حمیرا اصغر کی موت کو کیش کرانے کا الزام؟ احمد علی بٹ نے وضاحت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
معروف اداکار اور ہوسٹ احمد علی بٹ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر وضاحت جاری کرتے ہوئے اداکارہ حمیرا اصغر کے انٹرویو کو دوبارہ اپ لوڈ کرنے پر ویوز لینے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صرف یہ تھا کہ لوگ مرحومہ حمیرہ کی اصل زندگی اور ان کی جدوجہد کو ان کے اپنے الفاظ میں سن سکیں، کیونکہ ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی تھیں۔
واضح رہے کہ 2024 میں احمد علی بٹ نے حمیرا اصغر کا ایک انٹرویو کیا تھا، لیکن اُس وقت حمیرا شوبز میں نئے قدم جمانے والی ایک عام سی اداکارہ تھیں، جس کی وجہ سے اس انٹرویو کو محدود ویوز ملے اور یہ یوٹیوب پر خاموشی سے موجود رہا۔ تاہم، حال ہی میں حمیرا اصغر کی المناک موت کے بعد ان کی زندگی اور جدوجہد میں عوام کی دلچسپی بڑھ گئی، اور اسی پس منظر میں احمد علی بٹ نے اسی انٹرویو کو دوبارہ اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا۔
اس بار انٹرویو کے تھمب نیل میں نمایاں تبدیلی کی گئی اور اس پر “Last Interview”، “Rest In Peace” اور “انا للہ وانا الیہ راجعون” کے الفاظ کے ساتھ حمیرا کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شامل کی گئی، جو ان کی وفات کی حقیقت کو اجاگر کرنے کے لیے تھا۔ اس اپ لوڈ کے بعد ویڈیو نے ایک دن میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ویوز حاصل کر لیے، جبکہ اصل اپ لوڈ ویوز کی یہ سطح عبور نہ کرسکا تھا۔
احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ مرحومہ کے نام پر غلط معلومات اور افواہیں پھیلا کر یوٹیوب پر ویوز اور پیسہ بنانے میں مصروف ہیں، اور اسی وجہ سے اصل پوڈکاسٹ دوبارہ شیئر کیا گیا تاکہ لوگ خود مکمل گفتگو دیکھ کر حقیقت جان سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام محض مرحومہ کی زندگی کی اصل جدوجہد کو سامنے لانے کے لیے کیا گیا، نہ کہ ویوز یا مالی فائدے کے لیے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کریں، کیونکہ حمیرا اصغر اب اس دنیا میں نہیں رہیں اور ان کے نام پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
View this post on InstagramA post shared by Ahmad Ali Butt (@ahmedalibutt)
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: احمد علی بٹ نے کے لیے
پڑھیں:
متھیرا نے راکھی کو ’منحوس عورت‘ کیوں کہا؟ ویڈیو وائرل
پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان متھیرا نے حالیہ ایک ٹی وی انٹرویو میں بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے ساتھ پیش آئے ایک ناخوشگوار تجربے پر کھل کر بات کی ہے۔
متھیرا کے مطابق انہوں نے چند ماہ قبل راکھی ساونت کا انٹرویو کیا تھا جو ان کے لیے نہایت مشکل ثابت ہوا۔ متھیرا نے بتایا کہ اس انٹرویو کے دوران راکھی نے انہیں بہت تنگ کیا۔
متھیرا نے بتایا کہ اُس وقت راکھی پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش کے باعث خبروں میں تھیں اس لئے ان کا انٹرویو کیا گیا۔ انٹرویو کے دوران راکھی غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کر رہی تھیں اور بستر پر لیٹ کر انٹرویو دے رہی تھیں۔
View this post on InstagramA post shared by InShort News (@inshort.pk)
متھیرا کے مطابق راکھی جان بوجھ کر انہیں تنگ کر رہی تھیں بار بار لائن کاٹ رہی تھیں اور انہیں بولنے کا موقع نہیں دے رہی تھیں اور وہ کیمرے کے سامنے اور پسِ پردہ دو مختلف شخصیات رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ راکھی ساونت بدتمیزی کو شہرت حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ متھیرا نے راکھی کو ’’منحوس عورت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انٹرویو کے دوران وہ جان بوجھ کر مسائل پیدا کر رہی تھیں جبکہ ہم نے راکھی کو انٹرویو کے لیے معاوضہ بھی دیا تھا، تاہم وہ پھر بھی بار بار شو میں رکاوٹ ڈال رہی تھیں۔
متھیرا کا یہ ویڈیو کلپ ان دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ کیے جارہے ہیں۔