب، مشرق وسطیٰ کے خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
ایران میں تمہارے فیصلہ کن ایکشن پر شکریہ! نیٹو کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو پیغام
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت، وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی قائم کر دی
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملے پر رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی۔
وزیراعظم کمیٹی سفارشات کی روشنی میں پرولیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ کریں گے، خصوصی کمیٹی کا اجلاس گیارہ اگست کو طلب کیا جائے گا۔
کمیٹی میں سیکریٹری آئی پی سی، سیکریٹری خزانہ شامل ہیں ہاکی فیڈریشن، پی ایس بی کا نمائندہ بھی کمیٹی کاحصہ ہوگا۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد ایف آئی ایچ نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے باضابطہ مدعو کیا تھا۔
پی ایچ ایف نے پرولیگ کیلئے 35 کروڑ روپے گرانٹ کی درخواست کررکھی ہے، گرانٹ قومی ٹیم کے سفر، رہائش، ڈیلی الاؤنسزسمیت دیگر اخراجات کے لئے مانگی گئی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے میگا ایونٹ کے انعقاد سے ملک میں ہاکی کو فروغ حاصل ہوگا اور ہاکی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
رانا مجاہد نے کہا کہ وزیر اعظم شہاز شریف کے ویژن کے مطابق ہاکی کوگراس روٹ پر پروموٹ کررہے ہیں۔