آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
آسٹریلیا کے تجربہ کار فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔
35 سالہ اسٹارک گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل رہے تھے اور اب وہ صرف ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے تاہم وہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگز، بشمول آئی پی ایل میں حصہ لیتے رہیں گے۔
اسٹارک نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے کھیلا گیا ہر ٹی ٹوئنٹی میچ ان کے لیے یادگار رہا جبکہ 2021 کا ورلڈ کپ جیتنا ایک خاص اعزاز تھا۔
واضح رہے کہ اسٹارک نے آسٹریلیا کی جانب سے 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں حصہ لیا اور 79 وکٹیں اپنے نام کیں۔
https://www.facebook.com/AusMenCricket/photos/-starcy-our-superstar-quick-has-announced-his-retirement-from-the-shortest-forma/827318142954740/
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی اسٹارک نے
پڑھیں:
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انقلابی قدم، چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے، نیا شیڈول متعارف
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے قبل چائے کا وقفہ دیا جائے گا، جسے ایک غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارتی اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 22 نومبر کو گوہاٹی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اس نئی ترتیب کو آزمایا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ مشرقی بھارتی خطے میں سورج کے جلد طلوع اور غروب ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے، جہاں گوہاٹی میں سورج دیگر بھارتی شہروں کی نسبت پہلے نکلتا اور غروب ہوتا ہے۔
اس تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ دن کے 90 اوورز قدرتی روشنی میں مکمل کیے جا سکیں۔
نئے شیڈول کے مطابق میچ کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا، جو کہ روایتی وقت 9:30 سے 30 منٹ پہلے ہوگا۔
پہلا سیشن 9 سے 11 بجے تک جاری رہے گا، اس کے بعد 11 سے 11:20 تک چائے کا وقفہ دیا جائے گا۔
دوسرا سیشن 11:20 سے 1:20 تک جاری رہے گا، اور پھر 2 بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا۔ تیسرا سیشن 2 سے 4 بجے تک ہوگا، جس کے بعد کھیل غروبِ آفتاب سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔
یہ فیصلہ بھارتی اور جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد گوہاٹی کے مخصوص موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیل کی بہتر پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔