پاکستان میں جلد ہی کرپٹو کرنسی کی قانونی خرید و فروخت کی راہ ہموار ہونے جا رہی ہے، کیونکہ ورچوئل ایسٹ اتھارٹی بل کی اہم شقیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے منظور کر لی  ۔
اس بات کا اعلان ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم مانڈوی والا نے کمیٹی اجلاس میں کیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک اب کرپٹو پر پابندی ختم کرنے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی قانون سازی مکمل ہوگی، ملک میں کرپٹو کرنسی کی تجارت کو قانونی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔
■ سلیم مانڈوی والا نے واضح کیا کہ جلد ہی قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے، اور ان کے بعد شہری قانونی طور پر کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری اور لین دین کر سکیں گے۔
■   ڈپٹی گورنر نے ایک اور اہم پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیٹ بینک “ڈیجیٹل پاک روپیہ” کے پائلٹ پراجیکٹ پر بھی کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا:
بینکوں میں موجود موجودہ روپے کو مستقبل میں ڈیجیٹل پاک روپے میں بدلا جا سکے گا، اور اس کا ایکسچینج ریٹ عام روپے کے برابر ہوگا۔”
انہوں نے بتایا کہ کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت بھی اسی ڈیجیٹل پاک روپے کے ذریعے کی جائے گی، جو نظام کو شفاف اور محفوظ بنانے میں مدد دے گا۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرپٹو کرنسی کی

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ