بانی نے قومی ڈائیلاگ کا نہیں کہا، حکومت خوف سے ایسی خبریں چلا رہی ہے: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین خان نے کہا ہے کہ بانی نے قومی ڈائیلاگ کا کبھی نہیں کہا۔
علیمہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور موجودہ حکومت خوف کی وجہ سے ایسی خبریں چلا رہے ہیں۔
عظمٰی خان کا کہنا تھا کہ اب ڈائیلاگ یا مذاکرات کی بجائے تحریک چلے گی۔
نورین نیازی کا کہنا ہے کہ بانی سے کسی کی ملاقات ہی نہیں ہوئی تو قومی ڈائیلاگ کا کیسے انہوں نے کہا، دو تین ہفتوں سے کوئی پارٹی رکن بانی سے نہیں ملا۔
اس موقع پر موجود علیمہ خان نے کہا کہ گزشتہ ملاقات تک قومی ڈائیلاگ کی کوئی خبر نہ تھی، جب عظمیٰ خان بانی سے ملنے گئیں تو انہوں نے اس وقت قومی ڈائیلاگ کا نہیں کہا۔
علیمہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی نے ڈائیلاگ کی بجائے تحریک کو آگے بڑھانے کا کہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور موجودہ حکومت خوف کی وجہ سے ایسی خبریں چلا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل ملنے جانے والی بہنوں کو پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک دیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی ڈائیلاگ کا ہے کہ بانی علیمہ خان نے کہا
پڑھیں:
آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جاری ہے، جس کی حکومت پنجاب نے واضح تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب کی واضح تردید آگئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے۔ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔