اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بالترتیب محمود خان اچکزئی اور اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کے فیصلے کو مؤخر کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورت حال پر غور و خوض کیا گیا اور سیاسی کمیٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کو مؤخر کر دیا ہے اور سینیٹ میں شبلی فراز اور قومی اسمبلی میں عمر ایوب حکم امتناع کی بنیاد پر اپنے عہدوں پر براجمان رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی ہدایت پر مختلف امور پر مشاورت کی گئی، ضمنی انتخابات کے لیے پی پی-87 سے منزہ فاطمہ اور این اے-66 سے عین احمد کو امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر  نشستوں کے امیدواروں کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے زمینی حقائق مختلف ہیں، سیاسی کمیٹی نے کارکنان اور رہنماؤں پر آزمائے جانے والے ہتھکنڈوں کی مذمت کی اورعلیمہ خانم کے بیٹوں کی گرفتاری کو فاشزم کی بدترین مثال قرار دیا ۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ علی بخاری نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور عمران خان نے کہا قانونی جنگ پوری قوت کے ساتھ لڑی جائے گی۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے قومی اسمبلی کے لیے محمود خان اچکزئی اور سینیٹ کے لیے اعظم خان سواتی کا نام دیا، ملاقاتوں میں رکاوٹ کے باعث مستقبل کی حکمت عملی کے لیے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیاسی کمیٹی نے قومی اسمبلی پی ٹی آئی

پڑھیں:

کراچی؛ گینگ وار سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف 2 مقدمات کا فیصلہ مؤخر

کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کو ملزمان کو سہولت فراہم کرنے کے 2 مقدمات کا فیصلہ موخر کردیا۔

ملزم عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کا فیصلہ اس ماہ کے آخر میں سنایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ملزمان شمس الدین اور عبد الغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ ملزم کے بیان پر عزیر بلوچ کیخلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم سے بارود اور گولیاں برآمد کی گئیں تھی۔  ملزمان کیخلاف تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
  • کیا قومی اسمبلی مالی سال سے ہٹ کر ٹیکس سے متعلق بل پاس کر سکتی ہے: سپریم کورٹ
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
  • بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، بے ضابطگیوں کی نشاندہی
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ: کیا اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ حل ہوگیا؟
  • پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج
  • کراچی؛ گینگ وار سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف 2 مقدمات کا فیصلہ مؤخر
  • پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے