بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، کون کون سی بیماریاں لاحق ہیں ؟ تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، کون کون سی بیماریاں لاحق ہیں ؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز) میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو درست قرار دیدیا اور کان اور دانتوں کیلئے سپورٹیومینجمنٹ تجویز کردی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو درست قرار دیدیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کان اور دانت حساس ہونے پرسپورٹیومینجمنٹ تجویز کی جا رہی ہے، جنوری 2024 سے عمران خان کے کان کو اسپیشلسٹ چیک کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہنا تھا کہ پمز میڈیکل بورڈ نے پہلی بار کان اور دانتوں کے لئے سپورٹیو مینجمنٹ تجویز کی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اکتوبر 2024 سے اگست 2025 تک پمز میڈیکل بورڈ بانی کا چیک اپ کر رہا ہے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل نے جولائی2024 میں جیل کا آخری وزٹ کیا۔عمران خان کے جیل میں اب تک 15 سے زائد مختلف ڈاکٹرز چیک اپ کر چکے ہیں، پمزمیڈیکل بورڈ نے گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کے مزید 28اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے پی ٹی آئی کے مزید 28اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے بنوں میں ایف سی پر بڑا حملہ ناکام، مقابلے کے بعد خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک عظمی بخاری نے کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین گنڈاپور کے بیان کی حمایت کردی چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ کالا باغ جیسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے، علی امین گنڈاپور چین اور پاکستان مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے والےبھائی ہیں، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی سب نیوز
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔