اسلام آباد:

مالی سال 26-2025 کے پہلے دو ماہ(جولائی، اگست) میں ملک کا تجارتی خسارہ 29.01 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اور سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 30.13 فیصد اضافے سے 2 ارب 86 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست میں ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 8.

81 فیصد کمی ہوئی ہے اور رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں درآمدات 14.23فیصد بڑھ گئی ہیں اور جولائی، اگست 2025 میں درآمدات کا حجم 11 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا ہے اور اگست میں درآمدات 5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی اور اگست میں ملکی برآمدات میں 0.65 فیصدکا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے دوماہ برآمدات 5 ارب 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ اگست میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 12.49 فیصد کمی ہوئی اور گزشتہ ماہ ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں 9.98 فیصد کی کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا ہے۔

Tagsپاکستان

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان لاکھ ڈالر مالی سال اگست میں بنیاد پر کے پہلے

پڑھیں:

بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ

بھارت کے تحقیقی ادارے ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی تازہ رپورٹ  میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) میں بیٹھے 93فیصد ارکان کروڑ پتی یا ارب پتی بن چکے ہیں۔

سب سے زیادہ ایسے ارکان حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں جن کی تعداد کل ارکان 240میں سے235 ہے۔ صرف 5 ارکان کے اثاثے 1 کروڑ روپے سے کم ہیں۔

 یاد رہے نریندر مودی کی زیر قیادت 2014ء میں بی جے پی نے یہ نعرہ لگا کر الیکشن جیتا تھا کہ وہ بھارت سے ایلیٹ کلچر کا خاتمہ کرکے عوام کی حکومت لائے گی مگر صرف 10سال میں الٹی گنگا بہنے لگی اور بی جے پی امیر ترین بھارتی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔

عام بھارتی بدحال لیکن مودی کی تان پاکستان دشمنی پر ٹوٹتی ہے، رپورٹ میں کہا گیا  کہ بھارت میں اب جمہوریت الیکشن لڑنے والوں کے لیے کمائی کا ذریعہ بن چکی ہے۔

لہٰذا حکومتی نظام کو اصلاحات نہیں بلکہ اس کی ضرورت کہ اسے کرپٹ امرا کے چنگل سے آزاد کرایا جائے تاکہ عام آدمی غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے نجات پا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں تعلیم کا بحران؛ ماہرین کا صنفی مساوات، سماجی شمولیت اور مالی معاونت بڑھانے پر زور
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • سعودی عرب سے فنانسنگ سہولت، امارات سے تجارتی معاہدہ؛ پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ
  • مہمند ڈیم منصوبے: پاکستان اور کویت کے درمیان 2.5 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط
  • ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب روپے کا اضافہ، مجموعی قرض 84 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا
  • ڈکی بھائی رشوت کیس؛ این سی سی آئی اے کے 6 افسران سے سوا چار کروڑ کی وصولی