اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :یکم جولائی کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے 13 ویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہو رہا ہے، جس کا عنوان ہے “اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے”۔ یہ مضمون اکتوبر 2016 سے اپریل 2025 تک شی جن پھنگ کے اہم ریمارکس کے اقتباسات پر مبنی ہے۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صرف متحد اور جدوجہد کرنے والی قوم کا مستقبل بہتر ہو سکتا ہے،
اور صرف متحد اور جدوجہد کرنےوالی سیاسی جماعت ناقابل تسخیر ہو سکتی ہے۔ چینی عوام اتحاد اور جدوجہد کے عظیم جذبے کے حامل عوام ہیں۔ واضح ہدف کی جانب جدوجہد کے لئے تشکیل پانے والا اتحاد سب سے مضبوط ہوتا ہے ، اورقریبی اتحاد پر مبنی جدوجہد ہی سب سے طاقتور جدوجہد ہوتی ہے۔ چینی طرز کی جدیدکاری پوری چینی قوم کا مشترکہ نصب العین ہے، جسے خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے
اور اس کی تکمیل کے لئے نہ صرف مسلسل جدوجہد بلکہ پوری قوم کی مشترکہ شمولیت کی ضرورت ہے.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی “زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی “زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ’’ فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و... کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی پاکستانی پویلین کا چین-یوریشیا ایکسپو میں افتتاح غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اتحاد اور جدوجہد جدوجہد ہی چینی عوام
پڑھیں:
پرامن مزاحمت کے خواہاں، ہماری جدوجہد جاری رہے گی، سلمان اکرم راجہ
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے راہنماؤں اور کارکنوں کو جو سزائیں دی جارہی ہیں یہ ناحق سزائیں ہیں، گواہی اور ثبوت ایک ہی قسم کے ہیں، 2 پولیس والوں کو پیش کرکے سزاؤں کا اعلان کردیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم پرامن مزاحمت کے خواہاں ہیں، ہماری جد و جہد جاری رہے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ جبر کا ماحول ہے، تحریک انصاف کے پرامن سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن مزاحمت کے خواہاں ہیں، ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم حق اور جمہوریت کی بات کر رہے ہیں، عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں، ویزے لگانا ہائی کمیشن کا کام ہے، ویز ے کے لیے ہائی کمیشن میں درخواست دی گئی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ ہمارے راہنماؤں اور کارکنوں کو جو سزائیں دی جارہی ہیں یہ ناحق سزائیں ہیں، گواہی اور ثبوت ایک ہی قسم کے ہیں، 2 پولیس والوں کو پیش کرکے سزاؤں کا اعلان کردیا جاتا ہے۔