گندم کی 30 ہزار بوریاں چوری کا اسکینڈل : اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ضمانت مسترد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں گندم کی 30 ہزار بوریاں چوری ہونے کے اسکینڈل میں گرفتار اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خالد خان کی ضمانت مسترد کر دی۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر قومی خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ 52 ہزار روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ اس کیس میں شریک دیگر ملزمان کی ضمانت بھی پہلے ہی مسترد کی جا چکی ہے۔
عدالت کو مزید آگاہ کیا گیا کہ کیس کا چالان جمع کرایا جا چکا ہے اور معاملہ اینٹی کرپشن نوشہرہ میں زیرِ سماعت ہے۔
دو رکنی بینچ، جس کی سربراہی جسٹس حسن اظہر رضوی کر رہے تھے، نے دلائل سننے کے بعد خالد خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی ضمانت
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت آئندہ اے ٹی سی عدالت میں ہو گی، ویڈیو لنک اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔