بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کے صدر راجر بینی مستعفی ہوگئے۔ راجیو شکلا قائمقام صدر بن گئے۔
رپورٹس کے مطابق راجر بینی نے گزشتہ روز ایشیا کپ کی اسپانسرشپ کے حوالے سے بورڈ میٹنگ میں بھی شرکت نہیں کی، ان کی جگہ راجیو شکلا نے صدارت کی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ آئین میں کسی بھی عہدیدار کے لیے عمر کی مدت 70 سال ہے اور راجر بینی 19 جولائی کو 70 سال کے ہوگئے تھے جس کے بعد بورڈ کی صدارت چھوڑنا ان کے لیے لازمی تھا۔
قوانین کے تحت اب اگلے ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جنرل کونسل میٹنگ ہوگی جس میں صدر کاچناؤ ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی نئے اسپورٹس گورننس ایکٹ کے تحت اسپورٹس منتظمین کے عہدیداروں کی عمر کی حد 70 سے 75 سال کردی گئی ہے تاہم ابھی تک اس کاعملی طور پر نفاذ ہونا باقی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی کرکٹ بورڈ
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل